ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی )ڈپٹی کمشنرغضنفر علی قادری عوام کی خدمت کیلئے کوشاں
ٹھٹھہ شہر کی عوام نے ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کے ٹھٹھہ شہر میں آٹے کی قیمت پر روک کے بعد ڈی سی ٹھٹھہ کا غریب عوام کے لۓ گرم کمبل ،رضائیاں ،مچھر دانیاں ،شامیانے تقسیم اور رسائی ممکن بنائی اورغریب شہریوں کاکہناہے کہ ڈپٹی کمشنرغضنفر علی قادری نے مثبت اقدامات کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں ،ان کے ان مثبت اقدامات پر غریب عوام انہیں کو دعائیں دے سکتی ہے اور امید کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کا یہ سلسلہ یونہی چلتا رہے اور ٹھٹھہ کی عوام ڈپٹی کمشنرغضنفر علی قادری کی عوامی خدمت کو ہیشہ یاد رکھے گی-
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹھٹھہ : ڈپٹی کمشنرغضنفر علی قادری عوام کی خدمت کیلئے کوشاں
-

قصور : شادی سے چند دن قبل محنت کش کے گھر ڈکیتی و ریپ کی واردات
قصور(باغی ٹی وی ) نواحی علاقہ ڈھولن میں شادی سے چند دن قبل محنت کش کے گھر ڈکیتی و ریپ کی واردات، مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر سامان جہیز،نقدی و دیگر سامان لوٹ کر تین خواتین سے مبینہ زیادتی بھی کی ۔شبیر احمد بھٹی کی یہ رپورٹ
تفصیل کے مطابق تھانہ کھڈیاں خاص کے علاقہ ڈھولن میں شادی سے چند روز قبل محنت کش یسین کے گھر میں ڈاکوؤں نے نہ صرف ڈکیتی کی واردات کی۔ بلکہ تین خواتین کو برہنہ کر کے زیادتی کی اور لڑکیوں کا تیار سامان جہیز نقدی و دیگر سامان لوٹ لیا ۔گھریلو خواتین میں سے جواں سالہ بچی نے بتایا کہ اسے برہنہ کیا گیا،نازیبہ حرکات کیں اور زیادتی بھی کی، واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او قصور سید عمران کرامت ،ڈی ایس پی سٹی یعقوب اعوان ،فرانزک کی ٹیم موقع پر پہنچی اور نمونے لئے۔ خواتین سے گینگ ریپ بارے پولیس نے موقف اختیار کیا کہ زیادتی کی کوشش ضرور ہوئی ہے تاہم میڈیکل کے بعد حالات سامنے آئیں گے کیونکہ گھر والوں کے بیانات میں تضاد ہے۔
-

ڈی جی خان : کمشنر و آر پی او کا رات گئے پل جھنگی پکٹ کا دورہ
ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر)کمشنر ڈی جی خان اور آر پی او کا رات گئے پل جھنگی پکٹ کا دورہ
ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار ،ڈی پی او میاں محمد اکمل اور دیگر افسران ہمراہ،افسران نے پل جھنگی پر نئی پکٹ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا,کمشنر ڈی جی خان نے پہاڑوں میں ڈیوٹیاں دینے والے پولیس اور بی ایم پی جوانوں سے بھی ملاقاتیں کیں،کمشنر ڈی جی خان نے جوانوں کا حوصلہ بڑھایا,کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے قبائلی علاقوں میں اہل علاقہ سے بھی ملاقاتیں کیں،کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے دوران ملاقات اہل علاقہ سے کہا کہ علاقہ ہم سب کا ہے،ملکر قیام امن کام کریں گے،آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے کہا کہ پولیس شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا-

-

ڈی جی خان :دہشت گردی کی نئی لہرپیش نظر چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات
ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی(نامہ نگار شہزاد خان) ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر اور وہوا میں حالیہ حملہ کے پیش نظر ڈی جی خان ڈویژن میں سکیورٹی معاملات کو از سر دیکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے صوبائی اور ضلعی سرحدوں کے علاؤہ چیک پوسٹوں پر چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔فورسز کو جدید آلات اور ہتھیار سے لیس کرنے کیلئے سفارشات بھیجی جائیں گی۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر اور آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احکامات جاری کردئیے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار،ڈی پی او احمد کمال اور دیگر افسران موجود تھے.کمشنر نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ٹیم ورک سے اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ترنمن،مور جھنگی اور دیگر حساس مقامات پر سکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے ہوں گے۔سبسڈی آٹا کے ٹرکنگ پوائنٹس پر سیکورٹی بھی بڑھانا ہوگی۔ آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے کہا کہ وسائل کا بہتر استعمال کرکے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کئے جارہے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں،سیف سٹی کے ذریعے حساس مقامات کی نگرانی کرائی جارہی ہے۔چیک پوسٹوں پر عملہ ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار،ڈی پی او محمد اکمل،ایڈیشنل کمشنر کوارڈیشن خالد منظور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اکرام احمد،ڈی ایف سی مہر اختر حسین اور دیگر موجود تھے
-

ڈی جی خان :سبسڈی آٹا کی عوام کوفراہمی، ٹرکنگ پوائنٹس اور عملہ بڑھانے کا فیصلہ
ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سبسڈی آٹا کی متوسط طبقہ تک رسائی یقینی بنانے کیلئے ٹرکنگ پوائنٹس اور عملہ کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فلور ملز کو گندم کاکوٹہ بھی بڑھا دیا گیا۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کے ہمراہ ڈی جی خان شہر کے ٹرکنگ پوائنٹس کا معائنہ کیا اور بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں.کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیرنے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کے ہمراہ سیل پوائنٹس کا اچانک دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان،ڈی ایف سی مہر اختر حسین،فوڈ انسپکٹر کامران خان سکھانی اور دیگر افسران موجود تھے کمشنر نے پل ڈاٹ،فیصل مسجد چوک اور دیگر مقامات کے ٹرکنگ پوائنٹس پرسبسڈی آٹا کی تقسیم کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سبسڈی آٹا کے حصول کیلئے لمبی لائن نہیں ہونی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ نام،شناختی نمبر اور متعلقہ معلومات کے اندارج اور آٹا کی تقسیم کیلئے عملہ بڑھایا جائے۔ہوٹل اور کاروباری افراد کی حوصلہ شکنی کی جائے۔عوام کوسبسڈی آٹا کے حصول کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔آٹا سیل ٹرکنگ پوائنٹس کے اچانک معائنہ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران بھی آٹا سیل پوائنٹس کی کڑی مانیٹرنگ کریں۔ضلع ڈیرہ غازی خان میں 152 آٹا سیل پوائنٹس بنائے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے بتایا کہ مخصوص پیکنگ میں دس کلو آٹا کا تھیلا 648 روپے میں تقسیم کیا جارہا ہے صوبائی سرحدی چیک پوسٹوں پر کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔گندم،آٹا اور کھاد کی سمگلنگ روکنے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔
-

ڈیرہ اسماعیل خان : سرکاری آٹا غریب عوام کی پہنچ سے دور,چہیتوں میں تقسیم
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)سرکاری آٹا غریب عوام کی پہنچ سے دور،محکمہ فوڈ حکام اورسیاسی شخصیات کی ملی بھگت سے سرکاری آٹاڈیلروں کوفراہم کرنے کی بجائے چہیتوں میں تقسیم کیاجانے لگا، عوام سرکاری آٹے کے حصول کیلئے دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہوگئے ،ڈیرہ کے عوامی سماجی سیاسی وسول سوسائٹی نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ قیصر خان سے سرکاری آٹے کی منصفانہ تقسیم اورمحکمہ فوڈ میں چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کامطالبہ کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ میں سیاسی اثرورسوخ کی بناء پر سرکاری آٹے کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔ صوبائی حکومت سے جانب سے فراہم کیے جانے والاسرکاری آٹاڈیلروں کی بجائے من پسند افراد میں تقسیم کیاجارہاہے ۔سرکاری آٹاغریب عوام کی دسترس سے دورہے اوروہ بازارسے مہنگے داموںآٹاخریدنے پر مجبورہیں۔غریب عوام کوسرکاری آٹاملناجوئے شیر لانے کے مترادف بن چکاہے ۔ڈیرہ کے عوامی سماجی وسول سوسائٹی نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ قیصر خان سے سرکاری آٹاڈیلروں کوفراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے تاکہ عوام کوباآسانی بازار سے سرکاری آٹادستیاب ہو اورمہنگائی کے اس دورمیںان کی مشکلات کم ہوسکیں۔انہوںنے محکمہ فوڈ افسران واہلکاروں کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔ -

ڈیرہ اسماعیل خان : نوتعینات چیف ایگزیکٹیو واسا کا آفس منچلوں کا مرکز بن گیا ہے
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنواز مغل کی رپورٹ)نوتعینات چیف ایگزیکٹیوواساکی نااہلی کی بدولت واساآفس منچلوں کا مرکز بن گیاہے ،جوکہ واساآفس کم عیاشی کااڈہ زیادہ نظرآرہاہے ، ڈیرہ کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ قیصر خان سے ازخود انکوائری کرکے نوٹس لینے کامطالبہ کردیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق نوتعینات چیف ایگزیکٹیوواساکی نااہلی کی بدولت واسا آفس میں آوے کا آوابگڑاہواہے اورواساآفس چوک کامنظرپیش کرنے لگا ہے ۔ واساآفس منچلوں کا مرکز بن چکاہے اورعیاشی کااڈے میں تبدیل ہوگیاہے۔واساآفس میں چیف ایگزیکٹیوواسا کی نااہلی اورپشت پناہی کے باعث روح افزا اورشہد کی بوتلیں گھومتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ شہر میں صفائی کاکوئی نام ونشان نظرنہیں آرہاہے ۔شہری اپنی مددآپ کے تحت صفائی کرانے پر مجبورہوچکے ہیں۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے غم وغصے اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ قیصر خان سے چیف ایگزیکٹیوواساکے خلاف ازخود انکوائری کرکے نوٹس لینے کامطالبہ کردیاہے ۔ -

ڈیرہ اسماعیل خان : گومل میڈیکل کالج میں ڈینٹل کالج کے قیام کی منظوری
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنوازمغل)سیکرٹری صحت خیبرپختونخواہ سید مختیارشاہ نے گومل میڈیکل کالج میںڈینٹل کالج کے قیام کی منظوری دے دی ہے ،ڈینٹل کالج کی کلاسزاس سمسٹرمیں شروع ہوجائیں گی،واضح رہے کہ گومل میڈیکل کالج ایم ٹی آئی کے تحت جنوبی اضلاع سمیت ڈیرہ اسماعیل خان کے طلباء کوبہترین تعلیم کے مواقع میسرآئیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخواہ سیدمختیارشاہ نے گومل میڈیکل کالج میںڈینٹل کالج کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میںگومل میڈیکل کالج میںڈینٹل کورسز کی کلاسزاس سمسٹرمیں شروع ہوجائیں گی۔واضح رہے کہ گومل میڈیکل کالج ایم ٹی آئی کے تحت جنوبی اضلاع سمیت ڈیرہ اسماعیل خان کے طلباء کوبہترین تعلیم کے مواقع میسرآئیں گے ۔ڈینٹل کالج کے قیام پر ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس کا بھرپورخیرمقدم کیاہے ۔ -

ڈیرہ اسماعیل خان :پشاور ہائیکورٹ نے تھانہ اینٹی کرپشن کو تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دے دیا
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمد نوازمغل)تھانہ اینٹی کرپشن سرکل ڈیرہ اسماعیل خان کی بڑی کامیابی پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جناب قیصررشید کی سربراہی میں پشاورہائیکورٹ کے ڈویژنل بنچ نے حاجی رمضان خان استرانہ کی رٹ پٹیشن نمبرD-13سال 2022و 12-CMسال 2023 خارج کرتے ہوے اینٹی کرپشن کو اپنی تحقیقات مکمل کرنے کاحکم دے دیاہے۔ واضح رہے کہ مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر محمداصغر چوہدری نے ٹی ایم اے کی نیلامی میں دکانات حاصل کرنے والے حاجی محمدرمضان استرانہ پر بقایاجات34لاکھ روپے کی وصولی کیلئے کارروائی کی درخواست کی تھی جبکہ حاجی رمضان استرانہ کا موقف تھاکہ ٹی او ایف حنیف چوغطہ،ٹی او ر عامر شیخ اور تحصیل نائب ناظم ماما ریحان نے اس سے نقد رقم وصول کرلی مگر خزانے میں جمع نہیں کی۔ ادھر تینوں افسران نے رقم وصولی سے انکار کیاہے۔ اینٹی کرپشن کی کارروائی کے خلاف حاجی محمدرمضان استرانہ نے پشاور ہائیکورٹ بنچ ڈیرہ اسماعیل خان سے رجوع کیاتھا جس کی سماعت چیف جسٹس جناب قیصررشید کی سربراہی میں ڈویژنل بنچ نے کی اور قرار دیاکہ کرپشن کی تحقیقات روکنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اینٹی کرپشن اپنی کارروائی مکمل کرے لہذا رٹ پٹیشن خارج کی جاتی ہے۔ فیصلے کی کاپی ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ سے اینٹی کرپشن تھانے کوارسال کردی ہے۔ ادھر درخواست گذار محمداصغر چوہدری نے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن منہاج سکندر بلوچ سے ملاقات کی اور انکوائری کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے کی استدعاکی تاکہ مالی بحران کی شکار ٹی ایم اے ڈیرہ اسماعیل خان کو کچھ مالی ریلیف مل سکے۔ منہاج سکندر بلوچ نے اس ضمن میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ وہ اس انکوائری کو جلد میرٹ پر مکمل کرلیں گے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ مختلف محکموں کے افسران ،اہلکاران اور سویلین سے مختلف مدات میں تیس لاکھ روپے کی ریکوری کرکے قومی خزانے میں جمع کرادی گی ہے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے عوامی وسماجی حلقوں نے شاندار کارکردگی پر منہاج سکندربلوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے ڈائریکٹراینٹی کرپشن محمدعارف خان یوسفزئی کاشکریہ اداکیاہے اور خصوصی سرٹیفکیٹ و انعام دینے کا مطالبہ کیاہے۔

-

ٹانک: ٹی ایم او کی نااہلی اورعدم دلچسپی، شہر میں گندگی کے ڈھیر
ٹانک،باغی ٹی وی (نامہ نگار)ٹی ایم او ٹانک کی نااہلی اورعدم دلچسپی کے باعث شہر میں ہرطرف گندگی کے ڈھیر جبکہ نکاسی آب کامسئلہ شدت اختیارکرگیا، ٹی ایم او ٹانک عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ، صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ کی جانب سے ملنے والے کروڑوں روپے کے فنڈز جعلی بوگس بلوں کے ذریعے ہڑپ کرنے کاانکشاف،ٹانک شہر میں صفائی کی ابترصورتحال پرعوام کاشدیدردعمل
،محکمہ اینٹی کرپشن سے ٹی ایم اوکی کرپشن اورمالی بے ضابطگیوںکے خلاف تحقیقات کرکے قرارواقعی سزادینے کامطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایم او ٹانک کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ شہر میں ہرطرف گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جنہیں اٹھانے والاکوئی نہیں ہے ۔ ٹی ایم اوکی ملی بھگت سے عملہ صفائی گھروں تک محدودہوکر رہ گیاہے اورگھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کررہاہے جبکہ صفائی نہ ہونے کے باعث مسائل میں اضافہ ہوگیاہے ۔ صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ کی جانب سے ملنے والے کروڑوں روپے کے فنڈزمیں خردبردکرکے قومی خزانے کوٹیکہ لگایاجارہاہے ۔ملی بھگت کرکے جعلی بوگس بلوں کے ذریعے کروڑوں روپے کے فنڈزپرڈاکہ ڈالاجارہاہے مگرکوئی ایکشن نہیں لیاجارہاہے ۔عوام اپنی مددآپ کے تحت صفائی کرانے پر مجبورہوچکے ہیں ۔ٹانک کے عوامی سماجی سیاسی سول سوسائٹی کی عوام نے ڈپٹی کمشنر ٹانک ،اینٹی کرپشن حکام سے ٹی ایم اوکی کرپشن کوبے نقاب کرکے منطقی انجام تک پہنچانے کامطالبہ کیاہے۔