گوجرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ )عمران خان حکمرانوں سے عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔امپورٹڈحکومت کی ناتجربہ کاری کی وجہ سے ملکی معاشی صورتحال بگڑ چکی ہے۔ جسے وہ سنبھالا دینے میں ناکام ہو چکے ہیں۔عوام کومہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیاگیاہے،لوگوں کو آٹا تک ملنا دشوارہو چکا ہے،اب عوام کو ایسے حکمرانوں سے نجات کیلئے پی ٹی آئی کا ساتھ دینا ہو گا۔عمران خان سیاست نہیں جہادکر رہاہے جو گولی کھا کر بھی عوام کیلئے کھڑا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین شاہ محمود قریشی،فواد چوہدری،اسد عمر نے میونسپل کمیٹی گوجرہ کے لان پر سابق صوبائی وزیرچوہدری بلال اصغروڑائچ،چوہدری حسام علی وڑائچ کی طرف سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پرچوہدری افتخار رسول گھمن،فیض اللہ کموکا،سعید احمد سعیدی، سونیا علی رضا،میاں اقبال، رضانصراللہ گھمن،شیخ خرم شہزاد،سجاد وڑائچ سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماوکارکنان بھی موجود تھے۔مقررین نے کہاکہ عدالتوں نے ہمیشہ نوازشریف کاساتھ دیا 1993میں بھی عدالت نے نواز شریف کو بحال کر دیاتھااب وہ وقت گزر چکا ہے ہم اسمبلی میں اس لئے گئے کہ پاکستانی عوام کی حرمت کی حفاظت کریں جوامریکی غلاموں کومنظور نہیں تھی ہم نے وفاقی وصوبائی وزارتیں عوام کی خاطرقربان کر دیں اب اگرپاکستان میں خوشحالی لانی ہے توعوام پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیں۔ قومی اسمبلی سے امریکی غلامی کی وجہ سے ہم نے استعفے دئیے امپورٹڈحکومت نے آتے ہی پاکستانی معشیت کابیڑی غرق کر دیا کسانوں،مریضوں اورتاجروں کی کمر توڑ کر رکھ دی اور ملک کا معاشی بدحالی کی جانب چلا گیاامپورٹڈ حکمرانوں کا سارا پیسہ ملک سے باہر ہے جو وہ پاکستان نہیں لائیں گے۔ مقررین نے کہاکہ مونچھوں والا پنجاب حکومت لینے آیا تھاجو بلا ل اصغروڑائچ نے اس کی تمام سازشیں ناکام بنا دیں اور پنجاب میں پی ٹی آئی کو عزت سے بخشا،بلال اصغروڑائچ کے وو ٹ کے باعث ہی پرویز الہی اعتماد کا ووٹ حاصل کر نے میں کامیاب ہو ئے۔مقررین نے کہاکہ اب چاروں صوبوں کے عوام نے ”بلے“پر مہر لگا کر کرپٹ حکمرانوں کومسترد کر نا ہے۔تاکہ ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے میں مدد مل سکے۔مقررین نے کہاکہ اب ہمارے فیصلے لندن یا امریکہ میں نہیں ہو ں گے،فواد چوہدری نے کہاکہ کل خیبر پختونخواہ اسمبلی بھی تحلیل کر دی جائیگی۔اس موقع پر سابق ایم این اے چوہدری امجد علی وڑائچ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے فاتحہ خوانی کرائی۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

قصور: پھولنگر کے علاقے سے کم سن بچی اغواء
قصور(نامہ نگار طارق نوید سندھو) قصور نواح میں پھولنگر کے علاقے سے کم سن بچی اغواء،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ محمد شہباز نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری 8سالہ بیٹی ایمان فاطمہ اپنی نانی کو ملنے کھڑک سنگھ اس کے گھر گئی ہوئی تھی جو کافی تلاش کرنے پر بھی نہیں مل رہی خدشہ ہے کہ کسی نامعلوم نے اغواء کرلیا ہے۔پولیس تھانہ سٹی نے اغواء کا مقدمہ در ج کرکے مصروف کارروا ئی ہے۔
-

قصور: نواحی علاقے کھڈیاں سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد
قصور،باغی ٹی وی(نامہ نگار طارق نوید سندھو)قصور کے نواحی علاقے کھڈیاں سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد۔پولیس تھانہ کھڈیاں نے عوامی اطلاع پر قصبہ کھڈیاں محلہ ہمت پورہ کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد کی ہے پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے جو بروقت نشۂ نہ ملنے پر دم توڑ گیا ہے پولیس نعش کو قبضہ میں لیکر مصروف کارروائی ہے۔
-

قصور:جواں سالہ لڑکے نے خودکو گولی مار کر خودکشی کرلی
قصور،باغی ٹی وی(نامہ نگار طارق نوید سندھو)قصور کے نواح ناروکی ٹھٹھہ میں جواں سالہ لڑکے نے خودکو گولی مار کر خودکشی کرلی۔کالر کی اطلاع پر پویس تھانہ سٹی پتوکی سے ایس ایچ او احمد حسن انسپکٹر ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچے اور بتایا ہے کہ متوفی کے بھائی سعید نے بتایا ہے کہ میرے 28/27سالہ بھائی محمد وقاص نے نامعلوم وجوہات پر خود کو تیس بور پسٹل سے چھاتی پر فائر مارا او ر اسے زخمی حالت میں لایا گیا ہے جو فوت ہوچکا ہے پولیس نے کرایم سین یونٹ PFSAکی ٹیمیں موقع پر طلب کرلی ہیں حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
-

ننکانہ :مردم شماری کی بنیاد پر وسائل کی تقسیم اور ترقیاتی منصوبہ بندی کاجاتی ہے-محمد حنیف
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ننکانہ صاحب محمد حنیف نے کہا کہ ضلع ننکانہ صاحب میں پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے تینوں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں سرکل سپروائزرز،شمارکنندگان کا تربیتی پروگرام 21جنوری تک جاری رہے گا ، مردم شماری کی بنیادپر صوبوں اور علاقوں کی ترقی اور قوم کی فلاح و بہبود کی خاطر طویل المیعاد بنیادوں پر پالیسیاں بنائی جاتی ہیں،ہم پوری ذمہ داری کے ساتھ مقررہ وقت پر ضلع بھر میں مردم شماری کروائینگے اور اس کی شفافیت کویقینی بنانے میں اپناکردار قومی فریضہ سمجھ کراداکریں گےا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یکم فروری سے شروع ہونے والی مردم شماری کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔لیفٹیننٹ کرنل پاک آرمی خرم ملک،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ شوکت سندھو،اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ آصف اقبال ،اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل ڈاکٹر مبارک رضا،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز مسعود بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجر پروفیسر ڈاکٹر ملک مختار ،نمائندہ مردم شماری میاں عدنان اسلم ودیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اے ڈی سی جنرل محمد حنیف نے اس موقع پر مردم شماری کے لیے کیے انتظامات بارے اجلاس کی تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں شروع ہونےو الی ساتویں مردم شماری میں پولیس،ایجوکیشن،پاک آرمی ،ریونیو افسرا ن ودیگر ضلعی محکمہ جات کے افسران و اہلکاران اپنی ڈیوٹیاں انجام دیں گے،مردم شماری کے لیے تینوں تحصیلوں میں کنٹرول رومز قائم کیے جائیں گے ۔بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حنیف،لیفٹیننٹ کرنل پاک آرمی خرم ملک ودیگر افسران نے مردم شماری کے حوالے سے قائم کیے گئے مرکزی کنٹرول روم کا بھی تفصیلی دورہ کیا
-

ٹھٹھہ : واٹر سپلائی کی مشین خراب،15 روز سے پینے کاپانی بند
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)واٹر سپلائی کی مشین خراب،15 روز سے پینے کاپانی بند
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ سٹی میں میونسپل کمیٹی کے واٹر سپلائی کے انچارج کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے 15 روز سے پینے کاپانی بند ہے .مقامی وڈیرے و سیاستدان بلدیاتی الیکشن میں مصروف رہے ،عوام پانی کی بوند بوند کوترس گئے جبکہ گذشتہ روز سے نہروں کا پانی بھی کھول دیا گیا ہے لیکن میونسپل کمیٹی کے کرپٹ اور نااہل افسروں کی وجہ سے واٹر سپلائی کی خراب مشین آج تک مرمت نہ ہوسکی ہے غریب دیہاڑی دار مزدور لوگ پانچ سو روپے کمانے والے گھر کا پانی لیں یا آٹا لیں سفارشی لوگوں کےگھروں پر ٹینکر پانی پہنچا رہے ہیں غریب لوگ پیاس سے مر رہے ہیں یہاں تک کہ مسجدوں میں نمازیوں کو وضو کرنے کے لیے بھی پانی نہیں مل رہا، عوامی نمائندے الیکشن الیکشن کھینے میں مصروف ،عوام کی کوئی سننے کو تیار نہیں ہے، ٹھٹھہ کی غریب عوام اور شہریوں نے وزیر اعلی سندھ ،ڈی سی ٹھٹھہ اور اے سی ٹھٹھہ اورمنتخب عوامی نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ خدارا غریب عوام کا کچھ تو خیال کریں،کرپٹ اور سفارشی واٹرسپلائی انچارج کو فوری طورپرتبدیل کیا جائے اور کوئی ایماندار اور فرض شناس واٹر سپلائی انچارج تعینات کیاجائے- -

اوکاڑہ : ڈپٹی کمشنر نے 5 روز پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔
اوکاڑہ باغی ٹی وی (ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر عرفان کاٹھیا نے پانچ روز پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر میں پانچ روزہ قومی پولیو مہم کے حوالے سے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں پورے ضلع میں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے اور آنکھوں کی بینائی سے بچانے کے لئے وٹامن اے کے کیپسول بھی دیے جائیں گے ڈپٹی کمشنر نے کہا اوکاڑہ بھر میں پولیو سے بچاؤ کی مہم کو ایک قومی ومذہبی اور دینی فریضہ کی طرح ادا کرنا نہ صرف حکومت یا محکمہ صحت عامہ کی ذمہ داری ہے بلکہ ہر شہر ی اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا اس میں اپنا کردار ادا کرنا ضروری ہے تاکہ پانچ سال سے کم عمر کا کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت محکمہ صحت عامہ کی کامیاب حکمت عملی اور پولیو ٹیموں کی انتھک محنت کی وجہ سے ابھی تک اوکاڑہ میں کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا عوام الناس کے تعاون کے بغیر پولیو کا مکمل خاتمہ نہیں کیا جا سکتا اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ہمیں محکمہ صحت عامہ کی پولیو ٹیموں سے بھر پور اور مکمل تعاون کرنا ہو گا۔ -

ٹھٹھہ : ہلال احمر نے درگاہ ستیوں کے قریب ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا
ٹھٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)ہلال احمر نے درگاہ ستیوں کے قریب ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا
تفصیلات کے مطابق ہلال احمر پاکستان ضلع ٹھٹھہ کیجانب سے حاجی محمد حنیف میمن نے درگاہ ستیوں کے قریب گاؤں ماسٹر محمد حسن ملاح میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ لگایا گیا جس میں سینئر ڈاکٹر محمد اقبال میمن نے ایک سو سے زائد مریضوں کو مفت چیک اپ کر کے انہیں مفت میں ادویات بھی دیں، اس موقعہ پر حاجی محمد حنیف میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جو مریضوں کے لئے میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے ہلال احمر پاکستان ضلع ٹھٹھہ کیجانب سے ہے انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ ٹھٹھہ کی غریب مسکین عوام میں مختلف طریقوں کی میڈیکل کیمپ لگا کر عوام کا مفت علاج کیا جائیگا انہوں نے کہا ہے کہ ہلال احمر پاکستان ضلع ٹھٹھہ کیجانب سے اور بھی سہولیات دی جائیگی جس میں غریب عوام کو فائدہ مل سکے۔ -

ٹھٹھہ : پیپلزپارٹی کے وڈیرہ رسول بخش جاکھرو ،عبدالعزیز میمن، ڈاکٹر یوسف میمن کامیاب
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) پیپلزپارٹی کے وڈیرہ رسول بخش جاکھرو ،عبدالعزیز میمن، ڈاکٹر یوسف میمن کامیاب
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں چلیا شھر سے ضلع کاؤنسل کے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار وڈیرہ رسول بخش جاکھرو 889 ووٹ لے کر کامیاب ہوگۓ ،
ٹھٹھہ کے وارڈ 9 سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار بلدیاتی الیکشن میں کاؤنسلر کی سیٹ پر عبدالعزیز میمن 410 ووٹ لیکر کامیاب ہو گۓ
ٹھٹھہ کے شہر وارڈ 4 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امید وار بلدیاتی الیکشن میں کاؤنسلر کی سیٹ پر ڈاکٹر یوسف میمن 680 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ٹھٹھہ شہر کی عوام نے مبارک باد پیش کی مٹھائیاں بانٹی گئی شہر کے گلیوں چوراہوں پر ڈھول شہنائیوں پر رقص کیا گیا . -

ٹھٹھہ: ایس ایس پی کا ضلع بھرکے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ، سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)ایس ایس پی کا ضلع بھرکے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ، سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے ضلع بھر میں پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو نے ضلع ٹھٹہ میں پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور الیکشن کے دوران پر امن پولنگ کے عمل کو ممکن بنانے کے لئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و اہلکاران کو مکمل بریفنگ دی گئی اور ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں ایس ایس پی صاحب کا کہنا تھا کہ ضلع ٹھٹہ میں پرامن پولنگ جاری ہے ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں مصروف عمل ہیں ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ الیکشن کے دوران پولیس کیجانب سے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں اس کے علاوہ ضلع بھر میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے ٹھٹہ پولیس عوام کے تحفظِ اور امن و امان کی امین ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ایس ایس پی صاحب ٹھٹہ نے افسران و اہلکاران کو ہدایات دی ہیں کہ اپنے فرائض کو سچائی اور ایمانداری سے سرانجام دیں کسی بھی قسم کی غفلت ناقابلِ برداشت ہوگی۔
