ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہزادخان) سویڈن میں قرآن پاک کی توہین کیخلاف مرکزی جمعیت اہلحدیث کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں احتجاج، علماء کرام نے مساجد میں خطبہ جمعہ میں شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سویڈن کے سفیر کو فی الفور ملک بدر کیا جائے سویڈن سے او آئی سی ممالک کی تنظیم کے ساتھ ملکر شدید الفاظ میں مذمت کےساتھ ساتھ نفرت کا اظہار کیا جائے،ضلعی امیر کی پریس کانفرنس
تفصیل کے مطابق سویڈن میں قرآن پاک کی توہین کیخلاف مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈیرہ غازی کی جانب سے احتجاج اورشدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں خطباء کرام نے جمعہ المبارک کے اجتماعات میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سویڈن کے سفیر کو فی الفور ملک بدر کیا جائے اور سویڈن سے او آئی سی ممالک کی تنظیم کے ساتھ ملکر شدید الفاظ میں مذمت کےساتھ ساتھ نفرت کا اظہار کیا جائے جمعہ المبارک کے اجتماعات میں خطباء آئمہ مساجد نے قرآن مجید کی توہین کرنے پرسویڈن کے خلاف قرار داد مذمت پیش کی جسکو عوام نے ہاتھ کھڑے کرکے سخت احتجاج کیساتھ تائید کی بعدازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈیرہ غازی خان قاری عبد الرحیم کلیم ،ناظم اعلی حافظ خالد محمود اظہر،نائب امیر حافظ احمد حسن ایڈوکیٹ ، ،تحصیل امیر مخدوم زاہد قریشی،تحصیل ناظم حاجی عبد المتین بھٹہ،ناظم نشرواشاعت فخرالزمان ،حاجی عبدالطیف سپل ،شکیل احمد،قاری عبدالجلیل کھوسہ نےکہا کہ مسلمان قرآن پاک سے اپنی جان مال اولاد سے زیادہ پیار کرتے ہیں تاقیامت قرآن پاک کے حفاظ محافظ رہیں گے انہوں نےکہا یہود وہنود ماضی میں بھی قرآن پاک کیخلاف سازش میں ناکام ہوچکے ہیں انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کریں
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ڈی جی خان: سویڈن میں قرآن پاک کی توہین پر احتجاج ،علمائےکرام کی خطبہ جمعہ میں شدید الفاظ میں مذمت
-

سویڈن ،ہالینڈ میں توہین قرآن کی بے حرمتی عالمی امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے
ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزاد خان) سویڈن ،ہالینڈ میں توہین قرآن کی بے حرمتی عالمی امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے دل آزار واقعات سے مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی ہے قرآن مجید جلانے کا واقعہ امت مسلمہ کے لئے بھی سخت پیغام ہے ان خیالات کا اظہار ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے سویڈن اور ہالینڈ میں توہین قرآن کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیتےہوئے کہا کہ مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی ہے اسلام دشمنی کے بڑھتے واقعات شرمنا ک اور عالمی امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے یورپی ممالک جو خود کو امن کے علمبردار اور مہذب کہلاتے اور عدل و انصاف کی باتیں کرتے ہیں مگر اسلام دشمنی میں سب ایک ہیں میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا اسلام اور اسلامی مقدسات کے بارے میں منفی پراپیگنڈہ اور توہین آمیز واقعات ایک عرصے سے جاری ہیں ایسے واقعات دنیا میں بدامنی پھیلانے کی گھناونی سازش ہے قرآن مجید کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے قرآن معجزہ خداوندی ہے، اس کی بے حرمتی میں حکومتوں کا منافقانہ کردار سامنے آیا ہے،یہ ممالک ایک طرف وہ امن اور سلامتی کی بات کرتی ہے،اور مذہبی ہم آہنگی کی باتیں کی جاتی ہیں جبکہ دوسری طرف آزادی اظہار رائے کے نام پر قرآن مجید جلاکر عالم اسلام کے جذبات مجروح کئے جاتے ہیں انہوں نے کہا قرآن مجید جلانے کے واقعات امت مسلمہ کے لئے بھی سخت پیغام ہے کہ وہ باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متحد ہوں ، تاکہ دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلامی مقدسات کی حفاظت ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ یورپی ممالک بھی اپنا منافقانہ رویہ ختم کر کے دنیا میں امن کے لئے کردار ادا کریں۔
-

ڈیرہ غازیخان: 12 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرجواداکبر)12 سالہ بچے کو ورغلا پھسلا کر زبردستی زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق 12 سالہ یاسر نامی بچے سے زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ بچے کے چچا محمد بلال نے پولیس کو درخواست دی کہ یاسر ہسپتال میں دوائی لینے کے لئے آیا ہوا تھا تو ہسپتال میں موجود رشید والد دین محمد، نور ولد غلام فرید نے یاسر بعمر 12 سالہ کو ورغلا پھسلا کر بد فعلی کی نیت سے لے گئے اور چھری سے ڈرا کر دو دن تک نور محمد کے حمام میں بد فعلی کرتے رہے۔ ایس ایچ او تھانہ سول لائن معہ ٹیم نے محمد بلال کی درخواست پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے یاسر سے بدفعلی کرنے والے ملزمان رشید ولد دین محمد سکنہ سرور کالونی اور نور محمد ولد غلام فرید سکنہ دراہمہ کو گرفتار کر لیا ہے،ایس ایچ او فیاض حسین نے مزید بتایا کہ ملزم رشید سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جس کے خلاف پہلے بھی مقدمہ درج ہو چکا ہے جبکہ تھانہ سول لائن پولیس نے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔ -

ڈیرہ غازیخان :گراں فروشوں کے خلاف فوری ایف آئی آرز درج ہونگی
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرجواداکبر)گراں فروشوں کے خلاف فوری ایف آئی آرز درج ہونگی
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد انور بریار نے اشیائے خوردونوش مہنگے داموں بیچنے والوں کیخلاف سخت اقدامات کئے ہیں،اب
گراں فروشوں کے خلاف فوری ایف آئی آرز درج ہونگی، بازاروں کے ساتھ اب گلی،محلوں اور بلاکس میں واقع دکانوں پر بھی پرائس چیکنگ ہوگی،ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مقدمات اندراج کا ٹاسک سونپ دیا گیا،مہنگے داموں چیزیں بیچنے والوں کو اب راہ راست پر آنا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صابر حسین،اسسٹنٹ کمشنرز شکیب سرور،اصغراقبال،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام محمد،ملک کلیم کوریہ،ڈی او سول ڈیفنس خالد کریم اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو ناجائز منافع خوروں سے بچانے کیلئے مجسٹریٹس کمر کس لیں،چھوٹے بڑے سٹوروں،دکانوں پر فوڈ آئٹمز کی قیمتوں کی ضرور پڑتال کی جائے،دیہی علاقوں میں قیمتیں زیادہ وصول کی جاتی ہیں جس پر فوکس کیا جائے،ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفائیڈ قیمتوں سے زائد کسی کو وصولیوں کی اجازت نہیں ہے،پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی اور پیشرفت کو روزانہ کی بنیاد پر پرکھا جائے گا،حکومت پنجاب کے احکامات کےتحت گرانفروشوں،ذخیرہ اندوزوں کو ضرور کیفر کردار تک پہنچائیں گے،اجلاس میں مجسٹریٹس کی کارکردگی،پرائس انسپکشنز اور جرمانوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ -

ٹھٹھہ : ایک اور نعش برآمد،رواں ہفتے ملنے والی نعشوں کی تعداد 5 ہوگئی
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)ایک اور نعش برآمد،رواں ہفتے ملنے والی نعشوں کی تعداد 5 ہوگئی
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کا ہیڈ کواٹر مکلی منشیات فروشی، ڈکیتی اور خون ریزی کا گڑھ بن چکا ہے ، آج پہر ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ، ٹھٹھہ پولیس میں من پسند اور نااہل آفیسر تعنیات ہیں جن کی وجہ سے حالات کنٹرول سے باہر ہوچکے ہیں ،آج جو لاش ملی ہے اس کے متعلق بتایاگیا ہے کہ مکلی ناریجہ گوٹھہ کارہائشی نوجوان رکشا ڈرائیور 24 سالہ وقار علی جس کو سر میں گولیاں مارکرقتل کیا اورلاش کے ساتھ پولیس کو پسٹل ملا جو پولیس نے اپنی تحویل میں لےلیا ہے ،مکلی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لۓ سول ہسپتال ٹھٹھہ منتقل کردیا ہے ، پولیس نے تحقیقات کاآغاز کردیاہے ،یاد رہے رواں ہفتے ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں سے ملنے والی نعشوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے جو کہ ٹھٹھہ پولیس کی نا اہلی کاواضح ثبوت ہے ،ٹھٹھہ پولیس کی کرپشن اور رشوت ستانی کے باعث چوریاں، پرچی جواء ، منشیات فروشی عروج پر ہے جس کی وجہ سے قتل و غارت عام ہوتی جارہی ہے جبکہ ایس ایس پی ٹھٹھہ کارروائیاں کرانے کی بجائے خاموش تماشائی کاکردار ادا کررہاہے ،ستم تو یہ ہے کہ چوروں ڈاکوؤں سے میڈیا نمائندگان بھی محفوظ نہیں رہے آئے روزجن کے موبائل فون اور موٹر سائیکل چوری یاڈکیتی ہورہے ہیں لیکن ایس ایس پی ٹھٹھہ پولیس سے صحافیوں کے موبائل فونزاور موٹرسائیکلز ریکور نہیں کراسکے،عام آدمی کے قاتلوں اور مجرمان کوکیسے ٹریس کرکے انہیں گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے مں کھڑاکریں گے ،عوامی و سماجی اور مذہبی حلقوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے
.
-

ڈیرہ غازیخان : ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، متاثرین کی پولیس کودرخواستیں
ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان) پولیس تھانہ گدائی پایگاں کے رہائشی عابد حسین نے تحریری درخواست دی کہ میں گھر بستی گل چانڈیہ جارہا تھا بستی گل چانڈیہ کے نزدیک پہنچا تو 4 کس نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر نقد رقم مبلغ 40ہزار موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے پولیس تھانہ کو گدائی شرقی کے رہائشی وقار منظور نے تحریری درخواست دی کہ میں اپنی ڈیوٹی سے فارغ ہوکر ڈیرہ غازیخان آ رہا تھا جب گدائی چونگی کے نزدیک پہنچا تو 2 کس نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر لیپ ٹاپ بیگ کاغذات نقدی رقم 3500 سو روپے چھین لیے پولیس تھانہ چوٹی کے علاقہ چک بکھر کے رہائشی نادر علی نے درخواست دی کہ سائل کا بھائی اور پسر موٹر سائیکل پر چوٹی زیریں جا رہے تھے سائل تھوڑی دوری پر پیچھے جا رہا تھا اچانک 3 کس نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر بھائی کی جیب سے 11 ہزار موبائل فون اور پسر کی جیب سے موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لی پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ بلاک نمبر 42 کے رہائشی آل عباس نے تحریری درخواست دی کہ میں ماموں کے گھر کے باہر اپنی موٹر سائیکل کھڑی کر کے اندر چلا گیا جب واپس آیا تو موٹر سائیکل ناموجود تھی پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ بلاک ایس کے رہائشی غضنفر عباس نے تحریری درخواست دی کہ ساتھ زیر تعمیر گھر سے نامعلوم ملزمان نے موٹر چوری کر لی پولیس تھانہ صدر ڈیرہ چورہٹہ کوٹ ہیبت کے رہائشی عطا اللہ نے درخواست دی کہ گھر کے اندر پانی والا پنکھا موٹر پائپ لگایا ہوا تھا صبحِ آیا تو ناموجود تھی پولیس تھانہ گدائی کے رہائشی یسین نے درخواست دی کی اہل وعیال گھر میں سو گیا جب بیدار ہوا 2 عدد موٹریں مالیت 20 ہزار ناموجود تھی پولیس نے مدعیان کے بیان پر مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔
-

ننکانہ :سرکاری گوداموں میں وافر مقدار میں گندم موجود پھر بھی آٹے کا بحران شدت اختیارکرگیا
ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ننکانہ صاحب میں سرکاری گوداموں میں وافر مقدار میں گندم ذخیرہ ہونے کے باوجود بھی آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا شہری آٹے کے حصول کے لیے مارے مارے پھرنے لگے بلیک مافیا نے من مانے ریٹ وصول کرنا شروع کر دئیے ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے سستے آٹے کی فراہمی ممکن بنانے میں ناکام ملک بھر کی طرح ننکانہ صاحب میں بھی آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا فائن آٹے کا ریٹ 5000 روپے فی من تک پہنچ گیا اور چکی پر آٹا کا ریٹ 6000 تک پہنچ گیا حالیہ مہنگائی کی لہر نے غریب آدمی سمیت متوسط طبقے کی بھی چیخیں نکال دی ہیں ننکانہ صاحب کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم پہلے بھی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں آٹے کے حصول کے لیے سارا سارا دن لائنوں میں کھڑے ہونا پڑتا ہے غریب آدمی اپنی مزدوری کرئے یا آٹا کے لئے سارا دن ذلیل خوار ہو بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلانا مشکل ہوچکا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مل مالکان کو گندم کا کوٹہ میں اضافہ کریں تاکہ آٹے کی زیادہ فراہمی کو یقینی بنائیں تو آٹا کے بحران پر قابو پایا جا سکے
-
ٹھٹھہ : اسسٹنٹ کمشنر کا آٹا چکیوں، فلور ملز اور مختلف اسٹالز پر اچانک چھاپے اور جرمانے
ٹھٹھہ باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹہ کا آٹا چکیوں، فلور ملز اور مختلف اسٹالز پر اچانک چھاپے، منافع خوری کرنے والوں پر جرمانہ عائد
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شفیق احمد آریسر نے تحصیل ٹھٹھہ میں موجود آٹا چکیوں، فلور ملز اور مختلف اسٹالز کا اچانک دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ اوپن مارکیٹ میں چکی مالکان کے لیے 107 جبکہ فلور مل مالکان کیلئے 98 روپے فی کلو آٹے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کے لیے اسسٹنٹ کمشنر شفیق احمد آریسر نے ٹیم کے ہمراہ نورانی، شاہ نجف، عثمانیہ و ديگر آٹا چکیوں اور فلور ملز سمیت مختلف اسٹالز پر اچانک چھاپے مارکر زائد قیمتوں اور منافع خوری کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے بیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے چکی مالکان کے لیے 105 جبکہ فلور مل مالکان کیلئے 98 روپے فی کلو آٹے کا نرخ مقرر کیا گیا ہے، زیادہ نرخ پر فروخت کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، تمام چکی مالکان اور فلور مل مالکان مقرر کردہ نرخوں پر آٹے کی فروخت یقینی بنائیں اور نرخنامے کی تختیاں نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں، زائد قیمت پر آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سستے آٹے کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے تاکہ اس مہنگائی کے دور میں عوام کو زیادہ سے زیادہ رلیف مل سکے۔ -

ٹھٹھہ : نامور قانون دان اور سینئر صحافی گل محمد خشک کو پی جے اے نے اپنا قانونی مشیر مقرر کر دیا
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)نامور قانون دان اور سینئر صحافی گل محمد خشک کو پی جے اے نے اپنا قانونی مشیر مقرر کر دیا
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے نامور قانون دان اور صحافی گل محمد خشک کو پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن سیکریٹریٹ ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے قانونی مشیر نامزد کر دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن اسلام آباد سے جلد جاری کر دیا جائے گا اس موقعہ پر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ٹھٹھہ کے چیئرمین الطاف حسین تنیو نے کامریڈ گل محمد خشک کو قانونی مشیر نامزد ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کامریڈ گل محمد خشک کی تعیناتی کے بعد تنظیم مذید مضبوط ہوگی اور ضلع ٹھٹھہ میں تبدیلی نظر آئے گی اس موقع پر انیس ہیلایو، ارشاد علی گندرو، سید الطاف حسین شاہ شیرازی، سید شیر علی شاہ کاظمی، واحد شورو، واجد علی گجر اور دیگر صحافیوں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے مبارکباد پیش کی گئی۔ -

حکومت کی جانب سے میڈیا پر لگائی جانے والی پابندیوں کے خلاف پی ایف یوجے کی کال پر ہڑتال
ٹھٹھہ،میہڑ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار)وفاقی حکومت کی جانب سے میڈیا پر لگائی جانے والی پابندیوں کے خلاف ٹھٹہ میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی دی گئی کال پر حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ یونٹ ٹھٹہ کے صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی کال پر وفاقی حکومت کی میڈیا دشمن پالیسیوں پیمرا ایکٹ میں کی گئیں منفی ترامیم اور صحافیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات کا اندراج کرنے کے خلاف حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کیجانب سے اعلان کردہ ملک گیر احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں (ایچ یو جے) ٹھٹھہ کیجانب سے پریس کلب ٹھٹھہ میں بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ٹریفک چوکی سے پریس کلب ٹھٹھہ تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاج میں حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ یونٹ ٹھٹھہ کے صدر خدا بخش بروہی، جنرل سیکریٹری راجہ تنویر خاصخیلی، مکلی پریس کلب کہ صدر احمد خان خشک، شبیر بھٹی اعجاز واریو، اسماعیل میمن، اکبر دلوانی اور دیگر صحافیوں نے میڈیا پر لگائی گئی پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر پابندی عوام کی آواز کو دبانے کے مترادف ہے اور ایسے اقدام کو لاگو کرنے کے بعد حکمران مہنگائی کا طوفان کھڑا کرنے کے بعد عوام کی آواز بننے والے میڈیا پر پابندیاں لگانا چاہتے ہیں مزید انہوں کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف میڈیا ہاؤسز میں کام کرنے والے صحافیوں پر بلاجواز مقدمات درج کروا کر حراساں کیا جا رہا ہے جو قابل مذمت ہے اور صحافی برادری ملک کے مختلف علاقہ جات میں اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کروا کر یہ پیغام دینا چاہتی ہے کے مختلف صحافیوں کو حراساں کرنے اور جھوٹے اور من گھڑت دائر مقدمات سمیت دیگر مسائل ملک بھر کے صحافی برادری کسی بھی صورت قابل قبول نہیں کریں گے اور احتجاج کے شرکاء نے کینیا میں بے دردی سے شہید کیئے گئے صحافی ارشد شریف کے خون سے انصاف کا بھی مطالبہ کیا گیا اس موقعہ پر سینئر صحافی یوسف دایو، منصور جلالانی، نظیر جاکھرو، شیراز واریو، نظیر قریشی اور دیگر موجود تھے.
میہڑ میں صحافیوں کی جانب حکومتی میڈیا دشمن پالیسیوں صحافیوں کی گرفتاریوں کے خلاف صحافیوں کا احتجاج حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی ،صحافیوں اور صحافتی اداروں کے خلاف حکومتی میڈیا دشمن پالیسیوں انتقامی کاروایوں صحافیوں کی گرفتاریوں پیمرا ایکٹ اور پیکا ایکٹ کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی اپیل پر ملک بھر کی طرح تحصیل میہڑ میں بہی حیدرآباد یونین آف جنرلسٹ ڈسٹرکٹ یونٹ دادو کی جانب سے یوم سیاہ منایا گیا،اس موقع پر میہڑ پریس کلب کی عمارت پر سیاہ پرچم لہرائے گئے جبکہ صحافیوں نے سنیئیر صحافیوں مرکزی رہنما جاوید سومرو۔ضلعہ جنرل سیکریٹری عامر تیونو۔نائب صدر احسان جانوری۔ شکیل عطار۔ اور دیگر کی قیادت میں میہڑ پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ملک کے موجودہ نام نہاد جمہوری مسلط حکومت نے ان کا کرپشن زدہ چہرہ بے نقاب کرنے پر صحافتی آزادی پر آمرانہ حملے اور بندشیں عائد کرکے صحافیوں کو گرفتار کرکے تشدد سمیت دیگر ہتھکنڈوں اور حربوں سے حراساں کر کے آواز اور زبان بند کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ملک بھر کے صحافی ظالم حکمرانوں کے کسی بھی ہتھکنڈے اور ظلم پر حق اور سچ سے دسبردار نہیں ہوں گے اپنے حق اور میڈیا کی آزادی کے لئے ان حکمرانوں کا ہر محاز پر مقابلہ اور گہراؤ کریں گے اور اسلام آباد میں ایوان اقتدار کے سامنے اپنے حقوق کے اصول تک دھرنا دیں گے احتجاج میں جمیل مہیسر۔استاد غلام حیدر۔ منظور جویو۔ مرتضیٰ پنہور۔ لیاقت سومرو۔ میر زین بہٹی۔شرکت کی اس موقع پر حکومتی میڈیا دشمن پالیسیوں کےخلاف نعرے بازی بھی کی
