ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر،جواد اکبر) پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ،ظالم حکمرانوں نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ، ملک کو پیرس بنانے اور روٹی ، کپڑا ، مکان دینے کا جھانسا دیکر لوگوں کو آٹے کی لائن میں لگا دیا ، حالیہ خودساختہ مہنگائی کرکے سیلاب متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا ، پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی ، یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے سردار احمد علی خان دریشک نے پی ٹی آئی کے رہنما سردار شریف خان لغاری کی صاحبزادی کی شادی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ تین سو ارب کے نئے ٹیکسز بجلی ، گیس ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث تشویش حکومت آئی ایم ایف کے ایما پر ملک میں مہنگائی ،بے روزگاری کا طوفان لا رہی ہے اس موقع پر سابق وفاقی وزیرمحترمہ زرتاج گل ، سابق صوبائی وزیر سردار محسن خان لغاری ، خلیل لغاری ، محمد نعیم قریشی ، عامر عبد اللہ مستوئی ، خواجہ غلام فرید کوریجہ ، محمد انجم دریجہ، ڈی ایس پی ٹریفک محمدبخت نصر ، رقیہ رمضان ایڈووکیٹ ، ایاز شاہ ، خرم اسحاق مستوئی ،چیئر مین مارکیٹ کمیٹی ملک رفیق اعوان ،سی او کارپوریشن جواد الحسن گوندل ، ایس ای واپڈا ممتاز علی خان سولنگھی ، سردار ارسلان خان دریشک ، ڈپٹی ڈائریکٹر پروٹیکٹر امیگریشن کامران اڈیال ، ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ ، سابق میئر شاہد حمید خان چانڈیہ ، سردار عاطف خان دریشک ، سردار شفقت علی خان دریشک کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ عزیزو اقارب نے شرکت کی
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ڈیرہ غازیخان: پی ایم اے ڈاکٹرز کمیونٹی کی نمائندہ جماعت ہے – ڈاکٹر سعد اللہ ملک
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نامہ نگار،شہزادخان)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر کمیونٹی کی نمائندہ جماعت ہے ،فلڈ ہو یا کرونا وائرس ڈاکٹر کمیونٹی نے فرنٹ لائن پر کام کیا ہے ،کرونا وائرس آفات میں ڈاکٹرز نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دن رات مریضوں کا علاج معالجہ کیا اور کرونا وائرس کو شکست دی ، خیبر پختونخواں سے روجھان تک سیلاب متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس لگا کر لاکھوں مریضوں کا علاج معالجہ کیا اور ادوایات فری تقسیم کیں ، عوام کو بہتر علاج معالجہ کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں یہ بات پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سعد اللہ ملک نے حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر پرنسپل غازیخان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ میں پاکستان کا پہلا ماڈولر آپریشن تھیٹر چند روز میں فعال ہو جا ئے گا جس میں جدید ترین مشینری نصب کی گئی ہے ڈاکٹر زاور نرسسز کی کمی کو بھی پورا کیا جا رہا ہے ، پناہ گاہ جس میں مریضوں کے لواحقین کے رہنے کے لیے 200افراد رہائش رکھ سکتے ہیں جنہیں کھانافری مہیا کیا جا رہا ہے ،مدر اینڈ چائلڈ اور ایمرجنسی بلاک کی بلڈنگ کا کام تیزی سے جاری ہے اس کے قیام سے دور دراز اور شہریوں کو سہولیات میسر آئیں گی ،ڈیرہ غازیخان میں فتح خان کارڈیالوجی ہسپتال اپنی طرز کا جدید ترین مشینری پر مشتمل ہسپتال تعمیرات کے آخری مراحل میں ہے جو آئندہ چند ماہ میں مریضوں کے لیے کھول دیاجا ئے گا،تقریب میں سینئرڈاکٹر محمد یوسف نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد انجم بلوچ نے کہا کہ آئی ہسپتال کے لیے وقف کی گئی اراضی کو واگزار کراکر فوری طور پر اس پر ہسپتال کی تعمیر ات کا کام شروع کیا جا ئے، اس تقریب سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ملتان ڈاکٹر مسعود الرﺅف ہیراج ،سابق صدرڈاکٹر شکیل لغاری، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد آصف گورمانی ، ڈاکٹر عرفان اللہ ملک ، ڈاکٹر حسنین ارشاد نوحی ،ڈاکٹر عاصم بھٹی،ڈاکٹر کیپٹن اشرف نے خطاب کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ عبد الکریم رمدانی ،شاہد مسعود قیصرانی ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر طاہر فرید ترک ،ڈاکٹر گل محمد شمسی ، ڈاکٹر عبد الرحمن چانڈیہ ، ڈاکٹر شہزاد آغا ، ڈاکٹر غلام یٰسین ، ڈاکٹر راشد قریشی ، ڈاکٹر عبد الرحمن عامر قیصرانی ، ڈاکٹر حبیب اللہ شاہ ، ڈاکٹر سیف اللہ پنوار ، ڈاکٹر ابرار سیکھانی ، ڈاکٹر مجید اللہ شاہ ، ڈاکٹر موسیٰ کلیم، ڈاکٹر نصرت جاوید، ڈاکٹر یاسر بھٹی ، ڈاکٹر امجد علی کھتران ، ڈاکٹر قاضی سلامت اللہ ، ڈاکٹر اکبر علی صدیقی، ڈاکٹر ناطق حیات غلیزئی اور ڈاکٹر نوید ملغانی کے علاوہ کثیر تعداد میں ڈاکٹر ز کمیونٹی نے شرکت کی ۔
-

مصطفیٰ آبادللیانی: جگہ جگہ غیر قانونی رکشہ سٹینڈز ،شہریوں کی زندگی اجیرن
مصطفیٰ آبادللیانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمد حسین)جگہ جگہ غیر قانونی رکشہ سٹینڈز ،شہریوں کی زندگی اجیرن،پولیس غائب
تفصیل کے مطابق مصطفیٰ آبادللیانی میں جگہ جگہ غیر قانونی رکشہ سٹینڈز بن گئے ،ان غیرقانونی رکشہ اسٹینڈز نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے ،
ٹریفک پولیس اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے ادارے منظرسے غائب ہیں ، پرچی مافیاء عرصہ دراز سے مصطفی آباد کے مین فیروز پور روڑ پر ناجائز قبضہ جمائے ہوئے ہے،ان غیرقانونی رکشہ سٹینڈز کی وجہ سے ٹریفک جام ہونے کے ساتھ ساتھ روڑ پر حادثات بھی معمول بن چکے ہیں،ان پرچی مافیاء کے غیرقانونی رکشہ سٹینڈز کی وجہ سے کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں ،عوامی وسماجی حلقوں نے قبضہ مافیاء کے خلاف ایکشن لیکر غیر قانونی رکشہ سٹینڈز ختم کرنے کا حکام بالا سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے.
-

ٹھٹھہ : بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا – منظورخشک
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا – منظورخشک
تفصیل کے مطابق رئیس منظور احمد خشک مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر نے خشک ہاؤس ٹھٹھہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا کے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے روزانہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے تمام اشیاء کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں ،جبکہ مزدور کی دیہاڑی 500 اور اخراجات ڈبل ہونے کی وجہ سے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھیناجا چکا ہے، اس موقع پر ناتھو کنبھار سٹی صدر مسلم لیگ ن نے کہا مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام پریشانی میں مبتلا ہے ،حکومت کو عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے مہنگائی پر کنٹرول کرنا چاہئے تاکہ عام آدمی اور مزدور کے بچے بھی دو وقت کی روٹی کھا سکیں- -

ڈیرہ غازی خان : کمشنرڈاکٹر ناصر محمود بشیر کو بارڈر ملٹری پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی
ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کو بارڈر ملٹری پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی
تفصیل کے مطابق کمشنرڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناصر محمود کو اپنے آفس پہنچنے پر بارڈر ملٹری پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی پیش کی۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار ،ایڈیشنل کمشنر کوارڈیشن خالد منظور،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اسد چانڈیہ اور دیگر افسران گارڈ آف آنر کے موقع پر موجود تھے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود کو باقاعدہ خوش آمدید کہا گیا۔کمشنر نے کہا کہ سرکاری دفاتر کے دروازے اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلے رہیں گے۔عوامی مسائل کا بروقت حل اولین ترجیح ہوگی -

اوکاڑہ :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کے اعلان کیساتھ ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی بڑا اضافہ
اوکاڑہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی بڑا اضافہ ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کے اعلان کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی اپنی آستینیں چڑھا لیں، کرایوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔اس حوالے سے پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد لاہور سے کراچی کے کرائے میں بھی 600 روپےاضافہ کیا گیا ہے۔فیڈریشن ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سے پشاور اور صادق آباد جانے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی 200روپے کا اضافہ ہوگا ذرائع کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مجموعی طور پر فی کس 500 روپے تک کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔لاہور سے راولپنڈی تک کرایہ 2200 سے بڑھا کر 2450 روپے،لاہور سے پشاور 2500 روپے سے بڑھا کر 3000روپے اور لاہور سے فیصل آباد کرایہ 980 روپے سے بڑھا کر 1130 روپے کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ لاہور سے سرگودھا کرایوں میں 1050 روسے بڑھا کر 1200 روپے، لاہور سے سیالکوٹ کرایہ ایک سو روپے اضافے کے بعد900 روپے، لاہور سے بہاولپور کرایہ 2200 سے بڑھا کر 2400 روپے کر دیا گیا۔لاہور سے ملتان کرایہ1990 روپے سے2090 روپے، لاہور سے تونسہ کرایہ 2100 روپے سے بڑھا کر 2400روپے، لاہور سے کراچی کا کرایہ 6700 روپے سے 7100 روپے کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور سے حیدر آباد کا کرایہ 6500 روپے سے 7000 روپے، لاہور سے مری کا کرایہ 2450سے 2700 روپے کیا گیا ہے۔اس حوالے سے مسافروں نے اپنے غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں بہت بڑا اضافہ کیا گیا ہے، غریب آدمی اتنے زیادہ پیسے کیسے دے سکتا ہے؟ حکومت اور ٹرانسپورٹرز کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیے۔
دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافہ کرنا مجبوری ہے، اگر کرایوں میں اضافہ نہ کرتے تو گاڑیاں بند کرنی پڑتیں۔پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت نئے کرایہ ناموں کا اطلاق اے سی اور نان اے دونوں اقسام کی بسوں پر ہو گا۔
ترجمان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ نئے کرایہ ناموں کا اطلاق آج شب 12 بجے سے کیا جائے گا اور ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ اگر کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی کی گئی تو گاڑیاں کھڑی کردیں گے۔ -

ٹھٹھہ : موبائل فون کمپنی کے ٹاور کیلئے لگا بجلی کا ٹرانسفارمر چوری
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی )موبائل فون کمپنی کے ٹاور کیلئے لگا بجلی کا ٹرانسفارمر چوری
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ حیدرآباد قومی شاہراہ پر رات دیر گئے چلیا کے قریب ہالار چڑھائی مین قومی شاہراہ پر ٹیلی نار کمیونیکیشن کمپنی کے موبائل ٹاور پر لگا ہوا ٹرانسفارمر نامعلوم چور لے اڑے جس کے سبب چلیا، ہیلایا، کینجھر جھیل، علی بحر، جھرک، سونڈا سمیت دیگر مختلف علاقوں میں ٹیلی نار کی سروس بھی بند ہوگئی ہے واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی اسی ٹاور سے بیک اپ بیٹریاں اور دیگر سامان وغیرہ بھی چوری ہوگیا تھا جسکی رپورٹ بھی مقامی تھانے میں درج کرائی گئی تھی مگر تاحال نہ تو چوری شدہ سامان یا چوروں کاکوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ -

ٹھٹھہ : سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری
ٹھٹہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں سماجی تنظیم کی جانب سے بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے متاثرین میں مدد کا عمل جاری ہے اس سلسلے میں وی ایمپاور فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن میڈم ثمینہ حیدر کی جانب سے ٹھٹھہ کے دورے کے دوران تنظیم کی طرف سے مختلف دیہاتوں میں عوام کو پینے کا صاف پانی مہیاء کرنے کے لئے لگائے گئے نلکوں کا افتتاح کیا گیا جس کے بعد بارشوں اور سیلاب سے متاثرین میں سردی سے بچاؤ کے لئے کمبل، رضائیاں، گرم کپڑے اور دیگر اشیاء ضروریہ کی تقسیم کی گئیں اس موقعہ پر وی ایمپاور فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن میڈم ثمینہ حیدر نے کہا کہ ہم خدمت خلق کو عبادت سمجھتے ہوئے نکلے ہیں انشاء اللّٰہ تعالیٰ آئندہ بھی ٹھٹھہ کے اندر مختلف فلاحی کاموں میں اضافہ کرکے مستحقین کو ریلیف مہیاء کرینگے اس کام کو پورے صوبے تک بڑھائیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد غریب لوگوں کی مدد کرکے انکو ریلیف فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا اس سے قبل بھی ہم نے بڑی تعداد میں برسات متاثرین کی مدد کی ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا اس موقع پر سماجی رہنماء سید جاوید شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ -

ٹھٹھہ : مچھلی کا شکاری اپنے لگائے جال میں پھنس کر جاں بحق
ٹھٹہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی )مچھلی کاشکاری اپنے لگائے جال میں پھنس کر جاں بحق
تفصیل کے مطابق گھارو میربحر محلہ کا رہائشی مچھلی کے شکار کے دوران جان کی بازی ہار گیا متوفی کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ گھارو شہر میر بحر محلہ کا رہائشی جمن ولد علی محمد ملاح گزشتہ رات گھر سے مچھلی کا شکار کرنے کا کہہ کر گیا تھا تاہم واپس گھر نہ پہنچنے پر اسکے ورثاء نے تلاش شروع کردی تو متوفی کی نعش ایک کھڑے ہوئے پانی کے تالاب سے ملی، ورثاء کے مطابق متوفی اکثر اسی تالاب پر مچھلی کا شکار کرنے کے لئے جایا کرتا تھا اور گزشتہ روز بھی اسی ہی تالاب پر وہ مچھلی پکڑنے گیا تھا جو مچھلیوں کے لئے بچھائے گئے جال میں خود ہی پھنس کر جان کی بازی ہار گیا اور ورثاء کے کہنے کے مطابق متوفی کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے یہ ایک حادثہ تھا۔ -

ٹھٹھہ : گوٹھ خان جاکھرو آگ لگنے سے گھر راکھ میں تبدیل
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی )گوٹھ خان جاکھرو آگ لگنے سے گھر راکھ میں تبدیل
تفصیل کے ٹھٹھہ کے علاقہ چھتو چنڈ کے ساتھ گوٹھ خان جاکھرو میں آگ لگنے سے علی حسن جاکھرو اور غلام رسول جاکھروکے گھر جل کر خاک ہو گۓ گوٹھ کے رہائشیوں نے بتا یا آگ لگنے کے دوران مرد حضرات گھر میں موجود نہیں تھےاس وجہ سے عورتوں نے اپنی مدد آپ آگ بجانے کی کوشش کی،آگ لگنے سےایک بچی کا چہرا جھلس گیا جبکہ گھروں میں رکھا ہوا اناج، بستر ،کھاد، خوراک، سونے کے زیورات اور نقدی جل کرراکھ ہو گۓ متاثرین نے ڈی سی ٹھٹھہ سمیت اعلیٰ حکام سے مالی مالی مدد کامطالبہ کیا ہے۔
