Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو میں 16 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی،4 ماہ کی حاملہ

    تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو میں 16 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی،4 ماہ کی حاملہ

    تھرپارکر،باغی ٹی وی (ویب نیوز) چھاچھرو میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق، غیر شادی شدہ لڑکی 4 ماہ کی حاملہ
    تفصیل کے مطابق تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو میں 16 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد کے مدعیت میں 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
    پولیس سرجن ڈاکٹر نیاز کے مطابق میڈیکل کے بعد لڑکی کے ڈی این اے کے نمونے لیے گئے، ابتدائی رپورٹ میں لڑکی سے جنسی زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی غیر شادی شدہ لڑکی 4 ماہ کی حاملہ ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے ورثا معاملہ برادری لیول پر حل کرنےکےلیےخاموش تھے، واقعہ 8 روز قبل سامنے آیا، معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • فیصل آباد: میونسپل کارپوریشن کے جونیئر کلرک نے عمارت سے کودکر خودکشی کرلی

    فیصل آباد: میونسپل کارپوریشن کے جونیئر کلرک نے عمارت سے کودکر خودکشی کرلی

    فیصل آباد(باغی ٹی وی) میونسپل کارپوریشن کے جونیئر کلرک نے عمارت سے کودکر خودکشی کرلی۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میونسپل کارپوریشن کا ملازم لائبریری میں کلرک تھا۔
    پولیس کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کیلئےاسپتال منتقل کردی گئی ہے اور معاملے کی انکوائری کی جا رہی ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان:ضمنی الیکشن این اے 191 کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    ڈیرہ غازی خان:ضمنی الیکشن این اے 191 کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرجواداکبر) ضمنی الیکشن این اے 191 کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ الیکشن آفس میں جمع کروانے کا سلسلہ جاری، پی پی پی کے سردار دوست محمد کھوسہ، مسلم لیگ ن کے سردار اویس لغاری، سمیت کاغذات جمع کروانے کے آخری روز مختلف سیاسی پارٹیوں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 191 ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں گزشتہ روز کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری دن تھا۔مختلف پارٹیوں کی طرف سے کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ الیکشن آفس میں جمع کروائے گیے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے سردار دوست محمد خان کھوسہ ، مسلم لیگ ن کی طرف سے سردار اویس احمد خان لغاری، سردار محمود قادر خان لغاری، سید عمران شاہ،پاکستان تحریک انصاف سے رقیہ رمضان ایڈوکیٹ، سردار شریف خان لغاری , محمد حنیف خان پتافی،تحریک لبیک پاکستان سے ملک محمد خبیب نے ریلیوں کی شکل میں الیکشن آفس پہنچ کر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

    اس سے قبل تمام امیدواران نے ریلیوں کی صورت میں اپنے پارٹی ورکرز کے ہمراہ بڑے بڑے بینرز، پوسٹرز اٹھاتے ہوئے شہر کا چکر لگایا۔ امیدوار الیکشن دفتر پہنچ کر نعرے لگا کر اپنے ورکرز کو گرماتے رہے ۔اور اپنی پارٹیوں کے جھنڈے لہراتے رہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی زرتاج گل، سردار شبیر خان لغاری، محمد خان لغاری نے ایک روز قبل کاغذات جمع کرا دئیے تھے۔

