Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ : ایک ماہ قبل اغواء ہونے والی 2 لڑکیاں بازیاب نہ ہوسکیں

    ٹھٹھہ : ایک ماہ قبل اغواء ہونے والی 2 لڑکیاں بازیاب نہ ہوسکیں

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)ایک ماہ قبل اغواء ہونے والی 2 لڑکیاں بازیاب نہ ہوسکیں
    تفصیل کے مطابق ایک ماہ قبل ٹھٹھہ سے اغوا ہونے والی گڈی دختر گل حسن ملاح اور نظراں دختر پنہوں ملاح کا ابھی تک پتا نہیں چلا، دونوں لڑکیوں کو ایک ماہ قبل رفیق کاتیار اور مشتاق سولنگی نے ورغلا کر اغواء کر کے گم کردیا تھا، شکائت سیل کے بعد عدالت سے دونوں ملزموں کے خلاف ایف آئی ار کا آڈر بھی آیا مگر پولیس بااثر افراد کے ڈر سے لڑکیوں کو برآمد نہیں کرپارہی ہے جبکہ لڑکوں کا خاندان ٹھٹھہ شہر میں ہی رہائیش پزیر ہے پھر بھی پولیس کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے لڑکیوں کے والدین نے آئی جی سندھ ،ایس ایس پی ٹھٹھہ سے گزارش کی ہے کہ دونوں بچیوں کو برآمد کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا جائے

  • قصور: اوباشوں نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    قصور: اوباشوں نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    قصور،باغی ٹی وی(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کے علاقہ کھڈیاں خاص میں اوباشوں نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں نواں قلعہ کا رہائشی صفدر علی کی بیٹی ام حبیبہ بعمر 15 سال گھر سے کلینک پر کام کرنے کیلئے آئی جسے ملزمان شاہد وغیرہ نے نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گئے ۔پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

  • قصور:کھڈیاں خاص اور گردونواح چوروں کے حوالے، شہری مال و زر سے محروم

    قصور:کھڈیاں خاص اور گردونواح چوروں کے حوالے، شہری مال و زر سے محروم

    قصور،باغی ٹی وی(ڈسٹرکٹ رپورٹر )کھڈیاں خاص اور گردونواح میں دھڑا دھڑ ڈکیتی کی واردتیں شہری مال و زر سے محروم ۔تفصیل کے مطابق سکنہ کوٹ اعظم خاں قصور کا رہائشی محمد عمران میڈیکل سٹور ز سے ریکوری کر کے جا رہا تھا کھڈیاں طیبہ مسجد کے قریب ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر نقدی 3لاکھ چھین لئے اسی طرح سرحدی گاؤں شخ سعد کالو والہ کا رہائشی محمد عاطف سے ڈھنگ شاہ اڈہ کے قریب ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر نقدی 10ہزار و موبائل چھین لیا علاوہ ازیں محلہ باغوالہ کے رہائشی محمد سمیر سے اسٹیشن کے ڈاکو وں نے گن پوائنٹ پر ہزاروں نقدی وموبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔پولیس مصروف کاروائی ہے ۔

  • ٹھٹہ اور سجاول میں واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کیجانب سے واپڈا کی نجکاری کے خلاف احتجاج

    ٹھٹہ اور سجاول میں واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کیجانب سے واپڈا کی نجکاری کے خلاف احتجاج

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)ٹھٹھہ اور سجاول دونوں اضلاع میں واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کیجانب سے واپڈا کی نجکاری اور دیگر مراعات نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا گیا۔
    تفصیلات کے مطابق واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ٹھٹہ اور سجاول دونوں اضلاع کیجانب سے پورے ملک کی طرح ٹھٹہ میں بھی واپڈا کی نجکاری کے خلاف ایک احتجاجی ریلی حیسکو آفس مکلی سے مین قومی شاہراھ تک نکالی گئی جہاں پر موجود واپڈا حیسکو کے سینکڑوں ملازمین نے مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا اس موقعہ پر مظاہرین نے واپڈا کی نجکاری نا منظور کے نعرے بھی لگائے اس موقع پر واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے ٹھٹہ اور سجاول دونوں اضلاع کے رہنماؤں وحید علی رند، منور تارو، امیر کھوسو، شیر زمان سہتو، رحمان خان، گلاب لنڈ اور دیگر نے خطاب کے دوران کہا کہ ہم لوگ اپنے رہنماء عبد الطیف نظامانی کی اپیل پر پورے ملک کی طرح ضلع ٹھٹہ میں بھی واپڈا کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں اور انہوں کا کہنا ہے کہ حکومت نجکاری کرکے مزدور دشمن پالیسی پر عمل کررہی ہے اور یہ مزدوروں کا معاشی قتل عام ہے انہوں نے کہا کہ واپڈا میں ویسے ہی سہولیات کا فقدان ہے کوئی سیفٹی نہیں ہے نہ ہی کوئی سامان ہے اور نہ ہی گاڑیاں موجود ہیں پھر بھی ہمارے مزدور اپنی جان ہتھیلیوں پر رکھ کر دن رات کام کررہے ہیں اور مزید انہوں کا کہنا تھا کہ حکومت نجکاری کے اعلان کو فوری طور پر واپس لے اگر چوبیس گھنٹوں کے اندر واپڈا کی نجکاری کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو اسلام آباد میں دما دم مست قلندر ہوگا۔

  • ننکانہ : دی نیوہورائزن سکول سسٹم میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

    ننکانہ : دی نیوہورائزن سکول سسٹم میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)دی نیو ہورائزن سکول سسٹم ننکانہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میںCEO دی نیو ہورائزن چودھری افتخار احمد CEO بولتی کتابیں جاوید احمد،قیصر عرفان چودھری(صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن ننکانہ) پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہ کھگہ،شیخ عاطف ظفر(ڈائریکٹر دارارقم سکول واربرٹن) راؤ کرم الہی عاطف (سنئیر ہیڈ ماسٹر)رائے عبد الرزاق (ڈائریکٹر پنجاب کالج) شہباز احمد بھٹی(ڈائریکٹر ریڈائینٹ کالج ننکانہ) ڈاکٹر راحیل رضا, مہر سہیل منظور گل(امیدوار پی۔پی133) رائے فضل الہی کھرل ایڈووکیٹ لاہور ہائی کورٹ۔ عبداللہ رفیق سوہل ایڈووکیٹ لاہور ہائی کورٹ۔ علی ناصرقادری ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ ڈاکٹر قاسم چودھری،رائے فیصل محمود کھرل۔وائس چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل ۔رائے حاجی کاشف علی ۔ شیخ آصف اقبال صدر پریس کلب ننکانہ۔ ڈاکٹر ارشد کامل ڈوگر ۔روز نیوز سمیع اللہ عثمانی (نوائے وقت۔ احسان اللہ ایاز۔ باغی ٹی وی سمیت علاقہ کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں طلبا نے ملی نغموں ،پاکسانی ثقافت اور کشمیریوں سے اظہار یک جہتی پر ٹیبلوز پیش کیے جس پر حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔تقریب کے اختتام پر اعلی کارکردگی دیکھانے والے طلباء طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ڈائریکٹر و پرنسپل چودھری رحمان یوسف نے اپنے خطاب میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کی۔اپنے خطاب میں دینی تعلیم کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ان شاءاللہ یکم فروری 2023 سے حفظ القرآن کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے۔تقریب کا اختتام ادارہ ہذا و ملکی ترقی و سلامتی کی دعا کے ساتھ ہوا

