Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ننکانہ: موٹر وے ایم 3 پر گمشدہ بچی والدین  کے حوالے

    ننکانہ: موٹر وے ایم 3 پر گمشدہ بچی والدین کے حوالے

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)موٹر وے ایم 3 پر دوران سفر ریسٹ ایریا نزد کھیاڑے کلاں والدین اپنی 5 سالہ بیٹی کو پٹرول ڈلوانے کے بعد ریسٹ ایریا پر بھول گئے۔ جب لاہور کے قریب پہنچے تو احساس ہوا کہ وہ بچی کو ریسٹ ایریا پر چھوڑ آئے ہیں تو انہوں نے فوری موٹر وے پولیس سے رابطہ کیا تو موٹر وے پولیس نے بچی کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا۔ ڈی ایس پی موٹر وے بیٹ 3 عمران عدیل نے کہا ہے کہ بچی کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کرنے والے آفیسرز کو تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا۔ موٹر وے پولیس عوام کے جان مال کے تحفظ کے لیے ہمیشہ کوشاں ہے

  • الیکشن کمیشن آف  پاکستان کے تونسہ ضلع کے نوٹفیکشن کی معطلی کے خلاف لاہور ہاہیکورٹ ملتان بنچ میں رٹ پٹیشن دائر

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تونسہ ضلع کے نوٹفیکشن کی معطلی کے خلاف لاہور ہاہیکورٹ ملتان بنچ میں رٹ پٹیشن دائر

    تونسہ شریف، باغی ٹی وی( نامہ نگار عمران لنڈ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تونسہ ضلع کے نوٹیفیکشن کی معطلی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں رٹ پٹیشن دائر کردی گئی ہے، ایم این اے تونسہ شریف خواجہ شیراز محمود ۔سردار مظہر ظہور تنگوانی صدر ڈسٹرکٹ بار تونسہ شریف ،ملک منصور احمد صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ضلع تونسہ شریف فریق ۔اس سے قبل خواجہ شیراز محمود کاکہناتھاکہ تونسہ شریف ضلع کا نوٹیفیکیشن معطل کرنا غیر قانونی اور نا انصافی ہے ، آج ہائی کورٹ ملتان بنچ میں رٹ پٹیشن دائر کریں گے عوام بھی ہر محاذ پر مقابلہ کرے گی ممبر قومی اسمبلی خواجہ شیراز محمود نے کہا ہے کہ تونسہ ضلع کا نوٹیفیکیشن معطل کرنا غیر قانونی اور ناانصافی ہے ہم انہیں کسی صورت بھی برداشت نہیں کریں گے خواجہ شیراز نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18 جنوری بروز بدھ ہائی کورٹ ملتان بنچ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اس غیر قانونی نوٹیفیکیشن کے خلاف میں بذات خود ملک منصور احمد خان اور تونسہ بار ایسوسی ایشن کے صدر سردار مظہر ظہور خان تنگوانی ایڈوکیٹ کے ساتھ مل کر ریٹ پٹیشن دائر کریں گے خواجہ شیراز محمود نے تونسہ کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس غیر قانونی اقدام پر ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور اس ضلع کے نوٹیفیکیشن کے لیے ہمارا ساتھ دے

  • اوکاڑہ :سیف سٹی طرز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب۔

    اوکاڑہ :سیف سٹی طرز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب۔

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (ملک ظفر)سیف سٹی طرز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب۔
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال کی ہدایت پر تحصیل دیپالپور میں سیکیورٹی کے عظیم الشان منصوبے کا آغاز کر دیا گیا .اوکاڑہ کے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیف سٹی کی طرز پر سیکیورٹی کا نظام متعارف کروایا گیا ہے.اس نظام سے جرائم پیشہ افراد کی نگرانی اور گرفتاری میں مدد ملے گی۔مختلف مقامات پر نصب cctv کیمروں کو سیکیورٹی نظام میں شامل کیا گیا ہے،ضلع بھر میں 2653 cctv کیمروں کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے.احسن اقدام پر سول سوسائٹی کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

  • اوکاڑہ : چیف ایگزیکٹو آفیسرکا مختلف ہسپتالوں کاوزٹ

    اوکاڑہ : چیف ایگزیکٹو آفیسرکا مختلف ہسپتالوں کاوزٹ

    اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)۔چیف ایگزیکٹو آفیسرکا مختلف ہسپتالوں کاوزٹ
    تفصیل کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال دیپالپور،رورل ہیلتھ سنٹر شیر گڑھ،بنیادی مرکز صحت مظہر آباد اور;16 ون اے آر کا دورہ کیا ۔ڈاکٹر سید اظہر عباس نقوی (سی ای او) نے ہیلتھ کیئر سروسز کی فراہمی اور سروس ڈیلیوری کے سلسلے میں محکمانہ ہدایات پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے صحت کی سہولیات کا دورہ کیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر اوکاڑہ نے ویکسینیشن کی جاری سرگرمیوں اور محکمانہ ہدایات پر عمل درآمد کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے فیلڈ میں ہیلتھ کیئر سہولیات کے فکسڈ ویکسینیشن کیمپ اور موبائل ٹیموں کا بھی دورہ کیا۔

