Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس گورنر کو بھیج دی

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس گورنر کو بھیج دی

    پشاور (باغی ٹی وی)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس گورنر کو بھیج دی۔
    محمود خان نے کہا کہ ملکی مفاد میں خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا ہے، عام انتخابات میں ملک میں دو تہائی اکثریت سے حکومت قائم کریں گے۔محمود خان نے مزید کہا کہ 48 گھنٹوں میں گورنر کی جانب سے دستخط نہ کرنےکی صورت میں اسمبلی از خود ٹوٹ جائے گی۔

  • حکومت سندھ کی جانب سے غذائی قلت کے شکار غریب لوگوں کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے کام شروع

    حکومت سندھ کی جانب سے غذائی قلت کے شکار غریب لوگوں کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے کام شروع

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)پراوینشل کوآرڈینیٹر نیوٹریشن رضوان میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے غذائی قلت کے شکار غریب لوگوں کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے ایفیلیٹڈ ایکشن پلان کے تحت ضلعی سطح پر کام شروع کیا گیا ہے تاکہ غریب لوگوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے سمیت ان کی معاشی حالت کو بھی بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں محکمہ صحت، زراعت، سوشل ویلفئیر، فشریز، لائیو اسٹاک، پاپولیشن، تعلیم، لوکل گورنمنٹ و دیگر متعلقہ محکموں کو بھی شامل کیا گیا ہے اور انہیں ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال مکلی میں غذائی قلت کے متعلق ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری، ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ مینیجر این آر ایس پی کے علاوہ محکمہ صحت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ، زراعت، سوشل ویلفئیر، فشریز، لائیو اسٹاک، پاپولیشن و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سمیت سرسو، پی پی ایچ آئی، آغا خان، مرف، ہینڈز و ديگر مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پراوینشل کوآرڈینیٹر نیوٹریشن رضوان میمن نے کہا کہ صحتمند اور توانا قوم ہی ترقی و خوشحالی کی منازل حاصل کر سکتی ہیں، غذائی قلت کے باعث بچوں کی نشونماء صحیح نہیں ہوتی لہذا قوم کے نونہالوں کی بہتر پرورش اور نشونماء کیلئے غذائی ضروریات کا بیحد خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مربوط حکمت علمی اور مائکرو پلان کے تحت ضلع بھر کے دیہات بالخصوص ساحلی اور کچے کے علاقوں میں گھر گھر جاکر غذائی قلت کے شکار لوگوں باالخصوص حاملہ خواتین اور کم عمر بچوں کا سروے یقینی بنایا جائے تاکہ ان کی غذائی ضروریات کو پورا کرکے ان کی صحت کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ باالخصوص دیہات کے لوگوں ہر قسم کی مدد کرنے ہوگی تاکہ ان کی معاشی حالت بہتر بناکر انہیں اپنے اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جا سکے۔ انہوں نے این آر ایس پی و دیگر این جی اوز کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے تمام پروجیکٹس میں اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر متعلقہ افسران کو بھی شامل کریں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا کہ ایفیلئیئٹیڈ ایکشن پلان کے تحت ضلع میں جاری تمام منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن مدد اور تعاون کیا جائے گا تاکہ یہاں کے غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔ قبل ازیں اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ مینیجر این آر ایس پی میر محمد بلوچ نے پروگرام کے تحت جاری مختلف منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی آگاہی بھی۔

  • اوکاڑہ: مہنگائی کی وجہ سے دکاندار پریشان

    اوکاڑہ: مہنگائی کی وجہ سے دکاندار پریشان

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی)ہوشربا مہنگائی نے عوام کے ساتھ دکانداروں کی بھی چیخیں نکلوادیں ،مہنگائی نے کاروبار تباہ کردئے ،گاہک آتے ہیں ریٹ پوچھتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں اوکاڑہ سے ملک ظفراقبال کی رپورٹ

  • گوجرہ:مووآن پاکستا ن کے چیئر مین سےعوا می جسٹس پارٹی پاکستا ن کے رانا سعید راشد کی ملاقات

    گوجرہ:مووآن پاکستا ن کے چیئر مین سےعوا می جسٹس پارٹی پاکستا ن کے رانا سعید راشد کی ملاقات

    گوجرہ باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) مووآن پاکستا ن کے چیئر مین میا ں محمد کامرا ن سے عوا می جسٹس پارٹی پاکستا ن کے مرکزی سنیئر نائب صدر رانا محمد سعید راشد منج کی ملاقات باہمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیا ل آ ئندہ کی حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے دونو ں پارٹیو ں کے رہنما ؤ ں کی اعلی سطح پر مشاورت ملاقا ت میں دونو ں رہنماؤ ں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک و قوم کے بہترین مفاد کیلئے کسی قربا نی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ریا ست اور ریا ست کے تما م ادارو ں کو عزت و قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں پاک فوج سمیت تما م سیکیورٹی فورسز کی بے مثا ل قربا نیو ں پر زبردست الفا ظ میں خرا ج تحسین پیش کرتے ہیں دونو ں رہنما ؤ ں کے درمیا ن آ ئندہ الیکشن میں اتحا د کرنے پنجا ب بھر میں امیدوار لا نے پر بھی اتفاق کیا گیا اس موقع پر موو آ ن پا کستا ن یوتھ ونگ کے صدررانا وقاص بھی موجود تھے پارٹی رہنما جلد پنجا ب کے مختلف شہرو ں کا دورہ کریں گے۔

  • ٹھٹھہ :معروف شخصیت حاجی احمد میمن انتقال کر گئے

    ٹھٹھہ :معروف شخصیت حاجی احمد میمن انتقال کر گئے

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)معروف شخصیت حاجی احمد میمن انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات اور تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،نمازجنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا، سید الطاف شاہ شیرازی کی جانب سے اچانک وفات پر دکھ کااظہارکیا،تعزیت کا سلسلہ جاری ہے
    تفصیلات کے مطابق پی جے اے کے اعزازی کوارڈینٹر تاجر رہنما سید الطاف حسین شاہ شیرازی کی جانب سے حاجی احمد میمن کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں سید الطاف حسین شاہ شیرازی نے کہا ہے کہ حاجی احمد میمن شہر کی معروف شخصیت تھی دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مرحوم حاجی احمد میمن کی نمازجنازہ میں سیاسی سماجی تاجر برادری سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی .م

  • قصور:گذشتہ روز اغواء ہونے والے تاجر کی کنگن پور کی حدود سے لاش برآمد

    قصور:گذشتہ روز اغواء ہونے والے تاجر کی کنگن پور کی حدود سے لاش برآمد

    قصور (نامہ نگار طارق نوید سندھو) سے تھانہ آلہ آباد پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ڈی پی او قصور سمیت سب افسران خاموش
    تھانہ آلہ آباد کی حدود تلونڈی سے کل غوا ہونے والا تاجر غلام رسول قتل لاش کنگن پور کی حدود سے برآمد ہوگئی عرصہ دراز سے تھانہ آلہ آباد میں یہ سلسلہ جاری ہے اس سے پہلے اے ڈی ہوٹل کے مالک محمد اسلم کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا پھر کل کے رہائشی سلیم نمبردار کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا اب ایک بار پھر پولیس کی روائتی بے حسی کی وجہ سے تاجر غلام رسول قتل ہو گیا ہے آلہ آباد و گردونواح میں شہریوں میں پولیس تھانہ آلہ آباد اور قصور پولیس کے خلاف غصے کا اظہار کیا ہے تاجروں نے آر پی او شیخوپورہ آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے اور ایس ایچ او آلہ آباد کو معطل کرکے کرائم فائٹر ایس ایچ او تعنیات کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے

  • تاریخی مسجد شاہ جہاں کے محافظ چور بن گئے ،مسجد اجڑنے لگی

    تاریخی مسجد شاہ جہاں کے محافظ چور بن گئے ،مسجد اجڑنے لگی

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)تاریخی مسجد شاہ جہاں کے محافظ چور بن گئے ،مسجد اجڑنے لگی
    تفصیل کے مطابق پاکستان کی تاریخی مسجد شاہ جہاں میں تعینات سرکاری اہلکاروں نے لوٹ مار اور چوری کا عمل شروع کردیا ہے ،مسجد سے قیمتی سامان نکال کر گم کیا جانے لگا اسی کچھ عرصہ قبل اقراء یونیورسٹی کراچی کےکچھاسٹوڈنٹس شاہجہان مسجد ٹھٹہ میں اپنے تعلیمی وزٹ پر آئے ڈاکومنٹس کےکام کے دوران کلچر اینڈ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کا ملازم انچارج مولوی عبدالغفور سٹھیو نے ان سے زبردستی 5000 روپے مانگے اور نہ دینے پر کام بند کرنے کی دھکی دی۔ تو انہوں نے بار بار اور بہت سمجھایا کہ ہم یونیورسٹی کے طالب علم ہیں اور اپنا تھیسس تیار کررہے ہیں مگر انچارج نے آخر ان سے زبردستی 2000 روپے وصول کئے اور فورا چلا گیا۔ان طلباء نے وہاں موجود تمام لوگوں اور ٹھٹھہ کے مقامی افراد کو یہ بات بتائی۔ تووہاں موجود بیسیوں لوگوں نے انچارج مولوی عبدالغفور سٹھیو پر انجینئر سرفراز جتوئی اور کیئر ٹیکر افسر غیور عباس شاہ کے ساتھ مل کر مسجد میں موجود لوہے کے قیمتی پائپ اور بانس اور دیگر مشینری رات کے اندھیرے میں 2 ڈاٹسن بھروا کر نامعلوم جگہ پر منتقل کردئے ، اور شاہجہان مسجد شریف کے لئے آنے والے ایڈہاک لاکھوں روپے کے بجٹ، اور واش رومز، وغیرہ کی رقم میں خرد برد کرنے لگے ،مقامی لوگوں نے ان کرپٹ عناصر کے خلاف شفاش تحقیقات کا مطالبہ کرتے سخت سے سخت سزا دینے کامطالبہ کردیا۔ لوگوں نے مزید بتایا کہ 20 سال سے مسجد کی مرمت کاکام بھی نہیں کرایاگیا اور لاکھوں روپے مینٹیننس کے بھی کرپشن کی نظر ہوجاتے ہیں۔ اس کرپٹ ٹولے کو شاہجہان مسجد سے فورا ھٹایا جائے اور انکے خلاف انکوائری کروائی جائے ورنہ ٹھٹہ کے باشعور شہری اور شاہجہان مسجد کے نمازی سخت احتجاج کرتے ہوئے ٹھٹھہ سجاول روڈ بلاک کریں گے۔

  • شیخوپورہ : ریسکیو ایمبولینس میں بچے کی پیدائش

    شیخوپورہ : ریسکیو ایمبولینس میں بچے کی پیدائش

    شیخوپورہ ،باغی ٹی وی(محمد طلال سے) شیخوپورہ بنیادی مرکز صحت نبی پور ورکاں لاہور روڈ سے ریسکیو 1122 کو ڈلیوری کیس کی اطلاع موصول ہوئی۔ریسکیو1122 کی امدادی ٹیم نے فوری پہنچ کر مریضہ کو وصول کیا اور چلڈرن کمپلیکس شیخوپورہ کی طرف سفر شروع کر دیا۔دوارن سفر مریضہ کی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے ریسکیور نے مریضہ کی والدہ سے اجازت لے کر بچے کی پیدائش کا عمل انتہائی مہارت کے ساتھ پورا کیا۔بعد ازاں زچہ بچہ کو چلڈرن کمپلیکس شیخوپورہ میں شفٹ کر دیا۔مریضہ کی والدہ خوشی سرشار تھیں اور انہوں نے ریسکیو اہلکاروں کا دعاؤں کے ساتھ شکریہ ادا کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد نے ریسکیورز کو شاباش دی اور اسی جذبے سے خدمت انسانیت میں پیش پیش رہنے کی نصیحت کی۔

  • ڈیرہ اللہ یار:سرکاری ہسپتال میں درجہ چہارم کا ملازم ڈاکٹربن گیا،نوزائیدہ جاں بحق

    ڈیرہ اللہ یار:سرکاری ہسپتال میں درجہ چہارم کا ملازم ڈاکٹربن گیا،نوزائیدہ جاں بحق

    جعفرآباد(باغی ٹی وی )ڈیرہ اللہ یارکے سرکاری ہسپتال میں درجہ چہارم کا ملازم ڈاکٹربن گیا،نوزائیدہ جاں بحق،کارروائی کیلئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد،ضلعی ناظم صحت،ایم ایس سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یار اور ایس ایچ تھانہ اللہ یارکوبچے کے والد کی طرف سے کارروائی کی درخواست ،جاں بحق ہونے والے بچے کے والد سابق کونسلربند مانک امان اللہولدمٹھن قوم کھوسہ سکنہ گوٹھ نہال کوٹ نے درخواست میں مؤقف اپنایاکہ شب گزشتہ میری بیوی کو
    ڈلیوری کی تکلیف تھی جس کو الخدمت فاؤنڈیشن ہسپتال ڈیرہ اللہ یار لایا جہاں پر میری بیوی کو صحت مند بیٹا پیدا ہوا لیکن الخدمت فاؤنڈیشن ہسپتال کے ڈاکٹر نے بچے کو سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یار سے آکسیجن دینے کا مشورہ دیا تھا تو تقریباً 3:0 بجے رات میں اپنے بیٹے کو سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یار لایا تو سول ہسپتال میں موجود ایک ملازم نے خود کو ڈیوٹی ڈاکٹر ظاہر کر کے میرے نوزائیدہ بیٹے کو آکسیجن کی نلکی لگا کر خود سو گیا اور مجھے بھی ایمر جنسی روم سے باہر نکال دیا ، صبح سویرے جب میں ایمر جنسی روم میں گیا تو دیکھا میرے بیٹے کے ناک سے خون بہہ رہا تھا اور میرا بیٹا فوت ہو چکا تھا، جب میں مذکورہ ملازم سے ملا تو وہ ٹال مٹول کرتے ہوئے موقعہ سے فرار ہو گیا۔ جس کے جانے کے بعد مجھے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ملازم ڈاکٹر نہیں ہے بلکہ ایک چوکیدار یا چپڑاسی ہے ،جس نے غفلت اور لا پرواہی سے ڈاکٹر نہ ہوتے ہوئے بھی میرے نوزائیدہ بیٹے کو آکسیجن کی نلکی لگا کرقتل کیا ہے، قانونی کارروائی کی جائے۔سابق کونسلربند مانک امان اللہولدمٹھن قوم کھوسہ سے ان کے موبائل فون پر بات کی توانہوں نے بتایا کہ میری دی گئی درخواست پر سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یارایم ایس نے انکوائری کمیٹی بنادی ہے اور تحقیقات کا آغازکردیاگیاہے ،جاں بحق ہونے والے بچے کے والد نے بتایاکہ ایم ایس نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے غیرجانبدارانہ تحقیقات ہوں گی اور ملوث ملازم کی خلاف کارروائی کی جائے گی.

  • چترال کے دونوں اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیاگیا ہے

    چترال کے دونوں اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیاگیا ہے

    چترال(باغی ٹی وی) دونوں اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوچکا ہے جس میں محکمہ صحت کے ملازمین شدید سردی کے باوجود برف پوش راستوں پر چل کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ ان کو وٹامن اے کی خوراک بھی دے رہے ہیں تاکہ بچوں کو عمر بھر کے معذوری سے بچایا جاسکے۔ تفصیل چترال سےگل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں