Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • چونیاں : مریضہ کے لواحقین کا ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مبینہ تشدد، او پی ڈی بند،احتجاجی مظاہرہ

    چونیاں : مریضہ کے لواحقین کا ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مبینہ تشدد، او پی ڈی بند،احتجاجی مظاہرہ

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار) ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مریضہ کے لواحقین کا مبینہ تشدد،ہسپتال کی او پی ڈی بند ڈاکٹرز کا چونیاں الہ آباد روڈ پر احتجاجی مظاہرہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور 48 گھنٹے میں کارڈیک سنٹر میں پولیس چوکی بنائی جائے ڈاکٹرز کا مطالبہ بروز پیر کو نیا لائحہ عمل دیں گے تفصیلات کے مطابق سرکاری کارڈیک سنٹر چونیاں میں مریضہ کے لواحقین نے ڈیوٹی ڈاکٹر اور عملہ پر مبینہ تشدد کیا ہے انصاف کی فراہمی کیلئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے احتجاجاً او پی ڈی بند کر کے چونیاں الہ آباد روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ضلعی صدر ڈاکٹر طاہر شاہین اور ڈاکٹر تصور بٹ نے مشترکہ بیان میں مرکزی پریس کلب حافظ میڈیا گروپ چونیاں کو بتایا کہ پولیس تمام وڈیو میں آنے والے ملزمان کو گرفتار کرے اور 24 گھنٹے میں سنٹر میں پولیس چوکی بنائی جائے۔ ملزمان نے مبینہ طور پر ڈاکٹر عمر بٹ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو تشدد کا نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ کی ڈاکٹر اور عملہ پر تشدد کی فوٹیجز میڈیا کو موصول ہوئی تھی فوٹیجز میں واضح دیکھا جا سکتا تھا مریضہ کے 15 سے 20 افراد ڈاکٹر و عملہ پر تشدد اور توڑ پھوڑ کر رہے تھے، تھانہ سٹی چونیاں نے مقدمہ درج کر لیا ہے ڈاکٹر عمر بٹ نے کہا کہ دوسری ایمرجنسی کو چیک کرنے پر مریضہ کے لواحقین نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ واقع کی اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے مقدمہ درج کیا اور کارڈیک سنٹر پہنچ کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

  • ٹھٹھہ :  سابق چیف جسٹس پاکستان عبدالحمید ڈوگرکا بیٹا ودیگر نے ہماری زمینوں پر قبضہ کرلیا،متاثرین کاالزام

    ٹھٹھہ : سابق چیف جسٹس پاکستان عبدالحمید ڈوگرکا بیٹا ودیگر نے ہماری زمینوں پر قبضہ کرلیا،متاثرین کاالزام

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) سابق چیف جسٹس پاکستان عبدالحمید ڈوگرکا بیٹا ودیگر نے ہماری زمینوں پر قبضہ کرلیا،متاثرین کاالزام
    تفصیل کے نظیر تہیم اور ارشد تہیم ساکن گوٹھ عبدالرحمان تہيم نزد سلطان آباد نے عوامی پریس کلب ٹھٹھہ پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ غلام مصطفٰے ڈوگر جوکہ سابق چيف جسٹس آف پاکستان عبدالحمید ڈوگر کا بیٹا کہلاتا ہے اور وڈیرہ طفیل احمد تہیم ،ڈی ایس پی نورالدین سنجرانی ،عبدالقادر میمن جنہوں ہماری زمینوں پر قبضہ کیا ہے اور ہم پر حملے کۓ ،ہمارے آنے جانے کے راستے بند کردۓ ہیں، ہمارے اوپر پہلے بھی جھوٹے مقدمے کۓ ،میں ان کیسوں سے اب آزاد ہوا، پھر یہ لوگ مجھ پر مزید جھوٹے مقدمات بناکر مجھے جیل بھجوانا چاہتے ہیں، ہم نے جب آصف علي زرداري صدر پاکستان تھا انہیں ایک درخواست دی تو سابق صدر آصف زرداری نے انکوائری کے لۓ آئی جی سندھ اور ڈی سی ٹھٹھہ کو بھی لیٹر لکھا اور انکوائری ہوئی لیکن اس کے بعد کچھ نہ ہوا ، نظیر تھیم اور ارشد تھیم نے مزید پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ ہمارے اوپر پھر نئے کیس بناۓ جارہے ہیں میری ڈی سی ٹھٹھہ ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈی آئی جی حیدرآباد اور آئی جی سندھ وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جاۓ.

  • اوکاڑہ :موٹروے پولیس نے ریسکیو 1122 کے تعاون سے ایک ریفریشر کورس کا اہتمام کیاگیا

    اوکاڑہ :موٹروے پولیس نے ریسکیو 1122 کے تعاون سے ایک ریفریشر کورس کا اہتمام کیاگیا

    اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگارملک ظفر)۔موٹروے پولیس نے ریسکیو 1122 کے تعاون سے ایک ریفریشر کورس کا اہتمام کیاگیا
    تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود ،ڈپٹی انسپکٹر جنرل ندیم احمد کے احکامات اور سیکٹر کمانڈر شھباز عالم کی ہدایات کی روشنی میں آج بیٹ نمبر 15 میں ریسکیو 1122 کے تعاون سے ایک ریفریشر کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں موٹر وے پولیس کے تمام افسران نے شرکت کی۔ افسران کو نیشنل ہائی وے پر کسی بھی ایکسیڈنٹ یا انسیڈنٹ کو ڈیل کرنے کے طریقہ کار ، زخمیوں کو ہسپتال شفٹ کرنا، سی پی آر، فریکچرڈ زخمیوں کو ڈیل کرنا اور دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔
    اس موقع پر ڈی ایس پی تنویر اصغر نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے پولیس کا بنیادی مقصد مسافروں کے جان ومال کا تحفظ ھے اور آج کا یہ کورس اسی سلسلے کی ایک کڑی ھے۔انہوں نے بتایا کہ افسران کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے آئندہ بھی اس طرح کے کورسز کا انعقاد کیا جائے گا۔آخر میں افسران نے ریسکیو 1122 کے افسران کا شکریہ ادا کیا ۔

  • ٹھٹھہ : عوامی پریس کلب کے صدر اور ممبران کی تاجر رہنماکی والدہ کی وفات پرتعزیت

    ٹھٹھہ : عوامی پریس کلب کے صدر اور ممبران کی تاجر رہنماکی والدہ کی وفات پرتعزیت

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی ) عوامی پریس کلب کے صدر اور ممبران کی تاجر رہنماکی والدہ کی وفات پرتعزیت
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شہر کے تاجر کے رہنما فرید عالم چنڈ کی والدہ اور منور علی چنڈ کی ساس کی انتقال پر عوامی پریس کلب کے صدر بلاول سموں اوور انفارمیشن سیکریٹری راجہ قریشی نے ان کے گھرجاکر ان سے تعزیت کی اور محرومہ کی مغفرت کیلئے دعا مانگی اس موقعہ پر عوامی پریس کلب کے صدر بلاول سموں نے کہا مرحومہ کو اللہ پاک جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرماۓ اور ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرماۓ.

  • سنگین جرائم کی روک تھام،DNA ڈیٹااہم ضرورت

    سنگین جرائم کی روک تھام،DNA ڈیٹااہم ضرورت

    سنگین جرائم کی روک تھام،DNA ڈیٹا اہم ضرورت
    تحریر. میاں عدیل اشرف
    تحصیل چونیاں ضلع قصور
    ہمارے پیارے ملک پاکستان میں رہنے والےلوگوں میں کبھی بہت پیار,محبت,ہمدردی احساس ہوا کرتا تھا لوگ مل جل کر کام کرتے، بڑے چھوٹوں کا اور چھوٹے بڑوں کا,مرد خواتین کا اور خواتین مردوں کا بہت احترام کرتی تھیں دوسروں کی ماں,بیٹی,بہوں کی عزت کو اپنی عزت سمجھا جاتا تھا . زنا ، کم عمر بچوں سے زیادتی کا نام و نشان تک نہیں تھا، چوریوں ڈکیتیوں کی وارداتیں لوگوں کا قتل بہت کم تھا – پولیس کا لوگوں پر رعب تھا جرائم کم تھے لیکن جیسے جیسے حالات بدلتے گئے لوگوں کے احساسات بدلتے گئے فحاشی عام ہوتی گئی، بے ہودہ ڈرامے, فلمیں دیکھنے کا رواج بڑھتا گیا لوگوں کی سوچ بدلتی گئی ، ملک میں زنا کاری اور فحاشی عام ہو گئی،کم عمر بچوں سے زیادتی جیسے واقعات بڑھ گئے آئے روز کبھی کسی شہر میں کبھی کسی اور شہر میں لڑکیوں، لڑکوں سے زیادتی کے واقعات سامنے آ رہے، لوگ ایک دوسرے کو قتل کر رہیں چوریوں، ڈکیتیوں کی وارداتیں تو عام سی بات ہے، ہر طرح کے جرائم میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا اور اس سب کو کنٹرول کرنا مشکل ترین ہو چکا اگر کہیں کوئی جرم ہوتا ہے تو اصل مجرم تک پہنچنے کیلئے کئی دن,مہینے,سال گزر جاتے ہیں – 100 میں سے80 فیصد بے گناہوں کو سزائیں ملتی ہیں لیکن اصل مجرم سرعام جرائم کرتے پھرتے ہیں ان کو پکڑنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہاہے، کسی مجرم کو سیاسی پناہ حاصل ہے تو کوئی قانون کو پیسے سے خرید لیتا ہے، آخر ہمارے ملک پاکستان میں ایسا کب تک ہوتا رہے گا؟ ظالم کب تک مظلوموں پر ظلم کرتے رہیں گے؟ کم سن بچوں سے زیادتی جیسے واقعات کب تک ہوتے رہیں گے؟ ضلع قصور میں سنگین نوعیت کے دو ایسے واقعات دیکھنے آئے ہیں جن میں چونیاں سے تعلق رکھنے والے چار بچوں سے زیادتی کا معاملہ اور قصور میں ننھی زینب کا معاملہ دونوں ملتے جلتے کیس تھے جس میں پولیس اور حساس اداروں نے دن رات کی محنت سے اور عام لوگوں کے تعاون سے اصل مجرم تک پہنچے ان دونوں کیسسز میں مجرمان کو پکڑنے کے لیے جو طریقہ کار مشترکہ طور پر اپنایا گیا وہ تھا DNA کا عمل جس کے ذریعے تقریباً ہزاروں افراد کےDNA سیمپل لیے گئے اور آخر کار اصل مجرمان کے سیمپل میچ ہونے سے مجرمان کی شناخت ہوئی اس عمل کو کرنے پر حکومت کے کروڑوں روپے کے اخراجات ہوئے جو کہ کرنا ضروری تھے DNAک ے بغیر مجرمان تک پہنچنا ناممکن تھا اور آخر کار مجرم پکڑے گئے اس طرح کے کئی واقعات ہو رہے اور کئی دوسرے جرائم ایسے ہیں جن میں DNA سیمپلز لینے کی ضرورت پڑتی ورنہ مجرم کوپکڑنا مشکل ترین ہوتا اس لیے ایک تجویز ہے کہ جس طرح دوسرے چند ترقی یافتہ ممالک میں ہر فرد کا DNAٹ یسٹ کا نمونہ گورنمنٹ کے پاس ریکارڈ میں ہوتا جس کے ذریعے جرائم میں ملوث افراد تک چند دنوں کی بجائے چند گھنٹوں میں پہنچنا ممکن ہوتا اور شاید ان ممالک میں جرائم میں نمایاں کمی لانے کی ایک وجہ DNA بھی ہو سکتا ہے تو کیا ہمارے ملک پاکستان میں ایسا ممکن کیوں نہیں ہو سکتا؟ پاکستان میں بھی اگر اس طرح کا مربوط نظام بنا دیا جائے جس کے زریعے ہر پاکستانی شہری کا DNA سیمپل گورنمنٹ آف پاکستان کے ریکارڈ کا حصہ بن سکے اس نظام کو بنانے کا آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ جب کسی فرد کا شناختی کارڈ بنایا جاتاہے اس وقت نادرا ڈیپارٹمنٹ کے اشتراق سے نادرا آفس میں ایک کاؤنٹر ڈی این اے سیمپل کولیکشن بنایا جائے جو نئے شناختی کارڈ بنوانے کے حصول کے لیے آنے والے افراد کے فنگرز پرنٹ لینے کے ساتھ ساتھ اس افراد کا DNA سیمپل لے کر اس کو گورنمنٹ ڈیٹا بیس کا حصہ بنائے اس طرح آہستہ آہستہ پورے پاکستان کے افراد کی ڈیٹا بیس بن سکتی اور اس عمل کے ذریعےجب بھی کسی حادثے یا کسی بھی جرائم میں ملوث افراد کی شناخت کاپتہ لگانا ہو گا تو اس ڈیٹا بیس کی مدد سے جلد سے جلد پتہ چل سکے گا اصل مجرم کون ،کیونکہ DNA ایسے جراثیم ہوتے ہیں جو ہرانسان کے اندر دوسرے سے مختلف ہوتے یا پھر اس افراد کی اولاد کے ساتھ میچ ہوتے دوسرے کسی انسان سے میچ نہیں ہو سکتےاگر پاکستان میں ایسا ڈیٹا بیس بنانے کا نظام بنتا ہے تو اس سے پولیس کو ریپ جیسے سنگین کیس نبٹانے میں بہت زیادہ آسانی ہو گی دوسری وجہ سننے میں آتا ہے کہ فلاں بے گناہ کو پولیس نے پکڑ لیا اس طرح جو بے گناہ لوگوں کو پولیس سنگین جرائم میں ملوث کرتی ہے اگر وہاں ملنے والے شواہد سے ڈی این اے میچ کیا جائے تو ان کی شرح میں بھی کمی واقع ہو گی اور کسی ایمرجنسی حادثات کی صورت میں جہاں آگ میں جلنے سےیالاش کا پانی میں زیادہ دیر رہنے سے لاش کی شناخت کرنا انتہائی مشکل ترین ہو جاتا DNA کی مدد سےشناخت کرنےمیں بھی آسانی ہو گی، جو پیسے گورنمنٹ افسوس ناک واقعات کے رونما ہونے کے بعد اخراجات کے طور پر استعمال کرتی انہی پیسوں کو پہلے ہی ایسا نظام بنانے پر خرچ کیا جائے تو مستقبل میں بہت سے اخراجات بچ سکتے ہیں ایسا نظام بنانے کے لیے سٹاف کی بہت ضرورت ہو گی اگر گونمنٹ آف پاکستان ایسا مربوط نظام بنانے میں کامیاب ہوتی ہے تو جرائم کی شرح میں بے پناہ کمی ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک کے پڑھے لکھے نوجوان جو بے روزگار ہیں ان کو نوکریاں بھی ملیں گی جو کہ نوجوانوں کی ایک اہم ضرورت بھی ہے.اللہ ہمارے ملک کو ہمیشہ سلامت رکھےاور ملک دشمن عناصر سے حفاظت فرمائے.آمین۔پاکستان زندہ باد

