بپاولپور(باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں 18 ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے انعقاد کے سلسلہ میں قائم مختلف کمیٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز انجم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعیم صادق چیمہ، اسسٹنٹ کمشنرسٹی ڈاکٹر انعم فاطمہ، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور صدر فیصل احمد، فوروہیل کلب سے چوہدری محمود مجید، ریجنل منیجر ٹی ڈی سی پی طارق ربانی، صدر چیمبر آف کامرس چوہدری ذوالفقار احمد مان، صدر ا نجمن تاجران حافظ محمد یونس، میر جمال، چیف آفیسر ضلع کونسل میاں اظہر جاوید، ڈائریکٹر آرٹ کونسل محمد سجاد، ایس ڈی او چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی امتیاز لاشاری، ڈویژنل سپورٹس آفیسر عامر حمید، ڈائریکٹر لائیو سٹاک سبطین بخاری، انچارج سکیورٹی برانچ محسن سردار، ڈی ایس پی ٹریفک اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور ویڈیو لنک کے ذریعہ اسسٹنٹ کمشنر احمد پورشرقیہ اوراسسٹنٹ کمشنر یزمان موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی کے تمام انتظامات شاندار انداز میں مکمل کیے جائیں او ر تمام ایونٹ مقررہ تاریخ اور اوقات میں منعقد کیے جائیں۔ اجلاس میں مینجمنٹ کمیٹی، ایونٹ کمیٹی، ٹائم مینجمنٹ کمیٹی، رجسٹریشن وہیکل کمیٹی، میڈیکل ایمرجنسی کمیٹی، پارکنگ کمیٹی، وہیکل ریکوری کمیٹی، روٹ فارمیشن کمیٹی، فوڈ سٹریٹ کمیٹی، روٹ میپ کمیٹی اور سپورٹس کمیٹی اور دیگر کمیٹیوں کی جانب سے اب تک کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی کے لیے قائم کی گئی کمیٹیوں کے ارکان فعال انداز میں کام کریں اور تمام امور بروقت مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور ڈیزرٹ ریلی کے موقع پرٹریفک مینجمنٹ اور پارکنگ کے بہتر انتظامات کیے جائیں تاکہ ڈیرزٹ ریلی میں آنے والے افراد کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنانہ ہو۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ18 ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی 6 فروری سے12فروری تک منعقد ہوگی۔ ڈیزرٹ ریلی کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پربتایا گیا کہ اسلامیہ یونیورسٹی، چیمبر آف کامرس اور آرٹس کونسل کی جانب سے ہینڈی کرافٹ بازار اور دیگر سٹالز لگائے جائیں گے اور چولستان کے ساتھ ساتھ اندرون فرید گیٹ، بہاول پور بکنیری فوڈ سٹریٹ قائم کی جائے گی۔ اسی طرح مختلف سپورٹس سرگرمیاں منعقد ہوں گی جن میں کرکٹ، ہاکی،والی بال، کبڈی، تیکوانڈو، پیراگلائیڈنگ اور دیگر سپورٹس شامل ہیں۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

اوکاڑہ : جرنیلی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،جگہ جگہ گڑھے پڑگئے
اوکاڑہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر اقبال).جرنیلی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،جگہ جگہ گڑھے پڑگئے،22 فور۔ایل تا 31 فور ۔ایل روڈ اوکاڑہ انتظامیہ کی عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
تفصیل کے مطابق ہزاروں لوگوں کی گذرگاہ جو گزشتہ دو دہائیوں سے اوکاڑہ انتظامیہ کی عدم دلچسپی کا شکار یہ جرنیلی سڑک ہے جو مختلف دیہاتوں کو ساہیوال تا دیپالپور کے لیے سفر کرنے والے کے لیے کم فاصلے کی وجہ سے بہت اہمیت کی حامل سڑک ہے جو 22 فور-ایل تا 31 فور۔ایل روڈگزشتہ کئی سالوں سے انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے . طلباء دکان دار حضرات کسان اور گاؤں سے شہر کا سفر کرنے والے ہزاروں لوگ اس سڑک پر اپنی اپنی منزل کی طرف رواں دواں رہتے ہیں،اس روڈ ٹوٹ پھوٹ اور خستہ حالی مشکلات کا شکار ہوتے ہیں اس کے علاوہ آئے روز حادثات اور ڈکیتوں کا سلسلہ جاری ہے سماجی حلقوں نے اس روڈ کو فوری مرمت کرنے کا مطالبہ کیاہے- -

گوجرہ :صدیو ں پرا نے مندر کی چھت گرنے کے بعد, مندر میں تعمیر کی گئیں دکا نیں سر بمہر
گوجرہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ )صدیو ں پرا نے سنا تن مندر کی چھت گرنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ عزیز علی خا ن نے ڈپٹی کمشنر ٹو بہ ٹیک سنگھ کی ہدایت پر مندر میں تعمیر کی گئیں دکا نیں سر بمہر کردیں اور بلڈنگ کو خطرنا ک قرار دے کر محکمہ اوقاف کو کا رروائی کیلئے رپورٹ بھجوا دی گئی واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل بنک روڈ پر صدیو ں پرانا مندر جس کی بلڈنگ خستہ حا ل اور خطرنا ک قرار دی گئی ہے مگر مندر میں درجنو ں دکا نیں اور مختلف خا ندان رہا ئش پزیر ہیں جس کی بلڈنگ کی چھت گر نے سے ایک خا تو ن اور بچہ شدید زخمی ہو گئے تھے مندر کی بلڈنگ انتہا ئی خستہ ہو چکی ہے جو کسی وقت بھی بڑے حا دثہ کا سبب بن سکتی ہے مندر صدیو ں پرانا ہے جس میں رہا ئش پزیر مختلف با اثر افراد کو دکا نو ں کی تعمیر کیلئے اسکا کچھ حصہ فروخت کر چکے ہیں جس میں درجنو ں دکا نیں بنا کر سینکڑو ں لو گو ں کی زندگیو ں کو دا ؤ پر لگایا ہے با اثر افراد کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر عزیر علی خا ں پر دبا ؤ ڈالا جا رہا ہے کہ دکا نیں ڈی سیل کرکے کھول دی جا ئیں عو امی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد ارشد بھدر سے مطالبہ کیا ہے کہ خطرناک بلڈنگ کو فوری طو ر پر سر بمہر کرکے لو گو ں کی زندگیا ں محفوظ بنا ئی جا سکیں۔

-

گوجرہ : چوہدری عمر افتخار کے کزن ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل
گوجرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) وزیر اعلی پنجاب کے مشیر سیاسی امورچوہدری عمر افتخار کے کزن اور علاقہ کے معروف زمیندارکونامعلوم افراد نے فائر نگ کر کے قتل کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر364ج ب کے معروف زمیندارچوہدری عبدالروف کابیٹا محمد فراز روف اپنے موٹر سائیکل نمبرFDN.9869 پر سوارہو کراپنے ڈیرہ سے شہر کی جانب آرہا تھاکہ جب وہ لنک روڈموچیوالہ روڈ پر پہنچا تو اس کے پیچھے دو موٹر سائیکل سوار مسلح نقاب پو ش آگئے اور اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ملزمان فائرنگ کر تے ہوئے موقع سے فرارہو گئے۔شدید زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیاجارہاتھاکہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیااطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقتول کی نعش اپنی تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرز منتقل کر دی ہے اور پولیس گوجرہ مصروف کارروائی ہے۔مقتول وزیر اعلی پنجاب کے مشیر سیاسی امور چوہدری عمر افتخار کاکزن ہے۔قتل کے واقعہ کی وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اورآئی پنجاب عامرزوالفقار نے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
-

ننکانہ : گیس کی لوڈ شیڈنگ،خواتین کا بچوں سمیت ٹائر جلا کر سوئی گیس آفس کے باہر احتجاج
ننکانہ صاحب اور گردونواح میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف درجنوں عورتوں۔ بچوں اور شہریوں کا سوئی گیس آفس کے باہر ٹائر جلا کر شدید سراپا احتجاج شہریوں کا وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کے ننکانہ صاحب کا گیس کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ننکانہ صاحب اور گردونواح میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف درجنوں عورتوں بچوں اور شہریوں کا سوئی گیس آفس کے باہر ٹائر جلا کر شدید سراپا احتجاج ننکانہ صاحب میں سخت سردی میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہیں ننکانہ صاحب کے علاقے کوٹ سنت رام کی رہائشی درجنوں خواتین ۔مرد ۔اور بچوں نے گسیں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور گسیں کم آنے پر گرو بازار ننکانہ صاحب میں موجود سوئی گیس آفس کے باہر ٹائر جلاکر شدید احتجاج کیا انہوں نے بتایا کہ صبح اور شام کھانا پکانے کے ٹائم یا تو گسیں بلکل نہیں آتی یا پھر کم آتی ہمارے بچے سکول جاتے وقت گسیں نہ ہونے پر بھوکے جانے پر مجبور ہیں انہوں نے بتایا کہ ننکانہ صاحب کے مختلف علاقے غوثیہ کالونی ۔شادباغ کالونی ۔پرانا ننکانہ۔ہاوسنگ کالونی ۔بستی میاں امیر ۔اور شہر کے مختلف علاقوں میں گسیں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہیں شہریوں نے ضلع انتظامیہ ڈی سی او اور وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے مطالبہ ہمارا ننکانہ صاحب کا گسیں کا مسلئہ فوری طور پر حل کیا جائے
-

ٹھٹھہ: مکلی میں پولیس اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)مکلی میں پولیس اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد علاقے میں خوف و ہراس ایس ایس پی ٹھٹھہ جائے واردات پر پھنچ گئے تحقیقات کررہے ہیں ایس ایس پی ٹھٹھہ
تفصیل کے مطابق مکلی میں جیلانی ہاؤس کے قریب پولیس اہلکار امجد گندرو کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے ،جسکی اطلاع مقامی لوگوں نے پولیس کو دی ،ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو جائے واردات پر پہنچے، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال مکلی پہنچایا، اس قتل کے وقعہ کے بعد علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیاہے، مقتول پولیس اہلکار جیلانی ہاؤس کے پاس پکٹ پر ڈیوٹی دیتا تھا ایس ایس پی ٹھٹھہ کا کہنا تھا کہ تحقیقات کررہے ہیں جلد اس واردات کے بارے میں پتہ چل جائے گااور مجرمان کوٹریس کرلیں گے.

-

اوکاڑہ : کوئی ہم سا ہوتوسامنے آئے،ٹریفک پولیس،اپنا چالان،اپنی ہی عدالت،جعلی رسیدیں
اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)کوئی ہم سا ہوتوسامنے آئے،ٹریفک پولیس،اپنا چالان،اپنی ہی عدالت،جعلی رسیدیں
تفصیل کے مطابق کرپشن کے حوالہ سے ٹریفک پولیس کسی سے پیچھے نہیں اپنا چالان اور اپنی ہی عدالت ،اوکاڑہ جعلی رسیدوں پر چالان کرنے والے دو ٹریفک پولیس اہلکار پکڑے گئے،اوکاڑہ ٹریفک وارڈن عثمان اور طارق اسماعیل نے جعلی چلان بک بنوا رکھی تھی جس پر فرضی چالان کاٹ کر ڈرائیوروں کو تھما کر اپنی جیبیں گرم کرتے تھے ،ٹریفک پولیس کے اہلکار جعلی رسیدوں کے ذریعہ فرضی نام لکھ کر پانچ پانچ سو جرمانہ نقدی وصول کرتے تھے۔ ٹرک ڈرائیور نے دونوں ٹریفک وارڈن کی شناخت کی اور اپنی جعلی رسید پیش کی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں ٹریفک وارڈن پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ ایسے ملازمین جو محکمہ کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں انکی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ۔جعلی رسید بکس رکھنے والوے ٹریفک وارڈن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد محکمہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا.

-

ٹھٹھہ : مہنگائی کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) مہنگائی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کی علاقے بوھارا میں مہنگائی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، کراچی کیٹی بندر روڈ بلاک ،آٹا 150 روپے فی کلو فروخت ہونے پر شہریوں اور سول سوسائٹی کے نمائیندوں نے کراچی کیٹی بندر قومی شاہراہ بلاک کر کے ٹائر نظر آتش کئے،احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ آٹا 150 روپے فی کلو پرفروخت کیا جا رہا ہے جبکہ دیگر کھانے پینے کی اشیاء بھی مہنگی ہو چکی ہے جو غریب عوام کی خرید سے دور ہو چکی ہیں، آٹے کی قیمت میں کمی کی جائے اور دیگر اشیائے خوردو نوش کی قیمتوںکو کنٹرول کیا جائے ، غریب عوام کو ریلیف دیا جائے مظاہرہن کا مطالبہ -

پاک افغان سرحدی علاقہ ” ارندو ” ماضی میں بہت بڑا تجارتی مرکز
چترال (باغی ٹی وی )پاک افغان سرحد پر واقع ارندو ماضی میں تجارت کا بہت بڑا مرکز ہوا کرتا تھا مگر افغانستان کی سرحد بند ہونے کی وجہ سے یہاں کی تجارت پر نہایت برا اثر پڑا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ سرحد کھول کر یہاں ڈرائی پورٹ یعنی خشک گودی بنائی جائے تو اس تجارتی مرکز کی وجہ سے پورے ملک کی معیشت پر اچھے اثرات پڑ سکتے ہیں اور اس پسماندہ علاقے سے بھی غربت کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں
-

سجاول : بے نظیرانکم سپورٹس پروگرام ناجائز کٹوتیاں جاری ،انتظامیہ غائب.
سجاول،باغی ٹی وی ( نامہ نگار یاسر علی پٹھان) بے نظیرانکم سپورٹس پروگرام ناجائز کٹوتیاں جاری ،انتظامیہ غائب.
تفصیل کے مطابق سجاول میں حبیب بینک کے اے ٹی ایم لٹیروں کے حوالے مستحق عورتیں اپنے حق سے محروم. سجاول میں مستحق عورتوں کی بینظیر انکم سپورٹس پروگرام کی 7000 کی قسط سے لٹیروں نے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے فی کارڈ پر 2 ہزار سے 3 ہزار کاٹ رہے ہیں کوئی ان لٹیروں کو پوچھنے والا نہیں ہے اور اگر کوئی آواز اٹھائےتو اے ٹی ایم بند کر دیتے ہیں، کوئی انتظامیہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی سیکورٹی اہلکار ،نہ ہی کوئی متعلقہ تھانہ کی پولیس موجود ہے ،اس کے علاوہ بی آئی ایس پی کا کوئی نمائندہ ہے اور نہ کوئی ٹینٹ لگایا گیا ہے ، نہ پنے کے پانی کاانتظام ہے اور ہی کوئی خواتین کیلئے بیٹھنے کی جگہ بنائی گئی اور نہ ہی کوئی پارکنگ ایریا مخصوص کیا گیا ہے – عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سجاول. ایس ایس پی سجاول. ایس ایچ او سجاول سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب خواتین سے ہونے والی ناجائزکٹوتیوں پر ان لٹیروں کیلخلاف کارروائی کی جائے ،ساتھ میں سیکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچاجاسکے،خواتین اور ان کے معصوم بچوں کو سردی سے بچانے کیلئے ان بیٹھنے کا مناسب بندوبست کیاجائے.
