Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوکاڑہ : سرکاری ادارے عوام کی سہولت اور آسانی کے لئے ہوتے ہیں – عرفان علی کاٹھیا

    اوکاڑہ : سرکاری ادارے عوام کی سہولت اور آسانی کے لئے ہوتے ہیں – عرفان علی کاٹھیا

    اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ سرکاری ادارے عوام کی سہولت اور آسانی کے لئے ہوتے ہیں افسران اپنے دائرہ اختیار میں لوگوں کو ریلیف پہنچانے کے لئے مل کر اقدامات کریں اور وسائل کو بروئے کار لائیں کاشتکاروں کو یوریا کھاد سمیت دیگر کیمیائی کھادوں کی فراہمی میں کسی جگہ تعطل نہیں ہونا چاہیے تمام کھادیں مقررہ نرخوں پر ضلع کی تینوں تحصیلوں میں دستیاب ہونی چاہییں محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں اور گرانفروشوں کے خلاف اقدامات کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری محمد یاسین کی سربراہی میں کسان بورڈ کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت راوَ ریاض انجم بھی موجو د تھے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر یوریا کھاد دستیاب کرانے کے لئے محکمہ زراعت کے افسران اقدامات کریں ضلع کی کسی تحصیل میں یوریا کھاد بلیک مارکیٹنگ نہیں ہونی چاہیے انہوں نے کسان بورڈ کے نمائندہ وفد کو یقین دلایا کہ ضلع میں ان کی قابل عمل تجاویز پر فوری عملد ر آمد کرایا جائے گا انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت راوَ ریاض انجم کو ضلع میں روزانہ کی بنیادپر یوریا کھاد کی سپلائی اور کاشتکاروں کو فراہمی کا ریکارڈ مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

  • ٹھٹھہ : شہر میں بڑھتی بدامنی،عوامی پریس کلب کے عہدیداران کی ایس ایس پی سے ملاقات

    ٹھٹھہ : شہر میں بڑھتی بدامنی،عوامی پریس کلب کے عہدیداران کی ایس ایس پی سے ملاقات

    ٹھٹھہباغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) شہر میں بڑھتی بدامنی،عوامی پریس کلب کے نمائندوں کی ایس ایس پی سے ملاقات
    ٹھٹھہ شھر میں بڑھتی بدامنی اور عوامی پریس کلب کے ممبران کی چوری شدہ موٹر سائیکل اور موبائل فون کی رکوری نہ ہونے کے خلاف عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے جانب سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کے بعد پولیس کے جانب سے مسائل حل کرانے کے یقین دہانی کے بعد بات کرنے کے لۓ آج ایس ایس پی آفس میں عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے ممبران اور ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو سے ملاقات ہوئی،اس ملاقات میں سینئر انسپیکٹر فیصل شفیع میمن بھی موجود تھا،اس موقع پر عوامی پریس کلب کے صدر بلاول سموں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ کو چوری ہونے والی موٹر سائیکل اور موبائل فون کی بابت آگاہ کیا، اس موقع پر ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو نے کہا کے پولیس نے موٹر سائیکل چوروں کی گینگ کے دو تین گروپوں کو برسٹ کیا ، جس میں سے 50 سے اوپر موٹر سائیکلیں ملیں ہیں اور مزید کام جاری ہے اس نے کہا مکلی سے وابستہ موٹرسائیکل چوروں کا گروپ بھی پکڑا ہے جنہوں نے30 سے زیادہ موٹر سائیکل چورائی ہیں، ایس ایس پی ٹھٹھہ نے دس دن کے اندر عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے ممبران کے موٹر سائیکل اور موبائل فون ریکور کروانے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے مزید کہا عوامی پریس کلب کے ممبران نے ہمیشہ مثبت صحافت کی ہے میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کے مسقبل میں بھی صاف شفاف صحافت جاری رکھیں گے، ایس ایس پی ٹھٹھہ کےجانب سے یقین دہانی کرانے کے بعد عوامی پریس کلب کے عہدیداران نے متفقہ فیصلہ کرتے ہوئے احتجاج کو دس دنوں کے لۓ ملتوی کردیا-

  • ڈی آئی خان :  پشاور سانحہ،فیصل کریم کنڈی نے پشاور دھماکہ پر اظہارافسوس اورشہداء کیلئے دعائے مغفرت کی

    ڈی آئی خان : پشاور سانحہ،فیصل کریم کنڈی نے پشاور دھماکہ پر اظہارافسوس اورشہداء کیلئے دعائے مغفرت کی

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ووفاقی وزیربرائے تخفیف غربت فیصل کریم کنڈی نے کاپشاودھماکہ پر اظہارافسوس اورشہداء کیلئے دعائے مغفرت۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ووفاقی وزیربرائے تخفیف غربت فیصل کریم کنڈی نے پشاورمیں ہونے والے دھماکے پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی کاکوئی مذہب نہیں ہے ۔پشاور میں مسجد پر حملہ بزدلانہ کاروائی ہے جس کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتاہوں ۔انہوںنے کہاکہ حملے میں شہید ہونے والوں کیلئے مغفرت اورزخمیوں کی صحت یابی کیلئے اللہ سے دعاگوہوں ۔ انہوںنے کہاکہ اللہ کریم شہید ہونے والوں کے لواحقین کو صبرجمیل عطافرمائے ۔قوم باہمی اتحاد واتفاق سے ایسے سازشی عناصر کامقابلہ کرے۔انہوںنے کہاکہ ہشت گردی کی روک تھام کیلئے سیکورٹی فورسزکومربطول حفاظتی اقدامات اٹھانے چاہیے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ووفاقی وزیربرائے تخفیف غربت فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ ملک وقوم کی سلامتی سب سے عزیز ہے اورکسی کو اس پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے ۔

  • ڈی آئی خان :  پشاور سانحہ, قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہوا ہے-علامہ محمد رمضان توقیر

    ڈی آئی خان : پشاور سانحہ, قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہوا ہے-علامہ محمد رمضان توقیر

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے پشاور خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کافی تعداد میں پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ درجنوں انسانی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہوا ہے۔اتنی سخت سیکورٹی زون میں خودکش کا داخل ہو کر بلاسٹ کرنا کافی حیران کن ہے۔ ایک اور مسجد میں دھماکہ سے واضح ہوتا ہے کہ دہشت گردوں کا کسی مذہب،مسلک اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔دہشت گردوں کا صرف ایک ہی مقصد ہے دہشت گردی و قتل و غارت کرنا ان کے نزدیک کوئی مسجد،مسلک قابل تعظیم نہیں۔کتنی سفاکیت سے نماز میں مشغول مسلمان کو دہشت گردانہ کاروائی کرکے شہید کر دیا ہے۔پورا ملک بالخصوص خیبر پختونخواہ دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔کافی عرصے سے سے ڈیرہ اسماعیل خان پشاور،لکی مروت،ٹانک اور شمالی علاقہ جات میں پولیو ٹیمز، پولیس اسٹیشنز،پولیس چوکیاں اور دیگر سیکورٹی فورسز اور سیکورٹی اداروں پر حملے کیے گئے۔حساس اداروں کی ناقص سیکورٹی خود سیکورٹی اداروں کی کارکردگی اور ملکی سیکورٹی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے۔اس قسم کے واقعات کے سدباب کے لیے حکومت اور سیکورٹی اداروں کیلئے سخت فیصلے اور سخت اقدامات کرنا ناگزیر ہو گیا ہے۔حکومتی ادارے،تحقیقاتی ادارے،اور سیکورٹی فورسز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث ملزمان و سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ اس قسم واقعات سے عوام کے جانی و مالی نقصان کا تحفظ ممکن ہو۔عوام کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔شہداء کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

  • ڈی آئی خان :  پشاور سانحہ میں تحصیل پہاڑپورکٹہ خیل کا نوجوان بھی شہید

    ڈی آئی خان : پشاور سانحہ میں تحصیل پہاڑپورکٹہ خیل کا نوجوان بھی شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)پشاورسانحہ میں ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپورکٹہ خیل سے تعلق رکھنے والا نوجوان محمد ہارون شہید،شہیدہونے والامحمد ہارون پشاور پولیس لائن کی مسجد بم دھماکہ میں زخمی ہوا تھا اوربعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پشاورسانحہ میں ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپورکٹہ خیل سے تعلق رکھنے والا نوجوان محمد ہارون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔شہید ہونے والامحمد ہارون پشاور پولیس لائن کی مسجد بم دھماکہ میں زخمی ہوا تھا اوربعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیاہے۔شہید کاجسد خاکی اس کے آبائی گاؤں لایاگیا جہاں سینکڑوں اشکبارآنکھوں کے سامنے تدفین کردی گئی ہے ۔پشاورسانحہ میں شہید ہونے والے محمدہارون کی شہادت پر علاقے کی فضاء سوگوار اورہرآنکھ پرنم تھی۔

  • ڈی آئی خان :  تحصیل پہاڑ پور میں  بغیر اجازت پروگرامز  کرنے پر پابندی

    ڈی آئی خان : تحصیل پہاڑ پور میں بغیر اجازت پروگرامز کرنے پر پابندی

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ قیصرخان کی ہدایات پر عوام الناس کو مطلع کیاجاتاہے کہ تحصیل پہاڑپور میں مختلف پروگرامز،سیاسی ،مذہبی، کھیل وغیرہ کی اجازت کیلئے دفترڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان سے اجازت نامہ لینا ضروری ہے بصورت دیگرمجوزہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اس سلسلے میں واضح ہدایات کی گئی ہیں کہ اسسٹنٹ کمشنر آفس تحصیل پہاڑپور کسی قسم کااجازت نامہ کااجراء نہیں کیاجائے گا۔
    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ قیصرخان کی ہدایات پر عوام الناس کو مطلع کیاجاتاہے کہ تحصیل پہاڑپور میںمختلف پروگرامز،سیاسی ،مذہبی، کھیل وغیرہ کی اجازت کیلئے دفترڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان سے اجازت نامہ لینا ضروری ہے بصورت دیگرمجوزہ قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اس سلسلے میں واضح ہدایات کی گئی ہیں کہ اسسٹنٹ کمشنر آفس تحصیل پہاڑپور کسی قسم کااجازت نامہ کااجراء نہیں کیاجائے گا۔

  • ڈی آئی خان : علی امین خان گنڈہ پور کی پشاور مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت

    ڈی آئی خان : علی امین خان گنڈہ پور کی پشاور مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنواز مغل)سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور نے پشاورمسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں غیرملکی قوتیں اندورنی وبیرونی سازشوں میں مصروف ہیں اورملک کونقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عوام اتحاداوراتفاق کامظاہرہ کریں اورملک دشمن عناصر کے ارادے خاک میں ملائیں ۔انہوں نے کہاکہ آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کاہے اورقائدعمران خان کی قیادت میں ملک کودہشت گردی سے پاک کریں گے ۔
    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور نے پشاورمسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہواہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں غیرملکی قوتیں اندورنی وبیرونی سازشوں میں مصروف ہیں اورملک کونقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔انہوںنے کہاکہ دہشت گرد ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں اور دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے دورمیں دہشت گردی کے خلاف جامع پالیسی بنائی گئی تھی جس کی وجہ سے دہشت گردوں کی کمرٹوٹ گئی تھی۔سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور نے کہاکہ پی ڈی ایم کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں ۔انہوں نے شہید اورزخمی ہونے والوںکے لواحقین سے ظہار ہمدردی کرتے ہوئے شہداء کے درجات بلندی کیلئے دعاکی ہے۔سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور نے کہاکہ عوام اتحاداوراتفاق کامظاہرہ کرکے ملک دشمن عناصر کے ارادے خاک میں ملائیں ۔انہوں نے کہاکہ آنے والادورپاکستان تحریک انصاف کاہے اورقائد عمران خان کی قیادت میںملک کودہشت گردی سے پاک کریں گے ۔

  • ڈی آئی خان : مولانا فضل الرحمان کا پشاور دھماکہ پر اظہار افسوس اور شہداء کیلئے دعائے مغفرت

    ڈی آئی خان : مولانا فضل الرحمان کا پشاور دھماکہ پر اظہار افسوس اور شہداء کیلئے دعائے مغفرت

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنواز مغل)قائدجمعیت مولانافضل الرحمان کاپشاوردھماکہ پر اظہارافسوس اورشہداء کیلئے دعائے مغفرت۔
    تفصیلات کے مطابق قائدجمعیت مولانافضل الرحمان نے پشاورمیں ہونے والے دھماکے پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مسجد جیسی مقدس جگہ اورعبادت کے دوران نمازیوں پر حملہ سفاکیت کی انتہاہے ۔حملے میں شہید ہونے والوں کیلئے مغفرت اورزخمیوں کی صحت یابی کیلئے اللہ سے دعاگو ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ اللہ کریم شہید ہونے والوں کے لواحقین کو صبرجمیل عطافرمائے ۔قوم باہمی اتحاد واتفاق سے ایسے سازشی عناصر کامقابلہ کرے۔انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم ایسے بزدلانہ حملے کی پرزورمذمت کرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی روک تھام کیلئے سیکورٹی فورسزکوحفاظتی اقدامات کرنے چاہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک وقوم کی سلامتی سب سے عزیز ہے اورکسی کو اس پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے ۔ عوام منظم رہے اورکسی سازش کا حصہ نہ بنیں ۔قائدجمعیت مولانافضل الرحمان نے کہاکہ اللہ کریم دشمنوں سے ملک کومحفوظ رکھے۔انہوںنے پشاوردھماکے میں شہیدہونے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے ان کے درجات بلندی کیلئے دعاکی ہے۔

  • سی پی ڈی آئی نے پاکستان میں بجٹ شفافیت،تیسری سالانہ رپورٹ جاری

    سی پی ڈی آئی نے پاکستان میں بجٹ شفافیت،تیسری سالانہ رپورٹ جاری

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) سی پی ڈی آئی کی جانب سے پاکستان میں بجٹ شفافیت کی صورتحال پر مبنی تیسری سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ میں وفاقی اور صوبائی سطح پربجٹ سازی کے عمل میں پائی جانیوالی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ بجٹ تجاویز کو وسیع پیمانے پر شہری گروپوں سرکاری اداروں اور اہم شراکت داروں کیساتھ زیربحث لایا جائے علاوہ ازیں بجٹ سازی کے عمل میں شہریوں کی شمولیت کو قانونی تحفظ دیا جائے اور سرکاری اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ بجٹ سازی کے مختلف مراحل کے دوران شہریوں سے مشاورت کریں خصوصاً بجٹ سازی اور اس پر عمل درآمد کے دوران ممبران اسمبلی کے کردار کو بڑھایا جائے
    اس سلسلہ میں سیٹیزن نیٹ ورک فار بجٹ اکاونٹیبیلٹی (سی این بی اے) کی ممبر تنظیم سانجھ پریت آرگنائزیشن کے زیر اہتمام آفیسرز کلب ننکانہ صاحب میں منعقدہ شراکت داروں کے ساتھ بجٹ شفافیت پر ایک مذاکرہ ہوا جس میں صحافی راؤ توقیر الاسلام۔صدر پریس کلب شیخ آصف اقبال۔جنرل سیکریٹری شاہنواز بھٹی۔صدر آواز نسواں فاؤنڈیشن زکیہ رانی۔ وکلاءاور سماجی کارکنان نے شرکت کی دوران شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم قادری نے کہا کہ گذشتہ ایک دہائی سے سی پی ڈی آئی پاکستان میں ضلعی سطح سے وفاقی سطح تک بجٹ سازی کے عمل کو بہتر بنانے اور اس میں شفافیت کے فروغ کیلئے کوشاں رہی ہے۔گذشتہ سال کی طرح رواں سال بھی وفاقی اورصوبائی سطح پر اس عمل کا جائزہ لیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں’’ پاکستان میں بجٹ شفافیت کی صورتحال 2023‘‘پر مبنی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔اس رپورٹ میں نہ صرف پاکستان میں بجٹ شفافیت کو جانچا گیا ہے بلکہ اس سے یہ اندازہ لگانے میں بھی مد دملی ہے کہ پاکستان میں معلومات تک رسائی کے قوانین بجٹ سے متعلق معلومات کے حصول میں کس حد تک موثر ہیں۔ یہ رپورٹ دو حصوں پر مشتمل ہے پہلا حصہ مختلف وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کو معلومات کے حصول کے لئے ارسال کردہ درخواستوں سے متعلق ہے جن میں بجٹ سازی کے عمل کے دوران مختلف مراحل کے بارے میں معلومات طلب کی گئیں۔اس سلسلہ میں بجٹ سازی کے عمل میں شفافیت کو جانچنے کیلئے منتخب وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کو معلومات کے حصول کی 150درخواستیں بھجوائی گئیں جن میں وفاق کو 38،بلوچستان، خیبر پختونخواہ، پنجاب اور سندھ کو112 درخواستیں ارسال کی گئیں۔ ان تمام درخواستوں میں سے کسی ایک کا جواب بھی مقررہ وقت کے دوران موصول نہیں ہوا جو کہ انتہائی مایوس کن ہے۔رپورٹ کے دوسرے حصہ میں بجٹ دستاویزات کی جامعیت اور بجٹ سازی میں شہریوں کی شرکت کا جائزہ لیا گیا ہے۔یہاںخیبر پختونخوا حکومت کل267 پوائنٹس میں سے 93 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ،پنجاب دوسرے، سندھ تیسرے جبکہ بلوچستان چوتھی اور وفاقی حکومت پانچویں یعنی آخری پوزیشن پر ہے ۔بجٹ دستاویزات کی جامعیت کے لحاظ سے تمام حکومتوں نے پہلے سے بہتر اور قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور یہ بجٹ دستاویزات بین الاقوامی فنکشنل اور معاشی درجہ بندی کی شرائط پر پورا اترتی ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں معلومات تک رسائی کے قوانین پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے تاکہ بجٹ شفافیت کو فروغ حاصل ہو علاوہ ازیں بجٹ پر بحث اور منظوری کے دورانیہ کو بڑھا یا جائے تاکہ اس پر سیر حاصل بحث کی جاسکے۔اسکے ساتھ ساتھ متعلقہ سٹیک ہولڈرز خصوصاً شہریوں سے مشاورت کو قانونی تحفظ دیا جائے اور زیادہ سے زیادہ معلومات کی فراہمی پر مبنی ایک شفاف اور اوپن بجٹ پالیسی وضع کی جانی چاہیے

  • ڈیرہ غازیخان: ڈپٹی کمشنر کے حکم پر یوسی لاڈن میں 100 تھیلے آٹا تقسیم

    ڈیرہ غازیخان: ڈپٹی کمشنر کے حکم پر یوسی لاڈن میں 100 تھیلے آٹا تقسیم

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر کے حکم پر یوسی لاڈن میں 100 تھیلے آٹا تقسیم کیا گیا
    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کے حکم پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مہر اختر حسین نے فوڈ انسپکٹر نعیم الحسن اورموضع لاڈن کے پٹواری سراج خان چنگوانی کی سپر ویژن میں یوسی لاڈن میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے سستا آٹا کے 100 تھیلے تقسیم کئے گئے،آٹا کم ہونے کی وجہ سے صرف ڈیڑھ گھنٹے میں آٹا ختم ہوگیا،آٹاجلد ختم ہوجانے پر کئی غریب آدمی حکومت کی طرف سے سستا آٹا خریدنے سے محروم رہ گئے اور انہیں مایوس اور خالی ہاتھ واپس گھرجانا پڑا،جس پر عوام نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مہر اختر حسین سے ہرہفتے ایک ٹرالی آٹا فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاکہ حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سستا آٹا سے تمام شہری فائدہ اٹھا سکیں۔