واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی دوا ساز کمپنیاں دنیا بھر میں موت بانٹنے لگیں ۔بھارت کا تیار کردہ کھانسی کا شربت کئی ملکوں میں بچوں کی جان لے چکا ہے ، اب بھارتی کمپنی کے بنائے ہوئے آئی ڈراپس بھی بینائی سے محروم کرنے کے ساتھ زندگی بھی چھیننے لگے ہیں
امریکاکی دو درجن سے زائد ریاستوں میں بھارتی کمپنی گلوبل فارما ہیلتھ کیئر کی تیار کردہ EzriCare Artificial Tears نامی دوا کے استعمال سے 55افرادکی بینائی بری طرح متاثر ہوئی۔ جن میں سے 5 افراد ہمیشہ کے لیے بینائی سے محروم ہوگئے، جبکہ ایک شخص کی موت بھی واقع ہوگئی ۔جس پر امریکا میں کھلبلی مچ گئی اور فوری طور پر اس کی تحقیقات شروع کردی گئیں
صحت کے تحفظ کی امریکی ایجنسی ایف ڈی اے نے تحقیقات کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ آنکھوں کے یہ ڈراپس دوا کے خلاف مزاحمت کرنے والے بیکٹیریا سے آلودہ ہوسکتے ہیں جو مستقل بینائی کے ضائع ہونے کے ساتھ موت کا باعث بھی ہوسکتے ہیں۔
صورت حال دیکھتے ہوئے دوا بنانے والی بھارتی کمپنی نے امریکا میں اپنے آئی ڈراپس کا پورا اسٹاک واپس منگوالیا۔
امریکی ایجنسی ’’ایف ڈی اے‘‘ نے مذکورہ آئی ڈراپ استعمال کرنے والے مریضوں اور ڈاکٹرز کو متنبہ کیا ہے کہ EzriCare Artificial Tears کے استعمال اور اس کو تجویز کرنے سے مکمل طور پر اجتناب برتا جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کے تیار کردہ کھانسی کے شربت سے مختلف ملکوں میں متعدد بچوں کی جان چلی گئی تھی
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

بھارتی آئی ڈراپس سے 5افراد اندھے،ایک کی جان گئی
-

سجاول:ایس ایس پی کی زیرصدارت،سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم اجلاس
سجاول،باغی ٹی وی (نامہ نگار یاسر علی پٹھان) ایس ایس پی سجاول سید امداد علی شاہ نے ملک کی حالیہ صورت حال و دہشتگردی کی تازہ لہر کے حوالے سے ضلع سجاول کے تمام مکاتب فکر کے عمائدین ،خطیب مساجد، خواجہ کمیونٹی، مسیحی برادری، ہندو برادری، DEO سیکنڈری ،DEO پرائمری، سیکریٹری پرائیویٹ اسکولز کے ساتھ سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم اجلاس،ایس ایس پی آفیس سجاول میں منعقد کیا
اجلاس میں ایس ایس پی نے اجلاس کے شرکاء کو ملک کی حالیہ صورتحال اور دہشتگردی کی تازہ واقعات کے حوالے سے مساجد،اسکولز اور اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں اور مختلف کمیونٹیز کے رہائشی ایریاز کی سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس اجلاس میں ڈی ایس پی سجاول،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نے بھی شرکت کی۔
ایس ایس پی سجاول نے اجلاس کے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے ہدایت کی کہ اسکولز، مساجد/ عبادتگاہوں اور کمیونٹیز کی رہائشی ایریاز کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کو مربوط بنائیں اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردی ہدایات پر عمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے- -

ٹھٹھہ : شہر میں ایک اور موٹر سائیکل چوری
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) شہر میں ایک اور موٹر سائیکل چوری
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شہر میں خونی تلاؤں نزد ڈاکٹر فردوس ہسپتال سے موٹر سائیکل چوری ہوگیا ہے،سکندر شاہ عرف پپو شاہ کی کچھ ہی دیر قبل موٹر سائیکل چورا لی گئی ہے، ٹھٹھہ شہر میں موٹر سائیکل چوری پرقابو نہ پایاجاسکا، شہریوں میں خوف ہراس جبکہ ٹھٹھہ شہر میں 20 گھنٹے کی لوڈ شٹینگ کے باعث چوریوں میں اضافہ ہوگیا دوسری جانب ٹھٹھہ شہر میں پولیس کے گشت نہ ہونے کے باعث موٹر سائیکل چوری اورڈکیتیوں اضافہ ہوچکا ہے شہریوں کے ساتھ ساتھ صحافیوں کے موٹرسائیکل اور موبائل فون چوری ہوچکے ہیں جنہیں ابھی ٹھٹھہ پولیس برآمد نہیں کراسکی ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ. -

ملک میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ڈی جی خان ڈویژن میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ
ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی)ملک میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ڈی جی خان ڈویژن میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں امن و امان،سکیورٹی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان ، ڈی جی خان،مظفر گڑھ،لیہ اور کوٹ ادو کے ڈپٹی کمشنرز محمد انور بریار،کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق ،فرحت حسین اور رانا محمد حسین ، ڈی پی اوز احمد نواز،محمد ناصر سیال اور تنویر احمد ملک،ایڈیشنل کمشنر کوارڈیشن خالد منظور اور دیگر موجود تھے-
تفصیل کیلئے دیکھئے ویڈیو رپورٹ
-

ڈیرہ غازی خان :پی ٹی آئی ورکر کنونشن ، کارکن حنیف پتافی اور زرتاج گل خلاف پھٹ پڑے
ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہزادخان) ضلعی ورکرز کنونشن کے موقع ورکرز نے اپنے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ پی ٹی ائی کےایم پی ایز نے دور اقتدار میں پارٹی پر قربانیاں دینے والوں کو ہمیشہ سے رسوا کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ایم پی اے محمد حنیف پتافی اور ایم این اے زرتاج گل نے سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے بارے میں کہتے رہے ہیں ان کا دور مقامی نمائندوں کیلے سیاہ دور تھا حنیف پتافی مشیر صحت بننے کے بعد الٹا ہسپتالوں کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ان کے دور میں نہ تو ادویات دستیاب ہوتی تھی نہ ہی ڈاکٹر ،حنیف پتافی نے اپنے مفادات کیلے ڈویژنل پبلک سکول کا 10 کنال کا رقبہ جم خانہ کو دیا کر معصوم بچوں کی حق تلفی کی ہے اج ڈی پی ایس کی تعداد 4 ہزار سے کم ہوکر 12 سو تک رہ گئی ہے حنیف پتافی زرتاج گل دور اقتدار میں ملنے والی سینکڑوں سیٹیں اپنے ٹاوٹوں اور کماؤ کو دے کر ورکروں کی حق تلفی کی ہے ورکرز نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نے جنرل الیکشن میں زر تاج گل ،حنیف پتافی ،احمد علی دریشک ان لوگوں کو ٹکٹیں دی گئی تو ان کا استقبال انڈوں اور ٹماٹروں سے کیا جائے گا حنیف پتافی نے درجہ چہارم کی سیٹیں اپنے ٹاوٹوں اور رشتہ داروں میں تقسیم کی ہے یہ ان لوگوں نے اقتدار میں رہ کر ورکروں کنارے لگا دیا ان کو پہچانے سے بھی انکار کر دیا ہے آج پارٹی ان کی وجہ سے ڈیرہ غازی خان زاول پزیر ہے ۔
-

ڈیرہ غازی خان پریس کلب کے صحافیوں نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف ریلی نکالی
ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہزادخان) پریس کلب ڈیرہ غازی خان کے صحافیوں نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور جلائے جانے کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی جس کی صدارت پریس کلب ڈیرہ غازی خان کے صدر بخت خان کھوسہ نے کی پریس کلب سے نکلنے والی ریلی میں صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی سویڈن کے خلاف خلاف نعرے بازی کی گئی ریلی میں ڈیرہ غازی خان ٹریفک انچارج ڈی ایس پی بخت نصر نے بھی شرکت کی اور اپنی خطاب میں کہا کہ سویڈن میں ہونے والے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور شہید کرنے پر مسلمانوں شدید غم و غصہ میں ہیں قرآن پاک اللہ کی طرف سے مسلمانوں کےلئے مکمل ضابطہ حیات ہے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب بخت خان کھوسہ نے کہا ہے سویڈن ہونے والے واقعہ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سویڈن میں موجود ہمارے سفیر کو فلفور واپس بلایا جائے اس موقع پر چیئرمین پریس کلب شیر افگن بزدار نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمانوں نے کبھی بھی کسی مذہب کی توہین نہیں ہے سویڈن میں ہونے والے واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ہم مسلمانوں کے لیے قرآن پاک سے بڑھ کر اور کچھ نہیں ہے قرآن پاک کی بے حرمتی کر کے ہمارے مذہب کی توہین کی گئی ہے جس کو ہم بطور مسلمان کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سویڈن کے سفیر کو فلفور ملک بدر کیا جائے اور سویڈن کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعلق نہ رکھا جائے جب تک واقعہ میں ملوث مجرمان کو قرار واقعی سزا نہیں دلوائی جائے گی تب تک ہمارے احتجاج جاری رہے گا اس موقع پر صدر انجمن صحافیان مصطفی خان لاشاری، سلیمان بلوچ، عرفان مجید خٹک، شیخ شاہد محمود، محمد احمد، محمد حسنین، غضنفر چن ماہی سمیت بڑی تعداد میں صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پر بخت نصر نے پریس کلب ڈیرہ غازی خان میں صدر پریس کلب ڈیرہ غازی خان بخت محمد خان کھوسہ صدر پریس کلب اور شیر افگن بزدار سمیت دیگر سے ملاقات کی
-

سابق صوبائی وزیر سردار محمد آصف نکئی کی قیادت میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ریلی
چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر سردار محمد آصف نکئی کی قیادت میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف اور الیکشن کراؤ ملک بچاؤ کے لیے سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ ادھن سے الہ آباد تک احتجاجی ریلی نکالی. ریلی میں پی ٹی آئی کے کارکنان کے علاوہ سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار آصف نکئی کا کہنا تھا کہ موجودہ پی ڈی ایم حکومت کے کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسا کر ملک کو دیوالیہ کر کے رکھ دیا ہے۔ عوام مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آکر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں، صاف شفاف الیکشن ہی ملک کو بچانے کا واحد حل ہے۔عوام فاقہ کشی کا شکار ہوچکے ہیں تمام اشیاء خوردونوش کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہیں،پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلاسکتا ہے، حکمران ٹولہ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کی بدحالی کے باعث لاکھوں نوجوان ملک سے باہر جارہے ہیں۔ فیکٹری مالکان اپنے اثاثے فروخت کرکے ملک چھوڑ کر باہر جارہے ہیں اور نوجوان بےروزگار ہو رہےہیں،ہمیں اپنے ملک کی سالمیت کی حفاظت اور اپنے حق کے لیے نکلنا ہو گا۔
-

ٹھٹھہ : ٹرین کی زد میں آکر مکلی کے رہائشی کی ٹانگیں کٹ گئیں
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) ٹرین کی زد میں آکر مکلی کے رہائشی کی ٹانگیں کٹ گئیں
تفصیل کے مطابق دھابیجی ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کی ٹکر سے ٹھٹھہ مکلی کا رہائشی پوپت لال ٹرین کی زد میں آگیا ،ٹرین کی زد میں آبے سے اس کی دونوں ٹانگ کٹ گئیں،جسے تشویش ناک زخمی حالت میں کراچی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے . -

ڈیرہ اسماعیل خان: مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن 3 مشتبہ گرفتار بھاری ہتھیار برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار) مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن 3 مشتبہ گرفتار بھاری ہتھیار برآمد
تفصیل کے مطابق پشاور واقعہ کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران تین مشتبہ افراد گرفتار کرلیا ہے جن سے بھاری ہتھیار برآمد ہوئے ،یہ سرچ اپریشن ڈیرہ اسماعیل کے مختلف علاقوں جن میں رمک ،پروآ،شاہ حسین شیرازی،خانہ ملیکھی ، ماہڑہ ،لنڈہ شریف،فتح موڑاور مریالی کے علاقوں کیاگیا، دوران آپریشن 400 کے قریب افراد کو چیک کیا گیا۔ آپریشن میں 02 عدد M4 گن 223 بور ،05 عدد پسٹل اور ایمونیشن کارتوس ،03 مشکوک افراد کو بھی حسب ضابطہ گرفتار کیا اور 01 عدد کار بھی قبضہ پولیس کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔
-

اوکاڑہ یونیورسٹی میں سکیورٹی ٹریننگ ورکشاپ اور تحفظ قرآن ریلی
اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ یونیورسٹی میں سکیورٹی ٹریننگ ورکشاپ اور تحفظ قرآن ریلی کا انعقاد*
اوکاڑہ یونیورسٹی کے سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122 کے تعاون سے فائر سیفٹی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے حوالے سے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں تمام سکیورٹی گارڈز اور گریڈ 1 سے 16 تک کے انتظامی عملے نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید نے بتایا کہ سکیورٹی ہماری انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیمپس میں موجود ہر شخص کسی بھی طرح کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کےلیے تیار ہو۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس ورکشاپ کا مقصد یونیورسٹی کمیونٹی کوان تمام مفید معلومات اور صلاحیتوں سے آراستہ کرنا ہے جو ان کےلیے مشکل حالات میں مددگار ثابت ہو سکیں۔
سیمینار کے چیف آرگنائزر یونیورسٹی کے سکیورٹی آفیسر نوبہار خان تھے۔ انہوں نے شرکاء سے بات کرتے ہوئے آگ لگنے یا کسی اور ہنگامی حالت میں بلڈنگ کو خالی کرانے اور ایسی صورت حال پہ قابو پانے کےلیے تربیت اور عملی مشقوں کی اہمیت پہ زور دیا۔
سیمینار کے شرکاء نے موک اکسرسائز کے ذریعے فائر سیفٹی کی عملی تربیت بھی حاصل کی۔
اس کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افئیرز ڈاکٹر امجد علی کی جانب سے سویڈن میں ہونے والے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کےلیے ایک ریلی کا اہتمام کیا جس میں طلباء اور اسٹاف کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ہمیں مغرب میں اسلاموفوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کو ہر حوالے سے روکنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں علمی و تحقیقی مباحث کا کردار نہایت اہم ہے۔ اعلی تعلیم کے اداروں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