Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • قصوراورشیخوپورہ میں پیٹرول کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن  کروڑوں روپے مالیت کا تیل برآمد

    قصوراورشیخوپورہ میں پیٹرول کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کروڑوں روپے مالیت کا تیل برآمد

    قصور،شیخوپورہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) پولیس نے پیٹرول کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے کروڑوں روپے مالیت کا تیل برآمد کر لیا۔
    ڈی پی او قصور عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمات درج کیے جائیں گے۔
    ڈی پی او شیخوپورہ زاہد مروت کے مطابق پولیس نے شہر میں پیٹرول کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کر کے 30 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا پیٹرول برآمد کیا اور درجن سے زائد آئل ٹینکر بھی قبضے میں لے لیے۔انہوں نے بتایا کہ پیٹرول مافیا نے آئل ٹینکر گوداموں میں چھپا رکھے تھے ، پیٹرول مافیا کے خلاف دوسرا گرینڈ آپریشن قصور کے علاقے پتوکی اور پھولنگر میں کیا گیا جہاں سے دو ڈپو سے 13 لاکھ لیٹر تیل اور ڈیزل برآمد کیا جس کی مالیت 33 کروڑ روپے سے زائد ہے، پولیس کی ٹیموں نے درجن سے زائد آئل ٹینکر بھی قبضہ میں لے لیے۔
    واضح رہے کہ چند روز سے پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبریں زیر گردش ہیں اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہم محدود کر دی گئی۔وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے پیٹرول اور ڈيزل کی قلت پیدا کرنے والوں کو خبر دار کیا تھا اور کہا تھا کہ تیل ذخیرہ کرنے والے پمپس کے لائسنس منسوخ کردیں گے ، آئی جی پنجاب نے پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دیا تھا۔

  • گوجرہ : پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے انتخابات،ڈاکٹر وسیم اقبال صدر منتخب

    گوجرہ : پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے انتخابات،ڈاکٹر وسیم اقبال صدر منتخب

    گوجرہ، باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے انتخابات،ڈاکٹر وسیم اقبال صدر منتخب
    گوجرہ میں سالانہ الیکشن کے سلسلے میں وائٹ پیلس تحصیل آفس روڈ میں پی ایم اے کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر نئے عہدیداران برائے سال 2023 کا انتخاب عمل میں آیا۔ڈاکٹر کمیونٹی کے مختلف مسائل بھی زیر غور آئے۔باہمی مشورے سے یہ طے کیا گیا کہ ڈاکٹر کمیونٹی کی عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔اور ڈاکٹر حضرات سے یہ امید کیجاتی ہے کہ وہ ساتھی ڈاکٹرز کی سیلف ریسپیکٹ کا ہر ممکن خیال رکھیں۔تاکہ پبلک عامہ میں بھی شعبہ ء طب کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے۔مزید کوایکری کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جائے۔کلینک اور ہاسپٹل میں ڈاکٹرز کو زیادہ سے زیادہ اکاموڈیٹ کیا جائے۔کلینیکل اور پرسنل سٹاف کو ساتھی ڈاکٹرز کے ریگارڈ کا پابند کیا جائے۔
    یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ کچھ ساتھی طویل عرصے سے اجلاس اٹینڈ نہیں کرتے۔ان سے گزارش ہے کہ کسی قسم کے تحفظات کی صورت میں جنرل سیکریٹری یا صدر صاحب سے رابطہ کریں۔اور اجلاسوں میں زیادہ سے زیادہ حاضری یقینی بنائیں۔نئی باڈی کے منتخب عہدیداران میں چیئر مین ایگزیکٹو کونسل ڈاکٹر اقبال ،پریزیڈنٹ ڈاکٹر وسیم اقبال ،وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹررانا وسیم حیات ،وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر حنیف ،جنرل سیکریٹریڈاکٹر محمد سلطان ، جوائنٹ سیکریٹریڈاکٹر وسیم اللہ ،کلینیکل سیکریٹری ڈاکٹر عرفان رشید ،انفارمیشن سیکریٹریڈاکٹر حسن امتیاز گل ،میڈیا سیکریٹریڈاکٹر قمرالزمان،
    فائنانس سیکریٹری ڈاکٹر مقبول حسین شاہ ،فیڈرل کونسلرڈاکٹر آصف محمود ،ڈاکٹر زبیر احمد پرووینشیل کونسلرزڈاکٹر وقاص ،ڈاکٹر عکرمہ ،ڈاکٹر اسفند یار ،آنریری ممبرزڈاکٹر اکرم ،ڈاکٹر ناصر منصور،ڈاکٹر حافظ اشفاق واہلہ – مہمانوں کی ضیافت کھانے اور سویٹ ڈش سے کی گئی۔آخر میں فوٹو سیشن ہوا۔

  • وادی کیلاش: برف پوش میدان میں ہندوکش سنو سپورٹس کلب کے زیر اہتمام 3روزہ  ٹورنامنٹ اختتام پذیر

    وادی کیلاش: برف پوش میدان میں ہندوکش سنو سپورٹس کلب کے زیر اہتمام 3روزہ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

    چترال (باغی ٹی وی)وادی کیلاش کے برف پوش میدان میں ہندوکش سنو سپورٹس کلب کے زیر اہتمام برف کے کھیلوں کا تین روزہ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا۔ سرمائی کھیلوں کے اس ٹورنامنٹ میں مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاح بھی لطف اندوز ہوئے ، اس دوران دو سے زیادہ لڑکوں اور لڑکیوں کو سنو سکینگ کی تربیت بھی دی گئی۔علاقے کے لوگوں نے اسے ونٹر ٹورزم کی ترقی کیلئے نہایت مفید قراردیا۔
    تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں

  • ڈی آئی خان : 3 مسلح ڈاکوؤں نے صحافی کو گولی مارکرزخمی کردیا اور موٹرسائیکل بھی چھین لیا

    ڈی آئی خان : 3 مسلح ڈاکوؤں نے صحافی کو گولی مارکرزخمی کردیا اور موٹرسائیکل بھی چھین لیا

    ڈی آئی خان ،باغی ٹی وی(احمدنوازمغل) 3 مسلح ڈاکوؤں نے صحافی کو گولی مارکرزخمی کردیا اور موٹرسائیکل بھی چھین لیا
    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں چوروں ڈکیتوں کا راج قائم ہوچکا ہے، عوام لٹنے لگی، کوٹلی امام کے ساتھ ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر دو موٹر سائیکل چھین لئے اور فائرنگ کرتے رہے،اس دوران دن نیوز کے بیوروچیف ندیم اختر سے بھی موٹر سائیکل چھین لیا ،مزاحمت پر گولی مار کر شدید زخمی کر دیا جبکہ اس واقعہ سے پہلے انہی ڈاکوؤں نے ایک اور موٹر سائیکل بھی چھینا تین ڈاکو جو کہ مسلح تھے دو موٹر سائیکل اور ایک شخص کو گو لی مار کر فرار ہو گئے ،شہر کے بیچو بیچ یہ واقعات اور آئے روز چوری ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کے بڑھتے واقعات خوفناک شکل اختیار کر رہے ہیں پولیس افسران کی ترجیح جرائم کی روک تھام سے ہٹ چکی ہے اور ساری توجہ ٹریفک جے چالانوں پر ہے شام کے بعد رات کو پولیس کا گشت ختم ہو چکا ہے رات کو جرائم پیشہ افراد کو روکنے والا کوئی نہیں ہے، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، سیاسی نمائندےاور تاجر تنظمیں اور سول سوسائٹی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ڈی پی او، آر پی او آور آئی جی کے پی ڈیرہ میں بڑھتے سٹریٹ کرائم کا نوٹس لیں اور لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں

  • چونیاں : الشریف فاؤنڈیشن پنجاب کا افتتاح کر دیا گیا

    چونیاں : الشریف فاؤنڈیشن پنجاب کا افتتاح کر دیا گیا

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار) الشریف فاؤنڈیشن پنجاب کا افتتاح کر دیا گیا. الشریف فاونڈیشن کا افتتاح چوہدری پرویز اقبال چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن اور چوہدری جاوید شمشاد امیدوار اپم پی اے نے اپنے دست مبارک سے کیا. تقریب میں شامل سجاد احمد نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے اور الشریف فاؤنڈیشن کے قیام پر روشنی ڈالی کہ فاؤنڈیشن کا آپ کے قصبہ الہ آباد میں قیام سے یہاں کے غریب، لاچار اور سفید پوش لوگوں کو ہمیشــــہ فری میڈیکل چیک اپ فری میڈیسن،خواتین اور نوجوانوں کے لیے بالکل فری گرافک ڈیزائنگ کورس، فری کمپیوٹر کورس کروایا جائے گا. اس موقع پر پر مقررین میں شامل پروفیسر عمران نوید نے الشریف فاؤنڈیشن کے قیام کو سفید پوش اور غربت میں پسے لوگوں کے لیے ایک نعمت قرار دیا اور اس کے قیام میں شامل الشریف فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری اور بہت ہی پیارے دوست وقار عظیم آرائیں اور افضل آرائیں کا شکریہ ادا کیا. مہمان خصوصی چوہدری جاوید شمشاد امیدوار اپم پی اے نے بھی الشریف فاؤنڈیشن کو اچھا اضافہ قرار دیا آخر پر کراچی سے آئے ہوئے الشریف فاونڈیشن کے چیرمین چوہدری پرویز اقبال نے کہا کہ جلد ہی آپ کے علاقہ الہ آباد میں الشریف فاؤنڈیشن ہاسپٹل بنائیں گے غریب بچیوں کی شادی کے جہیز کا بندوبست کریں گے اور فری دسترخوان لگائیں گے. آخر میں بہت ہی پیارے مخلص ساتھی مولانا آصف نورانی صاحب نے الشریف فاؤنڈیشن کے قیام پر چئیرمین صاحب کے ساتھ اظہار تشکر کیا اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی.

  • چونیاں : سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کا مرکزی سبزی منڈی  کا دورہ

    چونیاں : سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کا مرکزی سبزی منڈی کا دورہ

    چونیاں ،باغی ٹی وی(نامہ نگار عدیل اشرف) سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کا مرکزی سبزی منڈی چونیاں کا اچانک دورہ نیلامی کے عمل کی چیگنگ اور صفائی ستھرائی کے معیار کو دیکھا تفصیلات کے مطابق سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ذیشان منظور نے سبزی منڈی چونیاں کا صبح اچانک دورہ کیا انہوں نے مختلف آڈھتوں پر جا کر فروٹ اور سبزیوں کی بولی کے عمل کا جائزہ لیا ذیشان منظور نے کہا آلو 30, پیاز 200, ٹماٹر 48, ادرک 465، لہسن چائینہ 425, شملہ 77, سبزمرچ 80, گوبھی 20, کریلہ دیسی 147, فارمی 120, بند گوبھی 20 اور گاجر 63، سیب 243، کیلا 140,130, انار بدانہ 545, انار قندھاری 275 اور کھجور 200 روپے فی کلوگرام میں فروخت کی جائے زائد قیمت پر سبزیوں اور فروٹ فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی پہلے کی طرح بھاری جرمانہ یا مقدمہ بھی درج کروایا جائے گا بمطابق نرخ نامہ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ہونگے۔ سیکرٹری ذیشان منظور نے اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی ملازمین رانا اعجاز، رانا مبشر و دیگر ملازمین مقررہ کردہ ریٹس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ناجائز منافع خوری کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ سبزی منڈی کے دورے کا مقصد عوام کو مہنگائی سے ریلیف دلانا ہے۔

  • میہڑ :سکھر میں قتل ہونے والے سندھ یونائیٹڈپارٹی کے سیکرٹری انفارمیشن کے قاتلوکی عدم گرفتاری پر احتجاج

    میہڑ :سکھر میں قتل ہونے والے سندھ یونائیٹڈپارٹی کے سیکرٹری انفارمیشن کے قاتلوکی عدم گرفتاری پر احتجاج

    میہڑ.باغی ٹی وی(منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ)سکھر میں قتل ہونے والے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنماء حسیب جونیجو کے قاتلوکی عدم گرفتاری پر میہڑ پریس کلب کے سامنے کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا
    تفصیل کے مطابق سکھر میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے انفارمیشن سیکرٹری حسیب جونیجو کے قتل کے خلاف ایس یو پی رہنماء سکندرسوڈھر کی قیادت میں قاتلوں کی عدم گرفتاری پر پریس کلب میہڑ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا اور نعرے بازی کی گئی انہوں نے کہاکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت حسیب جونیجو کو قتل کرکے بوری میں بند کرکہ نعش کو پھینکا گیا ہے.مظاہرین نے سپریم کورٹ، آرمی چیف، انسانی حقوق کی تظیموں اور دیگر سے مطالبہ کیا کہ سکھر میں بے دردی سے بے گناہ قتل ہونے والے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے انفارمیشن سیکرٹری حسیب جونیجو کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزادی جائے.

  • کشمور: پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرے

    کشمور: پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرے

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیار اعوان)کشمور پولیس کی مبینہ زیادتیوں و جھوٹے مقدمات درج کئے جانے کے خلاف لولائی برادری کا ڈسٹرکٹ عوامی پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ و دھرنا، مظاہرین نے پلے کارڈ ز اٹھارکھے تھے جن پر پولیس کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف نعرے درج تھے، پولیس نے ریاض لولائی پر چرس کا جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے، شفاف انکوائری کرواکر انصاف کیا جائے۔مظاہرین کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق کشمور پولیس کی مبینہ زیادتیوں وجھوٹے مقدمات درج کئے جانے کے خلاف لولائی برادری کا اعجاز لولائی، بخشن لولائی،شہزاد لولائی کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ عوامی پریس کلب میں احتجاجی مظاہر ہ کیا، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر پولیس کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف نعرے درج تھے،اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ 3 روز قبل ریاض لولائی کو ون فائیو انچارج صدام کھوسو نے ہوٹل سے گرفتار کیا تھا، پھر ریاض لولائی کو آزاد کرنے کے لئے بھاری رقم بطور رشوت طلب کی گئی نہ دینے پر ریاض لولائی پر 11سو گرام چرس کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس کشمور میں امن و مان تو قائم نہیں کرسکی الٹا شریف شہریوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر تنگ کرنا شروع کردیا ہے، مظاہرین نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی لاڑکانہ، ایس ایس پی کشمورو اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ ریاض لولائی پر درج کی گئی چرس کی ایف آئی آر کی انکوائری کروائی جائے، اور بلاجواز گرفتار کئے گئے ریاض لولائی کوآزاد کیا جائے تاکہ وہ ہوٹل پر مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پال سکے،

    دوسرا مظاہرہ کندھ کوٹ میںجسقم کی جانب سے سندھ یوناٹیڈ پارٹی سکھر کے انفارمیشن سیکرٹری حسیب جونیجو کے قاتلوں کو منظر عام پرنہ لانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجسقم کی جانب سے گھنٹہ گھر سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں جسقم رہنمائوں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرے کی قیادت عباس باجکانی۔ گھایل سندھی۔ ظفر سندھی اور دیگر نے کی اس موقع پر شرکاء کہنا تھا کہ سکھر حسیب جونیجو کے قاتلوں کو فل فور گرفتار کیا جائے حسیب جونیجو کا قتل قومی کارکنان کا قتل ہے، حسیب جونیجو کو بے رحمی سے ٹکڑے ٹکڑے کر کے قتل کیا گیا جو واقعہ ناقابل برداشت ہے، واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے حسیب جونیجو کے خون سے انصاف کیا جائے، یے قتل ایک بڑی سازش کے تحت کیا گیا ہے اس واقعے کی جوڈیشلی انکوائری کی جائے اور قاتلوں کو منظر عام پر لایا جائے اگر حسیب جونیجو کے خون سے انصاف نھیں کیا گیا تو احتجاجی دائرے کو وصیح کیاجائے گا مظاہرین کا سندھ حکومت اور آئی جی سندھ سے مطالبہ۔

