Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ : پی ٹی آئی نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی

    ٹھٹھہ : پی ٹی آئی نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)پی ٹی آئی نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی
    پاکستان تحریک انصاف ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے آج پارٹی چیئرمن عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح ٹھٹھہ میں بھی مہنگائی کے خلاف ننگر پبلک پریس کلب ٹھٹھہ سے ایک ریلی نکالی گئی، ریلی نیشنل ھاِئی ٹھٹھہ سے ہوتی ہوئی شاہجھان پوائنٹ مین نیشنل ہائی وے ٹھٹھہ پہنچی، جہاں ریلی میں شریک لوگوں کی جانب سے مہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، ریلی سے خطاب کرتےہوئے مقررین سید امجد شاہ، ہوش محمد عباسی، جاوید لطیف میمن ماما رمضان گندھرو، ذوالفقار شورو، عرفان مانکانی اور دیگر نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان آ چکا ہے جس کو روکنا ان امپورٹڈ حکمرانوں کے بس کی بات نہیں کیونکہ یہ حکمران عوام کے ووٹوں کی طاقت سے نہیں بلکہ رجیم چینج پلان کے تحت لائی گئے ہیں جن کا ایجنڈا ملک کے عوام نہیں کچھ اور ہے مقررین نے مزید کہا کہ عمران خان کے دور میں مہنگائی مارچ کرنے والی سیاسی پارٹیوں نے ملک میں مہنگائی کے جال بچھا دئے ہیں یہ وہ جال ہے جس سے صرف عوام کی منتخب کردہ حکومت ہی عوام کی جان چھڑا سکتی ہے پارٹی رہنمائوں نے ملک میں جنرل الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے ظالم اور عوام دشمن حکمرانوں سے عوام کی جان چھڑائی جائے ملک میں مہنگائی اس قدر تیزی سے آگے بڑھی تو خدانخواستہ ملک مزید دل دل میں پھنس سکتا ہے ملک انارکی کی طرف جا چکا ہے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں سمیت اتحادی پارٹیز کے رہنمائوں ان کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی بھی شدید مذمت کی- پارٹی رہنمائوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمن اور ان کے قائد عمران خان ان کی ریڈ لائن ہے ریلی کی قیادت پارٹی کے سینیئر نائب صدر سید امجد شاہ, جنرل سیکریٹری ھوش محمد عباسی ۔ نائب صدر ذوالفقار عرف ذوالفی گاھو، انصاف لیبر ونگ پاکستان تحریک انصاف سندہ کے رھنما جاوید لطیف میمن, ضلعی رھنما ماما رمضان گندھرو ۔ پی ٹی آئی کے ضلعی انفرمیشن سیکریٹری ذوالفقار شورو, یوتھ ونگ رھنما لالا مراد خان، راحیل ھالو، عرفان مانکانی، مراد ساٹی، محمد عمران آرائیں آقائی جان، وقار احمد میمن اور دیگر رہنما کر ریے تھے

  • ننکانہ :کسانوں کو گنے کی بروقت ادائیگیو ں پر کسی صورت کمپرومائز نہیں کیا جائے گا-ڈپٹی کمشنر

    ننکانہ :کسانوں کو گنے کی بروقت ادائیگیو ں پر کسی صورت کمپرومائز نہیں کیا جائے گا-ڈپٹی کمشنر

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )کسانوں کو گنے کی گورنمنٹ کی مقرر کردہ 300روپے فی من اور وزن بھی پورا ہونا چاہیے، 300روپے فی من ریٹ سے کم کسانوں کو ادائیگی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے،متعلقہ محکمہ جات گنے کے خریداری مراکز پر کانٹے کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریںاور غیر قانونی کانٹے فوری طور پر سیل کریں،ضلع بھر میں مقررہ نرخوں پر کھاد کی فروخت کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب رانا امجدعلی نے ان خیالات کا اظہارگنے کی خریداری ،CPRسمیت ادائیگیوں کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ شوکت سندھو،اے سی شاہکوٹ آصف اقبال ،اے سی سانگلہ ڈاکٹر مبارک رضا ،ڈسٹرکٹ آفسیر انڈسٹریزرانا خاور حفیظ، جنرل مینجر شوگر ملز خالد اقبال گوندل ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری محمد اشرف ودیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنررانا امجد علی نے شوگر ملز مالکان کو ہدایت جاری کی کہ کسانوں کو گنے کی بروقت ادائیگیو ں پر کسی صورت کمپرومائز نہیں کیا جائے گا،CPRسے متعلق تمام ایشوز کو جلد از جلد حل کیا جائے،متعلقہ محکمہ جات گنے کا وزن کرنے والے کانٹاجات پر پیمائش کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں

  • اوکاڑہ : سول سوسائٹی کا سی ای او ایجوکیشن کے خلاف  احتجاجی مظاہرہ

    اوکاڑہ : سول سوسائٹی کا سی ای او ایجوکیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) اوکاڑہ سول سوسائٹی کا سی ای او ایجوکیشن کے خلاف ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔
    مظاہرین کا کہنا تھا کہ دارارقم سکول کی جانب سے تعلیمی سال میں دومرتبہ فیسوں میں اضافہ سیکورٹی اور ایڈمیشن کی مد ميں غیر قانونی وصولیاں اور سالانہ فنڈ کے نام پر جبری لوٹ مار کسی صورت برداشت نہیں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کمشنر ساہیوال اور عدالت عالیہ لاہور کی جانب سے واضع احکامات کے باوجور سی ای او ایجوکیشن ایڈمیشن اور سیکورٹی کی اضافی رقوم واپس دلوانے سے انکاری ہے جبکہ ADCG کی جانب سے دارارقم سکول اوکاڑہ کی رجسٹریشن منسوخی کا حکم بھی جاری ہوچکا ھے لیکن اس پر بھی عملدرآمد نہیں کروایا جارہا احتجاجی مظاہرہ کرنے والے سکول کے بچوں کے والدین نے واضع کیا کہ اگرسی ای او ایجوکیشن نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کروایا تو اسے بھی عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا

  • گوجرہ : مرکزی انجمن تاجران کی تقریب حلف برداری

    گوجرہ : مرکزی انجمن تاجران کی تقریب حلف برداری

    گوجر،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) مرکزی انجمن تاجرا ن گوجرہ کی تقریب حلف برداری مقا می میرج ہا ل میں ہو ئی جس کے مہما نان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری خالد جاوید وڑا ئچ، سا بق ممبر صوبا ئی اسمبلی حا جی عبدالقدیر اعوا ن، پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما چوہدری خالد بشیر ٹرا نسپورٹر، صدر بار ایسوسی ایشن گوجرہ تو قیر اشرف خا ن ایڈووکیٹ تھے جبکہ مہمانان اعزازپیر سید اسرارالبہار شاہ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدرچوہدری عقبہ علی وڑائچ،پی ایم اے کے صدر ڈاکٹرمحمد سلطان تھے، ڈاکٹرز وکلاء،سیاسی وسماجی صحافتی اور شہر کی تاجر تنظیموں کے نمائندگان کے علا وہ شہریو ں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں مرکزی انجمن تاجرا ن کے سر پرست اعلیٰ ملک سرور سے ڈاکٹر محمد سلطان نے حلف لیا بعدازا ں سر پرست اعلیٰ ملک محمد سرور نے مرکزی انجمن تاجرا ن کے دیگر عہدیدارو ں سے حلف لیا۔ مہما نا ن خصوصی نے اپنے اپنے خطا ب میں نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی اور اپنے تعا ون کی مکمل یقین دہا نی کروا ئی تقریب سے مرکزی انجمن تا جرا ن کے صدر چوہدری منصور احمد بھنگو اورجنرل سیکر ٹری ملک امجد ضیا ء نے بھی خطا ب کیا اور کہا کہ تاجرو ں کے تما م مسا ئل حل کروا نے میں کو ئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اور آ ئندہ کسی تاجر سے زیا دتی برداشت نہیں کریں گے تقریب کے اختتا م پر شرکا ء کے اعزاز میں عشا ئیہ دیا گیا۔

  • سانگلہ ہل:مقامی تاجر حاجی عبدالغفور شاد کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک

    سانگلہ ہل:مقامی تاجر حاجی عبدالغفور شاد کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)سابق لیگی کونسلر حاجی عبدالحمید گل کی پوتی مقامی تاجر حاجی عبدالغفور شاد کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک
    تفصیل کے مطابق نائب صدر پریس کلب تحصیل سانگلہ گلریز احمد صابری اسسٹنٹ سب انسپکٹر ذیشان احمد شاد کی بہن کی شادی کی تقریب سانگلہ ہل کے مقامی ڈیسنٹ میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں ڈی ایس پی پنجاب پولیس چوہدری حسن فاروق گھمن.تحریک انصاف کے سینئر رہنما و امیدوار برائے پی پی 131 چوہدری طارق سعید گھمن.تحصیل صدر پاکستان چوہدری طاہر محمود چیمہ.سابق یوسی چیرمین چوہدری افتخار حسین بل نمبردار.ڈاکٹر زید امتیاز ورک صدر پریس کلب فیصل علی راجپوت.صدر ایمرا ندیم اختر بٹ.ایڈووکیٹ یوسف خان مٹمل.ایڈووکیٹ نعیم سندھی اور معروف مذہبی بزرگ صوفی محمد برکت علی لدھانوی کے نواسے میاں محمد منظور احمد گورائیہ کے صاحبزادے میاں محمد منصور احمد صابری نے خصوصی شرکت کی مہمانان گرامی میں تاجر برادری سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی-

  • ٹھٹھہ : مکلی میں مسلم لگ ن سندھ کے نائب صدر منظور خشک کے اعزاز میں ظہرانہ

    ٹھٹھہ : مکلی میں مسلم لگ ن سندھ کے نائب صدر منظور خشک کے اعزاز میں ظہرانہ

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) مکلی میں مسلم لگ ن سندھ کے نائب صدر منظور خشک کے اعزاز میں ظہرانہ دیاگیا
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شہر کے ہیڈ کواٹر مکلی کے ذائقہ دربار ریسٹورنٹ میں مراد قریشی کے جانب سے مسلم لگ ن سندھ کے نائب صدر رئیس منظور خشک کی اعزاز میں ظہرانہ کی دعوت دی گئی ، رئیس منظور خشک کی جانب سے پلاٹوں پرسے قبضہ مافیاء سے پلاٹوں کے قبضے واپس دلانے اور ٹھٹھہ کے شہریوں کے مسائل فوری حل کرانے پر ٹھٹھہ شہر کے رہائشی مشتاق قریشی کے فرزند مراد قریشی نےظہرانے کا اہتمام کیا، اس موقعہ پر رئیس منظور خشک نے کہا کہ میں کبھی نہیں چاہونگا کہ ٹھٹھہ شہر کا امن خراب ہو،جس سے میرے شہر کی عوام کیلئے مسائل پیدا ہوں، اس موقع پرمسلم لیگ ن کے سٹی صدر ناتھو کنبھار، پریس سیکریٹری راجہ قریشی اور نعمان قریشی بھی موجود تھے ،مراد قریشی نے رئیس منظور خشک اور راجہ قریشی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کے آج ٹھٹھہ میں رئیس منظور خشک کی وجہ سے قبضہ مافیاء سے جان چھوٹی ،آج ٹھٹھہ کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ چکی ہے ،مراد قریشی نے مزید کہا کہایسے لیڈر اگر ہونگے تو کوئی بھی شر پسند شہر میں بدامنی پیدا نہیں کر سکے گا.-

  • اپر چترال میں ونٹر سپورٹس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

    اپر چترال میں ونٹر سپورٹس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

    چترال (باغی ٹی وی )ضلع اپر چترال میں ونٹر سپورٹس یعنی سرمائی کھیلوں کا ٹورنامنٹ چھ دن جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوا۔ اس ٹورنامنٹ میں پہلی بار چترال اور گلگت بلتستان سے خواتین کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا۔ونٹر سپورٹس ٹورنامنٹ میں برف کے کھیلوں کے علاوہ جیپ ریلی اور پیرا گلائیڈنگ کے مقابلے بھی ہوئے تفصیل گل حماد فاروقی کے اس رپورٹ میں

  • الہ آباد : سکول بیگ بنانے والی فیکٹری میں استادکی شاگرد سے بد فعلی

    الہ آباد : سکول بیگ بنانے والی فیکٹری میں استادکی شاگرد سے بد فعلی

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار)الہ آباد سکول بیگ بنانے والی فیکٹری میں استاد نے شاگرد کو مبینہ بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا والد کی مدعیت میں مقامی تھانے میں مقدمہ درج پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر کارروائی کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق لنڈے والا کے رہائشی عبدالرشید نے مقامی تھانے میں مقدمہ درج کرایا کہ میرا گیارہ سالہ بیٹا کندن موڑ بھیم کے رہائشی فریاد نامی شخص کے پاس بیگ بنانے والی فیکٹری میں کام کرتا تھا گزشتہ روز فریاد نے میرے بیٹے کو زبردستی بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا چیخ و پکار سن کر اہل محلہ پہنچ گئے اور پولیس کو اطلاع کر دی پولیس نے مقدمہ درج کر کے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم فریاد کو حراست میں لے لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ متاثرہ شخص نے آئی جی پنجاب سے انصاف فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • چونیاں :  2 نمبر شہد ،اے سی نے اطلاع اور شواہد ملنے کے باوجود ایکشن نہیں لے لیا

    چونیاں : 2 نمبر شہد ،اے سی نے اطلاع اور شواہد ملنے کے باوجود ایکشن نہیں لے لیا

    چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگار) تحصیل میں دو نمبر شہد کی کھیپ پہنچ گئی، عوام کی جان و مال داؤ پر لگ گئے اے سی چونیاں اطلاع اور شواہد ملنے کے باوجود ایکشن نہیں لے سکے ،انتظامیہ کی ملی بھگت یا غفلت جوکہ ایک سوالیہ نشان بن چکاہے ؟معاملہ جو بھی ہے ہر دو جانب عوام کی جان ومال داو پر لگ گئے ہیں ،ایسے عناصر کی روک تھام کرنا انتظامیہ پر فرض عین ہے کیونکہ شہد سردی کی وجہ سے بطور دوا چھوٹے بچوں کو بھی استعمال کروایا جاتا ہے اور بڑے بوڑھے بھی استعمال کرتے ہیں۔ شہد جس میں شفاء رکھی گئی ہے اس میں اس قدر دو نمبری کرنا سنگین جرم ہے انتظامیہ آنکھیں بند کر کے اس جرم میں برابر کی شراکت دار ہے۔ شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک تو مہنگائی نے ہمارا جینا حرام کیا ہوا ہے اگر بچوں کے لئے کچھ خالص خریدنا چاہیں تو کھانے پینے کی اشیاء بھی دو نمبر اور ملاوٹ شدہ مل رہی ہیں جس سے بچوں کو ری ایکشن ہو جاتا ہے حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔حکومت اور انتظامیہ کی ایسی سنگین غفلت برتنے پر شہریوں نے شدید نعرے بازی کی۔

  • چینی سائنسدانوں نے کلوننگ کے ذریعے 18 ٹن دودھ دینے والی ’سپر گائے‘ تیار کرلی

    چینی سائنسدانوں نے کلوننگ کے ذریعے 18 ٹن دودھ دینے والی ’سپر گائے‘ تیار کرلی

    بیجنگ(ویب نیوز)چینی ماہرین حیاتیات نے پہلی بار بڑی مقدار میں دودھ پیدا کرنے کرنے والی ہولسٹین گائے کی کلوننگ کی ہے جو سالانہ 18 ٹن دودھ پیدا کر سکتی ہے۔اخبار ’گلوبل ٹائمز‘ کے مطابق چین کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ فاریسٹری کے سائنسدانوں نے جانور کے کان کے ٹشو کا استعمال کرتے ہوئے سومیٹک سیل نیوکلیئر ٹرانسفر کے ذریعے تین بچھڑوں کی کلوننگ کی۔
    اخبار کے مطابق ریسرچ ٹیم کے لیڈر جن یاپنگ نے کہا کہ چین میں مویشیوں کی بحالی کے لیے یہ تجربہ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ چین میں 70 فیصد گائیں بیرون ملک سے خریدی جاتی ہیں۔
    انہوں نے مزید کہا کہ “ہم دو سے تین سال کے عرصے میں 1,000 سے زیادہ سپر گائے پیدا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو بیرون ملک سے جانوروں کی سپلائی پر چین کے انحصار کو حل کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد ثابت ہوں گے۔بتایا جاتا ہے کہ چینی سائنسدانوں نے حالیہ برسوں میں خاص طور پر خنزیر، گھوڑے، بلیوں، کتوں اور دیگر جانوروں کی کلوننگ کے متعدد کامیاب تجربات کیے ہیں۔