گوجرخان باغی ٹی وی( شیخ ساجد قیوم ) ھفتہ کے روز گوجرخان پولیس سرکل میں قتل وخودکشی کے 3مختلیف واقعات رونما ہوئے تھانہ مندرہ کے علاقہ چربیاں میں نویں جماعت کے پندرہ سالہ نوجوان راجہ دانیال فاروق کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ تھانہ مندرہ ھی کے علاقہ چہاری میں کار سے ایک ایک شخص کی نعش ملی ھے جبکہ تھانہ جاتلی کے علاقہ بھنگالی میں ایک 25سالہ نوجوان نے زھریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

گندم کی فصل اور یوریا کی بلیک مارکیٹنگ
تحریر ۔ملک ظفر اقبال ۔
کسانوں کو اس وقت کھاد کی ضرورت ہے اور کھادوں میں سے یوریا کھاد اس وقت گندم کی فصل کو اشد ضروری ہے مگر کسان جو اس ملک کی معاشی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے وہ بے بس اور خوار ہوتا ہوا نظر آتا ہے کیونکہ کسانوں کو فصل کی کٹائی پر جو وہ سارا سال محنت کرتا ہے وہ معاوضہ نہیں ملتا جس کا وہ حق دار ہے ۔
اس وقت ضلع اوکاڑہ میں یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے اور سرکاری سطح پر اس کی کوئی روک تھام نہیں ۔سب اچھا کی رپورٹ احکام بالا کو دی جاتی ہے کسانوں کو یوریا کھاد کی عدم دستیابی کی وجہ تشویش لاحق ہے کیونکہ ان کے بچوں کی روزی روٹی کا زیادہ تر انحصار گندم کی فصل پر ہوتا ہے اور اگر اس وقت فصل کو کھاد نہ دی گئی تو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
ضلع اوکاڑہ کی انتظامیہ کو چاہئیے کہ فی الفور اس کا ہنگامی بنیادوں پر متبادل راستہ نکالیں ورنہ گندم کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ظاہر ہورہا ہے ۔
محکمہ زراعت کی ملی بھگت سے اوکاڑہ میں کھاد مجموعی طور پر بلیک میں فروخت ہورہی ہے اور کوئی کاروائی عملی طور پر نظر نہیں آ رہی ۔جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہوکہ کسانوں کو کھاد کی عدم دستیابی کی وجہ سے سرکاری سطح پر کھاد کو کسانوں تک پہنچانے میں کوئی عملی قدم اٹھانے کی کوشش کی گئی ہو۔
عوامی حلقوں خصوصاً ملگدا چوک اور گردونواح کے ہزاروں کسان پریشان ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس مسلئہ پر توجہ دینے کی ضرورت بلکہ زرعی ایمرجنسی نافذ کردینی چاہیے تاکہ ٹاؤٹ مافیا سے چھٹکارا حاصل ہو سکے ۔
گندم کی فصل کو یوریا کھاد پہلے پانی کے ساتھ دینا انتہائی ضروری ہے ۔
یوریا کھاد سرکاری 2250 کی بجائے 3500/4000 میں فروخت ہورہی ہے اور محکمہ زراعت اس مافیا کی سربراہی کرتا ہوا محسوس ہوتا ہے ۔عوامی حلقوں نے ڈی سی او اوکاڑہ اور کمشنر ساہیوال سے نوٹس لینے کی درخواست کی ہے

-

ٹھٹھہ :مریم کے بعد نواز شریف بھی جلد پاکستان آئے گا-منظور خشک-منظور خشک
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)مریم نواز کے بعد نواز شریف بھی جلد پاکستان آئے گا- منظور خشک
تفصیل کے مطابق رئیس منظور احمد خشک مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا کے آج میں بہت خوش ہوں میڈم مریم نواز پاکستاني پہنچ گئی ہے انشا اللہ ہماراقائد میاں نواز شریف بھی جلد پاکستان آئیگا،پاکستان کا سچا لیڈر نواز شریف ہے پاکستان جس مشکل حالات سے گذر رہا ہے، پاکستانکو ان مشکلات سے نواز شریف ہی نکالے گا ، انشااللہ نواز شریف جلد پاکستان آۓ گا اس موقع پر سٹی صدر ناتھو کنبھار اوردیگر کارکنان بھی موجود تھے.- -

