گو جرہ، باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) گوجرہ انارکلی بازار گوجرہ میں ٹف ٹاہیل کا بازار کے لوگوں کا درینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے ایم این اے چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے 1 کروڑ 10 لاکھ کی خطیر رقم سے ٹف ٹاہیل لگنے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا اس موقع پر چوہدری عقبہ علی وڑائچ اور چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا بدقسمتی سے پی ٹی آئی کی دور میں گوجرہ میں کوئی ترقیاتی کام شہر میں نہیں ہوا ہے ہم انشاءاللہ گوجرہ شہر اور دیگر علاقوں میں ترقیاتی کام کرکے دکھائیں گے اور گوجرہ میں ہر گھر میں بجلی پہنچائیں گے اور سڑکوں کا جال بچھائیں گے اور جو سوئی گیس کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا انشاءاللہ میں ان کو ضرور مکمل کروں گا ۔۔۔اور کہا جس ملک کا وزیراعظم نشے کا عادی ہو اور رات کو کوئی اور بات کرے دن کو کوئی اور عمران خان کے دور میں اتنی کرپشن 40 سال کے دور میں نہیں دیکھی بھرتیاں اور افسران کے تبادلے رشوت لے کر کیے گئے۔اور انارکلی بازار کے ٹف ٹاہیل کے افتتاح کے موقع پر میاں عثمان صدر کریانہ مرچنٹ اور خالد بھٹہ اور چوہدری منصور احمد بھنگو صدر انجمن تاجران نے شکریہ ادا کیا
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

حب : تھانہ صدرکی حدود میں ڈکیتی کی وارداتوں کاسلسلہ نہ تھم سکا
حب،باغی ٹی وی(حکبم بلوچ)صدر تھانہ کیحدود میں ڈکیتی کی وارداتوں کاسلسلہ نہ تھم سکا
گزشتہ شب حب صدر پولیس اسٹیشن کے حدود میں مسلح ڈاکوؤں کا بھینسوں کے باڑے میں ڈکیتی کی کوشش ،مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے باڑے کے مالک کو زخمی کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے -زرائع کے مطابق گزشتہ شب صدر پولیس اسٹیشن کے حدود ایم این اے لسبیلہ گوادر کے رہائش گاہ کے قریب خالد ٹاؤن میں واقع باڑے پر نامعلوم مسلحہ ڈاکوؤں نے باڑے پر لوٹ مار کی کوشش کی جس پر باڑے کے مالکذوالفقار ولد گاجی بخش رند نے مزاحمت کی مزاحمت پر مسلحہ ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکےذوالفقار رند کو شدید زخمی کر دیا جسے سول ہسپتال منتقل کیا گیا، واضع رہے گزشتہ شب علاقہ مکینوں نے پیرکس روڈ پر نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں کو مسلسل گشت کرتے دیکھا جس کی نشاندہی سوشل میڈیا پر کی گئی تاہم صدر پولیس کا شہر میں گشت نہ ہونے کے سبب چوری ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن گئی، ذرائع کا کہنا ہی کہ ایک ہی ہفتے میں صدر پولیس اسٹیشن کے حدود میں متعد چوری ڈکیتی کی وارداتوں نے پولیس کی اعلیٰ کارکردگی کا پول کھول دیاہے،عوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ تھانہ صدر پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے،موجودہ ایس ایچ او نے جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے،جس سے شہری عدم تحفظ کا شکارہیں ، علاقہ مکینوں کا آئی جی بلوچستان اور وزیر داخلہ بلوچستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ -

ننکانہ :دہشت گردی کے خلاف قوم کو متحد ہو کر آگے بڑھنا ہوگا – لیاقت حیات بھٹی
ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی)سیاسی جماعتیں ملک و قوم کے مفاد میں سوچیں ، ہم سیاسی کردار کے ذریعے نچلی سطح تک لوگوں کو حقوق دلائیں گے ، پشاور میں دہشت گردی کا واقعہ افسوسناک ہے ، دہشت گردی کے خلاف قوم کو متحد ہو کر آگے بڑھنا ہوگا-
مزید تفصیلات ننکانہ صاحب سے احسان اللہ ایاز کی اس رپورٹ میں
-

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو کی قیادت میں "یوم کشمیر” کے موقع پر ریلی نکالی گئی
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو کی قیادت میں "یوم کشمیر” کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی –
تفصیل کے مطابق ملک بھر کی طرح ٹھٹھہ میں بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو شاھد نظیر لنڈ کی زیر قیادت کشمیریوں سے اظہار یکجہتی میں ڈی سی آفس سے ڈی سی چوک مین نیشنل ہائی وے مکلی تک ایک شاندار ریلی نکالی گئی. جس میں تمام محکموں کے افسران، عملہ، اساتذہ، طلبہ، سول سوسائٹی، وکلاء، صحافی، این جی اوز کے نمائندوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی. شرکاء نے ھاتھوں میں بینر، پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور مودی سرکار اور بھارتی فوج کے خلاف جبکہ کشمیریوں کے حق میں فلک شگاف نعرے بازی کی گئی. اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو شاھد نظیر لنڈ نے کہا کہ خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل سے وابستہ ہے، اقوامِ متحدہ مسئلہ کشمیر کو اپنی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے میں کردار ادا کرے. انہوں نے کہا کہ آزادی کے حصول تک کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ اپنی مکمل وابستگی اور حمایت کا عزم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیریوں کا عزمِ آزادی متزلزل نہیں ہوا، دنیا کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ پورا کرے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی، ڈی ایس پی جمعہ خان پنہور، ڈی ای او سیکنڈری حضور بخش خاصخیلی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جائے. انہوں نے کہا کہ سب پاکستانی آج صرف کشمیر کی بات کریں. انہوں نے کہا کہ بھارت 75 سال سے کشمیر پر قابض ہے، ہم کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں، پاکستان میں انتشار پھیلانے کے لیے دشمن ملک سرگرم ہیں، ملک دشمن ایجنڈے پاکستان کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتے، ہماری فورسز دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری عوام 7 دہائیوں سے جدوجہد کر رہے ہیں، ریاستی جبر و تشدد سے آزادی کی جدوجہد کو دبایا نہیں جا سکتا، کشمیری عوام نے بنیادی حق کے حصول کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، ایک دن ضرور کشمیر بنے گا پاکستان. -

ٹھٹھہ :فائرنگ کے 2الگ الگ واقعات 2 زخمی
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)فائرنگ کے 2الگ الگ واقعات 2 زخمی
فائرنگ کاایک واقعہ غلام شہر کے مین اسٹاپ خواجہ محلہ کے نزدیک پیش آیاجہاں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے ایک نوجوان زاہد درس کوشدید زخمی کردیا،زخمی نوجوان کومکلی سول ہسپتال لایا گیا جہاں پر علاج و معالج کی سہولیات نہ ہونے کہ باعث نوجوان کو علاج کے لئے کراچی ریفر کردیا گیا،دوسراواقعہ میرپور ساکرو کے قریب قریشی فارم کے منیجر کی جانب سے نوجوان کو قتل کرنے کی کوشش ، نوجوان زخمی، ہسپتال منتقل قریشی فارم کے منیجر باقر کی پستول سے فائرنگ سے نوجوان ناتھو ولد نور محمد کھیرو زخمی ہوگیا۔ کھیرہ برادری کی جانب سے احتجاجی دھرنے۔ واقعہ میں ملوث ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے۔ واقعہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں دونوں واقعات کی وجوھات کا پتہ نہیں چل سکا یاد رہے کہ گذشتہ کچھ عرصہ سے ٹھٹہ میں بدامنی کا راج ہے ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں پولیس ناکام ھوچکی ہے- -

ٹھٹھہ : امن وامان قائم کرنے کیلئے کوشاں ہیں- حسین جاکھرو
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)امن وامان قائم کرنے کیلئے کوشاں ہیں- حسین جاکھرو
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ ون میں پولیس ہیلپ لائن 15 کے انچارج انسپکٹر حسین ہیجب جاکھرو نے باغی ٹی وی کے نامہ نگار راجہ قریشی سے ملاقات میں کہا کہ ہم ٹھٹھہ کی عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری ہرممکن کوشش ہے کہ ٹھٹھہ میں مکمل امن وامان ،عوامی میں ہم آہنگی پیداکریں اور معاشرے انتشارپیدا کرنے والے عناصر،چوروں ،ڈکیتوں اور منشیات فروشوں قلع قمع کرکے عوامی کیلئے راحت پیدا کریں ،اور عوام سے بھی ہماری گذارش ہے کہ وہ قانون پرعمدرآمد کرانے اور ایس ایس پی ٹھٹھہ کے وژن کوبارآور بنانے کیلئے پولیس کے دست بازو بنیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو کہیں چھپنے کاموقع نہ مل سکے ،اس موقع پرڈی آئی بی منٹھار خاصخیلی،ہیلپ لائن 15 کا پولیس اہلکارلیاقت علی اورعوامی پریس کلب کا ممبر صالح خشک بھی موجود تھا- -

ٹھٹھہ : 15 روز سے گم نوجوان کی بیوی اوربچے فریادی بن کر عوامی پریس کلب پہنچ گئے
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) 15 روز سے گم نوجوان کی بیوی اوربچے فریادی بن کر عوامی پریس کلب پہنچ گئے
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ پولیس کی جانب سے 15 دن پہلے غائب کیاگیا نوجوان عنایت خشک کی بیوی مسمات حنا عنایت خشک اپنے سسر نیاز حسین خشک فیاض خشک اور خشک برادری کے چھوٹے بچوں کے ساتھ عوامی پریس کلب ٹھٹھہ پہنچے، احتجاج کیا اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹھٹھہ پولیس کے ڈی ایس پی جمع خان پنہور انسپیکٹر فیصل شفیع میمن ایس ایچ او مکلی حاکم کھوسو کی نگرانی میں پولیس کی ٹیم پندرہ روز پہلے کارروائی میں مزدوری کر کے گھر لوٹ آنے والے نوجوان عنایت خشک کو بلا جواز گرفتار کر کے غائب کردیا ، اس واقعہ کو 15 روز گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اسے کس جرم میں گرفتار کیا گیااور کہاں اور کس تھانے میں رکھا ہوا ہے ، نوجوان کے ورثاء نے کہا کہ ہمیں ڈر ہے کہ کہیں پولیس اسے جعلی مقابلے میں مار نہ دے ،پولیس نے ہمارے نوجوانوں پرجھوٹے مقدمات درج کیۓ ہیں ، جو عدالت میں جھوٹ ثابت ہوئے،اب پولیس نے جس نوجوان کو گرفتار کرکے غائب کیا ہوا ہے اس پر کوئی بھی کیس نہیں تھا اور نہ کسی کیس میں پولیس کو مطلوب تھا ،پھر بھی اسے پکڑ کر غائب کردیا گیا ہے، انہوں نے مزید بتایا کے اس سے پہلے بھی ہمارے دو بندوں کو پولیس نے گم کیا جن کو کراچی میں ظاہر کیا گیا، احتجاج کرنے والی خشک برادری کی مسمات سمیرہ ،شعیب خشک ،مسما ت جامل، مسمات عذرہ ودیگر مرد و خواتین نے کہا ہمیں ڈر ہے کے ہمارے تیسرے نوجوان کو بھی کسی دوسرے شہر سے ظاہر کیا نہ جاۓ، انہوں نے ارباب اختیار،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور آئی جی سندھ سے انصاف کی فراہمی کیلئے اپیل کی ہے اورساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا کہ گرفتاری کے گم کئے گئے ہمارے نوجوان عنایت خشک کو فوری ظاہر کیا جاۓ دوسری صورت میں ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کردینگے. -

ٹھٹھہ : گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول آخوند برادیا میں فری میڈیکل کیمپ منعقد کیاگیا
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)گذشتہ روز ٹھٹھہ شہر کی تاریخی و قدیمی درسگاہ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول آخوند برادیا میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد حاجی شاہد حمید مغل خدمت کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، کراچی سے آئے ہوئے ماہر ڈاکٹر حضرات و میڈیکل شعبے کی ٹیم نے بہترین انداز میں میڈیکل کیمپ میں حصہ لیا اورکثیر تعداد میں عوام کوعلاج معالجہ کی سہولت بہم پہنچائی، کیمپ کا انعقاد کرنے پر رہنما سول سوسائٹی ٹھٹھہ حامدمغل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم تہہ دل سے شکر گزار ہیں خدمت کمیٹی حاجی شاہد حمید مغل، انور شیخ ، نظیر حسین مغل و دیگر برادران ہاسپٹلز مینجمنٹ بورڈ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ
-

ٹھٹھہ :سندھ کے حکمرانوں نے عوام دشمنی میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردئیے – وفا اکرم عباسی
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)سندھ کے حکمرانوں نے عوام دشمنی میں ورلڈ ریکارڈ قاٸم کردئیے – وفا اکرم عباسی
سندھ میڈیا ہاؤس ٹھٹھہ میں صحافیوں کو بریفینگ کے دوران سندھ کے نامور دانشور اور سماجی رہنما وفا اکرم عباسی نے کہا کہ سندھ کے حکمرانوں نے یہاں کی عوام دشمنی میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے ہوۓ سندھ کے غریب عوام پر مہنگائی غربت اور بیروزگاری کا ایٹم بم گرا کر سندھ کی عوام کو تباہ کردیا ہے،اس موقع پر نوجوان دانشور ایڈووکیٹ فاضل آکاش عباسی ، مشہور نعت خواں ساحل مگسی اور ٹھٹھہ کے ذہین طالب علم منور صابرو اور سارنگ عباسی بھی موجود تھے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد سندھ حکومت کو توڑ کر یہاں گورنر راج لگایا جاۓ.کیونکہ سید مراد علی شاہ کی سندھ حکومت عوام کو ڈیلیور کرنے میں مکمل طور پرناکام ہوچکی ہے- -

گھارو: قومی عوامی تحریک کی نئی باڈی تشکیل پاگئی
ٹھٹھہباغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)گھارومیں عوامی تحریک کی نئی باڈی تشکیل پاگئی
تفصیل کے مطابق گھارو قومی عوامی تحریک یونٹ کا سال نو کا اجلاس اور باڈی کی تشکیل سازی کا انعقاد ہوا۔ اجلاس شبیر بھٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں خصوصی طور پر قومی عوامی تحریک کے مرکزی رابطہ سیکریٹری کاشف خاصخیلی مرکزی رہنماء یاسر جاکھرو، ضمیر لغاری، ساجد عارفانی، دانش خاصخیلی، ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں قومی تحریک یونٹ کی اکثریت رائے سے باڈی تشکیل دی گئی جس میں صدر نور علی بٹ، جنرل سیکریٹری سلمان علی، نائب صدر بابر بٹ، رابطہ سیکریٹری شبیر چنا، خزانچی قادر بٹ، آفس سیکریٹری مصطفیٰ عارفانی، اور ممبران عرس علی بابو بٹ، دل خان بٹ، کو منتخب کیا گیا جبکہ اجلاس کے آخر میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بیروزگاری اور ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی منشیات فروشی جس کی وجہ سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اور اس کے خلاف 11 فروری کو گھارو میں ایک احتجاجی ریلی نکالنے کا بھی اعلان کیا گیا۔
