ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)آٹے کا بحران، سندھ ترقی پسند پارٹی کا ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ
تفصیل کے مطابق آٹے کے بحران کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی ٹھٹھہ کا ضلعی چئیرمین سید جلال شاہ کی قیادت میں ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ،احتجاج میں ضلعی رہنما ناتھو خان بروھی، جمیل سموں، راجو قریشی، عثمان ہنگورجو،صاحب دیو سومرو، کریم بروھی اور دیگر کارکن شریک
پورے سندھ کی طرح ٹھٹھہ میں بھی جان بوجھ کر آٹے کا بحران پیدا کیا گیا ہے ،عام مارکیٹ سے آٹا غائب کردیا گیا ہے 150 روپے کلو آٹا غریب اور کی عام محنت کش کی پہنچ سے باہر ہوگیا ہے جلال شاہ کاخطاب ،آٹے کی قیمت کم کرکے سرکاری نرخ پر اٹے کی ترسیل یقینی بنائی جائے مقررین
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹھٹھہ :آٹے کا بحران، سندھ ترقی پسند پارٹی کا ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ
-

ٹھٹھہ :ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنرکی سربراہی میں فلیگ مارچ
ٹھٹھہ.باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنرکی سربراہی میں فلیگ مارچ
تفصیل کے مطابق فلیگ مارچ کی سربراہی ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو اور ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ غضنفر علی قادری نے کی جس میں ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج مددگار 15 سمیت متعلقہ افسران و جوان شریک ہوۓ۔
فلیگ مارچ ایس ایس پی آفس ٹھٹہ سے شروع ہو کر ٹھٹھہ، مکلی کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا گجو، گھارو دھابیجی، ساکرو سے واپس ایس ایس پی آفس پر اختتام پذیر ہوا اس کے علاوہ ضلع بھر میں تمام SDPOs نے فلیگ مارچ کی سربراہی کی۔اس موقع پر ایس ایس پی ٹھٹھہ اور ڈی سی ٹھٹھہ نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد بلدیاتی الیکشن کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا اور قانون کی پاسداری کرنا، بلدیاتی الیکشن پر سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے .ایس ایس پی ٹھٹھہ نے کہا کہ ضلع بھر میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں ضلع بھر امن وامان کی فضا کو قائم رکھنے کیلئے ٹھٹھہ پولیس الرٹ ہے اس کے علاوہ ضلع ٹھٹھہ کے خارجی و داخلی راستوں پر سختی سے سنیپ چیکنگ جاری ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو۔ -

ڈیرہ غازی خان: کارپوریشن کے نادہندگان کی 11 دکانیں سِیل
ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہزادخان) شہر میں کارپوریشن کے نادہندگان کی 11 دکانیں سربمہر کردی گئیں۔غیر قانونی عمارتیں بھی سیل ہوں گی۔کمشنر خالد منظور نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے موئثر آپریشن کےلئے خصوصی سکواڈ بھی تشکیل دے دیا۔روزانہ کی بنیاد پر کارروائی اور واجبات کی وصولی رپورٹ طلب کرلی۔کارپوریشن افسران کے تحریری اجازت کے بغیر سٹیشن چھوڑنے پر بھی پابندی عائد کردی ،
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن خالد منظور کی زیر صدارت کارپوریشن کے مسائل سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی ،چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل،اے سی جی حیات اختر ،ایکسئین ہائی ویز ہمایوں مسرور،ایس ڈی او طاہر عزیز،میونسپل آفیسرز محمد اویس سرور،تنویر عالم،ذیشان فرید،ایس ڈی او پبلک ہیلتھ حمید کھوسہ اور دیگر موجود تھے کمشنر خالد منظور نے کہا کہ کارپوریشن کے افسران موبائل فون بند نہیں رکھیں گے،سرکاری فرائض کی انجام دہی میں عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی ،غیر قانونی تعمیرات پر نوٹسز دئیے جائیں۔دکانیں،واٹر سپلائی،سیوریج اور دیگر واجبات کی سو فیصد وصولی کےلئے ملکر کام کیا جائے۔ملازمین کی ملی بھگت پر کارروائی کریں گے۔کمشنر خالد منظور نے کہا کہ میونسپل سروسز کی بہتری اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔اجلاس میں کارپوریشن کی آمدن ،اخراجات کی جانچ پڑتال اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا ۔ -

صحافی نہ صرف معاشرے جبکہ دفتر میں بیٹھے افسران کی آنکھ کی حیثیت رکھتا ہے- ایاز خان
ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان ) صحافی نہ صرف معاشرے جبکہ دفتر میں بیٹھے افسران کی آنکھ کی حیثیت رکھتا ہے، مظلوم کی آواز بن کر انکی آواز ارباب اختیار تک پہنچانا صحافیوں کی ذمہ داریوں میں شامل ہے، پریس کلب ڈیرہ غازی خان میں آکر عہدیداروں اور صحافیوں سے ملکر خوشی ہوئی، صحافیوں کی نشاندھی سے ہماری معلومات میں اضافہ کر سکتے ہیں ایس پی سٹی ایاز خان کی پریس کلب ڈی جی خان آمد صحافیوں نے شاندار استقبال کیا صدر پریس کلب بخت خان کھوسہ صدر انجمن صحافیان مصطفی لاشاری سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد شریک صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہے صحافیوں کی نشاندہی پر پولیس بھرپور کاروائیاں کریگی اے ایس پی کی صحافیوں کو یقین دہانی تفصیل کے مطابق پریس کلب ڈیرہ غازی خان میں صحافیوں کی جانب سے اے ایس پی سٹی ایاز خان موسی خیل کے اعزاز میں ٹی پارٹی کاانعقاد کیاگیا اے ایس پی سٹی ایاز خان کے پریس کلب آمد پر صدر پریس کلب بخت محمد کھوسہ صدر انجمن صحافیان مصطفی خان لاشاری نے استقبال کیا پارٹی میں سابق صدر پریس کلب شیرافگن بزدار ،محمد حسین ازاد، محمدامین کھلول،عرفان مجید خٹک،فخرالزمان لکھیسر محمد حسنین کھوکھر. عبدالرازق کھوسہ، عابد یحیی، غنی کھوسہ، اختر کھوسہ، حافظ نبی، آزاد بلوچ، چوہدری شکیل، شہزادخان سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اے ایس پی سٹی ایاز خان موسی خیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہے صحافیوں کی نشاندہی پر پولیس کی جانب سے کاروائیاں کرنا ہماری اولین ترجیع ہے انشاء اللہ صحافیوں کے مسائل پہلی فرست میں حل کرونگا انہوں نےکہا صحافیوں کے مسائل کے حل کےلئے پولیس کمیٹی بنائی جارہی ہے جو صحافی ہر ہونے والے ظلم زیادتیوں تشدد پر کاروائیاں کرینگے اور پہلی فرست میں انصاف فراہم کریگی
-

تونسہ : دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، ایک پولیس اہلکارشہید
تونسہ شریف میں دہشتگردوں کا پولیس چوکی جھنگی پر حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید اور زخمی کی اطلاعات،ذرائع
تونسہ شریف میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے واقعہ کاایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب صاحبزادہ شہزاد سلطان کا نوٹس،آر پی او ڈی جی خان کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت ،ایڈیشنل آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی۔پولیس کی بھاری نفری ملزمان کے تعاقب کیلئے روانہ۔ترجمان جنوبی پنجاب پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک پولیس ملازم کی شہادت کی اطلاع ہے،فائرنگ کا واقعہ تھانہ وہوا ضلع تونسہ کی حدود میں پیش آیا۔ -

قصور :باغی ٹی وی کی گیارہویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب
قصور (نامہ نگار طارق نوید سندھو)باغی ٹی وی کی گیارہویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب
ٹفصیل کے مطابق باغی ٹی وی کی گیارہویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا جس میں عطامحمد قصوری صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور وائس چیئرمین لوکل گورنمنٹ ڈسٹرکٹ قصور, عاطف سعید الرحمن مسلم لیگ ن , محمد عامر بھٹی ایڈووکیٹ , سینئرصحافی عباس علی بھٹی, عابد علی بھٹی, عمران علی بھٹی, علی شیر سندھو, حسنین بھٹی صدر نیشنل پریس کلب کھڈیاں, انس علی بیوروچیف A1 TV قصور, میاں شہزاد صدر پی ٹی آئی قصور, حافظ نعمان حمید قصوری سوشل میڈیا پی ٹی آئی قصور و سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر باغی ٹی وی کے CEO اور سینئر صحافی جناب مبشر لقمان صاحب ،ایڈیٹر جناب ممتاز حیدر اعوان صاحب اور انچارج نمائندگان ڈاکٹر غلام مصطفیٰ بڈانی سمیت باغی ٹی وی کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور قصور میں عوامی مسائل کو اجاگر کرنے پر نامہ نگار طارق نوید سندھوکو خراج تحسین پیش کیا-

-

اشیائے خوردونوش ، مقررہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی-شوکت سندھو
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)اشیائے خوردونوش ، مقررہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی-شوکت سندھو
تفصیل کے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمرنائیک کی خصوصی ہدایت پر عوام الناس کو سبزی و فروٹ کی سستے داموں فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ شوکت مسیح سندھو نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی ننکانہ صاحب کا اچانک دورہ کیا،دورے کے دوران انہوں نے سبزی و فروٹ کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے سبزی و فروٹ منڈی میں آڑھتیوں کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ اشیاءخوردونوش کی مقررہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ شوکت مسیح سندھو نے کہا کہ عوام کو سستی و معیاری اشیاءکی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میںشامل ہے ،حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمرنائیک کی خصوصی ہدایت کے مطابق عوام الناس کو ریلیف دلوانے کے لیے سبزی منڈیوں کے دورے کیے جارہے ہیں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی مارکیٹوں میں عوام الناس کو ریلیف دلوانے کے لیے مصروف عمل ہیں -

ننکانہ پولیس نے طالبعلم سے موٹر سائیکل چھیننے والے ملزم کا سراغ لگا لیا
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )پولیس نے طالبعلم سے موٹر سائیکل چھیننے والے ملزم کا سراغ لگا لیا
ڈی پی او سردار موارہن خان کی ہدایت پر عوامی جان و مال کے تحفظ کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ ننکانہ پولیس نے طالبعلم سے موٹر سائیکل چھیننے والے ملزمان کا سراغ لگا لیا۔ ملزمان سے برآمد ہونیوالی موٹر سائیکل حقیقی مالک فیصل ممتاز کے حوالے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سید والا رانا سجاد اکبر نے اپنی ہمراہی ٹیم کے ساتھ ملزمان عمران اور شاہد کو گرفتار کیا۔ ملزمان نے چند روز قبل موضع ڈھونی کے رہائشی فیصل ممتاز سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھینی اور فرار ہو گئے تھے۔ فیصل ممتاز سکول جا رہا تھا۔ تھانہ سید والا پولیس نے ملزمان کا جدید ٹیکنالوجی کی بدولت سراغ لگا کر گرفتار کیا۔ ایس ایچ او تھانہ سید والا رانا سجاد اکبر نے ملزمان سے برآمد ہونیوالی موٹر سائیکل حقیقی مالک کے حوالے کر دی۔ چھینی ہوئی موٹر سائیکل واپس ملنے پر فیصل ممتاز کا ننکانہ پولیس سے اظہار تشکر۔ ڈی پی او ننکانہ سردار موارہن خان نے ایس ایچ او رانا سجاد اکبر اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے مزید سپیشل ٹاسک سونپ دیئے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا میری اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انسدادی کاروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی -

چونیاں :ڈاکوؤں نے نوجوان کو یرغمال بنا کر 7 لاکھ کے قیمتی جانور لے اُڑے
چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار) لٹیرے بے لگام، پولیس بے بس، تاجر اور شہری عدم تحفظ کا شکار ڈاکوؤں نے نوجوان کو یرغمال بنا کر 7 لاکھ کے قیمتی جانوروں سے محروم کر دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر چونیاں کی حدود مولا پور پر تین پانچ ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نوجوان اکرم یسین کو حویلی میں یرغمال بنایا اور نقدی 7 لاکھ روپے کے قیمتی جانور ڈکیتی کر کے باآسانی فرار ہو گئے،پولیس کے اعلیٰ حکام کو چوری، ڈکیتی اور دیگر وارداتوں کے بارے میں آگاہ کر چکے ہیں کمی آنے کی بجائے وارداتوں میں مزید آضافہ ہو رہا ہے تاجر، وکلاء اور شہری شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں مولا پور پر پولیس کا گشت کا نظام بھی انتہائی غیر فعال ہے 15 اطلاع پر پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے اور فرار ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی، چونیاں اور گردونواح میں وارداتوں کا سلسلہ بدستور جاری۔
-

تونسہ : گھر میں سلنڈر پھٹنے سے 8 افراد زخمی
تونسہ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عمران لنڈ)منگڑوٹھ غربی گھر میں ناشتہ بناتے ہوئے سلنڈر بلاسٹ ہو گیا ،جس سے 8 افراد زخمی
تفصیل کے مطابق ریسکیو 1122 ڈی جی خان کے مطابق کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ منگڑوٹھہ غربی میں گھرمیں ناشتہ بناتے ہوئے سلنڈر بلاسٹ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے آگ نے گھر کو لپیٹ میں لے لیا آپ فوراً مدد کیلئے فائر وہیکل اور ایمبولینسز بھیجیں۔ریسکیو 1122 کنڑول روم نے بلا تاخیر جائے حادثہ کی طرف ایک فائر وہیکل، ایک ریسکیو وہیکل، ایک موٹر بائیک سروس اور چار ایمبولینسز کو روانہ کر دیں۔ ریسکیو 1122 سٹاف نے بروقت ریسپانس کیا اور اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد DHQ ہسپتال تونسہ شریف شفٹ کر دیا اور آگ پر مکمل قابو پا لیا۔آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ جس میں تین خواتین فرزانہ بی بی شہبانہ بی بی وزیراں بی بی تین مرد رحمت الللہ عامر شہزاد خادم حسین اور دو بچے نسئیل رحمت اللہ شامل ہیں