Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • عدالتوں میں تعینات فرض شناس ملازمین محکمہ کا  فخر ہیں: واجد علی گجر

    عدالتوں میں تعینات فرض شناس ملازمین محکمہ کا فخر ہیں: واجد علی گجر

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) عدالتوں میں تعینات ملازمین فرض شناسی اور ایمانداری کا مظاہرہ کرنے والےمحکمہ کافخر ہیں ,واجد علی گجر تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سٹاف آفیسر سیشن جج واجد علی گجر نے شبیراحمد سینئر اکاؤنٹنٹ سیشن جج، اسلم اور فیضان انگلش کلرک کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کورٹ ننکانہ صاحب کا سرپرائز وزٹ کیاجہاں انہوں نے عدالتوں کے اندر اور باہر صفائی ستھرائی کی صورتحال اور سیکورٹی انتظامات کے علاوہ سٹاف کی حاضری کو بھی چیک کیا اور مختلف برانچوں جن میں سول دائرگی برانچ, نقل برانچ کا بھی معاٸنہ کیا اور ریکارڈ روم کے عملے کو ہدایت جاری کی کہ سائلین کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آیا جائے اور سائلین کو پیش آنے والی مشکلات کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیےاور روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ اپڈیٹ رکھنے پرشاباش دی,سٹاف آفیسر واجد علی گجر نے سیکیورٹی انچارج اور دیگر ذمہ داران کو سختی سےپبلک سروس ڈیلیوری سمیت صفائی ستھرائی کا نظام مزید بہتر بناۓ جانے کےحوالے سے احکامات جاری کیے انہوں نے سیکورٹی پر معمور ملازمین اور افسران کو انتظامات مزید بہتر بنانے کی تاکید کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوۓ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی مثالی کارکردگی میری اولین ترجیح ہے مزید واجد علی گجر نے کہا کہ فرض شناسی اور ایمانداری کا مظاہرہ کرنے والےمحکمہ کافخر ہیں, اچانک وزٹ کا مقصد محکمہ کی کارکردگی مثالی بنانا ہے کام چور لاپروائی غفلت برتنے والے ملازمین کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں محنتی اور اپنے شعبہ سے مخلص ملازمین جوڈیشری کے ماتھے کا جھومر ہیں میں ان کی دل سے عزت کرتا ہوں

  • گوجرہ : سناتن مندرکی ڈی سیل کی گئی دکانیں دوبارہ سربمہر

    گوجرہ : سناتن مندرکی ڈی سیل کی گئی دکانیں دوبارہ سربمہر

    گوجرہ نامہ نگار باغی ٹی وی (عبدالرحمن جٹ) سناتن مندرکی ڈی سیل کی گئی دکانیں دوبارہ سربمہر کر دی گئی ہیں محکمہ بلڈنگ کی جانب سے سناتن مندر کو رہائش کے لئے خطرناک قراردیاتھا مندر میں رہائش پذیر لوگوں نے حالات کی سنگینی کا علم ہونے کے باوجود قبضہ ترک کرنے کی بجائے مندرمیں دکانیں تعمیر کرکے مبینہ طور پر لاکھوں روپے کے عوض فروخت کردیں۔ مندر کی عمارت کی چھت خستہ حال ہونے کی وجہ سے زمین بوس ہوگئی۔ایک خاتون اور کمسن بچہ شدید زخمی ہوگئے۔ مندرمیں رہائش پذیردیگر خواتین اور بچے محصورہوکررہ گئے۔جنہیں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ریسکیو کیامندر کی چھت مرمت کی گئی جو دوبارہ گرگئی ایک اور نوجوان نیچے آکر شدید زخمی ہوگیا میونسپل کمیٹی گوجرہ نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانیں سربمہر کردیں روز بعد میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے مبینہ طمع نفسانی کی خاطر سربمہرکی گئی دوکانیں ڈی سیل کرتے ہوئے حق نمک ادا کر دیا۔محکمہ اوقاف اور میونسپل کمیٹی کے حکام نے نامعلوم مجبوریوں کی بنا پرچشم پوشی اختیارکرلی تاہم محکمہ اوقاف کیاایک آفیسر محمد الیاس میڈیا میں نمایاں کوریج کے بعد موقع پر پہنچ گئے اور مندر کی خستہ حال عمارت کا معائنہ کیا۔رپورٹ مرتب کرتے ہوئے حکام کی خدمت میں پیش کی۔ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد ارشد بھدر کے حکم پر دوکانیں دوبارہ سربمہر کر دی گئی ہیں

  • گوجرہ : ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر خاتون جاں بحق

    گوجرہ : ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر خاتون جاں بحق

    گوجرہ باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ )مونگی بنگلہ میں ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر خاتون جاں بحق ہو گئی۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر242گ ب نور پور بستی کا بشیراحمد اور اس کی اہلیہ یاسمین موٹر سائیکل پر اپنے بیمار بیٹے کو لے کر علاج معالجہ کیلئے مونگی بنگلہ آئے ہو ئے تھے اپنے بچے کی دوائی لے کر واپس گاؤں کیلئے موٹر سائیکل پرسوار ہو کر روانہ ہو ئے تو نہرگوگیرہ برانچ کے پل مونگی بنگلہ پر اچانک خاتون گنے سے لدی ہو ئی ٹریکٹر ٹرالی سے الجھ کرنیچے گر گئی جو ٹریکٹرٹرالی کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئی جو موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گئی ٹریکٹر ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کر جائے حادثہ سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا۔مونگی بنگلہ پولیس مصروف کارروائی ہے۔

  • گوجرہ:ساتویں کلاس کے طالب علم پر سکول ٹیچر کاتشدد

    گوجرہ:ساتویں کلاس کے طالب علم پر سکول ٹیچر کاتشدد

    گوجرہ باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) ساتویں کلاس کے طالب علم پر سکول ٹیچر کاتشدد آنکھ زخمی ہوگئی بتایاگیاہے کہ محلہ نیوپلاٹ ٹوبہ روڈ کے محنت کش علی احمد کاساتویں کلاس کا طالب علم بارہ سالہ بیٹا محمد عبداللہ حسب معمول گورنمنٹ ایم سی مڈل سکول عید گاہ میں پڑھنے کے لیئے گیا جہاں پر اس کے استادنے سبق یاد نہ کرنے کی پاداش میں اس کو مبینہ تشدد کانشانہ بنادیا جس کی آنکھ پر سکیل لگنے کی وجہ سے اس کی آنکھ زخمی ہوگئی جس پر سکول کے لڑکوں نے طالب علم کو طبی امداد کے بعد گھر پہنچایاجس پر اہل خانہ نے میڈیکل کے لیئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رجوع کیا تو انہوں نے اس کو صلح کا کہہ کر ٹرخا دیا سکول وہسپتال انتظامیہ نے الزامات کی تردید کی ہے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے مار نہیں پیار کے اس سلوگن کے برعکس عمل کافوری مطالبہ کیا ہے

  • قصور: مبینہ طور پر دم گھٹنے سے سندھ سے آنیوالے ایک ہی خاندان کے  تین افراد دم توڑ گئے

    قصور: مبینہ طور پر دم گھٹنے سے سندھ سے آنیوالے ایک ہی خاندان کے تین افراد دم توڑ گئے

    قصور(نامہ نگار طارق نوید سندھو)قادی ونڈ روڈ قصور میں مبینہ طور پر دم گھٹنے سے سندھ سے آنیوالے ایک ہی خاندان کے تین افراد دم توڑ گئے جبکہ ایک بہوش ھو گیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ تین افراد کی لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کروا دیا ۔ گزشتہ رات قادی ونڈ روڈ قصور مں میں چنے کا کاروبار کرنے والے اللہ دتہ اور عثمان رحمانی کے گودام میں جیکب آباد سندھ سے تعلق رکھنے والا پچاس سالہ کرپال داس بیٹے ستیش کمار۔ سنی کمار اور داماد وشال کے ساتھ قصور میں رات آئے اور چاروں نے مچھلی کھائی اور کولڈ ڈرنکس پیں اور کھانے کے بعد گودام میں کوئلے کی انگیٹھی جلا کر چاروں سو گئے اور صبح جب اللہ دتہ ان کے لے ناشتہ لیکر آیا تو اللہ دتہ نے دروازہ کھٹکھٹایا مگر دوازہ نہ کھلا تو اللہ دتہ نے گودام کی پچھلی کھڑکی سے گودام کے اندر دیکھا تو چاروں افراد بہوش پڑے تھے جسپر اس نے ریسکیو 1122 کو کال کی ۔ریسکیو کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تصدیق کی کہ کرپال داس اور اسکا بیٹا سنی کمار۔داماد وشال تینوں دم توڑ چکے ہیں جبکہ کرپال داس کا دوسرا بیٹا ستیش کمار بہوش ھے جسے ابتدائی طبی امداد دیکر ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کردیا گیا ہے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی صدر قصور پولیس۔ڈی ایس پی ۔ایس پی اور فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ گئی جس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جبکہ پولیس نے مرنے والوں کے قبضہ سے مجموعی طور تین لاکھ روپے کی نقدی اور انکی کار کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔ایس ایچ او صدر قصور انسپکٹر میاں جسیم نے بتایا ھے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔

  • اوکاڑہ میں کراچی جیسے حالات پیدا کے جا رہے ہیں – صدر انجمن تاجران

    اوکاڑہ میں کراچی جیسے حالات پیدا کے جا رہے ہیں – صدر انجمن تاجران

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر ) اوکاڑہ میں کراچی جیسے حالات پیدا کے جا رہے ہیں صدر انجمن تاجران
    اوکاڑہ ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر انجمن تاجران کی پریس کانفرنس کانفرنس کرتے ہوئے انجمن تاجران کا کہنا تھا کہ شہر اوکاڑہ میں کراچی جیسے حالات ہوگئے ہیں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں سے تاجر برادری بھی غیر محفوظ ہے کوئی بھی اب شہر میں ڈاکووں سے محفوظ نہیں ہے گزشتہ روز بھی ایک مشہور نجی مارٹ میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے جس میں دن دھاڑے مارٹ سے لاکھوں روپے لوٹ کر لے گئے شہر میں سٹریٹ کرائم بھی بہت بڑھ گئے ہیں شہر اوکاڑہ میں کراچی جیسے حالات ہوگئے ہیں کوئی بھی محفوظ نہیں ہوئی ہے ہمیں صرف پولیس ہر بار میٹھی گولی دے دی جاتی ہے ہمیں لولی پوپ دے دیا جاتا ہے جہاں بھی واردات ہوتی ہے پولیس صرف کاغذی کاروائی کرتی ہے تاجر برادری کو اور عام لوگوں کو تحفظ دیا جائے ہم نے پولیس کو ایک ہفتے کا ٹائم دیا ہے اگر ایک ہفتے میں پولیس نے کچھ نہ کیا تو دمادم مست قلندر ہوگا چوری راہ زنی ڈکیتی میں کوئی بھی شہر کا کوئی بازار اور تحصیل بھی محفوظ نہیں ہے اگر انتظامیہ نے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لئے تو تاجروں کا لاوا پھٹ پڑے گا ہمارے ساتھ پولیس نے مزاکرات کئے ہیں انھوں نے کچھ دن کا ٹائم دے دیں اگر پولیس نے ہماری بات نہ سنی تو آل پاکستان انجمن تاجران بھی ہمارے ساتھ ہوگی ۔۔

  • ٹھٹھہ : مکلی ہیڈ کواٹر چوروں اور ڈکیتوں کے نرغے میں، مسلح ڈکیت موٹر سائیکل چھین کر فرار

    ٹھٹھہ : مکلی ہیڈ کواٹر چوروں اور ڈکیتوں کے نرغے میں، مسلح ڈکیت موٹر سائیکل چھین کر فرار

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)مکلی ہیڈ کواٹر چوروں اور ڈکیتوں کے نرغے میں دو نوجوانوں سے مسلح افراد موٹر سائیکل چھین کے فرار
    مکلی ہیڈ کوارٹر غلام اللہ روڈ نزد اسٹیل ملز کالونی 125 پر سوار دو مسلع افراد نے صحافی شبیر بھٹی کے بھانجوں نبیل اور نعمان کو یرغمال بناکر انکی موٹر سائیکل اور کئی ہزار روپے نقدی لوٹ لی اور ہتھیار لہراتے ہوئے کھلے عام باآسانی فرار ہوگئے مکلی ٹھٹھہ میں لوٹ مار کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے ہے مسلع افراد کا گروہ جگھ جگھ کاروں اور موٹر سائیکلوں پر لوٹ مار کرتا پھررہا ہےمگر پولیس بالکل بے بس نظر آرہی ہے اور عوام اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں واضح رہے کہ مکلی ٹھٹھہ میں کچھ عرصے سے مشکوک قسم کی لوگوں کی امدورفت بہت زیادہ ہے

  • ٹھٹھہ: 48 گھنٹوں میں دوسری تشدد شدہ لاش برآمد

    ٹھٹھہ: 48 گھنٹوں میں دوسری تشدد شدہ لاش برآمد

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار رپوٹر راجہ قریشی)48 گھنٹوں میں دوسری تشدد شدہ لاش برآمد، علاقے میں سخت خوف و ہراس
    ٹھٹھہ کے علاقے دھابیجی کی ایک فیکٹری کے پاس سے ایک لاش ملی جسکی اطلاع مقامی لوگوں نے دھابیجی پولیس کو دی پولیس نے لاش تحویل میں لیکر گھارو رورل ہیلتھ سنٹر پھنچایا جہاں ڈاکٹروں کی ابتدائی پوسٹ مارٹم کے مطابق 60 سالہ نامعلوم شخص کو بے پناہ تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے دھابیجی پولیس کے مطابق نامعلوم شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے تحقیقات کررہے ہیں واضح رہے کہ دو روز قبل بھی محکمہ تعلیم کے ملازم سید مہر علی شاہ کی لاش جھمپیر کے قریب کنویں سے قاتلوں کی نشاندہی پر برآمد کی گئی تھی- ٹھٹھہ ضلع میں لوٹ مار تشدد کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوتا جارہا ہے.

  • ٹھٹھہ : چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 مرکزی ملزمان گرفتار

    ٹھٹھہ : چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 مرکزی ملزمان گرفتار

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)گھروں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 مرکزی ملزمان گرفتار،1 چوری شدہ 125 موٹر سائیکل اور جرائم استعمال کی گئی 2 پسٹلز برآمد،ایس ایچ او تھانہ مکلی انسپیکٹر حاکم علی کھوسو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر مکلی عیدگاہ کے قریب کامیاب کارروائی کرکے ہائوس تھیفٹ، بائیک تھیفٹ اور رابری کے مقدمات میں مطلوب 2 مرکزی ملزمان عاشق علی عرف طوطانی ولد ابراھیم ھالو اور سجاد عرف ڈیزل ولد ادریس خشک کو گرفتار کرلیا۔
    ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے تھانہ مکلی کی حدود میں مندرجہ ذیل جرائم کرنے کا انکشاف بھی کیے ہیں۔
    1- مورخہ 27 جولائی 2022 کو شام کے وقت ملزمان نے چیٹنگ کرکے شوھیر قریشی سے کرائے کی جگہ دکھا کر 50 ہزار روپے لیکر فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 128/2022 سیکشن 420 ت۔پ کے تحت تھانے مکلی شوھیر علی قریشی کی مدعیت میں درج کردیا گیا تھا ۔
    2- مورخہ 3 اکتوبر 2022 کو رات کے وقت غلام اللہ روڈ پر ملزمان رہزنی کے ارادے سے کھڑے ہوئے تھے پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 143/2022 سیکشن 401,34 ت۔پ کے تحت سرکاری مدعیت میں تھانہ مکلی پر درج کردیا گیا تھا۔
    3- مورخہ 27 ستمبر 2022 کو رات کے وقت ملزمان نے روینیو کالونی مکلی سے الطاف تنیو کے گھر سے 1 ہنڈا CG-125 بائیک چوری کی تھی جس کا مقدمہ نمبر 145/2022 سیکشن 457,380 ت۔پ کے تحت تھانہ مکلی پر درج کردیا گیا تھا۔
    4- مورخہ 18 ڈسمبر 2022 کو رات کے وقت ملزمان نے ناریجا ولیج میں گل احمد جوکھیو کے گھر سے ساڑھے تین تولا سونے کے زیورات، 2 موبائل فونز اور 25 ہزار کیش چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 12/2023 سیکشن 457,380 ت۔پ کے تحت تھانہ مکلی پر گل احمد جوکھیو کی مدعیت میں درج کردیا گیا تھا۔
    5- مورخہ 7/8 نومبر 2022 کو رات کے وقت ملزمان نے شاھ لطیف کالونی مکلی سے نثار احمد جوکھیو کے گھر سے ڈھائی تولا سونے کے زیورات، 12/13 تالا چاندی کے زیورات، 3 موبائل فونز، 15 میموری کارڈز، 4 سم کارڈز اور 4 لاکھ 30 ہزار کیش چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 13/2023 سیکشن 457,380 ت۔پ کے تحت تھانہ مکلی پر نثار احمد جوکھیو کی مدعیت میں درج کردیا گیا تھا۔
    6- مورخہ 14/15 جنوری 2023 کو رات کے وقت ملزمان نے ھاشم آباد سوسائٹی مکلی سے راجیش کمار لوھانا کے گھر سے منگل سوتر، ایک گولڈن رنگ ٹوٹل سوا چار تولے سونے کے زیورات اور 25 ہزار کیش چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 14/2023 سیکشن 457,380 ت۔پ کے تحت راجیش کمار لوھانا کی مدعیت میں مکلی تھانے پر درج کردیا گیا تھا۔
    گرفتار ملزمان کے قبضے سے *جرائم میں استعمال کی گئی 2 پسٹلز اور مدعی الطاف تنیو کے گھر سے چوری کی گئی 1 ہنڈا CG-125 موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہیں جن کے مقدمات تھانہ مکلی پر الگ الگ درج کردیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ گرفتار ملزمان نے ٹھٹہ اور مکلی میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جن کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔ مزید ریکوری کے لیے پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔مقدمہ نمبر 15/2023 سیکشن 23(1)A سندھ آرمس ائیکٹ 2013 تھانہ مکلی۔مقدمہ نمبر16/2023 سیکشن 23(1)A سندھ آرمس ائیکٹ 2013 تھانہ مکلی۔

  • چترال:سڑکوں کی تعمیر و مرمت ، فوری دوبارہ کام شروع کیا جائے ،عمائدین

    چترال:سڑکوں کی تعمیر و مرمت ، فوری دوبارہ کام شروع کیا جائے ،عمائدین

    چترال(باغی ٹی وی ) ڈیویلپمنٹ موومنٹ کے زیر نگرانی سول سوسائٹی کے اراکین کا ایک پرامن جلسہ منعقد ہوا جس میں متفقہ قرارداد کے ذریعے وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ چترال کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر فوری طور پر دوبارہ کام شروع کیا جائے کیونکہ جن سڑکوں کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کشادگی کے دوران توڑ کر ادھورا چھوڑاہے، ان پر سفر کرتے وقت عوام کو نہایت مشکلات کا سامناہے۔ تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں