Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈیرہ اسماعیل خان : سردار فیصل امین خان گنڈہ پورکا ریسکیو1122 آفس کا دورہ

    ڈیرہ اسماعیل خان : سردار فیصل امین خان گنڈہ پورکا ریسکیو1122 آفس کا دورہ

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنوازمغل)سابق صوبائی وزیر بلدیات سردار فیصل امین خان گنڈہ پورکا ریسکیو1122ڈیرہ اسماعیل خان آفس کا دورہ ،نوتعینات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر1122 اویس بابر نے سردار فیصل امین خان گنڈہ پورکا استقبال کیااور انہیں ریسکیوآفس کا دورہ کرایاجہاں ریسکیو1122کے عملہ اور ایمبولینسز،اور کنٹرول روم سے متعلق بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر بلدیات سردار فیصل امین خان گنڈہ پورنے ریسکیو1122ڈیرہ اسماعیل خان آفس کا دورہ کیاجہاںنوتعینات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر1122 اویس بابر نے ان کا استقبال کیااور انہیں ریسکیوآفس کا دورہ کرایا۔دورے کے دوران سابق وفاقی وزیرسردارفیصل امین خان گنڈہ پور کوریسکیو1122کے عملہ اور ایمبولینسز،اور کنٹرول روم سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر سابق وزیر بلدیات سردارفیصل امین خان گنڈہ پورنے کہا کہ ریسکیو1122ادارہ جہاں انسانی زندگیاں بچانے میں ہمیشہ سے قابل تعریف سروسز دی ہیں وہاں ہر ناگہانی آفات میں بھی فرنٹ لائن سولجرز بن کر عوام کی خدمت کی ہے۔سردارفیصل امین خان گنڈہ پور نے عوام کو پیغام دیا کہ بارہا اس بات پر آپ لوگوں سے اپیل کی گئی کہ ریسکیو1122کو فیک کالز نہ کیا کریں کیونکہ ہوسکتا ہے آپ کے مذاق کی قیمت کسی کی زندگی لے سکتی ہے کیونکہ جب آپ فیک کالز میں ریسکیوآپریٹرز کا وقت ضائع کر رہے ہوں گے اسی وقت عین ممکن ہے کہ کسی شخص کی ایمرجنسی کال آرہی ہو اور نہ ملنے پر کوئی نقصان ہو سکتا ہے۔سابق صوبائی وزیربلدیات سردارفیصل امین خان گنڈہ پور نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر1122 اویس بابر کی بہترین سروسز اور عملہ کی تعریف کی اور اپنی طرف سے ریسکیو1122کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

  • حب : پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میر ایوب رند کی کے الیکٹرک کے جی ایم  سے ملاقات

    حب : پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میر ایوب رند کی کے الیکٹرک کے جی ایم سے ملاقات

    لسبیلہ ،باغی ٹی وی (عبدالحکیم بلوچ کی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف لسبیلہ کے سینئر رہنما میر ایوب رند نے کے الیکٹرک کے جی ایم افضال احمد بگڑی سے ان کی آفس میں ملاقات کی اس دوران کے الیکٹرک کے حوالے بات چیت کی انہوں نے کہا کہ جب سے افضال جیسے افسران نے کے الیکٹرک میں جوائننگ کی ہے تو میں سمجھتا ہوں کے الیکٹرک بالخصوص ہمارے ڈسٹرکٹ حب و لسبیلہ کے دور دراز علاقوں میں بجلی کی بحالی کو ناممکن سے ممکن بنا دیا ہے پہلے تو بارہ بارہ گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کیلئے سر درد بنا ہوا تھا اور تو اور کئی كئی گھنٹے کمپلینٹ پر بھی عملہ نہیں پہنچ سکتا تھا ایسے افسران بہت ہی کم اداروں میں موجود ہوتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اب 24 گھنٹوں میں صرف تین سے چار گھنٹے بمشکل لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے ،وہ بھی اکثروبیشتر اس سے بھی کم لوڈشیڈنگ كا سلسلہ ہو جاتا ہے اس موقع پر انہوں نے جی ایم افضال بگڑی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں جب بھی ان آفس میں ملنے آتا ہوں تو وہ اپنے قیمتی وقت سےٹائم نکل کر مجھے ٹائم دے دیتا ہے ایسے افسران کی میں بے حد مشکرو ممنون ہوں اور شکرگزار ہوں جنہوں نے حب شہر کے لیے بلکہ پورے لسبیلہ کے لیے بے حد محنت کر کے لوڈ شیڈنگ کے عفریت سے عوام کی جان چھڑائی-

