Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • چترال میں تحریک تحفظ چترالی کے کال پر سول سوسائٹی کا احتجاجی جلسہ

    چترال میں تحریک تحفظ چترالی کے کال پر سول سوسائٹی کا احتجاجی جلسہ

    چترال(باغی ٹی وی ) تحریک تحفظ چترالی کے کال پر سول سوسائٹی کے اراکین اور مختلف سیاسی و مذہبی پارٹیوں کے رہنماؤں نے لوئیر دیر میں چترالی خاتون کا افغان مہاجر کے ہاتھوں بے دردی سے قتل کے خلاف احتجاجی جلسہ ہوا جس میں اعلےٰ عدلیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ اس درندہ صفت افغان مہاجر کو کڑی سزا دلوادے تاکہ آئندہ کوئی اور حوا کی بیٹی کے ساتھ ایسا بربریت کا سلوک نہ کرے تفصیل گل حماد فاروقی کے اس رپورٹ میں

  • سینئر صحافی تیار ہے

    سینئر صحافی تیار ہے

    سینئر صحافی تیار ہے

    تحریر : احسان اللہ ایاز نامہ نگار باغی ٹی وی ننکانہ صاحب
    یہ تقریباََ 2 سال قبل یعنی 2021 کی بات ہے کہ میں عام روٹین میں فیس بک دیکھ رہا تھا تو اسی دوران ایک تحریر پڑھنے کو ملی اس تحریر کو جس نے بھی تحریر کیا دل کو لگی ،اس تحریر میں پاکستان میں صحافت کے معیار کے بارے میں بڑے خوبصورت اور مدلل اندازمیں بات کی گئی تھی ،اس تحریر کے رائٹر کا نام کہیں بھی نہیں لکھاتھا نیچے صرف اتنا لکھا تھا "کاپی شدہ ” وہی تحریر بغیر کسی تبدیلی کے نذرقارئین ہے
    پاکستان میں صحافی بننے کیلئے صرف کیمرہ والا موبائل فون ہونا چاہئے۔ لیکن اگر آپ سعودی شہری ہیں، صحافی بننا چاہتے ہیں تو آپ کو انتہائی سخت مراحل سے گزرنا ہوگا،سب سے پہلے آپ کی صحافت میں تعلیمی ڈگری درکار اور چیک ہوگی ، اس کے بعد آپ کی فصاحت، بلاغت، کتابت، اِملاء، کے ساتھ ساتھ وطن سے محبت کا معیار تک چیک کیا جاتا ہے کہ آیا یہ شخص وطن دشمن ایجنسیوں کا ایجنٹ تو نہیں ہےپھر سعودی وزارتِ اطلاعات و نشریات آپ کا تمام ڈیَٹا، ہاتھ پاوں کے فنگر پرنٹ لےکرکمپیوٹرائزڈ کارڈ جاری کرتا ہےاتنے طویل صبر آزما مراحل کے بعد سعودی حکومت آپ کو اپنے متعلقہ اخبار / چَینل کے ساتھ کام کرنے کی باقاعدہ اجازت دے دیتی ہے۔اگر آپ امریکی شہری ہیں اور صحافی بننا چاہتے ہیں تو امریکی حکومت کو جرنلزم میں ماسٹر ڈگری یا اس کے مساوی ڈگری پیش کرنا ہوگی، پھر اس کے بعد مختلف قسم کے تحریری امتحانات کے بعد آپ کو گورنمنٹ آف امریکہ کارڈ جاری کرتی ہے۔جس میں سٹیٹ سے وفاداری کا حلف نامہ بھی شامل ہوتا ہے۔ اگر آپ سکینڈے نیون کنٹریز (ناروے، سویڈن، ڈنمارک) کے شہری ہیں اور صحافی بننا چاہتے تو آپ کو سب سے پہلے صحافت میں 70% مارکس کے ساتھ شعبہ صحافت کی ماسٹر ڈگری وزارت اطلاعات کو دکھانی ہوگی، وزارت اطلاعات جانچ پڑتال کے بعد آپ کو کسی بھی اخبار چینل کا رپورٹر بننے سے پہلے 180 دن کے تربیتی کورس پہ بھیجتی ہے جس کا خرچہ کورس کرنے والا خود اٹھاتا ہےاور ہمارے پیارے ملک پاکستان میں آپ کے پاس صحافتی ڈگری نہ بھی ہو، حتی کہ آپ اَن پڑھ ہیں، پھر بھی صحافی بننا چاہتے ہیں، تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے
    آپ کے پاس ایک اچھا سا موبائل فون کیمرہ والا ہونا چاہئے, اور کِسی بھی برسوں سے بند پمفلٹ ٹائپ دَو وَرقی اخبار کی نمائندگی جس کے لیے آپ کو دو فوٹو اور چند ہزار روپے ایڈیٹر کو بطور نذرانہ دینا ہونگے، اگلے روز آپ کا کارڈ بن کر آجائے گاجلد مشہور ہونے کے لئے قریبی دوستوں سے مبارکباد کی پینافلیکس بنوا کے چوک چوراہوں میں لگوا دیں
    تولوجناب ” سینئر صحافی” تیار ہے.

  • فائر فائٹر نے جہیز کیلئے بیوی کو ہی آگ لگا دی

    فائر فائٹر نے جہیز کیلئے بیوی کو ہی آگ لگا دی

    ممبئی (باغی ٹی وی )بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر ممبئی میں پیش آیا جہاں سابق فائر فائٹر نے جہیز کی مانگ پوری نہ کرنے پر اپنی بیوی کو آگ لگا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جھلس کر مرنے والی خاتون کی والدہ گیتا شرما نے عدالت میں بیان دیا کہ شادی کے وقت سابق فائر فائٹر لکھن نے جہیز کے نام پر ایک لاکھ بھارتی روپے کی مانگ رکھی تھی جو وہ نہیں دے سکتی تھیں۔گیتا شرما نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ لکھن کی جانب سے انکی بیٹی کو جمسانی اور ذہنی طور ہر ہراساں کیا جاتا تھا اور اکتوبر 2017 میں لکھن نے ان کی بیٹی پر تھنر ڈال کر آگ لگا دی تھی جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور 7000 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

  • ننکانہ : سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی نے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا ہے- اُم جَبران

    ننکانہ : سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی نے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا ہے- اُم جَبران

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (احسان اللہ ایاز کی رپورٹ)پورے ملک کی طرح آج ننکانہ صاحب میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ ویمن ونگ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا- جس میں طالبات و اساتذہ سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ -شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھار کھے تھے جن پر قرآن پاک کی گستاخی کرنے والوں کے خلاف اور حرمت قرآن کے حوالے سے تحریریں درج تھیں- اس موقع پر ضلع ننکانہ میں پاکستان مرکزی مسلم ویمن لیگ کی صدر ام جبران نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی نے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا ہے او آئی سی اور اقوام متحدہ و عالمی برادری سے کہا کہ سویڈن کے خلاف سختی سے پیش آئیں اور یہ واقعات انتہائی تشویشناک ہیں یورپی ممالک کو اس رجحان کو ختم کرنا چاہیے کیونکہ قرآن کریم اللہ کا کلام ہے اور ہر مسلمان اس الہامی کتاب کی دل و جان سے محبت کرتا ہے قرآن مجید کو جلانا آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ کھلی دہشتگردی ہے جس کی ہر فورم پر مذمت ہونی چاہیے ،بلکہ ایسے واقعات کو عملاً روکا جانا چاہیے پاکستان کی حکومت حرمت قرآن کے مسئلے پر دیگر مسلم ممالک کو ساتھ ملاکر قائدانہ کردار ادا کرے۔ پاکستان اسلامی ممالک کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اگر حکومت اس مسئلے میں کامیاب ہوگئی تو پوری قوم کو اپنے شانہ بشانہ پائیں گے-

    Protest by MML Women Wing

  • اوکاڑہ : چوراں نوں پَے گئے مور ،اب پولیس والے بھی ڈاکوؤں کے نشانے پر آ گئے

    اوکاڑہ : چوراں نوں پَے گئے مور ،اب پولیس والے بھی ڈاکوؤں کے نشانے پر آ گئے

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) پولیس والے بھی ڈاکوؤں سے غیر محفوظ ۔تھانہ صدر کی حدود قومی شاہرہ بائی پاس ڈکیتی کی واردات تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ڈسٹرکٹ جیل ساہیوال کا پولیس وارڈن کو لوٹ لیا۔ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے باوردی جیل وارڈن نمبر 432 محمد عباس کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا ۔وارڈن محمد عباس اپنی ڈیوٹی ختم کر کے موٹر سائیکل پر دیپالپور (اوکاڑہ) آ رہا تھا ۔ قومی شاہرہ بائی پاس کے قریب ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر وارڈن سے موٹر سائیکل پندرہ ہزار روپے نقدی موبائل فون چھین کر فرار۔پولیس تھانہ صدر اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی پولیس تھانہ صدر نے کارروائی کا آغاز کردیا۔

  • ڈیرہ غازیخان۔ قصبہ سوکڑ وقوعہ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

    ڈیرہ غازیخان۔ قصبہ سوکڑ وقوعہ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر)تونسہ کے قصبہ سوکڑ وقوعہ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔گزشتہ روز اسلحہ سے لیس ملزمان نے آتے ہی موضع سوکڑ میں اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں حارث نامی شخص جانبحق جبکہ 5/6 اشخاص زخمی ہو گئے تھے۔ملزمان جاتے جاتے رقم بھی ڈکیتی کر کے لے گئے۔ڈی پی او میاں محمد اکمل نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سپیشل ٹیم تشکیل دی۔ڈی ایس پی سرکل تونسہ ریحان الرسول کی سپرویژن میں سوکڑ وقوعہ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔علاقہ میں خوف وہراس پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں نپٹا جائے گا۔گرفتار کئے گئے ملزمان سے مزید تفیش کی جا رہی ہے۔

  • اوکاڑہ: دیپالپور  میں رائے ونڈ پولیس کو پرائیویٹ گاڑی پر جا کر چھاپہ مارنا مہنگا پڑ گیا

    اوکاڑہ: دیپالپور میں رائے ونڈ پولیس کو پرائیویٹ گاڑی پر جا کر چھاپہ مارنا مہنگا پڑ گیا

    اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )اوکاڑہ دیپالپور کے نواحی گاؤں سہتی میں رائے ونڈ پولیس کو پرائیویٹ گاڑی پر جا کر چھاپہ مارنا مہنگا پڑ گیا۔
    تفصیلات کے مطابق با اثر زمیندار کے ڈیرے میں موجود درجن بھر افراد نے پولیس شیر جوانوں کی خوب درگت بنائی وردیاں پھاڑ ڈالیں گاڑی کے ٹائر پنکچر اور شیشے توڑ ڈالے اسسٹنٹ سب انسپکٹر امیراعظم نے نعیم، شعیب، بلال اور نور احمد سپاہیوں کے ہمراہ سنگین دفعات کے ملزم کی گرفتاری کے لیے ڈیرے پر چھاپہ مارا تو اظہارالحق عرف سنی، جعفر، اعجاز اور وحید نامی ملزمان نے درجن بھر ساتھیوں کے ہمراہ ڈنڈوں اور سوٹوں سے پولیس پر دھاوا بول دیا تشدد کے بعد دوگھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے 15 پر اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے

  • حب :تھانہ صدر کی حدود اللہ والا ہوٹل کے عقب میں نشیئوں نے ڈیرہ جمالیا

    حب :تھانہ صدر کی حدود اللہ والا ہوٹل کے عقب میں نشیئوں نے ڈیرہ جمالیا

    حب،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالحکیم بلوچ)تھانہ صدر کی حدود اللہ والا ہوٹل کے عقب میں منشیات کے عادی افراد نے ڈیرہ جمالیا، ایس ایچ او صدر سمیت ایس ایس پی حب کی خاموش سمجھ سے بالاتر
    تفصیلات کے مطابق ذرائع کاکہناہے ہے کہ ایس ایچ او صدر بھتہ خوری میں مصروف ہے جبکہ نوجوان نسل تباہی کی جانب گامزن ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں میں تشویش کی لہر ڈوڑ گئی ہے م ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ایس ایچ او موصوف نے مبینہ بھتہ وصولی کیلئے مخصوص بیٹر رکھے ہیں ان بیٹرز میں سرفہرست زبیر نامی پولیس اہلکار ہے جو چھالیہ مافیاں،منشیات فروش،حب بائی پاس پر موجود قائم ڈیزل ڈپو،اور وائن اسٹور مالکان سے بھتہ وصول کرتا ہے ایس ایچ او صدر کو عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے موصوف صرف مال بنانے کیلئے صدر تھانے کے عوام پر مسلط کیا گیا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے آئی جی بلوچستان ڈی آئی جی قلات رینج سے اپیل و مطالبہ کیا ھے کہ کرپٹ و نا اہل ایس ایچ او کے خلاف نوٹس لیکر تحقیقات کرکے اس کے خلاف فی الفور محکمانہ کارروائی کی جائے

  • لسبیلہ : بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، حب میں شہر میں خواتین کی پریشانی کےپیش نظر مذید سینٹرکھولنے کا اعلان

    لسبیلہ : بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، حب میں شہر میں خواتین کی پریشانی کےپیش نظر مذید سینٹرکھولنے کا اعلان

    لسبیلہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالحکیم بلوچ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈائریکٹر کا حب میں شہر میں خواتین کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری نوٹس لے لیا ہے بہت جلد حب شہر میں مذید سینٹر کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
    تفصیلات کے مطابق حب کے شہر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا قست لینے والے خواتین کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے جی این این کے نمائندے نے لسبیلہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈائریکٹر کو نشاندہی کروائی کہ حب شہر میں خواتین اپنے قست لینے کیلئے سینٹر کم تعداد ہونے کی وجہ کافی خواتین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا خواتین کی لمبی قطاروں اور سارا دن پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس پر لسبیلہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر نے فوری نوٹس لیکر بہت جلد حب شہر کے تمام یونین کونسل میں مذید بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر کھولنے کی یقین دہانی کروائی جس پر عوامی حلقوں نے احسن اقدام سہراتے ہوئے خراج تحسین پیش کی ہے۔

  • حب : تھانیدار نے منشیات فروشوں،سمگلروں ،ایرانی ڈیزل سپلائی کرنے والے ٹینکروں سے وصولی کیلئے سکواڈ رکھ لیا

    حب : تھانیدار نے منشیات فروشوں،سمگلروں ،ایرانی ڈیزل سپلائی کرنے والے ٹینکروں سے وصولی کیلئے سکواڈ رکھ لیا

    لسبیلہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالحکیم بلوچ)حب ،تھانیدار نے منشیات فروشوں،سمگلروں ،ایرانی ڈیزل سپلائی کرنے والے ٹینکروں سے وصولی کیلئے سکواڈ رکھ لیا
    تفصیل کے مطابق صدر تھانہ حب کے ایس ایچ او شاہنواز مینگل نے چھالیہ، گٹکا، ماوا کے کارخانوں ایرانی ڈیزل کے ڈپوؤں سے ملنے والی رقوم جمع کرنے کے لیے تھانے کے تین اہلکاروں کو سرکاری ڈیوٹی سے چھٹی دیکر کرکےان کاایک الگ سکواڈ بنا دیا ہے ان میں سے ایک اہلکار کی ڈیوٹی چھالیہ کے اسمگلرز سے حساب لینے کی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ دوسیرے اہلکار کوحب بائی پاس پر بلوچستان سے سندھ پنجاب جانے والے خفیہ ڈیزل کے ٹینک رکھنے والے ٹرالرز سے بھتہ وصولی پر لگایا گیا ہے علاوہ ازیں تیسرے کو ہائیڈرنٹ ڈپوؤں، گٹکا ماوا کے کارخانوں سے رقوم جمع کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق ان میں سے دو اہلکاروں کی نگرانی میں دیگر پرائیویٹ افراد کو بھی ڈیلی ویجز پر رکھا گیا ہے ،ایس ایچ او شاہنواز مینگل جہاں جس تھانے میں رہے وہ ان مذکورہ اہلکاروں کو اصل ڈیوٹی سے ہٹا کر رشوت وصولی پر لگادیتاہے ، یہ سلسلہ بدستور جاری ہے، کئی سالوں سے رشوت وصولی پر جدوجہد کرنے والے ایس ایچ او صدر اور اس کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں رقوم جمع کرنے والے اہلکاروں کو تاریخی اسناد سے نوازا جائے تاکہ پولیس ڈپارٹمنٹ اور بالخصوص ایس ایس پی ضلع حب کا بھی نام روشن ہوسکے۔