Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • وادی کیلاش میں ہندوکش سنو سپورٹس کلب کے زیر اہتمام برف کے کھیلوں کا 3 روزہ  ٹورنامنٹ اختتام پذیر

    وادی کیلاش میں ہندوکش سنو سپورٹس کلب کے زیر اہتمام برف کے کھیلوں کا 3 روزہ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

    چترال(گل حماد فاروقی) وادی بمبوریت میں کیلاش آئس اینڈ سنو فیسٹیول اختتام پذیر ہوا۔ سرمائی کھیلوں کے اس ٹورنامنٹ میں مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاح بھی لطف اندوز ہوئے۔ کیلاش برفانی کھیلوں کے اس تہوار میں دو سو سے زیادہ لڑکوں اور لڑکیوں کو سنو سکینگ اور دیگر برفانی کھیلوں کی تربیت بھی دی گئی۔علاقے کے لوگوں نے اسے ونٹر ٹورزم کی ترقی کیلئے نہایت مفید قراردیا

    تفصیلات کے مطابق وادی کیلاش بمبوریت میں ہندوکش سنو سپورٹس کلب کے زیر اہتمام کیلاش آئس اینڈ سنو فیسٹیول یعنی سرمائی کھیلوں کا میلہ منعقد ہوا جو تین دن تک جاری رہا۔کیلاش آئیس اینڈ سنو تہوار میں دو سو سے زیادہ لڑکوں اور لڑکیوں کو سرمائی کھیلوں کی تربیت بھی دی گئی۔ہندوکش سنو سپورٹس کلب کے صدر شہزادہ ہشام الملک نے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کا شکریہ ادا کیا جن کی تعاون سے یہ تہوار کامیاب رہاان کا کہنا ہے کہ اس سے ونٹر ٹورزم یعنی سرمائی سیاحت بھی فروغ پائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سرمائی کھیلو ں کے اس تہوار کو منعقد کرانے میں ان کے ساتھ ایس آر ایس پی، ضلعی انتظامیہ، ٹی ایم اے چترال، اے آر ایس پی، گلوبل افیر کینڈا وغیرہ نے بھر پور تعاون کیا۔اس ٹورنامنٹ میں آئس یعنی برفانی ہاکی، سنو سکینگ، کبڈی اور ایک پاوں پر دوڑ کے مقابلے بھی ہوئے۔ ان کھیلوں میں لڑکوں اور لڑکیوں دونوں نے حصہ لیا۔

    سرمائی کھیلوں کے اس تہوار میں ضلع اپر چترال سے بھی بچوں اور بچیوں نے حصہ لیکر اس سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ ان بچیوں اور بچوں کا کہنا ہے کہ ہمیں پہلی بار سنو سکینگ یعنی برف کے میدان پر اوپر سے نیچے پھسلنے کے کھیل کا موقع ملا جس سے ہم نے بہت کچھ سیکھا۔
    PPAFپاکستان پاورٹی الیویشن فنڈ کے سربراہ نادر گل بڑیچ نے حصوصی طور پر اس میں شرکت کرتے ہوئے اظہار حیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موسم سرما میں اس قسم کے تہوار اور برفانی کھیلوں کے ٹورنمنٹ منعقد کرانے سے اس پسماندہ علاقے میں بھی سرمائی سیاحت فروغ پائے گی جس سے لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی ملے گی اور ان کی معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے۔