  • پولیس کانسٹیبل نے چاچی کےعشق میں چچا کو قتل کردیا

    پولیس کانسٹیبل نے چاچی کےعشق میں چچا کو قتل کردیا

    نواب شاہ،باغی ٹی وی (ویب نیوز) نواب شاہ اسکول ٹیچر کے اندھے قتل کا معمہ حل،مرکزی ملزم گرفتار،خاتون سمیت 2 سہولت کار بھی زیر حراست،مرکزی ملزم مقتول کا سگا بھتیجا اورپولیس کانسٹیبل ہے،چاچی کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا۔
    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی شہید بنظیر آباد امیر سعود مگسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں اسکول ٹیچر ذوالفقار علی کھوکھر کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا، اندھے قتل کا مقدمہ پولیس کیلئے چیلنج تھا تاہم ڈی ایس پی صدر علی بخش جمالی،مبین پڑھیار، انسپکٹر اقبال وسان اور آئی ٹی انچارج جمیل بھٹی پر مشتمل ماہر افسران کی ٹیم تشکیل دی گئی، جنہوں نے انتہائی مہارت سے ملزمان کو گرفتار کیا، آلہ قتل اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی ہے، ایس ایس پی نے صحافیوں کے سوال کے جواب میں بتایا کہ قتل کا مرکزی ملزم باقر علی کھوکھر ہے جو کہ پولیس کانسٹیبل ہے جبکہ زین العابدین کھوکھر اور مسمات فائزہ بروہی کو سہولت کاری پر حراست میں لیا گیا ہے، امیر سعود مگسی کے مطابق ملزم مقتول کا سگا بھتیجا ہے جسکا اپنی چاچی فائزہ کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا،انہوں نے مقتول گلزارعلی کھوکھر کو راستے سے ہٹا کر شادی کرنے کا پروگرام بنایا ہوا تھا،ایس ایس پی نے بتایا کہ مقتول کی دو بیویاں ہیں، ایک اسکی اپنی برادری سے جبکہ دوسری فائزہ بروہی ہے، جس سے مقتول نے محبت کی شادی کی ہوئی تھی تاہم دونوں بیویوں سے کوئی اولاد نہیں،انہوں نے بتایا کہ ملزمان کا ٹھوس ثبوت و عین قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے عدالت میں چالان پیش کیا جائے گا اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

  • ڈی جی خان :آر پی او کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں پرموشن بورڈ اجلاس کاانعقاد

    ڈی جی خان :آر پی او کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں پرموشن بورڈ اجلاس کاانعقاد

    ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی(نامہ نگار شہزادخان)ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں پرموشن بورڈ اجلاس کاانعقاد ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ ، راجن پور، اور لیہ بطور ممبر بورڈ شریک ۔ افسران کی انفرادی کارکردگی، میرٹ اور سنیارٹی کی بنیاد اور ریکارڈ کا جائزہ۔ 38 سب انسپکٹرز کی بطور انسپکٹر پرموشن ریکمینڈیشن انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کو بھجوا دی گئی۔
    تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں پرموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا ۔ پرموشن بورڈ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمدراشد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفر گڑھ رضا صفدر کاظمی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور محمدناصر سیال اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ اسد الرحمٰن شریک ہوئے ۔ پروموشن بورڈکے اجلاس میں سب انسپکٹر سے انسپکٹر ترقی کے مجوزہ معیارکے مطابق 38 سب انسپکٹرز کے ترقی کے کیسز اور ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔ پرموشن بورڈ کی سفارشات پر زیر غورسب انسپکٹرز میں سے میرٹ پر پورا اترنے والے سب انسپکٹرز کی انسپکٹر پرموشن کے لیے ریکمینڈیشن انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کو بھجوا دی گئی۔ ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا کہنا تھا کہ پروموشن بورڈ میں افسران کی انفرادی کارکردگی ، میرٹ اور سنیارٹی کی بنیاد پر ریکمنڈیشن بھجوائی گئی ہے۔ بر وقت ترقی ہر قابل پولیس افسر کا حق اس کی محنت اور بہترین کارکردگی کا اعتراف ہوتی ہے ۔ ترقی کے بعد آفیسران کی ذمہ داریوں میں کئی گنا اضافہ ہوجائے گا۔ پولیس افسران خدمت کو اپنا شعار بنا کر محکمہ کی نیک نامی کا باعث بنیں۔ اُمید کرتا ہوں ترقیاب ہونے کے بعد افسران ڈیوٹی کو پہلے سے زیادہ احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔

  • ٹھٹھہ :انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ  کے چیئرمین کی ایس ایس پی سے ملاقات

    ٹھٹھہ :انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے چیئرمین کی ایس ایس پی سے ملاقات

    ٹھٹھہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے چیئرمین کی ایس ایس پی سے ملاقات
    تفصیل کے مطابق ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو سے ان کے دفتر میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ٹھٹھہ کے چیئرمین الطاف حسین تنیو کی قیادت میں وفد کی ملاقات امن امان کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت اس موقعہ پر سید الطاف شاہ شیرازی انسپکٹر فیصل میمن ارشاد علی گندرو سید شیر علی شاہ ،واحد شورو، شوکت علی زور ،سید تشکیل شاہ، پرویز ستار عباسی ،ساجد گندرو،سلیمان ملاح و دیگر موجود تھے وفد نے ایس ایس پی ٹھٹھہ کو آگاہ کیا کہ ہمارے عہدیدار و ممبران کی چوری شدہ موبائل فون اور مکلی تھانے کی حدود میں سے فقیر غلام حسین خاصخیلی محمد بخش مانجھد و دیگر کی چوری شدہ موٹر سائیکل اب تک ریکور نہیں ہوئے اور کچھ دن پہلی مکلی سے جنرل اسٹور سے ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار نہیں ہوئے جس کی ایف آئی آر مکلی تھانے میں درج ہے جس پر ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو نے فیصل میمن کو بروقت احکامات جاری کئی اور وفد کو مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم امن خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے جرائم پیشہ افراد ٹھٹہ کا امن تباھ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ٹھٹہ کا امن تباہ کرنے والوں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا ہم نے بہت سے جرائیم پیشہ افراد کے خلاف نا صرف کیسس داخل کئی ہیں بلکہ بہت سا چوری شدہ سامان بھی ریکور کیا ہے ان کہنا تھا کہ شہریوں کو پولیس کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ ٹھٹھہ سے جرائیم کا مکمل خاتمہ نا ہو وفد نے ایس ایس پی ٹھٹھہ کو یقین دلایا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں آپ بلاتفریق ملزمان کے خلاف کاروائیان جاری رکہیں ملاقات کے بعد انسانی حقوق کے رہنما الطاف حسین تنیو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئی کہا کہ ایس ایس پی ٹھٹھہ اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جہنوں نے نا صرف مہر علی شاھ کے قاتلوں کو گرفتار کیا بلکہ موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کیس داخل کر کہ ان کو گرفتار کیا اور مجھ سمیت بہت سے لوگوں کو چوری شدہ سامان واپس کروایا جس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس امید کہ ساتھ پولیس بالا تفریق کاروائیاں جاری رکھی گئی اور ٹھٹھہ میں قیام امن کلئے اپنا کردار ادا کریگی اور شہریوں کو چوری شدہ سامان اور انصاف و تحفظ ملے گا

  • ٹھٹھہ : منشیات اور گٹکہ بیچنے والے 4 ملزمان گرفتار

    ٹھٹھہ : منشیات اور گٹکہ بیچنے والے 4 ملزمان گرفتار

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)منشیات اور گٹکہ بیچنے والے 4 ملزمان گرفتار، 1120 پیکٹ گھٹکہ ماوا، 25 بیگز دیسی شراب اور 12 پڑیاں آئس پائوڈر برآمد
    تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپکٹر ممتاز علی بروہی بمعہ اسٹاف نے دوران سنیپ چیکنگ گھارو تا پمپ ہاؤس کالونی لنک روڈ پر موٹر سائیکل پر گٹکہ ماوا سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 1 گٹکہ فروش ملزم احمد علی ولد محمد علی چانڈیو کو 500 پیکٹ گٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھارو میں مقدمہ نمبر 13/2023 سیکشن 3,4,5,8 گٹکہ ایکٹ 2019 تھانہ گھارو درج کرکے ملزم کو پابندسلاسل کردیا۔
    ایس ایچ او تھانہ گھوڑاباڑی انسپیکٹر راجہ عبدالحق راجپوت، انچارج پولیس پوسٹ پیرپٹھو سب انسپیکٹر رسول بخش پنھور اور انچارج پولیس پوسٹ ور اے ایس آئی راجہ ظفر راجپوت بمعہ اسٹاف نے دوران گشت گھوڑاباڑی مڑہی لنک روڈ ور شہر اور مرادانی پر کیبن پہ چھاپہ مارکر کارروائیاں کرکے 1 گٹکہ فروش یعقوب شورو کو 620 پیکٹ گٹکہ ماوا اور 1 منشیات فروش غلام رسول ملاح کو 25 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھوڑاباڑی پر الگ الگ مقدمہ نمبر06/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ گھوڑاباڑی۔ مقدمہ نمبر 07/2023 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ گھوڑاباڑی۔مقدمات درج کردیے۔
    ایس ایچ او تھانہ جھمپیر سب انسپکٹر اختیار علی پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت جھمپیر شہر میں کارروائی کرکے 1 منشیات فروش ملزم کرم علی بلوچ کو 12 چھوٹی پڑیاں آئس پاؤڈر سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھمپیر پر مقدمہ درج کردیا مقدمہ نمبر 03/2023 سیکشن 9-2(1) نارکوٹکس ائیکٹ 2022 تھانہ جھمپیر

  • ڈیرہ غازیخان:شہر کو صاف ستھرا،سرسبز بنانے کیلئے سرکاری محکموں کو ٹاسک دے دیا گیا

    ڈیرہ غازیخان:شہر کو صاف ستھرا،سرسبز بنانے کیلئے سرکاری محکموں کو ٹاسک دے دیا گیا

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار) شہر کو صاف ستھرا،سرسبز بنانے کیلئے سرکاری محکموں کو ٹاسک دے دیا گیاہے۔اس ماہ کے آخر میں جشن بہاراں اور پھولوں کی نمائش کا انعقاد ہوگا۔میونسپل سروسز کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ13 فروری سے صفائی عملے کا آن لائن چہرہ شناخت پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائیگا۔مشینری پر ٹریکنگ سسٹم نصب ہوگا ۔ کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے محکموں کی بریفنگ لیتے ہوئے کارپوریشن کے ایم او آر اور اسسٹنٹ کی سوا گھنٹہ تاخیر پر تحریری وضاحت بھی طلب کرلی۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ پی ایچ اے نے شہر کی خوبصورتی کیلئے بہت کام کیا ہے تاہم مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے سے موجود پارکس کو خوبصورت کرنے کے ساتھ مزید پارکس کی سکیم تیار کی جائے ۔کمشنر نے کہا کہ صفائی عملہ کی مختلف اوقات میں فیلڈ میں حاضری چیک کی جائے گی۔میونسپل سروسز کو بہتر کرنا ہوگا۔تجاوزات،عمارتی میٹریل ڈال کر چوک،شاہراہ اور دیگر مصروف عوامی مقامات بلاک کرنے والوں کے خلاف مقدمات اور جرمانے ہوں گے۔کمشنر نے کہا کہ شجرکاری کے ساتھ گرین بیلٹس،میڈینز اور پارکس کو بہتر کیا جائیگا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ریونیو فخر الاسلام ڈوگر،اے ڈی سی آر طیب خان،اے سی جی حیات اختر،ڈی جی پی ایچ اے طاہر جاوید انصاری،چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل،ایم اوز محمد اویس سرور،تنویر عالم،محمد نعیم،ڈی بی اے شہزاد قدیر،معین خان،محمد خوشحال خان،محمد عادل،شہزاد نذیر،شجاعت علی اور دیگر افسران موجود تھے۔

  • حکومت پنجاب نے خالد پرویز کو ڈپٹی کمشنر لیہ تعینات کر دیا

    حکومت پنجاب نے خالد پرویز کو ڈپٹی کمشنر لیہ تعینات کر دیا

    لیہ(باغی ٹی وی)حکومت پنجاب نے خالد پرویز کو ڈپٹی کمشنر لیہ تعینات کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔ڈپٹی کمشنر خالدپرویز نے پہلے روز اپنے آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کے مسائل سن کرفوری حل کیے جائیںانہوں نے مزید کہاکہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لئے وہ بلاجھجک آفس میں آکر اپنے مسائل حل کروا سکتے ہیں ۔انہوں نے اس موقع پر مختلف شہریوں کے مسائل سنے اور اُن کے حل کے لئے احکاما ت جاری کیے۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر محمداسدعلی بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر خالدپرویز نے ماڈل باز ار لیہ میں سستے آٹے کی فراہمی کے عمل کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ میرٹ کی بنیادوں پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے انہوں نے مزیدکہاکہ بدلتے موسم کے پیش نظر شہریوں کے لئے سایہ کے لئے دیگر مناسب انتظامات کیے جائیں ۔

  • ڈیرہ غازیخان: ڈی پی او کا تھانہ صدر اور تھانہ سخی سرور کا رات گئے سرپرائز وزٹ

    ڈیرہ غازیخان: ڈی پی او کا تھانہ صدر اور تھانہ سخی سرور کا رات گئے سرپرائز وزٹ

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار شہزادخان ) آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے سپیشل انیشیٹوتھانہ صدر اور تھانہ سخی سرور کا رات گئے سرپرائز وزٹ کیا۔ دوران وزٹ ڈی پی او نے ایس ایچ او کو ہدایت کی شہریوں کی فلاح بہود اور قیام امن کو یقینی بنایا جائے۔تمام درخواستیں جو پینڈنگ ہیں ان کو سنتے ہوئے فی الفور میرٹ پر حل کریں۔ڈی پی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں تعینات کانسٹیبل سے لیکر آفیسر تک سب کے کام کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔تمام اہلکاران کی ورکنگ معیار کو بہتر کرتے ہوئے کانسٹیبل سے آفیسران تک جو دوری ہے اسے بھی ختم کریں گے۔ عوام الناس کی خدمت کو یقینی بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔گشت کے نظام کو پہلے سے زیادہ موثر کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔کریمینل اشخاص کا محاسبہ کرتے ہوئے کرائم کو جڑ سے اکھاڑ پھنکنا ہے۔ ڈی پی او نے پولیس اسٹیشنزکے ریکارڈ،فرنٹ ڈیسک ،بلڈنگ ،اسلحہ خانہ ، مال خانہ ، صفائی ستھرائی کو بھی چیک کیا۔ ایس ایچ اوکو ہدایت کی کہ وہ مقرر کردہ اوقات کار میں تھانہ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں ۔ تھانہ میں آنے والے سائلین کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انہیں درپیش مسائل فوری حل کیئے جائیں ۔معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لیے موئثراقدامات کیئے جائیں اسلحہ نا جائز ، منشیات ، جوا،قبحہ خانوں اور بلانمبری و فیک نمبر پلیٹ والی وہیکلز کے خلاف ذیادہ کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ سرپرائز وزٹ کا مقصد تھانوں کی سطح پر مانیٹرنگ اور سروس ڈیلیوری کے معیار کوبہتر بنانا ، عوامی شکایات اور ان کا بروقت ازالہ ، جرائم کی شرح کو کنٹرول کرنے کےلیے کئیے گئے اقدامات کا جائزہ لینا ہے ۔ عوام الناس کی جان و مال اور عزت وآبرو کی حفاظت کے لئے ڈیرہ غازیخان پولیس دن رات کوشاں ہے ۔