  • ٹھٹھہ :گوٹھ خان جاکھرو میں آگ سے جلنے والے 2 گھروں کے متاثرین میں سامان تقسیم

    ٹھٹھہ :گوٹھ خان جاکھرو میں آگ سے جلنے والے 2 گھروں کے متاثرین میں سامان تقسیم

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)گوٹھ خان جاکھرو میں آگ سے جلنے والے 2 گھروں کے متاثرین میں سامان تقسیم
    تفصیل کے مطابق کچھ دن پہلے چھتو چند کے قریب گاؤں خان جاکھرو میں اچانک آگ لگنے سے دو مزدوروں علی حسن جاکھرو اور غلام رسول جاکھرو کےگھروں کا سارا سامان جل کر راکھ ہوگیا تھااور ایک بچی بھی جل گئی تھی ،گھر جلنے کی وجہ سے گھر کے افراد نے دو راتیں کھلے آسمان تلے گزاریں اس موقع پر ضلع کونسل ٹھٹھہ کے نو منتخب ممبر رسول بخش جاکھرو نے گاؤں پہنچ کر دونوں گھرانوں کو کمبل بستر، برتن راشن اور نقد 25 ہزار روپے امداد دی حاجی رسول بخش جاکھرو نے کہا کہ پانچ ماہ سے متاثرین کے لئے جو بھی میں مدد کرسکتا ہوں کررہا ہوں اور آئیندہ بھی کرتا رہوں گا-

  • ننکانہ : مختلف حادثات ایک جاں بحق ،2 زخمی

    ننکانہ : مختلف حادثات ایک جاں بحق ،2 زخمی

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )مختلف حادثات ایک جاں بحق ،دو زخمی
    تفصیل کے مطابق سید والا روڈ نزد چک نمبر 17 تیز رفتار دو موٹر سائیکل میں تصادم ہوا، حادثہ کے نتیجہ میں 1 نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ 2 شدید زخمی، ریسکیو عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی مقامی پولیس کے حوالے کر دی اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ،حادثہ میں جاں بحق ہونے والے کی شناخت 18 سالہ دانش کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں 20 سالہ ارسلان اور 25 سالہ ساجد شامل ہیں
    دوسرے واقعہ میں منڈی فیض آباد روڈ نزد چا چکے گل اسٹاپ پر پرالی سے لدی ٹرالی کو اچانک نامعلوم وجہ سے آگ لگ گئی آگ لگنے کی اطلاع پاکر ریسکیو 1122 کا فائر فائٹر عملہ 3 ایمرجنسی گاڑیوں کے ساتھ وہاں پہنچا ،ریسکیو فائر فائٹر نے ٹرالی میں پرالی کو لگی آگ پر قابو پالیا ہے جب کہ کولنگ کا عمل جاری ہے .

  • ٹھٹھہ :انصاف جفاکش یونین CBA کا بازؤں پرسیاہ پٹیاں باندھ کراحتجاج

    ٹھٹھہ :انصاف جفاکش یونین CBA کا بازؤں پرسیاہ پٹیاں باندھ کراحتجاج

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی )نامہ نگار راجہ قریشی)انصاف جفاکش یونین CBA کا بازؤں پرسیاہ پٹیاں باندھ کراحتجاج
    تفصیل کے مطابق انصاف جفاکش یونین CBA سوئی سدرن گئس کمپنی لمیٹڈ سندھ بلوچستان کی کال پر ادارے میں گذشتہ دو دنوں سے مزدوروں کا بازوؤں پر کالی پٹی اور احتجاجی بینرز لگا کر احتجاج جاری سی بی اے رہنماؤں عادل حسین ۔ ندیم خان ۔ سید ساجد شاہ جیلانی ۔ دین محمد جمالی اور دیگر کا کہنا ہے کہ گذشتہ پانچ سال سے ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کی تخواہوں میں اضافہ نہ ہونے اور پچھلے چارٹر آف ڈمانڈ میں ایگریمنٹ کہ مطابق مراعات نہ دینے اور انتظامیہ کی جانب سے ٹال مٹول اور ہٹ دھرمی کے باعث مزدور مالی بدحالی کا شکار ہونے اور فاقہ کشی کا شکار ہونے لگے ہیں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے جائز مطالبات نہیں مانے جاتے سی بی اے یونین کی جانب سے مرحلہ وار احتجاج جاری رہے گا

  • ٹھٹھہ :دُعا فاؤنڈیشن نے  خیرفاونڈیشن یو ایس اے کے تعاون سے سیلاب و برسات متاثرہ طلباء و طالبات کو سوئٹر اور تحائف دئیے

    ٹھٹھہ :دُعا فاؤنڈیشن نے خیرفاونڈیشن یو ایس اے کے تعاون سے سیلاب و برسات متاثرہ طلباء و طالبات کو سوئٹر اور تحائف دئیے

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) دُعا فاؤنڈیشن نے خیر فاونڈیشن یو ایس اے کے تعاون سے ٹھٹھہ کے سیلاب اور برسات متاثرہ طلباء و طالبات میں سوئٹر اور تحائف کی تقسیم
    تفصیل کے مطابق ضلع ٹھٹھہ میں سیلاب اور برسات سے 700 سے زیادہ سکول متاثر ہوئے تھے ان کی عمارات ٹوٹ پھوٹ گئی تھیں اور بچے تعلیم سے محروم ہوگئے تھے چند سکولوں میں اساتذہ اور والدین کی دلچسپی سے درخت کے نیچے کھلے آسمان تلے بچے تعلیم حاصل کررہے تھے سخت سردی شروع ہوتے ہی بچوں کے لئے تعلیم حاصل کرنا مشکل ہوگیا اور مختلف بیماریاں ان کو لگنے لگیں ایسے موقع پر معروف سماجی تنظیم دعا فاونڈیشن کے نائب صدر ممتاز عالم اور ان کی ٹیم نے خیر فاؤنڈیشن یو ایس اے کے تعاون سے گورنمنٹ پرائمری سکول پمپ ہاؤس گھارو اور گورنمنٹ پرائمری سکول حاجی اسماعیل اگیم کے پانچ سو بچے اور بچیوں میںسکول سوئٹر اورمختلف تحائف تقسیم کئے جبکہ اساتذہ کو گرم شال اور جیکٹ کے تحائف دئیے ،دعا فاؤنڈیشن کے صدر ممتازعالم نے کہا کہ ان کی تنظیم پورے ملک میں خیر فاؤنڈیشن یو ایس اے کے تعاون سے فلاحی کام کررہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی،

  • ٹھٹھہ : ہلال احمر کی طرف سے سیلاب و برسات متاثرہ سکولوں کے طلباء میں گفٹ تقسیم

    ٹھٹھہ : ہلال احمر کی طرف سے سیلاب و برسات متاثرہ سکولوں کے طلباء میں گفٹ تقسیم

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)ہلال احمر پاکستان کی طرف سے سیلاب اور برسات متاثرین اسکولوں کے بچوں میں گفٹ کی تقسیم
    تفصیلات کے مطابق ہلال احمر پاکستان ٹھٹھہ کی طرف سے پانچ ماہ سے سیلاب اور اور برسات متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہیں مختلف گاوں میں 130 میڈیکل کیمپ لگائے ہیں جن میں 16 ہزار مریضوں کا علاج کیا گیا ہے اور ادویات دی گئیں اس کے علاوہ 30 کے قریب جلنے والے گاؤں میں کمبل، بستر، برتن، گرم کپڑے جیکٹیس اور دوسرا ضرورت کا سامان تقسیم کیا اس کے علاوہ ضلع میں مختلف اسکولوں میں بچوں میں تعلیم کا شوق اجاگر کرنے کے لئے کتابیں کاپیاں اور دوسرے تحائیف بھی تقسیم کئے جارہے ہیں ہلال احمر پاکستان ٹھٹھہ کے صدر حاجی حنیف میمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہلال احمر پاکستان ٹھٹھہ پانچ ماہ سے متاثرین کی مدد کررہا ہے اور اب تین سو کچے گھر بھی متاثرین کے لئے بنائے جارہے ہیں

  • چونیاں :  تھانہ آلہ آباد کی حدود میں چوروں ،ڈاکوؤں کا راج ،قانون کی حکمرانی غائب

    چونیاں : تھانہ آلہ آباد کی حدود میں چوروں ،ڈاکوؤں کا راج ،قانون کی حکمرانی غائب

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار) تھانہ آلہ آباد کی حدود میں چوروں ڈاکوؤں کا راج شہری نا تو گھر میں محفوظ نہ ہی باہر محفوظ تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد کی حدود قصبہ ارزانی پور سے چور نعیم اختر نامی شہری کی روڈ پرنس موٹر سائیکل نمبری ACP.8497 گھر کے سامنے سے لے اڑے شہری موٹر سائیکل دروازے کے باہر کھڑی کرکے گھر گیا اور تھوڑی دیر بعد اس کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی ,گزشتہ کچھ دنوں میں آدھی درجن کے قریب ڈکیتیاں ہو چکی لیکن پولیس بے بس نظر آتی ہے۔پولیس حسب روایت فرضی کاروائی کرنے میں مصروف شہری خوف و ہراس میں مبتلا،اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کاعوامی مطالبہ

  • چونیاں : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ،غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی۔سروے

    چونیاں : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ،غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی۔سروے

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے مہنگائی کم کرنے کا نعرہ لگانے والے ظالم حکمران غریب عوام پر ہر روز مہنگائی کے بم برسا رہے ہیں۔ ایک سروے کے دوران شہریوں نے کہا کہ مسلسل ہوشربا مہنگائی کے باعث عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے، عوام دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی قاصر ہو چکے ہیں اور مہنگائی و بیروزگاری کے باعث خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ مگر ظالم حکومت کے وزراء مسلسل جھوٹ کے ذریعے ملکی معیشت کو آسمان کی بلندیوں پر پہنچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ عوام ظالم حکومت کے خاتمے کیلئے جھولیاں اٹھا کر بددعائیں مانگ رہے ہیں،پی ڈی ایم سرکار اگر تھوڑی سی بھی اخلاقیات رکھتی ہے تو اسے فوری مستعفیٰ ہوجانا چاہیئے کیونکہ مہنگائی کے ظلم کا شکار عوام جب سڑکوں پر آئیں گے تو پی ٹی ایم سرکار کو بہا کر لے جائیں گے۔آٹا، گھی، چینی، سبزیوں،پھل، اور دیگر اشیائے خوردونوش سمیت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے عوام پر روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی کے بم گرائے جارہے ہیں۔ سروے میں مزید شہریوں نے کہا پی ڈی ایم اقتدار میں آنے سے پہلے کہتی تھی کہ روزانہ اربوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے جو شاید اب ان کے آنے پر ختم ہوگئی ہوگی تو پھر عوام پرمسلسل بوجھ ڈالنے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لیں اور فوری غریب عوام کو ریلیف دیتے ہوئے مہنگائی میں کمی لانے کے اقدامات کرے، بصورت دیگر عوام جب سڑکوں پر آئیں گے تو پھر پی ڈی ایم سرکار کا بھاگنا بھی دشوار ہو جائے گا۔

  • ننکانہ : پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

    ننکانہ : پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈی پی او ننکانہ سردار موارہن خان کی ہدایت پر منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار۔ آدھا کلو سے زائد چرس برآمد۔ مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی سانگلہ ہل پولیس نے لیڈی ایس ایچ او شازیہ شاہد کی سربراہی میں دوران کاروائی منشیات فروش طیب کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے آدھا کلو سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈی پی او سردار موارہن خان نے لیڈی ایس ایچ او شازیہ شاہد اور ہمراہی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی مزید موثر بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون بلا امتیاز جاری ہے۔ ضلع کو منشیات کے ناسور سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے