Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • میرپور ساکرو: شہریوں اور سول سوسائٹی کے جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج

    میرپور ساکرو: شہریوں اور سول سوسائٹی کے جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج

    میرپور ساکرو(باغی ٹی وی ) شہریوں اور سول سوسائٹی کے جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج
    ٹھٹھہ میں آٹے سمیت اشیا خورد نوش کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مختیار کار ساکرو کے آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے شدید نعرے بازی کی گئی،ٹھٹھہ میں پرائیس کنٹرول انتظامیہ خاموش دکاندار آپنے من مانے ریٹ پر آٹا سمیت دیگر اشیا خورد نوش فروخت کرنے لگے،میرپور ساکرو سے قادرنواز کلوئی کی رپورٹ

  • ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی برائے لیبر ڈیرہ غازی خان کا اجلاس

    ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی برائے لیبر ڈیرہ غازی خان کا اجلاس

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار):ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی برائے لیبر ڈیرہ غازی خان کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صابر حسین کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر محمد صادق،سوشل ویلفیئر آفیسر بلال متین،ڈی او انڈسٹریز اصغرصدیقی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی ارسلان جتوئی،لیبر تنظیموں اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر محمد صادق نے بتایا کہ الحمد ٹیکسٹائل1500ورکرز،ڈی جی خان سیمنٹ1100 اور الغازی ٹریکٹر فیکٹری700ورکرز کے سوشل سکیورٹی واجبات ادا کر رہی ہیں،ضلع میں کم اجرت کے قانون پر عمل درآمد کرایا جارہا ہے،چائلڈ لیبر پر تین ٹرک ورکشاپ مالکان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صابر حسین نے کہا کہ حکومت پنجاب مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے متحرک ہے،بھٹہ و فیکٹری مالکان اپنے مزدوروں کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ انکے ورکرز بھی حکومتی مراعات سے دائرہ اٹھا سکیں،لیبر سے جبری مشقت لینا،کم اجرت دینا اور چائلڈ لیبر کی کسی طور بھی اجازت نہیں دی جاسکتی،ہمیں لیبر کو حقوق کی فراہمی کے لیے اپنے وسائل کو بروئے کار لانا ہوگا،حقوق کا ملنا ہر فرد کا حق ہے،فیکٹری،کارخانہ مالکان مزدوروں کے حقوق کے محافظ ہیں،وہ انہیں پوری اجرت دیں،کسی کا حق نہ ماریں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ افسران اور سٹاف چائلڈ لیبر،جبری مشقت کے خاتمے کیلئے دکانوں،ورکشاپس،کارخانوں،فیکٹریوں پر چھاپے ماریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔

  • ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 6 ماہ کے دوران آٹا پر6 ارب 12 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی

    ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 6 ماہ کے دوران آٹا پر6 ارب 12 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار):ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں چھ ماہ کے دوران آٹا پر چھ ارب 12 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی دس کلو آٹا کے 9754943 تھیلے تقسیم کردئیے گئے ڈی جی خان ڈویژن کی 71 فلور ملز کو روزانہ کا گندم کوٹہ بڑھا دیا گیاکمشنر خالد منظور کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان و تونسہ محمد انور بریارکے علاوہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔اجلاس میں یوریا کھاد اور پرائس کنٹرول کے معاملات سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا .کمشنرنے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں سبسڈی آٹا کا روزانہ کو کوٹہ اور ٹرکنگ پوائنٹس بھی بڑھا دئیے گئے ہیں اب شہریوں کو روزانہ 75530 آٹا کے تھیلے سبسڈی پر دئیے جانے لگے ہیں۔ڈویژن میں سبسڈی آٹا کے ٹرکنگ پوائنٹس بڑھا کر 152 کردئیے گئے ہیں۔536 مقررہ دکانوں پر بھی سبسڈی کا آٹا دستیاب ہوگا . دس کلو آٹا پر 648روپے فی تھیلا سبسڈی دی جا رہی ہے .کمشنر خالد منظور نے آٹا،گندم اور کھاد کی غیر قانونی ترسیل روکنے کیلئے سخت اقدامات کے احکامات جاری کردئیے انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے۔فرائض کی انجام دہی میں سستی پر مجسٹریٹ کے اختیارات واپس لے لئے جائیںگے۔مجسٹریٹس کا اختیارات سے تجاوز بھی برداشت نہیں ہوگا۔ معیاری آٹا یقینی بنانے کیلئے فلور ملز سے آٹا کے نمونے لیکر تجزیاتی رپورٹ حاصل کی جائے،کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ہرممکن معاشی ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جائیں. ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار نے کہا کہ ٹرکنگ پوائنٹس کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کردیا ہے ہوٹلزمالکان اور دیگر کاروباری افراد کی حوصلہ شکنی کیلئے کمپیوٹر ریکارڈ پر نظر رکھی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عام شہری تک سبسڈی آٹا کی دستیابی یقینی بنائیں گے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی پر نظر رکھی جارہی ہے۔ سخی سرور،راکھی گاج،بواٹہ،ترنمن اور دیگر چیک پوسٹ پر عملہ کو فعال کردیا ہے۔فلور ملز سے روزانہ کی بنیاد پر گندم کی پسائی اور سیل پوائنٹس پر فروخت کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

  • لیہ: ضلع میں پہلا میاواکی جنگل لگا دیا گیا

    لیہ: ضلع میں پہلا میاواکی جنگل لگا دیا گیا

    لیہ(باغی ٹی وی) ضلع میں پہلا میاواکی جنگل لگا دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر فرحت حسین فاروق نے پودا لگا کر میاواکی جنگل کا آغاز کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر خان سیال بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر فرحت حسین فاروق نے کہاکہ میاواکی جنگل 2 کنال اراضی پر محیط ہے جس میں چھوٹے بڑے 12 سو پودے لگائے گئے مزید 2 ایکڑ اراضی پر بھی 12 سو سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ میاواکی جنگل شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا۔انہوں نے کہاکہ میاواکی جنگل کی بھر پور آبیاری کی جائے گی جبکہ میاواکی جنگل سٹیٹ لینڈ کو فراہم کرنے کا باعث بنے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ شجر کاری سے قبل اس طرح کی سرگرمی آگہی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ڈی پی او ناصر خان سیال نے کہاکہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے شجر کاری بہت ضروری ہے درخت زمین کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے اور فضاءکو معطر رکھتے ہیں۔ڈی پی او نے مزید کہاکہ شجر کاری مہم میں ہر فرد کو بھرپور حصہ لینا چاہئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اسد علی بدھ،ڈی ایف او امتیاز احمد صدیقی، سی ای او تعلیم توکل حسین ، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ کامران جاوید، صدر انجمن تاجران ملک مظفر اقبال دھول ، افسران، طلبائ،اور میڈیا نمائندگان بھی موجودتھے

  • ڈیرہ غازیخان۔2 سال سے مفرور قتل و اقدام قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار،

    ڈیرہ غازیخان۔2 سال سے مفرور قتل و اقدام قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار،

    ڈیرہ غازیخان.باغی ٹی وی (نامہ نگار جواد اکبر)دو سال سے مفرور قتل و اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب A کیٹیگری کا مجرم اشتہاری گرفتار، تھانہ صدر پولیس نے مزید کاروائی شروع کر دی۔
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او میاں محمد اکمل کی خصوصی ہدایت پر مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری عمل میں لانے کے لئے ڈیرہ غازیخان پولیس کا کریک ڈاون جاری ہے اسی سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر غفار احمد معہ ٹیم نے شب و روز کی انتھک محنت کے بعد دو سال سے مفرور قتل و اقدام قتل میں مطلوب A کیٹیگری کے مجرم اشتہاری لیاقت ولد عبدالرحمان قوم حجانہ کو گرفتار کر لیا۔ مجرم اشتہاری لیاقت نے سابقہ دشمنی پر شہباز کو قتل جبکہ کامران اور اللہ بخش کو فائرنگ سے مضروب کیا تھا جس پر تھانہ صدر پولیس نے مقدمات درج کرتے ہوئے قانونی کاروائی شروع کر دی تھی۔

  • ننکانہ :ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سیمینار

    ننکانہ :ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سیمینار

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈسٹرکٹ ہسپتال ننکانہ صاحب ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد
    ڈاکٹر معظم اقبال وڑائچ صدر، ڈاکٹر اظہر نعیم سینئر چیرمین اور آرتھوپیڈک ڈاکٹر افتخار محی الدین اور ہیرا میڈیکل سٹاف و دیگر کی شرکت سیمنار میں ڈاکٹرز کے مسائل اور مشکلات پر بات چیتڈسٹرکٹ اسپتال ننکانہ صاحب میں منعقدہ سیمنار میں ڈاکٹر معظم اقبال وڑائچ صدر ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتالوں میں جان بچانے اور مریض کو بے ہوش کرنے والی ادویات ناپید ہیں، اسوقت اسپتال ایمرجنسی میں 400 بیڈ کی ضرورت ہے جبکہ 130 بیڈ موجود ہیں اور عملہ بھی کم ہے جسکا بوجھ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز کو اٹھانا پڑتا ہے اور ڈاکٹرز کی ڈیوٹیز نان ڈاکٹرز/کلرکس لگاتے ہیں جنکو یہ پتہ نہیں ہوتا کہ کونسا ڈاکٹر کس شعبے سے وابستہ ہے جہاں انکی مرضی ہوتی ہے ڈیوٹی لگا دی جاتی ہے ہماری تنخوائیں وہی ہیں اور ہم سے ڈیوٹی زیادہ لی جاتی ہے اوپر سے جو ڈاکٹز چھٹی پر جاتے ہیں انکے الاؤنس بلا جواز کاٹ لیئے جاتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ڈاکٹرز بھگوڑے ہیں جبکہ متعلقہ حکام چیکنگ کرتے ہیں اور ہماری رپورٹس لیتے ہیں، مثالیں امریکا کی دی جاتی ہیں جب ہم سے کام امریکا جیسا لینا ہے تو تنخوائیں بھی امریکا جیسی ملنی چائیں اور ماہانہ الاؤنس 36000 بھی دیا جائے جان بچانے والی ادویات اور متعلقہ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو بڑے اسپتالوں میں ریفر کرنا پڑتا ہے اور الزام ڈاکٹرز پر آتا ہے کہ یہ علاج نہیں کرتے۔ ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن نے سیکریٹری پرائمری کیئر سے اپیل کی ہے اس فیصلے کو ری وزٹ کریں اور ڈاکٹرز کے تحفظات دور کیئے جائیں

  • ڈیرہ اسماعیل خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    ڈیرہ اسماعیل خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    ڈیرہ اسما عیل خان،باغی ٹی وی (احمدنوازمغل ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب،جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی ہے،جاں بحق ہونے والے شخص کے لواحقین نے انڈس ہائی وے بلاک کردیا،جاں بحق ہونے والے شخص کے لواحقین کا کہنا ہے کہ آئے روز وہ کون ہیں جو ٹارگٹ کلنگ کرکے باآسانی فرار ہوجاتے ہے ،لواحقین کا مزید کہنا ہے کہ ڈیرہ اسما عیل خان پولیس ملزمان کو پکڑنے میں بری طرح ناکام ہے ،

  • چونیاں :سجاد ڈوگر قتل کیس،مین قصور دیپالپور روڑ پر ٹائر جلا کر پولیس کے خلاف احتجاج

    چونیاں :سجاد ڈوگر قتل کیس،مین قصور دیپالپور روڑ پر ٹائر جلا کر پولیس کے خلاف احتجاج

    چونیاں، باغی ٹی وی(نامہ نگار) سجاد ڈوگر قتل کیس میں پولیس ملزمان سے ساز باز، ورثاء کا مین قصور دیپالپور روڑ پر ٹائر جلا کر پولیس کے خلاف احتجاج،پولیس کے اعلیٰ افسران مقدمہ میں نامزد ملزمان کو ریلیف دینے کے لئیے تفتیشی افسر پر پریشر ڈال رہے ہیں، مظاہرین کا الزام، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او قصور سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ، ڈی پی او قصور اور ایس ایچ او کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر، مقدمہ کی تفتیش کی خود نگرانی کروں گا،ڈی پی او عمران کرامت
    تفصیلات کے مطابق تھانہ سرکل چونیاں تھانہ آلہ آباد کی حدود میں دو ماہ قبل سجاد ڈوگر نامی شہری کو دن دیہاڑے قتل کیا گیا تھا انصاف نا ملنے پر ورثاء نے مین قصور دیپالپور روڑ پر ٹائر جلا کر ہر طرح کی ٹریفک کو بند کر دیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس سجاد ڈوگر کے ملزمان کے ساتھ ساز باز ہوکر مقدمہ کا رخ موڑنا چاہ رہے ہیں حقیقت کو جھوٹ میں بدلنے کے لیے تفتیشی افسر پر پریشر ڈالا جا رہا ہے مدعی مقدمہ سجاد ڈوگر کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے لاکھوں روپے رشوت لے کر اپنا فرض بیچ دیا ہے اورملزمان کو قتل کے مقدمہ سے بری کرنا چاہتے ہیں پورے گاؤں کے سامنے دن دیہاڑے ملزمان،وسیم،اعجاز،کوڈو نائی،افتخار نے میرے بیٹے کو قتل کیا ہے اگر میرے بیٹے کے قاتلوں کو ریلیف دیا گیا تو میں ڈی پی او قصور دفتر کے سامنے خودکشی کر لونگی مدعیہ نے ڈی پی او قصور، آر پی او شیخوپورہ، آئی جی پنجاب۔وزیراعظم پاکستان سے انصاف کی اپیل کی ہے،بعد ازاں ڈی پی او قصور کی بزریعہ فون یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گے ایس ایچ او الہ آباد کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کرامت بخاری کا کہنا ہے کہ وہ مقدمہ کی تفتیش کی خود نگرانی کریں گے

  • چونیاں: ناقص ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت

    چونیاں: ناقص ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت

    چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگار) گردونواح میں ناقص اجزاء سے ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت عروج پر، دوکاندار انسانی جانوں سے کھیلنے لگے کوئی پرسان حال نہیں جبکہ تحصیل انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مبینہ خاموشی سے شہریوں میں تشویش کی لہر، چونیاں کے مختلف علاقوں چھانگا مانگا، چونیاں، الہ آباد، کنگن پور, تلونڈی و دیگر علاقوں میں دکاندار انسانی جانوں سے کھیلنے لگے رات و رات امیر بننے کے چکر میں ملاوٹ شدہ کیمیکل پوڈر والا دودھ ڈرموں میں بھر کر شہر لایا جاتا ہے اور مختلف علاقوں محلوں اور گلیوں میں من پسند قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے۔ باہر سے آنے والے ملاوٹ شدہ کیمیکل دودھ کو خالص بتا کر من پسند قیمت میں فروخت کیا جاتاہے۔ شہر بھر میں مضر صحت دودھ کی سپلائی جاری ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی قصور ملاوٹ شدہ دودھ کی سپلائی روکنے میں ناکام ہے چونیاں شہر کو ملاوٹ شدہ دودھ سے کب پاک کیا جائے گا۔ اس کا جواب کسی بھی متعلقہ محکمے کے پاس نہیں شہریوں نے ڈی سی قصور فیاض موہل سے اس ناقص دودھ دہی فروخت کرنے والے ان ظالم دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور انتظامیہ سے خاص طور پر ڈی سی قصور سے اپیل کی ہے کہ تحصیل انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی قصور ان ظالم ملاوٹ مافیا کو لگام دلوائیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

  • ٹھٹھہ :میٹنگ ریلوے اسٹیشن کے قریب کوئلے کی کان میں پانی بھرنے سے 2 مزدور جاں بحق

    ٹھٹھہ :میٹنگ ریلوے اسٹیشن کے قریب کوئلے کی کان میں پانی بھرنے سے 2 مزدور جاں بحق

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)میٹنگ ریلوے اسٹیشن کے قریب کوئلے کی کان میں پانی بھرنے سے 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک مزدور نے رسی کی مدد سےکان سے باہر آکر حادثےکی اطلاع دی جس کے باعث بروقت کارروائی سے ایک زخمی مزدورکو نکال لیاگیا۔ریسکیو کے مطابق حادثہ کوئلےکی کان میں پانی بھرنےکی وجہ سےپیش آیا،تینوں مزدور کان میں پانی بھرنےکی وجہ سےڈوب گئے تھے۔