Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈی جی خان‌: ہم نے ہر صورت عوام کو مہنگائی سے ریلیف دلانا ہے۔ محمد انور بریار

    ڈی جی خان‌: ہم نے ہر صورت عوام کو مہنگائی سے ریلیف دلانا ہے۔ محمد انور بریار

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہزادخان):ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس باقاعدگی کے ساتھ منعقد کیا جارہا ہے جس میں ہر مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی اورجرمانوں کے ٹارگٹ بارے رپورٹ لی جاتی ہے،اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صابر حسین کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر شکیب سرور،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اصغر اقبال،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی،ڈی او سول ڈیفنس خالد کریم،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام محمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک کلیم کوریہ،ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی موجود تھے . اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ یکم سے25جنوری کے دوران گرانفروشوں کو مجموعی طور پر15لاکھ86ہزار روپے جرمانہ کیاگیا ،9گراں فروشوں کیخلاف مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کیاگیا جبکہ7کی دکانیں سیل کر دی گئیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صابر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اوراس سلسلے میں کسی کے ساتھ رعایت نہ برتی جائے،زائد منافع خوروں کو جرمانوں کے ساتھ گرفتار بھی کیا جائے،تمام دکان دار اشیائے خوردونوش کے نرخوں کی پاسداری کریں،ریٹ لسٹ نمایاں جگہوں پر لگائیں،انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دلانے کی اہم ذمہ داری پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر عائد ہوتی ہے وہ اپنا روزانہ کا ٹارگٹ ضرور حاصل کریں،ہم نے ہر صورت عوام کو مہنگائی سے ریلیف دلانا ہے۔

  • ڈیرہ غازیخان : ضلعی امن کمیٹی و ہم آہنگی کا اجلاس

    ڈیرہ غازیخان : ضلعی امن کمیٹی و ہم آہنگی کا اجلاس

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر)ضلعی امن کمیٹی و ہم آہنگی ڈیرہ غازی خان کا اجلاس کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صابر حسین کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں امن وامان کی صورتحال سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
    ممبران کمیٹی رواداری وتحمل اور بھائی چارے کا عملی مظاہرہ کرنے پر متفق،ضلع بھر میں لاء اینڈ آرڈر کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں ڈی ایس پی فضل الرحمان،ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف حافظ محمد یونس،سی ایس اے حقنواز سمیت ممبران امن کیمٹی نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صابر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کا پرچار،بھائی چارے کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے،ممنوعہ مواد کی اشاعت و ترسیل کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،مذہبی مواد قانون کے تحت دی جانیوالی اجازت کے بغیر درآمد نہیں کیا جاسکتا،صابر حسین نے کہا کہ ہم انتظامیہ کے ساتھ تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون کو سراہتے ہیں،ملکی استحکام و سلامتی ہمیں سب سے زیادہ عزیز ہے،انہوں نے کہا کہ کسی کو مذہبی منافرت کے ذریعے امن وامان خراب کرنےکی اجازت نہیں دینگے۔اجلاس میں ممبران امن کمیٹی نے قیام امن،ملکی سالمیت بارے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

  • ڈی جی خان :ڈپٹی کمشنر کا سبزی منڈی سرور والی کا دورہ

    ڈی جی خان :ڈپٹی کمشنر کا سبزی منڈی سرور والی کا دورہ

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر)ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے سبزی منڈی سرور والی کا دورہ کیا اور سبزیوں و پھلوں کے نیلامی عمل کا معائنہ کیا۔ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز اصغر صدیقی اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔
    محمد انور بریار نے پیاز اور ٹماٹر کے نیلامی عمل کا خود جائزہ لیتے ہوئے سبزی منڈی میں پیاز کی باقاعدگی کیساتھ نیلامی عمل کی نگرانی کرنیکی بھی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے چیک اینڈ بیلنس سے سبزیوں،پھلوں کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے،آڑھتی بھی کم منافع رکھ کر عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کریں،انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی میں کسی بھی آئٹم کی شارٹیج نہیں ہونے دیں گے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قیمتوں کی پڑتال کیلئے ضلع بھر میں متحرک ہیں،مجھ سمیت تمام انتظامی افسران عوام کو ریلیف دلانے کیلئے سرگرم ہیں،اس موقع پر ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی نے ڈپٹی کمشنر کو قیمتوں کواعتدال میں رکھنے بارے اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔

  • چونیاں :چھوٹے بھائی کوقتل کرنے والے بڑے بھائی نے بھی خود کشی کرلی

    چونیاں :چھوٹے بھائی کوقتل کرنے والے بڑے بھائی نے بھی خود کشی کرلی

    چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگار) خون سفید ہو گیا دو بھائی جاں بحق ہو گئے چھانگا مانگا کے نواحی برقی میں سگے بڑے بھائی نے لین دین کے تنازعہ پر چھوٹے بھائی پر فائرنگ کر دی جس سے 30 سالہ عابد جاں بحق ہو گیا واقعہ کے فوری بعد ملزم ساجد نے بھی زہر پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
    تفصیلات کے مطابق سرکل چونیاں، دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئے چھانگا مانگا کے نواحی برقی چک 18 میں دو سگے بھائیوں میں لین دین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا، جھگڑا میں بڑے بھائی ساجد نے فائر مار کر عابد کو قتل کر دیا جبکہ ساجد نے غمزدہ، دکھ اور افسردگی میں زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے ایس ایچ او تھانہ چھانگا مانگا نے مزید بتایا کہ مقتول عابد کی عمر 30 سال جبکہ ساجد کی عمر 35 سال تھی دونوں بھائی شادی شدہ تھے پولیس نے دونوں بھائیوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

  • ٹھٹھہ : بھنبھور میں محکمہ مائنز اینڈ منرل کے زبردستی نمک کی فیکٹری بندکرانے پر مزدوروں کااحتجاج

    ٹھٹھہ : بھنبھور میں محکمہ مائنز اینڈ منرل کے زبردستی نمک کی فیکٹری بندکرانے پر مزدوروں کااحتجاج

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگارراجہ قریشی )بھنبھور میں محکمہ مائنز اینڈ منرلز کے زبردستی نمک کی فیکٹری بندکرانے پر مزدوروں کااحتجاج
    تفصیل کے مطابق سندھ کے تارخی شھر بھنبھور کے قریب 1952 سے قائم ہرجنا سالٹ نمک کی کمپنی میں کام کرنے والے مزدور وں کے مائنزاینڈ منرلز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کسی کے کہنے پر زبردستی 1952 سے قائم نمک کی فیکٹری بند کرانے پر ہرجنا سالٹ کمپنی میں کام کرنے والے مزدوروں نے محکمہ مائنز اینڈ منرل کی بدمعائشی اور دھونس دھاندلی کے ذریعے فیکٹری بند کرانے پر شدید احتجاج کیا اور محکمہ مائنز اینڈ منرلز کے خلاف مزدوروں کی جانب سے کام چھوڑ ہڑتال کردی اور کرپٹ عناصر کیخلاف نعرے بازی کی نمک کی فیکٹری میں کام کرنے والے مقامی افراد قاری عبدالسلام ،حبیب بلوچ ،غلام رسول کلمتی، صدیق ماچھی ، غنی ماچھی ، عالم خاصخیلی اور دیگر مقامی لوگوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمک کی کمپنی 1952 سے قائم ہے ،انہوں نے مزید کہا کے یہ کسی با اثر کے کہنے پر ہماری سالوں سے چلنے والی فیکٹری بند کرادی ہمیں اس مہنگائی میں بیروزگار کردیا ہے ، ہمارے بچے فاقہ کشی پر مجبور ہو گۓ ہیں، انہوں نے پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو ،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے .

  • ڈیرہ اسماعیل خان : 15 گھنٹوں کے بعد بھی انڈس ہائی وے نہ کھل سکا

    ڈیرہ اسماعیل خان : 15 گھنٹوں کے بعد بھی انڈس ہائی وے نہ کھل سکا

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (احمدنوازمغل کی رپورٹ) 15 گھنٹوں کے بعد بھی انڈس ہائی وے نہ کھل سکا،گزشتہ روز دو بجے پروا گاؤں میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے کی نعش کے ہمراہ لواحقین مرد،عورتیں اور بچے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔تحصیل پروا شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر شہید عامر عباس کے ورثاء و مظاہرین کے ساتھ اظہار ہمدردی و یکجہتی کے لئے مطالبات کی منظوری تک جاری دھرنا میں پہنچ گئے ہیں.

    تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے نوجوان کے ورثاء لاش انڈس ہائی وے پر رکھ روڈ پر دھرنادے دیاجس سے پشاور سے کراچی جانے والی انڈس ہائی وے ٹریفک کیلئے بند ہوگئی، 15 گھنٹوں سے زائد وقت گذرنے کے باوجود انڈس ہائی وے نہ کھل سکا،ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے کی نعش کے ہمراہ لواحقین مرد،عورتیں اور بچے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔مطالبات کے تسلیم اور پاک فوج کی یقین دھانی کے بغیر دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان،سخت سردی میں کھلے اسمان تلے رات گزارنے کی وجہ سے متعدد کمسن بچے بیمار ہو گئے ۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد قیصر اور ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ محمد شعیب سے دھرنا دینے والوں نے مذاکرات کرنے سے صاف انکار کر دیا ۔روڈ بند ہونے کی وجہ سے دوونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں ۔۔پولیس کا کوئی نمائندہ دوبارہ مزاکرات کے لیے نہ آئے۔احتجاج کرنے والے لواحقین کا مطالبہ

    دوسری طرف تحصیل پروا شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر شہید عامر عباس کے ورثاء و مظاہرین کے ساتھ اظہار ہمدردی و یکجہتی کے لئے مطالبات کی منظوری تک جاری دھرنا میں پہنچ گئے ہیں۔پروا عامر عباس کے قتل،شیعہ نسل کشی سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ڈیرہ میں مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی سے ڈیرہ کے شہریوں میں دوبارہ خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔انتظامیہ کی طرف سے قیام امن کےلئے دعوے محض زبانی جمع خرچ کے دعوے تھے۔انتظامیہ امن و امان کی فضا برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ملت تشیع ایک پر امن قوم ہے۔دو دنوں سے پر امن احتجاج کر رہی ہے۔پر امن رہنے کو کمزوری نا سمجھا جائے۔دو دن سے بیٹھے دھرنے میں عامر عباس بلوچ کے ورثاء و مظاہرین کے مطالبات کو حل کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔ان کے مطالبات امن و امان،دہشت گردی پر کنٹرول اور دہشت گردوں کی گرفتاری اور سزائیں ہے۔انتظامیہ سنجیدگی سے ورثا کے مطالبات کو سنے اور حل کرنے کے اقدامات کرے تاکہ شہید کی تدفین کی جائے۔

  • گو جرہ : معمولی تلخ کلامی پر بھتیجے  نے چچا کو قتل کردیا

    گو جرہ : معمولی تلخ کلامی پر بھتیجے نے چچا کو قتل کردیا

    گو جرہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) معمولی تلخ کلامی پر بھتیجے نے ساتھیوں کی مددسے چچا کو تشددکر کے موت کی نیند سلادیا۔معلوم ہواہے کہ ٹاکی محلہ گوجرہ کے محمد ریاض کا اپنے بھتیجے عمر سے کسی بات پر جھگڑاہو گیا جس پر وہ مشتعل ہو گیا اور اپنے ساتھیوں سمیر وغیرہ کے ہمراہ اسے تشددکانشانہ بنانا شروع کر دیاجس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیااور ملزمان موقع سے فرارہوگئے اطلا ع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقتول کی نعش اپنی تحویل میں لے کرتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کی اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی پولیس مصروف کارروائی ہے

  • حیدرآباد :  پنیاری پولیس کی مختلف چھاپہ مار کاروائیاں، 7 ملزمان گرفتار, چرس اور شراب برآمد

    حیدرآباد : پنیاری پولیس کی مختلف چھاپہ مار کاروائیاں، 7 ملزمان گرفتار, چرس اور شراب برآمد

    حیدرآباد (باغی ٹی وی) پنیاری پولیس کی مختلف چھاپہ مار کاروائیاں، 7 ملزمان گرفتار, چرس اور شراب برآمد
    ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ کی جانب سے جاری کردہ خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری.تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی محمد پریل موریو کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پنیاری انسپیکٹر محمد رئیس خانزادہ کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائیاں،دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر مختلف مقامات پنجن شاہ درگاہ نورانی بستی، لالو لاشاری قبرستان، پنیاری واہ اور لالو لاشاری کے قریب سے 7 ملزمان کو چرس اور شراب فروخت کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا،گرفتار ملزمان مقصود عرف فائٹر آرائیں اور اعجاز علی آرائیں کے قبضے سے 300 گرام چرس برآمد ہوئی،گرفتار ملزمان سکندر کچھی اور محمد جنید عباسی کے قبضے سے 2 عدد گیلن میں گرام 20 لیٹر کچی شراب ہوئی،گرفتار ملزمان محمد ناصر قاضی اور محمد بلال عباسی کے قبضے سے 450 گرام چرس برآمد ہوئی،گرفتار ملزم شاہنواز آرائیں کے قبضے سے 180 گرام چرس برآمد ہوئی،گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ،پنیاری پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ اور حدود آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں ،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

  • گوجرہ : اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی مذموم سازشوں میں مصروف ہیں ،سینئرصحافی

    گوجرہ : اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی مذموم سازشوں میں مصروف ہیں ،سینئرصحافی

    گوجرہ ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار چوہدری عبدالرحمن جٹ) گوجرہ کے سینئر صحافیوں تنویر حسین،شاہد اقبال شیروانی،حاجی محمد صادق، محمد اویس محمد طاہر ودیگر نے کہا ہے کہ اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی مذموم سازشوں میں مصروف ہیں جن کی سازشوں کا جواب دینے کیلئے عالم اسلام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو نے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ سویڈن میں ہماری مقدس کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی کے افسو سناک واقعہ سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اورعالم اسلام کے خلاف ایسے گستاخانہ اقدام کسی بھی صورت قبول نہیں۔انہوں نے کہاکہ عظمت قرآن،حرمت قرآن کیلئے ہم اپنی جانوں کے نذرانے دے کر بھی دفاع کریں گے۔اسلام فوبیا کا شکارشر پسند،عالمی دہشت گردکبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہاکہ اسلامی ممالک کے سربراہان جذبہ غیرت ایمانی سے سرشار ہو کر سویڈن کے خلاف عملی اقدامات اٹھا ئیں اور عظمت قرآ ن کا پیغا م جاری کریں یہ تما م مسلم امہ کی اولین ذمہ داری ہے۔حکومت پاکستان سویڈن کے سفیر کو طلب کر کے دو ٹوک پیغام دیں کہ ایسے عناصر کو محاسبہ کی نکیل ڈالی جائے ورنہ دنیا کا امن تباہ ہو جائے گااسلام اور اسلامی ا شعائر کا احترام تمام مذاہب پر لازم ہے۔

  • ٹھٹھہ :  غریب اور بے سہارا لوگوں میں سردی سے بچاؤ کے لئے کمبل، گرم کپڑے اور سوئٹر تقسیم

    ٹھٹھہ : غریب اور بے سہارا لوگوں میں سردی سے بچاؤ کے لئے کمبل، گرم کپڑے اور سوئٹر تقسیم

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹھٹھہ کی جانب سے غریب اور بے سہارا لوگوں میں سردی سے بچاؤ کے لئۓ کمبل، گرم کپڑے اور سوئیٹر تقسیم کئے گئے،انسانیت کی خدمت کرنا بھی ایک عظیم عبادت ہے۔ ریاض حسین لغاری
    تفصیل کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری نے اسسٹنٹ کمشنر شفیق احمد آریسر و دیگر افسران کے ہمراہ مکلی اور گرد و نواح کے علاقوں میں رہائش پذیر نہایت ہی غریب، بے سہارا اور بے گھر افراد میں سردی سے بچاؤ کے لئے کمبل، گرم کپڑے اور سوئیٹر تقسیم کئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نے کہا کہ غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد اور ان کی خدمت کرنا بھی اجر عظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اصل مستحقین، کمزور اور بے سہارا لوگوں کی مدد کی جا رہی ہے، انسانیت کی خدمت کرنا ایک عظیم عبادت ہے۔ انہوں نے صاحب حیثیت اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں کے ارد گرد رہنے والے غریب، مسکین، مستحق، بے سہارا اور بے گھر افراد کا خیال رکھتے ہوئے ان کی مدد کیلئے آگے آئیں اور اس شدید سردی کے دوران غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں کی بروقت مدد کرنا ضلعی انتظامیہ کا خاص مقصد ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نے کہا کہ غریب اور بے سہارا لوگوں کی نشاندہی کرکے انہیں کمبل، گرم کپڑے اور سوئیٹر فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ انہیں شدید سردی کی لہر سے بچاکر ان کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