Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوکاڑہ :موٹر سائیکل کی پیدل روڈکراس کرتے بندے سے ٹکر،2 سالہ بچہ جاں بحق، 2 زخمی

    اوکاڑہ :موٹر سائیکل کی پیدل روڈکراس کرتے بندے سے ٹکر،2 سالہ بچہ جاں بحق، 2 زخمی

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر )موٹر سائیکل کی پیدل روڈکراس کرتے بندے سے ٹکر،2 سالہ بچہ جاں بحق، 2 زخمی
    تفصیل کے مطابق اوکاڑہ پُل جوڑیاں کے قریب قومی شاہراہ پر موٹر سائیکل پیدل روڈ کراس کرتے ہوئے بندے سے ٹکرا گئی،جس سے 2 سالہ بچہ جاں بحقہوگیااور 2 افراد زخمیہوگئے ، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد آر ایچ سی اختر آباد منتقل کر دیا۔ بچہ کو بھی سی پی آر کرتے ہوئے آر ایچ سی اختر آباد منتقل کیا۔ جانبحق ہونے والے بچے کی شناخت احسان علی ولد وریام عمرتقریباً 02 سال کے نام سے ہوئی ہے جو کہ نواحی گاؤں 8/1AL کا رہائشی تھا۔
    زخمیوں میں جاں بحق ہونے والے بچے کا والد وریام ولد محمد علی اور شفقت ولد غلام رسول شامل ہیں۔

  • ٹھٹھہ : سندھ کے نامور تاریخ دان،کئی کتابوں کے مصنف میر علی شیر قانع کے زبوں حال مقبرے کی تعمیر نو

    ٹھٹھہ : سندھ کے نامور تاریخ دان،کئی کتابوں کے مصنف میر علی شیر قانع کے زبوں حال مقبرے کی تعمیر نو

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)حالیہ بارشوں کے باعث موہنجو دڑو، رانی کوٹ سے لیکر مکلی قبرستان تک تاریخی اثاروں اور قبرستانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے- صوبائی وزیر سردار شاہ
    تفصیل کے مطابق سندھ کے نامور تاریخ داں اور کئی کتابوں کے مصنف میر علی شیر قانع کے زبوں حال مقبرے کے نو تعمیر شدہ مقبرے کا افتتاح، صوبائی وزیر سیاحت اور ثقافت سردار شاہ نے کیا اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پورے سندھ میں تاریخی اثاروں پر انرولمنٹ فنڈ کے تعاون سے کام کروا رہے ہیں اور فرانس میں عالمی سطح پر ہونے والی عالمی موہنجو دڑو کانفرنس میں دنیا بھر سے دو سو چھ ملکوں کے نمائیندے شریک ہورہے ہیں جس سے سندھ کے عالمی ورثہ موہنجودڑو کو مزید اہمیت حاصل ہوگی،


    انہوں نے کہا کہ۔میرعلی شیر قانع تحفتہ الکرام سمیت 42 کتابوں کے مصنف اور سندھ کے عظیم اسکالر تھے جنہوں نے سندھ کی تاریخ روشناس کروائی انہوں نے کہا کہ غلام شاہ کلہوڑو اور شاہ عبدالظیف بھٹائی کے دور میں میر علی شیر قانع نے بہت کام کیا انہوں نے کہا کہ سندھ کے قدیمی اثاروں پر اور قومی ورثوں پر قبضے ہیں مگر قبضہ گروپ نے عدالتوں سے اسٹے آرڈر لے لئے ہیں جس کے لئے سندھ کے باشعور لوگوں کوآگے آنا ہوگا

  • عمران خان کا حلقہ این اے 193 جام پور سے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

    عمران خان کا حلقہ این اے 193 جام پور سے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

    راجن پور،باغی ٹی وی ( نامہ نگار کنور اویس )عمران خان کا حلقہ این اے 193 جام پور سے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ
    تفصیل کے مطابق عمران خان کا حلقہ این اے 193 جام پور سے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ،اب پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے سابق صوبائی وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری الیکشن لڑیں گے،عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن آفس کو پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے الیکشن نہ لڑنے کی درخواست موصول ہوگی،گزشتہ روز پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی جانب سے پارٹی ٹکٹ الیکشن کمیشن آفس کو جمع کروایا گیا تھا ۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے حلقے میں اپنا امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ ،پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے سابق صوبائی وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری الیکشن لڑیں گے ۔پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے الیکشن میں حصہ نہ لینے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ،اکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے سردار عمار اویس لغاری مضبوط امیدوار ،پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سردار اختر حسن خان گورچانی مضبوط امیدوار تصور کیے جانے لگے حلقہ این اے 193 میں 26 فروری کو ضمنی الیکشن ہوں گے ،پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی سردار جعفر خان لغاری کی وفات کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی

  • گھارو :محکمہ ریونیو نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے زیر تعمیر گھرگرا ڈالے،علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج

    گھارو :محکمہ ریونیو نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے زیر تعمیر گھرگرا ڈالے،علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)گھارو میں محکمہ ریونیو نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے زیر تعمیر گھرگرا ڈالے،علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج
    تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقے گھارو شہر کی قدیم سوسائٹی مولا مدد پر اسسٹنٹ کمشنر ناصر عباسی نے ریونیو کے عملے اور پولیس کی بھاری نفری اور ہیوی مشینری کے ہمراہ پہنچ کر کئی زیر تعمیر گھروں کو مسمار کر دیا ، جس کی وجہ سے علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور سینکڑوں افراد جن میں بچے بوڑھے مرد و خواتین شامل تھے ہاتھوں میں ڈنڈے لیکر گھروں سے نکل پڑے جنہیں دیکھ کر محکمہء ریونیو کا عملہ فرار ہوگیا جبکہ مشتعل افراد نے ریونیو عملہ کے خلاف قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کے بعد شارع عام ٹریفک کے لئے بند کردی اس موقع پر رئیس محمد جت، محمد عثمان کمبہار، میر بابو پنہور، وحید عارفانی، زمان خاصخیلی، احمد کاتیار، نے کہا کہ یہ سراسر زیادتی ہے اور ہم لوگ گزشتہ پچیس 25 سال سے یہاں پر رہ رہے ہیں آج انہیں اس بات کا خیال آیا ہے کہ یہ غیر قانونی ہے جب یہ سوسائٹی بن رہی تھی اور لوگوں کو قسطوں پر پلاٹ دیئے جارہے تھے اس وقت کیوں انہیں نہیں روکا گیا آج جب ہم نے پلاٹ پر اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی لگادی تو انہوں نے بغیر کسی جواز کے اسے طاقت کے استعمال سے توڑنا شروع کردیا ہے آخر ہمارا قصور کیا ہے ہمیں بے گھر کیوں کرنا چاہتے ہیں کیا ہم سندھی نہیں ہیں جو ہمارے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا جارہا ہے اس موقعہ پر مولوی محمد قاسم چانڈیو، سکندر چانڈیو، ایس ایچ او گھارو اور دیگر معززین شہریوں نے پہنچ کر متاثرین سے ملاقات کی اور انصاف کی یقین دہانی کرائی جس پر متاثرین نے اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو ایٹ گھارو کے آفس کے سامنے دھرنا دیا جبکہ متاثرین نے اسسٹنٹ کمشنر کے آفس کے سامنے شدید نعرے بازی کی اور کئے گئے نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ناصر عباسی نے نو منتخب نمائندوں اور صحافیوں کو کورٹ کے احکامات کی کاپی دیتے ہوئے کہا کہ ہم کورٹ کے آرڈر پر عمل کررہے ہیں ، جہاں واضح طور پر حکم دیا گیا ہے کہ سرکاری زمین واگذار کرائی جائے مزید ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ لوگوں کو اس پر اعتراض ہے تو کورٹ سے رجوع کریں تاہم متاثرین نے کورٹ جانے اور انصاف ملنے کی امید پر احتجاج ختم کردیا۔

  • کوئٹہ ،کراچی کوچز یونین کا وندر ناکہ کھارڑی کوسٹ گارڈز چیک پوسٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ

    کوئٹہ ،کراچی کوچز یونین کا وندر ناکہ کھارڑی کوسٹ گارڈز چیک پوسٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ

    لسبیلہ ،حب،باغی ٹی وی(عبدالحکیم بلوچ کی رپورٹ)کوئٹہ کراچی کوچز یونین کا پر امن احتجاج جاری،وندر ناکہ کھارڑی کوسٹ گارڈز چیک پوسٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم،کوئٹہ کراچی روٹ پر چلنے والی درجنوں کوچز کو سٹرک کنارے کھڑا کردیاگیا، کوسٹ گارڈز چیک پوسٹ ناکہ کھارڑی کے نارواسلوک اور ظلم کے خلاف غیر معینہ مدت تک احتجاج جاری رہے گا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی کوچز یونین کے چیئرمین میر عبداللہ کرد نے وندر میں ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ کراچی روٹ پر چلنے ٹرانسپورٹ کے ساتھ کوسٹ گارڈزکے چیک پوسٹ ناکہ کھارڑی نارواسلوک اور ظلم کے خلاف غیر معینہ مدت کیلئے پر امن احتجاج جاری ہے انہوں نے کہا کوئٹہ کراچی روٹ کی سروس کو بند کرکے دفتر کو تالا لگادیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان زیادہ تر عوام کا ذریعہ معاش ٹرانسپورٹ اور زراعت سے وابستہ زراعت کا شعبہ بجلی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ختم ہوچکا ہے ٹرانسپورٹ کا شعبہ بھی ختم ہونے والا بلوچستان میں ٹرانسپورٹ کے علاوہ اور کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے آج کے اس مہنگائی کے دور میں عوام کے لئے سرکاری نوکری کا حصول بھی ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ پیٹرول مصنوعات میں اضافہ سے ملک میں مہنگائی کا جو نیا طوفان آیا ہے اُس سے سب سے زیادہ ٹرانسپورٹ کی کمر ٹوٹ گئی ہے اس کمر توڑ مہنگائی اور کوسٹ گارڈز کی ظلم و جبر جو مسلسل ٹرانسپورٹ کے ساتھ کی جارہی ہے اس نارواسلوک کی وجہ سے ہمارے لئے ٹرانسپورٹ چلنا دشوار ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کراچی روٹ کے ٹرانسپورٹروں کے ساتھ کوسٹ گارڈز ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ کی جانب سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کا سلسلہ گزشتہ کئی برس سے جاری ہے

    انہوں نے کہا کہ آئے روز ٹرانسپورٹ کو مختلف طریقوں سے ناجائز تنگ کر کے ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مہنگائی کے اس دور ٹرانسپورٹ چلنا پہلے سے ہی نا ممکن ہوچکا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آیا گیا ہے ہر شہ عوام کے دسترس سے باہر ہوچکی ہے گاڑیوں کے اسپئر پارٹس وغیرہ کی قیمتں آسمان سے باتیں کررہی ہے گاڑیوں کے خرچے پورے نہیں ہور پارہے ہیں اس زیادہ تر خاندانوں کا گزر بسر اسی ٹرانسپورٹ پر ہے مگر کوسٹ گارڈز کی عوام کش پالیسوں نے بلوچستان کے عوام معاشی قتل شروع کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ایک تو مہنگائی سے بلوچستان کے عوام پریشان ہیں رہی سہی کثر کوسٹ گارڈز نے پوری کردی ہے گذشتہ کئی ماہ سے ہم نے کوسٹ گارڈز حکام کوٹرانسپورٹرز کے درپیش مسائل کے حل کے بارے میں آگاہ کیا اور صبر کرتے رہے ہیں مگر ہماری کسی بھی بات کو سنجیدہ نہیں لیا گیا آج ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے اور ہم نے مجبورا کوسٹ گارڈز کے ظلم و زیادتی کی وجہ سے اپنے کوئٹہ اور کراچی کے دفاتر کو تالا لگا دکر گاڑیوں کو کوسٹ گارڈز ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ کے سامنے کیمپ لگا کر کھڑا کردیا ہے اور پر امن احتجاج جاری ہے اس کے علاوہ ہمارے ساتھ کوئی اور راستہ بچا نہیں ہے کیونکہ ہمارے ساتھ کوسٹ گارڈ کی جانب سے جو رویہ اختیار رکھا گیا ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کوسٹ گارڈ ہمیں نچلے درجے کی شہری کی حیثیت سے دیکھتے ہیں ہمارے اوپر جو ظلم کے پہاڑ گرائے گئے ہیں اس حالت میں ہم ٹرانسپورٹ چلانے سے قاصر ہیں اور کوسٹ گارڈز ہمارے بچوں کے منہ سے نوالہ چھین رہے ہیں آئے روز مختلف بہانے بنا کر گئی گھنٹے گاڑیوں کو ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر انتظار کرواتے ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز شدید اذیت میں مبتلا ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ قسطوں پر گاڑیاں حاصل کی ہیں کوسٹ گارڈ زکے ناروا سلوک اور ظلم کی وجہ سے قسطیں ادا نہیں ہوپا رہی ہیں گھروں میں فاقے پڑ گئے ہیں کمپنیاں گاڑیوں کو واپس دے رہے ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرذہنی مریض بن چکے ہیں بلوچستان کے عوام سے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت روزگار چھینا جا رہا ہے اور روزگار کا دروازہ بند کئے جا رہے ہیں اور بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کا معاشی قتل شروع کردیا گیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ کوسٹ گارڈ ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر ڈیزل اور پیٹرول اسمگلنگ کرنے والے گاڑیوں کے لائن کا ٹھیکہ باقاعدہ طور پر ایک پرائیویٹ آدمی کو دیا جاچکا ہے اور کوچز ٹرانسپورٹ کا ٹھیکہ بھی اسی شخص کو سونپنے کی تیاری ہوچکی ہے جس کی وجہ سے ہمارے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا جارہا ہے جوکہ ناقابل برداشت عمل ہے ہم کوسٹ گارڈ زکے کہنے پر اپنی ٹرانسپورٹ کسی بھی پرائیویٹ آدمی کے سپرد نہیں کرنا چاہتے کوئٹہ سے کراچی تک جگہ جگہ مختلف اداروں کے چیک پوسٹوں کا انبار لگا ہوا ہے ان کو ایسا کچھ بھی نظر نہیں آتا چند کلومیٹر کے فاصلے پر کسٹم آفس اور کسٹم چیک پوسٹ موجود ہے کوسٹ گارڈ کی جانب سے چیکنگ اور عوام کو پریشان کرنا سمجھ سے بالاتر ہے کوسٹ گارڈ کی جانب سے آئے روز ہزاروں لیٹر ڈیزل اور پیٹرول گاڑیوں سے اتارا جاتا ہے کیا وہ نیلام ہوکر قومی خزانے میں جمع ہو رہے ہیں یا رات کے اندھیرے میں رفوچکر کرکے ذاتی خزانے میں جمع ہو رہے ہیں کوسٹ گارڈ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے کسٹم ایف بی آر اگر کوئی چیز پکڑتا ہے تو اسے نیلام کرکے قومی خزانے میں جمع کرتے ہیں کوسٹ گارڈز کی جانب سے گاڑیوں سے جو سامان اتارا جاتا ہے وہ کس کے کھاتے میں جمع ہو رہے ہیں پہلے ان کی تفصیل تو سامنے لائیں کوسٹ گارڈز کا کام قومی شاہراہ پر نہیں بلکہ سمندری حدود میں ہے قومی شاہراہ پر چیکنگ کرنے کے لئے ہر ادارہ اپنی زمہ داری احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں کوسٹ گارڈز چیک پوسٹ پر سہولیات کا فقدان ہے عوام کے لئے کوئی سہولیات موجود نہیں کئی گھنٹے چیکنگ کے بہانے گاڑیوں کی لمبی لائن لگا لیتے ہیں گاڑیوں میں سوار مریض، بیمار، طلباء بچے بزرگ خواتین گھنٹوں انتظار کرکے شدید پریشان ہوتے ہیں اس اذیت سے ڈرائیور حضرات مسافروں اور خود کو بچانے کیلئے اور اسپیڈ کرتے ہیں جس کی وجہ سے حادثات رونما ہو رہے ہیں کوسٹ گارڈ زسے اس زمن میں باز پرس کرنا چاہیے کہ وہ آخر کیوں عوام کو اذیت میں مبتلا کر رہے ہیں کوسٹ گارڈ زعملہ کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگتی ہے بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کا کوسٹ گارڈ زچیک پوسٹ سے گزرنا کسی ملک کے باڈر پار کرنے کے برابر ہیں آئے روز کی ظلم و ستم سے اچھا ہے کہ حکومت ایک ہی دفعہ میں ٹرانسپورٹرز کے اوپر ایٹم بم گرا کر ہمیں صفحہ ہستی سے مٹا دے تاکہ روز کے رونے سے بہتر ہے کہ ہمارے بچے ایک ہی دفعہ رو کر یتیم ہوجائے نہ رہے گا بانس نہ رہے گا نہ بجے گی بانسری کب تک ہمارے ساتھ ظلم ہوتا رہے گا ایک چیک پوسٹ نے پورے بلوچستان کے عوام کا جینا محال کردیا ہے ہم اس ملک کے باسی ہیں ہم اپنے گھر میں کاروبار نہیں کرسکتے کوسٹ گارڈ زنے ہمارے لئے کاروبار کو نو کاروبار ایریا بنا دیا ہے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا تعلق پر امن طبقے سے ہیں سب سے زیادہ ٹیکس ٹرانسپورٹ ادا کرتے ہیں قومی خزانے میں ہم ٹیکس جمع کروا رہے ہیں ہمارے گاڑیوں کی بدولت اربوں روپے قومی خزانے میں جمع ہو رہے ہیں کوسٹ گارڈ زکی جانب سے قومی خزانے کو فائدہ نہیں بلکہ نقصان پہنچ رہا ہے ٹرانسپورٹ نے ہمیشہ ملکی معیشت میں بہتری کے لئے متحرک ہو کر کام کیا ہے پھر بھی ہمارے ساتھ یہ ظلم کیوں ہو رہا ہے ٹرانسپورٹ کی بندش سے ہزاروں گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ہزاروں نفوس بے روزگار ہوچکے ہیں خدارا ہمارے اوپر رحم کیا جائے ہم اس ملک کے باشندے ہیں ہمارے لئے روزگار کا ماحول سازگار بنایا جائے ایک صوبے کے اندر رہ کر ہم اپنا روزگار نہیں کرسکتے آخر کب تک ہمارے ساتھ یہ ظلم جاری رہے گا اس موقع پر سرپرست اعلیٰ، آل پاکستان بس ٹرانسپورٹ کے صدر حاجی میر دولت علی لہڑی، میر امتیاز لہڑی، کراچی کمیٹی کے صدر ولو جان ناصر، جنرل سیکرٹری عبدالباری مشوانی، ترجمان ناصر شاہوانی، حاجی محمد اکبر لہڑی، حاجی جلیل، عبدالرزاق، حاجی طور جان، سردار محمد، حاجی عزیز اچکزئی سمیت متعدد ٹرانسپورٹرز موجود تھے۔

  • ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سیکورٹی اقدامات سخت کردئے گئے

    ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سیکورٹی اقدامات سخت کردئے گئے

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار،شہزادخان) ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سیکورٹی اقدامات سخت کرنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیاہے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار،ڈی پی او میاں محمد اکمل،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اسد چانڈیہ، مظہر شیرانی اور دیگر افسران کے ہمراہ خیبر پختونخوا کے سرحدی مقامات،چیک پوسٹوں،پنجاب پولیس اور قبائلی فورسز کے تھانوں کامعائنہ کیا اورسکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کمشنر نے خیبر پختونخوا کے سرحدی راستوں،حساس مقامات،صوبائی سرحدی چیک پوسٹوں،تھانہ لاکھانی،،جھنگی،ترنمن اور دیگر چیک پوسٹوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

    افسران نے سیکورٹی اقدامات اور متعلقہ معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے من و امان یقینی بنانے کیلئے ڈویژن بھر میں ہنگامی اقدامات کے احکامات جاری کئے قبائلی راستوں،حساس عمارتوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے فورسز، ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ ایک ایجنڈا پر متفق ہیں،فورسز کو ہر ممکن سہولیات دی جائیں گی۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    سٹیٹ امن و امان کے قیام کیلئے اداروں اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی،کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ عوام ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں۔آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے کہا کہ مشکوک سرگرمی نظر آنے پر فورسز اور انتظامیہ کو بروقت اطلاع دی جائے۔کمشنر ڈی جی خان اور آر پی او نے رات گئے پل جھنگی پکٹ کا بھی دورہ کیا اور نئی پکٹ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا.کمشنرنے پہاڑوں میں ڈیوٹیاں دینے والے پولیس اور بی ایم پی جوانوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور ان کا حوصلہ بڑھایا. کمشنر نے قبائلی لوگوں سے بھی ملاقاتیں کیں انہوں نے کہاکہ علاقہ ہم سب کا ہے،ملکر امن قائم رکھیں گے. آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے کہاکہ پولیس شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا.اس موقع پر گاڑیوں کی چیکنگ،سکیورٹی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیاگیا اور ڈویژن کا جدید کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا. کمشنر نے کہاکہ ترنمن،بواٹا،شاہ والی اور دیگر چیک پوسٹوں کی چیکنگ کا آن لائن ریکارڈ مرتب ہوگا،علاوہ ازیں پہاڑوں کے دامن اور صوبائی سرحدی علاقے لاکھانی میں پنجاب پولیس کے تھانہ، مورچے،بنکرز اور دیگر حفاظتی و احتیاطی اقدامات کے ساتھ چھت سے علاقہ کا جائزہ لیاگیا اورامن و امان کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں.

  • ڈیرہ غازی خان : ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کا دورہ ،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

    ڈیرہ غازی خان : ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کا دورہ ،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواد اکبر)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب مقصود الحسن کا دورہ ، انہوں نے آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس سربراہان سے اجلاس کیا، ملکی صورتحال اور دہشتگردی کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی اجلاس میں ڈی پی او ڈی جی خان میاں محمد اکمل ،ڈی پی او مظفر گڑ ھ احمد نواز شاہ ،ڈی پی او کوٹ ادو تنویر احمد ملک ،ڈی پی او لیہ محمد ناصر سیال اور دیگر اعلیٰ نے افسران نے شرکت کی آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے سکیورٹی انتظامات اور امن وامان کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا اور ضلعی سربراہان نے حساس مقامات، لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال اور کرائم سے متعلق بریفنگ دی ایڈیشنل آئی جی نے موجودہ صورتحال اور دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر حساس مقامات، اہم تنصیبات، فارنرز، مذہبی عبادت گاہوں ،عوامی مقامات، پولیس ودیگر اہم سرکاری دفاتر اور چیک پوسٹوں پر سخت سکیورٹی اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ اہم تنصیبات اور حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے، سکیورٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں کو ہمہ وقت الرٹ رکھنے کے لیے افسران گاہے بگاہے سیکیورٹی چیکنگ کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موک ایکسرسائز کی جائیں انٹیلیجنس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر سرچ ،سویپنگ اور کومبنگ آپریشن کیے جائیں، بین الصوبائی و بین الاضلاعی چیک پوسٹوں، داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے اور تمام شہریوں و گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد جانے دیا جائے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک کرنے کے لیے پولیس افسران و جوانوں کے حوصلے بلند ہیں جو کہ کسی بھی درپیش چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں امن کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنا پولیس افسران کا فخر ہے ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس تمام تر دستیاب وسائل کے ساتھ میدان عمل میں موجود ہے۔
    انہوں نے تمام اضلاع میں کرائم کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیا ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ میرٹ پر انصاف کی فراہمی اور سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دینا پولیس افسران کا فریضہ ہے،میرٹ اور ہمدردی فرض شناس افسر کا شیوہ ہےایمانداری اور محنت سے فرائض کی انجام دہی پولیس کے وقار کو قائم اور عوامی نظروں میں پولیس کے امیج کو بہتر کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ پولیس ڈسپلن فورس ہے جسکی ڈیوٹی شہریوں کے مسائل کا حل اور امن و امان قائم رکھنا ہے قانون کی خلاف ورزی قابل مواخذہ فعل ہے فرائض میں غفلت اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے افسران و ملازمان کے خلاف سبق آموز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • اوکاڑہ : دیپالپور کے نواحی گاؤں چک تھاور میں رات گئے ڈکیتی

    اوکاڑہ : دیپالپور کے نواحی گاؤں چک تھاور میں رات گئے ڈکیتی

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر ) دیپالپور کے نواحی گاؤں چک تھاور میں رات گئے ڈکیتی کی واردات
    تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے نواحی گاؤں چک تھاور میں رات گئے ڈکیتی کی بڑی واردات، پانچ مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے روز پر عبدالرزاق سہو، سجاد احمد سہو،سیف الرحمن سہو ،حافظ شرافت علی سہو کے گھروں کا صفایا کر دیا ،ڈاکوؤں نے تمام افراد کو رسیوں سے باندھ کر گن پوائنٹ پر نقدی رقم ،طلائی زیوارات،موبائل فون ،ایل ای ڈی اور قیمتی سامان سے محروم کر دیا اور باآسانی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس تھانہ صدر کو اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کا آغاز کر دیا متاثرہ لوگوں نے آر پی او ساہیوال،ڈی پی او اوکاڑہ،اے ایس پی دیپالپور سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا

  • اوکاڑہ:ڈی پی او نے حالیہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی

    اوکاڑہ:ڈی پی او نے حالیہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)ڈی پی او نے حالیہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی
    تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کیپٹن ر محمد فرقان بلال کے احکامات کی روشنی میں حالیہ دہشت گردی کے پیش نظر شہر اوکاڑہ کو امن کا شہر بنانے کیلئے پولیس فورس پرعزم ڈی پی او اوکاڑہ نے ازخود ڈی پی او آفس، طیب سعید شہید پولیس لائنز، اور ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کی سیکیورٹی کامعائنہ کیا سیکیورٹی ڈیوٹی پر زیرو ٹارلرنس کی پالیسی کو اپنائے جانے کے احکامات جاری کیے تھانہ بی ڈویژن ایس ایچ او نوریز عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سینپ چیکنگ کی چیکنگ کا مقصد مشکوک افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنا ہے دوران چیکنگ شہریوں کا شناختی کارڈ اور بائیو میٹرک سسٹم سے چیک جاری ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کیپٹن ر محمد فرقان بلال نے حالیہ دہشت گردی کو مدنظر رکھتے ہوئے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنوں میں چھپے ہوئے شر پسند عناصر کی معاشرے میں کوئی جگہ نہیں کسی قسم کی غفلت و کوتاہی ہر گز برداشت نہیں ہو گی ۔

  • بیلہ میں مسافر بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے 35 افراد کی میتیں ورثاء کے حوالے

    بیلہ میں مسافر بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے 35 افراد کی میتیں ورثاء کے حوالے

    لسبیلہ،باغی ٹی وی (عبدالحکیم بلوچ کی رپورٹ)بیلہ کے قریب مسافر بس حادثے میں جاں بحق 35 افراد کی ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں،ایدھی حکام کے مطابق میتوں کو ایمبولینس کے ذریعے لواحقین کے ساتھ روانہ کر دیا گیا، حادثے میں جاں بحق بیشتر افراد کا تعلق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہے،لواحقین کے حوالے کی جانے والی میتوں میں 23 مرد، 7 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔اور باقی تین شہدا کے ورثاء نہیں آئے تھے تو ان کی لاشیں سرد خانے میں رکھی ہوئی ہیں اور جیسے ہی ورثاء آئیں گے تو وہ بھی انکے حوالے کردی جائیں گی،ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ تین لاشیں ایدھی سرد خانے میں موجود ہیں جنکے ورثا کی تلاش جاری ہے،امدادی کارروائیوں میں پولیس، سی پی ایل سی، ایدھی انتظامیہ اور دیگر اداروں نے حصہ لیا۔اس سے قبل سانحہ بیلہ کے شہدا کی نعشیں امانتاً کے طور پر ایدھی فاؤنڈیشن کے سرد خانے میں رکھی گئی تھیں اورایدھی سرد خانے کے ذمہ دار نے دو روز قبل سانحہ بیلہ کے شہدا کی نعشوں کے حصول کے متعلق چلنے والی خبر پر لواحقین سے معذرت چاہتے ہیں اور اب تک ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے سی پی ایل سی ٹیم جناح ہسپتال کی ٹیم مسلسل رابطے میں ہے اور جیسے ہی ڈی این اے ٹیسٹ کی حتمی رپورٹ موصول ہوجائیگی تو نعشیں ورثاء کے حوالے کردی جائیں گی ابھی ایدھی فاونڈیڈیشن اپنے ذمہ دارانہ فرائض نبھاتے ہوئے نعشوں کو امانتاً کے طور پر سرد خانے میں رکھے ہوئے ہیں اور بغیر رپورٹ کے کسی کو بھی نعش حوالے نہیں کی جاسکتی ہے اور جلد ہی رپورٹ موصول ہوگی تو نعشیں ورثاء کے حوالے کرنے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا،جو آج ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ موصول ہونے پربیلہ میں مسافر بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے 35 افراد کی میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں
    یاد رہے کہ مسافر بس کو خوفناک حادثہ بلوچستان کے علاقے بیلہ چنگی اسٹاپ کے قریب پیش آیا تھا جسکے نتیجے میں بس میں سوار تمام 41 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے۔