Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ننکانہ :بغیر لائسنس کلینک اورمیڈیکل سٹور چلانے والے ہرگز کسی رعایت کے مستحق نہیں-احمرنائیک

    ننکانہ :بغیر لائسنس کلینک اورمیڈیکل سٹور چلانے والے ہرگز کسی رعایت کے مستحق نہیں-احمرنائیک

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز ) ڈپٹی کمشنرآفس کے کمیٹی روم میں اتائی ڈاکٹرز،جعلی میڈیکل اسٹورز،نشہ آور اور زائدالمیعاداد ادویات کی فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاﺅن کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ اتھارٹی ننکانہ ڈاکٹرقیصر نواز چن نے کی۔سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ شمائلہ عابد، چائلڈسپشلسٹ ڈاکٹر اظہر نعیم،ڈرگ انسپکٹرننکانہ نادیہ بشیر،ڈرگ انسپکٹر شاہکوٹ سعدیہ نذیر،ڈرگ انسپکٹر سانگلہ ہل لائیک الرحمن ودیگر متعلقہ افسران نے جلاس میں شرکت کی۔ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں مجموعی طورپر 25 کیسوں کی سماعت کرتے ہوئے 06فارمیسیز کو وارننگ ، 15میڈیکل سٹوروں کی ری چیکنگ جبکہ 04میڈیکل سٹورکا کیس ڈرگ کورٹ کو بھجوانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمرنائیک نے کہا کہ بغیر لائسنس کلینک اورمیڈیکل سٹور چلانے والے ہرگز کسی رعایت کے مستحق نہیں، ضلع بھر میںزائد المیعاداور نشہ آور ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز کے خلاف کریک ڈاﺅن کو مزید تیز کیا جائے اور ضلع ننکانہ میں تعینات شدہ سبھی ڈرگ انسپکٹرز جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھیں

  • چوٹی زیریں: حلقہ این اے 193 میں چیئرمین عمران خان بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گ -سردار محمد خان لغاری

    چوٹی زیریں: حلقہ این اے 193 میں چیئرمین عمران خان بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گ -سردار محمد خان لغاری

    چوٹی زیریں،باغی ٹی وی( نامہ نگار محسن نواز ) پی ڈی ایم ٹولے کا انجام قریب ہے عوام ووٹ کے ذریعے ملک پر مسلط چور لٹیروں کو ان کے انجام تک پہنچائے گی،حلقہ این اے 193 میں چیئرمین عمران خان بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے،پی ڈی ایم حکومت کی نااہلی اور نالائقی کا ایک اور ثبوت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہے منہگائی اور بیروزگاری کی چکی میں پستی ہوئی عوام پر حکمرانوں نے مزید مہنگائی کے پہاڑ تو دیے ہیں، سابق ایم این اے سردار محمد خان لغاری۔
    تفصیلات کے مطابق چوٹی زیریں کے معروف بزنس مین یونس عباس وڈانی کے بھائی ڈاکٹر بشیر عباس وڈانی کی عباس چائلڈ کلینک کی افتتاحی تقریب منعقد کیں گئی عباس چائلڈ کلینک کا افتتاح رہنما پی ٹی آئی سابق ایم این اے سردار محمد خان لغاری نے کیا سردار محمد خان لغاری نے یونس عباس وڈانی،سینئرصحافی مختار احمد وڈانی اور ان کے بھائی بشیر عباس وڈانی کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا کلینک کی افتتاحی تقریب کے بعد سابق ایم این اے سردار محمد خان لغاری نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم ٹولے کا انجام قریب ہے عوام ووٹ کے ذریعے ملک پر مسلط چور لٹیروں کو ان کے انجام تک پہنچائے گی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ امپورٹ حکومت کی نااہلی کا ایک اور ثبوت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہے اور بیروزگاری کی چکی میں پستی ہوئی عوام پر حکمرانوں نے مزید مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مزید مہنگائی کا طوفان آئے گا غریب عوام جسے دو وقت کی روٹی بھی میسر نہ تھی ان جابر ظالم حکمرانوں نے غریب کے منہ سے وہ روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا حقیقی خیر خواہ اور عوام کا لیڈر صرف عمران خان ہے ملک میں جاری معاشی سیاسی بحران کا حل صرف الیکشن ہے عمران خان اپنی عوام دوست سیاست کی بدولت برانڈ بن چکے ہیں جنہیں عوام ایک بار پھر دو تہائی اکثریت سے کامیاب کرواکر وزیراعظم پاکستان بنائیں گے

  • اوکاڑہ :ملگدا چوک و گردونواح میں آٹا نایاب، غریب عوام پریشان

    اوکاڑہ :ملگدا چوک و گردونواح میں آٹا نایاب، غریب عوام پریشان

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)ملگدا چوک و گردونواح میں آٹا نایاب، غریب عوام پریشان،اشیائے خورد نوش کی خود ساختہ قیمتیں آسمان کو چھونے لگی سبزی ،پھل اور دیگر اشیاءغریب کی پہنچ سے دور سفید پوش لوگ فاقہ کشی پر مجبور پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور مجسٹریٹ سب ناکام گراں فروشی عروج پر اعلی حکام نوٹس لیں۔
    تفصیلات کے مطابق ملگداچوک اور اسکے گردونواح میں آٹا بلکل نہیں مل رہا ھے اور گراں فروشی عروج پر اشیائے خورد نوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی پھل ۔سبزیاں ۔مصالحہ اور دیگر اشیاء ضروریات زندگی عوام کی پہنچ سے دور غریب دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ہو یا پرائس کنٹرول کمیٹیاں سب فلاپٍ حقائق کاعلم ہونے کے باوجود گراں فروشوں کے خلاف کارروائی نہ کرنا اس بات کی دلالت کرتا ہے ۔کہ کچھ لو کچھ دو پالیسی پر گامزن ہیں۔ عوام الناس نے صحافیوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ادارے اگر اچھے طریقے سے کا م کریں تو یہ سب کچھ رک سکتا ہے لوگوں کا مہنگائی پرمزید کہنا تھا۔انتظامیہ کو چاہیے کے غریبوں کو زہر ہی دے دیں اور اگرگراں فروشی پر قابو پا لیا جائے۔ تو کچھ نہ کچھ غریبوں کا بھلا ہو سکتا ہے۔ انتظامیہ اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔عوامی، سماجی،اور صحافتی حلقوں نے ڈی سی اوکاڑہ اور علاقہ مجسٹریٹ سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ ملگداچوک اور اسکے گردونواح میں سرکاری طور پر آٹا کا بندوست کریں اورگراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

  • ننکانہ :  پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    ننکانہ : پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ڈی پی او سردار موارہن خان کی ہدایت پر ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ ننکانہ پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور منشیات برآمد۔ ڈی پی او کی پولیس ٹیموں کو شاباش۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مانگٹانوالا پولیس نے ایس ایچ او محمد علی چدھڑ کی سربراہی میں دوران سرچ آپریشن ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے تین ملزمان شوکت کھچی، ہدایت اللہ اور عمران کو گرفتار کیا۔ ملزم شوکت کے قبضہ سے رپیٹر، ملزم ہدایت اللہ کے قبضہ سے رائفل اور ملزم عمران سے پسٹل برآمد کیا۔ دوسری جانب تھانہ صدر شاہکوٹ پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ ملزم کاشف کو ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے پر پسٹل سمیت گرفتار کیا۔ تھانہ صدر ننکانہ کی چوکی 5 چک پولیس نے ملزم عثمان کو دوران کاروائی ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے پر گرفتار کر کے پسٹل برآمد کر لیا۔ مزید کاروائی کے دوران تھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس نے ملزم بلاول کو ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے پر دوران سنیپ چیکنگ گرفتار کیا دریں اثناء تھانہ سٹی شاہکوٹ پولیس نے ایس ایچ او عمران آصف کی سربراہی میں منشیات فروش سلیم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ ڈی پی او سردار موارہن خان نے پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید موثر بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش اور قبضہ میں رکھنے والے نقص امن کے مرتکب ہیں۔ قانون شکنی کے مرتکب عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ منشیات فروش نوجوان نسل کے دشمن ہیں۔ ضلع بھر سے منشیات فروشی کے ناسور کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے

  • ٹھٹھہ : انتظامیہ کی عدم دلچسپی ، سینکڑوں غریبوں کو دسمبر کی بینوئل فنڈ کی رقم نہ مل سکی

    ٹھٹھہ : انتظامیہ کی عدم دلچسپی ، سینکڑوں غریبوں کو دسمبر کی بینوئل فنڈ کی رقم نہ مل سکی

    ٹھٹھہ ، باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) انتظامیہ کی عدم دلچسپی ، سینکڑوں غریبوں کو دسمبر کی بینوئل فنڈ کی رقم نہ مل سکی
    تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ مہنگائی کے اس دور میں جہاں غریب افراد کا جینا دشوار ہو گیا ہے وہاں گورنمنٹ کے ریٹائرڈ ملازمیں اور ان کی گھر والے سخت پریشان ہیں گورنمنٹ کے ملازم جب حاضر سروس ہوتے ہیں تو ان کی تنخواہ سے بیئوئل فنڈ کی کٹوتی کی جاتی ہے اور پھر اس فنڈ سے ریٹائرڈ یا وفات پانے والے ملازمین کے خاندان کو سال میں دو بار بیئوئل فنڈ کی قسط جاری ہوتی ہے لیکن انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے دسمبر میں جاری ہونے والے پیسے ابھی تک ان کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر نہیں ہو سکے جس کیوجہ سے وہ انتہائی مفلسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہو کر رہ گئے ہیں اور اس سلسلے میں متاثرین کا کہنا تھا کہ ہم لوگ ڈپٹی کمشنر آفس کے چکر لگا کر تھک چکے ہیں مگر صرف امید دلائی جاتی ہے دوسری جانب انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے جنرل سیکریٹری ارشاد علی گندرو کا کہنا تھا کہ یہ انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزی ہے غریبوں کو ان کا حق فوری طور پر دیا جائے اور اس معاملہ کی شفاف جانچ پڑتال کی جائے اور معلوم کیا جائے کہ کس وجہ سے اب تک بنیوئل فنڈ کے پیسے جاری نہیں ہوئے فرائض میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کیجائے

  • ٹھٹھہ: فارما ویلفیئر ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن کیجانب سے تحفظ قرآن ریلی

    ٹھٹھہ: فارما ویلفیئر ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن کیجانب سے تحفظ قرآن ریلی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی و( نامہ نگار راجہ قریشی) فارما ویلفیئر ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن کیجانب سے تحفظ قرآن ریلی
    تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ فارما ویلفیئر ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن کیجانب سے تحفظ قرآن پاک ریلی ایدھی سینٹر سے پریس کلب ٹھٹھہ تک پاشا جنید قریشی، مکیش دیو، واحد بروہی، شہروز چانگ، ندیم سولنگی، مرتضیٰ شاہ، مصطفیٰ میمن، شہباز میمن اور دیگر کی قیادت میں نکال کر سخت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، ریلی میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے کارکنوں نے بھی شرکت کی، شرکاء نے سوئیڈن حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اسلام دشمن عناصروں اور سوئیڈن حکومت کے خلاف سخت اقدامات کریں مقررین نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں دنیا بھر میں رہنے والے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں انہوں کا مزید کہنا تھا کہ مسلمانوں کی دل آزاری کسی بھی صورت میں برداشت نہیں مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے پر سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص ایسی گستاخی نہ کر سکے۔

  • ڈیرہ غازیخان:دوسرا سالانہ راشد ادبی مشاعرہ آرٹس کونسل میں منعقد ہوا

    ڈیرہ غازیخان:دوسرا سالانہ راشد ادبی مشاعرہ آرٹس کونسل میں منعقد ہوا

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان)دوسرا سالانہ راشد ادبی مشاعرہ آرٹس کونسل ڈیرہ غازیخان میں ھوا راشد ادبی تنظیم کے سرپرست اعلیٰ ملک غلام مرتضیٰ موہانہ نے سرائیکی مشاعرہ و موسیقی کاانعقاد کرایا راشد سرائیکی سنگت کے سرپرست اعلیٰ نے ڈیرہ غازیخان میں ادبی سرگرمیاں جاری رکھی ھوی ھیںء مشاعرہ کے اختتام پر اچھا مشاعرہ پڑھنے پر بہت سے شاعروں کو ایوارڈ سے نوازا گیا اچھا مشاعرہ پڑھنے پر ڈیرہ غازیخان کے مشہور شاعر و لوک گلوکار امیر عبد اللہ خان نیازی کو ایوارڈ دیا گیا اس موقع پر امیر عبد اللہ خان نیازی نے کہا کہ میرے لئے خوشی کی بات ھے کہ مجھے راشد سرائیکی ادبی سنگت کی طرف سے ایوارڈ سے نوازا گیا مزید انہوں نے کہا کہ راشد سرائیکی ادبی تنظیم نے آج کے مشکل حالات اور مہنگائی اور افرا تفری کے دور میں ادبی سرگرمیاں جاری رکھی ھوی ھیںء جوکہ قابل تحسین بات ھے مزید امیر عبد اللہ خان نیازی کہا کہ ڈاءریکٹر آرٹس کونسل ڈیرہ غازیخان نعیم اللہ خان طفیل نے آرٹس کونسل کو مکمل فعال رکھا ھوا ھے اور آرٹسٹوں کی فلاح وبہبود کیلے ء دن رات ایک کیا ھوا ھے

  • چونیاں :فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    چونیاں :فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار) نواحی علاقے گاڑھے والا میں فائرنگ کا واقع پیش آیا ہے جس نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا قتل درینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت فرزند کے نام سے ہوئی ہے اطلاح ملنے پر تھانہ کنگن پور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس ایچ او عابد محمود چھینہ نے کہا کہ درینہ دشمنی ہے تمام تحقیقات کر رہے ہیں انشاء اللہ درخواست آنے پر دیکھیں گے کہ ملزمان کون اور کنتے ہیں ٹیم تشکیل دے دی ہے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

  • ٹھٹھہ : عوامی پریس کلب کے پلیٹ فارم سے سماجی خدمات کاسلسلہ جاری

    ٹھٹھہ : عوامی پریس کلب کے پلیٹ فارم سے سماجی خدمات کاسلسلہ جاری

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) عوامی پریس کلب کے پلیٹ فارم سے سماجی خدمات کاسلسلہ جاری
    تفصیل کے مطابق عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے پلیٹ فارم سے پروفیشنل صحافتی سرگرمیاں اور عوامی خدمت کرنے کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز گوٹھ خان جاکھرو میں اچانک آگ لگ جانے کی وجہ سےکئی گھر جل گئے تھے اس واقعے کی کوریج عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے نمائیندگان نے اپنا فرض نبھایا، انسان دوست شعیب غنی میمن کے جانب سے چھتو چنڈ کے گوٹھہ خان جاکھرو میں متاثرین کے پاس پہنچ کر ان میں راشن، کھاد ، خوراک اور گرم کمبل سمیت ضروریات کا سامان تقسیم کیا اس موقعہ پر گوٹھہ میں رہنے والے لوگوں نے شعیب غنی کا شکریہ ادا کیا.

  • پنجاب بھر میں کرائے کی اسناد پر ڈرگ سیلز لائسنس جاری،فارمیسیاں اور میڈیکل سٹورز قائم

    پنجاب بھر میں کرائے کی اسناد پر ڈرگ سیلز لائسنس جاری،فارمیسیاں اور میڈیکل سٹورز قائم

    چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگار) پنجاب بھر کی طرح تحصیل چونیاں میں بھی میں کرائے کی اسناد اور کرائے کے ڈرگ سیلز لائسنس پر فارمیسیاں اور میڈیکل سٹورز کھولنے کا دھندا عروج پر پہنچ گیا ہے،محکمہ صحت کے افسران اور ڈرگ کنٹرولر اپنا حصہ لیکر سب اچھا کی رپورٹیں دینے لگے
    تفصیلات کے مطابق میڈیکل سٹور یا فارمیسی کھولنے کیلئے کوالیفائیڈ پرسن کا ہونا اور ہر میڈیکل سٹور یافارمیسی کے مالک کے لئے اپنا ڈرگ سیلز لائسنس ہونا ضروری ہے اور جس کے نام پر لائسنس ہو میڈیکل سٹور یافارمیسی اس کا موجود ہونا لازمی ہے مگر پنجاب بھر کے تمام شہروں کی طرح چونیاں بھی میں معروف اورغیر معروف میڈیکل سٹورز اور فارمیسیوں پر کوالیفائیڈ پرسن موجود نہیں ، زیادہ تر میڈیکل سٹورز اور فارمیسیاں کوالیفائیڈ لوگوں کے بغیر چلائی جا رہی ہیں اس غیر قانونی دھندے میں پرائیویٹ کمیشن ایجنٹ، ڈرگ انسپکٹر اور ڈرگ سیلز برانچ کا کلیریکل سٹاف بنیادی کردار ادا کر رہا ہے جو میڈیکل سٹور اور فارمیسی کھولنے والے سے بھاری رقم وصول کر کے یہ سہولت فراہم کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان میڈیکل سٹوروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔ علاوہ ازیں اس وقت درجنوں میڈیکل سٹوروں پر محکمہ صحت کے آفسران کی سرپرستی میں اتائی ڈاکٹرز بھی کام کر رہے ہیں ان سے بھی مبینہ طور پر منتقلی وصول کی جاتی ہے۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سمیت دیگر متعلقہ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