Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ : ایس ایس پی نے صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کے سالانہ عرس کی سیکیورٹی کاجائزہ لیا

    ٹھٹھہ : ایس ایس پی نے صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کے سالانہ عرس کی سیکیورٹی کاجائزہ لیا

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگا راجہ قریشی) ایس ایس پی نے صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کے سالانہ عرس کی سیکیورٹی کاجائزہ لیا
    تفصیل کے مطابق ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو نے اچانک پولیس نفری کے ساتھ صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کے سالانہ غسل شریف کی تقریب کا جائزہ لیا درگاہ پر زائرین کو تحفظ دلوانے کے لۓ سیکیورٹی کا معائنہ کیا اس موقع پر ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو نے میڈیا کے ایک وفد وفا اکرم عباسی سے بات کرتے ہوۓ کہا کے درگاہ اصحابی کے زائرین اور ٹھٹھہ ضلع کی عوام کی ہم پر ذمہ داری ہے کے ہم ان کو تحفظ دیں ، یہ میرا فرض بلکہ مشن ہے وہاں پر درگاہشریف کے خلیفہ منیر احمد قریشی، عاشی خلیفہ،محمود خلیفہ،شعیر قریشی،خلیفہ عادل قریشی اوردیگر خلیفوں نے عدیل حسین چانڈیو کی جانب سے درگاہ کو بہترین سیکیورٹی دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عدیل چانڈیو ایک سچااور بہترین آفیسر ہے،خلیفوں نے مزید کہا کے اوقاف والوں نے ایک سازش تحت غسل کی تقریب ہوتے ہوۓ بھی انہوں درگاہ پرتعمیراتی کام چلنے والا ملبہ نیچے گرادیا زائرین کو سخت اذیت دینے کے لۓ غسل کی تقریب خراب ہونے کے ساتھ تعمیراتی کاموں بھی رکاوٹ اور کرپشن کی ہے اس موقع پر خلیفہ عاشی نے رہنمائی کی.

  • ٹھٹھہ : 2 منشیات اور ایک گُٹکہ فروش گرفتار

    ٹھٹھہ : 2 منشیات اور ایک گُٹکہ فروش گرفتار

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)2 منشیات اور ایک گُٹکہ فروش گرفتار،60 لیٹر، 75 بیگز دیسی شراب اور 900 پیکٹ گھٹکہ ماوا برآمد
    تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپکٹر ممتاز علی بروہی، اے ایس آئی گدا حسین دستی اور اے ایس آئی راجہ حامد بمعہ اسٹاف نے دوران گشت *ٹیکنیکل کالج گھارو اور چھنڈانی سیم نالہ گھارو کے قریب 2 دیسی شراب کی بٹھیوں پر چھاپہ مار کارروائیاں کرکے 2 منشیات فروش ملزمان حیات ولد ناصر علی عرف محمد اکبر میرجت کو 40 لیٹر، 40 بیگز دیسی شراب اور دوست علی ولد سردار بخش جویو کو 20 لیٹر 35 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھارو میں الگ الگ مقدمات درج کردیے۔مقدمہ نمبر 11/2023 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ گھارو۔مقدمہ نمبر 12/2023 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ گھارو۔
    ایس ایچ او تھانہ گھوڑاباڑی انسپکٹر راجہ عبدالحق راجپوت اور انچارج پولیس پوسٹ پیرپٹھو سب انسپیکٹر رسول بخش پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر ملزم صالع کیٹائی کی کیبن پر چھاپہ مارکر 1 گھٹکہ فروش ملزم رفیق ولد مارو کیٹائی کو 900 پیکٹ گھٹکہ ماواسمیت گرفتار کرکے تھانہ گھوڑاباڑی میں مقدمہ درج کردیا. مقدمہ نمبر 05/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ گھوڑاباڑی۔

  • ٹھٹھہ :جاکھرا برادری کا تعزیتی جلسہ،قرآن خوانی و لنگر کی تقسیم

    ٹھٹھہ :جاکھرا برادری کا تعزیتی جلسہ،قرآن خوانی و لنگر کی تقسیم

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)جاکھرا برادری کا تعزیتی جلسہ،قرآن خوانی و لنگر کی تقسیم
    ضلعی کائونسل ٹھٹھہ کے میمبر جاکھرا برادری کے معزز وڈیرہ رسول بخش جاکھرو کے جانب سے الحاج سید اعجاز علی شاہ شیرازی وڈیرو امیر بخش جاکھرو اور وڈیرو غلام رسول جاکھرو کی یاد میں ایک تعزیتی میڑاکا 5 میل موری گوٹھ وڈیرو امیربخش جاکھرو میں منقعد کیا گیا ،جس میں قرآن خوانی کے بعد لنگر نیاز کر کے مرحوموں کے مغفرت کے لۓ خصوصی دعاٸیں مانگی گٸی ان کی کٸی ہوٸی خدمات پر روشنی ڈالی ، جبکہ مولوی یامین جماری ، مولوی عالم جت اور علماٸوں نے خطاب کیا اس موقعے پر تعزیتی میڑاکے کو خطاب کرتے ہوۓ ضلعے کاٸونسل ٹھٹھہ کے میمبر وڈیرہ رسول بخش جاکھرو نےکہا الحاج سید اعجاز علی شاہ شیرازی اور ان کے والد مرحوم وڈیرہ امیر بخش جاکھرو اور اس بہاٸی وڈیڑہ رسول بخش جاکھرو کو بھول نہیں پایا ، ان کی یاد میں ان کو ایثال ثواب پہچانے کے لۓ یہ پروگرام منقعد کیا گیا ہے جیسے ان کی کٸی ہوٸی خدمات کو یاد کیا جاۓ اس موقعے پر وڈیڑہ اسلم جاکھرو بہٹو جاکھرو سمیت اور بہی لوگ بہی موجود تہے.

  • بین الاضلاعی چیک پوسٹ غازیگھاٹ پر بھاری تعداد میں اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام

    بین الاضلاعی چیک پوسٹ غازیگھاٹ پر بھاری تعداد میں اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجوااکبر) بین الاضلاعی چیک پوسٹ غازیگھاٹ پر بھاری تعداد میں اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام، برآمد ہونا والا اسلحہ دہشت گردی میں استعمال ہونے کا خدشہ تھا ،CIA پولیس اور دراہمہ پولیس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ اسلحہ سمگلرز کے خلاف کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں خطرناک اسلحہ برآمدکر لیا، دوران چیکنگ مشکوک کار روکنے پر کار سے 46 عدد پسٹل 30بور، 01 عدد کلاشنکوف 8780 گولیاں برآمد کر لی ۔
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاون جاری ہے اسی سلسلے میں CIA انچارج علی محمد سمیت دراہمہ پولیس معہ ٹیم نے دوران چیکنگ مشکوک کار کو روک کر بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ پولیس نے کار نمبری LXB/7050 کو مشکوک جانتے ہوئے روکا تو چیکنگ کے دوران کار میں سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ 46 پسٹل، کلاشنوف 01، گولیاں 8780 اور 05میگزین برآمد کرتے ہوئے اسلحہ سمگلرز ملزم نور زمان ولد محمد شریف سکنہ پشاور اور شوکت ولد نور محمد سکنہ پشاور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرتے ہوئےمزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔ اس حوالے سے ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں امن وامان قائم رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور کسی بھی شخص کو امن وامان خراب کرنے کے لئے کوئی رعایت نہ ہے قانون کی پا سداری ہم سب کا فرض ہے اور اس پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا جبکہ بدامنی پھیلانے والے عناصرکو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا، اسلحہ سمگلرز کو گرفتار کرنے والی ٹیم کو ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے شاباش دیتے ہوئے نقد انعام سے بھی نوازا۔


  • ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ نے ڈپٹی کمشنر راجنپور کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے

    ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ نے ڈپٹی کمشنر راجنپور کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے

    راجنپور باغی ٹی وی (نامہ نگار کنور اویس ) ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ نے ڈپٹی کمشنر راجنپور کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے ۔انہوں نے چارج سنبھالتے ہوئے میونسپل سروسز کی بہتری اور عوامی مسائل کے بروقت حل کےلئے افسران کو ٹاسک دے دے دیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد کاشف ڈوگر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد صفات اللہ،اسسٹںنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے ۔انہوں نے کہا کہ غیر سیاسی عوامی فلاح کے منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔افسران اپنے فرائض دیانتداری سے انجام دیں،کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر منصور احمد بلوچ نے میونسپل کمیٹی کے افسران سے کہا کہ ہو شہر اور قصبات میں صفائی اور سیوریج مسائل حل کریں۔

  • گو جرہ : نئے تعینات ہونیوالے ڈپٹی کمشنر  نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

    گو جرہ : نئے تعینات ہونیوالے ڈپٹی کمشنر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

    گو جرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) نئے تعینات ہونیوالے ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘تمام افسران شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اپنے فرائض ایمانداری اور تندہی سے سرانجام دیں۔ انہوں نے شہریوں کو پیغام میں کہا ہے کہ ان کے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔ شہری کسی بھی وقت اپنے مسائل کے حل کے لئے تشریف لا سکتے ہیں۔

  • نواب آف جونا گڑھ کاسابق صدر جنرل پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے دکھ  کااظہار

    نواب آف جونا گڑھ کاسابق صدر جنرل پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہار

    ٹھٹہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)نواب آف جونا گڑھ کاسابق صدر جنرل پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہار
    نواب آف جونا گڑھ ریاست نے سابق صدر اور سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ نواب آف جونا گڑھ محمد جہانگیر خان جی نے پاکستان کے سابق صدرِ جنرل پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ان کے لواحقین اور پاکستان کی عوام اور مسلح افواج کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں نواب آف جونا گڑھ ریاست نواب محمد جہانگیر خان جی نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کا انتقال ایک قومی سانحہ ہے انہوں نے بڑی جرات سے افواج پاکستان کی قیادت کی اور پاکستان کی ترقی کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں انہیں دنیا میں بڑی قدر کی نظر سے دیکھا جاتا تھا عالمی معاملات میں ان کی رائے بڑی اہمیت رکھتی تھی نواب آف جونا گڑھ ریاست نواب محمد جہانگیر خان جی نے اپنے جاری کردہ تعزیتی بیان میں مزید کہا کہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بیشمار مسائل اور مشکلات ہونے کے باوجود پرویز مشرف نے پاکستان کا وقار بلند رکھا اور پاکستان کو دنیا کا ایک نہایت باوقار ملک بنانے کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں اللّٰہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین۔

  • اوکاڑہ :نئے ڈی پی او کی تعیناتی اور ڈکیتیوں سلسلہ جاری۔

    اوکاڑہ :نئے ڈی پی او کی تعیناتی اور ڈکیتیوں سلسلہ جاری۔

    اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر ) نئے ڈی پی او کی تعیناتی اور ڈکیتیوں سلسلہ جاری۔
    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود 50 ٹو ایل روڑ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی۔جسمیں تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل سوار محمد عثمان کو لوٹ لیا۔ مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر عثمان سے موٹر سائیکل نمبر5964 /اے ایف ایمنقدی ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔اوکاڑہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔

  • قصور : نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر قصور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    قصور : نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر قصور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    قصور،باغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نوید سندھو) قصور میں نئے تعینات ہونے والے کمشنر قصورمحمد ارشد بھٹی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ضلعی افسران عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو سو فیصد یقینی بنایا جائے،تمام افسران شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اپنے فرائض ایمانداری اور تندہی سے سرانجام دیں۔قصور میں نئے تعینات ہونیوالے ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ تعیناتی کے پہلے روز مختلف سرکاری محکموں کے ضلعی افسران نے انکے آفس میں ملاقات کی اور اپنے اپنے محکموں کے بارے میں تفصیلاً بریفگ دی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے اس موقع پر تمام افسران کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی جانب سے عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو سو فیصد یقینی بنایا جائے۔تمام افسران وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں اپنے فرائض ایمانداری اور تندہی سے سرانجام دیں اور دفاتر میں آنیوالے سائلین سے اخلاق کیساتھ پیش آیا جائے اور انکے کام ترجیحی بنیادوں پر کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کی صفائی ستھرائی، پرائس کنٹرول، کھاد و آٹے کی سرکاری ریٹس پر دستیابی، ڈینگی کنٹرول سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیحات ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ اندرون شہر کی صفائی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے اور متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے عمل کو چیک کریں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی نہ برتی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اشیائے خورونوش کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی‘فروخت‘ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلا امتیاز سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور اسسٹنٹ کمشنرز سبزی و فروٹ منڈی میں بولی کے عمل کا جائزہ لیں

  • ٹھٹھہ : 2 موٹرسائیکلوں کی ٹکر،ایک بچہ جاں بحق ،3 افراد زخمی

    ٹھٹھہ : 2 موٹرسائیکلوں کی ٹکر،ایک بچہ جاں بحق ،3 افراد زخمی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)بوھارو کگھان روڈ پر 2 موٹرسائیکلوں کی ٹکر،ایک بچہ جاں بحق ،3 افراد زخمی
    ایک بچہ امیرا درس جانبحق تین افراد دلمراد درس، نوح درس اور بشیر درس زخمیجانبحق اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ فوت ہونے والی بچےکی لاش گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا تیز رفتاری سبب،دونوں موٹرسائیکل آمنے سامنے سے ٹکراگئے، جان بحق ہونے والے بچے کانام امیرا درس اور تین زخمیوں کو نزدیک ہسپتال منتقل کردیا گیا زخمیوں میں دلمراد درس ،نوح درس ، بشیر درس شامل ہیں