  • ٹھٹھہ :مکلی عید گاہ کے قریب  سیم نالے پر ڈکیتی،مزاحمت پرایک شخص زخمی

    ٹھٹھہ :مکلی عید گاہ کے قریب سیم نالے پر ڈکیتی،مزاحمت پرایک شخص زخمی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)مکلی عید گاہ کے قریب سیم نالے پر ڈکیتی،مزاحمت پرایک شخص زخمی
    تفصیل کے مطابق مکلی عید گاہ کے قریب سیم نالے کے پاس ڈکیتی کی وار دات ،مزاحمت کرنے پر غلام علی ولد مٹھو زات لنڈ مکلی ہاشم آباد کالونی کا رہائشی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، کارسوار ڈکیت 75 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گۓ ،زخمی کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا ہے

  • ٹھٹھہ :سیلاب اور برسات متاثرین کیلئے ہلال احمر کی جانب سے موبائل میڈیکل کیمپ

    ٹھٹھہ :سیلاب اور برسات متاثرین کیلئے ہلال احمر کی جانب سے موبائل میڈیکل کیمپ

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)سیلاب اور برسات متاثرین میں پھیلنے والی خطرناک وبائی امراض کے علاج اور ان کی روک تھام کے لئے ہلال احمر پاکستان کی طرف موبائل میڈیکل کیمپ جاری اب تک 15 ہزار مریضوں کاعلاج کیا جا چکا ہے،دو لاکھ سے زیادہ سیلاب متاثرین کے بحال ہونے کے بعد ان میں خطرناک بیماریاں پھیل گئیں جن میں ملیریا، ڈائیریا، گیسٹرو، ڈینگی اور اسکین کی بیماریاں شامل ہیں اچانک پھیلنے والی بیماریوں کے علاجکے لئے ہلال احمر پاکستان ٹھٹھہ کے چئیرمین حاجی حنیف میمن نے پورے ضلع میں میڈیکل کیمپ اور موبائل میڈیکل کیمپ لگانے شروع کردیے اور اب تک پندرہ ہزار سے زیادہ مریضوں کاعلاج ہوچکا ہے گاؤں نوہانی میں لگائے جانے والے میڈیکل کمیپ میں تین سو کے قریب مریضوں کا نا صرف علاج ہوا ہے بلکہ ان کو ادویات بھی دی گئیں ہیں اس کے علاوہ گرم کپڑے، جیکٹ، کمبل اور بچوں کے اسکول کا سامان بھی تقسیم کیا گیا میڈیکل کیمپ کے انچارج ڈاکٹر اقبال میمن سابق سول سرجن سول اسپتال ٹھٹھہ اور گھارو نے بتایا کہ زیادہ تر مریض نزلہ، زکام کھانسی بخار اور اسکین بیماریوں کے ہیں جن کاعلاج بھی کیا گیا ہے اور ادویات بھی دی گئی ہیں

  • ٹھٹھہ : دوہفتے قبل گم ہونے والا شخص قتل،لاش برآمد

    ٹھٹھہ : دوہفتے قبل گم ہونے والا شخص قتل،لاش برآمد

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی ) دوہفتے قبل گم ہونے والا شخص قتل،لاش برآمد
    تفصیل کے مطابق سونڈا شہر کا رہائشی سید مہر علی شاہ دوہفتے قبل غائب ہو گیا تھا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی تھی،جس کے بارے میں کہیں سے کوئی اطلاع یامعلومات نہ مل سکیں لیکن آج اچانک اس کی لاش جھمپیر تھانے کے حدود سےملی جسے قتل کیاگیا تھا، سید مہر علی شاہ کو قتل کر کے کول مائنز کے کنویں میں پھینک دیا گیا، لاش ابھی تک کنوئیں میں موجود ہے جسے نکالا نہیں جاسکا،کیونکہ کنواں 150 فٹ سے بھی زیادہ گہرا ہے ،تھانہ جھمپیر پولیس نے تصدیق کی ہے کنویں میں موجود لاش سید مہر علی شاہ کی ہے ، قتل کے شبہ میں جھمپیر پولیس نے چانگ برادری کے دو آدمیوں کو گرفتار کرلیا ہے اور مزید تفشیش تحقیقات کاآغازکردیاگیا ، مقتول کے عزیز اقارب تھانہ میں موجود ہیں
    معلومات کے مطابق مورخہ 21 دسمبر 2022 کو مقتول مہر علی شاہ ڈیوٹی کے لئے اپنے گھر سے گیا تھا لیکن گھر واپس نہیں پہنچاتھاجس کی اطلاع اس کے بھتیجوں نے پولیس کو دی اور شیر علی شاہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ جھمپیر پر مقدمہ نمبر 01/2023 سیکشن 365 ت۔پ کے تحت درج کرایا.ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ جھمپیر سب انسپیکٹر اختیار علی پنھور بمعہ اسٹاف نے انویسٹیگیشن کرکے 2 ملزمان غلام نبی غلام رسول چانگ اور نظر محمد ولد محمود چانگ کو گرفتار کرلیا۔
    ابتداعی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ مہر علی شاہ کو ہم نے اغواہ کرکے 70/80 ہزار روپے کیش چھین کر اسے قتل کرکے ولی بروہی ہوٹل کے قریب پرانی کوئلے کی کان میں پھینک دیا تھا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو نکال لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • چونیاں:تمام تحصیل افسروں کی حاضری تھمب سسٹم پر کی جائے

    چونیاں:تمام تحصیل افسروں کی حاضری تھمب سسٹم پر کی جائے

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار) تمام تحصیل افسروں کی حاضری تھمب(انگوٹھا) سسٹم پر کی جائے اور روزانہ نو سے بارہ بجے تک تمام افسران کو اپنے اپنے دفاتر میں رہنے کا پابند کیا جائے تاکہ عوامی مسائل حل ہو سکیں ان خیالات کا اظہار مرکزی سبزی و فروٹ منڈی کے صدر سردارعلی چیرمین نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ضلعی افسران کی ضلع بھر کے افسروں پر گرفت انتہائی کمزور ہے حکومت پنجاب نے تمام سرکاری افسران کی تنخواہیں تو آئن لائن کر دی ہیں لیکن افسران کی دفاتر کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے اور حاضری تھمب (انگوٹھا) سسٹم پر کی جائے اکثر سائلین اپنے مسائل کے حل کے لئے افسران کے پاس جاتے لیکن پتہ چلتا ہے کہ صاحب میٹنگ میں یا فیلڈ میں ہے تیس، چالیس کلومیٹر کا سفر طے کر کے تحصیل ہیڈکوارٹر جانے والے عوام کو کئی کئی دن چکر لگانا پڑتے اور مایوس ہو کر واپس لوٹتے ہیں حقیقت میں افسران اپنے گھر میں موجود ہوتے ہیں اور دفتری عملہ عوام کو چکر دیتا رہتا ہے سردارعلی چیرمین نے مزید کہا کہ تمام افسران کی حاضری تھمب سسٹم پر کی جائے اور روزانہ صبح نو سے بارہ بجے تک تین گھنٹے تمام افسران کو دفاتر میں بیٹھنے کا پابند کیا جائے تاکہ دور دراز سے سفر کر کے تحصیل ہیڈکوارٹر آنے والے سائلین مایوس نہ لوٹیں۔

  • چونیاں: شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی

    چونیاں: شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار)الہ آباد کےمحلہ کوثر نور میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی، گھر کا سارا سامان جل گیا،ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ ٹیم نے آگ بھجائی۔ تفصیلات کے مطابق ،چونیاں کے علاقہ الہ آباد محلہ کوثر نور میں عبادت علی کے گھر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی اور پلک جھبکتے سارے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا گھر کا سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، گھر میں موجود افراد نے باہر کی طرف بھاگ کر اپنی جان بچائی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ریسکیو 1122 کی فائر برگیڈ ٹیم نے پانی سے آگ کو ٹھنڈا کرکےآگ پر قابو پایا۔