Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ : میونسپل کمیٹی میں سفید کاٹن پوش سیورمین بھرتی ہونے کا انکشاف،شہر میں گندگی کے انبار

    ٹھٹھہ : میونسپل کمیٹی میں سفید کاٹن پوش سیورمین بھرتی ہونے کا انکشاف،شہر میں گندگی کے انبار

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی )میونسپل کمیٹی میں سفید کاٹن پوش سیورمین بھرتی ہونے کا انکشاف،شہر میں گندگی کے انبار
    تفصیل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ میں غیرقانونی سفید کاٹن پوش سفارشیوں کی بھرتیوں کی وجہ سے میرٹ کی کھلے عام دھجیاں اُڑائی گئیں، جس میں غریب لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے،دوسری طرف سیاسی سفارشی کاٹن مافیاء ڈیوٹی نہیں کرتا اور اپنے بااثر سیاسی آقاؤں کی طاقت کے بل بوتے پر گھر بیٹھے تنخواہیں لیتے ہیں ،ان غیر قانونی بھرتیوں کی وجہ سے شہر میں صفائی کانظام درہم برہم ہوچکا ہے ہرطرف گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے اعلیٰ آفیسران ان سیاسی بھرتی ملازمین کے خلاف ایکشن لینے سے ڈرتے ہیں کیونکہ اگرکسی اعلیٰ آفیسر نے ایکشن لیا تو اسے دھمکایاجاتا ہے یاپھر اس کا ٹرانسفر کرادیاجاتا ہے ،جس کا ثبوت صوبہ سندھ کے ضلع دادو میں گذشتہ روزقبل ایک ایکشن لینے والے آفیسر کے ساتھ پیش آچکا ہے
    خبر کے مطابق چند روزقبل گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کارروائی کرنے پر اساتذہ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کے دفتر پہنچ کر ان کو گالیاں دینے کے علاوہ تبادلے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تھیں۔اس کے بعد دھمکیاں دینے والے دواساتذہ کو معطل کیا گیا تھا اور ان کے خلاف انکوائری بھی مقرر کی گئی تھی لیکن گھوسٹ اساتذہ نے اثر رسوخ استعمال کر کے دوسرے ہی روزخود کو بحال کرالیا تھا۔بحال ہونے والے گھوسٹ اساتذہ ڈی ای او ایجوکیشن غلام سرورببرکے تبادلے کے لیے سرگرم ہو گئے اور مبینہ طور پر ایک سیاسی شخصیت کو کہلوا کر پہلے ڈی ای او پر کارروائی نہ کرنے کا دباؤ ڈالا پھر کارروائیاں نہ رکنے پر ڈی ای او ایجوکیشن غلام سرور ببر کا تبادلہ کرا دیا۔ خیال رہے کہ ڈی ای او ایجوکیشن دادو میں 1100 سے زائد گھوسٹ اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کررہے تھے۔
    اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ ان غیرقانونی بھرتیوں کے ایکشن لے سکیں گے .؟ کیا میرٹ پر بھرتیوں کیلئے اہل افراد کو ملازمت دلاپائیں گے ؟
    عوامی وسماجی اور شہری حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری.

  • دادو : بااثر گھوسٹ اساتذہ کیخلاف کارروائی کرنے والے افسر کا تبادلہ

    دادو : بااثر گھوسٹ اساتذہ کیخلاف کارروائی کرنے والے افسر کا تبادلہ

    دادو (باغی ٹی وی) گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کارروائی کرنے والے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر غلام سرور ببرکا بالآخر تبادلہ کردیا گیا۔
    تفصیلات کے مطابق ایک نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق چند روزقبل گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کارروائی کرنے پر اساتذہ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کے دفتر پہنچ کر ان کو گالیاں دینے کے علاوہ تبادلے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تھیں۔اس کے بعد دھمکیاں دینے والے دواساتذہ کو معطل کیا گیا تھا اور ان کے خلاف انکوائری بھی مقرر کی گئی تھی لیکن گھوسٹ اساتذہ نے اثر رسوخ استعمال کر کے دوسرے ہی روزخود کو بحال کرالیا تھا۔بحال ہونے والے گھوسٹ اساتذہ ڈی ای او ایجوکیشن غلام سرورببرکے تبادلے کے لیے سرگرم ہو گئے اور مبینہ طور پر ایک سیاسی شخصیت کو کہلوا کر پہلے ڈی ای او پر کارروائی نہ کرنے کا دباؤ ڈالا پھر کارروائیاں نہ رکنے پر ڈی ای او ایجوکیشن غلام سرور ببر کا تبادلہ کرا دیا۔ خیال رہے کہ ڈی ای او ایجوکیشن دادو میں 1100 سے زائد گھوسٹ اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کررہے تھے۔

  • سجاول :پاکستان تحریک انصاف کا بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    سجاول :پاکستان تحریک انصاف کا بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    سجاول،باغی ٹی وی (نامہ نگار یاسر علی پٹھان)پاکستان تحریک انصاف کا بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
    تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع سجاول کے رہنما عبدالرحمن ملاح کا عوام پر نااہل حکمرانوں کی غیر قانونی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔مین بس سٹاپ سے مین پبلک پارک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میں عبدالرحمن ملہ، عبدالرزاق کٹی، لالہ دانش دیدار سندھی پٹھان، عمران ملہ، سلیمان لنڈ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کا سفر مشکل ہوگیا ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء جو روزانہ کی بنیاد پر استعمال ہوتی ہیں خراب ہو گئی ہیں۔ محنت کش طبقہ بھی دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہے۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔

  • ضلع سجاول کی سیاست نے ایک نیا رخ اختیار کرنے لگی

    ضلع سجاول کی سیاست نے ایک نیا رخ اختیار کرنے لگی

    سجاول،باغی ٹی وی (نامہ نگار یاسر علی پٹھان)ضلع سجاول کی سیاست نے ایک نیا رخ اختیار کرنے لگی
    تفصیلات کے مطابق ضلع سجاول کی سیاست نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا، پیپلز پارٹی کے قریبی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے قریبی ساتھی امتیاز شیخ کے گھر ملاقات ہوئی۔ضلع سجاول کی اہم شخصیات وہاں موجود تھیں اور فیصلہ کیا کہ ضلع سجاول کے چیئرمین سابق ضلعی ناظم اور شیرازی گروپ کے رہنما سید شفقت حسین شاہ شیرازی اور سجاول ضلع کے پی پی کےصدر رئين محمد علی ملکانی کے قریبی رشتے دار اعظم خاں ملکانی نائب صدر ہوں گے۔ صدر محمد علی ملکانی، صدر غلام قادر ملکانی ذاتی حمایت نہ ہونے کی وجہ سے دانش خان ملکانی کے اندرونی طور پر مخالف ہیں، معلوم ہوا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے دانش خان ملکانی کو ضلع میں کوئی ذمہ داری دی تو شیرازی برادران اور صدر محمد علی ملکانی اس کی مخالفت کریں گے اور یہ پارٹی کے لیے بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔امتیاز شیخ نے عندیہ دیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر سندھ ریحانہ لغاری کے بھائی کے بیٹے کا شاہ حسین شیخ جو ان کے مدمقابل ہیں ٹاؤن کمیٹی سجاول کے چیئرمین ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی ضلع کے صدر محمد علی خان ملکانی اور شیرازی برادران ایک ہو گئے ہیں، امید ہے کہ ہمیں ضلع کا اہم کردار ملے گا۔معلوم ہوا ہے کہ بلاول بھٹو کی اہم شخصیت سے ملاقات کریں گے۔ ایک ہفتے کے اندر ضلع سجاول، اس کے بعد بدین جائیں گے اور پھر قرعہ اندازی ہو گی۔

  • ڈیرہ غازیخان:داجل کینال کی طویل بندش ، ہزاروں کسانوں کی بسوں پر مشتمل احتجاج

    ڈیرہ غازیخان:داجل کینال کی طویل بندش ، ہزاروں کسانوں کی بسوں پر مشتمل احتجاج

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرجواد اکبر)داجل کینال کی طویل بندش کے خلاف ہزاروں کسانوں کی بسوں پر مشتمل احتجاجی ریلی کے شرکاءکا کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،ایکسئن انہار کا علامتی جنازہ نکالا،چیف انجینئر انہار کے دفتر کا گھیراﺅ ،مظاہرین آج قومی شاہراہ انڈس ہائی وے بلاک کریں گے ، مظاہرین ایک ماہ کا راشن کھانے ،پینے کی اشیاءاور بستر ساتھ لائے ہیں، ڈی جی کینال چالو ہونے تک مظاہرہ جاری رہے گا ، تفصیلات کے مطابق داجل کینال کی طویل بندش کے خلاف کسانوں کاقافلہ راجن پور سے ڈیرہ غازیخان پہنچ گیا جہاں پر انہوں نے کمشنر آفس کے سامنے مظاہرہ کیا اور چیف انجینئر انہار کے دفتر کا گھیراﺅ کیا ، مظاہرہ کی قیادت ضلعی صدر کسان بورڈ خواجہ محسن ریاض کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ تخت لاہوور نے اگر کوئی حل نہیں نکالا تو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرناہوگا کسانوں کی حکومت کو دھمکی ،ایکسئن انہار کا علامتی جنازہ نکالا،پانی عوام کا بنیادی حق ہے ،انسان اور جانور پانی کو ترس رہے ہیں زیر کاشت فصلات تباہ ہو رہی ہیں نہروں کی ششماہی بنیادوں بجائے سارا سال مستقل بنیادوں پر پانی چھوڑا جائے ،جماعت اسلامی کے امیدوار پی پی 292واحدبخش کورائی، صوبائی صدر کسان بورڈحافظ محمد حسین ،ڈویژنل صدر حافظ خالد رو¿ف ،ضلعی صدر راجن پور خواجہ محسن ریاض ،ڈویژنل جنرل سیکرٹری حکیم عبدالمنان شاکر ،ضلعی جنرل سیکرٹری واحد بخش مخلص نے خطاب کیااس موقع پرانعام المنان قریشی ،جام رشید برڑہ ،چیئرمین سردار اللہ یار خان کورائی ، تحصیل صدر ملک جمیل الرحمن ، سیکرٹر ی نشر اشاعت عقیل الرحمن ، جالب خان گبول ، رحمت اللہ شیروانی ، جام سعید کھوکھر ، غلام مصطفی ، خواجہ عبدالباسط اور اللہ ڈتہ وغیرہ کا کہنا تھا کہ ضلع راجن پور کی لاکھوں ایکڑ اراضی کو سیراب کرنے والی واحد نہر داجل کینال گذشتہ کئی ماہ سے بند پڑی ہے جبکہ ضلع راجن پور میں زیر زمین پانی بھی کڑواہے جس کی وجہ سے وہ پینے کے لئے بھی داجل کینال کا پانی استعمال کرتے ہیں تاہم نہری پانی کی بندش کے باعث نہ صرف لاکھوں ایکڑ اراضی پر زیر کاشت فصلات بری طرح متاثر ہو رہی ہیں بلکہ انہیں پینے کے لیے اور اپنے مال مویشی کو پانی پلانے کے لیے بھی کئی دور دراز کے علاقوں سے پانی بھر کر لانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ایک طرف تو ان کی فصلات تباہ ہو رہی ہیں جبکہ دوسری طرف جانور بھی مر رہے ہیں ، تخت لاہوور کے حکمران ہمارے علاقوں کو بنجر کرنے کے در پے ہیں سیلاب کے دوران پانی کا رخ ان کی طرف موڑ دیا جاتا ہے آج کسان متحد ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر داجل کینال میں نہری پانی کی فراہمی فوری طور پر جاری نہ کی گئی تو وہ پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائینگے اور امن و امان کی صورت حال کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی ،دیگر ہزار وں کسان ، کاشت کار بھی اس مارچ میں شریک تھے۔

  • ننکانہ : نئے ڈپٹی کمشنر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی کام کا آغاز کر دیا

    ننکانہ : نئے ڈپٹی کمشنر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی کام کا آغاز کر دیا

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز) محمد رفیق احسن نے بطور ڈپٹی کمشنر اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی کام کا آغاز کردیااے ڈی سی آر رانا امجد علی نے اے ڈی سی جی ،اے سی ودیگرکے ہمراہ ڈپٹی کمشنر محمد رفیق احسن کا استقبال کیا اے ڈی سی آر کی ضلع بھرمیں جاری اقدامات کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ،افسران شہریوں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بہترین صلاحیتوں کا استعمال کریں اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام الناس کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، محکمہ خوراک سرکاری نرخوں پر آٹا کی دستیابی کو یقینی بنائے آٹا و گندم کی غیر قانونی نقل و حرکت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی
    کماد کرشنگ سیزن کے دوران کسانوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائےگا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ رفیق احسن

  • ننکانہ : نئے ڈپٹی کمشنر نے ماڈل بازار کا اچانک دورہ کیا

    ننکانہ : نئے ڈپٹی کمشنر نے ماڈل بازار کا اچانک دورہ کیا

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈپٹی کمشنر میاں رفیق احسن کاسٹی ننکانہ میں قائم کیے گئے ماڈل بازارکا اچانک دورہ ڈپٹی کمشنر نے ماڈل بازار میں لگائے گئے سٹالز کا جائزہ لیا-ننکانہ ،واربرٹن ،شاہکوٹ اور سانگلہ ہل میں ماڈل بازار فعال کردیے گئے ہیں ماڈل بازاروں میں آٹا،گھی، چینی، دالیں، سبزیاں اور پھل وغیرہ مارکیٹ سے کم قیمت پر اور وافر مقدار میں دستیاب ہونگی ماڈل بازاروں میں سبزی ،فروٹ اور دالوں کے سٹالز میں دوئم کوالٹی ہرگز برداشت نہ کی جائے گی ضلع بھر میں لگائے گئے ماڈل بازاروں میں صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات کیے جائیں ماڈل بازاروں میں چکن ،مٹن اور بیف کے سٹالز بھی لگائے جائیں ڈپٹی کمشنر ننکانہ

  • قصور : نجی ٹیکسٹائل مل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں روپے سامان راکھ میں تبدیل

    قصور : نجی ٹیکسٹائل مل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں روپے سامان راکھ میں تبدیل

    قصور،باغی ٹی وی(نامہ نگار طارق نوید سندھو) قصور کے علاقے پیرو والا روڈ پر نجی ٹیکسٹائل مل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی لاکھوں روپے سامان جل کر خاک،ریسکیو 1122کے عملے نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔قصور کے علاقے پیرو والا روڈ پر ایک نجی ٹیکسٹائل مل میں اچانک شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی آگ سے مل میں موجود سامان جل کر خاک ہوگیا واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی ٹیمیں بروقت موقع پر پہنچ گئیں تین ایکڑ پر محیط فیکٹری کے ایک کھاتے میں لگی آگ کو ریسکیو 1122کی ٹیموں نے اپنی بھرپورکوششوں اور صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاتے ہوئے بہت شارٹ ٹائم 40منٹ میں آگ پر قابو پالیا۔آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے

  • قصور : 100 سے زائد  بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ ے گئے

    قصور : 100 سے زائد بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ ے گئے

    قصور،باغی ٹی وی(نامہ نگار طارق نوید سندھو) ایکسین لیسکو رورل ڈویژن قصور امداد حسین نائیچ کی زیر نگرانی بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں،زرعی ٹیوب ویلوں،کمرشل و گھریلوں صارفین پر مشتمل 100 سے زائد افراد بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ کر لاکھوں روپے کے ڈیٹیکشن وصول مقدمات درج تفصیلات کے مطابق رورل سب ڈویژن لیسکو قصور میں بہادر پورہ سب ڈویژن سمیت دیگر علاقوں میں غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کو بجلی کے کنکشن دینے علاوہ بجلی چوروں کی اماج گاہ بنا ہو ا تھا۔ جس پر ایکسین رورل ڈویژن امداد حسین نائیچ نے اپنے زیر نگرانی غیر قانونی کنکشنز اور بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا آپریشن کے دوران غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کو دئیے گئے بجلی کے کنکشز کے علاوہ زرعی ٹیوب ویل، کمرشل و گھریلو صارفین پر مشتمل سو سے زائد غیر قانونی کنکشنز و بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر تنصیبات اتار کر لاکھوں روپے مالیت کے ڈی ٹیکشن بل ڈالنے کے علاوہ صادق اکبر، سردار خاں، نوید رفیق، نذیر شریف، جہانگیر شاہ، راشد سردار، طارق راشد، شاہد برکت وغیرہ کے خلاف مقدمات درج کرنے کے لیے مختلف تھانوں کو لکھ دیا گیا ہے ایکسین لیکسو کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کی ایسی لعنت ملکی خزانے کو بھاری نقصان پہنچاتی ہے اس حوالے سے بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا اور بجلی چوروں کے علاوں غیر قانونی کنکشنز اور بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کے خلاف بھی سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔

  • ٹھٹھہ : ریٹائرڈ ملازمین کو گروپ انشورنس بینول فنڈز اور انکریمنٹ  کی عدم ادائیگی پر احتجاج

    ٹھٹھہ : ریٹائرڈ ملازمین کو گروپ انشورنس بینول فنڈز اور انکریمنٹ کی عدم ادائیگی پر احتجاج

    ٹھٹہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)ریٹائرڈ ملازمین کو گروپ انشورنس بینول فنڈز اور انکریمنٹ کی عدم ادائیگی پر احتجاج
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں سرکاری ریٹائرڈ ملازمین کو گروپ انشورنس بینول فنڈز اور انکریمنٹ رقم کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا،ٹھٹھہ میں درجنوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ،مظاہرہن کا گروپ انشورنس بینول فنڈز اور اضافی انکریمنٹ کے رقم کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج .شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مظاہرین کا میڈیا کے نمائندوں کو کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہم ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے 2015ء سے لے کر اب تک ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد گروپ انشورنس بینول فنڈز اور اضافی اعلان کردہ انکریمنٹ ادا نہیں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ہم لوگ مجبوراً احتجاج کرنے پر مجبور ہو کر رہ گئے ہیں احتجاجی ریلی کی قیادت سید نواز شاہ رضوی، لطیف بھٹی، شمس کھڈائی نے کی ریلی میں گسٹا رہنماء غلام نبی خشک، اور دیگر معززین نے بھی بڑی تعداد میں شرکتِ کی۔