ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان) ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیرنگرانی ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ڈیرہ غازی خان کی عوام کو ناجائز منافع خوروں سے نجات دلانے کیلئے سرگرم ہے،منظم حکمتِ عملی کے تحت گراں فروشوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی اور انکی گرفتاریوں کا عمل جاری ہے،محمد انور بریار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے پرائس مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جارہا ہے،گزشتہ شب بھی اس حوالے سے اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صابر حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر شکیب سرور،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی،ڈی او سول ڈیفنس خالد کریم،ڈی ایف سی مہر اختر حسین سمیت پرائس مجسٹریٹس نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ یکم سے27جنوری کے دوران گرانفروشوں کو مجموعی طور پر18لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے ہیں،7گراں فروشوں کیخلاف مقدمات درج اور6کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صابر حسین نے کہا کہ گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے اور کسی کو اوورچارجنگ کی ہرگز اجازت نہ دی جائے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنا روزانہ کا ٹارگٹ ضرور حاصل کریں۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹھٹھہ :انٹرا سکول ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 2023بوائز کا اعزاز,مکلی کے طالب علم محمد حسان جٹ کے نام
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)انٹر اسکول ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 2023 بوائز کا اعزاز گورنمنٹ بوائز کیمپس اسکول مکلی کے طالب علم محمد حسان جٹ نے حاصل کیا۔ محمد حسان جٹ نے ٹیبل ٹینس کامسلسل دوسرا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس چیمپئن شپ کا انعقاد مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی پبلک اسکول ٹھٹھہ نے اپنے اسکول میں منعقد کروایا۔ اس ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں ٹھٹھہ کے نجی اور سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں نے کہاکہ ہماری زندگی میں کھیلوں کی اہمیت انمول ہے کیونکہ کھیل ہر انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے۔ کھیل بھی حوصلہ اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ ہمیں فوری فیصلہ لینے میں بھی مدد کرتے ہیں اور ہمارے سوچنے کے عمل کو بہتر بناتے ہیں۔ کھیلوں سے ہی ہمارے اندر جیت اور شکست کو قبول کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔
تقریب سے نظام الدین کھوڈائی سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ٹھٹھہ، شجاعت اللہ خان چئیرمن مخدوم اکیڈمی، نور محمد سرائی، محمد صفدر ٹھٹوی، اظہر شاہ ڈائریکٹر کانسیپٹ اسکول ٹھٹھہ، جلیل احمد کھونباٹی چئیرمن پرائیویٹ اسکولز ٹھٹھہ، یاسین انڑ، ہیڈ مسٹریس گرلز ہائی اسکول مکلی، محمد شریف گجر، ظہیر خٹک فیفا ایمبیسڈر، مدیا ناز جاکھرو فیفا کوچ، حمیرا علی سوشل ورکر، وجاہت اللہ خان سینئیر ایڈووکیٹ اور دیگر نے کھیلوں کی اہمیت پر آگاہی فراہم کی۔
بوائز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں گورنمنٹ بوائز کیمپس اسکول مکلی نے محمد حسان جٹ نے کانسیپٹ اسکول ٹھٹھہ کے عبدالمعید کو 0-2 سے شکست دی۔ جبکہ دوسرے سیمی فائنل مخدوم اسکول ٹھٹھہ کے اسد اللہ خان نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کے عزیز بروہی کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ ٹیبل ٹینس کا فائنل مقابلہ گورنمنٹ بوائز کیمپس اسکول مکلی کے محمد حسان جٹ اور مخدوم اسکول ٹھٹھہ کے اسد اللہ خان کے درمیان کھیلا گیا۔ محمد حسان جٹ نے دلچسپ مقابلے کے بعد یہ اعزاز 0-2 سے اپنے نام کیا۔ جبکہ گرلز ایونٹ کا فائنل گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی اور مخدوم اسکول ٹھٹھہ کی طالبات کے درمیان کھیلا گیا۔ مخدوم اسکول ٹھٹھہ کی طالبہ نے یہ فائنل مقابلہ 0-2 سے جیت لیا۔ تقریب کے آخر میں کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ -

گوجرہ :پٹرول پمپ مالکان کی من مانی ،نام نہاد اشرافیہ کیلئے تیل دستیاب،عوام پریشان ،افسران خاموش
گوجرہ باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) پٹرول پمپ مالکان کی بدمعاشیاں اشرافیہ کو تیل میسر عوام پریشان افسران خاموش۔
تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح میں میں پٹرول پمپ مالکان نے تیل کا مصنوعی بحران پیدا کر رکھا ہے تاکہ تیل مہنگا ہونے پر زیادہ مہنگا کر کے فروخت کر سکیں جس سے عوام پریشان ہے لیکن اشرافیہ و سرکاری ملازمین کو تیل میسر پمپ مالکان کے پاس اگر کوئی عام آدمی جاتا ہے تو اس کو تیل دینے سے انکار کر دیا جاتا ہے لیکن اگر کوئی سرکاری ملازم جاتا ہے تو اس کو تیل دے دیا جاتا ہے تاکہ کوئی کاروائی نہ ہو اسی وجہ سے اسسٹنٹ کمشنر بھی خاموش سیاست دان بھی خاموش ڈی ایس پی اور ایس ایچ او حضرات بھی خاموش پریشان عوام نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ لاکھوں میں تنخواہیں اور مراعات لینے والوں کو پابند کریں کہ وہ عوام کے حقوق کا بھی سوچیں اور دفاتر سے نکل کر سٹاک کرنے والے پٹرول پمپوں کے خلاف کاروائیاں کریں -

ٹھٹھہ : ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے عوامی پریس کلب نے یوسی کلاکوٹ میں امدادی سامان تقسیم کیا
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے عوامی پریس کلب نے یوسی کلاکوٹ میں امدادی سامان تقسیم کیا
تفصیل کے مطابق عوامی پریس کلب کے صدر بلاول سموں نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے یوسی کلاکوٹ کے غریب مستحق عوام میں گرم کمبل ،مچھر دانی و دیگر اشیاء تقسیم کیں اس موقعہ پر ان کی معاونت کیلئے اے بی شورو ،ڈی بی ناہیو ، آکاش بھٹو اور باغی ٹی وی کے نامہ نگار راجہ قریشی بھی موجود رہے. -

ٹھٹھہ : ڈپٹی کمشنر کاایکشن ، عوام کوکم قیمت پر آٹے کی فراہمی شروع
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) ڈپٹی کمشنر کا ایکشن ، عوام کوکم قیمت پر آٹے کی فراہمی شروع
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر شفیق احمد آریسر نے کاروائی کر کے فلورز ملز، آٹا چکیوں اور مختلف دکانوں پر چھاپے مارے ،مہنگا آٹا فروخت کرنے پر بھاری جرمانے عائد کیئے ،جس کے بعد ٹھٹھہ کی غریب عوام کو سستے آٹے کی رسائی کو ممکن ہوئی ،اب عام دکانوں پر 120 اور 130 میں آٹا غریبوں کو دستیاب ہے،عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کوخراج تحسین پیش کیا اوراگرڈپٹی کمشنر اسی طرح قانون کی عملداری کراتے ہوئے اسی طرح ایکشن لیتے رہے اور کام کرتے رہے تو ضلع ٹھٹھہ کی غریب عوام آپ کو دعائیں دیں گے، آٹے کی کم قیمت کی وجہ سے غریب عوام نے ڈی سی ٹھٹھہ کو مبارک باد اور ویلڈن کہا. -

ڈیرہ غازیخان۔ ون ویلنگ کرنے والے اب جائیں گے جیل کی سیر کرنے
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر)ون ویلنگ کرنے والے اب جاٸیں گے جیل کیونکہ ڈی پی او میاں محمد اکمل کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان پولیس نے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارواٸی شروع کر دی ہے۔اسی سلسلے میں تھانہ سول لائن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نوجوان محمد سلیم، محمد سلیمان،ذوالفقار، وقار اور محمد احمد کو ون ویلنگ کرنے اور موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھے ترغیب دیتے ہوئے نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔یہ نوجوان DPS سکول روڈ پر ون ویلنگ کرتے ہوئے پائے گئے۔جن کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرتے ہوئے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔
-

پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبر میں کوئی صداقت – اسسٹنٹ ڈائریکٹر
قصور،باغی ٹی وی(نامہ نگار طارق نوید سندھو)سے پاسپورٹ کی فیس میں اضافے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس قصور کے مطابق سوشل میڈیا پرعام پاسپورٹ کی فیس میں اضافے کے حوالے سے بے بنیاد خبریں گردش کر رہی ہیں جس میں کوئی صداقت نہ ہے۔عام پانچ سال کی مدت کے 36صفحات والے پاسپورٹ کی نارمل فیس 3ہزار روپے جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 5ہزار روپے ہے اور اس میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا۔
وزارت داخلہ نے وضاحت کی کہ ’ای پاسپورٹ کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا بلکہ یہ پاسپورٹ عام صارفین کے لیے لانچ ہی ابھی کیا گیا ہے۔ اس سے قبل گذشتہ سال سے ای پاسپورٹ صرف سرکاری اہلکاروں اور ڈپلومیٹس کو ہی مہیا کیا جاتا تھا۔‘وفاقی حکومت نے 36 اور 72 صفحات کے ای پاسپورٹس کے لیے فیسیں چند دن قبل مقرر کی تھیں۔ وفاقی حکومت کی منظوری سے ای پاسپورٹس کے اجرا کے لیے فیس شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق عام شہریوں کو ای پاسپورٹ موجودہ پاسپورٹ کی مدت کے اختتام پر جاری کیا جائے گا، ابتدائی طور پر ای پاسپورٹس کے اجرا کا آغاز صرف اسلام آباد سے کیا جا رہا ہے۔ملک بھر کے دیگر پاسپورٹ دفاتر سے ای پاسپورٹ اجرا کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ -

قصور: پتنگ بازی ، دن بھر آوارہ لڑکوں کا چھتوں پر قبضہ،چادر چاردیواری کاتقدس پامال،پولیس غائب
قصور،باغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نوید سندھو) پتنگ بازی ، دن بھر آوارہ لڑکوں کا چھتوں پر قبضہ،چادر چاردیواری کاتقدس پامال،قصور شہر اور گردونواح میں گڈی ڈور کا کھلے عام دھندہ عروج پر دن بھرسکول و کالج و دیگر آوارہ لڑکوں کا چھتوں پر ہلہ گلہ جان لیوا کیمیکل لگی ڈور کا بے دریغ استعمال متعدد بار میڈیا پر خبروں کی اشاعت کے بعد بھی قصور پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے کا ن پر جوں تک نہ رینگی،شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل۔قصور شہر اور بالخصوص پولیس تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ میں گڈی ڈورکا دھندہ عروج پر سکول و کالج اور و دیگر آوارہ لڑکوں کا چھتوں پر ہلہ گلہ دن بھر بوکاٹا کیمیکل اور دھاتی ڈور کا بے دریغ استعمال پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ کھل عام جاری گھروں میں رہنے والی خواتین پتنگ بازی سے اپنے ہی گھر وں میں محصور ہوکر رہ گئیں کیونکہ منچلے چھتوں پر سارا دن مٹر گشت کرتے ہیں جس کی وجہ چادر دیواری کا تقدس بھی پامال کیا جارہا ہے جبکہ جاں لیوا دھاتی ڈور کے استعمال سے بجلی کی تاروں میں بار بار ٹریپنگ اور ٹرانسفارمر زکے جل جانے سے گورنمنٹ اور شہریوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے اس کے علاوہ بجلی کے جھٹکوں سے گھر وں میں رکھی لاکھوں روپے کی مشینری فریج،ایل ای ڈی،واٹر پمپ اور دیگر قیمتی سامان کا بھی نقصان ہورہا ہے پتنگ بازی ویسے تو پورا ہفتہ ہوتی ہے مگر اتوار اور جمعہ کے دن پتنگ بازی زوروشور کے ساتھ ہوتی ہے پتنگ بازی کرنے والے علاقوں میں نمایاں علاقے کوٹ حلیم خان،کوٹ علی گڑھ،شہبازخاں روڈ،چوک شہیداں،بستی شاہدرہ، قادرآباد،پاکیزہ کالونی، دولیوالہ، نظام پورہ روڈ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں بھی پتنگ بازی کھل عام کی جارہی ہے۔گڈی ڈور بنانے والوں کی چاندی ہو رکھی ہے جان لیواکیمکل ڈور جس کے گردن پر پھرنے اب تک کئی اموات واقع ہوچکی ہیں قصور انتظامیہ وپولیس کی لاپرواہی کی وجہ سے ان کی سیل میں اضافہ ہورہا ہے گڈی ڈور کے خلاف متعدد بار میڈیا پر خبروں کی اشاعت کے باوجود کہیں بھی کسی بھی جگہ پر پتنگ بازی پر پکڑ دھکٹر نظر نہیں آرہی شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے ہی گڈڈور بنانے والوں کا دھندہ عروج پر ہے۔شہر کی سیاسی،سماجی اور فلاحی تنظیموں کا گڈی ڈور بنانے والوں اور چھتوں پر ہلہ گلہ کرنے والے منچلوں کے خلاف ڈی پی او قصور سے کاروائی کا مطالبہ ان کا کہنا ہے کہ گڈی ڈور پر پابندی کے قانون کا مذاق بنانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے. جبکہ پولیس ترجمان کے مطابق گڈی ڈور کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ھے۔
-

ننکانہ :قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے نے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا ہے
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز) باشعور مسلمانوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف شدید مذمت کی ہے،قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے نے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا ہے
قرآن پاک کی نعوز بااللہ بے حرمتی کیخلاف آج جمعہ المبارک کے اجتماعات کے بعد ملک بھر میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس میں طلباء، وکلا۔ اساتذہ صحافی اور سیاسی دینی جماعتوں کے قائدین اور تاجروں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں میں تاجر تنظیموں، سول سوسائٹی، مزدوروں اور مختلف شہروں کے یونینز علاقائی کمیٹیز اور رکشہ یونینز کے عہدیداران نے بھی بھر بھرپور شرکت کی -شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھار کھے تھے جن پر قرآن پاک کی گستاخی کرنے والوں کے خلاف اور حرمت قرآن کے حوالے سے تحریریں درج تھیں پاکستان مرکزی مسلم لیگ ننکانہ صاحب ۔واربٹن ۔شاہ کوٹ۔سانگلہ ہل ۔ سید والا ۔موڑ کھنڈا کہ علماء کرام نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی نے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا ہے او آئی سی اور اقوام متحدہ و عالمی برادری توہین شعائر اسلام کو دہشتگردی قرار دیں- یورپی ممالک کے نام نہاد آزادی اظہار کے نام پر پے در پے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں یورپی ممالک کو اس رجحان کو ختم کرنا چاہیے کیونکہ قرآن کریم اللہ کا کلام ہے اور ہر مسلمان اس الہامی کتاب کو دل و جان سے محبت کرتا ہے قرآن مجید کو جلانا آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ کھلی دہشتگردی ہے جس کی ہر فورم پر مذمت ہونی چاہیے ،بلکہ ایسے واقعات کو عملاً روکا جانا چاہیے پاکستان کی حکومت حرمت قرآن کے مسئلے پر دیگر مسلم ممالک کو ساتھ ملاکر قائدانہ کردار ادا کرے۔ پاکستان اسلامی ممالک کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اگر حکومت اس مسئلے میں کامیاب ہوگئی تو پوری قوم کو اپنے شانہ بشانہ پائیں گے-انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی طور پر مفلوج ہوچکا ہے- نااہل حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ قوم میں مایوسی پھیل رہی ہے- پاکستان کے موجودہ حکمران اگر ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانا چاہتے ہوتو اس کا بہترین حل قران مجید کے اندر ہی موجود ہے-حکمرانوں کو چاہیے کہ آئی ایم ایف سے بھیک مانگنے کی بجائے قرآن پاک کی تعلیمات پر عملدرآمد کروایا جائے تو یہ اسلامی فلاحی ریاست بن سکتی ہے
مرکزی مسلم لیگ محض اقتدار کیلئے سیاست نہیں کرے گی ہمارا نعرہ اسلامی فلاحی پاکستان ہے اور اس کیلئے ہم عوامی سطح پر شعور اجاگر کررہے ہیں مرکزی مسلم لیگ کا انتخابی نشان میز کرسی تعلیم اور شعور کا نشان ہے، ہم عوامی سطح پر شعور بیدار کررہے ہیں اس شعور کی بیداری سے ہم اپنی منزل کو پائیں گے اور وہ منزل قائد اور اقبال کا اسلامی فلاحی پاکستان ہے -

ننکانہ : ریسکیو اہلکاروں کا ماہانہ فزیکل ٹیسٹ لیا گیا
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122ضلعی ہیڈ کوارٹر ننکانہ صاحب کی جانب سے تمام ریسکیو اہلکاروں کے لئے گورنمنٹ گورو نانک ہائی سکول ننکانہ صاحب کے گراؤنڈ میں ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122محمد اکرم پنوار نے کی۔فزیکل ٹیسٹ میں تمام ریسکیو افسران اور ریسکیو اہلکاروں نے بھر پور حصہ لیا فزیکل ٹیسٹ میں ایک میل کا فاصلہ 7 منٹس میں طے کرنے کے ساتھ ساتھ جسمانی مشقیں بھی پاس کرنا تھا اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کا کہنا تھا کہ فزیکل ٹییسٹ منعقد کروانے کا مقصد ریسکیو اہلکاروں کو جسمانی طور پر فٹ رکھنا ہے تا کہ حادثات میں درپیش خطرات کو خندہ پیشانی سے ڈیل کیا جا سکے اور متاثرہ لوگوں کی موؑثر انداز میں مدد کی جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو اہلکار کٹھن حالات میں اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر مشکل میں گھرے لوگوں کی مدد کرتے ہیں اور ان کو ریلیف فراہم کرتے ہیں اس صورتحال میں اگر ریسکیو اہلکار جسمانی طور پر فٹ نہیں ہوں گے تو وہ دوسروں کی مدد کی بجائے خود حادثے کا شکار ہو جائیں گے اس لیے ریسکیورز کا ہر لحاظ سے فٹ رہنا ضروری ہے

