قصور ،باغی ٹی وی(نامہ نگار طارق نوید سندھو)سے میونسپل کمیٹی الہ آباد کا معطل جونئیر کلرک سی او میونسپل کمیٹی کا کماؤ پوت بن گیا، معطل ہونے کے باوجود ناجائز تجاوزات کی آڑ میں سارا دن نذرانے وصول کرتا رہتا ہے رشوت نا دینے والوں کے خلاف انتقامی کارروائی کرتا ہے-
تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 9 جنوری کو میونسپل کمیٹی الہ آباد کا جونئیر کلرک افضال جوکہ کئی ماہ سے معطل ہے نے دیگر عملہ کے ہمراہ سی او میونسپل کمیٹی الہ آباد کی سربراہی میں ناجائز تجاوزات کے نام پر مبینہ طور پر منتھلی نہ دینے والوں کے خلاف آپریشن کیا، بااثر دکانداروں اور نذرانہ دینے والوں کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیا گیا معطل جونئیر کلرک جو پہلے بھی کئی بار رشوت ستانی پر معطل ہو چکا ہے اور نشے کا عادی ہے کے اشاروں پر سی او میونسپل کمیٹی دکانداروں کا سامان اٹھاتا رہا بلوچستان سے آنے والے ایک تاجرجس نے چند روز قبل ہی اپنا کاروبار شروع کیا ہے جو کہ مین روڈ سے کم از پچاس فٹ پیچھے بیٹھا ہوا ہے اور اس کی وجہ سے راستہ میں کوئی رکاوٹ بھی نہ ہے معطل کلرک اور دیگر عملہ اس کا سارا سامان اٹھا کر لے گئے چند روز قبل معطل کلرک افضال اپنے ہاتھوں سے مذکورہ تاجر کو جرمانہ کی رسید دیکر نقدی جرمانہ بھی وصول کر چکا ہے مقامی شہریوں نے ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک راشی نشے کا عادی معطل جونئیر کلرک کس قانون کے تحت لوگوں کو جرمانہ عائد کر رہا ہے سارا دن شہر سے نذرانہ اکٹھا کرتا ہے سی او میونسپل کمیٹی کس ضابطہ کے تحت معطل کلرک کو اپنے ساتھ لئے پھرتا ہے
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

قصور :میونسپل کمیٹی الہ آباد کا معطل جونئیر کلرک سی او میونسپل کمیٹی کا کماؤ پوت بن گیا
-

ننکانہ :بابا گورونانک یونیورسٹی سمیت تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو اہمیت دیں- ڈی سی
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پربابا گورونانک یونیورسٹی ، سکولوں کی اپ گریڈیشن، گلیوں کی پی سی سی،نالہ جات کی تعمیراور رابطہ سڑکات کے تمام جاری ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل میں متعلقہ افسران شفافیت کو اہمیت دیں اور ضلع بھر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبہ جات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنی بہترین پیشہ وارانہ خدمات کو بروئے کار لائیں۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے ان خیالات کا اظہار ضلع بھر میں جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں جاری عوامی افادیت کی تمام نامکمل ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اوران ترقیاتی سکیموں میں بہترین کوالٹی کا تعمیراتی میٹریل استعمال کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے تمام متعلقہ محکموں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں جاری تمام عوامی ترقیاتی سکیموں میں شفافیت اور ان میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار پر کسی قسم کی کوئی بھی کوتاہی ناقابل معافی ہوگی
-

ننکانہ :آر پی او شیخوپورہ کی ویڈیو لنک میٹنگ
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ڈاکٹر انعام وحید خان کی ضلعی پولیس ننکانہ کے افسران سے ویڈیو لنک میٹنگ۔ میٹنگ میں ڈی پی او سردار موارہن خان، SP انویسٹی گیشن خالد رشید خان کے ہمراہ ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور ہیڈ برانچز نے شرکت کی۔ آر پی او نے ضلعی پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور خصوصی ہدایات جاری کیں۔ آر پی او کا کہنا تھا کہ ڈی پی او ننکانہ ضلعی پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں۔ نامکمل چالان، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری، تھانوں کی روزمرہ کی کاروائی کا جائزہ، پینڈنگ ریفرنسز، تھانوں میں لگے CCTV کیمروں سے مانیٹرنگ، بنک ہائے اور وین کی سیکیورٹی، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری، ریڈ وارنٹ کا تحرک، منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاون، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، کرائم سین یونٹ کا تحرک، دھند میں موثر گشت کا نظام، بچوں کی حفاظت، حساس مقامات کی سیکیورٹی، اچھی کارکردگی پر پولیس افسران و ملازمان کو تعریفی اسناد اور انعامات کی تقسیم اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انسدادی کاروائیاں یقینی بنائیں۔ میٹنگ کے اختتام پر ڈی پی او سردار موارہن خان نے تمام شرکاء میٹنگ کو آر پی او کی طرف سے ملنے والی ہدایات اور احکامات کے متعلق بریف کیا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ تمام ایس ایچ اوز روازانہ کی بنیاد پر اپنے اپنے علاقہ تھانہ میں بینک ہائے اور بینک وین کی سیکیورٹی کو چیک کریں۔ تھانوں میں پینڈنگ ریفرنسز کو جلد از جلد یکسو کریں۔ نامکمل چالان اور ریکارڈ کی تکمیل ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں۔ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے جامع پلان تشکیل دیکر گرفتاریاں یقینی بنائیں۔ بیرون ممالک میں موجود اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کروائیں۔ عوامی مسائل کے حل اور سائلین کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطہ رکھیں تاکہ انصاف کی فراہمی کا عمل احسن طریقے سے یقینی بنایا جا سکے۔ ایس ایچ اوز دیئے گئے وقت اور شیڈول کے مطابق تھانہ میں حاضر رہیں اور عوام کے مسائل خود سنیں۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ تمام ایس ایچ اوز کو CCTV کیمروں سے مانیٹر کیا جائے گا جو ایس ایچ او ٹائم اور شیڈول کے مطابق اپنے تھانہ میں موجود نہ ہو گا اس کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاون کو مزید موثر بنائیں اور ضلع بھر سے منشیات کے ناسور کا خاتمہ یقینی بنائیں۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ تمام ایس ایچ او اپنے اپنے علاقہ تھانہ میں کم عمر بچوں کی حفاظت کے لیے ممکنہ اقدامات کریں سکولوں، کالجوں اور دینی مدارس کے منتظمین سے اس متعلق رابطہ مہم تیز کریں تا کہ کم عمر بچوں کی گمشدگی یا دیگر ایسے واقعات کا سدباب کیا جا سکے۔ ڈی پی او مزید کہنا تھا کہ آر پی او کے احکامات کے مطابق موسمی صورتحال کے پیش نظر دھند میں شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے گشت کو موثر بنائیں۔ کسی بھی جائے وقوعہ پر کرائم سین یونٹ کا متحرک ہونا انتہائی اہم ہے لہذا کرائم سین یونٹ سٹاف کی تربیتی نشست یقینی بنائی جائے۔ کرائم سین یونٹ کا کسی بھی جائے وقوعہ پر بروقت پہنچنا اور شواہد اکٹھے کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ڈی ایس پی صاحبان اپنے اپنے سرکل میں تمام تھانوں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کو یقینی بنائیں۔ تھانہ کلچر کے نظام میں بہتری اور ضلعی پولیس کی مثالی کارکردگی میری اولین ترجیح ہے۔ تھانہ میں وہی ایس ایچ او قائم رہے گا جو اپنی سروس ڈلیوری بہتر بنائے گا۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ سماجی خدمت اور انصاف کی فراہمی پولیس کا اہم فریضہ ہے تمام افسران آر پی او صاحب کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات اور احکامات کے مطابق کارکردگی کو بہتر بنائیں
-

چونیاں : کارڈیک سنٹر میں سہولیات کا فقدان، مریض لاہور جانے پر مجبور
چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار) کارڈیک سنٹر میں سہولیات کا فقدان،ادویات اور لیبارٹری ٹیکنیشن کی تعیناتی خواب بن گئی، دل کے مریضوں نے خوار ہو کر لاہور کا رخ کر لیا تفصیلات کے مطابق دس سال قبل خطیر رقم سے تعمیر ہونے والا کارڈیک سنٹر چونیاں دل کے مریضوں کو سہولیات دینے میں ناکام ریفر سنٹر بن گیا، کارڈیک سنٹر میں دل کے مریضوں کیلئے ایس کے انجیکشن اور دیگر ادویات نایاب ہو چکیں ہیں جبکہ عرصہ دراز سے سنٹر میں موجود لیبارٹری ٹیکنیشن کی بھی تعیناتی نہیں کی جا رہی، سنٹر کے ڈاکٹرز مجبوراً مریضوں کو لاہور ریفر کر رہے ہیں، چھانگا مانگا، الہ آباد، کنگن پور، پتوکی ناصرف ضلع قصور بلکہ ضلع اوکاڑا سے بھی دل کی بیماری میں مبتلا مریض سہولت نہ ملنے کے باعث لاہور جانے پر مجبور ہیں۔ مذکورہ ہسپتال میں ای سی جی، ایکسرے کے علاوہ کوئی بنیادی سہولت موجود نہیں ہسپتال میں عرصہ دراز سے پڑی ای ٹی ٹی مشین بھی ٹیکنیشن نہ ہونے کے باعث خراب ہونے کا امکان ہے۔ علاقے کی فلاحی، تاجر اور شہری تنظیموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، پنجاب سکینڈری اینڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور سی او ہیلتھ قصور سے مطالبہ کیا کہ ادویات اور لیبارٹری ٹیکنیشن کی تعیناتی ممکن بنائیں اور کارڈیک سنٹر چونیاں کو دل کی بنیادی مشینری اور جدید سہولیات بھی میسر کی جائیں تاکہ دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔
دوسری طرف چونیاں میں ڈائلسیز اور سرجیکل وارڈ کی تعمیر تیزی سے جاری، صحت کارڈ کی سہولت سے لاکھوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں،وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی خصوصی کاوش سے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈائلسیز اور سرجیکل واڑز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے،امپورٹڈ حکومت صرف اپنے کیسز ختم کرنے پر توجہ دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اور مشیر صحت ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی نے مرکزی پریس کلب حافظ میڈیا گروپ چونیاں کے صحافیوں صابر چوہدری ،اعظم ظفر،حافظ وحید اشرف، ساجد چوہدری،عرفان شعیب ودیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے صحت کارڈ منصوبہ سے لاکھوں لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی خصوصی کاوش سے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں چالیس بیڈ پر مشتمل ڈائلیسز اور سرجیکل واڑز کا منصوبہ جلد مکمل پایا تکمیل تک پہنچ جائے گا جس سے تحصیل چونیاں کے سینکڑوں مریضوں کو فائیدہ پہنچے گا ڈاکٹر عظیم الدین نے مزید کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خاں کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا امپورٹڈ سرکار نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے اور اپنے کیسز ختم کروانے پر توجہ دے رہی ہے ملک کو اندھیروں سے نکالنے کے لئیے عمران خاں کی قیادت ضروری ہے آئندہ عام انتخابات میں پاکستانی عوام دو تہائی اکثریت سے عمران خاں کو کامیاب بنائے گی

-

ٹھٹھہ :انٹرا سکول سپورٹس فیسٹیول، آج بوائز ٹیبل ٹینس کے مقابلے
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) انٹر اسکول اسپورٹس فیسٹیول 2023ء کے سلسلے میں آج بوائز ٹیبل ٹینس کے مقابلے منعقد ہونے بوائز ٹیبل ٹینس کا یہ اعزاز گورنمنٹ بوائز کیمپس اسکول مکلی کے طالب علم محمد حسان جٹ نے حاصل کیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ انٹر اسکول اسپورٹس فیسٹیول 2023ء کے سلسلے میں انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں نے کہا ہماری زندگی میں کھیلوں کی اہمیت انمول ہے کیونکہ کھیل ہر انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے کھیل بھی حوصلہ اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس کے علاوہ یہ ہمیں فوری فیصلہ لینے میں بھی مدد کرتے ہیں اور ہمارے سوچنے کے عمل کو بہتر بناتے ہیں کھیلوں سے ہی ہمارے اندر جیت اور شکست کو قبول کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں میں باقاعدگی سے مشغول رہنا انسان کو مختلف دائمی بیماریوں سے بچاتا ہے کھیل وزن کو قابو کرنے خون کی گردش کو بہتر بنانے اور تناؤ کی سطح کو قابو کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں اس کے علاوہ کھیل بہترین ذہنی اور جسمانی نشوونماء کا باعث بنتے ہیں اور ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں تقریب سے نظام الدین کھڈائی سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ٹھٹہ، محمد صفدر ٹھٹوی فوکل پرسن اسکول ٹھٹہ، محمد شریف گجر سابق ڈی او اسپورٹس ٹھٹہ، عزیز خاصخیلی، سجاد حسین جاکھرو اور دیگر نے کھیلوں کی اہمیت پر آگاہی فراہم کی ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں گورنمنٹ بوائز کیمپس اسکول مکلی نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گھارو کو 0-2 سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ٹھٹہ نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گل منڈا کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی ٹیبل ٹینس کا فائنل مقابلہ گورنمنٹ بوائز کیمپس اسکول مکلی اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ٹھٹہ کے مابین کھیلا گیا یہ فائنل مقابلہ گورنمنٹ بوائز کیمپس اسکول مکلی کے طالب علم محمد حسان جٹ نے 0-2 سے اپنے نام کیا نظام الدین کھڈائی سابقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ٹھٹہ نے فائنل جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں پانچ سو روپے نقد انعامات سے نوازا گیا۔ -

چونیاں،الہ آباد،چھانگامانگا میں آٹا بحران شدت اختیار کر گیا
چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار)چونیاں،الہ آباد،چھانگامانگا میں آٹا بحران شدت اختیار کر گیا بوڑھی خواتین اور مرد حضرات کی نایاب آٹے کے لئےشدید دھند اور سخت سردی میں لمبی لمبی قطاریں۔تفصیلات کے مطابق چونیاں الہ آباد کنگن پور چھانگا مانگا میں آٹا نہ ملنے کی وجہ سے شہریوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے، آٹا شہریوں کی پہنچ سے دور ہو گیا۔شہری صبح صبح شدید دھند اور سخت سردی میں دوکانوں کا رخ کرتے ہیں اور دوکانوں کے سامنے لمبی لمبی قطاریں لگا کر آٹا ملنے کا انتظار کرتے رہتے ہیں اور شام کو آٹا ملے بغیر اپنے گھروں کو واپس لوٹ جاتے ہیں اگر کسی کو آٹا ملتا ہے تو مہنگے داموں خریدنا پڑتا ہے تحصیل انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام نظر آرہی ہے دور دراز سے آنے والے خواتین بوڑھے بچے آٹے کے لئے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے ہمارے گھروں میں آٹا نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو بھوکے پیٹ سکول بھیجنا پڑتا ہےآٹا دوکانوں سے سرکاری ریٹ فی من 2600 روپے ملتا ہے اور آٹا چکیوں سے 6000 روپے کا مل رہا ہے دوکانداروں سے اس بارے میں بات ہوئی تو ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ملز سے مہنگے داموں آٹا خریدنا پڑتا ہے تو سستے داموں ہم کس طرح شہریوں کو آٹا فراہم کریں تحصیل انتظامیہ کے افسران بالخصوص اسسٹنٹ کمشنر چونیاں غریب شہریوں کو آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائیں شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد ہمیں سستے داموں آٹا فراہم کیا جائے تاکہ ہم اپنے بچوں کا پیٹ بھر سکھیں
-

اوکاڑہ : ایک طرف مہنگائی, دوسری طرف ڈاکو،عوام بے حال
اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)ایک طرف مہنگائی, دوسری طرف ڈاکو،عوام بے حال،شکایت کریں تو کس کو کریں شہری عدم تحفظ کا شکار
اوکاڑہ کے علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں کیبل نیٹ ورک کا کام کرنے والے نوجوان کی گاڑی پرقصبہ شیر گڑھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ خوش قسمتی کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ۔کیبل آپریٹر شہزاد ساقی کراس فائرنگ میں معجزانہ طور پر فیملی سمیت محفوظ رہا۔ڈاکووں نے ناکہ لگارکھا تھا مزاحمت پر ایک راہگیر کو زخمی کردیا ۔ کار سوار شہزاد فیملی کے ہمراہ حجرہ شاہ مقیم سے اپنےسسرال رینالہ خورد جا رہا تھا۔ بدنام زمانہ ڈاکو ناکہ امباں والی پلی پرگاڑی کی سپیڈ کم ہوتے ہی سات ڈاکووں نے گھیر لیا ۔ فائرنگ کے بعد مسلح ڈاکودھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو موٹرسائیکلیں چھوڑ کر فصلوں میں فرار ہوگئے پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے ۔پولیس کا کہناہے کہ بہت جلد ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جائیگا، -

ڈی جی خان : وقت کی پابندی نہ کرنے پر ورکنگ جرنلسٹ کا آر پی او کی پریس کانفرنس کابائیکاٹ
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نامہ نگار) وقت کی پابندی نہ کرنے پر ورکنگ جرنلسٹ کا آر پی او کی پریس کانفرنس کابائیکاٹ
پولیس لائنز میں آر پی او ڈیرہ غازیخان نے پریس کانفرنس کرناتھی جس کیلئے صحافیوں کو صبح 10بجے کاوقت دیاگیا لیکن ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی دو گھنٹے تاخیر کے باوجود بھی پولیس لائنز نہ پہنچے ،دو گھنٹے سے زائد تاخیر پر صدر پریس کلب ڈیرہ غازی خان بخت محمد کھوسہ، جنرل سیکرٹری بشیر احمد چوہان سمیت دیگر عہدیداروں اور صحافیوں نے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا ،سارا دن ایک ہی پریس کانفرنس پر وقت ضائع کرنا ممکن نہیں ۔صحافی حضرات ۔آر پی او کو وقت کی اہمیت کو سمجھنا چاہئیے ہیں صحافی حضرات
تفصیلات کے مطابقریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی نے پولیس لائنز میں پریس کانفرنس کیلئے صحافیوں کو مدعو کیاگیا، پبلک ریلیشنز آفیسر نے پریس کانفرنس کےلیے دس بجے کا وقت بتایاتھا ،پولیس لائنز میں تقریب کے تمام انتظامات بھی بروقت کر لیے جانے کے باوجود ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی سوا بارہ بجے تک پنڈال میں نہ پہنچے ۔جس پر صدر پریس کلب ڈیرہ غازی خان بخت محمد کھوسہ کی سربراہی میں صحافیوں صدر انجمن صحافیاں غلام مصطفی لاشاری سمیت جنرل سیکرٹری عابد بزدار، عابد یحیٰی بابر، عرفان خٹک، حسنین احمد، آمین کھلول، عاشق کھلول، عبدالرزاق کھوسہ، منظور لغاری، فرید کھوسہ، چوہدری شکیل احمد،ڈاکٹر مصطفی بڈانی،و دیگر نے وقت جیسی قیمتی دولت کے ضیاع پر احتجاج کرتے ہوئے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا ۔۔اس موقع پر بائیکاٹ کرنے والے صحافیوں کا کہنا تھا کہ محض ایک ایسی کانفرنس جو خود ستائشی پر مبنی تھی کےلیے سارا دن ضائع نہیں کیا جاسکتا اور ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کو وقت کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے متکبرانہ انداز کو ترک کردینا چاہئیے ،صحافی محکمہ پولیس کے ملازمین نہیں بلکہ معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں اور اگر صحافیوں کے ساتھ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کا رویہ اس طرح کا ہے تو پھر انکے ماتحتوں ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز سمیت تھانیداروں اور عام سائلین کو دن بھر بٹھا کر خوار کیاجاتا ہوگا، اگر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کوئی انکوائری یاکسی مقدمہ کی سماعت بھی اسی طرح کرتاہوگا،تو پھر اس نظام انصاف کا اللہ ہی مالک ہے،تمام ورکنگ جرنلسٹ نے انسپکٹرجنرل پنجاب سے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کے اس رویہ اور غفلت پر نوٹس لیں -

ملک بھر میں غریب سے روٹی کانوالہ چھن گیا
ملک بھر میں غریب سے روٹی کانوالہ چھن گیااور شہری آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے سخت پریشان ہیں۔پاکستان میں عام آدمی کا آئے روز مہنگائی کی نئی لہر سے واسطہ پڑ رہا ہے، مہنگے آٹے اور روٹی کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں شہری آٹےکی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہیں اور گیس کی قلت کے باعث روٹی باہر سے خریدنے پر بھی مجبور ہیں تاہم وہاں بھی روٹی اور نان کی قیمتیں آئے روز بڑھتی ہی جارہی ہیں۔کمشنر لاہور نے روٹی کی قیمت بڑھانے سے انکار کردیا ہے جب کہ روٹی کی قیمت نہ بڑھانے پر نان بائی ایسوسی ایشن نے جمعرات کو احتجاج کا اعلان کیا ہے۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا کہتے ہیں کہ جب تک سرکاری گندم کا کوٹا نہیں بڑھایا جاتا یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا، مارکیٹ میں گندم وافر ہوگی تو آٹا سستا ہو گا۔دوسری طرف محکمہ خوراک کی ترجمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر مس نعیم افضل کا کہنا ہے کہ فلور ملوں کو وافر گندم دے رہے ہیں، جگہ جگہ ٹرکوں پر سستا آٹا بھی فروخت ہو رہا ہے، سرکاری آٹے کی قلت ہے اور نہ ہی قیمت بڑھائی ہے، بے ضابطگیوں پر ملوں کے خلاف کارروائی بھی کر رہے ہیں۔
پشاور میں نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کردیا ہے،170 گرام کی روٹی 20 روپے سے بڑھ کر 30 روپے پر فروخت ہونے لگی ہے۔
خیبر پختونخوا میں آٹے کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، شہریوں کے لیے سرکاری آٹے کا حصول مشکل ہوگیا ہے حکومت اور فلور ملز مالکان کے مطابق ملک اور صوبے میں گندم کی کوئی کمی نہیں۔صوبےکی سالانہ گندم کی ضرورت 50 لاکھ میٹرک ٹن ہے جس میں 12 لاکھ صوبےکی پیداوار ہے جب کہ باقی پنجاب سے درآمد کی جاتی ہے، پنجاب سے آٹے کی ترسیل پر پیش آنے والے مسائل قیمتوں میں اضافہ کا سبب بن رہے ہیں۔
ادھر کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بھی آٹے اور گندم کا بحران جاری ہے، پاسکو سے خریدی گئی دو لاکھ بوری گندم میں سے دس ہزار بو ر ی گندم کوئٹہ پہنچ گئی ہے جس سے بحران میں کمی کا امکان ہے۔
لاڑکانہ اورٹھٹھہ میں آٹا 160 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے، ہوٹل مالکان نے بھی روٹی اور سالن کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ کردیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہےکہ پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال اور مکمل طور پر غائب ہے۔ -

پنجاب اور سندھ میں شدید دھند، حد نگاہ متاثر، کئی مقامات سے موٹرویز بند
ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (جواداکبر)پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثرہونے پر مختلف مقامات سے موٹرویز بند کردی گئیں۔موٹرویز پولیس کے مطابق لاہور ،اسلام آباد موٹروے ایم-2، ٹھوکر نیاز بیگ سےکوٹ مومن تک جبکہ ایم 3 موٹروے رجانہ سے فیض پور تک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہیں۔فیصل آباد،ملتان موٹروے ایم-4 ملتان سےپنڈی بھٹیاں جبکہ سیالکوٹ، لاہور موٹروےایم 11 کالا شاہ کاکو سے سمبڑیال تک بند کردی گئی قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر، موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ناگزیر صورتِ حال میں سفر سے پہلے راستہ ایپ سے معلومات حاصل کریں۔