Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • قصور :نواحی گاؤں مان کے باسی صاف پانی کی بجائے گندہ پانی پینے پرمجبور

    قصور :نواحی گاؤں مان کے باسی صاف پانی کی بجائے گندہ پانی پینے پرمجبور

    قصور،باغی ٹی وی(نامہ نگار طارق نوید سندھو) قصور کےنواحی گاؤں مان میں اہلیان دیہہ سرکاری موٹروں و واٹر فلٹریشن پلانٹس سے حاصل ہونے والے صاف پانی کی بجائے گندہ پانی پینے پر مجبور
    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں مانانوالہ میں گورنمنٹ کی طرف سے کروڑوں روپیہ لگا کر عوام کو واٹرفلٹریشن پلانٹس لگا کر پینے کے لئے صاف پانی مہیا کیا گیا تھا تاکہ لوگ صاف شفاف پانی پئیں اور بیماریوں سے محفوظ رہیں مگر ان واٹر فلٹریشن پلانٹس کا عوام کو پانی پینا نصیب نہیں ہوسکا کیونکہ سرکاری موٹروں اور فلٹریشن پلانٹس کو تالے لگے ہوئے ہیں جس کے باعث اہلیان علاقہ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں اور مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں. اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر قصور سے استدعا کی ہے کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کو چلوایا جائے تاکہ لوگ پینے کا صاف پانی حاصل کر سکیں.

  • حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ 15 جنوری کو ہوگی

    حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ 15 جنوری کو ہوگی

    حیدرآباد(باغی ٹی وی)حیدرآباد میں کل 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کل ووٹرز کی تعداد 1053121 ، مرد ووٹرز کی تعداد 574219 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 478902 ہے ،پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 732مرد پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 159 ، خواتین پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 160 اور مشترکہ پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 403 ہے -حیدرآباد میں ان بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے کل امیدواروں کی تعداد 2551 ہے،بلا مقابلہ منتخب ہونے والے چیرمین و وائیس چئیرمین کی تعداد 26 جبکہ بلا مقابلہ جنرل ممبرز کی تعداد 141 ہے ،کل بلا مقابلہ منتخب ہونے والے چئیرمین، وائیس چئیرمین و جنرل ممبرز کی تعداد 167 ہے، انتقال کرنے والے امیدواروں کی تعداد 10 ہے،انتقال کیے جانے والے چئیرمین و وائیس چئیرمین کی تعداد 5
    اور جنرل ممبرز کی تعداد 5 ہے-
    حیدرآباد میں الیکشن لڑنے والے ٹوٹل جنرل ممبرز کی تعداد 1873 ٹوٹل چیئرمینز و وائیس چئیرمین کی تعداد 678 ہے ،کل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 732 ، حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 513 اورانتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 219 ہے

  • ٹھٹھہ : ریجنل الیکشن کمشنر کا مختلف ڈسپیچ سینٹرز کا دورہ

    ٹھٹھہ : ریجنل الیکشن کمشنر کا مختلف ڈسپیچ سینٹرز کا دورہ

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) ریجنل الیکشن کمشنر کا مختلف ڈسپیچ سینٹرز کا دورہ
    تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ رٹرننگ آفیسر و ریجنل الیکشن کمشنر ٹھٹھہ ڈویژن عبدالرحمان آرائیں نے تحصیل ٹھٹھہ، گھوڑاباری اور میرپور ساکرو سمیت ديگر مختلف ڈسپیچ سینٹرز کا دورہ کرکے الیکشن مٹیریل کی ترسیل کا معائنہ کیا اور تمام صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صاف، شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدار انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریبآ ضلع کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر مقرر عملہ اور پولنگ مٹیریل کی ترسیل ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع میں انتخابی سامان دینے کے لیے 5 پوائنٹس بنائے گئے ہیں، بلدیاتی انتخابات کے لیے 320 پولنگ اسٹیشنز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹھٹہ میں 43 خواتین، 45 مردوں اور 232 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں تاکہ ضلع میں انتخابات کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ رٹرننگ آفیسر و ریجنل الیکشن کمشنر ٹھٹھہ ڈویزن عبدالرحمان آرائیں نے ضلع میں قائم مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرکے سیکیورٹی سمیت دیگر تمام امور کا جائزہ بھی لیا۔

  • گوجرہ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن، اتحاد گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے

    گوجرہ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن، اتحاد گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے

    گوجرہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ )آج گوجرہ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں اتحاد گروپ کی جانب سے محمد توقیر اشرف خان امیدوار برائے صدر علی رضا مہالہ برائے سیکرٹری سید ایاز اکرم برائے جوائنٹ سیکریٹری اور رانا محمد افضل نظامی برائے فنانس سیکرٹری امیدوار تھے ان کے بلمقابل الائیڈ گروپ کی جانب سے محمد وقاص خان مہوٹہ برائے صدر جنید شفیق برائے سیکرٹری رانا شاہد برائے نائب صدر امیدوار تھے اتحاد گروپ کے تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی وہوا میں جھنگی پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

    وزیراعلیٰ پنجاب کی وہوا میں جھنگی پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (شہزادخان):وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے واہوا میں جھنگی پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید انچارج پولیس چوکی مظہر عباس اور شہری عبدالباسط کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا. وزیر اعلی نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی انہوں نے ہدایت کی کہ حملے کے ذمہ دار عناصر کو جلد قانون کی گرفت میں لایاجائے اورتمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے۔ وزیر اعلی نے کہاکہ زخمی پولیس اہلکار محمد رمضان کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ چودھری پرویز الہی نے کہاکہ شہداء کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، تمام تر ہمدردیاں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں،دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں. وزیر اعلی نے شہید افسروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا.

  • آئی جی پنجاب کی ڈی جی خان آمد ،  شہید ہیڈ کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں شرکت ، اعلی سطحی اجلاس کی صدارت

    آئی جی پنجاب کی ڈی جی خان آمد ، شہید ہیڈ کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں شرکت ، اعلی سطحی اجلاس کی صدارت

    لاہور / ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی)آئی جی پنجاب کی ڈی جی خان آمد ، شہید ہیڈ کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں شرکت ، اعلی سطحی اجلاس کی صدارت
    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ پولس ٹیموں پر حملوں میں ملوث دہشت گرد و سماج دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے اور دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ انکے سہولت کاروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ بارڈر ایریا میں موجود پولیس چیک پوسٹوں پر نفری کی تعداد کو بڑھایا جائے ، جدید وسائل کے ساتھ ماہر سنائپرز کو بھی تعینات کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی ایڈمن اینڈ اسٹیبلشمنٹ جنوبی پنجاب محمد سلیم کو چوبیس گھنٹوں کے اندر تونسہ شریف واقعہ کی تفصیلی انکوائری رپورٹ سی پی او بھجوانے کا حکم دیا ۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب ذمہ داروں کے خلاف کارروائی میں تاخیر نہ کی جائے ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کچہ سمیت دیگر حساس علاقوں میں پولیس آپریشنز کی خود نگرانی کریں جبکہ سرچ اور کومبنگ آپریشنز کی رپورٹس روزانہ کی بنیاد پر باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ کچے کے علاقے میں قانون کی رِٹ کو مزید مضبوط کرنے کیلئے منظم کریمنل گینگز کے خلاف بھرپور آپریشن کئے جائیں ۔ پولیس ٹیمیں حساس علاقوں میں پٹرولنگ بڑھائیں جبکہ سپروائزری افسران آپریشنز کی خود نگرانی کریں ۔ عامر ذوالفقار خان نے ہدایت کہ کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن کیلئے پولیس ٹیموں کو پہلے سے زیادہ وسائل ، جدید اسلحہ اور نفری فراہم کی جائے گی ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ مجرمان کی نقل و حرکت ختم کرنے کیلئے سندھ اور بلوچستان پولیس سے کوارڈی نیشن اور انفارمیشن شئیرنگ کو مزید بہتر بنایا جائے ۔ یہ ہدایات انہوں نے آج آر پی او آفس ڈی جی خان میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران جاری کیں ۔ آئی جی پنجاب کو تونسہ شریف میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملے کی ابتدائی تحقیقات بارے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز جنوبی پنجاب ، سپیشل برانچ ، سی ٹی ڈی ، آر پی او ڈی جی خان ، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب ، ڈی پی او ڈی جی خان سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔

    قبل ازیں آئی جی پنجاب نے پولیس لائنز ڈی جی خان میں شہید ہیڈ کانسٹیبل مظہر اقبال کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ آئی جی پنجاب نے شہید کے جسدِ خاکی پر پھول چڑھائے اور درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔آئی جی پنجاب نے شہید کی لازوال قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرنے والے افسران و اہلکار محکمہ کے ماتھے کا جھومر اور قوم کے ہیرو ہیں جن کے اہل خانہ کی بہترین ویلفئیر کا خاص خیال رکھا جائے گا ۔ آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان نے شہید کے ورثاء سے ملاقات کی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اس طرح کی کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔ پنجاب پولیس کے شہید بیٹے کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گا ۔ عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے نماز جنازہ میں پولیس افسران و اہلکاران ، میڈیا نمائندگان، وکلاء، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کے جسد خاکی کو آبائی گاؤں روانہ کیا گیا جہاں انہیں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا گزشتہ روز پنجاب خیبر پختونخواہ کے بارڈر پر واقع پولیس پکٹ پر نامعلوم مجرمان کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل مظہر اقبال نے جام شہادت نوش کیا تھا ۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل مظہر اقبال نے سوگواران میں والدین، بیوی اور دو بچے چھوڑے ہیں ۔

    مزید برآں آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان نے نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ کیا اور تونسہ شریف پولیس چوکی پر حملہ میں زخمی پولیس اہلکار محمد رمضان کی عیادت کی۔ آئی جی پنجاب نے ڈاکٹرز سے زخمی اہلکار محمد رمضان کی صحت بارے دریافت کیا ۔ آئی جی پنجاب کی زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کیلئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زخمی اہلکار محمد رمضان کو بہترین نگہداشت اور ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جائے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جیز سپیشل برانچ ، سی ٹی ڈی ، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب اور سی پی او ملتان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

  • ٹھٹھہ: بائی پاس پر ڈمپر اور کار میں تصادم 2 بچوں سمیت 4  زخمی

    ٹھٹھہ: بائی پاس پر ڈمپر اور کار میں تصادم 2 بچوں سمیت 4 زخمی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)ٹھٹھہ بائی پاس پر ڈمپر اور کار میں تصادم دو بچوں سمیت چار افراد زخمی،زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو کرکے سول ہسپتال ٹھٹھہ منتقل کردیا گیا.زخمیوں میں زبیر ،ان کے دو بچے ھانیہ، آمنہ اور ایک خاتون فاطمہ شامل جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے.
    کھچی برادری سے تعلق رکھنے والے زخمیوں کا تعلق کراچی کے علاقے مسلم مجاہد کالونی سے ہے جو کراچی سے ٹھٹھہ درگاھ پر زیارت کے لئے آ رہے تھے ۔

  • ٹھٹھہ : 15 جنوری کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل

    ٹھٹھہ : 15 جنوری کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) ٹھٹھہ میں 15 جنوری کو ہونیوالے انتخابات کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے 20 یوسیز کے 152 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں 20 یوسیز میں مقابلے کی توقع ہے ٹھٹھہ ضلع کے دو ٹائون کمیٹیاں گھوڑاباری اور گاڑھو میں پی پی پی کے حمایت یافتہ امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے ہیں میونسپل کمیٹی کے ٹھٹھہ کی 9 نشستوں میں سے 2 نشستوں پر پی پی پی امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے ہیں تاہم 7 نشستوں پر پی پی پی۔جماعت اسلامی ۔پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، ٹائون کمیٹی مکلی کے 7 نشستوں میں سے 4 نشستیں پی پی پی کے امیدواروں نے بلا مقابلہ اپنے نام کرلی ہیں تاہم باقی 3 نشستوں پر پی پی پی قومی عوامی تحریک اور جماعت اسلامی کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ،ان نشستوں پر پی پی پی کے امیدواروں کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں، ضلع کی 40 ضلع کونسل کی نشستوں پر پی پی پی کے 20 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں باقی 20 ضلع کونسل کی نشستوں پر پی پی پی، آزاد امیدوار، جی یوآئی، پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان دنگل ہوگا ضلع کی 40 یوسیز کے چیئرمن اور وائس چیئرمن کے جوڑوں میں سے 17 نشستوں پر پی پی پی امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں ضلع کی 40 یوسیز کے جنرل کونسلر کے 160 نشستوں میں سے 102 امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں تاہم 58 نشستوں پر مقابلوں کی توقع ہے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ضلع میں 412 امیدواروں کے بلا مقابلہ کامیابی کے بعد مجموعی طور 270 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں الیکشن کمیشن ٹھٹھہ کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز پر پریزائیڈنگ آفیسر اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر سمیت 3 ہزار 300 پولنگ عملہ تعینات کیا گیا ہے ٹھٹھہ ضلع میں ٹوٹل ووٹوں کی تعدار 5 لاکھ 22 ہزار 515 رجسٹرڈ ہے مرد ووٹر کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 278 ہے خواتین ووٹر کی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار 237 ہے ضلع کے 270 پولنگ اسٹینز میں سے 31 پولنگ اسٹینز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے باقی 239 پولنگ اسٹینز کو حساس قرار دیا گیا ہے
    دوسری طرف ڈسٹرکٹ رٹرننگ آفیسر و ریجنل الیکشن کمشنر ٹھٹھہ ڈویژن عبدالرحمان آرائیں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات 2022-23 (دوسرا مرحلہ) کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی شق 17 کے مطابق تمام اسٹیک ہولڈرز، سیاسی جماعتوں، مقابلہ کرنے والے امیدواروں، الیکشن ایجنٹس اور ان کے حامیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد یعنی پولنگ شروع ہونے سے 48 گھنٹے پہلے ہر قسم کی انتخابی مہم پر مکمل پابندی ہوگی، کوئی امیدوار یا پارٹی رہنما اجتماعات یا کارنر میٹنگز سے خطاب نہیں کرے گا اور نہ ہی جلوس نکالے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں اور امیدوار قانون کی شق پر عمل کریں اور احتیاط برتیں تاکہ مورخہ 15- جنوری 2023 بروز اتوار کو انتخابات پرامن طریقے سے ہو سکیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ جو سیاسی رہنما اور جماعتیں قواعد کی خلاف ورزی کریں گی ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    ضلع ٹھٹھہ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں انتخابی عملے کو سامان مہیا کردیا گیااور عملہ سامان لیکر پولنگ اسٹیشن پر روانہ ہوگیا ہے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے کہا کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر تمام سہولیات مہیا کردی گئیں ہیں جس میں پینے کا پانی ، صفائی اور سی سی ڈی کیمرہ کی تنصیب شامل ہے انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ میں لاء اینڈ ارڈر کی پوزیشن نارمل ہے پھر بھی تمام حفاظتی انتظامات مکمل ہیں

  • ننکانہ : ڈپٹی کمشنرنے بچوں کو قطرے پلاکر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا

    ننکانہ : ڈپٹی کمشنرنے بچوں کو قطرے پلاکر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ڈپٹی کمشنر احمرنائیک نے بچوں کو قطرے پلاکر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا
    ننکانہ صاحب پٹی کمشنر احمر نائیک نے بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرمحمد راشد ،ایم ایس ڈاکٹر قیصرنواز چن و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجودبچوں کو پولیو و دیگر مہلک بیماریوں سے بچانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہےانسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لیے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کارلایا جائےوالدین ،اساتذہ اور علمائے کرام وطن عزیز سے پولیو کے خاتمے کے لیے حکومتی کوششوں کا حصہ بنیں 16تا20جنوری تک ضلع بھر میں پولیو مہم جاری رہے گی پولیو مہم کے دوران 02لاکھ 62ہزار02سو72 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے پولیو مہم کے دوران 1302 ٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دیں گی

  • ٹھٹھہ : باغی ٹی وی کے نامہ نگار کے بیٹےکی میٹرک امتحان میں پہلی پوزیشن

    ٹھٹھہ : باغی ٹی وی کے نامہ نگار کے بیٹےکی میٹرک امتحان میں پہلی پوزیشن

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)باغی ٹی وی کے نامہ نگار کے بیٹےکی میٹرک امتحان میں پہلی پوزیشن،تقریب میں منظور خشک کی شرکت
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شہر میں باغی ٹی وی کے نامہ نگار اطہراحمد راجہ قریشی کے بیٹے ایان قریشی کی میٹرک کے امتحانات میں فرسٹ پوزیشن آنے کی خوشی میں ایک پروقار تقریب منقعد کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے نائب صدر سندھ رئیس منظور خشک نے شرکت کی اور سٹی صدر ناتھو کنبھار، حمید میمن سیشن کورٹ ٹھٹھہ ،سيد سونو شاہ شیرازی،سید آغا پیر ڈنو شاہ شیرازی، حاجی جمیل ٹکانی، ٹھٹھہ تاجر اتحاد کے سرپرست حاجی وسیم اختر ٹکانی، شبیع الحسین قریشی، محمد فیصل قریشی، خلیل اختر ٹکانی ، محمد سجیل قریشی، مکلی پریس کلب کے صدر احمد خان خشک ، مکلی پریس کلب ممبر واحد شورو ،ننگر پبلک پریس کلب کے بانی حیدر جویو ، عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے ممبر ڈی بی ناہیو ،پاکستان پیپلز پارٹی سٹی صدر عزیز میمن اور ٹھٹھہ شہر کے معززین نے شرکت،ان کے علاوہ ایان قریشی کی تقریب میں عزیز واقارب بھرپور شرکت کی اورمیٹرک امتحان میں شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کی.