Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ننکانہ : ڈی پی او  کا اصل پارک میں سی پیک ہیڈبلوکی سائٹ کا وزٹ

    ننکانہ : ڈی پی او کا اصل پارک میں سی پیک ہیڈبلوکی سائٹ کا وزٹ

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ڈی پی او ننکانہ سردار موارہن خان کا آصل پار میں سی پیک ہیڈ بلوکی سائٹ کا وزٹ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، ڈی پی او کو فوجی افسران نے سی پیک ہیڈ بلوکی منصوبے کے متعلق بریفنگ دی سی پیک ہیڈ بلوکی منصوبے کے متعلق ڈی پی او ننکانہ اور فوجی افسران کی میٹنگ ہوئی۔ ڈی پی او ننکانہ نے سنائپرز کی تعداد بڑھانے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال کے پیش نظر QRF کا رسپانس ٹائم کم سے کم رکھنے کی ہدایات جاری کیں مزید واچ ٹاورز پر تعینات عملے کو الرٹ رکھنے اور سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے سویلین کی مناسب چیکنگ کے بعد SOPs کرنے کے متعلق ہدایت کی۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبے پہ کام کرنے والے تمام سول سٹاف اور دیگر سروسز فراہم کرنے والے سٹاف کی سپیشل برانچ، آئی بی اور دیگر ایجنسیز سے ویریفیکیشن کروائی جائے مواصلاتی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے لائحہ عمل اپنایا جائے۔ SPU اور دیگر محکموں کے ملازمین کی فہرست مرتب کر کے ان کے داخلے اور خارجہ اوقات کو درج رجسٹر کیا جائے۔ موقع پر موجود ڈی ایس پی سرکل بڑا گھر اور SHO تھانہ مانگٹانوالہ کو دیگر ایجنسیز کیساتھ ملکر منصوبہ کے ملحقہ دیہات میں کمبائن سرچ آپریشن کرنے کے احکامات جاری کیے۔ دریں اثناء میٹنگ کے اختتام پر سول اور فوجی انتظامیہ کے درمیان مضبوط روابط پر زور دیا گیا۔ دوسری جانب ڈی پی او نے سٹی ننکانہ میں چائینیز رہائشگاہ اور علاقہ تھانہ صدر ننکانہ میں گاؤں مارٹن پور دی وے آف ایگریکلچر چائینیز فارم کا وزٹ کیا۔ چائینیز سے ملاقات کی سیکیورٹی انتظامات چیک کیے اور ڈی ایس پی سرکل ننکانہ نواز ورک، ایس ایچ او تھانہ صدر ظفر فرید اور انچارج سیکیورٹی کو چائینیز سائٹ اور چینی باشندگان کی حفاظت کے لیے مثبت حکمت عملی تشکیل کرنے کی ہدایات جاری کیں

  • ننکانہ : موٹر وے ایم 3 پر تیز رفتار ہائی ایس وین بے قابو ہو کر الٹ گئی،2 جاں بحق،13 زخمی

    ننکانہ : موٹر وے ایم 3 پر تیز رفتار ہائی ایس وین بے قابو ہو کر الٹ گئی،2 جاں بحق،13 زخمی

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ننکانہ صاحب موٹروے ایم 3 کھیاڑے کلاں انٹرچینج سے جڑانوالہ کی طرح سات کلومیٹر کے فاصلے پر تیز رفتار ہائی ایس وین بے قابو ہو کر اُلٹ گئی اور موٹروے سے نیچے جا گری
    حادثہ کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ 6 ایمرجنسی وہیکلز کے ساتھ وہاں پہنچا
    حادثہ کے نتیجہ میں 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 13 افراد شدید زخمی ہوئے ریسکیو 1122 عملہ امدادی کاروائیوں میں مصروف ،حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 45 سالہ ثمینہ خالد اور 48 سالہ رانی قمر کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں 45 سالہ عاصمہ، 40 سالہ اکرم،25 سالہ امان اللہ، 10 سالہ ہادیہ، 9 سالہ زین،20 سالہ رابعہ،45 سالہ غلام شبیر،24 سالہ احمد رضا،42 سالہ نور احمد،16 سالہ انس رضا،35 سالہ طاہر عباس،30 سالہ محمد یوسف،25 سالہ محمد شہزاد اور 35 سالہ رانی بی بی شامل ہیں

  • قصور:تمام سیاستدان عوام سے جھوٹے وعدے کرتے ہیں اور اپنی تجوریاں بھرتے ہیں- عابد بودلہ

    قصور:تمام سیاستدان عوام سے جھوٹے وعدے کرتے ہیں اور اپنی تجوریاں بھرتے ہیں- عابد بودلہ

    قصور،باغی ٹی وی (شبیر احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر)موومنٹ پاکستان کے مرکزی چیئرمین عابد حسین بودلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاستدان عوام سے جھوٹے وعدے کرتے ہیں اور اپنی تجوریاں بھرتے ہیں پاکستان کو لوٹنے میں تمام سیاستدانوں کا اہم کردار ہے پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی اور تیل ہے جس سے پاکستان کی معیشت کا پہیہ چلتا ہے عمران خان نے عوام سے بڑے دعوے کیے ضلع قصور میں محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم کے 150 سے زائد بھرتیاں کی گئیں اس میں میرٹ کو مدنظر نہیں رکھا گیا جو بھی نام اوپر سے آئے ان تمام پر تقرریاں کردی گئی جس میں ملوث سی ای او ایجوکیشن قصور/ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ افسران ملوث ہیں ان کے خلاف نہ ہی تو ہائی کورٹ نے کوئی ایکشن لیا نہ سپریم کورٹ نے نہ کسی اور ادارے نے عوام کو ایسے ہی بے وقوف بنا کر اداروں کی تباہی کی جارہی ہے جس سے ملک بحرانوں میں ڈال دیا گیا ہے ڈاکٹر اے کیو خان موومنٹ پاکستان ہر گھر میں فری بجلی پیدا کرنے کے لیے پراجیکٹ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور پاکستان کی آٹو موبائل فیکٹریاں میں اپنا اہم کردار ادا کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کے لیے بہت سے اہم پراجیکٹ میں مدد کرنے کی پیشکش کی لیکن کسی بھی سیاستدان نے ڈاکٹر قدیر خان کی خدمات سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے پیشکش قبول نہیں کی تمام سیاستدان پاکستان کو لوٹنے کے چکر میں ہیں سب جھوٹے دعوے کر کے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں عوام کو چاہیے کہ اپنے ٹیلنٹ سے ملکر پاکستان کی حفاظت کریں اور پاکستان کی ترقی کے لئے اپنی خدمات پیش کریں جس سے پاکستان خوشحال ہو سکتا ہے

  • قصور: ضلعی انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی،شہرکی اہم شاہراہوں پر تجاوزات مافیا کا راج

    قصور: ضلعی انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی،شہرکی اہم شاہراہوں پر تجاوزات مافیا کا راج

    قصور،باغی ٹی وی(شبیراحمدبھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس کی نااہلی، غفلت اور لاپرواہی کیوجہ سے بے ہنگم ٹریفک اور انکروچمنٹ کیوجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں ہوتا ہے مریضوں کو ہسپتال میں لے جانے بچوں کو سکول میں پہنچانے ملازمین کا دفتروں میں جانا گھریلو خواتین کا شاپنگ کرنے کے لیے بازاروں میں جانا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہے ہیوی ٹریفک کا دن کو شہر کے اندر جانا ممنوع ہونے کے باوجود ٹریفک پولیس کی سرپرستی میں 12ویلر ٹریلر شہر کے اندر جانا معمول بن چکا ہے ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کو روکنے والا کوئی پولیس اھلکار موجود نہیں ہوتا ٹریفک پولیس شہر کے اندر ٹریفک کو کنٹرول کرنے کی بجائے مین شاہراہوں پر بڑی گاڑیوں کو روک کر نذرانہ وصول کرتے دکھائی دیتے ہیں تفصیل کے مطابق میاں شہباز شریف کے سابق دور حکومت میں قصور شہر کو خوبصورت بنانے عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اربوں روپے کی ترقیاتی پیکج کو منظور کر کے فنڈز فراہم کیے قصور کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ٹریفک نظام میں بہتری پیدا کرنے کے لیے نئی سڑکات کی تعمیر کے دوران سڑکات کو کشادہ کرنے کے لیے سڑکات کے کناروں پر پرائیویٹ پراپرٹیز کو ایکوائر کر کے مالکان کو کروڑوں روپے ادا کیے جس سے قصور کی اکثر سڑکات کشادہ ہو کر تعمیر کی گئیں مگر اب ضلعی انتظامیہ کی نا اھلی سے سڑکوں کے کناروں پر با اثر افراد نے کاروبار کی آڑ میں قبضے کر رکھے ہیں بلکہ سڑکوں کو بھی تجاوازت نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جیسے مین بازار کوٹ مراد خاں جو سینکڑوں دیہاتوں کے علاوہ شہر کی نصف آباد ی کی گزر گاہ ہے اتنی بڑی کشادہ سڑک کو گلی میں تبدیل کر رکھا ہے پہلے صرف کپڑے کے دوکانداروں نے اپنی اپنی دوکانوں کے آگے پختہ تھڑے تعمیر کر کے ان کے آگے لوہے کے جنگلے وغیرہ بنوا کر ان میں کپڑے رکھے تھے سڑک کے دونوں طرف دوکانداروں کے اس عمل سے سڑک کو گلی میں تبدیل کر دیا تھا مگر ان کے خلاف قانون حرکت میں نہ آنے کیوجہ سے ہر دوکاندار نے اپنا سامان سڑک کے اوپر رکھ لیا ہے اس بازار سے گاڑی پر گزرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے اس طرح کی پریکٹس پورے شہر میں ہے ریلو ے روڈ تا چوک للیانی اڈہ تک بینکوں اور موبائل شاپس کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں کیوجہ سے پیدل چلنا دشوار ہے حالانکہ یہ سڑک ون وے ہے قصور کی سیاسی، سماجی، مذہبی اور کاروباری تنظیموں نے کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈپٹی کمشنر قصور ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی قصور، چیف آفیسر قصور ڈی پی او قصور، ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ قصور کے اندر ہونے والے تجاوزات کو بلا امتیاز ختم کر کے قصور کے عوام کی گزر گاہ بنا دیں جبکہ ٹریفک پولیس مین شاہراہوں پر کھڑے ہونے کی بجائے شہر کے اندر بڑی گاڑیوں کے ڈاخلہ پر پابندی ون وے پر عمل در آمد کویقینی بنا کر اپنی قانونی، آئینی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کریں۔

  • ٹھٹھہ :ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر و ڈپٹی کمشنرکا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ حساس پولنگ اسٹيشنز کا دورہ

    ٹھٹھہ :ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر و ڈپٹی کمشنرکا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ حساس پولنگ اسٹيشنز کا دورہ

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر و ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ حساس پولنگ اسٽيشنز کا دورہ، جاری پولنگ کے عمل، سیکورٹی اور دیگر معاملات کا جائزہ –
    تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر و ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری اور دیگر متعلقہ افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ٹھٹھہ، مکلی، میرپور ساکرو بنھبھور سمیت ضلع کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرکے جاری پولنگ کے عمل، سیکورٹی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا- اس موقع پر انہوں نے پولنگ افسران اور عملے کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے عمل کو انتہائی صاف، شفاف، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے- انہوں نے کہا کہ انتخابات کے عمل کو صاف و شفاف اور پر امن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح میں شامل ہے- ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر و ڈپٹی کمشنر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس افسران کو بھی ہدایت کی کہ پولنگ کے عمل کے مکمل ہونے تک امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے- انہوں نے انہیں کہا کہ شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے جبکہ پولنگ کے عمل میں خلل ڈالنے والوں سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے – اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر و ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ ہمیشہ پر امن ضلع رہا ہے اور ابتک کہیں سے بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے – انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر تمام متعلقہ اداروں کے بہتر تعاون کے ساتھ بلدیاتی انتخابات خوشگوار اور پر امن ماحول میں پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا –

  • رینالہ خورد:  تیز رفتار بس نے دو  موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا،ایک جاں بحق ،دوسرا شدید زخمی

    رینالہ خورد: تیز رفتار بس نے دو موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا،ایک جاں بحق ،دوسرا شدید زخمی

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( رپورٹ ملک ظفر )رینالہ خورد: خوفناک ٹریفک حادثہ،تیز رفتار بس نے دو موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا،ایک جاں بحق ،دوسرا شدید زخمی
    تفصیل کے مطابق رینالہ خورد میں قومی شاہراہشیر گڑھ بائی پاس کے قریب تیز رفتار بس نے دو موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا۔جس میں
    ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔ لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت حسن رضا زخمی کی باسط علی کے نام سے ہوئی ۔پولیس زرائع

  • کوئٹہ: گیس لیکج ، گھر میں دھماکا، 5 بچے اور باپ جاں بحق

    کوئٹہ: گیس لیکج ، گھر میں دھماکا، 5 بچے اور باپ جاں بحق

    کوئٹہ(باغی ٹی وی) گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
    ریسکیو ذرائع کے مطابق گیس لیکج کا واقعہ سیٹیلائٹ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں مسلم اتحاد کالونی میں رہائش پذیر 40 سالہ شرف الدین کے گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اور ریسیکو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا۔دھماکے میں شرف الدین اور اس کے 5 بچے جاں بحق ہوگئے جن کی عمریں 5 سے 12سال تک بتائی جاتی ہیں۔

  • اوکاڑہ : بار کے کانٹے دار مقابلہ کے بعد میاں طلعت حسین صدر منتخب

    اوکاڑہ : بار کے کانٹے دار مقابلہ کے بعد میاں طلعت حسین صدر منتخب

    اوکاڑہ، باغی ٹی وی( رپورٹ ملک ظفر) اوکاڑہ بار کے کانٹے دار مقابلہ کے بعد صدر میاں طلعت حسین منتخب ۔
    اوکاڑہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے کانٹے دار مقابلے کے بعد میاں طلعت حسین صدر جبکہ جنید کھچی جنرل سیکرٹری بار اوکاڑہ 2023 منتخب ہوگئے اوکاڑہ بار الیکشن کے مکمل نتائج کا اعلان کر دیا گیا میاں طلعت حسین ایڈووکیٹ 725 ووٹ لیکر صدر منتخب ہو جنید کھچی ایڈووکیٹ 751 ووٹ لے کر سیکرٹری بار منتخب سینیئر نائب صدر رافعہ تبسم ایڈووکیٹ 657، نائب صدر رائے آفتاب احمد ایڈووکیٹ 655، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری علی زیب ایڈووکیٹ 793، فنانس سیکرٹری عابد شہزاد ایڈووکیٹ 727، لائبریری سیکرٹری ملک ممتاز ریحان ایڈووکیٹ 713 اور آڈیٹر بار عتیق صدیق 717 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے رزلٹ انائونس ہوتے ہی اوکاڑہ بار میں جشن کا سماں وکلا حضرات کا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور منتخب امیدواران کو مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

  • قصور:ایڈووکیٹ غلام صابر کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کا لیگل ریپریزینٹیٹو بننے پر مبارکباد

    قصور:ایڈووکیٹ غلام صابر کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کا لیگل ریپریزینٹیٹو بننے پر مبارکباد

    قصور،باغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نوید سندھو)قصور کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے سینئر لیب ٹیکنیشن ایڈووکیٹ غلام صابر صاحب کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کا لیگل ریپریزینٹیٹو (قانونی نمائندہ) بننے پر سینیئر صحافی عباس علی بھٹی, طارق نوید سندھو, علی شیر سندھو, شبیر سندھو,بابر گل , اکبر صاحب نے گلدستہ پیش کیا نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مبارکباد پیش کی۔

  • راجن پور :ڈسٹرکٹ بار انتخابات، کنور جمال اختر ایڈووکیٹ صدر منتخب

    راجن پور :ڈسٹرکٹ بار انتخابات، کنور جمال اختر ایڈووکیٹ صدر منتخب

    راجن پور ،باغی ٹی وی(نامہ نگارکنور اویس) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، کنور جمال اختر ایڈووکیٹ صدر بار جبکہ اورنگزیب مشوری ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگیے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لئے پولنگ صبح نو بجے سے شام چار بجے تک جاری رہی نتائج کے مطابق کنور جمال اختر ایڈووکیٹ نے 377جبکہ ان کے مدمقابل عباداللہ انجم ایڈووکیٹ نے 148 ووٹ حاصل کئے اسی طرح اورنگزیب مشوری ایڈووکیٹ نے 277 جبکہ ان کے مدمقابل عمران ستار رحمانی ایڈووکیٹ نے 243 ووٹ حاصل کئے.