Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ : آٹے کی بلیک مارکیٹنگ،شہری سراپا احتجاج

    ٹھٹھہ : آٹے کی بلیک مارکیٹنگ،شہری سراپا احتجاج

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) آٹے کی بلیک مارکیٹنگ،شہری سراپا احتجاج
    ٹھٹھہ شہر میں بڑہتی مہنگائی، آٹے کی بلیک مارکیٹینگ کے باعث غریب مزدور لوگ فاقہ کشی کرنے پر مجبور ٹھٹھہ کے شہری سراپا احتجاج ،ٹھٹھہ کے شیخ فرید چوک سے سماجی ورکرز جاوید ھمال میمن ،صحافی حیدر جویو ،امام بخش عرف اموں ھالو اور سیاسی سماجی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی ، ریلی میں اس موقع پر سید سید مراد علی شاہ امیر خانی اور ٹھٹھہ شہر نوجوان شہروز چانگ نے خصوصی شرکت کی جبکہ ریلی میں اسرار احمد میمن ،وسیم احمد شورو سمیت مزدور اور شہریوں نے شرکت کی ریلی شاھی بازار سے ہو کر نیشنل ھاۓ وے پر پہنچی وہاں سے ننگر پریس کلب پر دہرنا لگایا وہاں شہریوں اور معززین سماجی کارکنوں اور صحافیوں نے خطاب کیا خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا سندہ میں آٹے کی بلیک مارکیٹینگ ہاتھوں سے پیدا کی گٸی ہے جبکہ ڈی سی ٹھٹھہ نے 75 روپے کا نوٹیفکیشن بہی نکال لاء لیکن دکانداروں نے اس پر عمل نہیں کیا اس نوٹیفکیشن کو ردی کے ٹوکری میں ڈال دیا ، دوسری جانب ٹھٹھہ شھر میں مہنگاٸی عروج پر ہے روزانہ کی بنیاد پر مزدوری کرنے والے کی اجرت بہی نہیں بڑہاٸی گٸی انہوں نے اعلا احکام سے مطالبہ کیا ہے کے ڈی سی ٹھٹھہ کے نوٹیفکیشن پر عمل کرایا جاۓ عوام کو آٹے کی رساٸی 75 روپے کلو میں کی جاۓ اور مزدور کی اجرت کم سے کم 1000 روپیہ کی جاۓ.

  • میرانشاہ : نامعلوم افراد نے نجی  تیل کمپنی کے 4 اہلکار اغواء کرلئے

    میرانشاہ : نامعلوم افراد نے نجی تیل کمپنی کے 4 اہلکار اغواء کرلئے

    ڈیرہ اسماعیل خان باغی ٹی وی(احمدنوازمغل)شمالی وزیرستان تحصیل میرانشاہ سے نامعلوم افرادنجی ایم پی سی ایل تیل کمپنی کے چاراہلکاروں کو اغواء کرکے لے گئے،مغوی اہلکارمذکورہ کمپنی کی جانب سے انغرکلی کے قریب تیل سروے کیلئے گئے ہوئے تھے جنہیں واپسی پر نامعلوم افراد اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ،اغواء ہونے والے مغویوں میں صغیر ، فیصل رضا ، محمد اعجاز اور مقبول شامل ہیں،پولیس نے چاروں اہلکاروں کے اغواء کا مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش کاکام شروع کردیاہے تاہم آخری اطلاعات تک کوئی بازیابی نہیں ہوئی تھی ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل میرانشاہ سے نامعلوم افرادنجی ایم پی سی ایل تیل کمپنی کے چاراہلکاروں کو اغواء کرکے اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے۔چاروںمغوی اہلکارمذکورہ تیل کمپنی کی جانب سے انغرکلی کے قریب تیل سروے کیلئے گئے ہوئے تھے جنہیں واپسی پر نامعلوم افراد اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔اغواء ہونے والے مغویوں میں صغیر ، فیصل رضا ، محمد اعجاز اور مقبول شامل ہیں۔پولیس نے چاروں اہلکاروں کے اغواء کا مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش کاکام شروع کردیاہے تاہم آخری اطلاعات تک کوئی بازیابی نہیں ہوئی تھی۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان :سابق ایم پی اے اخبارات کے بل کھاگیا گیا،اخبارفروش یونین کا رقم نہ ملنے پر مظاہروں کا اعلان

    ڈیرہ اسماعیل خان :سابق ایم پی اے اخبارات کے بل کھاگیا گیا،اخبارفروش یونین کا رقم نہ ملنے پر مظاہروں کا اعلان

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنوازمغل)سابق ایم پی اے نوابزادہ سمیع اللہ علیزئی نے غریبوں کو بھی نہ بخشا ، غریب اخبارفروش اپنے بلوں کے بقایاجات کے حصول کیلئے سمیع اللہ علیزئی کے درکی ٹھوکریں کھانے پرمجبورہوگئے ہیں،اخبارفروش یونین نے رقم نہ ملنے پر سمیع اللہ علیزئی کے خلاف احتجاجی کیمپ لگانے اورمظاہروں کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے نوابزادہ سمیع اللہ علیزئی نے بیس بیس سالوں سے اخبارفروشوں کے واجبات ادانہیں کیے ہیں اوربقایاجات کے حصول کیلئے غریب اخبارفروش ٹھوکریں کھانے پر مجبورہوچکے ہیں ۔ اس حوالے سے اخبار فروش ہاکرزیونین نے افسوس اورسخت غصے کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ سمیع اللہ علیزئی اپنی روش سے باز آجائے اورہوش کے ناخن لے ۔انہوںنے کہاکہ سمیع اللہ علیزئی اپنے اورہمارے حال پررحم کرے اورہمیں کوئی غلط قدم اٹھانے پر مجبورنہ کرے ۔انہوںنے کہاکہ اگرسمیع اللہ علیزئی نے ہمارے واجبات ادانہ کیے تو جی پی او چوک پر احتجاج کریں گے اورروڈکوہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندکردیں گے۔اخبارفروشوں کاکہناتھاکہ اگرپھر بھی ہمارامطالبہ پورانہ ہوااورہمیں ادائیگیاں نہ کی گئیں تو احتجاج کے دائرہ کارکاسلسلہ بڑھاکرپشاورتک جائیں گے اوراحتجاجی کیمپ لگائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ جب تک ہمارے بقایاجات ادانہیں ہوتے احتجاج کاسلسلہ جاری رہے گا۔

  • میہڑ : 2 نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں  نے 12 سالہ لڑکے کو اغواکرلیا.

    میہڑ : 2 نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے 12 سالہ لڑکے کو اغواکرلیا.

    میہڑ ،باغی ٹی وی (منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ) 2 نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے 12 سالہ لڑکے کو اغواکرلیا.
    تفصیل کے مطابق مخدودبلاول کالونی سے 12سالہ معصوم بچے کو اغواء کرلیاگیاہے،بی سیکشن تھانے کہ حدود روشن تارا سکول کہ قریب 12سالہ لڑکے مصور کو روشن تارا سکول کہ قریب 2 نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے اغواکرلیا.اغواء ہونے والا معصوم بچہ ریٹائرڈ ٹیچر محمد اسماعیل سولنگی کا بیٹا ہے.،واقعے کے خلاف شہریوں کا انڈس ہائی وے پر احتجاج روڈ بلاک ٹریفک معطل ہوگئ

  • گوجرہ : ریلوے ٹریک عبور کرتے ہو ئے عمر رسیدہ شخص تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

    گوجرہ : ریلوے ٹریک عبور کرتے ہو ئے عمر رسیدہ شخص تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

    گوجرہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار)ریلوے پھاٹک گوجرہ کے قریب ریلوے ٹریک عبور کرتے ہو ئے عمر رسیدہ شخص تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ موچیوالہ روڈ کا اللہ رکھا ریلوے پھاٹک کے قریب ریلوے لائن عبور کر رہاتھاکہ فیصل آباد کی جانب سے کراچی جانے والی ملت ایکسپریس کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا متوفی کا جسم ٹکڑوں میں تبدیل ہو گیا اطلا ع ملنے پر ریلوے پولیس نے متقفی کی نعش تحویل میں لے کر نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور اس حادثہ کو مرگ اتفاقیہ قراردے دیاگیاہے۔

  • گوجرہ : وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے کا عزم کر رکھاہے -خالد جاوید وڑائچ

    گوجرہ : وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے کا عزم کر رکھاہے -خالد جاوید وڑائچ

    گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمان جٹ) وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے کا عزم کر رکھاہے -خالد جاوید وڑائچ
    تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ رکن قومی اسمبلی چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کہاہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے کا عزم کر رکھاہے۔قائدین مسلم لیگ ن نے اپنے ہر دوراقتدارمیں وطن عزیزکو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہوں پر گامزن کیا۔انہوں نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے مسلم لیگ ن کے سابق دورمیں شروع کئے گئے منصوبوں کو روک کراور مسلم لیگ ن کے ترقیاتی منصوبوں پر اپنی افتتاحی تختیاں لگاکر سیاست چمکائی اور انتقامی کارروائیوں میں مصروف رہے۔انہوں نے کہاکہ چند ماہ قبل پی ٹی آئی کے وزیر بلدیات نے دو ارب روپے کے گوجرہ میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا لیکن ایک پائی کا کام بھی نہ کرواسکے حالانکہ فوارہ چوک کے نزدیک ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے تقریب کا انعقاد کیاگیاجوصرف اور صرف عوام کوبے قوف بنانے کی بونگی سازش تھی۔

    اس موقع پر اپنے بڑے بھائی سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری امجد علی وڑائچ کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کر تے ہو ئے کہاکہ وہ ان کے رہنما بڑے بھائی والد کی طرح تھے ان کی موت سے بہت دھچکا لگا ہے ان کی اولاد مجھے اپنی اولاد سے بھی بڑھ کر عزیز ہے۔ہر کسی کو سیاست کا کر نے کا پورا حق ہے وہ جس بھی پارٹی اور جس بھی حلقہ سے الیکشن لڑنا چاہیں ان کا حق بنتاہے۔ چیئرمین فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر ملک تحسین اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے دور دراز پسماندہ علاقوں میں ترقی کے سفر کو تیز کرنے کے ویژن کے پیش نظرفیسکو ریجن میں برقی ترقیاتی کاموں کو تیز کر دیا گیا ہے تاکہ ان علا قوں کے عوام بھی جدید سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔فیسکو ریجن میں بجلی کے صارفین تک بلا تعطل سپلائی کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے.وہ۔132کے وی گوجرہ گرڈ سٹیشن کے اپ گریڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے انھوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہے۔132کے وی گوجرہ گرڈسٹیشن کو 27کروڑ روپے کی خطیر رقم سے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

    تقریب سے چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر بشیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجرہ گرڈسٹیشن کی اپ گریڈیشن سے علاقے کی عوام کو مزیدبہتر سہولیات میسر ہونگی اورنئے کنکشنز کا اجراء زیادہ تیزی ہو گا جس سے علاقے میں صنعتی،زرعتی اورتجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔گوجرہ اور نواحی علاقوں کو اسکا فائدہ پہنچے گا. اس موقع پر ڈائریکٹربورڈ فیسکو نعمان خالدبھٹہ نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے گوجرہ گرڈ کی اپ گریڈیشن کروانے پر چوہدری خالد جاوید وڑائچ،چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرفیسکو ملک تحسین اعوان اور فیسکو انتظا میہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی کاوشوں سے مختصر عرصہ میں گوجرہ گرڈ کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ایم این اے خالد جاوید وڑائیچ نے بھی اس میں گہری دلچسپی لی گوجرہ کے صارفین کو اب کوالٹی سروس ملے گی بعد ازاں چیئرمین فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز ملک تحسین اعوان، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری خالد جاوید وڑائیچ، فیسکو چیف بشیر احمد،بورڈ ڈائریکٹرز نعمان خالد بھٹہ، افتخار انصاری اور دیگر نیگرڈ کی دوگنی استعداد پر آپ گریڈیشن کا افتتاح کیا۔اور دعا مانگی گئی.تقریب میں فیسکو افسران اور عمائدین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

  • ننکانہ : انصاف کی فراہمی اور سماجی خدمت میری اولین ترجیح ہو گی- شازیہ شاہد

    ننکانہ : انصاف کی فراہمی اور سماجی خدمت میری اولین ترجیح ہو گی- شازیہ شاہد

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)انصاف کی فراہمی اور سماجی خدمت میری اولین ترجیح ہو گی- شازیہ شاہد
    تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان کے ویژن کے مطابق ڈی پی او ننکانہ سردار موارہن خان نے لیڈی پولیس آفیسر کو ایس ایچ او تعینات کر نے کے احکامات جاری کر دیئے سب انسپکٹر شازیہ شاہد ایس ایچ او تھانہ سٹی سانگلہ ہل تعینات۔ سب انسپکٹر شازیہ شاہد اس سے قبل پی ایس او ٹو ڈی پی او، ڈسٹرکٹ انچارج انویسٹی گیشن سیل، انچارج اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل تعینات، انچارج کمپلینٹ سیل، انچارج خدمت مرکز و دیگر برانچز اور تھانہ جات میں تعینات رہ چکی ہیں۔ خاتون پولیس آفیسر حال ہی میں اقوام متحدہ میں ڈارفرمشن میں اپنے فرائض سر انجام دے چکی ہیں۔ سب انسپکٹر شازیہ شاہد کا کہنا ہے کہ آئی جی صاحب کے ویژن کے مطابق خواتین کے حقوق اور جرائم کے خاتمہ کے لیے ہر ممکنہ اقدام یقینی بناوں گی۔ انصاف کی فراہمی اور سماجی خدمت میری اولین ترجیح ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع ننکانہ میں بطور پہلی خاتوں ایس ایچ او تعینات ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ تھانہ کلچر میں مثبت تبدیلی اور محکمہ کی مثالی کارکردگی کے لیے تمام صلاحتیں بروئے کار لاوں گی۔ ڈی پی او ننکانہ سردار موارہن خان کا کہنا ہے کہ خواتین تمام شعبہ ہائے میں اپنی گراں قدر صلاحتیں سر انجام دیکر ملک پاکستان کا نام روشن کر رہی ہیں۔ اس اقدام سے خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ صلاحیت دکھانے کا موقع ملے گا کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خاتون ایس ایچ او کی تعیناتی سے پبلک سروس ڈلیوری میں مزید بہتری آئے گی

  • گوجرخان: (ن) لیگ کو بڑا جھٹکا    لیگی رہنما تحریک لبیک پاکستان میں شامل ھوگئے

    گوجرخان: (ن) لیگ کو بڑا جھٹکا لیگی رہنما تحریک لبیک پاکستان میں شامل ھوگئے

    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) حکومتی جماعت ن لیگ کو تحصیل گوجرخان میں بڑا جھٹکا،نامور مسلم لیگی نوجوان قائد سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی9راجہ بابر کرامت نے ن لیگ کو خیرباد کہتے ہوئے تحریک لبیک میں شمولیت اختیار کرلی،ان کے ہمراہ سابق یو سی ناظم گھنگریلہ تنویر لودھی اورسابق ممبرضلع کونسل راجہ ضمیر حسی کےبھائی راجہ محمد شہزادکرنب الیاس نے بھی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا،انہوں نے یہ اعلان جامعہ غوثیہ ضیاء العلوم میں تحریک کے صوبائی امیر شمالی پنجاب پیر سید عنایت الحق شاہ، ضلعی امیر حاجی محمد رمضان چشتی،ناظم اعلی ضلع راولپنڈی علامہ محمدشفیق قادری،امیرحلقہ پی پی9راجہ اشتیا ق احمد رضوی،امیرحلقہ پی پی8 سابق امیدوار صوبائی اسمبلی محمداجمل قریشی،منیراحمد ملہوترہ،نظم نشرو اشاعت شمالی پنجاب راجہ دانش بختیار،ناظم پی پی9ٹھیکیدار ظہور،نائب امیرقاری بشیر،ضلعی رابطہ سیکرٹری نوید قادری،راجہ جنید اشتیاق،راجہ عدنان بھٹی،معین قریش، راجہ ارشد، یوسف قریشی، حبیب اللہ وردیگر اکابرین کی موجودگی میں کیا،راجہ بابر کرامت نے حلقہ پی پی9کا نمائندہ کنونشن منعقد کرانے،امیر تحریک علامہ سعد حسین رضوی کے اعزاز میں شایان شان استقبالیہ اورانکے ہاتھوں بھنگالی میں لبیک پبلک سیکرٹریٹ کے افتتاح سےاپنی الیکشن مہم کے آغاز کا اعلان بھی کیا،اس موقع پر پیر عنایت الحق،حاجی رمضان چشتی اور راجہ اشتیاق رضوی نے نے انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ قومی و ملی استکام کیلئے دین کو تخت پر لانا ناگزیر ھے

  • ننکانہ :موڑکھنڈا سے 400 کلو مضر صحت گوشت برآمد،مقدمہ درج

    ننکانہ :موڑکھنڈا سے 400 کلو مضر صحت گوشت برآمد،مقدمہ درج

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)موڑکھنڈا سے 400 کلو مضر صحت گوشت برآمد،مقدمہ درج
    تفصیل کت مطابق تھانہ مانگٹانوالہ کے علاقہ محلہ بلال ٹاؤن موڑکھنڈا میں خفیہ اطلاع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر خالد محمود، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سیفٹی آفیسر عدیل احمد نے ہمراہ پولیس چھاپہ مار کر 400 کلو عمر رسیدہ، نومولود اور بیمار جانوروں کا گوشت برآمد کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ برآمد شدہ مضر صحت گوشت پر تیزاب ڈال کر ضائع کر دیا گیا اور اس مکروہ دھندہ میں ملوث گروہ کے ارکان شاہ زیب، فقیر حسین، شاہد حسین اور علی اصغر وغیرہ کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 کی دفعات 22, 22 اے 28، اور پنجاب اینیمل سلاٹر کنٹرول ایکٹ 1953 کی مختلف دفعات کے تحت کاروائی کے لیئے تھانہ مانگٹانوالہ میں درخواست جمع کروا دی ہے

  • 23 جنوری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں- ڈپٹی کمشنر

    23 جنوری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں- ڈپٹی کمشنر

    ٹھٹہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)23 جنوری 2023ء سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانےکیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں- ڈپٹی کمشنر
    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنرٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے محکمہ صحت سمیت دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور این جی اوز کے نمائںدوں کو ہدایت کی کہ وہ 23- جنوری 2023ء سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بہتر نتائج کے حصول کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال مکلی میں انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو ٹیموں سے تعاون اور بھرپور مدد کریں تاکہ پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والے بچوں کو بھی آسانی سے قطرے پلائے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں پولیو ٹیموں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔ قبل ازیں پوليو کے متعلق این اسٹاپ افسر ڈاکٹر راجیش کمار نے گذشتہ مہم کے کارکردگی رپورٹ پیش کی اور اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئندہ مہم کے دوران ضلع کے 30 یونین کونسلز میں 5 سال تک عمر کے 2 لاکھ 31 ہزار 995 بچوں کو پولیو سے بچاء کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے 717 گشتی ٹیمیں، 48 فکسڈ اور 55 ٹرانزسٹ پوائنٹس جبکہ 171 یو سی ایریا انچارچز اور 54 یو سی ایم اوز مقرر کئے گئے ہیں تاکہ مقررہ حدف حاصل کرکے مہم کو سو فیصد کامیاب بنایا جا سکے۔ اجلاس میں ایدیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن، ڈسٹرکٹ مینیجر یونیسف اعجاز جاکھرو، ڈاکٹر نظیر، پی پی ایچ آئی، مرف، ڈبلیو ایچ او مختلف این جی اوز کے نمائندوں، محکمہ تعلیم، پولیس، لوکل گورنمنٹ، انفارمیشن و دیگر حکام بھی موجود تھے۔ بعد ازیں ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری اور ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد حنیف میمن نے سول اسپتال مکلی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا باقائدہ افتتاح کیا اور عوام میں پولیو کے متعلق آگاہی اور شعور بیدار کرنے کے متعلق ریلی بھی نکالی گئی۔