ٹھٹھہ : قرآن پاک ہر مسلمان کی ایمانی درس دینے والی کتاب ہے-علامہ شبیہ الرضا زیدی
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) قرآن پاک ہر مسلمان کی ایمانی درس دینے والی کتاب ہے-علامہ شبیہ الرضا زیدی
تفصیل کے مطابق قرآن پاک کی بیحرمتی کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے ایسا عمل کرنے والوں کو عبرت ناک سزا ملنی چاہئے قرآن پاک ہر مسلمان کی ایمانی درس دینے والی کتاب ہے۔ جامعہ مسجد صاحب الزمان مکلی کے خطیب علامہ شبیہ الرضا زیدی نے کہا ہے کہ قرآن پاک انسانیت کی تعلیمات اخوت کا درس اور آفاقی کتاب ہے جس میں بغیر رنگ و نسل قوم قبیلہ امیر غریب ہر طرح کے امتیازات سے بالاتر ہے قرآن پاک کی توہین کسی بھی صورتحال میں قابل قبول نہیں اس اشتعال انگیز اور قبیح حرکت سے دنیا بھر میں بسنے والے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں انکا مزید کہنا تھا قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والے گستاخوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ان کو عبرتناک سزائیں دی جائیں انہوں نے مزید کہا کہ جب مسجد مدرسوں اور امام بارگاہوں پر خودکش حملہ کرتے ہیں اور وہاں رکھے ہوئے قرآن پاک بھی اس عمل میں آکر جل جاتے ہیں یہ عمل انسان سوز عمل ہے اس کی شدید الفاظوں میں مذمت کرتے ہیں۔ -

چترالی خاتون لوئیر دیر میں بے دردی سے قتل،احتجاجی مظاہرہ،قاتل افغان مہاجر کو سخت سزا کا مطالبہ
چترالی خاتون کا لوئیر دیر میں بے دردی سے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ قاتل جو افغان مہاجر ہے اسے کڑی سزادینے کا مطالبہ
چترال،باغی ٹی وی(گل حماد فاروقی) تحریک تحفظ چترالی کے زیر اہتمام چترال میں ایک احتجاجی جلسہ ہوا جس کی صدارت الحاج عید الحسین نے کی۔ یہ جلسہ ایک چترالی خاتون کی لوئیر دیر میں کلہاڑی کی پے در پے وار کرکے بے دردی سے قتل کے خلاف احتجاج کے طور پر منعقد کرایا گیا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ چترال سے تعلق رکھنے والی ایک بیٹی یاسمین جو لوئیر دیر میں شاہ زرین سے اس کی شادی ہوئی تھی۔گزشتہ دنوں بچوں کی معمولی تکرار پر ایک افغان مہاجر خان بہادر ولد نواب خان سکنہ رباط نے اس خاتون پر کلہاڑی کی وارکرکے اسے نہایت بے دردی سے قتل کیا ہے۔ مقررین نے کہا کہ اس خاتون کے چھوٹے چھوٹے بچے یتیم ہو گئے۔ اس خاتون کی لاش کو لیکر علاقے کے لوگوں نے سڑک پر رکھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور اس ظلم اور بربریت کے خلاف آواز اٹھائی۔انہوں نے کہا کہ تھانہ رباط پولیس نے ملزم خان بہادر کے خلاف زیر دفعہ 324 پرچہ کاٹ کر رپورٹ درج کی ہے۔ مسماۃ یاسمین کو زحمی حالت میں ہسپتال لے جاکر داخل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئی۔اطلاعات کے مطابق رباط پولیس نے ملزم خان بہادر افغان مہاجر کو گرفتار کیا ہے۔

جلسہ میں نصیر اللہ نے اسٹیج سیکرٹری کی فرائض انجام دئے۔ جلسہ سے تاجر یونین کے سابق صدر شبیر احمد، شریف حسین،نعیم انجم صدر تحریک تحفظ حقوق چترال،الحاج عیدالحسین صدر عوامی نیشنل پارٹی چترال،صفت ذرین رہنماء مسلم لیگ ن،مولانا اسرار الدین الہلال، نوراحمد، سول سوسائٹی کے اراکین نے بھی اظہار خیال کیا۔ انہوں نے رباط پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ اس درندہ صفت قاتل کو کڑی سزا دی جائے تاکہ دوسروں کیلئے نشان عبرت بنے۔ اس موقع پر بعض سیاسی رہنماؤں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ جس طرح نقیب اللہ محسود کے قتل کیس میں کراچی کا ایس ایس پی راؤ انور اپنے ساتھیوں سمیت بری ہوا کہیں اس ملزم کے ساتھ بھی ایسا ہی نہ ہو کہ اسے بھی کھلی چھٹی نہ دی جائے ورنہ یہ درندہ صفت انسان دوسرے بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔

ہمارے نمائندے نے رباط میں مقتولہ کی دیور جبین حاجی سے فون پر بات کرکے واقعہ کی تفصیلات جاننے کی کوشش کی انہوں نے بتایا کہ مقتولہ کے بچے اپنی بکری ڈھونڈنے کیلئے قاتل کے گھر گئے جس پر وہ طیش میں آکر مارنے لگا۔ اس کو چھڑانے کیلئے مسماۃ یاسمین باہرنکلی تو اس پر بھی خان بہادر نے کلہاڑی کی پے درپے وارکرکے شدید زخمی کیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئی۔ اس سلسلے میں تھانہ رباط کے ایس ایچ او احسان سے بھی بات کرکے ان سے پوچھا گیا کہ FIR میں دفعہ 324 درج ہے جبکہ یہ قتل کا کیس ہے انہوں نے کہا کہ جب خاتون کی موت واقع ہوئی تو اس کے بعد ایف آئی آر میں دفعہ 302 کا بھی اضافہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ ملزم گرفتار ہے اورپولیس اس میں مزید تفتیش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رباط پولیس اپنی پوری کوشش کررہی ہے کہ ملزم کو عدالت کے ذریعے سزا دلوادے تاکہ کسی اور بے گناہ کے ساتھ ایسا ظلم نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ مقتولہ نے مرنے سے پہلے باقاعدہ بیان نزع دیا ہے جس میں انہوں نے اس ملزم کا نام لیا ہے اور بیان نزع قانونی طور پر نہایت محفوظ اور مضبوط دستاویز اور قانونی ثبوت سمجھا جاتا ہے۔


-

ٹھٹھہ :گھارو میں 15 سالہ غریب بچی کینسر میں مبتلا،حکومت سندھ سے علاج کرانے کی اپیل
ٹھٹھہ، باغی ٹی وی( نامہ نگارراجہ قریشی)گھارو میں 15 سالہ غریب بچی کینسر میں مبتلا،حکومت سندھ سے علاج کرانے کی اپیل
تفصیل کے مطابق گھارو کی رہائشی پندرہ سالہ غریب بچی کینسر جیسے خطرناک موذی مرض میں مبتلاء ہونے کیوجہ سے زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔گھارو کے نزدیک گوٹھ رزاق خاصخیلی کی رہائشی پندرہ سالہ بچی ناظمہ خاصخیلی گزشتہ کئی ماہ سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلاء ہونے کیوجہ سے انتہائی اذیت بھری زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئی ہے اور والدین غربت کیوجہ سے اپنی بیٹی کا علاج کرانے سے قاصر ہیں مزید ناظمہ کے والد قاسم خاصخیلی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ میں غریب دیہاڑی دار مزدور انسان ہوں اور میرے پاس جو بھی جمع پونجی تھی وہ میں نے ہسپتالوں میں بچی کا علاج کرانے پر خرچ کر دی ہے اب ہمارے پاس کھانے کے لئے بھی کچھ نہیں ہے اور میں حکومت سندھ اور صاحب حیثیت لوگوں کو اپنی بیٹی کے علاج و معالجے کے لیے مالی مدد و معاونت فراہم کرنے کی درخواست کرتا ہوں کہ خدارا میری بچی انتہائی تکلیف دہ زندگی گزارنے پر مجبور ہے،ہماری مددکی جائے اور خاص کر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ میری بیٹی کا سرکاری خرچ پر علاج کرانے کابندوبست کرائیں- -

اوکاڑہ :مریم نواز کے استقبال کیلئے قافلے لاہور ائیرپورٹ پہنچے
اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)مریم نواز کے استقبال کیلئے قافلے لاہور ائیرپورٹ پہنچے
تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے استقبال کیلئے اوکاڑہ و گردونواح سے قافلے چوہدری ریاض الحق جج ایم این اے کی قیادت میں روانہ ہوئے ،مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج اور ایم پی اے چوہدری منیب الحق اوکاڑہ سے کاروان استقبال کی قیادت کی.ن لیگی ذرائع کاکہناہے کہ مسلم لیگی قیادت نے اوکاڑہ کو 8 سے 10 ہزار افراد کا ٹارگٹ دیاتھا، لیگی رہنما وکارکنان کی بڑی تعداد مسلم لیگ ہاؤس بے نظیر روڈ اور بائی پاس سے مشترکہ طور پر لاہور روانہ ہوئے،
مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز ابوظبی سے لاہور پہنچ گئیں۔مریم نواز کے استقبال کیلئے مسلم لیگ ن کے کارکن بڑی تعداد لاہور ائیر پورٹ پہنچی جہاں لیگی سینیئر نائب صدر نے خطاب بھی کیا۔ اس سے قبل وطن واپسی پر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا پاک سر زمین شاد باد۔پاک سر زمین شاد باد 🇵🇰 💚
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 28, 2023
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا لاہور ائیر پورٹ میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا ابھی میری تمام تر توجہ مسلم لیگ ن پر ہے، مسلم لیگ ن کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنا چاہتی ہوں۔ان کا کہنا تھا نوجوانوں کو ن لیگ میں لانا چاہتی ہوں، پارٹی پہاڑ کی طرح ہے جو اس سے گرے گا وہ پتھر کی طرح ہو گا۔مریم نواز کا کہنا تھا کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوں، عمران خان نے سیاسی طور پر مخالفین کے ساتھ جو کیا اس کی سزا انہیں قانون فطرت سے ملے گی۔شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل سے متعلق سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا مفتاح اسماعیل سے متعلق گفتگو نہیں کرنا چاہتی جبکہ شاہد خاقان کی پارٹی اور نواز شریف سے وابستگی پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا، شاہد خاقان عباسی نے کہا میں ن لیگ کے ساتھ کھڑا ہوں، پارٹی چھوڑوں گا تو گھر جاؤں گا۔نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا نواز شریف وطن واپسی کی تیاری کر رہے ہیں، اس وقت نواز شریف کی واپسی کی حتمی تاریخ نہیں دے سکتی لیکن وہ بہت جلد پاکستان میں ہوں گے، نواز شریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ تب دی جا سکے گی جب واپسی کا ٹکٹ بک ہوگا۔مریم نواز کا کہنا تھا 3 سال کے بعد اپنے والد سے ملی تھی،کبھی اتنا عرصہ ان سے دورنہیں رہی، 5 اکتوبرکوپاکستان سے روانہ ہوئی تھی، اپنے والد کے ساتھ وقت گزارا، ان 4 ماہ میں اپنے والد سے سیکھنے کا موقع ملا، نواز شریف کے حوصلے بلند ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کمرشل پرواز میں ابوظبی سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔
مریم نواز کی پراز میڈیکل ایمرجنسی کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوئی، پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی پرواز پی کے 264 نے امارات کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے پاکستان کے لیے روانہ ہونا تھا اور پرواز نے سہ پہر 03:05 پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا مگر اسی پرواز میں سوار ایک مسافر محمد ہارون کو دل میں تکلیف کی وجہ سے روانگی روک دی گئی تھی۔
میڈیکل ٹیم نے طیارے میں داخل ہو کر مسافر کا طبی معائنہ کیا اور مزید طبی امداد کے لیے مسافر کو طیارے سے اتار کر اسپتال منتقل کر دیا۔
پرواز ایک گھنٹے کی تاخیر سے دوپہر 12 بج کر 54 منٹ پر ابوظبی سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی جو ساڑھے 3 بجے لاہور پہنچی۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کچھ ماہ سے لندن میں قیام پذیر تھیں۔

-

شیخوپورہ :چوری شدہ مویشیوں کی پک اپ ویگن پکڑ ی گئی ملزم بھی گرفتار
شیخوپورہ،باغی ٹی وی(محمد طلال سے)ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس صادق علی ڈوگر اور ڈی ایس پی پٹرولنگ شیخوپورہ غیاث الدین کی خصوصی ہدایت پر جاری جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مہم کے تحت انچارج پٹرولنگ پوسٹ سب انسپکٹر محمد عباس کی زیر نگرانی شفٹ انچارج قمر الزمان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کرکے گوجرانوالہ سے مال مویشی چوری کرکے شیخوپورہ کی طرف لائے جانے والے مویشیوں کی پک اپ ویگن پکڑ لی اور ملزم اصغر کو بھی گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے برآمد ہونے والے مویشیوں کی مالیت کا اندازہ 8لاکھ روپے لگایا گیا ہے جبکہ ملزم کو تھانہ صدر پولیس کو حوالے کرکے مقدمہ درج کروادیا گیا اور مویشیوں کے مالکان کو بھی آگاہ کردیا گیا، اس شاندار کارکردگی پر ڈی ایس پی پٹرولنگ شیخوپورہ غیاث الدین نے ہردیو پٹرولنگ پوسٹ کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔
-

ڈیرہ غازیخان :گندم اور آٹا سمگل کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر محکمہ خوراک ڈیرہ غازی خان کے افسران اور انفورسمنٹ ٹیم کا گندم اور آٹا سمگل کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ محمد اکرام اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مہر اختر حسین اور انکی ٹیم نے تر نمن اور بواٹا چیک پوسٹوں پر کارروائیوں کے دوران کے پی کے اور بلوچستان کو38لاکھ63ہزار500 روپے مالیت کے گندم اور آٹا کے830تھیلے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے،ڈی ایف سی مہر اختر حسین کا اس سلسلہ میں کہنا ہے کہ یہ گندم اور آٹا دو ٹرکوں اور تین ڈالوں کے ذریعے رات کی تاریکی میں سمگل کیاجارہا تھا،سمگلروں اور ضبط کی گئی گاڑیوں کے مالکان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرا دئیے گئے ہیں۔


-

ڈی جی خان : غیر قانونی ادویات کا کاروبار کرنے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں- صابر حسین
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار):ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ ڈیرہ غازیخان کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صابر حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈرگ رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کیسز کی سماعت کی گئی۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اطہر سکھانی،ڈرگ کنٹرولر اور انسپکٹرز نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صابر حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی ادویات کا کاروبار کرنے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،ضلع میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز،کلینک اور ہسپتال سیل کئے جائیں،زائد المیعاد،ممنوعہ اور سمگل شدہ ادویات بیچنے والوں کے خلاف ایکشن تیز کیاجائے،ادویات کی خرید وفروخت کا ریکارڈ نہ رکھنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے ، انہوں نے کہا کہ فزیشن سیمپل فروخت کرنا خلاف قانون ہے،ڈرگ انسپکٹرزفیلڈ میں غیر قانونی کاروبار کرنیوالوں کو قانون کی گرفت میں لائیں،کوالیفائیڈ پرسن کے بغیر کسی کو میڈیسن فروخت کرنے کی اجازت نہ دی جائے،رجسٹریشن کے بغیر چلنے والے سٹوروں اور میڈیسن کے گوداموں کو سیل کیا جائے۔
