Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ : ہلال احمر کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپ اور امداد کاسلسلہ جاری

    ٹھٹھہ : ہلال احمر کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپ اور امداد کاسلسلہ جاری

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)ہلال احمر کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپ اور امداد کاسلسلہ جاری
    ٹھٹھہ ضلع میں گزشتہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے افراد کو ہلال احمر پاکستان کیجانب سے فری میڈیکل کیمپس اور دیگر ضروریات زندگی گزارنے کا سامان مہیاء کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ ضلع میں گزشتہ بارشوں اور سیلاب زدہ مختلف علاقوں کے متاثرین میں امدادی کام کا سلسلہ جاری ہے جس میں امدادی کاموں کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں مریضوں کے علاج کے لئے مفت میڈیکل کیمپس بھی لگائے جارہے ہیں ہلال احمر کے رہنماء حاجی حنیف میمن کا کہنا تھا گزشتہ چار ماہ گزر جانے کے بعد بھی کافی سیلاب زدہ علاقے طبی سہولیات سے محروم ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک پندرہ ہزار سیلاب متاثرین کیلئے مختلف گاؤں میں میڈیکل کیمپس لگا چکے ہیں اور ان غریب مسکین متاثرین کو مفت ادویات گرم کپڑے کمبل اور دیگر ضروریات زندگی گزارنے کی اشیاء بھی فراہم کر چکے ہے انہونے کہا کہ جہاں جہاں پر سیلاب سے متاثرہ گاؤں ہیں وہاں حلال احمر کیجانب سے دو ماہ تک یہ سلسلہ جاری رہیگا اور سیلاب کیوجہ سے کافی خطرناک ترین بیماریوں نے جنم لے رکھا ہے جس میں بخار، زکام، کھانسی، ملیریا، ڈائریا، اور اسکن کی بیماریاں تیزی اختیار کر گئیں ہیں انہوں کا مزید کہنا تھا کہ غریب عوام غذائی قلت کا شکار ہو گئے ہیں غریبوں کی خدمت کرنے میں دلی طور پر خوشی ملتی ہے غریبوں کے لیئے حلال احمر پاکستان کی جانب سے مختلف گاؤں میں مفت میڈیکل کیمپس کا سلسلہ شروع کیا جس میں مختلف بیماریوں کے ماہر ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز نے مرد و خواتین سمیت بچوں اور بوڑھوں کا بھی فری چیک اپ کیا گیا اور ادویات بھی فراہم کی گئیں اس موقعہ پر مکلی پریس کلب کی ٹیم نے میڈیکل کیمپس پہنچ کر کوریج کی جس میں صدر احمد خشک، تازہ گل درانی، واحد شورو، شریف ھالو بھی موجود تھے۔

  • ٹھٹھہ : موٹرسائیکل ڈکیت گرفتار

    ٹھٹھہ : موٹرسائیکل ڈکیت گرفتار

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)موٹرسائیکل ڈکیت گرفتار
    تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل رات کے وقت اسٹیل مل پراجیکٹ مکلی کے قریب 2 نامعلوم ملزمان نے نبیل میمن اور نعمان میمن سے ایک سپر پاور موٹر سائیکل، 2 موبائل فونز اور 650 رپے کیش چہین کر فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ عبدالجبار عرف نبیل میمن کی مدعیت میں تھانہ مکلی پر مقدمہ نمبر 17/2023 سیکشن 397,34 ت۔پ کے تحت درج کردیا گیا تھا۔
    ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ مکلی انسپیکٹر حاکم علی کھوسو اور اے ایس آئی فیصل اعجاز بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر ولیج عیسیٰ جوکھیو لنک روڈ مکلی پر کامیاب کارروائی کرکے بائیک سنیچنگ کے مقدمے میں ملوث 1 مرکزی ملزم جبار ولد غلام رسول خشک کو گرفتار کرلیا۔
    ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے قبضے سے مدعی نبیل میمن اور نعمان میمن سے چہینی گئی سپر پاور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہیں۔
    اس کے علاوہ گرفتار ملزمان نے ٹھٹہ اور مکلی میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جس کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔
    مزید ریکوری کے لیے پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔

  • ٹھٹھہ : مسلم لیگ ” ن ” میں شمولیت کا اعلان

    ٹھٹھہ : مسلم لیگ ” ن ” میں شمولیت کا اعلان

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ راجہ قریشی) مسلم لیگ ” ن ” میں شمولیت کا اعلان
    مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر منظور احمد خشک کی رہائش گاہ خشک ھاؤس ٹھٹھہ میں ٹی وی اور ریڈیو کے فنکار اللہ بچایو صابرو اور سید غلام حسین شاہ نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر خشک ہاؤس میں موجود پارٹی کارکن اور عہدیدار ضلع نائب صدر عبداللہ صابرو اور سٹی صدر ناتھو کنبہار اور سینئر صحافی پرویز ستار عباسی اور رئیس منظور خشک کا پریس سیکریٹری راجہ قریشی اور معززین موجود تھے، اس موقع پر رئس منظور احمد خشک مسلم لیگ ن کے نائب صدر نے اللہ بچایو صابرو اور سید غلام حسین شاہ کو پارٹی میں اپنی ساتھیوں سمیت شمولیت پر خوش آمدید کہا اور رئس منظور خشک نے کہا ایسے نوجوان پارٹی کا سرمایہ ہیں ان جیسے نوجوانوں کی پارٹی میں شمولیت سے مسلم لیگ ن سندھ میں مظبوط ہورہی ہے .

  • ٹھٹھہ : عوامی پریس کلب کے انفارمیشن سیکریٹری کی گھر ٹی پارٹی

    ٹھٹھہ : عوامی پریس کلب کے انفارمیشن سیکریٹری کی گھر ٹی پارٹی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)عوامی پریس کلب کے انفارمیشن سیکریٹری کی ٹی پارٹی
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شہر کے قلمکار صحافی،رائٹر وفا اکرم عباسی اور ایڈوکیٹ فاضل آکاش عباسی نے راجہ قریشی عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے انفارمیشن سیکریٹری کی گھر پر tea party میں شرکت کی ،جس میں وفا اکرم عباسی اور ایڈوکیٹ فاضل عباسی نے کہا عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کا بہترین پریس کلب ہے جس کے ممبران غریبوں اور مظلوموں کی آواز اعلیٰ ایوانوں تک پہنچاتے ہیں اس پرراجہ قریشی نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کے وفا اکرم عباسی اور ایڈوکیٹ فاضل نے میرے گھر آکرمجھے عزت دی.

  • ٹھٹھہ :ایس ایس پی نے ترقی پانے والے 2 سب انسپکٹرزکو انسپکٹرزکے بیج لگائے

    ٹھٹھہ :ایس ایس پی نے ترقی پانے والے 2 سب انسپکٹرزکو انسپکٹرزکے بیج لگائے

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)ایس ایس پی نے ترقی پانے والے 2 سب انسپکٹرزکو انسپکٹرزکے بیج لگائے
    ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو نے آج اپنے دفتر میں سب انسپیکٹر محمد حسین جاکھرو اور سب انسپیکٹر بشیر احمد ملاح کو انسپیکٹر کا پروموشن ہونے پر پروموشن کا رینک لگایا۔اس موقع پر ایس ایس پی کے ساتھ SDPO ٹھٹھہ ڈی ایس پی جمعہ خان پنھور، انچارج DIC ٹھٹھہ انسپیکٹر فیصل شفیع میمن، ہیڈ کلرک اختر شاھانی اور ریڈر ٹو ایس ایس پی ٹھٹہ رحیم الدین جوکھیو بھی موجود تھے۔ایس ایس پی نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو مبارکباد دی اور مزید محنت و لگن اور بردباری سے اپنے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے کی ہدایات کی۔

  • گوجرخان: برطانیہ پلٹ نوجوان نے بیوی اور چچی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

    گوجرخان: برطانیہ پلٹ نوجوان نے بیوی اور چچی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

    گوجرخان باغی ٹی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) تھانہ گوجرخان کے علاقہ موضع رجام سنگنی میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات برطانیہ سے آئے خاور محمود نامی نوجوان نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور چچی کو قتل کر نے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھانہ گوجرخان پولیس اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ ریسکیو1122 کی ٹیم بھی اطلاع ملنے پر فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی خون کی ہولی کیوں کھیلی گئی برطانیہ پلٹ نوجوان نے نوبیاہتا دلہن عطیہ پروین اور حقیقی چچی کو پے درپے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور پھر خود کو گولی سے اڑایا معلوم ہوا ہے کے متوفی کی ماہ نومبر میں شادی ھوئی تھی پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد تفتیش شروع کر دی

  • گوجرہ :گڈز ایسوسی ایشن ڈیلوری گودام کے انتخابات 27 جنوری کوہوں گے

    گوجرہ :گڈز ایسوسی ایشن ڈیلوری گودام کے انتخابات 27 جنوری کوہوں گے

    گوجرہ باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ )گڈز ایسوسی ایشن ڈیلوری گودام کے انتخابات 27 جنوری کوہوں گے
    الیکشن گڈز ایسوسی ایشن ڈیلوری گودام برائے سال 2023 مورخہ 27 جنوری 2023 بروز جمعتہ المبارک بوقت دن گیارہ بجے بمقام اسٹیشن چوک راؤ آصف گڈز منعقد ھوگا جسکی نگرانی چوہدری ذوالفقار علی صوبہ سابقہ امید وار ایم پی اے تحریک لبیک پاکستان کریں گے۔

  • گو جرہ :دو سا ل گزرگئے، سپیشل برانچ کے ریٹائرڈ”ASI” کو اسٹامپ فروشی کا لائسنس نہ مل سکا

    گو جرہ :دو سا ل گزرگئے، سپیشل برانچ کے ریٹائرڈ”ASI” کو اسٹامپ فروشی کا لائسنس نہ مل سکا

    گوجرہ نامہ نگار باغی ٹی وی (عبدالرحمن جٹ )دو سا ل گزرنے کے با وجود سپیشل برانچ کے ریٹائرڈاسسٹنٹ سب انسپکٹر کو اسٹامپ فروشی کا لائسنس جاری نہ ہو سکا۔
    تفصیلا ت کے مطابق ٹاکی محلہ گوجرہ کے ریٹا ئرڈسپیشل برانچ اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالرحمن نے کمشنر فیصل آ باد کو درخواست گزاری ہے کہ اس نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کو درخواست گزاری کہ سائل نے مورخہ 15-09-2021 کو اسٹامپ فروشی کے لا ئسنس کیلئے تما م رپورٹس مکمل کرکے نمبری ری 3978#3979 جمع کروائیں مگر تاحا ل اسے لا ئسنس جاری نہیں کیا گیا بلکہ بعد میں وصول ہو نے والی درخواستیں مبینہ طور پر بھاری نذرانہ وصول کرکے گوجرہ میں متعدد افراد کو اسٹامپ فروشی کے لا ئسنس جاری کئے گئے انہو ں نے کمشنر فیصل آ باد سے اپیل کی ہے کہ اس کوفوری طور پر لا ئسنس جاری کیا جا ئے تاکہ وہ اپنا روز گار چلا سکیں۔

  • قصور:کھڈیاں خاص کےاراضی ریکارڈ سنٹر اور دیہی مرکز مال  میں آنے والے سائلین خوار

    قصور:کھڈیاں خاص کےاراضی ریکارڈ سنٹر اور دیہی مرکز مال میں آنے والے سائلین خوار

    قصور،باغی ٹی وی(شبیر احمد بھٹی سے)کھڈیاں خاص کےاراضی ریکارڈ سنٹر اور دہی مرکز مال میں آنے والے سائلین خوار ۔ریونیو آفسران اور انچارج اراضی سنٹر کی مبینہ ملی بھگت سے بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کا سلسلہ جاری ۔انتظامیہ خاموش ۔تفصیل کے مطابق شہریوں کی سہولت کیلئے بنایا جانے والا اراضی ریکارڈ سنٹر اور دیہی مرکز مال بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کی وجہ سے کرپشن کا گڑھ بن گیا ہے متعلقہ پٹواری اپنے فرنٹ مین منشیوں کے ذریعے لمبی دہاڑیاں لگانے میں مصروف ہیں افسوس صد افسوس پٹوار سرکل میں منشی رکھنے اور دفتری کام کاج کی پابندی کے باوجود افسران نے ان کو کھلی چھٹی دے دی ہے جو غیر منظور شدہ ہاوسنگ سکیموں کے مالکان کو فرد ملکیت برائے ریکارڈ اور آراضی انتقلات جاری کر کے رجسٹر یاں کروا کر مبینہ کروڑوں روپے کما رہے ہیں مگر عام شہری کو آن لائن سسٹم خراب کا بہانہ بنا کر بار بار چکر لگوا کر فرد ملکیت اور آراضی انتقال کے لیے رشوت کے عوض پریشان کیا جا رہا ہے .

  • شاہکوٹ پولیس نے ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا

    شاہکوٹ پولیس نے ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) شاہکوٹ پولیس نے ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ مختلف وارداتوں میں چھینی ہوئی لاکھوں روپے کی نقدی، مسروقہ مال، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد۔ مزید تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی شاہکوٹ پولیس نے ایس ایچ او عمران آصف کی سربراہی میں خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ کاشف عرف کاشی کو دو سرکردہ ملزمان اختر عرف منا اور نادر سمیت گرفتار کر لیا۔ ڈکیت گینگ اہل علاقہ کے لیے خوف کی علامت بنا ہوا تھا۔ جو آئے روز سادہ لوح اور معصوم شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ کر فرار ہو جاتا تھا۔ ملزمان راہزنی اور گھروں میں گھس کر وارداتیں کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ ڈی پی او سردار موارہن خان نے ایس ایچ اق عمران آصف کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے خطرناک ڈکیت گینگ کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔ جس پر ایس ایچ او عمران آصف نے تجربہ کار اور پیشہ وارانہ مہارت رکھنے والی ٹیم تشکیل دی جسمیں asi یوسف علی، کنسٹیبلان رضا حسین، محسن عباس اور عمران علی شامل تھے۔ پولیس ٹیم نے دن رات محنت اور پیشہ وارانہ قابلیت سے ڈکیت گینگ ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے مختلف وارداتوں میں چھینی ہوئی ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی، طلائی زیور، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کیا جا چکا ہے۔ ملزمان نے دوران تفتیش ڈکیتی و چوری سے 14 وارداتوں کا انکشاف کر لیا ہے جبکہ تھانہ سٹی شاہکوٹ میں درج 6 مقدمات کا سراغ مل گیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ ڈی پی او سردار موارہن خان نے ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ او عمران آصف اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے سماج دشمن عناصر کے خلاف مزید موثر کاروائیاں تیز بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس عوامی جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے انسداد کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔ ننکانہ پولیس ضلع بھر میں امن کے قیام اور قانون کی حاکمیت کو یقینی بنانے کے لیے مصروف عمل ہے