  • ملتان خورد  ضلع تلہ گنگ کی تیسری تحصیل بن گئی

    ملتان خورد ضلع تلہ گنگ کی تیسری تحصیل بن گئی

    ملتان خورد کاروباری لحاظ سے مرکز کی حیثیت رکھتا ہے ملتان خورد کو اپنا حق مل گیا، وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور حافظ عمار یاسر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اہلیانِ ملتان خورد
    تلہ گنگ،باغی ٹی وی (شوکت ملک سے) اہلیانِ ملتان خورد کا دیرینہ و دلی مطالبہ پورا کر دیا گیا، پنجاب حکومت کی جانب سے ملتان خورد کو باقاعدہ طور پر ضلع تلہ گنگ کی تیسری تحصیل بنا دیا گیا، تحصیل ملتان خورد، یونین کونسل ٹمن، ملتان خورد، جبی شاہ دلاور اور کوٹگلہ پر مشتمل ہوگی، ملتان خورد کو تحصیل کا درجہ ملنے پر اہلیانِ ملتان خورد نے بھرپور خوشی کا اظہارِ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان خورد کاروباری اور جغرافیائی لحاظ سے مرکز کی حیثیت رکھتا ہے، تحصیل کا حق ملتان خورد کا تھا جوکہ اسے مل گیا، اہلیانِ ملتان خورد نے ملتان خورد کو تحصیل کا درجہ دلوانے پر بانی ضلع تلہ گنگ حافظ عمار یاسر اور وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔

  • ٹھٹھہ : عوام ضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم،عوامی نمائندوں کے کھوکھلے نعرے- پرویز ستار

    ٹھٹھہ : عوام ضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم،عوامی نمائندوں کے کھوکھلے نعرے- پرویز ستار

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)عوام ضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم،عوامی نمائندوں کے کھوکھلے نعرے
    تفصیل کے مطابق قدیمی شہر ٹھٹھہ کی عوام نہایت کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوچکے ہیں، صفائی ستھرائی پانی اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم مہنگائی اور کرپشن عروج پر ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔ مظلوم عوام مہنگائی اور کرپشن کے نذر ہو گئے ہیںِ اور شہر میں صفائی ستھرائی اور پانی کی عدم فراہمی کیوجہ سے شہری نہایت ہی کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہو گئے ہیں ضلعی انتظامیہ مہنگائی پر کنٹرول کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی اور سماجی ورکر پرویز ستار عباسی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور انہوں کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کیوجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ پر گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے علاقے میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں اور شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جب تک ایماندار آفیسرز مقرر نہیں ہونگے ضلع بھر کا یہ ہی حال ہوگا پرویز ستار عباسی نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور کوئی کام رشوت کے بغیر نہیں ہوتا نیب سمیت متعلقہ ادارے نوٹس لیں اور ضلع ٹھٹہ میں ایماندار آفیسر مقرر کئے جائیں اور کرپشن کرنے والوں کا احتساب کیا جائے۔

  • ننکانہ: ایم این اے ،ایم پی اے بجلی چور ہیں ،واپڈا کی نجکاری نہ منظور،نجکاری کیخلاف احتجاج

    ننکانہ: ایم این اے ،ایم پی اے بجلی چور ہیں ،واپڈا کی نجکاری نہ منظور،نجکاری کیخلاف احتجاج

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ایم این اے ،ایم پی اے چور ہیں ،واپڈا کی نجکاری نہ منظور،نجکاری کیخلاف احتجاج
    ننکانہ صاحب پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سرکل ننکانہ کے ورکرز کی نجکاری کے خلاف احتجاج کیا اور احتجاجی واک بھی نکالی احتجاج کے دوران یونین کے عہدیداران سمیت سرکل سے ورکرز کی بھی بڑی تعداد نے شرکت اور واپڈا کی نجکاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان کا کہنا تھا کہ واپڈا نجکاری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ایم پی ایز اور اپم این ایز کے اپنے پرائیویٹ لوگوں کو بورڈ آف ڈائریکٹر کا ممبر بنا دیتے ہیں اور ہمیں پرائیویٹ لوگ سے احکامات جاری ہورہے ہے کہ ادارے کو پرائیویٹ کردیا جائے گا جوکہ نامنظور ہے ضلع بھر میں ملازمین کی کمی کی وجہ سے کام میں دشواری ہوتی ہے ملازمین کی تعداد کو بھی بڑھانا چائیے ہم احتجاج کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے کل ہڑتال کریں گے اور لاہور پریس کلب کے سامنے جمع ہورہے ہیں اور وہاں بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں گے احتجاج میں شاہکوٹ’مانانوالہ’سانگلہ’ بچیکی سمیت ننکانہ سے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور واپڈا کی نجکاری کے خلاف شدید نعرے لگائے

  • ٹھٹھہ: بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری نتائج کا اعلان،پیپلزپارٹی فاتح

    ٹھٹھہ: بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری نتائج کا اعلان،پیپلزپارٹی فاتح

    ٹھٹہ باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)ٹھٹہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری نتائج کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے ضلع ٹھٹہ میں اکثریت حاصل کرلی بلدیاتی انتخابات کے سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے ضلع کونسل کی 40 نشستوں میں سے 37 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ آزاد امیدواروں نے 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے 40 میں سے 36 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، 2 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب اور 2 نشستوں پر الیکشن نہ ہوسکا پیپلز پارٹی نے 160 یونین کونسل جنرل ممبران میں سے 145 نشستیں حاصل کیں، 7 آزاد امیدوار، جماعت اسلامی نے 6 اور ٹی ایل پی نے 2، میونسپل کمیٹی کی 9 نشستوں پر پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی پیپلز پارٹی نے 5 ٹاؤن کمیٹیوں کی 23 نشستوں میں سے 21 پر کامیابی حاصل کی ہے، آزاد امیدواروں نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے 250، آزاد امیدواروں نے 14، جماعت اسلامی نے 6 اور ٹی ایل پی 2 کے امیدواروں نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

  • ٹھٹھہ : پولیس ایلکارکے قتل پر ایس ایس پی کی گھرجاکر لواحقین سے تعزیت

    ٹھٹھہ : پولیس ایلکارکے قتل پر ایس ایس پی کی گھرجاکر لواحقین سے تعزیت

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) پولیس ایلکارکے قتل پر ایس ایس پی کی گھرجاکر لواحقین سے تعزیت
    تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ گزشتہ چند روز قبل مکلی میں پولیس اہلکار امجد گندرو کے قتل ہونے والے واقعے کے بعد مقتول کے لواحقین سے ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو فاتحہ خوانی کیلئے کینجھر کنارے واقع گاؤں عبد اللہ گندرو میں انکے والد حاجی ربڈنو اور چچا زاد بھائی محمد صدیق گندرو اور دیگر رشتیداروں سے اظہارِ افسوس اور فاتحہ خوانی کی اس موقعہ پر ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کا کہنا تھا کہ شہید امجد گندرو ہمارے ڈپارٹمنٹ کا حصہ تھا اس واقعہ کا بہت افسوس ہے اور کسی بھی حد تک ملزمان کے خلاف کارروائی کیجائے گی کیوں نہ وہ کتنا ہی با اثر ہو اس موقعہ پر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ضلع ٹھٹہ کے صدر انیس ھیلایو، جنرل سیکریٹری ارشاد علی گندرو، پریس سیکریٹری سید شیر علی شاہ کاظمی ڈی آئی بی انچارج فیصل میمن، ڈی آئی بی انچارج کینجھر آغا خان گندرو، ایس ایچ او کینجھر بشیر ملاح صابقہ چیئرمین عشرہ و زکوات عرس گندرو، نانا گندرو، حسین منو گندرو، ماسٹر عبد الرحمٰن گندرو، سومار کلی، عوسو گندرو اور دیگر موجود تھے۔

  • رحیم یار خان : کچہ ماچھکہ میں پولیس مقابلہ،2 ڈاکوہلاک،ایک زخمی،3 پولیس ایلکاربھی زخمی

    رحیم یار خان : کچہ ماچھکہ میں پولیس مقابلہ،2 ڈاکوہلاک،ایک زخمی،3 پولیس ایلکاربھی زخمی

    راجنپور باغی ٹی وی نامہ نگار (کنور اویس) رحیم یار خان کچہ ماچھکہ میں پولیس مقابلہ، ڈی پی او آختر فاروق پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ خود موقع پر پہنچ گئے ،پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،ایک ڈاکو زخمی، دو ڈاکو مارے گئے ،فائرنگ کے تبادلہ میں تین پولیس ملازم بھی زخمی ہوئے ، ڈی پی او آختر فاروق اوراے ایس پی شاہ زیب چاچڑ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود،پولیس اور ڈاکووں کے درمیان پولیس مقابلہ کچہ ماچھکہ کھروڑ کے علاقے میں پیش آیا، ،مقابلے میں خطرناک سیلرا گینگ کے دو ڈاکو مارے گئے ایک زخمی، مزید کاروائی جاری ، ترجمان پولیس کاکہناہے کہ مقابلے میں پولیس کے تین جوان بھی زخمی ہوئے ، پولیس نے تینوں زخمی اہل کاروں کو علاج معالجہ کے لیئے کشمور ہسپتال منتقل کر دیا ، جنکی حالت خطرے سے باہر ہے ،پولیس کی بھاری نفری موقع پر مزید کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے ،