Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • عثمان بزدار کے مقدمہ کی سماعت،12جنوری کوسنایا جائیگا فیصلہ

    عثمان بزدار کے مقدمہ کی سماعت،12جنوری کوسنایا جائیگا فیصلہ

    ڈیرہ غازیخان ،خصوصی عدالت میں عثمان بزدار کے مقدمہ کی سماعت،12جنوری کو فیصلہ سنایا جائے گا

    ڈیرہ غازیخان کی خصوصی عدالت میں مقدمہ نمبر 05/22 اور 06/22 کی سماعت ہوئی ،اینٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار اوراس کے بھائیوں کے خلاف جعلسازی کے الزامات کے تحت مقدمات درج کیے تھے کہ سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور اس کے بھائیوں پر جعلسازی سے سرکاری زمین الاٹ کرانے کا الزام ہے ،اینٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان نے چوہدری پرویز الٰہی کی حکومت آنے پر مقدمات کی اخراج رپورٹ مرتب کرلی ۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد جج خصوصی عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ،

    مقدمات کے اخراج بارے فیصلہ بارہ جنوری کو سنایا جائیگا ،خصوصی عدالت اخراج رپورٹ سے اتفاق یا اخراج رپورٹ رد کیے جانے کے بارے فیصلہ سنائے گی ۔

    عثمان بزدار کے آبائی علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

    عمران خان نے 258 کنال اپنی اہلیہ بشری بی بی کے نام کروائی جبکہ 240 کنال اپنی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کے نام کروائی

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا

    حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

    قبل ازیں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو نیب سے ریلیف مل گیا، نیب نے دونوں انکوائریاں بند کرنے کی سفارش کر دی ،نیب لاہور کے نوٹ میں کہا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد عثمان بزدار کیخلاف انکوائری جاری نہیں رکھ سکتے،عثمان بزدار کیخلاف ناکافی شواہد ہیں، انکوائری بند کر دی جائے،ریجنل بورڈ میٹنگ میں سردار عثمان بزدار کیخلاف دونوں انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دے دی گئی ریجنل بورڈ میٹنگ میں حتمی منظوری چیرمین نیب سے لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا عثمان بزدار کیخلاف نیب میں شراب لائسنس اور آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کی جارہی تھی،نیب لاہور نے نیب ترمیمی آرڈیننس سے قبل عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا، سردار عثمان بزدار آخری بلاوے پر پیش نہ ہوئے اور بعد ازاں قبل از گرفتاری ضمانت لے لی،

  • ٹھٹھہ : سندھ حکومت کی ہدایت پرضلع بھر میں سرکاری نرخ پر سستے آٹے کے موبائل سٹال لگادیئےگئے

    ٹھٹھہ : سندھ حکومت کی ہدایت پرضلع بھر میں سرکاری نرخ پر سستے آٹے کے موبائل سٹال لگادیئےگئے

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)سندھ حکومت کی ہدایت پرضلع بھر میں سرکاری نرخ پر سستے آٹے کے موبائل سٹال لگادیئےگئے
    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹھٹھہ، مکلی، دھابیجی، گھارو، گھوڑاباری ، بگھان ،کیٹی بندر سمیت ضلع کے مختلف شہروں میں سرکاری نرخ پر سستے آٹے کے موبائل اسٹال لگائے گئے ہیں جہاں مسلسل روزانہ کی بنیاد پر آٹے کی فراہمی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو دس کلو آٹے کا تھیلا 650 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے تاکہ اس مہنگائی کے دور میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ خوراک، ریونیو اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ مختلف اسٹالوں کے دورے کے دوران سستے آٹے کی فراہمی کی نگرانی کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے تمام تحصیلوں میں سستے آٹے کے موبائل اسٹال لگائے گئے ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں اور مارکیٹوں میں کنٹرول ریٹ پر آٹے کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ آٹا مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے بھی عوام کو سستے ریٹ پر آٹا تقسیم کیا-

  • گوجرہ: دکانوں کی تعمیرکے دوران مندرکی چھت گرگئی

    گوجرہ: دکانوں کی تعمیرکے دوران مندرکی چھت گرگئی

    گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) غیرقانونی دکانوں کی تعمیرکے دوران تاریخی مندرکی چھت گرگئی
    تفصیل کے مطابق گوجرہ میں غیرقانونی دکانوں کی تعمیر کے دوران تاریخی مندر کی چھت گرنے سے ایک خاتون اور بچہ زخمی ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق تقسیم ہند سے قبل کے تاریخی مندر کے عقب میں غیر قانونی دکانوں کی تعمیر جاری تھی کہ مندرکی چھت گرگئی۔چھت گرنے سے مندرمیں غیر قانونی طور ہر رہائش پذیر خاندان کی خاتون اورکمسن بچہ زخمی ہوگیا۔اہل علاقہ کے مطابق خطرناک قراردی گئی مندرکی عمارت کے احاطے میں محکمہ اوقاف نے دکانیں بنالی ہیں، آج ایک اور دکان کی تعمیر کے دوران عمارت کی چھت گر گئی۔ڈپٹی کمشنر نے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • قصور: تیزرفتار بس کی موٹرسائیکلوں کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

    قصور: تیزرفتار بس کی موٹرسائیکلوں کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

    قصور،باغی ٹی وی (نامہ نگار) تیزرفتار بس کی موٹرسائیکلوں کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
    قصور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں فیکٹری ورکرز کی بس بے قابو ہو کر ٹول پلازہ پر کھڑی 2 موٹرسائیکلوں سے ٹکرا گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیم کے مسافر بس کی بریک فیل ہونے سے پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت 17 سالہ وقاص، 20 سالہ رفاقت اور 38 سالہ ذوالقرنین نام سے ہوئی۔فیکٹری ورکرز کی بے قابو بس کی ٹکر سے زخمی ہونے والوں میں امان اللہ، ارباز اور سیف علی شامل ہیں۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

  • کراچی : سندھ ،دیہات میں ڈاکٹرز کی کمی،ڈومیسائل کے مطابق تعیناتیاں ،پہلی لسٹ جاری

    کراچی : سندھ ،دیہات میں ڈاکٹرز کی کمی،ڈومیسائل کے مطابق تعیناتیاں ،پہلی لسٹ جاری

    کراچی،باغی ٹی وی (ویب نیوز) سندھ ،دیہات میں ڈاکٹرز کی کمی،ڈومیسائل کے مطابق تعیناتیاں ،پہلی لسٹ جاری
    تفصیل کے مطابق وزیر صحت سندھ نے سندھ کے دیہی علاقوں میں ڈاکٹرز کی کمی کا نوٹس لے لیا اپنے علاقے چھوڑ کر شہروں میں نوکریاں کرنے والے ڈاکٹرز کو انکے ڈومیسائل کے مطابق آبائی اضلاع میں تعینات کرنے کا آغاز پہلی فہرست جاری کردی گئی جونیر ہونے کے باوجود اہم عہدوں کے مزے لینے والے ڈاکٹرز کا بھی تبادلہ، جبکہ بااثر ڈاکٹرز نے بھاگ دوڑ شروع کر دی نوشہرو فیروز جانے کے بجائے وزیر صحت کے احکامات کے منافی کراچی کی جانب سفر شروع، اب دیکھنا یہ ہے کہ وزیر صحت اپنے احکامات پر عملدرآمد کروانے میں کامیاب ہوتی ہیں یا بااثر ڈاکٹرز کے سامنے ہتھیار ڈال دیتی ہیں
    ڈاکٹرزکی ڈومیسائل کے مطابق لسٹ پی ڈی ایف فائل
    notification_SOC__I_T_P_N_Feroze_2023_167327510466

  • میرپور ساکرو: بچوں کے اغواء کارکو عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا

    میرپور ساکرو: بچوں کے اغواء کارکو عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا

    میرپور ساکروباغی ٹی وی (قادرنوازکلوئی کی رپورٹ)سوئے ہوئے بچے کو اغوا کرنے والے کو عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا
    تفصیل کے مطابق غوربا رینج میں مرادانی کے قریب سوئے ہوئے بچے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام، اغوا کار نے تین سالہ بچہ سلیم ولد کلیم آرائیں کو اٹھا کر پلاسٹک کے تھیلے میں ڈالنے کی کوشش کی۔اچانک دوسرے بچوں نے دیکھ کر انہوں نے شور مچادیا اور گاؤں والے وہاں پہنچ گئے۔اغوا کاربچے کوچھوڑ کر موقع سے بھاگ نکلا لیکن گاؤں والوں نے فوراً گاؤں کو گھیرے میں لے لیا اور اغوا کار کو ڈھونڈ نکالا۔گاؤں والوں نے پکڑے گئے اغوا کار کو جو پشتو بولتا ہے کو پولیس کے حوالے کر دیا۔گھوبرباری پولیس اغواء کارسے مزید پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

  • ٹھٹھہ : بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایس ایس پی آفس میں میٹنگ منعقد کی گئی

    ٹھٹھہ : بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایس ایس پی آفس میں میٹنگ منعقد کی گئی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) ایس ایس پی ٹھٹہ کی جانب سے لوکل الیکشن کے حوالے سے ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں میٹنگ کا انعقاد
    ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی جانب سے لوکل باڈی الیکشن میں سیکیورٹی کے حوالے سے ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں سینیئر پولیس افسران نے شرکت کی، میٹنگ کے دوران لوکل باڈی الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کروانے کے ایجنڈے کو زیر بحث لایا گیا۔ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران سیکیورٹی کو سخت کیا جائے، تمام افسران کینڈیڈیٹ سے ملاقات کریں اور پولنگ اسٹیشن کا دورہ کریں، ممکنہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اینٹی رائٹ / ریزرو اور QRF پلاٹونز کو بمعہ وقت تیار اور الرٹ رکھا جائے،، بلدیاتی الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال کے لیے پولیس واٹس اپ گروپ پر باہمیروابط کو تقویت دی جائے، الیکشن کے دوران تمام ایس ڈی پی اوز صاحبان پولنگ اسٹیشنز پر تعینات نفری کو ہر وقت چیک کریں، اس کے علاوہ پیٹرولنگ، سنیپ چیکنگ اور پکٹنگ کو مزید تیز کیا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو۔
    ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ پولیس افسران یا جوانوں کی کسی فرد یا سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں ہونی چاہیے ،پولیس افسران اور جوان ضابطہ اخلاق کو مد نظر رکھتے ہوئے فرائض سر انجام دیں گے۔انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی علاقے میں بھی اسلحہ کی نمائش ، وال چاکنگ، لائوڈ اسپیکر کی خلاف ورزی نہ کی جائے،کسی بھی علاقہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پائی جائے تو اس پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔تمام SHOs اپنے SDPOs کے ساتھ ہر وقت رابطے میں رہیں اور اپنے عملے کو اچھی طرح واقف کرکے تعینات کرینگے اس کے علاوہ شر پسند عناصر اور امن و امان میں خلل ڈالنے والے لوگوں کی نشاندہی کریں اور انکے خلاف انسدادی کارروائی عمل میں لائیں۔
    الیکشن ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • ٹھٹھہ :دھابیجی ،زیادتی کے بعد قتل ہونے والے لڑکے ملزمان کی عدم گرفتاری پراحتجاج

    ٹھٹھہ :دھابیجی ،زیادتی کے بعد قتل ہونے والے لڑکے ملزمان کی عدم گرفتاری پراحتجاج

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)ٹھٹھہ کے علاقے دھابیجی بلال نگر میں زیادتی کے بعد قتل کیئے جانے والے لڑکے کے ورثاء کا قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف مین قومی شاہراھ پر دھرنا ٹائر جلاکر ٹریفک کی آمد و رفت معطل کردی۔
    تفصیلات کے مطابق بلال نگر دھابیجی کے رہائشی 12 سالہ لڑکے حسیب راجپوت کو نامعلوم افراد نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھابیجی ریلوے اسٹیشن کے قریب قتل کرکے پھینک دیا تھا جسکا مقدمہ دھابیجی تھانے میں درج کیا گیا تھا مگر پانچ دن گزر جانے کے باوجود بھی پولیس سفاک قاتلوں کا کوئی سراغ نہیں لگا سکی ،جس کی وجہ سے مجبوراً بیدردی سے قتل کئے جانے والے لڑکے کے ورثاء اہل محلہ اور دیگر نے دھابیجی کے نزدیک مین قومی شاہراہ پر دھرنا دیا اور ٹائر نظر آتش کرکے روڈ کو دونوں اطراف سے مکمل بلاک کر دیا گیا جسکے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور کراچی، ٹھٹھ، بدین، حیدرآباد، میر پور ساکرو، اور دیگر مقامات سے آنے جانے والی قومی شاہراہ کو بلاک کردیا گیا،مظاہرین نے پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی، مظاہرین نے آئی جی سندھ، ایس ایس پی ٹھٹھہ ودیگر بالا حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ حسیب راجپوت کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے۔

  • ٹھٹھہ : میونسپل کمیٹی کاعملہ صفائی غائب ، پیپلزپارٹی کاجیالا اپنے محلے کی صفائی خود کرنے لگا

    ٹھٹھہ : میونسپل کمیٹی کاعملہ صفائی غائب ، پیپلزپارٹی کاجیالا اپنے محلے کی صفائی خود کرنے لگا

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) میونسپل کمیٹی کاعملہ صفائی غائب ، پیپلزپارٹی کاجیالا اپنے محلے کی صفائی خود کرنے لگا
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شہر میں میونسپل کیمٹی کی نا اہلی کی وجہ سے ٹھٹھہ شہر کے پیپلز پارٹی کا جیالا ظہور احمد وزنکش اپنی محلے میں صفائی اپنی آپ مدد تحت کرنے لگا، ظہور احمد وزنکش کا کہنا تھا کے میونسپل عملہ صفائی کے لۓ آتا نہیں ،مہینے گزر جاتے ہیں مزید اس کا کہنا تھا کہ گندگی کی وجہ سے ٹھٹھہ شہر میں کتنی بیماریوں جنم لیا ہے ،ملیریا ،ڈینگی جیسی خطرناک بیماریوں نے جنم لیا،دوسری جانب ٹھٹھہ شہر کے اسلام پور محلہ وارڈ 3 میں بھی میونسپل کاعملہ صفائی نہیں کر رہا وہاں کے شہریوں نے کہا کئی مہینے گذر جاتے ہیں لیکن میونسپل عملہ دکھائی نہیں دیتا گندگی کی وجہ سے ہمارے بچے بیمار پڑ رہے ہیں، ہمارا ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ میونسپل عملے کو شہر کی صفائی کا پابند بنا یا جاۓ.

  • گوجرہ : اللہ تعالی کے احکامات کی پیروی فلاح کا راستہ ہے۔مفتی خالد نورانی

    گوجرہ : اللہ تعالی کے احکامات کی پیروی فلاح کا راستہ ہے۔مفتی خالد نورانی

    گوجرہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمان جٹ) اللہ تعالی کے احکامات کی پیروی فلاح کا رستہ ھے۔مفتی خالد محمود نورانی کا چک نمبر 372ج ب میں علاقہ کی مشہور سماجی شخصیت چوھدری ریاست گجر آف یو۔ایس۔اے چوھدری وارث گجر۔چوھدری آصف گجر کے بھائی چوھدری قاسم گجر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب،انہوں نے کہا کہ سابقہ انبیاء کو یہ شرف حاصل نہ تھا کہ زمین پر کہیں بھی سجدہ کر سکیں۔نبی کریم ﷺ پر یہ خصوصی انعام فرمایا گیا کہ پوری زمین کو ہی سجدہ گاہ بنا دیا گیا اب ہم اس کرم کا جتنا بھی شکر ادا کریں وہ کم ہے ہمیں نبی کریم ﷺ کا امتی پیدا فرمایا۔اللہ کریم کے حضور نہ شکل دیکھی جاتی ہے نہ مال بلکہ خالص نیت اور اعمال دیکھے جائیں گے۔خلوص کو شرف قبولیت عطا ہوتی ہے
    اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں۔محفل میں ایم۔پی۔اے چوھدری بلال اصغر وڑائچ۔چوھدری احسن احسان گجر۔سابق سپرنٹنڈنٹ جیل چوھدری شفیق گجر۔انسپکٹر چوھدری محمد شفیق ریڈر آر۔پی۔او فیصل آبادچوھدری محمد ذاہد انچارج ایلیٹ فورس ٹوبہ ٹیک سنگھ رانامصطفے انچارج ایلیٹ فورس جھنگ۔عطاءاللہ سیکورٹی انچارج DPOٹوبہ محمد شہباز چوکی انچارج مونگی بنگلہ۔ASI لطیف جیلانی ٹریفک پولیس ٹوبہ۔چوھدری محمد رمضان گجر اسپیشل برانچ ٹوبہ۔محمد منیر محرر ٹریفک گوجرہ۔ اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعا کی آخر میں مفتی خالد احمد نورانی نے ملکی سلامتی اور بقاء کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔اورچوھدری ریاست گجر آف یو۔ایس۔اےکے لئے استقامت اور مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا فرمائی-