Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ : گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں کرپشن کے موضوع پر شاندار تقریب

    ٹھٹھہ : گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں کرپشن کے موضوع پر شاندار تقریب

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں کرپشن کے موضوع پر شاندار تقریب طالبات کی جانب سے بہترین ٹیبلوز تقاریر پیش کی گئیں کرپشن کے موضوع پر طالبات کی بنائی ہوئی ڈرائنگ نے مہمانوں کے دل جیت لئے، تعلیم بہت ضروری ہے اس کے سوا انسان بیکار ہے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نظام الدین کھڈائی کا تقریب سے خطاب،
    تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں کرپشن کے موضوع پر ایک شاندار تقریب اسکول کی ہیڈ مسٹریس میڈم یاسمین انڑ کی سربراہی میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ٹھٹھہ نظام الدین کھڈائی تھے طالبات کے درمیان کرپشن کے موضوع پر ڈرائنگ بنانے کے مقابلے بھی ہوئے طالبات کی بنائی ہوئی ڈرائینگ کو بے حد سراہا گیا طالبات کی تقاریر اور ٹیبلوز نے مہمانوں کے دل جیت لیے اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نظام الدین کھڈائی نے کہا کہ تعلیم ایک زیور ہے تعلیم حاصل کرنا بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں کرپشن کے خلاف جہاد کرنا چاہئے کرپشن ایک ناسور ہے اس موقع پر اسکول کی ہیڈ مسٹریس میڈم یاسمین انڑ، فوزیہ رند، سلمی قریشی، مس فرزانہ ،مس زاہدہ پلیجو ۔مس صائمہ چاچڑ، مس ردا بلال ۔مس صادیہ اور دیگر موجود تھیں

  • ٹھٹھہ : تاریخی قبرستان تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

    ٹھٹھہ : تاریخی قبرستان تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)ٹھٹھہ کا تاریخی قبرستان تباہی کےدہانے پر پہنچ گیا، قبرستان گٹروں کے گندے پانی سے بھر گیا، انتظامیہ خاموش عوام میں شدید غم و غصّے کی لہر دوڑ گئی
    تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کی عدم توجہی کی وجہ سے تاریخی بخاری قبرستان تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، یہ تاریخی قبرستان صدیوں سے قائم ہے اور یہاں سینکڑوں کی تعداد میں قبریں موجود ہیں، قبرستان گٹروں کے گندے پانی سے بھر گیا ہے جسکی وجہ سے کئی قبروں کے نشان بھی مٹ گئے ہیں ،برسات کے موسم میں بھی برسات کا پانی گٹروں سے ہوتا ہوا قبرستان میں داخل ہوجاتا ہے مگر انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی اسکے علاوہ پورے شہر کا گند کچرا بھی قبرستان میں ڈال دیا جاتا ہے جسکی وجہ سے قبرستان کا تقدس پامال ہورہا ہے قبرستان میں گندگی اور انتظامیہ کی خاموشی پر ٹھٹھہ بخاری محلہ اور دیگر علاقوں کے رہائشیوں میں سخت غم و غصّے کی لہر دوڈ گئی ہے ،اہل محلہ نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے

  • قصور: خطرناک اشتہاری مجرم  عمران عرف مہانی کنگ گرفتار

    قصور: خطرناک اشتہاری مجرم عمران عرف مہانی کنگ گرفتار

    قصور،باغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نوید سندھو) ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری عمران عرف مہانی کنگ گرفتار
    تفصیل کے مطابق تھانہ کنگن پور قصور ایس ڈی پی او چونیاں سرکل فتح احمد کاھلوں کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کنگن پور عابد محمود چھینہ نے ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری عمران عرف مہانی کنگ کو گرفتار کر لیا۔ مجرم اشتہاری روڈ رابری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • ڈیرہ غازیخان : سٹیٹ آف دی آرٹ انٹرسٹی جنرل بس سٹینڈ ناکام

    ڈیرہ غازیخان : سٹیٹ آف دی آرٹ انٹرسٹی جنرل بس سٹینڈ ناکام

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی ) سٹیٹ آف دی آرٹ انٹرسٹی جنرل بس سٹینڈ ناکام. سب سے بڑا سبب فریدی بازار میں غیر قانونی طور پر قائم ڈی کلاس اڈے ہیں ان منہ زور ٹرانسپورٹرز مافیاکے آگے ضلعی انتظامیہ بے بس دکھائی دی رہی ہے ۔ ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل ڈیرہ غازی خان جدید سہولیات سے آراستہ ہونے کے ساتھ ساتھ خطیر رقم سے تیار ہونے والا منصوبہ ہے جسے اسٹیٹ آف دی آرٹ کا نام دیا گیا ہے مگر بدقسمتی سے یہاں پر بھی ٹرانسپورٹرز مافیا اور ضلعی انتظامیہ اور افسر شاہی اور ریجنل ٹرانسپورٹ اٹھارٹی کے کرپٹ ٹولے کے گٹھ جوڑ نے اس شاہکار کو تباہی کے دھانے لا کھڑا کر دیا ہے کروڑوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے ڈی جی خان سٹی کےاس منصوبہ کو ٹرانسپورٹ کے چند ناسور بھتہ خوروں نے اپنی اجارہ داری اور لاکھوں روپے کھرے کرنے کیلئے ناکام بنانے کیلئے باقاعدہ طور پر کمیٹی بنا کر ضلعی افسران کو ماموں بنا ڈالا ، ٹرانسپوٹر حاجی جہانگیر کا ملکیتی میخترٹرمینل جہا ں سے روزانہ سینکڑوں ٹائم نکلتے ہیں آج بھی سرکاری ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل سے چند قدم کے فاصلے پر دھڑلے سے چل رہا ہے ، اسی طرح چوہدری اور رند برادرز اپنی اجارہ داری قائم کرنے کیلئے نئے ٹرمینل میں جگہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں ،ذرائع کے مطابق حافظ نور محمد جو کہ راجن پور کا رہائشی ہے جس کی اپنی دو تین بسیں ہیں پرانے لاری اڈا پربیشتر شیڈز پر قابض تھا اب بھی نئے ٹرمینل پر بھی قبضے کیلئے کوشاں ہے، اسی طرح نئے ٹرمینل کے شیڈز پر قبضے کیلئے کوشاں اکثریت نام نہاد ٹرانسپورٹر ز کے نام پرایک گاڑی تک نہ ہے جبکہ فی روٹ پر ٹرانسپوٹرز کی ملکیتی گاڑیاں 7ہونی چاہیے ، جدید سہولیات سے آراستہ ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل کی ناکامی کا سب سے بڑا سبب فریدی بازار میں غیر قانونی طور پر قائم ڈی کلاس اڈے ہیں جہاں سے کئی محکمے بھتہ وصولی کرتے ہیں ،کسی بھی اڈاے کا رقبہ پورا ہے نہ ہی ایس او پیز مکمل ہیں ، سرکاری ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل بننے کے باوجود غیر قانونی قائم اڈے ڈھڑلے سے چلنے سے کرپشن کا بازار گرم ہے،بلوچ اور فیصل موورز کا رقبہ پورا نہ ہے جس پر انہوں نے بلوچ اینڈ فیصل مووز کا مشترکہ بورڈ لگا کر کام چلایا ہوا ہے ،جبکہ ان کی کسی گاڑی کے روٹ سمیت کسی جگہ ان کا ایک ہونا تحریرنہ ہے پل پیارے والی پر 250سے350فی ہائی ایس گاڑی سے بھتہ و صولی بھی جاری ہے کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے جدید سہولیات سے آراستہ ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل کی ناکامی بارے شہر یوں نے اپنی رائے کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کیلئے سردار عثمان خان بزدار کا تحفہ ہے جسے ناکامی سے بچانے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے جبکہ سابق کمشنر ڈیرہ اس منصوبے کی کامیابی کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہے ، انٹرسٹی بس ٹرمینل ڈیرہ غازی خان کے تاحال مکمل طور پر فکشنل نہ ہونے پر اسد خان چانڈیہ ایڈمنسٹرٹر انٹرسٹی بس ٹرمینل اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں جو کہ قابل تحسین ہے ان کی اور بس ٹرمینل کی ناکامی کا سب سے بڑا سبب فریدی بازار میں غیر قانونی طور پر قائم ڈی کلاس اڈے ہیں جہاں سے کئی محکموں کے آفیسران کے کچن چلتے ہیں، جبکہ ٹرانسپورٹر رہنماؤں کہنا ہے کہ جب تک تمام ٹرنسپوٹرز کے مطالبات انتظامیہ کی جانب سے پورے نہیں کر دیئے جاتے ہیں اس وقت تک نئے ٹرمینل کی کامیابی دیوانے کا خواب ہے ٹرانسپورٹر کا کہناہے کہ شروع میں ہم نے بھی انٹرسٹی بس سروس کو کامیاب بنانے کے لیے غیر مشروط طور پراپنے تعاون کی یقین دہانی انتظامیہ کو کرائی تھی مگر تاحال اس بارے میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی ہے،دوسری طرف اربن ٹرانسپورٹ کی آڑمیں سرکاری زمین پر قبضہ والا غیرقانونی اڈہ سٹیٹ آف دی آرٹ جنرل بس سٹینڈ سامنے موجود ہے . عوامی وسماجی ومذہبی حلقوں کا ارباب اختیار سے مطالبہ ہے کہ فریدی بازار میں غیر قانونی طور پر قائم ڈی کلاس اڈوں کے خلا ف فو ری کا رروا ئی کی جائے اور ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل ڈیرہ غازی خان کامیاب کیا جائےاور غیرقانونی سرکاری زمینوں پر بنائے گئے ٹرمینل ختم کراکرسرکاری زمین واگذار کرائی جائے-

  • گوجر خان: بڑے بھائی کے ہاتھوں بیٹے کی شادی کیلئے برطانیہ سے آیا چھوٹا بھائی قتل

    گوجر خان: بڑے بھائی کے ہاتھوں بیٹے کی شادی کیلئے برطانیہ سے آیا چھوٹا بھائی قتل

    گوجرخان (نامہ نگار)راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کے صندل روڈ پر سنگدل بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا۔
    پولیس کے مطابق ملزم خالد شریف نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی ساجد شریف کو قتل کیا، مقتول ساجد چند روز قبل بیٹے کی شادی کےلیے برطانیہ سے پاکستان آیا تھا۔پولیس کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مقتول کے بیٹے کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم بھی پولیس کی گرفت میں ہے اور مدعی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میرے تایا اور والد کے درمیان گھریلو تنازع تھا۔

  • علی پور: بہن سے دوستی کا شبہ ،لڑکی کے بھائیوں نے نوجوان کی ناک کاٹ دی

    علی پور: بہن سے دوستی کا شبہ ،لڑکی کے بھائیوں نے نوجوان کی ناک کاٹ دی

    علی پور(باغی ٹی وی )مظفرگڑھ کی تحصیل پور کے علاقے میں 3 ملزمان نے ایک نوجوان کی ناک کاٹ ڈالی۔
    پولیس کے مطابق متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ 3 ملزمان اسے اغوا کرکے لے گئے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی ناک تیز دھار آلے کی مدد سے کاٹ دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی ناک کاٹنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، شبہ ہے ملزمان نے بہن سے دوستی کے الزام میں نوجوان پر تشدد کیا تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

  • بنوں: شہید پولیس ہیڈ کانسٹیبل پشم خان کی نماز جنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی

    بنوں: شہید پولیس ہیڈ کانسٹیبل پشم خان کی نماز جنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی

    ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)بنوں، شہید پولیس ہیڈ کانسٹیبل پشم خان کی نماز جنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی-
    تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہادت کا مرتبہ پانے والے پولیس ہیڈ کانسٹیبل پشم خان کی نماز جنازہ بنوں پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں ڈاکٹر محمد اقبال، اعلیٰ فوجی ،سول حکام و دیگر پولیس افسران اور مقامی افراد نے کثیر تعداد میں جنازے میں شرکت کی۔ڈی پی او بنوں اور پاک فوج کے آفسران نے قومی پرچم میں لپٹے شہید کے تابوت پر پھول چڑھائے اور ان کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی۔ واضح رہے کہ شہید پولیس ہیڈ کانسٹیبل پشم خان تھانہ ڈومیل میں تعینات تھے۔ جو آج دوران گشت دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہوگئے۔ جبکہ دوسرا اہلکار شاہ ولی خان زخمی ہوئے تھے جنہیں علاج معالجے کی خاطر خلیفہ گلنواز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ شہید پولیس اہلکار پشم خان کے جسد خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے کو روانہ کر دیا گیا ہے جہاں پر شہید کو پورے سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

    اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں ڈاکٹر محمد اقبال نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہید پولیس اہلکار پشم خان جیسے جوان ہمارا فخر ہیں۔ جنہوں نے ملک و قوم کی سلامتی و بقا کی خاطر اپنی جان قربان کردی۔ ہم ان جانبازوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ دہشتگرد اپنے ناپاک عزائم سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ ہم ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے۔

  • لکی مروت:دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید

    لکی مروت:دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)لکی مروت میں دہشت گردوں کا رات کو پولیس چوکی شاہ طورہ تختی خیل پر حملہ ،دونوں طرف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ،اہل علاقہ کی چغہ پارٹی بھی پولیس کی مدد کیلئے میدان میں آگئی۔ مقامی مشر جاوید غفور پولیس اور اہل علاقہ کی بھرپور جوابی کارروائی سے حملہ آورفرارحملہ آوروں کی جانب سے بڑے اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پرسوں رات سے لکی مروت میں پولیس پر دہشت گردوں نے پانچ حملے کیے ان حملوں میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے حملوں میں دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
    تفصیل کے مطابق لکی مروت میں دہشت گردوں نے رات گئے پولیس چوکی شاہ طورہ تختی خیل پر حملہ کیا۔اس بزدلانہ حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔پولیس اور اہل علاقہ کی بھرپور جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔ مقامی مشران کے مطابق اہل علاقہ کی چغہ پارٹی بھی پولیس کی مدد کیلئے میدان میں کود پڑی ہے۔
    خیال رہے کہ گذشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دہشتگردی کی کارروائی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا تھا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع وانا میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنا یا۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر حفیظ اللہ عرف تور حافظ اور 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 11 دہشت گرد مارے گئے۔
    ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں ملوث رہے۔

  • بنوں:سی ٹی ڈی کمپائونڈ آپریشن میں پاک فوج کا زخمی کمانڈو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید

    بنوں:سی ٹی ڈی کمپائونڈ آپریشن میں پاک فوج کا زخمی کمانڈو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی(نامہ نگار) بنوں سی ٹی ڈی کمپائونڈ آپریشن میں پاک فوج کا زخمی کمانڈو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا، کمانڈو ظفریاب تین ہفتوں سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہے ،آپریشن میں شہید ہونے والے فورسز اور پولیس شہداء کی تعداد سات ہوگئی۔
    تفصیلات کے مطابق18دسمبر کو بنوں سی ٹی ڈی کمپائونڈ پر عسکریت پسندوں نے حملہ کرکے اپنے قبضے میں لیا تھااور سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن میں 25عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا تھا۔آپریشن کے نتیجے میں کمانڈوظفریاب دہشت گردوں کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے تھے اور تین ہفتوں سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہے اوربالآخرزندگی کی بازی ہارکر شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔شہید کمانڈوظفریاب کوفوجی اعزازکے ساتھ ان کے آبائی علاقے میں سپردخاک کردیاگیاہے ۔واضح رہے کہ بنوں آپریشن میں شہید ہونے والے فورسز اور پولیس شہداء کی تعداد سات ہوگئی ہے۔

  • ڈی آئی خان :محکمہ فوڈ،منتخب نمائندوں اور بااثر آٹا ڈیلرز کی ملی بھگت سے آٹا بلیک میں فروخت ہونے لگا

    ڈی آئی خان :محکمہ فوڈ،منتخب نمائندوں اور بااثر آٹا ڈیلرز کی ملی بھگت سے آٹا بلیک میں فروخت ہونے لگا

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار) محکمہ فوڈ ڈیرہ،’منتخب نمائندوں اور بااثر آٹا ڈیلرز کی ملی بھگت سے آٹا بلیک میں فروخت ہونے لگا ، آٹے کی بندر بانٹ کی وجہ سے آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد قیصر خان سے آٹا ڈیلرز کی دوبارہ میرٹ کی بنیاد پر لسٹیں مرتب کرنے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان اور اس کے مضافات میں صوبائی حکومت کی جانب سے سبسڈائزڈ آٹے کی تقسیم میں محکمہ فوڈ ڈیرہ ‘منتخب نمائندوں اور بااثرآٹا ڈیلرز کی ملی بھگت سے آٹا بلیک میں فروخت ہونے لگا ۔محکمہ فوڈ ڈیرہ کے اہلکار اور افسران منتخب نمائندوں کے چہیتے اور بااثرآٹاڈیلرز اس صورتحال میں بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیں،علاقہ میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرچکاہے۔سیاسی جماعتوں اور منتخب ممبران اسمبلی کے مقرر کردہ نمائندے اس صورتحال میں آٹا کھلے عام بلیک کررہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کا کردار سوالیہ نشان بن کر رہ گیا ہے۔روزانہ کی بنیاد پر آٹا ڈیلرز اور د کانوں پر فراہم کیا جانے والا آٹا بلیک میں کھلے عام فروخت ہو رہاہے جبکہ اصل حقدار آٹے کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔عوامی’سماجی اور تجارتی حلقوں نے محکمہ فوڈ ‘منتخب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بنائی گئی آٹا ڈیلرز کی فہرستوں کو مستردکرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد قیصر خان اور سیکرٹری فوڈ خیبرپختونخواہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹاڈیلرز کی مرتب کردہ لسٹوں اور ٹرکوں کے ذریعے آٹے کی تقسیم کی لسٹوں کو از سرنو مرتب کیا جائے اور آٹے کی کھلے عام تقسیم کی جائے تاکہ غریب عوام کو آٹے کی فراہمی ممکن ہوسکے اورآٹے کے بحران پر قابو پایا جاسکے ۔