تونسہ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعمران لنڈ)سوکڑ میں بدترین بربریت کا مظاہرہ۔پندرہ سے بیس نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی نہتے شہریوں پر سیدھی فائرنگ سے بلوچستان پولیس کا ملازم جاں بحق جبکہ درجن سے زائد شہری شدید زخمی ہو گئے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ رات سات بجے کے قریب تونسہ کی نواحی بستی سوکڑ میں دس موٹرسائیکلوں پر سوار بیس کے قریب شرپسندوں کی سیدھی فائرنگ سے بستی سوکڑ کا رہائشی نوجوان محمد حارث ملغانی جو کہ بلوچستان پولیس میں ملازم تھا جاں بحق ہو گیا جبکہ درجن سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں تین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ذرائع کے مطابق دو یوم قبل شاہصدرین کے کچھ شرپسندوں نے سابقہ رنجش کی بنا پر بستی سوکڑ میں فوجی ریاض کے بیٹے پر فائرنگ کی تھی جو معجزانہ طور پر فائرنگ سے محفوظ رہا تھا فائرنگ کی آواز سن کر اہل علاقہ نے ان کا گھیراؤ کر کے ایک شخص کو مع کار اپنے قابو میں کر لیا تھا جبکہ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے مقامی لوگوں کے مطابق تحویل میں لیے گئے شخص کو اہل علاقہ نے شدید زدوکوب کیا تھا بعد ازاں اسکو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا تھا اطلاعات کے مطابق اپنے ساتھی کو زدوکوب کرنے اور پولیس کی تحویل میں دینے کے ردعمل میں شاہصدردین سے بیس کے قریب شرپسند کلاشنکوفوں سے مسلح ہو کر دوبارہ بستی سوکڑ میں وارد ہوئے اور آتے ہی شہریوں پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی محمد حارث جاں بحق جبکہ محمد عاطف محمد معاذ سمیع اللہ مٹھا گانمن چلتن والا گلشیر فوجی پاک آرمی اور دیگر آٹھ شہری شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ میں شفٹ کر دیا گیا ہسپتال ذرائع زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک بتا رہے ہیں۔اس اندوہ ناک واقعے پر بستی سوکڑ کے تمام شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور فائرنگ کی تحقیقات کیلیے آئی ہوئی پولیس وین پر حملہ آور ہو گئے پولیس ملازمان نے بھاگ کر اپنی جان بچائی اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے شدید پتھراؤ کر کے پولیس وین کو مکمل طور پر تباہ کر دیا اور پھر تمام مظاہرین نے بھائی موڑ کے مقام پر بین الصوبائی شاہراہ انڈس ہائی وے کو مکمل بلاک کر دیا کراچی پشاور ہائی وے بلاک ہونے سے تونسہ کے مقام پر ہزاروں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں آخری اطلاعات کے مطابق اہلیان سوکڑ اور پولیس کے مابین مذاکرات مکمل طور پر تعطل کا شکار ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کی ہدایت پر پورے سرکل تونسہ کی نفری کو ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلیے الرٹ کر دیا گیا ہے اور شرپسندوں کی گرفتاری کیلیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں ۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

سی پی ڈی آئی نے پاکستان میں بجٹ کی شفافیت ، تیسری سالانہ رپورٹ جاری
ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہزادخان) سی پی ڈی آئی کی جانب سے پاکستان میں بجٹ شفافیت کی صورتحال پر مبنی تیسری سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے،رپورٹ میں وفاقی اور صوبائی سطح پر بجٹ سازی کے عمل میں پائی جا نیوالی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ بجٹ تجاویز پرشہر ی گروپوں، سرکاری اداروں اور اہم شراکت داروں کیساتھ زیر بحث لایا جا ئے ۔ علاوہ ازیں بجٹ سازی کے عمل میں شہریوں کی شمولیت کو قانونی تحفظ دیا جا ئے اور سرکاری اداروں کو پابند کیا جا ئے کہ وہ بجٹ سازی کے مختلف مراحل کے دوران شہریوں سے مشاورت کریں خصوصاً بجٹ سازی اور اس پر عمل درآمد کے دوران ممبران اسمبلی کے کردار کو بڑھایا جا ئے۔ اس سلسلہ میں سیٹیزن نیٹ ورک فار بجٹ اکا ونٹیبیلٹی (سی این بی اے) کی ممبر تنظیم الایمان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام الایمان کمیونٹی ہال میں منعقدہ شراکت داروں کے ساتھ بجٹ شفافیت پر ایک مذاکرہ کے دوران شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے سید محمد آصف نقوی چیف ایگز یکٹو آفیسر الا یمان ڈویلپمنٹ آر گنا ئزیشن نے کہا گذشتہ ایک دہائی سے سی پی ڈی آئی پاکستان میں ضلعی سطح سے وفاقی سطح تک بجٹ سازی کے عمل کو بہتر بنانے اوراس میں شفافیت کے فروغ کیلئے کوشاں رہی ہے ۔ گذشتہ سال کی طرح رواں سال بھی وفاقی اور صوبائی سطح پر اس عمل کا جائزہ لیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں ”پاکستان میں بجٹ شفافیت کی صورتحال 2023“ پر مبنی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ۔ا س رپورٹ میں نہ صرف پاکستان میں بجٹ شفافیت کو جانچا گیا ہے بلکہ اس سے یہ اندازہ لگا نے میں بھی مدد ملی ہے کہ پاکستان میں معلومات تک رسائی کے قوانین بجٹ سے متعلق معلومات کے حصول میں کسی حد تک موثر ہیں۔ یہ رپورٹ دو حصوں میں مشتمل ہے پہلا حصہ مختلف وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کو معلومات کے حصول کے لئے ارسال کر دہ درخواستوں سے متعلق ہے جن میں بجٹ سازی کے عمل کے دوران مختلف مراحل کے بارے میں معلومات طلب کی گئیں۔ اس سلسلہ میں بجٹ سازی کے عمل میں شفافیت کو جا نچنے کیلئے منتخب وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کو معلومات کے حصول کی 150درخواست بھجوائی گیں جن میں وفاق کو 38، بلوچستان، خیبر پختو نخواہ ، پنجاب اور سندھ کو 112درخواستیں ارسال کی گئیں۔ ان تمام درخواستوں میں سے کسی ایک کا جواب بھی مقرر کردہ وقت کے دوران موصل نہیںہوا جو کہ انتہائی مایوس کن ہے رپورٹ کے دوسرے حصہ میں بجٹ دستاویزات کی جامعیت اور بجٹ سازی میں شہریوں کی شرکت کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ یہاں خیبر پختو نخواہ حکومت کل 267پوائنٹس میں سے 93پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ،پنجاب دوسرے ، سندھ تیسرے جبکہ بلوچستان چوتھی اور وفاقی حکومت پانچویں یعنی آخری پوزیشن پر ہے بجٹ دستاویزات کی جامعیت کے لحاظ سے تمام حکومتوں نے پہلے سے بہتر اور قابل تقریف کارکردگی کا مظاہر ہ کیا اور یہ بجٹ دستاویزات بین الا قوامی فنکشنل اور معاشی درجہ بندی کی شرائط پر پورا اترتی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں معلومات تک رسائی کے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا ئے تاکہ بجٹ شفافیت کو فروغ حاصل ہو علاوہ ازیں بجٹ پر بحث اور منظور ی کے دورانیہ کو بڑھایا جائے تاکہ اس پر سیر بحث کی جا سکے ۔ اسکے ساتھ ساتھ متعلقہ سٹیک ہولڈرز خصوصاً شہریوں سے مشاورت کو قانونی تحفظ دیا جا ئے اور زیادہ سے زیادہ معلومات کی فراہمی پر مبنی ایک شفاف اور اوپن بجٹ پالیسی وضع کی جانی چاہیے ۔
-

ٹھٹھہ : ریٹائرڈ ڈی ایس پی نے ہمارا راستہ بند کردیاہے ،متاثرین پریس کلب میں فریادی
ٹھٹھہ باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی )ریٹائرڈ ڈی ایس پی نے ہمارا راستہ بند کردیاہے ،متاثرین پریس کلب میں فریادی
گھارو شھر کے قریبی گوٹھ کے رہائشی عبدالرحمان تہيم، نظیر جان تہیم ، آدم تہیم ،ارشد تہیم اور سکندر تہیم عوامی پریس کلب ٹھٹھہ پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا وڈیرہ طفیل احمد تہیم نے ہمارا جینا حرام کردیا ہےانہوں نے کہا کہ غلامصطفیٰ ڈوگر ریٹائرڈ ڈی ایس پی نورالدین سنجرانی ،عبدالقادر میمن اور رفیق تہیم سمیت ودیگر سے مل کر ہمارے راستے بند کردۓ ہیں، انہوں نے الزام لگاتے ہوۓ کہا کہ مندرجہ بالا اشخاص شروع سے کریمنل ہیں اور لینڈ مافیا کی سرپرستی کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے 4 جنوری کو ہمارے اوپر فائرنگ کی،فائرنگ سے ہمارا ایک شخص زخمی کردیا اور ایک گاڑی چھین کر لے گۓ جبکہ دو گاڑیاں توڑ دی، لیکن پولیس نے ہمارا مقدمہ درج نہیں کیا لیکن آخر سیشن کورٹ کے حکم پر ہمارامقدمہ درج ہوا لیکن پولیس ہمارے ملزمان کو گرفتار نہیں کرتی انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان بااثر لوگ ہیں وہ اب بھی ہمیں جان لیوا دھمکیاں دے رہیں ہے ،انہوں نے آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد اور ايس ایس پی ٹھٹھہ سمیت چیف جسٹس آف سندھ سے اپیل کی ہے کے مذکورہ ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لیں اور ان کو گرفتار کیا جاۓ مکمل قانونی تحفظ فراہم کر کے ملزمان سے راستہ واگذارکرایاجائے. -

چونیاں:تھانہ الہ آباد کی حدود میں ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ رک سکا
چونیاں(نامہ نگار)تھانہ الہ آباد کی حدود میں ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ رک سکا، ببر کھائی مستووال روڈ پر ڈاکوؤں کا ناکہ ،متعدد راہگیرو تاجر چھ لاکھ نقدی موبائل فونز اور قیمتی سامان سے محروم،پولیس روایت کے مطابق بس فرضی تفتیش میں مصروف ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد سے چند کلو میڑ کے فاصلے پر مستووال ببر کھائی روڑ پر ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر کرتاجر سردار عبد الرؤف،عامر شہزادرستم ،ملک افضل ا ور دیگر ایک درجن کے قریب راہگیروں سے نقدی رقم تقریباً چھ لاکھ روپے 12موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کر باآسانی فرار ہو گے متاثرہ راہگیروں نے آر پی او شیخوپورہ رینج اور ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ہمیں تحفظ فراہم کریں گشت کا نظام بہتر بنائیں اور ناکہ لگاکر لوٹنے والے ڈاکوؤں کی بھی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے جبکہ الہ آباد پولیس اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے فرضی کاروائیوں میں مصروف ہے
-

ننکانہ :محکمہ اوقاف نے کروڑوں روپے مالیت کی زمین واگزار کروا لی
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ننکانہ صاحب چیئرمین اوقاف پاکستان حبیب الرحمن گیلانی کی ہدایت پر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اوقاف منیر احمد بھٹی کی محکمہ اوقاف کی کروڑوں روپے مالیت کی زمین واگزار کروا لی
چیڑی سائیں قبرستان اور *مانگٹانوالہ والا روڈ میں بھاری مشینری کے ساتھ آپریشن ناجائز تعمیرات کو گرادیا گیا اوقاف نے کروڑوں روپے مالیت کی ناجائز اراضی پر قبضہ گروپوں کے سربراہ رائے جہانگیر ‘کامران قادری سمیت دیگر ساتھیوں پر مقدمہ کے اندراج کے لیے پولیس کو استغاثہ بھی لکھ دیا تاحال پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے ڈپٹی *ایڈمنسٹریٹر اوقاف منیر احمد بھٹی کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کی ناجائز اراضی پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے قبضہ گروپوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کیا جائے گا


-

ننکانہ : پولیس ملازمان کی پرموشن ٹیسٹ کے لیے تحریری امتحان
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ڈی پی او ننکانہ سردار موارہن خان کی زیر نگرانی ضلعی پولیس ملازمان کے پروموشن ٹیسٹ A لسٹ کے تحریری امتحان کا انعقاد کیا گیا۔ تحریری امتحان میں ضلع بھر سے 299 اہل کنسٹیبلان اور لیڈی کنسٹیبلان نے حصہ لیا۔ تمام امیدواران کو تحریری امتحان کے دوران ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ تحریری امتحان میں کامیاب امیدواران پریڈ ٹیسٹ اور انٹرویو کے اہل ہونگے۔ ڈی پی او سردار موارہن خان کا کہنا ہے کہ پروموشن ٹیسٹ میں میرٹ کو یقینی بنایا جائیگا۔ ضلعی پولیس کے ملازمان کی ترقی کے عمل کو شفاف اور منصفانہ بنانا اہم ذمہ داری ہے۔ تحریری امتحان میں SP انویسٹی گیشن خالد رشید خان، ڈی ایس پیز و دیگر پولیس افسران و سٹاف بھی موجود تھا
-

ننکانہ : ڈی پی او کی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سے میٹنگ۔
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کے مطابق ڈی پی او ننکانہ سردار موارہن خان کی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد توصیف قادر سے میٹنگ۔ میٹنگ کا مقصد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ صوبائی الیکشن 2023 پر مقررہ شیڈول کے مطابق انتخابات کو شفاف اور پر امن بنانا تھا۔ میٹنگ میں کئی اہم امور زیر بحث لائے گئے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد توصف قادر نے ڈی پی او کو ضلع ننکانہ کے چار صوبائی حلقوں PP/131، PP/132،PP/133، اور PP/134 کے متعلق الیکشن اسکیم پیش کی۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی کے چار حلقوں میں انتخابات کے دوران 665 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ چار صوبائی حلقوں میں الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ووٹر لسٹوں کے مطابق شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابات کے عمل کو منصفانہ اور شفاف بنایا جائیگا۔ ڈی پی او ننکانہ سردار موارہن خان نے میٹنگ میں انچارج سیکیورٹی برانچ خرم بھٹی کو الیکشن کمیشن کی طرف سے مقرر کردہ 665 پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ آئی جی صاحب کے احکامات کے مطابق ضلعی پولیس انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے ساتھ ملحقہ دیہاتی اور شہری ایریا میں دیگر ایجنسیز کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن کیے جائیں گے۔ ضلعی پولیس اور سپیشل برانچ کے ٹیکنیکل ونگ کے مشترکہ تعاون سے پولنگ اسٹیشنز کی سرچ اینڈ سویپنگ یقینی بنائی جائیگی۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کو پر امن کامیاب بنانے کے لیے ضلع بھر میں جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دیا جائیگا۔ پولنگ اسٹیشنز کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے A,B,C کیٹیگری وائز سیکیورٹی ڈیوٹی لگائی جائیگی۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کے عمل کو سیکیورٹی کے سخت حصار میں مکمل کیا جائیگا۔ الیکشن مہم کے دوران قانونی ضابطہ پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے کسی بھی قسم کی ہلڑ بازی، شر انگیزی اور شدت پسندی برداشت نہیں کی جائیگی۔ میٹنگ کے اختتام پر ڈی پی او نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو ضلعی پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اور ڈی پی او نے انتخابات کے عمل کو منصفانہ اور پر امن کامیاب بنانے کے لیے مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا
-

کندھ کوٹ :سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی ،تحریک لبیک کی احتجاجی ریلی
کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی قیادت کی کال پر کشمور کندھ کوٹ میں تحریک لبیک کی جانب سے احتجاجی ریلی اور سوئیڈن کے خلاف شدید نعرے بازی
تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان ضلع کشمور کندھ کوٹ کے رہنمائوں اور کارکنوں کی جانب سے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی کال پر تحریک لبیک کشمور کے امیر نور محمد نقشبندی۔ ضلع ناظم اعلیٰ مقصود احمد اعوان۔ مولانا مطیع اللہ۔ سید سومر شاہ۔ بجلی فقیر اور دیگر نے کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر شرکاء کہنا تھا کہ کافر قوتوں نے ہمیشہ مسلمانوں کا دل دکھایا ہے کبھی رسول اللہ صہ کی شان میں گستاخی کرکے تو کبھی قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے کافر قوتیں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اسلام کے خلاف نفرت عام کرنے کی ایک ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن اسلام تاقیامت قائم رہے گا پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی سیاسی رساکشی میں مصروف ہیں مگر یہ وقت آپس میں سیاست کرنے کا نہیں بلکے دشمن اسلام کو موثر جواب دینے کا ہے جماعت اسلامی اسلام دشمن قوتوں کے خلاف مسلسل جدوجہد کرتی آرہی ہے اور آج بھی ہم سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ہم اپنے پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انگریزوں کے اس گستاخی کا بھرپور جواب دیں۔ -

علی امین گنڈا پور کے خلاف نیب حرکت میں آ گیا
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)علی امین خان گنڈا پور کے خلاف نیب حرکت میں آ گیا
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر علی خان گنڈا پور کے خلاف نیب نے تحقیقات آغاز کردیا،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان سے اثاثوں کی تفصیل طلب کرلی ہیں ۔ نیب پشاورکی جانب علی امین خان گنڈاہور سمیت ان کے خاندان جس میں والدین، بھائی اور بہنوں کے اثاثے شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے اےڈی سی کو انکوائری آفیسر مقرر دیا۔نیب نے تحصیل کلاچی کے مختلف علاقوں کمانڈ ایریا ہتھالہ یارک گومل زام اور سی پیک کے لئے خریدی گئی جائیداد کی تفصیل طلب کر لی ہے۔ -

حب : اسسٹنٹ کمشنر اپنے کمرے تک محدود، 20 کلو آٹے کا تھیلا 2700 میں فروخت ہونے لگا
لسبیلہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالحکیم بلوچ)حب میں پرائس کنٹرول کمیٹی ناکام شہر میں مصنوعی مہنگائی کے بعد آٹے کا قلت 20 کلو تھیلا 2600 سے 2700 میں فروخت ہونے لگا،اسسٹنٹ کمشنر اپنے کمرے تک محدود، یہ انتظامیہ کی خاموشی ملی بھگت کا نتیجہ ہے کہ مہنگائی نے جیناحرام کردیا ہے،شہری
تفصیل کے مطابق حب شہر میں مہنگائی کا جن بے قابو آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کیا جارہا ہے اسسٹٹ کمشنر سمیت پرائس کنٹرول کمیٹی خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف آٹے کی قیمت عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہے، شہری مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں ،حب شہر میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2600 سے 2700 کے درمیان اور فی کلو 130 سے لیکر 145 کے درمیان فروخت کیا جارہا ہے، ہر دکاندار نےمن مانا ریٹ فکس کیا ہوا ہے جو کہ عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے، دوسری جانب انتظامیہ کے بے حسی کا یہ عالم ہے کہ دس لاکھ آبادی والے شہر حب میں کوئی یوٹیلیٹی اسٹورز قائم نہیں کیا گیا اور نہ ہی صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی سستا بازار لگایا گیا ہے،جہاں سے عوام کو ریلف مل سکے شہریوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حب میں آٹے کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے جس کے باعث عوام اور غریب ومزدور طبقہ کو روکھی روٹی سے بھی محروم کردیاگیا ہے ،اس مصنوعی مہنگائی کی وجہ گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑھ گئے ہیں ،عوام کی طرف سے اہل اقتدار سے نوٹس لینے کامطالبہ