    ضلع انتظامیہ کے اہلکاروں نے یقین دہائی کرائی کہ آنے والے سالوں میں سرمائی کھیلوں کے اس تہوار کو مزید منظم اور بہتر طریقے سے منائیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر لوئیر چترال اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے بھی انتظامی امور سنبھالے ان کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ نہایت جلدی میں یہ تہوار منایا گیا اور اس میں جو غلطیاں ہوئی ہیں اس سے ہم سیکھیں گے امید ہے آنے والے سالوں میں اس تہوا ر کو مزید بہتر انداز میں ہم منائیں گے۔
    علاقے کے منتحب ناظمین کے مطابق سرمائی کھیلوں سے وادی کیلاش میں سردیوں کے موسم میں بھی سیاحت فروغ پائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں شدید سرد موسم کی وجہ سے نہ تو یہاں سیاح آتے ہیں اور نہ کاروبار چلتا ہے بلکہ مقامی لوگ بھی گھروں میں محصور ہوکر رہتے ہیں۔ اس قسم کے کھیل کود سے اگر ایک طرف ان کو بوریت حتم کرنے اور لطف اندوز ہونے کا موقع ملتا ہے تو دوسری جانب اس سے مقامی لوگوں کا کاروبار بھی بہتر ہوتا ہے کیونکہ یہاں سیاح آتے ہیں اور ہوٹلوں میں قیام کرنے کے ساتھ ساتھ دکانداروں سے بھی سامان خریدتے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لوئیر چترال نے ان کھیلوں کو مقامی کھلاڑیوں اور نوجوانوں کیلئے نہایت مفید قراردیا۔ان کا کہنا ہے کہ جب لوگ سردی کی وجہ سے گھروں میں بے کار بیٹھ کر بوریت کا شکار ہوتے ہیں تو ان کی صحت کو بھی حطرہ لاحق ہوتا ہے تاہم جب وہ کھیل کود اور مثبت سرگرمیوں میں مشعول ہو تو وہ بیمار نہیں پڑتے اور جسمانی طور پر تندرست اور صحت بند رہتے ہیں۔
    تین روزہ کیلاش آئیس اینڈ سنو تہوار کے دوران سنو سکینگ، آئیس ہاکی کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ برف پوش میدان پر کبڈی اور ایک پاؤں سے دوڑ کے مقابلے بھی ہوئے۔ وادی کیلاش کے برف پوش میدان اور یح بستہ موسم میں اس قسم کے کھیلوں سے موسم سرما میں بھی سیاحت فروغ پائے گی جس سے اس پسماندہ علاقے کے لوگوں کی معیشت پر بھی مثبت اثرات پڑیں گے۔سرمائی کھیلوں کے اس تہوار کو دیکھنے کیلئے شدید سردی کے باوجود کثیر تعداد میں سیاح وادی کیلاش آئے تھے۔

  • امریکی اخبار نے بھارتی انتہا پسندوں کا نیا چہرا دکھا دیا

    امریکی اخبار نے بھارتی انتہا پسندوں کا نیا چہرا دکھا دیا

    واشنگٹن: امریکی اخبار نے بھارتی انتہا پسندوں کا نیا چہرا دکھا دیا
    امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ایک تحقیقی رپورٹ شائع کی ہے اس رپورٹ اور تحقیق سے بھارتی انتہا پسندی کا نیا روپ سامنے آیا ہے جس کے مطابق بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا ہتھیاروں کا کاروبار ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی ہندو انتہا پسند فیس بک کے ذریعے ہتھیاروں کی خریدوفروخت میں ملوث ہیں۔ وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل نامی تنظیمیں فیس بک پر ہتھیار بیچ رہی ہیں۔
    واضح رہے کہ بجرنگ دل کو سی آئی اے ایک مذہبی عسکریت پسند تنظیم بھی قرار دے چکی ہے اور بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہا پسندی اب عسکریت پسندی کا روپ دھار رہی ہے۔

  • چھٹی کے روز ہفتہ 11 فروری سے ملک بھر میں مخصوص ریجنل پاسپورٹ دفاتر کھولنے کا حکم

    چھٹی کے روز ہفتہ 11 فروری سے ملک بھر میں مخصوص ریجنل پاسپورٹ دفاتر کھولنے کا حکم

    کراچی: نئے پاسپورٹ بنانے کی فیسوں میں اضافے کی تردید کے باوجود ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کا غیرمعمولی رش جاری ہے جس کے باعث صورتحال پر قابو پانے کیلئے چھٹی کے روز ہفتہ 11 فروری سے ملک بھر میں مخصوص ریجنل پاسپورٹ دفاتر کھولنے کا حکم دیا گیا ہے۔
    پاکستانی پاسپورٹ بنانے کی فیسوں میں اضافے کی افواہ کی اطلاع سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد سے پاسپورٹ دفاتر میں غیر معمولی رش ہے۔
    ڈائریکٹر امیگریشن اینڈ پاسپورٹ سندھ خالد میمن کے مطابق چونکہ ہفتے کو نیشنل بینک کی برانچز بند ہوں گی اور شہری بینک میں فیس جمع نہیں کرا سکیں گے اس لیے جن شہریوں نے پاسپورٹ بنانے کی اپنی فیس آن لائن یا پہلے سے بینک میں جمع کروا دی ہے وہ اس سہولت سے استفادہ حاصل کرسکیں گے، ایسے شہری 11 فروری بروز ہفتہ کو صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک پاسپورٹ کے حصول کیلئے رجوع کرسکتے ہیں۔
    ڈائریکٹر امیگریشن نے کہا کہ کراچی حیدرآباد، لاڑکانہ، سانگھڑ، ٹنڈو اللہ یار، میرپور خاص، خیرپور، قمبر شہداد کوٹ، سکھر، نوابشاہ، دادو، گھوٹکی اور مٹیاری سمیت سندھ کے تمام 13 پاسپورٹ دفاتر کل کھلے رہیں۔
    11 فروری کو سینٹرل پنجاب زون، خیبر پختونخوا زون، نارتھ پنجاب، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان زون، سندھ زون، بلوچستان زون، ساؤتھ پنجاب زون اور ہیڈ کوارٹر زون کے مخصوص ریجنل پاسپورٹ دفاتر بھی کھلے رہیں گے۔

  • ‎آوارہ کتوں نے 3 ماہ کی بچی کو نوچ کر مار ڈالا

    ‎آوارہ کتوں نے 3 ماہ کی بچی کو نوچ کر مار ڈالا

    ‎خیرپور میں دل دہلا دینے والا واقعہ: آوارہ کتوں نے 3 ماہ کی بچی کو نوچ کر مار ڈالا،سندھ کے شہر خیرپور میں آوارہ کتوں نے گلی میں جاتی دو کمسن بہنوں پر حملہ کردیا،کتوں کے حملے میں تین ماہ کی بچی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔
    تفصیل کے مطابق خیرپورکی تحصیل گمبٹ کے نواحی علاقے کمال دیرو میں کتوں نے گلی میں جاتی دو کمسن بہنوں پر حملہ کیا۔ 8 سالہ نور جہاں اپنی تین ماہ کی بہن کو گود میں لے کر راستے سے جارہی تھی کہ کتوں نے حملہ کردیا، نور جہاں نے خود کے ساتھ ،ساتھ تین ماہ کی بہن کو بچانے کی کوشش کی مگر ناکام رہی اور کتوں نے کمسن معصوم بچی کو کاٹ کھایا۔بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے گمس اسپتال گمبٹ منتقل کر دیا ہے۔

  • کراچی میں نئی سیاسی جماعت کی انٹری ؟ شہر میں جگہ جگہ بینرز آویزاں

    کراچی میں نئی سیاسی جماعت کی انٹری ؟ شہر میں جگہ جگہ بینرز آویزاں

    پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں طویل عرصے تک متحدہ قومی موومنٹ نے حکمرانی کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کا بھی شہر کراچی میں بڑا ووٹ بینک ہے اور اب شہر میں ایک اور سیاسی تنظیم کی انٹری ہورہی ہے۔
    شہرقائد کی مصروف ترین اور مرکزی شاہراہ فیصل پر جگہ جگہ مہنگائی اور بے روزگاری پر حکومت مخالف بینرز آویزاں ہیں۔ جس پر ایک ایسی جماعت کا نام درج ہے جس سے کراچی کے بیشتر شہر ناواقف ہیں۔

    بینرز میں تنظیم کا نام پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی درج ہے۔ اور ان بینرز میں حکمرانوں کیخلاف نعرے درج کیے گئے ہیں۔ لیکن یہ جماعت کس کی ہے اور اسکا سربراہ کون ہے اس بارے میں کسی بھی علم نہیں ہے۔

    شاہراہ فیصل پر لگائے گئے بینرز میں مہنگائی پر حکومت مخالف نعرے درج ہیں۔ ایک بینر پر لکھا گیا ہے کہ بھاشن نہیں روٹی دو۔ ایک بینر پر درج ہے کہ میرے حاکم میری کمائی لوٹ کر کھاگئی تیری مہنگائی۔

    اسی طرح غریب نہیں غربت ختم کرو، حکمرانوں تقریر نہیں روٹی چاہئے، سمیت متعدد بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔

  • ڈیرہ غازی خان :ڈسٹرکٹ بارجنوری کا الیکشن کَالعَدَم،ری پولنگ  11 فروری کو ہو گی۔

    ڈیرہ غازی خان :ڈسٹرکٹ بارجنوری کا الیکشن کَالعَدَم،ری پولنگ 11 فروری کو ہو گی۔

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی ( جواد اکبر سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ بارجنوری کا الیکشن کَالعَدَم،ری پولنگ 11 فروری کو ہو گی۔
    تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ غازی خان میں صدر بار 2024-2023 کے 14 جنوری کا الیکشن کالعدم کے بعد دوبارہ ری پولنگ کی نئی تاریخ 11 فروری بروز ہفتہ کوہو گی۔جس میں اب دو امیدوار صدر بار قیصرعباس خٹک اور عارف گورمانی ہیں جیسے ہی دن قریب ہورہے ہیں گہما گہمی اور جوڑ توڑ دوبارہ عروج پر ہیں۔ اس سلسلے میں سینئر وکیل جناب خالد اقبال بھٹی کی پہلے بھی 14 جنوری کو بہت محنت رہی ہے اور بھٹی لائرز گروپ کے لیڈر ہونے کی حیثیت سے ان کا کہنا تھا کہ قیصرعباس خٹک کو پہلے بھی اپنے دوستوں کی سپورٹ سےاچھے خاصے ووٹ دلواۓ ہیں اب بھی بہت بڑی لیڈ سے قیصر عباس خٹک کو جتوائیں گے ،آج قیصر عباس خٹک کے ظہرانے میں ایک اچھی خاصی تعداد کے ساتھ دوستوں کے ہمراہ خالد اقبال بھٹی ایڈوکیٹ نے قیصر خٹک کی جیت کی نوید سنا دی ہے اور کہا کہ ہم جہاں بھی دوستوں کے ساتھ ٹہرتے ہیں پھر پیچھے نہیں ہٹتے۔

  • ننکانہ : میونسپل کمیٹی  کے ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں،سینیٹری ورکرز کا شدید احتجاج

    ننکانہ : میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں،سینیٹری ورکرز کا شدید احتجاج

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں،سینیٹری ورکرز کا شدید احتجاج
    افسران کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے ملازمین کی تنخواٸیں التواء کا شکار,ملازمین اور پنشنرز کو شدید مشکلات کا سامناسینٹری ورکرز کا شدید احتجاج , پنشنرز بھی دوماہ سے پنشن کے منتظر ڈپٹی کمشنر سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے ملازمین اور پنشنرز کو ہر ماہ شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس ماہ بھی تاحال ملازمین ایک ماہ اور پنشنرز دو ماہ کی تنخواٶں سے محروم ہیں گزشتہ روز سینٹری ورکرز کی طرف سے بھی شدید احتجاج کیا گیا تھا کہ فوری طور پر تنخوا کی اداٸیگی کی جاۓ ورنہ ملازمین ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے افسران کی طرف سے دو دن کی مہلت پر ملازمین نے خاموشی اختیار کی تھی میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے معتبر ذراٸع کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت تقریبا 245 کے قریب ملازمین اور تقریبا 75 کے قریب پنشنرزہیں جبکہ گورنمنٹ کی طرف سے ماہانہ گرانٹ تقریبا72 لاکھ روپے آتی ہے اور یہ گرانٹ 2017 سے قبل تقریبا68 لاکھ روپے تھی جبکہ 2017 کے بعد اس میں صرف پانچ لاکھ روپے کا اضافہ اب تک ہوا ہے جبکہ ملازمین اور پنشنرز کی ادا کی جانے والی رقم ایک کڑور روپے بنتی ہے ,ذراٸع کا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی کے افسران ہٹ دھرمی ,غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ چھوڑ دیں تو باقی ریونیو کا اکٹھا کرنا کوٸی مشکل کام نہیں ہے افسران کو ہرماہ پیٹرول اور دیگر بلوں کی اداٸیکی کی فکر ہوتی ہے کہ وہ فوری طور پر کر دی جاۓ,میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کو بی کیٹگری میں ہونے کے باعث بھی مشکلات کا سامنا ہے ذراٸع کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن کو فوری نوٹس لیتے ہوۓ ملازمین کی تنخواوں اور پنشنرز کی دوماہ کی اداٸیگی کو یقینی بنانا ہو گا ورنہ بہت سارے مساٸل پیدا ہونے کا شدید خطرہ ہے اور میونسپل کمیٹی کی آمدن کے ذراٸع میں بھی اضافہ کرنا ہو گا تاکہ آۓ روز پیدا ہونے والے مساٸل کو مستقیل بنیادوں پر ختم کیا جا سکے

  • ننکانہ : محکمہ تعلیم کے افسران کو اپنے دفاتر  میں بروقت حاضری کو یقینی بنانے کا حکم

    ننکانہ : محکمہ تعلیم کے افسران کو اپنے دفاتر میں بروقت حاضری کو یقینی بنانے کا حکم

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کا محکمہ ایجوکیشن کے افسران کو اپنے دفاتر میں بروقت حاضری کو یقینی بنانے کا حکم .تمام افسران گیارہ بجے تک اپنے دفاتر میں موجود رہیں استا تذہ اسکول ٹائم کے بعد اپنے کام کے سلسلے میں دفاتر آئے
    ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب کا محکمہ ایجوکیشن کے افسران کو اپنے دفاتر میں بروقت حاضری کو یقینی بنانے کا حکم, تمام افسران گیارہ بجے تک اپنے دفاتر میں موجود رہیں,اساتذہ سکول ٹاٸم کے بعد اپنے کام کے سلسلہ میں دفاتر آٸیں,سکولوں صفاٸی ستھراٸی سمیت اساتذہ اور طالب علموں کی حاضری کو یقنی بنایا جاۓتفصیلات کے مطابق محکمہ ایجوکیشن کے ذراٸع کاکہنا ہے کہ ننکانہ صاحب میں تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر میاں رفیق احسن نے پہلی میٹنگ کے دوران سخت ہدایات دی ہیں اور ان ہدایات کو سی ای او ایجوکیشن احس فرید کی طرف سے تمام افسران کو مطلع کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزوجملہ سربراہان سکولز وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں تمام افسران صبح 9 بجے سے 11 بجے تک دفتر میں موجود رہیں اور اس کے بعد اپنے اپنے اداروں کا وزٹ کریں تمام افسران دفتر اور سکولوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں تمام افسران، ملازمین، سربراہان سکول و اساتذہ اچھاو صاف ستھرا لباس زیب تن کریں اور طلبا کی یونیفارم کی صفائی کو بھی یقینی بنائیں مزید ہدایات میں کہا گیا ہے کہ دفتری کام کے لئے اساتذہ سکول اوقات کے بعد دفتر میں آٸیں تاکہ پڑھاٸی کا حرج نہ ہو اے ای اوز پلان کے مطابق اپنے سکولوں کا وزٹ کریں اور محکمانہ کام کے ساتھ ساتھ سکولوں میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں ,ضلع بھرمیں موجود تمام سکولوں کو اس بات کے بارے میں بھی آگاہ کر دیا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب میاں رفیق احسن خود بھی سکولوں کے انتظام و انصرام و صفائی ستھرائی کا بھی معائنہ کریں گے افسران کو ہدایات دیتے ہوۓ مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم کے تمام افسران ان ہدایات پر خود بھی عمل کریں اور اپنے دفاتر میں موجود عملہ کو بھی اس بات کا پابند بناٸیں اور متعلقہ سکولوں میں بھی ان ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں

  • ٹھٹھہ : پولیس کی کارروائی ،3 گٹکہ ماواسپلائی کرنے والے گرفتار

    ٹھٹھہ : پولیس کی کارروائی ،3 گٹکہ ماواسپلائی کرنے والے گرفتار

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)پولیس کی کارروائی ،2 گٹکہ ماواسپلائی کرنے والے گرفتار
    تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گاڑہو سب انسپکٹر گلزار علی تنیو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت اداسی لنک روڈ پر کارروائی کرکے موٹر سائیکل پر گٹکہ ماوا سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 1 گٹکہ فروش ملزم عبدالشکور ولد عبدالغفور خاصخیلی کو 474 پیکٹ گٹکہ ماواسمیت گرفتار کرکے تھانہ گاڑہو مقدمہ نمبر 05/2023 سیکشن 3,4,5,8 گٹکہ ایکٹ 2019 کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے
    دوسری کارروائی ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپکٹر ممتاز علی بروہی اور انچارج پولیس پوسٹ گجو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت مجید روڈ سیم نالے کے قریب کارروائی کرکے 1 گٹکہ فروش ملزم علی محمد عرف نانا عرف دلشاد ولد سلطان حمائتی کو 400 پیکٹ گٹکہ ماواسمیت گرفتار کرکے تھانہ گھارو میں مقدمہ درج کردیا
    اسی طرحایس ایچ او تھانہ دھابیجی سب انسپکٹر عبدالمومن شیخ بمعہ اسٹاف نے دوران گشت پمپ ہاؤس لنک روڈ پر کارروائی کرکے 1 گٹکہ فروش ملزم عمران حیدر ولد غلام صفدر راجپوت کو 200 پیکٹ گٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ دھابیجیمقدمہ نمبر 11/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے

  • پیراسٹامول سیرپ اور گولی کی قیمت میں اضافے کی سمری تیار

    پیراسٹامول سیرپ اور گولی کی قیمت میں اضافے کی سمری تیار

    اسلام آباد (باغی ٹی وی )ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صحت نے پیراسٹامول سیرپ اور گولی کی قیمت میں اضافے کی سمری تیار کرلی، سمری منظوری کیلئے کل اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کی جائے گی، پیراسٹامول سیرپ 120ML کی قیمت میں 12 روپے 18 پیسے اضافے کی تجویزدی گئی ہے، پیراسٹامول سیرپ کی قیمت 104.82 سے بڑھا کر 117 روپے کرنے کی تجویزہے، اسی طرح پیراسٹامول 500Mg گولی کی قیمت 80 پیسے بڑھانے کی تجویزہے ،جس سے پیراسٹامول گولی کی قیمت 1.87 سے بڑھا کر 2.67 روپے ہوجائے گی،کیونکہ اس قبل مینوفیکچررز نے پیراسٹامول سیرپ اور گولی کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کیا، جس پر ڈریپ کی ڈرگ پرایسنگ کمیٹی نے قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی-