Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • حب : وزیر صوبائی وزیرداخلہ کا گڈانی جیل کا دورہ

    حب : وزیر صوبائی وزیرداخلہ کا گڈانی جیل کا دورہ

    حب،باغی ٹی وی (نامہ نگار حکیم بلوچ ) وزیر صوبائی وزیرداخلہ کا گڈانی جیل کا دورہ
    تفصیل کے مطابق وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا گڈانی جیل کا دورہ ایس ایس پی حب مردا خان، اے سی حب سمیع اللہ بھی موجود تھے وزیر داخلہ نے قیدیوں کیلئے پکائے جانے والے کھانا کا معائنہ بھی کیا۔وزیر داخلہ نے جیل ہسپتال میں صحت کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا.اور قیدیوں کی فلاح وبہبود اور قیدیوں کو دی گئی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی گئی.

  • گوجرہ :کالج میں طلبہ گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے تین طالب علم شدید زخمی

    گوجرہ :کالج میں طلبہ گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے تین طالب علم شدید زخمی

    گوجرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگارعبدالرحمن جٹ )گو رنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج گوجرہ میں طلبہ گروپوں میں فائرنگ سے تین طالب علم شدید زخمی ہو گئے۔ شدیدزخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق گو رنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج گوجرہ کے گیٹ کے باہر طلبہ میں جھگڑا ہوگیا جس پر دو طالب علمو ں نبیل اور حسنین وغیرہ نے پستول سے اندھا دھند فا ئرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں تین طلبہ را نا علی سکنہ نئی منڈی، محمد بلا ل سکنہ بہاری کالونی اور ارقم بھٹی سکنہ بہار کالونی شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل گوجرہ منتقل کیا گیا جہا ں پر انہیں طبی امداد فرا ہم کی جا رہی ہے فا ئرنگ سے کالج میں طلبہ و طا لبات میں بھگدڑ مچ گئی کا لج میں خو ف وہراس پھیل گیا فا ئرنگ کرنے وا لے طلبہ فرار ہو نے میں کا میاب ہوگئے اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کرنے وا لے طلبہ کی تلا ش شروع کردی ہے۔

  • دراہمہ :پولیس موبائل کی موجودگی میں ڈکیتی،پولیس دیکھتی رہ گئی ،ڈاکو ڈکیتی کرکے فرار

    دراہمہ :پولیس موبائل کی موجودگی میں ڈکیتی،پولیس دیکھتی رہ گئی ،ڈاکو ڈکیتی کرکے فرار

    دراہمہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار)پولیس موبائل کی موجودگی میں ڈکیتی،پولیس دیکھتی رہ گئی ،ڈاکو ڈکیتی کرکے فرار
    تفصیل کے مطابق علاقہ دراہمہ ڈکیتوں کے رحم وکرم پر مسلح ڈاکوؤں نے دراہمہ کے مخلتف مقامات پر ناکہ بندی کرکے تین شہریوں سے ہنڈا125 نقدی قیمتی موبائل ودیگر اشیا۶ اسلحہ کے زور پر چھین لیں دراہمہ پولیس مورچہ بند ڈاکو علاقہ میں کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں، ڈاکوؤں کے علی الصبح ناکے ، گگوچوک کے رہائشی عرفان نامی نوجوان سے پانچ مسلحہ ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ہنڈا 125نقدی موبائل فون و دیگر قیمتی اشیاء چھین لیں ذرائع کا کہنا ہے جب گگوچوک کے رہائشی عرفان نامی نوجوان سے ڈاکو ڈکیتی کررہے تھے اس دوران وہاں موقع پر پولیس موبائل موجود تھی جنہوں نے ڈاکوؤں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی اور نہ ان کا پیچھا کیا،دوسری ڈکیتی دانش سکول کے نزدیک محمد عمران سے تین مسلح ڈاکوؤں نے ہنڈا125 موبائل نقدی اسلحہ کے زور پے چھین لیا اسی طرح کنگن روڈ پر دو مسلح ڈاکوؤں نے نعمان نامی نوجوان سے گن پوائنٹ پر ہنڈا 125 چھین کرفرار ہوگئے تھانہ دراہمہ کی ہی حدود میں گزشتہ رات مغرب کے وقت کالی پل کے قریب ڈاکو عبدالطیف نامی نوجوان کے پیچھے لگے جس نے قریبی دکانوں میں گھس کر اپنی جان بچائی جبکہ مسلح ڈاکوؤں علاقہ میں سرعام اسلحہ کی نمائش کرتے ہوۓ ہوائی فائرنگ کرتے رہتے ہیں جس سے علاقہ میں خوف کی فضاء پھیل گئی ہے علاقہ مکینوں نے ڈی پی او ڈیرہ سے اپیل کی ہے علاقہ کو لیاری بننے سے بچایا جاۓ اور جرائم کے خاتمہ کے لیے بے رحم ایکشن لیا جاۓ تاکہ علاقہ میں پر سکون فضاء قائم ہوسکے علاقہ میں ہونے والی ڈکیتوں کے متعلق جب ایس ایچ او سے مؤقف لینا چاہا تو انہوں نے کال وصول نہیں کی
    کیونکہ دوسری طرف ذرائع کاکہنا ہے ایس ایچ او موصوف کاتبادلہ ہوچکا ہے اس لئے اس نے کوئی جواب نہیں دیا –

  • ٹھٹھہ : باغی ٹی وی کے نامہ نگار راجہ قریشی پر قاتلانہ حملہ،شرپسند عناصر کیخلاف ایس ایس پی سے ایکشن لینے کامطالبہ

    ٹھٹھہ : باغی ٹی وی کے نامہ نگار راجہ قریشی پر قاتلانہ حملہ،شرپسند عناصر کیخلاف ایس ایس پی سے ایکشن لینے کامطالبہ

    ٹھٹھہ میں باغی ٹی وی کے نامہ نگار راجہ قریشی پر قاتلانہ حملہ،آزادئ صحافت پر حملہ ہے اور اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ،باغی ٹی وی شرپسند عناصر کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے والے شرپسند عناصر اور ان کی پشت پناہی کرنے والے مافیاء کے خلاف ضلع ٹھٹھہ کے ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیوسے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور ان قاتلانہ حملہ کرنے والے بزدل عناصر کو فوری گرفتارکرکے قرارواقعی سزادینے کامطالبہ کرتے ہیں .
    دوسری طرف ٹھٹھہ میں عوامی پریس کلب کے صدر بلاول سموں اور ممبر وفا اکرم عباسی نے مذمت کرتے ہوۓ کہا کے ٹھٹھہ کے شہری راجہ قریشی پر قاتلانے حملے کی مذمت کرتے ہیں جس پر ٹھٹھہ پولیس ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو نے فوری ایکشن لیتے ہوۓ احکامات جاری کۓ، جس پر سینئر انسپیکٹر فیصل شفیع میمن نے ایکشن لیتے ہوۓ ایس ایچ او ٹھٹھہ اور چوکی انچارج شوکت درس کو احکامات جاری کۓ جس پرفوری چوکی انچارج ٹھٹھہ شوکت درس راجہ قریشی کے گھرپر پہنچا اور تفصیلات لیں اور کہا ہم چوبیس گھنٹے میں ایسے بدامنی پھیلانے والے عناصر کو گرفتار کرلیں گے اورحملہ کرنے والے عناصرکو کیفرکردارتک پہنچائیں گے،اُدھر مقامی ریڈیو ایف ایم 92 کے نمائند ے بھی راجہ قریشی کا بیٹے سے بات کرتے ہوۓ کہا کے آپ کے والد صاحب پر قاتلانہ حملہ کی بھرپورمذمت کرتے ہیں اور ایسے لوگوں کو جلد گرفتار کر کے کیفے کردار تک پہنچایاجائے. اس قاتلانہ حملہ پر سینئر انسپکٹر فیصل شفیع میمن نے ایک پیغام میں کہا ٹھٹھہ پولیس ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے احکامات پر عمل کرتے ہوۓ ٹھٹھہ میں امن قائم کر نے کیلئے کوشاں ہے اور ہم راجہ قریشی پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو گرفتار کر کے انہیں قانون کے مطابق سزا دلائیں گے – باغی ٹی وی امید کرتا ہے کہ ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیوراجہ قریشی پرقاتلانہ حملہ کرنے اور کرانے والے عناصر کوفوری گرفتارکراکر سزادلائیں گے-

  • ٹھٹھہ : بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،2کلو گرام چرس برآمد

    ٹھٹھہ : بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،2کلو گرام چرس برآمد

    ٹھٹھہباغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،2کلو گرام چرس برآمد
    تفصیل کے مطابق انچارج پولیس پوسٹ پیرپٹھو سب انسپکٹر رسول بخش پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر مرادانی لنک روڈ مہر سم نالے کے قریب کامیاب کارروائی کرکے چرس سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 1 بدنام منشیات فروش عثمان عرف بونی ولد اسماعیل چندانی ملاح کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 ہزار گرام چرس برآمدکرکے ملزم کے خلاف تھانہ گھوڑاباڑی پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔مقدمہ نمبر 09/2023 سیکشن 9-1(3)C نارکوٹکس ائیکٹ 2022 تھانہ گھوڑاباڑی۔

  • علامہ اقبال ایکسپریس سنگین حادثے سے بال بال بچ گئی اور کوٹری اسٹیشن کے قریب دو حصوں میں تقسیم

    علامہ اقبال ایکسپریس سنگین حادثے سے بال بال بچ گئی اور کوٹری اسٹیشن کے قریب دو حصوں میں تقسیم

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)پشاور سے کراچی آنے والی مسافر ٹرین علامہ اقبال ایکسپریس سنگین حادثے سے بال بال بچ گئی اور کوٹری اسٹیشن کے قریب دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام، پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔مذکورہ حادثے کے بعد کراچی اور حیدرآباد کے درمیان ریلوے ٹریفک معطل ہوگیا ہے اور ٹرینوں کو حیدرآباد اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے اور ٹریک کلیئر کرانے کیلیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔حادثے کے حوالے سے ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث ٹرین ایک ٹریک سے دوسرے پر جاتے ہوئے دو حصوں میں تقسیم ہوئی۔

  • اوکاڑہ :انتظامیہ فوٹو سیشن تک محدود ، پٹرول پمپ مالکان مصنوعی قلت پیدا کرنے میں کامیاب

    اوکاڑہ :انتظامیہ فوٹو سیشن تک محدود ، پٹرول پمپ مالکان مصنوعی قلت پیدا کرنے میں کامیاب

    اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )انتظامیہ فوٹو سیشن تک محدود جبکہ پٹرول پمپ مالکان مصنوعی قلت پیدا کرنے میں کامیاب
    اوکاڑہ دیپالپور ،رینالہ خورد اور گردونواح میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سنتے ہی پیٹرول پمپ مافیا سرگرم ہو گئے پٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول کی سیل بند کر دی دور دراز کے علاقوں سے آئے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا۔
    اوکاڑہ رینالہ خورد اور دیپالپور میں پٹرول نہ ملنے پر پیٹرول پمپوں پر موٹرسائیکل اور کاروں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئی پٹرول پمپ مالکان کی بدمعاشی پر انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی شہریوں اور دور دراز سے آئے مسافروں کا حکومت پاکستان سے مصنوعی مہنگائی کرنے والے پمپ مالکان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔شہروں نے جب پی ایس او کی ہلپ لائن پر بات کی تو ان کا کہنا تھاکہ پٹرول ڈیزل دستیاب ہے مگر مارکیٹ سے غائباوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی ھدایات پر پرائس مجسٹریٹ کے پٹرول پمپس پر اچانک چھاپے پرائس مجسٹریٹ نے پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی 5 پٹرول پمپس کو 1 لاکھ 15 ہزار کا جرمانہ عاہد کیا۔پٹرول پمپس پر موجود پٹرول کی مقدار بھی چیک کی گئی پٹرول پمپ مالکان نے اگر پٹرول کی مصنوعی قلت برقرار رکھی اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔

  • ٹھٹھہ : روڈ کراس کرتی طالبات کو تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر،4 طالبات زخمی، ہسپتال منتقل

    ٹھٹھہ : روڈ کراس کرتی طالبات کو تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر،4 طالبات زخمی، ہسپتال منتقل

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)روڈ کراس کرتی طالبات کو تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر،4 طالبات زخمی، ہسپتال منتقل
    گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی کے روڈ کراس کرتی ہوئی طالبات کو تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ٹکر ماردی 4 طالبات زخمی زخمیوں کی عیادت کے لئے اسکول ہیڈ مسٹریس اسٹاف سمیت پہنچ گئیں
    گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی 4 طالبات صائمہ ۔کائنات ۔صنم ۔بختاور اپنے بھائی کے ہمراہ اسکول جارہی تھیں کہ مین قومی شاہراہ مکلی پر ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے انکو زور دار ٹکر ماردی جسکے نتیجے میں چاروں طالبات زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر سول اسپتال مکلی پھنچایا گیا موٹر سائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا طالبات کے بھائی نے میڈیا کو بتایا کہ ہم روڈ کراس کررہے تھے تو دور سے موٹر سائیکل پر سوار ذوالفقار پلیجو جوکہ جنگ شاہی کے سرکاری اسکول میں ٹیچر ہے کو رکنے کا اشارہ کیا مگر وہ نہیں رکا اور ٹکر مار کر فرار ہوگیا سول اسپتال مکلی میں اسکول کی ہیڈ مسٹریس میڈم یاسمین انڑ اپنے اسٹاف کے ساتھ طالبات کی عیادت کے لئے پھنچ گئیں ابھی تک اس واقعے کا کیس ورثاء کی جانب سے داخل نہیں کرایا گیا ہے

  • ضمنی انتخابات:صوبہ پنجاب کے 15 قومی حلقوں میں کاغذات نامزدگی کی تفصیل سامنے آگئی

    ضمنی انتخابات:صوبہ پنجاب کے 15 قومی حلقوں میں کاغذات نامزدگی کی تفصیل سامنے آگئی

    قومی اسمبلی ضمنی انتخابات:صوبہ پنجاب کے 15حلقوں میں کاغذات نامزدگی کی تفصیل سامنے آگئی
    قومی اسمبلی ضمنی انتخاب الیکشن کمیشن کے 27جنوری کو جاری کردہ شیڈول کے مطابق 8فروری کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی۔صوبہ پنجاب کے 15قومی اسمبلی حلقوں میں کل 186 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔این اے 52اسلام آباد میں 13، این اے 53 میں 15، این اے 54 میں 15امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔اسلام آباد کے 3قومی اسمبلی حلقوں میں 43امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں جبکہ راولپنڈی کے 5قومی اسمبلی حلقوں میں 69 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔جہلم کا حلقہ این اے 67میں 10 کاغذات نامزدگی جبکہ ضلع بھکر میں 8 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ لاہور کے 2حلقوں میں 21امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ملتان نے 2قومی اسمبلی حلقوں میں23امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ڈیرہ غازی خان کے حلقہ این اے 191 میں 16امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 13فرور ی تک مکمل کی جائے گی۔صوبہ پنجاب کے 15قومی اسمبلی حلقو ں میں 16مارچ کو ضمنی انتخاب منعقد کیا جائیگا۔

  • اب ہوگا ڈاکوؤں کا یقینی خاتمہ،سندھ پولیس نے 2 ارب 80 کروڑ کا اسلحہ آرڈر کردیا

    اب ہوگا ڈاکوؤں کا یقینی خاتمہ،سندھ پولیس نے 2 ارب 80 کروڑ کا اسلحہ آرڈر کردیا

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان )سندھ میں کچے کے علاقوں میں ڈاکو راج کے خاتمے کیلئے سندھ پولیس نے 2 ارب 80 کروڑ روپے کا جدید ترین اسلحہ آرڈر کردیا، ایک ماہ میں ترسیل متوقع ہے۔پولیس کی جانب سے سکھر، گھوٹکی، کشمور اور شکارپور کے کچے کے مخصوص علاقوں میں مواصلاتی نظام جام کرنے کے ساتھ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیلئے جامع حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کے سندھ کے مختلف اضلاع میں ڈاکوؤں کی جانب سے ہنی ٹریپ کے ذریعے لوگوں کو تاوان کیلئے اغوا کرنے کی وارداتیں بدستور جاری ہیں، درجنوں لوگ ڈاکوؤں کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں، قانون کی رٹ منوانے اور ڈاکوؤں کی سرکوبی کیلئے سندھ پولیس نے حکومت سندھ کی منظوری کے بعد 2 ارب 80 کروڑ کی لاگت سے جدید ترین اسلحے کا آرڈر دیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے منگوائے گئے اسلحے اور جدید اوزاروں میں ابابیل ڈرون، تین کلو میٹر رینج والے کیمرے، اسٹالڈ آٹومیٹک رائفلز، تھرمل امیجنگ، اور سرویلینس ڈرون سمیت دیگر‎ چیزیں شامل ہیں، اسلحہ کی ترسیل ایک ماہ میں متوقع ہے جس کے بعد کچے میں بھرپور آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔
    ایس ایس پی گھوٹکی کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف ‎آپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے پولیس نے حکمت عملی تیار کرلی ہے، سکھر، گھوٹکی، شکارپور اور کشمور کے کچے کے علاقوں میں بارہ ایسے موبائل ٹاورز ہیں جن کا استعمال کرتے ہوئے کچے کے ڈاکو لوگوں کو بہلا پھسلا کر اغوا کر لیتے ہیں، آپریشن کے دوران مذکورہ 12 موبائل ٹاورز بند کرنے کیلئے ( پی ٹی اے) کو سفارش کی جائے گی۔
    واضح رہے کہ ‎چند ماہ قبل گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے دوران 5 پولیس افسران و اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا تھا جس کے بعد پولیس کی جانب سے حکومت سندھ سے جدید اسلحہ فراہم کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