  • ٹھٹھہ:فزیکل لائف مکمل، مکلی میں سرکاری کالونیوں کی چھتیں گرنے لگیں

    ٹھٹھہ:فزیکل لائف مکمل، مکلی میں سرکاری کالونیوں کی چھتیں گرنے لگیں

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی )فزیکل لائف پوری کرنے والی مکلی میں سرکاری کالونیوں کی چھتیں گرنے لگیں ،قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ، حکومت سندھ فوری طور نوٹس لے۔
    تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ ضلع کے ہیڈ کوارٹر مکلی میں قائم مختلف سرکاری اداروں کے ملازمین کی رہائشی کالونیاں زبوں حالی کا شکار ہوگئیں ہیں کالونیوں کے تقریباً چار سو سے زائد کوارٹرز مکمل تباہ حالی کا شکار ہو گئے ہیں کوارٹروں کی چھتوں کا پلستر اکثر و بیشتر گرتا رہتا ہے جس کی وجہ سے کئی حادثات رونماء ہوچکے ہیں یہ سرکاری کالونیاں 1958ء میں قائم کی گئیں تھیں 1977ء تک ان سرکاری رہائشی کوارٹرز کی ہلکی پھلکی مرمت کا کام حکومت کیجانب سے کرایا جاتا تھا مگر اس کے بعد 2000ء میں تقریباً بیس کے قریب سرکاری ملازمین کے رہائشی کوارٹرز کی چھتوں کو نئے سرے سے بنوایا گیا جبکہ باقی کسی بھی کوارٹر میں کوئی کام نہیں کیا گیا ہے جسکی وجہ سے سرکاری کالونیوں میں رہائش پذیر ملازمین انکے اہل خانہ سخت خوف و ہراس میں مبتلاء رہتے ہیں انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری کالونیوں کے کوارٹرز کی مکمل مرمت کروا کر دی جائے یا پھر ہمیں مالکانہ حقوق دے دیئے جائیں۔

  • وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کی ذخیرہ اندوزوں کو سخت کارروائی کی وارننگ

    وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کی ذخیرہ اندوزوں کو سخت کارروائی کی وارننگ

    اسلام آباد(باغی ٹی وی)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کر کے مصنوعی بحران پیدا کرنے وال کو سخت نتائج سے خبردار کر دیا ہے۔
    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں ہے، ہمارے پاس 20 روز کے پیٹرول اور 29 روز کے ذیزل کا اسٹاک موجود ہے۔
    مصدق ملک کا کہنا تھا ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے ہے، پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے والوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ لوگ اس طرح کے اقدامات کر کے عوام میں اپنی عزت گھٹا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے کہتا ہوں کہ آج ہی رک جائیں ورنہ سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے، جو بھی ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہوا اس کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا، ریاست قدم اٹھائے گی تو پھر آپ لوگ بیٹھ کر پریس کانفرنسیں کر رہے ہوں گے۔یاد رہے چند روز سے پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبریں زیر گردش ہیں اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہم محدود کر دی گئی ہے۔
    اس سے قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک کے کئی شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کے مصنوعی بحران پر چیف سیکرٹری پنجاب کو فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔اوگرا نے چیف سیکرٹری پنجاب کو فوری کارروائی کیلئے مراسلہ لکھا ہے۔ اوگرا کے مطابق مارکیٹ میں مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کی فہرست فراہم کردی، مصنوعی بحران میں مارکیٹ انٹیلیجنس کے ذریعے فہرستیں مرتب کی گئیں۔اوگرا کا کہنا ہے کہ پنجاب میں غیرقانونی اسٹوریج، گوداموں پر چھاپوں کی ہدایت کر دی۔
    صوبے میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے اور اسٹوریجز چیک کرنے کیلئے انفورسمنٹ ٹیمیں بھی تشکیل دے دیں ہیں۔لاہور میں موٹرسائیکل سواروں کو زیادہ سے زیادہ 400 روپے اور گاڑی والوں کو 4000 روپے کا پیٹرول دیا جا رہا ہے۔