  • ڈیرہ غازی خان :سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ،صورتحال سنگین،عوام پریشان

    ڈیرہ غازی خان :سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ،صورتحال سنگین،عوام پریشان

    ڈیرہ غازیخان(،باغی ٹی وی(نامہ نکارشہزادخان) ڈیرہ غازیخان شہر شدید سردی میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے بیشتر بلاکوں میں تو کئی ماہ سے گیس کی سپلائی ایک خواب بن کر رہ گئی ہے سیاسی وسماجی اور عوامی حلقوں نے بدترین سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے کہا کہ گیس حکام کی جانب سے موسم سرما کا جو شیڈول جاری کیا گیا تھا اس پر بھی عمل درآمد نہیں ہو رہا جبکہ ہوشرباء گیس بل اور لوگوں کا مہنگی ترین ایل پی جی خریدنے کا عمل بھی اذیت و دشواری کا سبب بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح حکومت کے ظالمانہ و جابرانہ اقدامات جاری ہیں ان سے عوام شدید اذیت میں مبتلا ہیں یہی وجہ ہے کہ محنت کشوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد سوئی گیس کی بندش کے خلاف سراپا احتجاج ہے عتیق الرحمن کاکڑ، ڈاکٹر محمود شیخ، غلام حیدر سیال ایڈووکیٹ، ملک حمزہ حمید، عدنان مغل، ملک صادق کھاوڑ، محسن قریشی نے اس صورتحال کو ایک طرف اذیت ناک صورت حال قرار دیتے ہوئے کہا کہ گیس کی ہوشرباء قیمتوں میں اضافہ سرمناک ہے مزید انکا کہنا تھا کہ شہری علاقوں میں دن بھر سوئی گیس کی بندش کے پیش نظر بچوں کو بغیر ناشتہ کئے سکول جانا پڑتا ہے گھریلو گیس کی سپلائی شیڈول کے مطابق بحال نہ کی گئی تو شہر میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور اعلی آفیسران کی رہائش گاہوں اور دفاتر کا گهیروا کریں گے انہوں نے سوئی گیس حکام کے اس ناروا سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور سیمنٹ فیکٹری کو دی جانے والی شہر کی گیس سپلائی بند کرا کے شہریوں کو فوری سپلائی یقینی نہ بنائی گئی تو ہرسو دم مست قلندر ہوگا

  • ڈیرہ غازی خان :ڈپٹی کمشنر کا پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان  کے ہمراہ پریس کلب کا دورہ

    ڈیرہ غازی خان :ڈپٹی کمشنر کا پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان کے ہمراہ پریس کلب کا دورہ

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار نے پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اسد چانڈیہ کے ہمراہ پریس کلب کا دورہ کیا۔صدر پریس کلب بخت محمد خان کھوسہ، چیئرمین پریس کلب شیر افگن بزدار، جنرل سیکرٹری بشیر احمد چوہان، صدر انجمن صحافیاں غلام مصطفی لاشاری، عابد بزدار، صدر الیکٹرانک میڈیا عاشق کھلول اور سرپرست اعلیٰ محمد حسین آزاد و دیگر عہدیداران نے ڈپٹی کمشنر کا استقبال کیا۔ڈپٹی کمشنر نے پریس کلب میں موجود صحافیوں سے ملاقاتیں کیں۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ خوشی ہوئی کہ صدر پریس کلب ڈیرہ غازی خان بخت محمد خان کھوسہ صدر پریس کلب اور جنرل سیکرٹری بشیر احمد چوہان و دیگر منتخب عہدیداروں نے پریس کلب کی دعوت دی جب بھی صحافی مدعو کریں گے ۔ ہم حاضر ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ صحافیوں نے سیلاب میں حقائق پر مبنی کوریج کی۔ ڈی سی ڈی جی خان کا کہنا تھا کہ ان کے دفتر کے دروازےتمام کے لیے ہر وقت کھلے ملیں گے۔ صحافیوں کی جانب سے شہر کے مسائل کی نشاندہی پر ڈپٹی کمشنر نے مسائل حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

  • اوکاڑہ : پروفیسر ساجد رشید اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات

    اوکاڑہ : پروفیسر ساجد رشید اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات

    :اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)پروفیسر ساجد رشید اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات
    پنجاب یونیورسٹی میں ڈین فیکلٹی آف جیو سائنسز ، پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید، کو اوکاڑہ یونیورسٹی کا تیسرا وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا۔
    پروفیسر ساجد نے یونیورسٹی آف ونڈسورکینیڈا سے پی ایچ ڈی مکمل کی۔ وہ پنجاب یونیورسٹی میں مختلف اعلی تعلیمی و انتظامی عہدوں پہ فائز رہے جن میں کنڑولر امتحانات، ریذیڈنٹ آفیسر، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افئیرز اور ممبر سنڈیکیٹ قابل ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بیشتر مقامی و بین الاقوامی ریسرچ ایوارڈز بھی حاصل کیے۔
    اوکاڑہ یونیورسٹی میں تعیناتی کے پہلے دن اساتذہ اور انتظامی افسران سے بات کرتے ہوئے پروفیسر ساجد نے یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے گزشتہ وائس چانسلرز، پروفیسر زکریا ذاکر اور پروفیسر واجد، کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ادارے کی تعلیمی و انتظامی بہتری کےلیےان کی پالیسیوں کو جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ یونیورسٹی کی رینکنگ بہتر کرنے اور یہاں پہ عملی تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے کےلیے کام کریں گے تاکہ یونیورسٹی ملک کو درپیش مختلف معاشرتی اور معاشی مسائل کے مثبت حل پیش کرنے کےقابل ہو سکے۔

  • اوکاڑہ : سندھ میں بلدیاتی انتخابات عوام کی جیت ہے۔  شفیق ارائیں

    اوکاڑہ : سندھ میں بلدیاتی انتخابات عوام کی جیت ہے۔ شفیق ارائیں

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر).سندھ میں بلدیاتی انتخابات عوام کی جیت ہے۔ شفیق ارائیں
    سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ میرپورخاص سے رہنما محمد شفیق ارائیں نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں اور مخالفین کو ناکوں چنے چبوا دیے ہیں سندھ کے حالیہ الیکشن میں ثابت کردیا ہے کہ عوام کی مقبول ترین جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی اور پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے جو پانچوں صوبوں کی نمائندہ جماعت ہے انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں سندھ سے پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو گیا اور دوسرے کو چور چور کہنے والے خود چور ثابت ہوئے ہیں انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب تمام صوبوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہو گی۔

  • ننکانہ : ڈی سی آفس میں قائم کیے گئے  RTI مرکز کا باقاعدہ افتتاح

    ننکانہ : ڈی سی آفس میں قائم کیے گئے RTI مرکز کا باقاعدہ افتتاح

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)چیف انفارمیشن کمشنرپنجاب محبوب قادر شاہ نے کہا کہ ضلعی RTIمرکز کے قیام سے ننکانہ کی عوام کو فوری معلومات کی فراہمی کے لیے بہت بڑا پلیٹ فارم مہیا ہوگا،آئین پاکستان کے تحت ہر شہری کو عوامی اہمیت کی تمام معلومات تک رسائی کا بنیادی حق ہے،عوام تک معلومات کی رسائی کے لیے RTIمرکزکا قیام ڈپٹی کمشنر احمرنائیک کی بہترین کاوشوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کیے گئے ضلعی RTIمرکز کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمرنائیک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنر ل محمد حنیف ودیگر ضلعی افسران سمیت پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگا ن بھی اس موقع پر موجودتھے۔چیف انفارمیشن کمشنرپنجاب محبوب قادر شاہ نے اس موقع پر بتایا کہ RTIمرکز میں موصول ہونے والی درخواستوں پر عملدرآمدپی آئی اوکی اولین ذمہ داری ہوگی،پی آئی او ضلعی RTIمرکز میں درخوست بذریعہ ڈاک،ای میل اور دستی وصول کرسکتاہے،پی آئی او 14یوم کے اندرمطلوبہ انفارمیشن دینے کا پابندہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہر انفارمیشن جوکہ دفاتر میں موجود ہوں پبلک انفارمیشن تصور کی جائے گی،تمام محکموں کے پی آئی اوز ایکٹ کے تحت شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لوگوں میں ٹرانسپیرنسی ایکٹ کی آگاہی فراہم کرنے کے لیے ضلع بھر میں خصوصی مہم چلائی جائے گی جس کے لیے مقامی میڈیا کواپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔علاوہ ازیں چیف انفارمیشن کمشنرپنجاب محبوب قادر شاہ اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمرنائیک نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ پر عملدرآمد کو بروقت یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر کے تمام محکمہ جات کے سربراہان اور پی آئی اوز کوہدایات جاری کیں