Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • علی پور: نوجوان کی ناک کاٹنے والے پانچوں ملزمان گرفتار

    علی پور: نوجوان کی ناک کاٹنے والے پانچوں ملزمان گرفتار

    ڈی جی خان،مظفرگڑھ،علی پور (باغی ٹی وی )مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور تھانہ خیرپور سادات کے علاقہ میں نوجوان کی ناک کاٹنے والے پانچوں ملزمان 24 گھنٹوں میں گرفتارکرلئے گئے ہیں، ریجنل ہولیس آفیسر سید خرم علی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمظفر گڑھ کی زیر نگرانی سپیشل ٹیم نے 24 گھنٹوں میں واقعہ میں ملوث تمام ملزمان گرفتار کر لیے-
    تفصیلات کے مطابق تھانہ خیرپور سادات کے علاقہ میں شہری محمد آصف کے ناک کاٹنے کے مقدمہ نمبر 6/23 بجرم 336/148/ 149 ت پ مورخہ 2023 – 01-07 میں تمام ملزمان 1- فلک شیر، 2- کلیم اللہ، 3- یوسف، 4 سلیم اور 5 سکندر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ریجنل ہولیس آفیسر سید خرم علی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او احمد نواز شاہ کی زیر نگرانی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی، ملزمان نے ایک روز قبل ناجائز تعلقات کے شبہ پر نوجوان کی تیز دھار آلے سے ناک کاٹ دی تھی ۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی کا کہنا تھا کہ غیر انسانی سلوک کرنے والے ملزمان کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

  • ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے ضلع تونسہ کا دورہ

    ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے ضلع تونسہ کا دورہ

    تونسہ شریف ، باغی ٹی وی (نامہ نگار عمران لنڈ)ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے ضلع تونسہ کا دورہ کیا انہوں نےکوٹ قیصرانی میں دانش سکول کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے دانش سکول کے تعمیراتی کام میں سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے کام کی رفتار تیز تر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر تونسہ محمد انور بریار دانش سکول میں استعمال ہونے والے میٹریل کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ دانش سکول ضلع تونسہ میں تعلیمی انقلاب لائے گا۔دانش سکول کوٹ قیصرانی کو جلد فنکشنل کرانے کےلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

  • اوکاڑہ : ڈاکوؤں نے شہر  کے بعد اب فور۔ایل کا رخ کرلیا

    اوکاڑہ : ڈاکوؤں نے شہر کے بعد اب فور۔ایل کا رخ کرلیا

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (ملک ظفر)ڈاکوؤں نے شہر اوکاڑہ کے بعد اب فور۔ایل کا رخ کرلیا ،اوکاڑہ تھانہ شاہبور کے علاقہ 30/فور ایل میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں احمد رضا موٹر سائیکل نمبر 9755/او کے ، پر جا تے ہوے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا، تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا. ڈاکوؤں نے احمد رضا سے موٹر سائیکل ؛ ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس شاہبور اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی،پولیس تھانہ شاہبور نے کارروائی کا آغاز کردیا۔

  • گوجرہ :تلخ کلامی اور معمولی جھگڑا 2افراد قتل

    گوجرہ :تلخ کلامی اور معمولی جھگڑا 2افراد قتل

    گوجرہ ، باغی ٹی وی( نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) گوجرہ میں آج دو قتل ہوئے ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 363ج ب باہمنی والا میں معمولی جھگڑے پر نوجوان کا قتل ہے اطلاع کے مطابق عاشر نوروالدنور قوم راجپوت اور آجو وہ رشید قوم راجپوت جو آپس میں قریبی عزیز بھی ہیں کی کچھ دن قبل آپس میں معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی آج پھر دوبارہ تلخ کلامی ہونے پر عاشر کو اجو والد رشید نے فائرنگ کر کے قتل کردیا اور موقع سے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاحال وجہ عناد سامنے نہ سکی اسی طرح دوسرا قتل کاواقعہ ستارہ سٹی کے قریب رونما ہواہے جوکہ محمد بلا ل والد محمد اقبال قوم آرائیں جو وزیر پارک گوجرہ کا رہائشی معلوم ہوا ہے ستارہ سٹی کے پاس جا رہا تھا کونامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے کے قتل کر دیا پولیس نے دونوں افراد کی لاشوں کو تحویل میں لے کر سول ہسپتال گو جرہ پہنچا کر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیںل

  • اوکاڑہ :خاوند نے بیوی کو زہر دے کرقتل کردیا

    اوکاڑہ :خاوند نے بیوی کو زہر دے کرقتل کردیا

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)خاوند نے بیوی کو زہر دے کرقتل کردیا
    تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کی حدود 4L /1 ون فور ایل میں خاوند نے بیوی کو زہر دے کر ہلاک کردیا .ورثاء نعش کو لے کر تھا نہ صدر اوکاڑہ لے آئے ، ماہ نور کو اس کے خاوند طارق نے تشدد کے بعد زہر دے کر ہلاک کر دیا.،ماہ نور کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی گریلو ناچاقی کی بنا پر اکثر گھر میں جھگڑا رہتا تھا،پولیس تھانہ صدر نے کارروائی کا آغاز کردیا،پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے ڈیڈ باڈی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر رہی ہے،ولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا،ورثاء کی جانب سے ماہ نور کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

  • میہڑ : تعلیمی بورڈ ،فیس بڑھانے کے خلاف طلبہ کااحتجاجی مظاہرہ

    میہڑ : تعلیمی بورڈ ،فیس بڑھانے کے خلاف طلبہ کااحتجاجی مظاہرہ

    میہڑ،باغی ٹی وی(منظور جوئیہ کی رپورٹ) تعلیمی بورڈ ،فیس بڑھانے کے خلاف طلبہ کااحتجاجی مظاہرہ
    تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کی جانب سے فیس میں اضافہ کرنے کے خلاف فریدآباد کے طلبہ نےسٹی گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے سخت نعرے بازی کی طلبہ نے کہاکہ ایک تو ہمیں سیلاب نے مکمل تباہ کردیا ہے دوسری جانب حکومت کی جانب سے تعلیم دشمن فیصلے کرکے غریب طلبہ کی تعلیم چھیننے جارہی ہے ،طلبہ نے کہاکہ حکومت کوچاہئے کہ تعلیم مفت کرکے غریب طلبہ کی مالی مدد کی جائے تاکہ وہ اپنی تعلیم مکمل کر سکیں،طلباء نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فیس ختم کرکےغریب طلبہ کی تعلیم کو بچایا جائے.

  • ڈیرہ اسماعیل خان : جلیبی پارک گندگی کے ڈھیرمیں تبدیل

    ڈیرہ اسماعیل خان : جلیبی پارک گندگی کے ڈھیرمیں تبدیل

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی( احمدنواز مغل)صوبائی حکومت کی عدم توجہی کے باعث قریشی موڑ پر عوام کی تفریح کیلئے بنایاگیاجلیبی پارک گندگی کے ڈھیرمیں تبدیل ، صفائی اورمناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے پارک میں تفریح کیلئے آنے والی عوام نے دوسری تفریح گاہوں کارخ کرلیا ،پارک میں نصب جھولے ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوگئے ہیں جبکہ نامناسب دیکھ بھال کی وجہ سے پودے اورگھاس جھاڑیوں میں تبدیل ہوگئے ہیں، پارک میں نصب مومنٹیس ٹوٹ چکے ہیں جس کی وجہ سے پارک کی خوبصورتی کوگرہن لگ گیاہے ،ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان سے جلیبی پارک میں جھولوں، پودوں اورمومنٹیس کی دیکھ بھال کامطالبہ کیاہے تاکہ تفریح کی غرض سے پارک میں آنے والی عوام کوتفریح کے مواقع میسرآسکیں ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی عدم توجہی کے باعث قریشی موڑ پر عوام کی تفریح کیلئے بنایاگیا پارک گندگی کے ڈھیرمیں تبدیل ہوگیاہے۔ پارک کی صفائی اورمناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے تفریح کیلئے آنے والی عوام نے دوسری تفریح گاہوں کارخ کرلیاہے ۔پارک میں نصب جھولے ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوگئے ہیں جبکہ نامناسب دیکھ بھال کی وجہ سے پودے اورگھاس جھاڑیوں میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ پارک میں نصب مومنٹیس ٹوٹ چکے ہیں جس کی وجہ سے پارک کی خوبصورتی کوگرہن لگ چکاہے ۔ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان سے جلیبی پارک میں جھولوں، پودوں اورمومنٹیس کی دیکھ بھال کامطالبہ کیاہے تاکہ تفریح کی غرض سے پارک میں آنے والی عوام کوتفریح کے مواقع میسرآسکیں ۔

  • ٹھٹھہ: مسلم لیگ ن کے منظور خشک کی  شادی کی تقاریب میں شرکت

    ٹھٹھہ: مسلم لیگ ن کے منظور خشک کی شادی کی تقاریب میں شرکت

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)مسلم لیگ ن کے منظور خشک کی جمن میمن کے بیٹے کی شادی میں شرکت
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شہر کے ایکسائز آفیسر جمن میمن کے بیٹے کی شادی شاہ جھان بوکیٹ ہال میں منقعد ہوئی، جس میں مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر منظور احمد خشک نے شرکت کی اور جمن میمن کو بیٹے کو شادی کی مبارک باد پیش کی دوسری جانب مکلی ایس ڈی او شفیع میمن کے بیٹے کی شادی زم زم ہال میں منعقد ہوئی ،شادی کی اس تقریب میں بھی شرکت کی اور شفیع میمن کو مبارک باد پیش کی جس پر شفیع میمن نے مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر منظور احمد خشک کو لنگی اجرک پہنائی –

  • ٹھٹھہ: بلدیاتی الیکشن، پیپلز پارٹی کے امیدوار نے اپنے حلقہ میں ریلی نکالی

    ٹھٹھہ: بلدیاتی الیکشن، پیپلز پارٹی کے امیدوار نے اپنے حلقہ میں ریلی نکالی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) بلدیاتی الیکشن، پیپلز پارٹی کے امیدوار نے اپنے حلقہ میں ریلی نکالی
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں پیپلز پارٹی کے بلدیاتی الیکشن اسلام پور محلہ وارڈ نمبر 3 پر نامزد امیدوار محمد یوسف میمن نے شہر میں ریلی نکالی جس میں شہریوں اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے شرکت کی ریلی کا اختتام سی ایم سندھ سید مرادعلی شاہ کے اسپیشل اسسٹنٹ صادق میمن کے ہاؤس پر ختم ہوئی، امیدوار ڈاکٹر محمد یوسف نے کہا میں جیت کر غریب عوام کی خدمت کروں گا.

  • کندھ کوٹ : جماعت اسلامی کی جانب سے حقوق تعلیم ریلی نکالی گئی

    کندھ کوٹ : جماعت اسلامی کی جانب سے حقوق تعلیم ریلی نکالی گئی

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)جماعت اسلامی کی جانب سے حقوق تعلیم گھنٹہ گھر چوک سے لیکر پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ریلی میں مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماؤں سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر زوردار نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ سمیت ضلع کشمور کندھ کوٹ میں سینکڑوں سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار بہتر نہیں سندھ سرکار کی نااہلی کے باعث سینکڑوں اسکول وڈیروں کے گودام اور اوطاقیں بنی ہوئی ہیں دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے ساتھ ساتھ تعلیم کو بھی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا ہے۔ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا سندھی عوام کو تعلیم جیسے زیور سے محروم کر کے انہیں غلام بنا دیا گیا ہے۔