Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ننکانہ :ضلع بھر میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایہ جات میں اضافہ

    ننکانہ :ضلع بھر میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایہ جات میں اضافہ

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ضلع بھر میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایہ جات میں اضافہ کیا گیاہے ،مقررکردہ کرایوں سے زائد وصولی اور اوورلوڈنگ کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب رانا امجد علی نے ان خیالات کا اظہارپبلک ٹرانسپورٹ کے کرایہ جات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈی آرٹی اے ننکانہ چوہدری محمد سلیم گھمن،ٹرانسپورٹرزودیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔ڈی آر ٹی اے ننکانہ نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو کرایہ جات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ننکانہ صاحب تا لاہور اے سی ٹائم کا نیا کرایہ350روپے ،ننکانہ تا لاہور نان اے سی 250روپے، ننکانہ تا فیصل آباد250،ننکانہ تا شیخوپورا 150،ننکانہ تا جڑانوالہ 120روپے،ننکانہ تا شاہکوٹ 110روپے ،ننکانہ تا پھولنگر180روپے ،ننکانہ تا سیدوالہ 120،ننکانہ تابچیکی 70،ننکانہ تاموڑکھنڈا90،ننکانہ تاراولپنڈی 1350جبکہ ننکانہ تا واربرٹن کا نیا کرایہ 80روپے مقررکیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ راناامجد علی نے کہا کہ اگر کوئی بھی ٹرانسپورٹر مقرر کردہ کرایوں سے زائد وصولی کرتا ہواپکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ٹرانسپورٹرحضرات مسافر گاڑیوں میں مقررکردہ کرایہ نامہ واضح جگہ آویژاں کریں اورگاڑیوں میں اوور لوڈنگ کرنے سے اجتناب کریں

  • ننکانہ :ڈپٹی کمشنر کا مختلف سرکاری محکموں کا اچانک دورہ

    ننکانہ :ڈپٹی کمشنر کا مختلف سرکاری محکموں کا اچانک دورہ

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ڈپٹی کمشنر کا مختلف سرکاری محکموں کا اچانک دورہ
    ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب رانا امجد علی نے کہا کہ دفاتروں میں آنے والے سائلین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں، غفلت ، لاپرواہی اور کسی قسم کی کوتاہی کرنے والے افسران و اہلکاران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارپی ای او ٹو ڈپٹی کمشنر حافظ ناظم علی کے ہمراہ مختلف سرکاری محکمہ جات کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے وائلڈلائف،لیبر،سوشل ویلفئیر،ایکسائز ،تحصیلدادفتر سمیت اراضی ریکارڈسنٹر کے اچانک دورے کے دوران ضلعی افسران و اہلکاران کی حاضری ،دفاتر کی سیکورٹی و صفائی ستھرائی سمیت شہریوں کو مہیا کی جانےو الی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس میں مزید بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر انہوں نے غیر حاضر رپورٹ ہونےو الے افسران و اہلکاران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی افسران شہریوں کو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو قومی فریضہ سمجھ کر اداکریں ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر ننکانہ رانا امجد علی نے اراضی ریکارڈسنٹر اور تحصیلدار آفس میں شہریوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا بھی تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے سائلین کے مسائل دریافت کیے اور موقع پرمتعلقہ افسران کو حل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اس موقع پر کہا کہ ضلع بھر میں قائم کیے گئے تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز اور دیہی مراکز مال میں عوام کو اراضی ریکارڈ کی شفاف خدمات کی فراہمی یقینی بنا ئی جا رہی ہیں ،دیہات کی سطح پر مرکز مال کے قیام کا مقصد عوام الناس کو موجودہ دور کی جدید ترین اراضی سہولیات فراہم کرنا ہے

  • ننکانہ :ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرکی زیر صدارت ریسکیو1122 کا ماہانہ جائزہ اجلاس

    ننکانہ :ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرکی زیر صدارت ریسکیو1122 کا ماہانہ جائزہ اجلاس

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122 ننکانہ صاحب میں ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر محمد اکرم پنوار نے کی۔اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید، ریسکیو سیفٹی آفیسرعلی عمران،اسٹیشن کوارڈینیٹر کامران علی،میڈیا کوارڈینیٹر علی اکبر اور تمام ریسکیو آفیسرزو انچارجزنے شرکت کی۔ اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاپنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122ننکانہ صاحب کوجنوری میں 8323 موصول ہونے والی کالز میں 2168ایمرجنسی کالز تھیں۔ایمرجنسیز کالز پر2171متاثرین کو ریسکیو سروس مہیا کی گئی جن میں 402روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ،1449میڈیکل 25,فائر کیس، پانی میں ڈوبنے کے 3واقعات،43لڑائی جھگڑے اور تشدد اور246متفرق ایمرجنسیز تھیں مزید براں ریسکیو 1122ننکانہ صاحب نے اوسطاََ7منٹس ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے347زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی جبکہ1749متاثرین کو طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا اور ان حادثات کے دوران75متاثرین جانبر نہ ہو سکے۔اس کے علاوہ ضلعی سطح پر علاج کی سہولیات میسر نہ ہونے کیوجہ سے ڈاکٹرز نے511مریضوں کو ریفر کر دیاجنہیں ریسکیو1122ننکانہ صاحب کی پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں بلا معاوضہ اور بحفاظت منتقل کیاگیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے ریسکیو افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کو معیاری ریسکیو سروسز مہیا کرنے کے لئے ریسکیورز کی پیشہ ورانہ تربیت میں جدت اور مہارت کو مزید بہتر کیا جائے اور تمام ریسکیو اسٹیشن پر باقاعدگی سے لیکچرز اور عملی مہارتوں کی پریکٹس جاری رکھیں مزید براں کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کو یونین کونسل لیول تک منظم انداز میں فعال کریں تا کہ عوام الناس کو ممکنہ حد تک مدد اور آگاہی فراہم کی جا سکے

  • ٹھٹھہ : میونسپل کیمیٹی کی نااہلی،شہر فلتھ ڈپو میں تبدیل

    ٹھٹھہ : میونسپل کیمیٹی کی نااہلی،شہر فلتھ ڈپو میں تبدیل

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) میونسپل کیمیٹی کی نااہلی،شہر فلتھ ڈپو میں تبدیل ہوگیا ،ہر طرف گندگی کے انبار لگ گئے،جس سے ٹھٹھہ شہر کھنڈر بنتاجارہاہے ،ٹھٹھہ شہر کے کئی علاقے صفائی سے محروم ہیں ،مین روڈز، گلیاں اورچوراہے فلتھ ڈپو بن گئے ہیں ، عملہ صفائی ایک ماہ میں ایک بار شکل دکھاتا ہے وہ بھی صرف بااثر لوگوں کے گھروں کے سامنے سے صفائی کرکے پھر غائب ہوجاتا ہے،دوسری جانب شہر کے متعدد محلوں کے گٹرابل پڑے ہیں ،گندا پانی سڑکوں پر تھاٹھیں مارنے لگا،سیوریج کاپانی گلیوں اور سڑکات پر کھڑا ہونے مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے ،جس سے ملیریا اور دوسرے وبائی امراض پھیلنے لگے ہیں ،دوسری طرف سیوریج سسٹم خراب ہونے پر شہریوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں اتنا گند اور کیچڑ ہے کہ نمازیوں کے نماز ادا کرنے کیلئے جاتے ہوئے بھی کپڑے خراب ہو جاتے ہیں شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سے گندے پانی کی نکاسی اور میونسپل کمیٹی کے عملے کو روزانہ کی بنیاد پرصفائی کرنے کیلئے پابند کیا جاۓ.

  • کندھ کوٹ :  مبینہ جعلی پولیس مقابلہ ،2 نوجوانوں کی ہلاکت پر ورثاء کا ایس ایس پی آفس کےسامنے احتجاجی دھرنا

    کندھ کوٹ : مبینہ جعلی پولیس مقابلہ ،2 نوجوانوں کی ہلاکت پر ورثاء کا ایس ایس پی آفس کےسامنے احتجاجی دھرنا

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان ) مبینہ جعلی پولیس مقابلہ ،2 نوجوانوں کی ہلاکت پر ورثاء کا ایس ایس پی آفس کےسامنے احتجاجی دھرنا
    تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ پولیس کے مبینہ مقابلے میں روز 3 قبل شیخ برادری کے دو بے گناہ نوجوانوں کے قتل کے واقعے پر ورثاء اور دیگر پارٹیوں کی جانب سے نوجوانوں کے خون سے انصاف کرنے کے خلاف ایس ایس پی آفس کے آگے احتجاجی دھرنا دیا گیا
    اس موقع پر جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے اہل خانہ ،جے یوآئی اور شہر کے سیاسی سماجی رہنماؤں کا ایس ایس پی آفس کے آگے احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے کہا کہ 5 روز قبل ایس ایچ او غوث پور نے دو جوانوں کو شہر سے گرفتار کر کے دوسری جگہ منتقل کر دیا اور ہم سے پانچ لاکھ مانگ رہا تھا اگر پیسے نہیں دیئے تو دونوں کو مار ڈالوں گا، 3 روز قبل غوثپور پولیس نے دو نوجوان میر شیخ اور اسد شیخ کو مبینہ مقابلے کا رنگ دیکر کر قتل کر دیا ہے جعلی پولیس مقابلے میں ملوث ایس ایچ او اور ٹیم کو معطل کیا گیا ہے، متاثرین نے سندھ حکومت اور اعلیٰ حکام سے بے گناہ قتل ہونے والے نوجوانوں کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کیا۔

  • چونیاں : دیہاتی کی دادا گیری،سرکاری سولنگ اکھاڑ کر ذاتی پختہ نالیاں بنالیں

    چونیاں : دیہاتی کی دادا گیری،سرکاری سولنگ اکھاڑ کر ذاتی پختہ نالیاں بنالیں

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار)دیہاتی کی دادا گیری،سرکاری سولنگ اکھاڑ کر ذاتی پختہ نالیاں بنانے لگا، گاؤں والوں کے منع کرنے پر گالم گلوچ اور غنڈہ گردی پر اتر آیا، اہل علاقہ نےاعلیٰ حکام سے جلد نوٹس لے کر کارروائی کا مطالبہ کردیا-
    تفصیلات کیمطابق پاکستان کے موجودہ حالات میں دیہاتوں میں ترقیاتی کام پہلے ہی نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ دوسری جانب بااثر لوگ سرکاری راستوں کو اکھاڑنے میں مصروف ہیں جاگوالا چک نمبر4 میں منیر احمد نامی دیہاتی جس نے سرکاری راستے پر لگی سولنگ کی اینٹیں اکھاڑ کر اپنی ذاتی ملکیتی جگہ پر نالیوں کی تعمیر کرنا شروع کر دی جس پر اہل دیہات نے منیر احمد کو سرکاری راستے پر لگیسولنگ کو اکھاڑنے سےروکا تو منیر ہٹ دھرمی کرتے ہوئے گالم گلوچ اور غنڈہ گردی پر اتر آیا جس پر اہل علاقہ جن میں عثمان،منیر،صوفی طارق، فاروق وغیرہ نے قانونی کارروائی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کو درخوست دےکر مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری سولنگ کی اینٹیں اکھاڑ کر راستے کو تباہ کر دیا جو کہ قانوناً جرم ہے اگر بروقت کارروائی کر کے ایسے غنڈہ عناصر کو نہ روکا گیا تو راستہ مزید تباہ ہو جائے گا۔

  • ملتان : خاتون کو نازیبہ ویڈیوز اور تصاویر سے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    ملتان : خاتون کو نازیبہ ویڈیوز اور تصاویر سے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    ملتان (باغی ٹی وی) خاتون کو نازیبہ ویڈیوز اور تصاویر سے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
    تفصیل کے مطابقایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو نازیبہ ویڈیوز اور تصاویر سے بلیک میل کرنے والے ملزم کو ٹبہ سلطان پور (وہاڑی) سے گرفتار کرلیا ہے،ملزم کے موبائل فون سے متنازعہ مواد برآمد کرلیا گیاہے، ایف آئی اے سائبرکرائم کا کہنا ہے کہ ملزم آفتاب احمد کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی گئی

  • لاڑکانہ :سیلاب زدگان کیلئے غیر ملکی امدادی چاول کی فروخت

    لاڑکانہ :سیلاب زدگان کیلئے غیر ملکی امدادی چاول کی فروخت

    باغی ٹی وی (ویب نیوز) لاڑکانہ میں سیلاب زدگان کے لیے بھیجے گئے غیر ملکی امدادی چاول مبینہ طور پر گودام پر فروخت کر دیے گئے۔ضلعی انتظامیہ نے سیلاب زدگان کے لیے آئے غیر ملکی امدادی چاول مبینہ طور پر گودام پر فروخت کیے جانے کی خبروں پر کارروائی کرتے ہوئے گودام سیل کر کے چاول کی ایک ہزار بوریاں تحویل میں لے لیں۔لاڑکانہ کے جیلس بازار میں شہریوں نے گودام کی نشاندہی کی تھی جہاں سے سیلاب زدگان کے لیے آئے امدادی چاول فروخت کیے جا رہے تھے، چاولوں کی بوریوں پر واضح طور پر درج ہے کہ یہ چاول فروخت کے لیے نہیں لیکن اس کے باوجود چاول مارکیٹ میں فروخت کیے جا رہے تھے۔


    یاد رہے اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے فلڈ ریلیف کے کمبل مبینہ طور پر ملک بھر میں آن لائن فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا تھا، لاہور سے سابق رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے آن لائن آرڈر جاری کرنے پر ڈلیور کمبلوں کی ویڈیو بنا کر وائرل کی، شمسہ علی لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے خواتین کی مخصوص نشست پر سال 2018 میں پنجاب اسمبلی کی منتخب رکن تھی۔شمسہ علی جو سپریم کورٹ میں وکیل اور قانون دان بھی ہیں ویڈیو میں انکشاف کرتی ہیں کہ انھوں نے چند روز قبل 2 کمبل آن لائن آرڈر کیے تھے، ویڈیو میں شمسہ علی نے کمبل آن لائن آرڈر کرنے کی رسید بھی دکھائی ہے۔شمسہ علی نے ویڈیو میں ڈلیور کیے گئے کمبل بھی دکھائے ہیں جن میں سے ایک کمبل کا ٹیگ کاٹ کر غائب کیا جاچکا تھا جبکہ دوسرے کمبل کا ٹیگ موجود ہے، جس پر سندھ حکومت کا مونوگرام اور فلڈ ریلیف تحریر ہے

  • ٹھٹھہ : ہم  نے اپنی سیاست کو ڈبو کر ریاست کو بچایا ہے، حافظ حمداللہ

    ٹھٹھہ : ہم نے اپنی سیاست کو ڈبو کر ریاست کو بچایا ہے، حافظ حمداللہ

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)ہم نے اپنی سیاست کو ڈبو کر ریاست کو بچایا ہے، حافظ حمداللہ
    تفصیل کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا احساس اور دکھ ہے
    ہم نے اپنی سیاست کو ڈبو کر ریاست کو بچایا ہے، ملک میں اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے عمران پراجیکٹ کی صورت میں کٹھ پتلی حکومت مسلط کی گئی، جس کے باعث ملک کی معیشت تباہ ہوگئی، آئی ایم ایف کا پاکستان پر بھروسہ نہی رہا،اس کی سزا اب ریاست اور قوم بھگت رہی ہے،
    آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدے کر کے پھر توڑے گئے،تمام ممالک ناراض ہوگئے، بھروسہ ختم ہوگیا جس پر پی ڈی ایم پھر سے کام کر رہی ہے۔

  • ٹھٹھہ : موٹرسائیکل چوری  کے مقدمہ میں ملوث 2 مرکزی ملزم گرفتار

    ٹھٹھہ : موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث 2 مرکزی ملزم گرفتار

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث 2 مرکزی ملزم گرفتار،چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد
    تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل صبح 08:00 بجے کے قریب شیخ مجید سندھی کالونی سے نامعلوم ملزمان نے اشفاق علی جھٹ کی ایک ہنڈا CD-70 موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 06/2023 سیکشن 381-A ت۔پ کے تحت اشفاق علی جھٹ کی مدعیت میں تھانہ دھابیجی میں درج کردیا گیا تھا۔
    ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ دھابیجی سب انسپیکٹر عبدالمومن شیخ بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر کوسٹل ہائی وے نزد حرجینا لنک روڈ پر کامیاب کارروائی کرکے بائیک چوری کے مقدمہ میں ملوث 2 مرکزی ملزمان وقار احمد ولد عبد الکریم جتوئی اور عبدالعظیم ولد غوث بخش جتوئی کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضہ سے *مدعی اشفاق علی جھٹ کی چوری کی گئی ہنڈا CD-70 موٹر سائیکل نمبر DUF-1882 برآمد کرلی گئی ہیں۔
    اس کے علاوہ گرفتار ملزمان نے ضلع ٹھٹھہ میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جس کا کریمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