چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگار)سیا سی جماعتوں نےآپس کی لڑائی میں ملک دیوالہ نکال دیا معیشت بری طرح تباہ ہو چکی،
آزاد ریاست کا تصور ختم ہوچکا اورسب سےبڑھ کرریاست عوام کو خوراک مہیا کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی۔ میاں عدیل اشرف،بابر سلہری
تفصیلات کیمطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فارہیومن رائٹس پاکستان کے مرکزی صدر بابر سلہری اور ایگزیکٹیو ممبر میاں عدیل اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک تباہی کے دھانے پر ہے بیرونی طاقتیں اپنے مقاصد میں کامیاب ہو رہی ہندوستان اور ملک مخالف طاقتوں کا ایجنڈا ملک پاکستان کی معیشت کو تباہ و برباد کرنا تھا اور وہ کامیاب ہوچکے ہیں۔ آج ملک بینک کرپٹ ہونے کے قریب ہے،عوامی بنیادی حقوق کے ساتھ اب عوام کے لیے آٹا نایاب ہو گیا ہے۔ ریاست اپنا کر دار ادا کر نے میں بری طرح ناکام ہوگئی سیاسی جماعتیں آپس کی لڑائی میں اپنا اصل مقصد کھو چکی ہیں۔ آئین پاکستان کیمطابق عدالتیں عوام کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کر تی ہیں مگر ملک پاکستان میں آجکل عدالتیں صرف حکومت بنانے اور ہٹانے کا کام کررہی ہیں۔ کوئی عدالت بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ پر ایکشن نہیں لے رہی۔ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے مگر حکمرانوں نے آپس کی لڑائی میں پارلیمنٹ کا تقدس کو پامال کر دیا ہے۔ اس ملک میں پارلیمنٹ کے فیصلے عدالتیں کرتی ہیں اور حکمران اپنے کرپشن کیسز ختم کرنے اور اپوزیشن سے لڑائی لڑنے میں مصروف ہیں۔ علامہ اقبال کا آزاد ریاست کا تصور ختم ہوچکا ہے۔ ملکی عوام کو سب سے زیادہ خطرہ حکمرانوں اور عدالتوں سے ہے۔ عوام کو اپنے حقوق اور ملک کی بہتری کے لیے میدان میں آنے کی ضرورت ہے۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

چونیاں: سیا سی جماعتوں نےآپس کی لڑائی میں ملک دیوالہ نکال دیا – بابر سلہری
-

ننکانہ : باغی ٹی وی کی 11 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی پروقار تقریب
ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز) گذشتہ روز باغی ٹی وی کی 11 ویں سالگرہ کے موقع پر ننکانہ صاحب میں سینئر صحافیوں کی موجودگی میں کیک کاٹنے کی ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تفصیلات احسان اللہ ایازکی اس ویڈیو رپورٹ میں
-

قصور:شہریوں کے لیے آٹے کا حصول ناممکن ہوگیا
قصور،باغی ٹی وی(نامہ نگار طارق نوید سندھو) قصورکے شہریوں کے لیے آٹے کا حصول ناممکن ہوگیا شہری سارا دن قطاروں میں کھڑے بے حال ہونے لگے پانچ چھ گھنٹےبعدیہ بول کر عوام کو گھر بھیج دیا جاتا ہے کہ آٹا ختم ہو گیا ہے کل دوبارہ آ جانا جبکہ انتظامیہ آٹا بلیک میں فروخت کروانے لگی شہریوں نے حکومت کے ظالم اور سنگدل افسران کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا ہے، عوام کاکہناہے کہ عوام کے ساتھ اس قدر ظلم کہ سندھ کی مثالیں دینے والے پنجاب کے حکمرانوں نے سندھ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے.
-

ڈیرہ غازیخان :ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولران ایکشن،ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر آٹاڈیلروں کو جرمانے
ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولران ایکشن،ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر آٹاڈیلروں کو جرمانے
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرمہراخترحسین نے ڈپٹی کمشنرمحمدانوربریارکے حکم پر ایکشن لیتے ہوئے آٹا ڈیلروں کی دکانوں پر چھاپے مارے ،مہنگے داموں آٹا ،سوجی ،میدہ بیچنے اور روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پرموقع پر نقد بھاری جرمانے عائد کئے،ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرمہراخترحسین نے آٹاڈیلرو ں کوخبردارکرتے ہوئے کہاکہ آٹاکا مصنوعی بحران پیداکرنے کی کسی کواجازت نہیں دیں گے ،خودساختہ مہنگے داموں آٹا بیچنے والوں کے خلاف بھرپورکارروائی ہوگی،انہوں نے آٹاڈیلروں کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر آٹا ،سوجی ،میدہ کے نرخ نمایاں جگہ پرآویزاں کریں ،ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر کارروائی ہوگی،انہوں نے بتایا کہ عوام کو آٹامافیاء کی لوٹ مارسے بچانے کیلئے ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کے اضلاع میں 37ٹرکنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جن سے شہری حکومت پنجاب کی طرف سے سستا آٹا خرید سکتے ہیں،ڈی ایف سی مہر اختر حسین کا اس سلسلہ میں کہنا ہے کہ دونوں اضلاع میں 20فلور ملز ہیں جن کو محکمہ خوراک کی طرف سے روزانہ 287میٹرک ٹن گندم فراہم کی جاتی ہے ملز سے20090 آٹے کے تھیلے شہریوں کو فروخت کئے جارہے ہیں۔ -

ٹھٹھہ : منشیات کی سرعام فروخت ،نئی نسل تباہی کے دہانے پہنچ گئی-ظہیر شورو
ٹھٹھہباغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی ) منشیات کی سرعام فروخت ،نئی نسل تباہی کے دہانے پہنچ گئی- ظہیر شورو
تفصیل کے مطابق نیشنل بینک ٹھٹھہ کے چیف منیجر ظہیر احمد شورو نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ ٹھٹھہ اور سجاول ضلع میں زہریلی منشیات آئس ، ماوا ، کے بڑھتے ہوئے استعمال پر افسوس کا اظہارکیااور کہا کہ سورج سجاولی، محمد خان مجیدی ،رنگریز، مشتاق کاملانی،شوکت شورو،شاہ عنایت شہید اور مشتاق شورو کے شہر میں منشیات کھلے عام فروخت ہورہی ہے ،انہوں نے مزید نے کہا کہ سجاول، مسافر ٹھٹوی، زماں شاہ مہدوی ،خاموش عباسی دولھ دریاخان کے تاریخی قصبے اور شہر میں ماضی میں تعلیم ،ادبی میلے اور محبتیں پروان چڑھتی تھیں لیکن اب منشیات کی کھلے عام فروخت نئی نسل کو تباہی کے طرف لے جارہا ہے اب ٹھٹھہ کے شہریوں کو جدوجہد کرکے ماضی کی طرح نئی نسل کو تباہی سے بچاکر تعلیم کی طرف راغب کریں.اور آنے والی نسلوں کامستقبل محفوظ بنانے کی کوشش کریں -

ٹھٹھہ :1962 سے چلنے پرائمری سکول میں 6 سال سے کوئی ٹیچرتعینات نہ ہوسکا،سکول بند
ٹھٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)1962 سے چلنے پرائمری سکول میں 6 سال سے کوئی ٹیچرتعینات نہ ہوسکا،سکول بند
تفصیل کے مطابق گورنمنٹ بوائز پرائمریسکول اوٹارکی جاگیر یو سی کرمپور تحصیل میرپور ساکرو ضلع ٹھٹھہ جوکہ 1962 سے تدریس کاسلسلہ جاری تھا لیکن گذشتہ 6 سال سے سکول میں کوئی ٹیچر تعینات نہ ہو سکا ہے،سکول عمارت بھی زبوں حالی کا شکار ہے ، 2018 سے بچوں کی تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں، جس وجہ سے گاؤں والوں نے پولیو مہم سے بائیکاٹ کر دیا تھا اور ایم این اے صادق میمن ، اسٹنٹ عبداللہ ، ڈی او ایجوکیشن ٹی پی میرپور ساکرو سے بھی شکایت درج کروائی مگر کوئی عمل نہیں ہوا اس وقت وہاں کے مقامی رہائشی ایس ایم سی چیئرمین شریف بلوچ اپنی مدد آپ کے تحت 45 طلباء وطالبات کو تعلیم دے رہا ہے، فرنیچر نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو تعلیم فرش پربٹھا زیورتعلیم سے آراستہ کررہاہے ، گاؤں والوں نے سی ایم سندھ مراد علی شاہ ، وزیر تعلیم سردار شاہ ، ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری سے نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہمارے اسکول میں استاد مقرر کیا جائے بچوں کی تعلیم محروم ہونے سے بچایاجائے- -

ٹھٹھہ : الیکشن کمیشن کاکمال ،گونگے بہرے ملازم کو پولنگ آفیسر تعینات کر دیا۔
ٹھٹھہ باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) الیکشن کمیشن کاکمال ،گونگے بہرے ملازم کو پولنگ آفیسر تعینات کر دیا۔
تفصیل کے مطابق مقامی الیکشن کمیشن نے خانہ پوری کرتے ہوئے معذور کوٹہ پر بھرتی ہونے والے گونگے بہرے ملازم کو پولنگ آفیسر تعینات کر دیا۔ ٹھٹھہ میں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ریٹرننگ آفیسر ٹھٹھہ محمد الرحیم سومرو کی جانب سے محکمہ صحت کے ملازم ذوالفقار علی واریو کو گورنمنٹ پرائمری سکول عثمان ہیجب میں پولنگ آفیسر مقرر کر دیا ہے، جو کہ وہ بول یا پڑھ نہیں سکتا، جو معذور کوٹہ پر بھرتی ہوا ہے، الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام اس معاملے کا فوری نوٹس لینا چاہیے، کیونکہ پولنگ آفیسر کا کام فہرست دیکھ کر ووٹ ڈالنے والے ووٹر کا نام پکارتا ہے لیکن انتظامیہ نے گونگے بہرے شخص کو تعینات کر دیا ہے، جس پر عوام نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔ -

ڈیرہ غازی خان : باغی ٹی وی کی گیارہویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا
ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نمائندگان شہزادخان ،جواداکبر)باغی ٹی وی کی گیارہویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا
تفصیل کے مطابق باغی ٹی وی کی 11ویں سالگرہ کے موقع پر پریس کلب ڈی جی خان میں ایک تقریب میں باغی ٹی وی کی سالگرہ کاکیک کاٹا گیا،اس تقریب میں ڈیرہ غازی خان کے سینئر صحافیوں نے شرکت کی اور باغی ٹی وی کے CEO سینئر صحافی اور نامور اینکر جناب مبشر لقمان صاحب،ایڈیٹرباغی ٹی وی جناب ممتاز حیدر اعوان صاحب اور انچارج نمائندگان ڈاکٹر غلام مصطفی بڈانی سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی،

اس تقریب کااہتمام ڈیرہ غازیخان میں باغی وی ٹی وی کے نمائندوں شہزادخان یوسفزئی اور جواداکبر بھٹی نے کیا اور انچارج نمائندگان ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی نے اس تقریب میں شرکت کی ،

اس تقریب میں سینئر صحافیوں روزنامہ مرکزاسلام آباد کے بیوروچیف منظوراحمدخان لغاری، روزنامہ نیاکل کے بیوروچیف چوہدری شکیل احمد،روزنامہ کسک ڈیرہ غازیخان کے ایڈیٹرانچیف قیصرعباس جعفری،فیاض خان لغاری،قیصرباپا،ظفراقبا ل کھوکھر،پیرامائونٹ نیوزکارنرکے شمیم خان،اخبارفروش یونین کی طرف سے بزرگ اخبار فروش عبداللہ ،کالم نگارڈاکٹربلال لودھی ،محمدنواززہر،آزاد بلوچ ،محمداشرف ودیگرنے شرکت کی ،

اس تقریب میں شرکت کرنے والے سینئر صحافیوں نے باغی ٹی وی کے CEO اور سینئر صحافی اور نامور اینکر جناب مبشر لقمان صاحب،ایڈیٹرباغی ٹی وی جناب ممتاز حیدر اعوان صاحب اور انچارج نمائندگان ڈاکٹر غلام مصطفی بڈانی سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور باغی ٹی وی کی ترقی کیلئے دعا بھی کی گئی۔ -

نسوارنہ دینے پرجہاز میں2 مسافر لڑ پڑے، تھپڑوں ،گھونسوں کی بوچھاڑ
ڈی جی خان،باغی ٹی وی (ویب نیوز) نسوار نہ دینے پرکوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں سوار دو افغان مسافر آپس میں لڑ پڑے ایک دوسرے پر تھپڑوں اور گھونسوں سے حملہ کردیا،پی آئی اے کی کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 362 میں دو افغان مسافر نسوار نہ دینے پر لڑ پڑے جس کی وجہ سے طیارے میں سوار دیگر مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،مسافروں کی لڑائی کے دوران اگلی نشست پر موجود شیرخوار بچے کو بھی وہاں سے ہٹادیا گیا ۔ دیگر مسافر دونوں کو چھڑانے کی کوشش کرنے لگے،تاہم مذکورہ لڑائی ختم کرنے کیلئے ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کو طلب کیا گیا جنہوں نے دونوں مسافروں کو گرفتار کرکے اپنی تحویل میں لے لیا ۔ ترجمان پی آئی اے نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ 3 جنوری کو پیش آیا تھا-
-

ڈیرہ اسماعیل خان: لنڈہ شریف اڈا ،نجی کلینک میں دھماکہ ،کلینک تباہ
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنوازمغل کی رپورٹ) لنڈہ شریف اڈا پر نجی کلینک میں دھماکہ ہواہے ،اس دھماکہ سےکلینک مکمل تباہ ہوگئی،متصل دکانوں کو بھی نقصان پہنچا،پولیس موقع پر پہنچ گئی ،تحقیقات کا آغاز،پولیس کا کہناہے کہ آئی ای ڈی کا دھماکہ ہو سکتا ہے،
تفصیل کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصيل پروآ کے اڈا لنڈہ شریف میں ڈاکٹر رحمت علی بلوچ کی نجی کلینک میں نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد رکھ دیا جس سے زور دار دھماکہ ہوا دھماکہ سے کلینک مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ اس دھماکہ سے نزدیکی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب کی ہدایت پر ایس ایچ او یونیورسٹی نور محمد محسود موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ،بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں آئی ای ڈی کا دھماکہ ہو سکتا ہے-