Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • کندھ کوٹ : ٹرک ڈرائیور ڈاکوؤں سے توبچ گئے،مگر پولیس نے لوٹ لیا

    کندھ کوٹ : ٹرک ڈرائیور ڈاکوؤں سے توبچ گئے،مگر پولیس نے لوٹ لیا

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) ٹرک ڈرائیور ڈاکوؤں سے توبچ گئے،مگر پولیس نے لوٹ لیا
    کشمور ڈاکوؤں کے بعد ٹریفک پولیس اہلکار ڈاکوؤں بن گئے ہیں گاڑیوں کو روک کر رشوت لینے میں مصروف ہیں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہر میں داخل ہونے والے گاڑیوں کو روک کر رشوت لی جا رہی ہے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کرنے کے بجائے رشوت لر کر گاڑیوں کو چھوڑا جا رہا ہے شہریوںکا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی چیکنگ نہ کرنے کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ایکسائز پولیس چیکنگ کے بجائے رشوت لینے میں مصروف ٹریفک پولیس اہلکار اور ایکسائز پولیس اہلکاروں کی رشوت لینے کی فوٹیج بھی بن چکی ہے ہر گزرنے والی گاڑی سے 500 سے ایک ہزار روپے رشوت طلب کی جاتی ہے گاڑیوں کی چیکنگ کرنے کے بجائے رشوت لے کر گاڑیوں کو گزار دیا جاتا ہےایکسائز پولیس کے اس روش کی وجہ سے اسلحہ و منشیات سمگلنگ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے

  • ٹھٹھہ :واپڈا کی غفلت ،وولٹیج میں کمی بیشی کئی قیمتی اشیاء جل گئیں

    ٹھٹھہ :واپڈا کی غفلت ،وولٹیج میں کمی بیشی کئی قیمتی اشیاء جل گئیں

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی )واپڈا کی غفلت ،وولٹیج میں کمی بیشی کئی قیمتی اشیاء جل گئیں،عوام دفترکے چکر لگالگاکرتھک گئی
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شہر میں واپڈا ناکارہ بن چکا ہے واپڈا کی نا اہلی کے سبب ٹرانسفارم ولٹیج کبھی کم کبھی زیادہ کرنے لگا جبکے شہریوں نے واپڈا آفیس میں شکایات بھی درج کرائیں لیکن کوئی فائدہ نہیں ، شہریوں کا کہنا ہے ہم بل بھی ٹائم پر دیتے ہیں لیکن ہمارا بات کو ئی سننے والا نہیں وولٹیج کم اور زیادہ ہونے کی وجہ سے ہمارے قیمتی سامان بھی جل چکے ہیں، اسلام پور محلہ حلقہ 3 نزد سابق ایم این اے بابو غلام حسین کے گھر کے پاس ٹرانسفارمر لگا ہوا ہے جو وولٹیج زیادہ کم ہونے کی وجہ سے شہریوں کے لئے وبال بن گیا،گھر کے قیمتی سامان جلنے لگے شہریوں کا کہنا ہے ہم نے متعددبار شکایات درج کرائیں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ہمارا واپڈا کے ارباب اختیار سے مطالبہ ہے کے ہمیں ٹرانسفارم ٹھیک کرایا جاۓ تاکہ ہمارے قیمتی سامان جلنے سے بچ سکیں.

  • ٹھٹھہ :قرأت پبلک اسکول و کالج میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

    ٹھٹھہ :قرأت پبلک اسکول و کالج میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)قرأت پبلک اسکول و کالج میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا
    تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قرأت پبلک اسکول و کالیج ٹھٹھ کی جانب سے 5 فروری اظہاریکجھتی کشمیر ڈے کے طور پر پروگرام منقعد ہوا جس میں ڈائریکٹر میڈم شازیہ الماس کتری پرنسپل سر منیر احمد قریشی سینئر سیکشن ہیڈ مس ظہرہ جاکھرو مس مریم شاہزیب کتری سر ایاز جماری مس مہرو شان اور تمام اساتذہ اور طلبہ و طالبا نے تقریریں اور ٹیبلو پیش کئے جس میں معظمہ، زائره ،علیشا، زین ،فارس سلمان سلیمان کرن مصبح رمشاہ پنکی مسکان اور دیگر نے حصہ لیا

  • ٹھٹھہ : پولیس کی کارروائی ،چوری و ڈکیتی میں ملوث 10مرکزی ملزم گرفتار،اسلحہ موٹرسائیکلیں و دیگر سامان برآمد

    ٹھٹھہ : پولیس کی کارروائی ،چوری و ڈکیتی میں ملوث 10مرکزی ملزم گرفتار،اسلحہ موٹرسائیکلیں و دیگر سامان برآمد

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) پولیس کی کارروائی ،چوری و ڈکیتی میں ملوث 10مرکزی ملزم گرفتار،اسلحہ موٹرسائیکلیں و دیگر سامان برآمد
    تفصیل کے مطابق بائیک سنیچنگ گینگ کے 2 مرکزی ملزمان پسٹل اور ریوالور سمیت گرفتار۔ 2 چھینی گئے موٹر سائیکل اور ایک موبائل فون برآمد
    ایس ایچ او تھانہ گاڑہو سب انسپیکٹر گلزار علی تنیو اور اے ایس آئی ربنواز بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر گاڑہو تا دانداری لنک روڈ تکڑو اسٹاپ کے قریب کامیاب کارروائی کرکے بائیک سنیچنگ گینگ کے 2 مرکزی ملزمان عبدالحمید ولد غلام قادر بروہی اور نادر علی ولد رمضان بروہی کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم غلام قادر بروہی کے قبضے سے تھانہ گاڑہو کی حدود سے مورخہ 1 فروری 2023 کو عرفان پنجابی سے چھینا گیا ایک 125 بائیک نمبر KPO-9423 اور جرائم میں استعمال کیا گیا 1 پسٹل اور ملزم نادر علی بروہی کے قبضے سے مورخہ 19 جنوری 2023 کو اسلم سرائیکی سے چھیناگیا ایک ھنڈا CD-70 موٹر سائیکل نمبر KLO-0832، ایک موبائل فون اور جرائم میں استعمال کیا گیا 1 ریوالور برآمد کرلیا .

    تھانہ دہابیجی کے علاقہ میں کچھ روز قبل صبح 0800 بجے کے قریب شیخ مجید سندھی کالونی سے نامعلوم ملزمان نے اشفاق علی جھٹ کی ایک ھنڈا CD-70 موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 06/2023 سیکشن 381-A ت۔پ کے تحت اشفاق علی جھٹ کی مدعیت میں تھانہ دہابیجی پر درج کردیا گیا تھا اس کے علاوہ دہابیجی مارکیٹ سے نامعلوم ملزمان نے حسن علی بلوچ کی ایک یونیک موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 07/2023 سیکشن 381-A ت۔پ کے تحت حسن علی بلوچ کی مدعیت میں تھانہ دہابیجی پر درج کردیا گیا تھا۔
    ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ دہابیجی سب انسپیکٹر عبدالمومن شیخ بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر کوسٹل ہائی وے نزد حرجینا لنک روڈ پر کامیاب کارروائی کرکے بائیک تھیفٹ کے مقدمات میں ملوث 2 مرکزی ملزمان وقار احمد ولد عبد الکریم جتوئی اور عبدالعظیم ولد غوث بخش میربحرکو گرفتار کرلیا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے سے مدعی اشفاق علی جھٹ کی چوری کی گئی ھنڈا CD-70 موٹر سائیکل نمبر DUF-1882 برآمد کرلی گئی تھی۔مزید تفتیش کے دوران ملزمان کی نشاندھی پر زیبسٹ یونیورسٹی کے پیچھے جھنگلات سے مدعی حسن علی بلوچ کی چوری کی گئی یونیک بائیک نمبر KOC-8118 کے ساتھ ساتھ مزید 7 چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور 4 موٹر سائیکلوں کے چیچزبھی برآمد کرلی گئی ہیں جن کی چھان بین کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ گرفتار ملزمان نے ضلع ٹھٹہ میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جس کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

    اسی طرح کچھ روز قبل رات کے وقت ایک 125 بائیک پر 3 نامعلوم ملزمان نے اسلحے کے بناپر سانپا موری کے قریب بائیکو پیٹرول پمپ سے 2 لاکھ 20 ہزار رپیے چہین کر فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 12/2023 سیکشن 397,34 ت پ کے تحت تھانہ جھرک پر درج ہے۔
    ایس ایچ او تھانہ جھرک سب انسپیکٹر نیک محمد کھوسو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت ملزمان کی اطلاع موصول ہونے پر جھرک سائیڈ نظامانی فارم کے قریب پہنچے تو 8 ملزمان نے پولیس پر جان سے مارنے کے ارادے سے فائرنگ کی جوابی کارروائی میں پولیس نے ھوائی فائرنگ کرکے حکمت عملی سے 4 ملزمان مولا بخش بگٹی کو 1 رائفل بمعہ 3 زندہ گولیاں، عمران بگٹی کو 1 پسٹل بمعہ 3 زندہ گولیاں سمیت اور مجید بگٹی، عرفان علی بگٹی کو گرفتار کرلیا۔ مزید 4 ساتھی ملزمان اندہیرا ہونے کی وجہ سے فرار ہوگئے۔گرفتار ملزمان نے ضلع ٹھٹہ میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جن کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ جھرک پر الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں، فرار ملزمان کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔مقدمہ نمبر13/2023 سيکشن 324,353,147,148, 149 ت۔پ تھانہ جھرک۔مقدمہ نمبر14/2023 سیکشن 23(1)A سندھ آرمس ائیکٹ 2013 تھانہ جھرک۔مقدمہ نمبر : 15/2023 سیکشن 23(1)A سندھ آرمس ائیکٹ 2013 تھانہ جھرک۔
    ایس ایچ او تھانہ جھرک سب انسپیکٹر نیک محمد کھوسو اور اے ایس آئی ضمیر حسین ناریجو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت راجو نظامانی لنک روڈ پر کارروائی کرکے 2 ملزمان لقمان برویی اور عبدالعزیز بروہی کو 2 پسٹلز سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھرک پر الگ الگ مقدمات درج کردیے مزید تفتیش جاری ہے۔مقدمہ نمبر16/2023 سیکشن 23(1)A سندھ آرمس ائیکٹ 2013 تھانہ جھرک۔مقدمہ نمبر 17/2023 سیکشن 23(1)A سندھ آرمس ائیکٹ 2013 تھانہ جھرک۔

  • چترال:وادی پاریبک میں بہت زیادہ برف باری،بند رستے کھول دئے گئے

    چترال:وادی پاریبک میں بہت زیادہ برف باری،بند رستے کھول دئے گئے

    چترال (باغی ٹی وی )چترال کے طول و عرض میں اس سال کافی برف باری ہوئی ہے مگر وادی پاریبک میں بہت زیادہ برف باری کی وجہ سے تمام راستے بند تھے تاہم نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے عملہ نے دن رات محنت کرکے اس سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیاہے تاکہ لوگ اس پر آسانی سے سفر کرسکے۔ تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں

  • ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے- ڈاکٹر سائیں رکھیو میرانی

    ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے- ڈاکٹر سائیں رکھیو میرانی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے- ڈاکٹر سائیں رکھیو میرانی
    تفصیلات کے مطابق سندھ ملاح فورم کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر سائیں رکھیو میرانی نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے مگر حکمرانوں کو ذرا سا بھی اس غریب عوام پر رحم نہیں آتا حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ مہنگائی پر کنٹرول کرکے عوام کو جینے کا حق دیں ان خیالات کا اظہار انہوں ٹھٹہ کے دورے کے موقعے پر کیا اور سندھ ملاح فورم کے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاڈا آدم گندرو اور دیگر ملاح رہنماؤں کے ہمراہ ٹھٹہ کے قریب گاؤں وڈیرو عرس گندرو میں عرس گندرو سے انکے بھائی کی وفات اور کینجھر جھیل کے کنارے گوٹھ عبد اللہ گندرو کے رہائشی مکلی میں ڈیوٹی کے دوران قتل ہو جانے والے پولیس اہلکار امجد گندرو کے ورثاء سے تعزیت کی اور دکھ کا اظہار کیا اور ملاح فورم کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر سائیں رکھیو میرانی اور سینئر نائب صدر ڈاڈا آدم گندرو نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت سمیت وفاقی حکومتیں مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں جسکی وجہ سے عوام بھوک اور بدحالی کا شکار ہوکر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں دوسری جانب سندھ کی بڑی آبادی رکھنے والے ماہیگیروں کے روزگار کرنے کے وسیلوں پر قبضے ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کے ساتھ شہید امجد گندرو کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور شہید کے ورثاء کے ساتھ انصاف کیا جائے اس موقعہ پر وڈیرو عرس گندرو، نثار احمد عرف چھٹو گندرو، محمد صدیق گندرو، حاجی سومار گندرو، عبد الرحمٰن گندرو، صدام حسین گندرو، بابو گندرو، وسو گندرو، ودیگر موجود تھے۔

  • ننکانہ : پاکستان مرکزی  مسلم لیگ کے زیر اہتمام  یوم یکجہتی کشمیر ریلی

    ننکانہ : پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی
    تفصیل کے مطابق5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی و سماجی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین نے خطاب کیا ریلی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر لیاقت حیات بھٹی نے کہا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد اور قربانیوں پر ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور اظہار یکجہتی کے لیئے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری اور اُمیدوار پی پی 133حاجی غریب عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ والوں اپ کا ووٹ بہت قیمتی ھے اسے ملک کی حفاظت اور اسلام کی سر بلندی کے لئے استعمال کریں ،ہم اخلاقی اور سیاسی طور پر ہر فورم پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تمام *جماعتوں و شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ساتھ لے کر بھر پور مہم چلائیں گےپنجابی سکھ سنگت کہ چیرمین گوپال سنگھ چاولہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی موجودہ لہر کے پیچھے کشمیریوں کا قاتل بھارت ہےکشمیر کے دریاؤں پر ڈیم بنا کر بھارت پاکستان پر بھرپور آبی جارحیت کر رہا ہےجے کے ایل ایف کے چیئرمین محمد یٰسین ملک اور سیدہ آسیہ اندرابی جیل میں شدید بیماری کے عالم میں طبی سہولیات بھی فراہم نہیں کر رہی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ سمیت پوری کشمیری قیادت اس وقت جیلوں میں قید ہےراے نواز کھرل چیرمین متحدہ کسان محاذ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہندوستان نے کشمیر کے مسلمانوں کے کاروبار زراعت اور باغوں کو مکمل طور پر تباہ و برباد کردیا گیا ہے بیرسٹر رانا جاوید صاحب نے کہا جنت نظیر وادی کشمیر جسے سات دہائیوں سے قابض بھارت نے جہنم بنا رہا رکھا ہے۔بدترین بھارتی دہشتگردی کے نتیجے میں اب تک ایک لاکھ سے زائد مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا

  • میہڑ :یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک ریلی نکالی  گئی

    میہڑ :یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی

    میہڑ،باغی ٹی وی (منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ)پورے ملک کی طرح میہڑ میں بھی 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی ریلی میں جماعت اسلامی کے سیکڑوں کارکنان اور شہریوں شرکت کی، بھارت مردہ باد کشمیر بنے گا پاکستان مودی مردہ باد کے نعروں کی گونج
    تفصیل کے مطابق پورے ملک کی طرح میہڑ میں بھی پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی ریلی میں جماعت اسلامی اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں فلیکسز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر بنے گا پاکستان بھارت مردہ باد مودی مردہ باد، کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ اللہ کے نعرے درج تھے شرکاء کا کہنا تھا بھارت نے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئے ہیں ریلی کے شرکاء نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر نوٹس لے کر بھارت کو کشمیریوں پر ظلم اور بر بریت سے منع کرے اور کشمیر کو آزاد کروائے، ریلی جماعت اسلامی کے دفتر سے شروع ہوکر گھنٹہ گھر چوک پر اختتام پزیر ہوئی-

  • حب میں کشمیر ڈے موقع پر ایک پر وقار ریلی نکالی گئی

    حب میں کشمیر ڈے موقع پر ایک پر وقار ریلی نکالی گئی

    حب،باغی ٹی وی( حکیم بلوچ ) ملک بھر کی طرح بلوچستان کے ضلع حب میں کشمیر ڈے موقع پر ایک پر وقار ریلی نکالی گئی
    ریلی کے قیادت اسٹنٹ کمشنرحب سعد سمیح اللہ شاہ اور ڈی سی زاہد شاہ مولانا شاہ محمد صدیقی و بھوتانی گروپ کے رہنما بابو شیخ فرید دلاری طلباء اور کاروباری شخصیات سمیت دیگر معززین نے شرکت کی
    دوسری طرف گڈانی میں بھی گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول گڈانی میں یوم یکجہتی کشمیر کے مناسبت سے کشمیری بھائوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک تقریب منعقد ھوئی بعدازاں ریلی نکالی گئی جو گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول گڈانی سے شروع ہو کر میونسپل کمیٹی آفس سے ہوتی ہوئی شپ بریکنگ روڈ پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گڈانی عبدالجلیل زہری تحصیلدار گڈانی محبوب علی چنال سینئر ہیڈ ماسٹر محمد ایاز بلوچ نومنتخب کونسلران درمحمد بلوچ رضوان امیر شیخ سابقہ کونسلر عطاء ﷲ رشید بلوچ اسسٹنٹ ایم سی آفس گڈانی ریاض احمد GTA کے ضلعی رہنما نوربخش ڈگارزئی مرزا خان بلوچ اسپیشل برانچ کے عمران بلوچ لیویز انچارج اختر سنگھور عابد علی شیخ محمد امین ساحر ماسٹر نبی بخش بلوچ ماسٹر داد بخش بلوچ عظیم خان ماسٹر مولابخش سخی بخش ظہیر فاروق دوست محمد وچھانی عبدالستار وچھانی عبدالمجید سنگھور، آ صف بلوچ غلام اکبر اور صفی اللہ بلوچ نے کی ریلی کی پولیس اور لیویز کے جوانوں نے نگرانی کی جبکہ گورنمنٹ بوائز ھاہیر سیکنڈری اسکول گڈانی کے اسکاؤٹ کے دستے نے طلباء کی رہنمائی کی ریلی کے اختتام پر سینئر ہیڈ ماسٹر ایاز بلوچ اور GTA کے ضلعی رہنما نوربخش ڈگارزئی نے خطاب کیااورایس ایس ٹی عابد علی شیخ نے کشمیری مسلمانوں کے لیے دعاکی بعد میں شرکاء کو ریفریشمنٹ دیاگیا اور کسی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے گڈانی پولیس کی ٹیم موجود تھی

  • ڈیرہ غازیخان :کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں

    ڈیرہ غازیخان :کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نامہ نگار،شہزادخان) :کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں
    تفصیل کے مطابق ڈی جی خان ڈویژن میں یک جہتی کشمیر کی تقریبات جاری ہیں۔پانچ فروری کے دن کا آغاز نماز فجر کی ادائیگی کے بعد خصوصی دعاؤں سے کیا گیا ڈویژن کی مرکزی ریلی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی قیادت میں نکالی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار ،اے ڈی سی آر طیب خان ،اے ڈی سی جی صابر حسین ،اے سی آر محمد عامر جلبانی سمیت ڈویژنل و ضلعی افسران شریک تھے۔پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔شرکاء نے پاکستانی اور قومی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔پاکستان زندہ باد ،کشمیر بنے گا پاکستان جیسے فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے۔ریلی کے اختتام پر دعا کی گئی-

    ڈیرہ غازی خان میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان مرکزی مسلم لیگ ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی پل پیارے والے سے شروع ہوکر کلمہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی،ریلی میں تمام مذہبی جماعتوں کے قائدین،سول سوسائٹی پولیس سکول کالجز سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ لے کے رہیں گے آزادی ،کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے فضا گونج اُٹھی۔ کشمیر پاکستان کا حصہ تھا، ہے اور رہے گا پاکستانی عوام ہر لمحہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں مقررین کاخطاب، شیخ زاہد فاروق ،
    شیخ خالد محمود اظہر،قاری جمال عبد الناصر ،الشیخ نذیر احمد مدنی،مظہررمضان اعوان اور دیگر مقررین نے ولولہ انگیز تقاریر کیں

    ڈیرہ غازی خان میں جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ٹریفک چوک پر پُر جوش احتجاجی مظاہرہ اور انسانی ہاتھوں کی زنجیر،کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے،جماعت اسلامی پاکستان کے راھنماء شیخ عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 1990 سے اب تک جتنی پارٹیاں اور حکمران آئے سب نے کشمیری عوام کی امنگوں کا خون اور انکی جدوجہد کو ناقابلِ فراموش نقصان پہنچایا لیکن جماعت اسلامی نے ہمیشہ بائیس کروڑ عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے نہ صرف مسئلہ کشمیر کو زندہ کھا بلکہ اپنے جگر گوشوں کا خون بھی پیش کیا ان شاءاللہ قوم اگر جماعت اسلامی کا ساتھ دیکر اسے اقتدار میں لائے گی تو کشمیر پکے پھل کیطرح پاکستان کی جھولی میں آ گرے گا،اس موقع پر امیر شہر حاجی محمد اسماعیل،این ایل ایف کے صوبائی صدر مرزا محمد عیسیٰ ،جے آئی یوتھ کے مرکزی نائب صدر شیخ سعد فاروق ،جماعت اسلامی ڈیرہ کےنائب امیر حکیم عمران روحانی، جنرل سیکرٹری حسنین فراز،مرزاعثمان خالد اور حافظ نعمان قیصرانی نے بھی اہل کشمیر کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ اہلِ کشمیر کو کسی صورت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،بعد ازاں شرکاء نے لیاقت بازار ،فریدی بازار،جام پور روڈ پر انسانی ہاتھوں کی طویل زنجیر بنائی

    کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود نے ذاتی انیشیٹوز لیتے ہوئے کشمیری اور دیگر شہداء کے ساتھ یک جہتی کے خوبصورت اظہار نے خود خون کا عطیہ دیکر بلڈ بنک کا آغاز کردیا۔آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان ،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار ،دیگر افسران اور شہریوں نے کمشنر کی اپیل پر لبیک کرتے ہوئے خون کے عطیات کےلئے لائن میں لگ گئے۔کمشنر نے خون کے عطیات دینے والوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے جذبہ کو سراہا۔ضلع ڈیرہ غازی خان میں ایک روز کے دوران 200 بلڈ بیگز جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ڈی جی خان ڈویژن کے دیگر اضلاع میں بھی خون کی عطیات جمع کئے جانے لگے