Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • امریکا، پاک، روس توانائی ڈیل روکنے کی کوشش کرے گا، روسی وزیر خارجہ

    امریکا، پاک، روس توانائی ڈیل روکنے کی کوشش کرے گا، روسی وزیر خارجہ

    روسی وزیرخارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا ہے کہ امریکا پاک روس توانائی ڈیل روکنے کی کوشش کرے گا۔
    سرگئی لاؤروف نے ماسکو میں پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو کے ساتھ مشترکا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا شرمناک اور غرور بھرے لہجے میں ہر ملک کو روس سے تجارت کرنے سے روکتا ہے۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا نےحال ہی میں چین بھارت،ترکی اورمصر کو بھی دھمکیاں دی ہیں،امریکی حکومت پاک روس توانائی ڈیل میں بھی حائل ہوگی۔سرگئی لاؤروف کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت ممالک کی اکثریت اپنے قومی مفاد کو مد نظر رکھتی ہے،ہم باخبر ہیں کہ مغربی ممالک کیا اقدامات کر سکتے ہیں، وہ دھمکیاں ہی نہیں دہشتگردی پر اتر سکتے ہیں۔
    دوسری جانب وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم روس سے تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں،امید ہے دوسرے ممالک مداخلت نہیں کریں گے۔


    انہوں نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان اور روس مل کر کام کر رہے ہیں ،توانائی کے شعبے میں تعاون میں بھی مثبت پیشرفت کی توقع ہے۔
    واضح رہے کہ وزير خارجہ بلاول بھٹو زرداری روس کے 2 روزہ دورے پر ہیں۔

  • ڈی جی خان : صرف ایک موضع میں 57 غیرقانونی کالونیاں قائم ،قبضہ و لینڈ مافیا ء کے من پسند پٹواری تعینات

    ڈی جی خان : صرف ایک موضع میں 57 غیرقانونی کالونیاں قائم ،قبضہ و لینڈ مافیا ء کے من پسند پٹواری تعینات

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(ڈاکٹرغلام مصطفٰی بڈانی )صرف ایک موضع میں 57غیرقانونی کالونیاں قائم ،قبضہ و لینڈ مافیا ء کے من پسند پٹواری تعینات
    میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان کے جاری کردہ اشتہار جس میں غیرقانونی کالونیوں کی لسٹ جاری کی گئی اس میں کل غیر قانونی کالونیوں کی تعداد 103ہے ،جس میں صرف ایک موضع گدائی شمالی میں قائم غیرقانونی کالونیوں کی تعداد 57ہے اور باقی 46غیرقانونی کالونیوں ڈیرہ غازیخان کے مختلف مواضعات جن میں موضع چورہٹہ سندھ شمالی جس میں تقریباََ 16غیرقانونی کالونیاں ہیں ،موضع چورہٹہ سندھ جنوبی میں 10اور موضع گدائی غربی میں 6 اور موضع ڈیرہ غربی میں بھی ایسی کالونیاں واقع ہیں،ذرائع کاکہنا ہے کہ موضع گدائی شمالی میں پٹواری اپنی تعیناتی کے آڈرحاصل کرنے کیلئے ہر قسم کے ذرائع استعمال کرکے اور لاکھوں روپے رشوت دیکر تعیناتی کراتے ہیں اور پھرکروڑوں روپے کماکر بے نامی جائیدادیں اور بنک بیلنس بناتے ہیں۔اسی طرح 32 موضع جات ایسے ہیں جن میں ڈیرہ غازی خان شہر بھی شامل ہے جنہیں پٹواری حضرات کمپیوٹر ائزڈ کرنے کو تیار نہیں ہیں اور مختلف حیلے بہانوں سے روک رکھاہے ذرائع کا کہنا کے ان موضع جات میں تعینات ہونے کے لئے پٹواری حضرات لاکھوں روپے رشوت کے طور پر افسران اور سیاسی لوگوں کو دیکر ان بغیر کمپیوٹر ائزڈ موضع جات میں اپنی تعیناتی کراتے ہیں اور پھر دل کھول کر مال پانی بناتے ہیں اس بارے ذرائع کا کہناہے کے محکمہ مال اور دیگر کئی محکموں اور سرکاری تقریبات کا سارا خرچہ بھی ان موضع جات میں تعینات پٹواری ہی اٹھا تے ہیں۔کچھ عرصہ قبل میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان نے جو اشتہارجاری کیا تھا اس کے متن کے مطابق میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازی خان کی حدود میں 103 ہاؤسنگ سکیمیں /لینڈ سب ڈویژن غیر قانونی غیر منظور شدہ ہیں۔ ان غیر قانونی اورغیر منظور شدہ سکیموں کے مالکان اور ڈویلپرز معصوم عوام کودھوکہ دے رہے ہیں ، جوکہ پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈینینس 2021 پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 و پنجاب پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمز و لینڈ سب ڈویژن رولز 2010 کی خلاف ورزی ہے اوران سکیموں میں رولز کے مطابق مطلوبہ سہولیات (مثلا پارک،سڑکات، پبلک بلڈنگ، مسجد، قبرستان ، ڈسپوزل / سالڈ ویسٹ پلاٹ اور کمرشل ایریا) کی فراہمی کے بغیر غیر قانونی خرید و فروخت کر رہے ہیں۔ ذرائع کاکہناہے کہ میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان نے صرف کاغذی کارروائی میں مصروف ہے ،ان غیر قانونی کالونی مالکان کے خلاف پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیٹینس 2021 پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 ، پنجاب لینڈ یوز رولز 2020 اور پنجاب پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز، ولینڈ سب ڈویژن رولز 2010 کے تحت کوئی کارروائی نہیں کی اور ان غیرقانونی کالونیز مالکان کیخلاف اندراج مقدمات کی بھی کوئی سفارش نہیں کی گئی ہے اور یوٹیلٹی سروسز مہیا کرنے والے اداروں کے سربراہوں کو کوئی لیٹر نہیں لکھے گئے کہ غیر منظور شدہ کالونیوں ولینڈ سب ڈویژن میں اپنی سہولیات منقطع کردیں،اور نہ ہی ان اداروں کے سربراہوں کو کسی نئی تعمیر ہونے والی سکیم ،انفرادی تعمیرات ،عمارات کیلئے میونسپل کارپوریشن سے NOC یانقشہ کی منظوری کے بغیر کنکشن دینے سے روکنے کیلئے کوئی علیحدہ سے ریمائنڈر لیٹربھیجا گیا،سیاسی و سماجی ومذہبی حلقوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ،چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ غازیخان میں بچ جانے والے مینوئل موضع جات کو فوری کمپیوٹرائزکرایاجائے تاکہ ان موضع جات میں ہونے والی کرپشن پرقابو پایاجاسکے اور عوامی وسماجی حلقوں نے غیرقانونی کالونیوں کے خلاف کارروائی کرکے ذمہ داران کو بھی کیفرکردارتک پہنچایاجائے کامطالبہ کی ہے۔



  • سجاول : جامعہ القاسمیہ میں ختم بخاری اور حفاظ کرام  کی دستار بندی

    سجاول : جامعہ القاسمیہ میں ختم بخاری اور حفاظ کرام کی دستار بندی

    سجاول ،باغی ٹی وی( نامہ نگار یاسر علی پٹھان)سجاول کے دینی جامعہ میں ختم بخاری اور دستار فضیلت کی تقریب منعقد ہوئی سندھ کے معروف دارالفیوض جامعہ القاسمیہ سجاول میں علماء اور حفاظ قرآن کی سالانہ دستاربندی کی بابرکت اور پروقار تقریب منعقد کی گئی ، تقریب میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیئے دعائیں مانگی گئی ،تقریب میں ھزاروں لوگ شریک ہوئے سجاول کے دارالفیوض جامعہ القاسمیہ میں دستار بندی کی تقریب میں علماء کرام، حفاظ اور ہزاروں افراد شریک ہوئے جبکہ رواں سال دارالفیوض جامعہ القاسمیہ سے 40 علماء کرام کی درس نظامی کی تعلیم مکمل کرنے پر دستار بندی کی گئی اور بیس سے زائد حفاظ کرام کو قرآن پاک حفظ کرنے پر دستار پہنائی گئی ۔ تقریب میں حدیث کی کتاب بخاری شریف کا آخری درس دارالفیوض جامعہ القاسمیہ کے شیخ الحدیث مولانا محمد صالح الحداد صاحب نے دیا شیخ الحدیث مولانا محمد صالح الحداد نے حدیث کا درس شروع ہونے سے قبل حاضرین مجلس کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ عیہ وسلم کی احادیث کی سب سے صحیح کتاب بخاری شریف کا درجہ قرآن شریف کے بعدبہت افضل ہے، انہوں نے کہا کہ بخاری شریف کے ختم کی مجلس انتہائی بابرکت مجلس ہے اور اس روحانی مجلس میں دعائیں قبول ہوتی ہیں اپنے وطن پاکستان کی حفاظت، مسلمانوں کی مدد اور نصرت کے ساتھ اپنے لئے بھی دعائیں مانگی جائیں تو وہ انشاء اللہ قبول ہوں گی تقریب سے مفتی نظیر احمد عمرانی، مولانا غلام حسین میمن،مولاناعیسیٰ سموں ، مولانا گل حسن زئور , مولانا خان محمدپٹھان ،مولانا اشرف میمن ، مولانا محمد اسماعیل میمن ، اور دیگر نے کہا کہ آج کا دن بہت بابرکت ہے، درس نظامی کی تعلیم مکمل کرکے عالم دین کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والے فضلاء پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے اپنے علائقوں میں جاکر لوگوں کی رہنمائی کریں اور دین کو پھیلانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں بابرکت تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیئے دعائیں بہی مانگی گئی جبکہ تقریب میں مقامی شہریوں کے علاوہ دوردراز سے آئے ہوئے ہزاروں مہمانوں نے بھی شرکت کی ، کثیرتعداد میں اجتماع کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

  • سجاول : پریس کلب میں تقریب ڈپٹی کمشنر کی شرکت

    سجاول : پریس کلب میں تقریب ڈپٹی کمشنر کی شرکت

    سجاول،باغی ٹی وی( نامہ نگار یاسر علی پٹھان) پریس کلب میں تقریب ڈپٹی کمشنر کی شرکت
    تفصیل کے مطابق سجاول پریس کلب سجاول کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سجاول امتیاز علی ابڑو اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سجاول اور ٹھٹھہ کی نو منتخب باڈی کا استقبال کیا گیا۔جس میں مہمان خصوصی ڈی سی سجاول امتیاز علی ابڑو عبدالغفور پالیپوٹو تھے، پریس کلب سجاول کے چیف آرگنائزر نے تقریب میں استقبالیہ کلمات ادا کیے، جس کے بعد تقریب میں دیگر رہنماؤں، سینئر صحافیوں، پریس کلب سجاول کے سرپرست اعلیٰ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ سینئر ایڈووکیٹ لیاقت علی جماری۔لغاری یونین ضلع سجاول کے صدر حاجی مظفر علی لغاری، ایس ٹی پی کے ضلعی سیکرٹری ممتاز علی لغاری، اربن یونین کے نثار احمد میمن، بار ایسوسی ایشن ضلع ٹھٹھہ کے صدر منیر احمد میمن، ایڈووکیٹ سید اعزاز شاہ۔ ، نوجوان وکیل فرحان شمس میمن. تقریب سے بار ایسوسی ایشن ضلع سجاول کے صدر عبدالعلیم میمن، جنرل سیکرٹری بابو عبدالعاطف کٹی، سجاول کے نوجوان وکیل عمران شاہ بخاری وارڈ نمبر 06 سے منتخب کونسلر حاجی محسن سندھی، جے یو آئی کے رہنما مولوی اشرف میمن، سینئر صحافی محمد حنیف ملاح نے خطاب کیا۔ جس میں سجاول کی سیاسی و سماجی تنظیموں، وکلاء، صحافیوں، سماجی کارکنوں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

  • سجاول، ٹھٹھہ اور کراچی کے مزید 78 ماہیگیر  بھارتی جیلوں میں قید

    سجاول، ٹھٹھہ اور کراچی کے مزید 78 ماہیگیر بھارتی جیلوں میں قید

    سجاول،باغی ٹی وی (نامہ نگار یاسر علی پٹھان)سجاول، ٹھٹھہ اور کراچی کے مزید 78 ماہیگیر بھارتی جیلوں میں قید
    تفصیل کے مطابق سجاول اور ٹھٹھہ کے مزید 50 ماہیگیر اور کراچی کے 28 ماہیگیر بھارتی جیلوں میں قید ہیں ، ماہیگیر تنظیم پاکستان فشر فوک فورم کے مرکزی وائس چیئرمین نورمحمد تھیمور نے بتایاکہ گزشتہ روز بھارت نے 17 ماہیگیروں کو بھارتی جیلوں سے رہاکردیا اور انہیں واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیاہے جن میں شاہ بندر تعلقہ کے چھچھ جہان گوٹھ یعقوب جت کے نو ماہیگیر ہیں جبکہ آٹھ ماہیگیروں کا تعلق کراچی سے ہے ، 6 سال قبل دوہزار سترہ میں ان ماہیگیروں کو مچھلی کا شکارکرتے ہوئے بھارتی کوسٹ گارڈز نے اغواء کرکے بھارتی جیلوں میں قید کردیاتھا، سترہ آزاد ہونے والوں ماہیگیروں کے علاوہ بھی باقی 78 ماہیگیر جن میں پچاس کا تعلق ٹھٹھہ سجاول اور اٹھائیس کا تعلق کراچی سے ہے ، ابھی تک کئی سالوں سے بھارتی جیلوں میں قید ہیں اور ان کے ورثاء کسمپرسی کی حالت میں اپنے پیاروں کی راہ تک رہے ہیں ، انہوں نے اپیل کی کہ بھارتی جیلوں میں قید ماہیگیروں کو رہاکرانے کے اقدامات کئے جائیں.

  • ٹھٹھہ : ضلع بھر میں پولیس امن و امان قائم رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے- الطاف حسین تنیو

    ٹھٹھہ : ضلع بھر میں پولیس امن و امان قائم رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے- الطاف حسین تنیو

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)ضلع بھر میں پولیس امن و امان قائم رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے- الطاف حسین تنیو
    تفصیلات کے مطابق مکلی سوسائٹی کے جنرل اسٹور پر رات گئے مسلح افراد دکاندار سلیم رضا سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے جرائم میں اضافہ معمول بن گیا ہے امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ضلع ٹھٹھہ کے چیئرمین الطاف حسین تنیو نے کہا کہ ہم نے پولیس پر اعتماد کیا تھا لیکن پولیس اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے دھوکہ دہی اور بدعنوانی میں مصروف ہے جرائم بڑھ رہے ہیں اور امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے پولیس خانہ پوری کی خاطر کیبن اور ٹھیلوں والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے میں مصروف ہے جب کہ منشیات اصل ڈیلر اور سیلز مین منتھلی دے کر آزاد سے گھوم رہے ہیں اور کسی کو انہیں گرفتار کرنے کی جرات نہیں الطاف حسین کا مزید کہنا تھا کہ ہم منشیات اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کی حمایت کرتے ہیں تاہم اس کی آڑ میں مخصوص اور سچ بولنے والوں کو انتقامی نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی سندھ سمیت تفتیشی ادارے ٹھٹہ کی خراب صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور ٹھٹہ میں محکمہء پولیس میں کالی بھیڑوں کے اثاثہ جات کی جانچ پڑتال کی جائے جو برسوں سے ایک جگہ تعینات افسران و اہلکاروں کو ضلع بدر کیا جائے ایک موٹر سائیکل برآمد کرنے کے بعد نامزد ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ اس کی آڑ میں پولیس نے سینکڑوں کو گرفتار کر کے پیسے لئے ہیں آج بھی بہت سے مجرم آزادی کے ساتھ گھوم پھر رہے ہیں جس کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہوا ہے ہم انتقامی کاروائیوں سے ڈرنے والے نہیں ضلع میں مکمل جرائم کے خاتمے اور ملزمان کی گرفتاری تک خاموشی سے نہیں بیٹھیں گے بلاول سموں کے پرامن احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں ٹھٹہ کی موجودہ صورتحال پر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے پلیٹ فارم سے اعلیٰ اداروں سے رابطے کئے جائیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایچ او مکلی امن امان کی صورتحال بہتر بنانے میں ناکام ہے کل رات کو ہونے والی ڈکیتی کا ذمیدار پولیس کو سمجھتے ہیں جس کا کیس ایس ایچ او تھانہ مکلی پر درج ہونا چاہیئے۔

  • ٹھٹھہ : کراچی سے حیدرآباد کا کرایہ 250 سے بڑھا کر 400 روپے کردیا گیا

    ٹھٹھہ : کراچی سے حیدرآباد کا کرایہ 250 سے بڑھا کر 400 روپے کردیا گیا

    ٹھٹہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) کراچی سے حیدرآباد کا کرایہ 250 سے بڑھا کر 400 روپے کردیا گیا
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوتے ہی ٹرانسپورٹرز حضرات نے بھی فوراً کرایوں میں دگنا اضافہ کردیا غریب عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر رہ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ حکومت نے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرادیا پیٹرولیم مصنوعات کے مہنگے ہوتے ہی ٹرانسپورٹر حضرات نے بھی ٹھٹہ سے کراچی حیدرآباد، سجاول، بدین، گھارو، میر پور ساکرو، اور دیگر مقامات کے کرایہ میں دگنا اضافہ کردیا ہے مکلی سے ٹھٹہ رکشہ کا کرایہ 30 سے بڑھا کر 50 روپے کراچی حیدرآباد کا کرایہ 250 سے بڑھا کر 400 روپے کردیا گیا ہے جسکی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کھانے پینے کی اشیاء خوردونوش بھی مہنگی ہوگئیں ہیں بڑے تاجر زخیرہ اندوزی کی وجہ اور غریبوں کا خون چوس کر کروڑ پتی سے ارب پتی بن گئے ہیں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ غریب عوام ایک وقت کی روٹی کھانے سے قاصر ہوکر رہ گئے ہیں اور سفید پوش حضرات بھی دو وقت کی روٹی بڑی مشکل سے کھا رہے ہیں حکومتی اقدام سے عوام میں سخت غم و غصے کی لہر پائی جاتی ہے اور یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے بھوک کی وجہ سے خود کشیاں کرنے پر مجبور نہ ہو جائیں اور چوری ڈکیتی بھی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

  • چترال : 15 سال بعد شدید برف باری،سڑکوں سے برف ہٹاکر  ٹریفک بحال کردی گئی

    چترال : 15 سال بعد شدید برف باری،سڑکوں سے برف ہٹاکر ٹریفک بحال کردی گئی

    چترال،باغی ٹی وی(گل حماد فاروقی کی رپورٹ) چترال میں 15 سال بعد شدید برف باری ہوئی جس کی وجہ سے کیلاش سمیت مختلف وادیوں کی سڑکیں برف باری کے باعث یا تو بند ہوگئی تھیں یا ان پر چلنا نہایت مشکل ہوگیاتھا۔ عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ایگزیکٹیو انجنیر ریاض ولی شاہ نے فوری طور پرM&R مینٹینس اینڈ ریپئر کی مد میں ان سڑکوں سے برف ہٹانا شروع کروایا۔ اس مقصد کیلئے
    صوبائی محکمہ مواصلات یعنی کمیونیکیشن اینڈ ورکس (C&W) نے دروش کنسٹرکشن کمپنی کو یہ ٹاسک دیا کہ وہ تمام وادیوں سے برف ہٹاکر ان کو ٹریفک کیلئے کھو ل دے۔ چترال بھر کی مختلف وادیوں میں سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے ٹریکٹر کے بلیڈ سے برف کو ہٹایاجارہا ہے اور راستہ ٹریفک کیلئے کھول رہے ہیں۔

    ایکسین سی اینڈ ڈبلیو انجنیر ریاض ولی شاہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ جو سڑکیں ہمارے ادارے کے پاس ہیں ان کو ہر وقت ٹریفک کیلئے کھلا رکھیں اور عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ یہی وجہ ہے کہ محدود وسائیل کے باوجود محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ضلع بھر میں ان تمام سڑکوں سے برف ہٹارہی ہے جو ٹریفک کیلئے بند ہوئے ہیں یا ان پر چلنا مشکل ہے۔

    دروش کنسٹرکشن کمپنی کے ڈائریکٹر صوبیدار ریٹائرڈ حیدر علی شاہ نے کہا کہ جیسا ہی ہمیں ہدایت ملی کہ ان سڑکوں کو صاف کروانا ہے تو ہماری مشنری حرکت میں آگئی اور ہم نے وادی رمبور، وادی بمبوریت، وادی بریر، وادی سویر، ارسون، جنجیریت کوہ، مڈگلشٹ،دروش کے اندرونی سڑکوں،چترال مغربی سڑک،بیوڑی،ارندو،ہسپتال روڈ،پرانا بازار، مغلاندہ اور گورنر کاٹیج روڈ پر بلیڈ والا ٹریکٹر لگاکر ان سڑکوں سے برف ہٹارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم معیاری کام کرکے عوام کو سہولت فراہم کریں اور ان کی مشکلات میں کمی لاسکیں۔

    وادی کیلاش سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی کارکن اور خواتین قاضی شاہی گل کیلاش نے کہا کہ بر ف باری کی وجہ سے ہمیں نہایت مشکلات کا سامنا تھا اور ہم اپنے مریضوں کو بھی ہسپتال نہیں پہنچا سکتے تھے تاہم محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے ٹریکٹر کے بلیڈ کے ذریعے ان سڑکوں سے برف ہٹا کر اسے صاف کردیا انہوں نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور اس کے متعلقہ ٹھیکدار کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے فوری طور پر کام شروع کرکے ان سڑکوں کو صاف کیا۔

    وادی کیلاش بمبوریت کے رہائیشی ضیاء القاسم نے بتایا کہ برف باری کی وجہ سے ہماری سڑک بہت خراب تھی اب اسے سی اینڈ ڈبلیو والوں نے کھولا ہم وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری سڑک کو کشادہ کرکے اسے جلد تعمیر کریں۔شاہ فیصل بھی وادی کیلاش بمبوریت کا رہنے والا ہے انہوں نے بھی محکمہ کے ساتھ ساتھ تعمیراتی کمپنی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ اس وادی کی سڑک کو کھول دیا۔سکینہ کیلاش نے بتایا کہ پہلے سڑک بہت خراب تھی اب اسے کھول کر ہمارا مسئلہ کسی حد تک حل ہوا مگر پھر بھی ہم وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سڑک کو جلد سے جلد تعمیر کریں اور اسے کشادہ بھی کریں ابھی سڑک بہت تنگ ہے ہمیں اس پر آنے جانے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    صدام حسین بھی برون وادی کیلاش کا رہنے والا ہے جو دکاندار ہے اس کے مطابق سڑک بند ہونے کی وجہ سے ہم اپنے دکان کیلئے سامان نہیں لاسکتے تھے اور ہسپتال جانے میں بھی بہت مشکلات کا سامنا تھا۔شیر مست نے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سڑک بہت حراب تھا مگر اس پر کام بند ہونے سے ہم مایوس ہوچکے ہیں۔رقیہ کیلاش جو ایک سکول کی طالبہ ہے ان کا کہنا تھا کہ برف باری کی وجہ سے سڑک بند ہوا تھا ہمیں سبق پڑھنے کیلئے آنے جانے میں بہت مشکلات کا سامنا تھا۔ کرینا بھی کیلاش کی رہنے والی ہے ان کا کہنا ہے کہ شدید برف باری کی وجہ سے ہمیں سبق پڑھنے کیلئے بھی نہیں جاسکتے تھے اور اب راستہ کھل گیا جس سے ہمیں آسانی ہوگئی۔

    کراچی سے ایک خاتون سیاح ڈاکٹر سعدیہ خلیل پہلی مرتبہ چترال آئی ہوئی ہے اور وہ وادی کیلاش جارہی تھی ان کا کہنا ہے کہ مجھے یہ خوبصورت نظارے اور برف پوش پہاڑ اور وادی دیکھ کر بہت مزہ آیا اور سڑک کھلنے کی وجہ سے سیاحوں کو بھی سہولت ہے تاہم ان سڑکوں پر مزید توجہ کی ضرورت ہے تاکہ سیاحوں کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

  • اوکاڑہ  : نااہل ، بے حس حکومت نے عوام کی رہی سہی کمر توڑ کے رکھ دی -مہر عبدالستار

    اوکاڑہ : نااہل ، بے حس حکومت نے عوام کی رہی سہی کمر توڑ کے رکھ دی -مہر عبدالستار

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ پی پی 186مہر عبدالستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35روپے اضافے کو مسترد کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35روپے فی لیٹر اضافہ جو ہماری تاریخ کا سب سے بڑا یکمشت اضافہ کے ساتھ قوم نے امپورٹڈ سرکار کی بیرونی آقاؤں کی غلامی کی قیمت ادا کرنا شروع کردی ہے،نااہل اور بے حس حکومت نے عوام کی رہی سہی کمر توڑ کے رکھ دی ہے،انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ سرکار پاکستان کو کس طرف لے جارہے ہیں پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں مہنگائی حد سے زیادہ بڑھتی جا رہی ہے روزانہ کا سفر کرنا اب ہر کسی کے بس کی بات نہیں رہی،مہنگائی کا شور مچا کر حکومت میں آنے والوں نے عوام پر مہنگائی بم گرا دیا،مہنگائی مکاؤ مارچ کرنے والے بتائیں اب اس بم کا کیا کرنا ہے؟امپورٹڈ سرکار نے غریب عوام کو کچل ڈالا ہے ملک مزید مہنگائی کا متحمل نہیں ہوسکتا اس وقت ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل جلد از جلد انتخابات سے ہی ممکن ہے۔

  • ننکانہ : چائلڈلیبر کےخاتمے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے-محمد حنیف

    ننکانہ : چائلڈلیبر کےخاتمے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے-محمد حنیف

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)چائلڈلیبر ایکٹ کی خلاف ورزی اور رائج کردہ مزدوری نہ دینے والوں کے خلاف متعلقہ محکمے یکجاہوکر کاروائیاں کریں،چائلڈلیبر کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل کوبروئے کارلایا جائے،پوری تنخواہ کی وصولی ورکرز کا حق ہے،رائج کردہ تنخواہوں پر سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل ننکانہ صاحب محمد حنیف نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز مسعود بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی کارڈز ذولفقار علی،محکمہ لیبر،بھٹہ خشت مالکان ودیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس میں جبری مشقت، چائلڈ لیبر،سوشل سیکورٹی کارڈ، بھٹوں کی رجسٹریشن اور بھٹہ مزدوروں کی اجرت جیسے معاملات زیر غور آئے۔ اس موقع پر محکمہ لیبرکی جانب سے ضلع بھر میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کی گئی کارروائیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ ماہ جنوری کے دوران چائلڈلیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنےوالوں اور کم مزدوری دینے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدداینٹوں کے بھٹوں سمیت دوکانوں پر انسپکشن کی گئی جس کے دوران کم مزدوری دینے والے کاروباری حضرات کے چالان عدالت کو بھجوادیے گئے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حنیف نے اس موقع پرمحکمہ لیبر کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر سے چائلڈ لیبر کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کریں اور اس حوالے سے متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف فوری ایکشن لیں تاکہ بھٹہ مزدوروں کو حکومت کی طرف سے رائج کردہ مزدوری کی ادائیگی کوہر قیمت پر یقینی بنایا جاسکے