Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • دبئی :  وفاقی وزیر مملکت اورسیز پاکستانیز اور انسانی وسائل سردار سلیم حیدر کے اعزاز میں  پر تکلف عشائیہ

    دبئی : وفاقی وزیر مملکت اورسیز پاکستانیز اور انسانی وسائل سردار سلیم حیدر کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ

    صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس کہ جانب سے وفاقی وزیر مملکت اورسیز پاکستانیز اور انسانی وسائل سردار سلیم حیدر کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ،
    دبئی (ملک خرم شہزاد اعوان )صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس نے وفاقی وزیر مملکت اورسیز پاکستانیز اور انسانی وسائل سردار سلیم حیدر کے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ پر عشائیہ دیا،جس میں اورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر تجاویز دی گئیں ، وفاقی وزیر مملکت نے سب تجاویز کو توجہ سے سنا اور یقین دلایہ کہ آورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجہی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔شرکاء نے اپنی اپنی تجاویز وزیر مملکت کو پیش کیں۔

    اور پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر مملکت سردار سلیم حیدر نے تجاویز کو بغور سنا اور وعدہ کیا کہ وہ وفاقی کابینہ میں ان تمام مسائل کے حل کے لیے کوششیں کریں گیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں دوبارہ جلد دورہ کروں گا تا کہ مسائل کے حل میں بہتری کے لیے پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے۔
    پاکستان کی ایمبیسی میں ویلفیئر آفیسر کی جلد تعیناتی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ بہت جلد ہم اس عہدے کے اہل کسی شخص کو ذمہ داریاں دیں گیں۔

    تقریب میں شرکت کرنے والوں میں نثار محمود خٹک ، سردار جاوید یعقوب ، ملک اسلم ، سردار قیصر ، حماد چوہدری ، عرفان قمر گوندل ، محمد ظہیر عباسی ، راشد محمد ، ناصر رند بلوچ ، ملک خرم شہزاد اعوان, فرخ سیدان ، امین سرگانہ ، قاری میاں منور ، ممتاز جونیجو ، محمد عبد الرزاق،رانا ارشد طاہر منیر طاہر حافظ ذاہد مدثر ملک ، حسیب منیر ، شہاب گوندل اور دیگر نے شرکت کی آخر میں تمام شرکاء عشائیے سے لطف اندوز ہوئے۔

  • ٹھٹھہ :سندھ سجاگ سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن،لوکل گورنمنٹ کا بجٹ اور شفافیت پر پروگرام

    ٹھٹھہ :سندھ سجاگ سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن،لوکل گورنمنٹ کا بجٹ اور شفافیت پر پروگرام

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) سندھ سجاگ سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جانب سے لوکل گورنمنٹ کی بجٹ اور شفافیت پر پروگرام منقعد ہوا پروگرام کی شروعات کلام پاک کی تلاوت سے ہوئی پروگرام میں دانشور ادیب اور لوگوں نے شر کت کی پروگرام محمد ابراھیم ہیجب صدر سندھ سجاگ کی سرپرستی میں ہوا پروگرام میں لوکل گورنمنٹ کی بجٹ پر بات چیت ہوئی پروگرام میں شرکت کرنے والے یونین کاؤنسل بجھورا کے چیئرمین محمد حسن جاکھرو یونین کاؤنسل فقیر گوٹھ محمد بخش بروھی وائس چیئرمین یونین کاؤنسل بجھورا علی اصغر سومرو ایس آر ڈی ایس کے سر پرست حبیب اللہ رانٹہو اور الست تنظیم کے سر پرست قادر بخش اوٹھو ایل ایس او چھتو چنڈ کر رہنما حیدر بخش بہنبرو آر ڈی ایف تنظیم کے رہنما نظر محمد جمالی سندہی ادبی شاخ ضلع رابطہ سیکریٹری فقیر اکرم منگھرھار عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر بلاول سموں اور دانشور ادیبوں نے شرکت کی اور لوکل گورنمنٹ کی شفافیت بجٹ پر بحث مباحثہ ہوا دانشور ادیبوں نے اپنے تجزیہ پیش کۓ.

  • ننکانہ :ضلعی پولیس کا عوامی جان و مال کے تحفظ کا سفر جاری

    ننکانہ :ضلعی پولیس کا عوامی جان و مال کے تحفظ کا سفر جاری

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ضلع پولیس کا عوامی جان و مال کے تحفظ کا سفر جاری ضلعی پولیس نے 11 ڈکیت گینگز کے 45 ملزمان گرفتار کیے ملزمان سے 36 لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی، 24 موٹر سائیکل، مال مویشی اور دیگر مال مسروقہ برآمد کیا ڈی پی او پولیس لائن میں اصل مالکان کو مال مسروقہ اور نقدی کی حوالگی کے لیے تقریب کا انعقاد ڈی پی او سردار موارہن خان نے تقریب میں نقدی اور مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیا مال مسروقہ واپس ملنے پر شہریوں کی ضلعی پولیس کو ڈھیروں دعائیں اور اظہار تشکر تقریب میں میڈیا نمائندگان نے ضلعی پولیس کی کارکردگی کے اس عمل کو احسن اقدام قرار دیا لاکھوں روپے مالیت کے مال مسروقہ کی اصل مالکان کو حوالگی پولیس کی مثالی کارکردگی کا نتیجہ ہے
    عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہیں

  • ننکانہ : سویڈن میں قرآن پاک کو جلائے جانے کے خلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ریلی

    ننکانہ : سویڈن میں قرآن پاک کو جلائے جانے کے خلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ریلی

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) قرآن پاک کا دفاع ہر مسلمان کاعزم اور ایمان ہے ,سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کیا جاۓ ,قرآن پاک کی بے حرمتی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاۓ ,ضلع بھر میں سویڈن کے خلاف احتجاجی ریلیاں تفصیلات کے مطابق سویڈن میں قرآن پاک کو جلاۓ جانے کے خلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گٸی جس میں صحافیوں ,مذہبی وسیاسی جماعتوں کے علاوہ انجمن تاجران اور شہریوں نےبھر پور شرکت کی احتجاجی ریلی مرکز المدینہ سے شروع ہو کر گول چکر پہچ کر اختتام پزیر ہوٸی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوۓ امیر جماعت اسلامی ملک محمد اسلم ,صدر ننکانہ صاحب پریس کلب شیخ آصف اقبال ,چیٸرمین پریس کلب باٶ ظفر اقبال ملک۔سینئر صحافی سمیع اللہ عثمانی اور ,چیٹرمین مرکزی انجمن تاجران چوہدری مشتاق احمد صراف,عمران صدیق رحمانی جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ واربرٹن اورامیدوار پی پی 133 پاکستان مرکزی مسلم لیگ غریب عالم نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاۓ گا حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ بھر پور احتجاج ریکارڈ کرواۓ اور سویڈن کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جاۓ مقررین نے مزید کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی مغربی بربریت کی تنگ نظری کایہ سانحہ عینی شاہد ہے قرآن پاک کی بے حرمتی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاۓ گا کیوں کہ قرآن پاک کا دفاع ہر مسلمان کا عزم اور ایمان ہے احتجاجی ریلی میں صدر زری ایسوسی ایشن حاجی رضوان مغل ,صدر حکماء ضلع ننکانہ صاحب شیخ ریاض احمد نے بھی شرکت کی, احتجاجی ریلیوں کا انعقاد ضلع بھر کے مختلف شہروں قصبہ جات میں کیا گیا تھا جن میں موڑ کھنڈا,منڈی فیض آباد,منڈی واربرٹن,شاہ کوٹ اور سانگلہ ہل شامل ہے احتجاجی ریلی میں شرکاء اور بچوں نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر سویڈن کے خلاف احتجاجی کلمات درج تھے

  • ننکانہ : ریسکیو 1122  میں این جی او۔آواز ٹو کے اسٹاف کے لئے 2 روزہ تربیتی ورکشاپ

    ننکانہ : ریسکیو 1122 میں این جی او۔آواز ٹو کے اسٹاف کے لئے 2 روزہ تربیتی ورکشاپ

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار اور” این جی او آواز دو” کے پروجیکٹ آفیسر محمد آصف بھٹی کے باہمی اشتراک سے ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کے کانفرنس روم میں ” این جی آواز دو” کے تمام سٹاف کے لئے 2روزہ تربیتی ورکشاپ "ریسکیو کیڈٹ کور، فائر سیفٹی اوربیسک لائف سپورٹس کورس "کااہتمام کیا گیاجس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی۔تربیتی ورکشاپ میں ریسکیو سیفٹی آفیسرعلی عمران اور ان کی ٹیم نے شرکاء کو زندگی بچانے کے طریقے بتائے۔ان کو عملی مہارتوں میں دوران ایمرجنسی خون کے بہاؤ کو روکنا،دل اور پھیپھڑوں کو مصنوعی طریقے سے بحال کرنا،گلے میں پھنسی ہوئی چیز کو پیشہ ورانہ طریقے سے نکالنا،روڈ سیفٹی،ذہنی و جسمانی ورزش اور دیگر اہم مہارتیں سکھائیں گئیں۔ آگ سے بچاؤ، آ گ لگنے کی صورت میں کئے جانے والے اقدامات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تفصیلی لیکچرز دئیے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کامیاب شرکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔ورکشاپ کے ا ختتام پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہریوں کو تعلیم جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ زندگی بچانے کی مہارتیں ضرور سیکھنی چاہیے تمام شرکاء کو تربیتی ورکشاپ میں زندگی بچانے کی جو مہارتیں سکھائی گئیں ہیں انہیں صدقہ جاریہ سمجھ کر دوسرے لوگوں کو لازمی سکھائیں تا کہ ممکن حد تک قیمتی انسانی جانوں کوبروقت طبی امداد مہیا کرکے بچایا جا سکے۔ریسکیو 1122بہتر سے بہتر طریقے سے انسانیت کی خدمت کے جذبے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔” این جی او آواز دو”کی سینئر ممبر میڈم صفیہ کا کہنا تھا کہ سیفٹی کے متعلق ہمیں زیادہ علم نہیں تھا مگر اس تربیتی ورکشاپ کے بعد ہم اس قابل ہو گئے ہیں کہ کسی بھی ایمرجنسی میں سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے متاثرہ افراد کی مدد کر سکتے ہیں ایسی تربیتی ورکشاپ تمام اداروں اور مدارس میں بھی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حد درجے خوشی ہے کہ ہمارے ملک میں ایک ایسا ڈیپارٹمنٹ بھی ہے جو اپنی ذات سے بڑھ کر انسانیت سے پیار کرتا ہے

  • ننکانہ : پولیس کی وردی میں چھپا اے ایس آئی کے روپ میں لینڈ مافیاء کا ڈان نکلا

    ننکانہ : پولیس کی وردی میں چھپا اے ایس آئی کے روپ میں لینڈ مافیاء کا ڈان نکلا

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) پولیس کی وردی میں چھپا اے ایس آئی کے روپ میں لینڈ مافیاء کا ڈان نکلا
    تفصیل کے مطابق ننکانہ صاحب پولیس کا اے ایس آئی قبضہ گروپ کا سربراہ بن گیا متروکہ وقف املاک بورڈ کی کروڑوں روپے کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنا شروع کر دیا ،ناجائز تجاوزات کی کوریج کے لیے جانے والے صحافیوں پر حملہ، جنرل سیکرٹری پریس کلب شدید زخمی، پولیس پیٹی بند بھائی کو بچانے کے لیے سرگرم، ضلع بھر کی صحافی تنظیموں کا قبضہ مافیا کے خلاف احتجاج ، ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ تھانہ سٹی شاہکوٹ میں تعینات اے ایس آئی رائے جہانگیر قبضہ گروپوں کا سرغنہ بن گیا غنڈا گرد عناصر کا متروکہ وقف املاک بورڈ کی کروڑوں روپے کی زمینوں قبضے شروع کردئیے چیڑی سائیں قبرستان کے قریب متروکہ وقف املاک بورڈ کی کروڑوں روپے کی اراضی پر قبضہ کی کوریج کے لیے جانے والی ٹیم پر غنڈہ گرد عناصر کے ساتھ مل کر حملہ کر دیا جس سے جنرل سیکرٹری ننکانہ صاحب پریس کلب رائے شاہنواز بھٹی شدید زخمی ہوگئے پولیس تھانہ سٹی ننکانہ نے صحافیوں کے احتجاج کے بعد مقدمہ تو درج کر لیا لیکن پیٹی بند بھائی کو بچانے میں سرگرم ہے ضلع بھر کی صحافی تنظیموں نے قبضہ گروپ کی جانب سے صحافی پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سردار موران خان سے ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں نہ لائی گئی تو ضلع بھر میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا

  • ڈیرہ غاذی خان :ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں اضافی چارج افسران تعینات،سائلین خوار

    ڈیرہ غاذی خان :ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں اضافی چارج افسران تعینات،سائلین خوار

    ڈیرہ غاذی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار شہزادخان )ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ڈیرہ غازی خان میں اضافی چارج افسران تعینات سائلین کو چھوٹے ملازمین میٹنگ اور دوسرے آفس ہیں صاحب کا کہے کر بھگاہ دیتے ہیں ڈویژن ہیڈ کواٹر کے سربراہ کمشنر خالد منظور چیئرمین تعلیمی بورڈ اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ہیں، ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان انور بریار کے پاس ڈپٹی کمشنر تونسہ اور ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل ڈی جی خان کا اضافی چارج ہے اسی طرح رجسٹرار مہر شمعون بھی کسی سے کم نہیں ہیں وہ بھی تحصیلدار ڈیرہ غازی خان اور تحصیل کوٹ چھٹہ کے تحصیلدار ہیں ایکسیئین ہائی وے ہمایوں مسرور بھی ایکسئین بلڈنگ کا اضافی چارج اپنے پاس رکھتے ہیں ڈائریکٹر ایکسائز ملتان جام سراج کے پاس بھی ڈی جی خان کا اضافی چارج ہے ڈی ایس پی ٹریفک ڈی جی خان بخت نثر کے پاس بھی تحصیل تونسہ کا اضافی چارج ہے اسی طرح چیف افیسر ضلع کونسل چوہدری ارشد کے پاس بھی تحصیل کوٹ چھٹہ کا اضافی چارج چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ہے عوامی اور سماجی حلقوں نے نگران وزیراعلی پنجاب اور چیف سیکٹرئری پنجاب سے اضافی چارج افسران سے جان چھڑانے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • لیہ : یوتھ کونسل کی باقاعدہ  پہلی میٹنگ نجی سکول میں منعقد ہوئی

    لیہ : یوتھ کونسل کی باقاعدہ پہلی میٹنگ نجی سکول میں منعقد ہوئی

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان) یوتھ کونسل کی باقاعدہ پہلی میٹنگ، چوک اعظم ضلع لیہ کے نجی سکول میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت چیئرمین احمد جام ضلعی صدر کونسل ڈاکٹر عامر سہیل نے کی۔میٹنگ میں تھل کے بیسک رائٹس صحت، تعلیم صاف پانی کے ساتھ ساتھ تھل کی پڑھی لکھی یوتھ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ تھل یوتھ کونسل کے ایجنڈے میں متوسط طبقے کی فلاح و بہبود اور تھل کی بنیادی ضروریات تعلیم، صحت انصاف اور زراعت جیسے شعبہ جات کو فروغ دینا شامل ہے۔چیئرمین احمد جام کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانان تھل اس کونسل کو کامیاب بنانے کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔ جام احمد کا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللّٰہ بہت جلد ہم تحصیل کی سطح پر باڈی تشکیل دے کر پھر یونین کونسلز کی سطح پر اپنی باڈی تشکیل دیں گے۔میٹنگ میں تمام عہدیداران نے متوسط طبقے کو منظم کرنے کے لیے تھل یوتھ کونسل کو بہترین پلیٹ فارم قرار دیا۔اس موقع پر چیئرمین احمد جام، صدر ڈاکٹر عامر سہیل کا کہنا تھا۔ تھل یوتھ کونسل جلد ہی لیہ کے ساتھ ساتھ ڈی جی خان، مظفرگڑھ، کوٹ ادو سمیت بھکر اور جھنگ میں باقاعدہ ممبر سازی کا آغاز کرے گی ۔ اس موقع پر ضلعی سنئیر نائب صدر محسن معراج، جنرل سیکرٹری مہر امجد رانجھا، تحصیل صدر لیہ سید علیم خان، تحصیل صدر چوبارہ جام محمد اکبر جمال رضا، ایڈوکیٹ ظفر نیازی، سپوک پرسن لیہ مہر ندیم سیال،ایڈوکیٹ سلیم اکرم، اسمعیل خان، سکندر ابراہیم خان،ملک اعظم گدارہ سمیت ودیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

  • مظفرگڑھ : بین الاضلاعی خطرناک بلیک بیری گینگ کا سرغنہ گرفتار

    مظفرگڑھ : بین الاضلاعی خطرناک بلیک بیری گینگ کا سرغنہ گرفتار

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان) مظفرگڑھ، صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں ڈکیتی، قتل، اقدام قتل جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک بلیک بیری گینگ 40 سے زائد سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاری سرغنہ سمیت گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ افتخار ملکانی نے 40سے زائد سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاری سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار مجرمان اشتہاریوں کا صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی کی وارداتوں کے ریکارڈ یافتہ ہیں۔ایک ماہ قبل مجرمان نے بنک سے پیسے لے جانیوالے شہریوں سے تھانہ سول لائنز اور سٹی مظفرگڑھ کے علاقے سے لاکھوں روپے لوٹ لیئے تھے دوران ڈکیتی اندھا دھند فائرنگ کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلایا تھا۔گرفتار مجرمان نے اس سے قبل ضلع بہاولپور، رحیم یار خان اور ملتان میں دن دیہاڑے تاجروں کو بھی لوٹا تھا۔ اس سے قبل گینگ کے سرغنہ بلیک بیری نے پولیس کو مخبری کرنے والے باپ بیٹے کو بھی قتل کردیا تھا۔ گرفتار مجرمان کو مدعی مقدمات نے دوران شناخت پریڈ مکمل شناخت کیا تھا۔ ایس ایچ او سٹی افتخار ملکانی نے مجرمان کو 15 روز خفیہ طور پر کارروائی کر کے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ گرفتار مجرمان نےمظفرگڑھ میں 10لاکھ اور 8 لاکھ کی دو مختلف بڑی وارداتیں کی تھیں۔ رقم کی برآمدگی کیلئے پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ خطرناک گینگ کی گرفتاری پر ڈی پی او احمد نواز شاہ نے ایس ایچ او افتخار ملکانی کو 20 ہزار نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ پولیس ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے عوام الناس کی حفاظت و خدمت اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر وقت کوشاں ہے۔

  • ٹھٹھہ : ایپکا ضلع کونسل کی چیف آفیسر کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال جاری

    ٹھٹھہ : ایپکا ضلع کونسل کی چیف آفیسر کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال جاری

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)ایپکا ضلع کونسل کی چیف آفیسر کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال جاری
    تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل ٹھٹھہ کے چیف آفیسر اقبال پھلپوٹو کے خلاف آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (ایپکا) کیجانب سے قلم چھوڑ ہڑتال دوسرے دن بھی جاری رہی ،ایپکا کے رہنماء منظور احمد اور راجو قریشی کے مطابق مزکورہ آفیسر نے ضلع کونسل میں من مانی مچائی ہوئی ہے اور پلاننگ کرکے ضلع کونسل کے اسٹاف کو آپس میں لڑانے کی کوشش کررہا ہے اور کروڑوں روپے کے گھپلے کر چکا ہے اس آفیسر کا کہنا ہے کہ بالا افسران میری جیب میں ہیں اس لئے میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا مزکورہ آفیسر آفس کا سرکاری سامان بھی رات کے اندھیرے میں لیکر چلا گیا ہے اور بیماری کا بہانہ کرکے اسپتال میں داخل ہوگیا ہے،ایپکاضلع کونسل کے رہنماؤں نے اپیل کی ہے کہ ایسے کرپٹ آفیسر کے خلاف فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر ہم احتجاج کا دائرہ کار بڑھانے کا حق رکھتے ہیں۔