Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹانک: شدید دھند کے باعث ویگن کی چنگ چی کوٹکر،رکشہ میں سوار خواتین اساتذہ زخمی

    ٹانک: شدید دھند کے باعث ویگن کی چنگ چی کوٹکر،رکشہ میں سوار خواتین اساتذہ زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی(نامہ نگار )ٹانک کورائی روڈ ظفرآبادکے نزدیک شدید دھند کے باعث چنگ چی رکشہ اورفلائنگ کوچ میں تصادم ،تصادم کے نتیجے میںمیں چنگ چی رکشہ میں سوارخواتین اساتذہ زخمی جبکہ فلائنگ کوچ کو جزوی نقصان پہنچا۔ زخمی خواتین اساتذہ کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ڈیرہ ومضافات میں دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کی وجہ سے حد نگاہ صفر کے برابر رہ گئی ہے ۔ شدید دھند کے باعث ٹانک کورائی روڈ ظفرآبادکے نزدیک چنگ چی رکشہ اورفلائنگ کوچ میں تصادم ہوا۔تصادم کے نتیجے میںمیں چنگ چی رکشہ میں سوارخواتین اساتذہ زخمی ہوگئیں جبکہ فلائنگ کوچ کو جزوی نقصان پہنچا۔ زخمی خواتین اساتذہ کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ٹریفک پولیس انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو سفرمیں حفاظتی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیںتاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے محفوظ رہ سکیں۔

  • ڈی آئی خان :  ڈیرہ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے لوئر دیر کی ٹیم کو شکست دے دی

    ڈی آئی خان : ڈیرہ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے لوئر دیر کی ٹیم کو شکست دے دی

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)ضلعی سپورٹس آفیسرانورکمال برکی کی نگرانی میں پشاورمیں حیات آبادسپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد ، ڈیرہ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے لوئر دیر کی ٹیم کو شکست دے دی،ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں کا ضلعی سپورٹس آفیسر انور کمال برکی کی کھیلوں کے حوالے سے بہترین خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی سپورٹس آفیسرانورکمال برکی کی نگرانی میں پشاورمیں حیات آبادسپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کے مقابلے منعقدہوئے ۔اس سلسلے میں حیات آبادسپورٹس کمپلیکس میں خواتین کے مابین مختلف کھیلوں کے مقابلوں کاانعقادکیاگیا۔ڈیرہ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے لوئر دیر کی خواتین کرکٹ ٹیم کو شکست دے دی۔کھلاڑیوں نے بہترین ٹورنامنٹ کے انعقادپرضلعی سپورٹس آفیسرانورکمال برکی خدمات کو سراہاہے۔ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ضلعی سپورٹس آفیسر انور کمال برکی کی کھیلوں کے حوالے سے بہترین خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے

  • ڈی آئی خان : سودخوروں نے غریب و سادہ لوح عوام کو لوٹنے کے نئے طریقے ایجاد کرلئے

    ڈی آئی خان : سودخوروں نے غریب و سادہ لوح عوام کو لوٹنے کے نئے طریقے ایجاد کرلئے

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)ریجنل پولیس آفیسرسلیم مروت اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشعیب خان کامشن ادھورا،ڈیرہ ومضافات میں سودخوروں نے غریب سادہ لوح عوام کو لوٹنے کے نت نئے طریقے اختیارکرلیے ، سودخور رقم دینے کی بجائے عوام کو موٹرسائیکل وگاڑیاں اقساط پر دینے کے نام سے سودکاکاروبارکررہے ہیں،عوام کو سبز باغ دکھاکر دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے ،سادہ لوح عوام سودخوروں کے چنگل میں پھنس کر اپنی کمائی لٹانے پر مجبورہیں،عوام سودخوروں کے ظلم سے تنگ آکر خودکشی کرنے پر مجبورہوچکے ہیں اوراپنے ہاتھوں سے زندگی کا چراغ گل کر رہے ہیں ،ڈیرہ کے عوامی سماجی مذہبی ومختلف طبقہ فکر کی عوام نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ قیصرخان ،آرپی او سلیم مروت اورڈی پی او شعیب خان سے سود کے کاروبار سے وابستہ افراد کے خلاف گھیراتنگ کرنے اورسودجیسی لعنت سے چھٹکارادلانے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میںریجنل پولیس آفیسرسلیم مروت اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشعیب خان کے سودخوروں کے خلاف ایکشن لینے کے احکامات ہوامیں اڑادیے گئے ہیں ۔ڈیرہ ومضافات میں سودخورموٹرسائیکل وموٹرکار بارگینگ کے کاروبار کے نام پر سادہ لوح عوا کودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔بارگینوں پر اقساط کے نام پر سودکاکاروبار کھلے عام جاری ہے اورپولیس کاروائی کرنے سے قاصرنظرآتی ہے۔سودخورعوام کو رقم دینے کی بجائے موٹرسائیکل وگاڑیاں اقساط پر دینے کے نام سے سودکاکاروبارکررہے ہیںاورعوام کو سبز باغ دکھاکر دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے ۔سادہ لوح عوام سودخوروں کے چنگل میں پھنس کر اپنی زندگی بھر کی کمائی لٹانے پر مجبورہوجاتے ہیں مگرسودخوروں سے ان کی جان خلاصی نہیں ہوتی ہے۔عوام سودخوروں کے ظلم سے تنگ آکر خودکشی کرنے پر مجبورہوچکے ہیں اوراپنے ہاتھوں سے زندگی کا چراغ گل کر رہے ہیں۔ڈیرہ کے عوامی سماجی مذہبی ومختلف طبقہ فکر کی عوام نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ قیصرخان ،آرپی او سلیم مروت اورڈی پی او شعیب خان سے سود کے کاروبار سے وابستہ افراد کے خلاف گھیراتنگ کرنے اورسودجیسی لعنت سے چھٹکارادلانے کا مطالبہ کیاہے ۔

  • ڈی آئی خان : محکمہ فوڈ کی نااہلی اورغفلت,ناجائزمنافع خوروں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے

    ڈی آئی خان : محکمہ فوڈ کی نااہلی اورغفلت,ناجائزمنافع خوروں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنوازمغل)محکمہ فوڈ کی نااہلی اورغفلت کے باعث تحصیل درابن کلاں میں کسی بھی دکاندارنے سرکاری نرخنامہ آویزاں نہیں کررکھاہے ، دکانداروںنے من مانے نرخوں پر اشیائے خوردونوش ،سبزی وفروٹ کی فروخت کا سلسلہ جاری رکھاہواہے اورعوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا بازارگرم کیاہواہے۔اسسٹنٹ کمشنر تحصیل درابن کلاں اورمحکمہ فوڈ کے افسران دفاترتک محدود ہیں اورعوام مصنوعی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے ،درابن کے سیاسی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمدقیصر سے اسسٹنٹ کمشنر درابن کلاں اورمحکمہ فوڈ کے افسران کو بازاروں کے دورے کرنے اورسرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی اورجرمانے عائد کرنے کامطالبہ کیاہے ۔
    تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ کی نااہلی اورغفلت کے باعث تحصیل درابن کلاں میںکہیں بھی سرکاری نرخنامہ نظرنہیں آتاہے اور کسی بھی دکاندارنے سرکاری نرخنامہ آویزاں نہیں کررکھاہے۔ دکانداروںنے من مانے نرخوں پر اشیائے خوردونوش ،سبزی وفروٹ کی فروخت کا سلسلہ جاری رکھاہواہے اورمصنوعی مہنگائی کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا بازارگرم کیاہوا ہے۔اسسٹنٹ کمشنردرابن کلاں اورمحکمہ فوڈ کے افسران دفاترتک محدود ہیں اورعوام مصنوعی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اورجنگل کا قانون نافذہوگیاہے ۔تحصیل درابن کلاں کے سیاسی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمدقیصر سے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل درابن کلاں اورمحکمہ فوڈ کے افسران کو بازاروں کے دورے کرنے اورسرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی اورجرمانے عائد کرنے کامطالبہ کیاہے۔ درابن کلاںکے عوام نے کہاکہ مصنوعی مہنگائی کے مرتکب دکانداروں اورسرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو ژوب کوئٹہ روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندکریں گے جس کی تمام ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

  • گورنرخیبرپختونخواہ کی زیرصدارت صوبے کی جامعات میں تعلیم کی بہتری کے حوالے سے کانفرنس

    گورنرخیبرپختونخواہ کی زیرصدارت صوبے کی جامعات میں تعلیم کی بہتری کے حوالے سے کانفرنس

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنوازمغل)گورنرخیبرپختونخواہ حاجی غلام علی کی زیرصدارت صوبے کی جامعات میں تعلیم کی بہتری، یونیورسٹیوں کے مسائل کے حل اورطلبا ء وطالبات کو دورجدیدکے تقاضوں کے مطابق تعلیمی سہولیات مہیا کرنے کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈی آئی خان پروفیسرڈاکٹرمسرورالٰہی بابر(تمغہ امتیاز ) کی خصوصی شرکت ، اس موقع پروائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمسرورالٰہی بابر(تمغہ امتیاز )نے جامعات کی مالی وانتظامی معاملات میں بہتری کے حوالے سے اہم تجاویز پیش کیں جس کو گورنرخیبرپختونخواہ حاجی غلام علی نے بے حد سراہا اوران کی آرا سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے اطمینان کا اظہارکیا اوروائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمسرورالٰہی بابر(تمغہ امتیاز )کو خراج تحسین پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق گورنرخیبرپختونخواہ حاجی غلام علی کی زیرصدارت صوبے کی جامعات میں تعلیم کی بہتری، یونیورسٹیوں کے مسائل کے حل اورطلبا ء وطالبات کو دورجدیدکے تقاضوں کے مطابق تعلیمی سہولیات مہیا کرنے کے حوالے سے کانفرنس کاانعقادکیاگیاجس میں وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈی آئی خان پروفیسرڈاکٹرمسرورالٰہی بابر(تمغہ امتیاز )نے خصوصی طورپر شرکت کی۔ کانفرنس میںوائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمسرورالٰہی بابر(تمغہ امتیاز )نے صوبہ کی جامعات کی مالی وانتظامی معاملات میں بہتری کے حوالے سے اہم تجاویز پیش کیں جس کو گورنر خیبرپختونخواہ حاجی غلام علی نے بے حد سراہا اوران کی آرا سے مکمل اتفاق کیا۔گورنر خیبرپختونخواہ حاجی غلام علی نے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمسرورالٰہی بابر(تمغہ امتیاز )کو بہترین تجاویزپیش کرنے پرزبردست الفاظ میںخراج تحسین پیش کیا۔

  • شیخوپورہ:ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 14 جنوری کو ہوں گے

    شیخوپورہ:ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 14 جنوری کو ہوں گے

    شیخوپورہ،باغی ٹی وی(محمد طلال سے)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 14 جنوری 2023ء کو ہوں گے،شیخوپورہ بار کے الیکشن کے انتظامات کیلئے رانا شفقت رسول کی سربراہی میں الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا گیاجس میں بار ایسوسی ایشن کے 10 اراکین کو شامل کیا گیا ہے، بار ایسوسی ایشن کے ووٹر وکلاء کی کل تعداد 1900 سے بڑھ کر 2183 ہوگئی ہے جو سالانہ انتخابات میں رائے حق دہی استعمال کریں گے، بار ایسوسی ایشن کے صدر کے عہدہ کیلئے 2 امیدواروں عمر حیات بھٹی ایڈووکیٹ اور عاصم حمید بھنگوایڈووکیٹ کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے جبکہ جنرل سیکرٹری بار کے عہدہ کیلئے تین امیدوار صہیب اسلم سدھو،عمران خاں بھٹی اور رانا عرفان حسین میدان میں ہیں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے امیدواروں کی انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور سبھی امیدوار نہ صرف اپنی جیت کیلئے پر امید ہیں بلکہ انتخابی حمایت کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ووٹرز کی خاطر تواضع کیلئے پرتکلف کھانوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • گوجرہ : بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں گہماگہمی شروع

    گوجرہ : بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں گہماگہمی شروع

    گوجرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) بارایسوسی ایشن گوجرہ کے سالانہ انتخابات میں گہماگہمی شروع ہو گئی۔اتحاد گروپ کی طرف سے وکلاء کے اعزازمیں ناشتے کا اہتمام کیاگیا۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے امیدوار برائے صدر توقیر اشرف خان اور امیدوار جنرل سیکرٹر چوہدری علی رضا مہالہ نے کہاکہ انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے اور کامیاب ہو کر وکلاء برادری کے مسائل کوحل کر نے کیلئے ہر فورم پر کوشش کی جائیگی۔اس موقع پرصدر بار چوہدری ریاض احمد بریار،جنرل سیکرٹری شعیب کسانہ،سابق صدورچوہدری اعجازاختر کہوجہ، شیخ محمد جاوید سمیت وکلاء کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

  • گوجرہ : سابق ایم این اے چوہدری امجد علی وڑائچ مرحوم کے رسم چہلم

    گوجرہ : سابق ایم این اے چوہدری امجد علی وڑائچ مرحوم کے رسم چہلم

    گوجرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) رکن قومی اسمبلی چوہدری خالد جاوید وڑائچ،اوررکن صوبائی اسمبلی چوہدری بلال اصغر وڑائچ کے بڑے بھائی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماچوہدری حسام علی وڑائچ اورچوہدری حارث علی وڑائچ کے والد محترم سابق ایم این اے چوہدری امجد علی وڑائچ مرحوم کے رسم چہلم کی تقریب میونسپل کمیٹی گوجرہ کے لان میں انعقاد پذیر ہوئی۔جس میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی،نعت خوانی اور ختم پاک کی محافل کا انعقادکیاگیا جس میں ممبرقومی اسمبلی ریاض احمد فتیانہ، پی ٹی آئی رہنما چوہدری افتخار گھمن،رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سعید احمد سعیدی،ضلعی رہنما پی ٹی آئی وحید اکبر،انجمن تاجران گوجرہ کے صدر چوہدری منصور احمد بھنگو،سمیت دیگر ممبران قومی وصوبائی اسمبلی سمیت عمائدین علاقہ کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

  • ٹھٹھہ : کمشنرحیدرآبادکی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس

    ٹھٹھہ : کمشنرحیدرآبادکی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)کمشنرحیدرآبادکی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس
    تفصیلات کے مطابق ڈویژنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کی تیاری، سیکیورٹی، زمینوں کے حصول کے معاملات، بارشی پانی کی نکاسی، سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں، وزیر اعلی سندھ، چیف سیکرٹری اور ڈویژنل کمشنر حیدرآباد کی ہدایات کی تعمیل و دیگر مسائل کے متعلق دربار ہال مکلی میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر غضنفر علی قادری، ڈسٹرکٹ رٹرننگ افسر و ریجنل الیکشن کمشنر عبدالرحمان آرائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن کے علاوہ محکمہ پولیس، رینجرز، تعلیم، صحت، ریونیو، زراعت، ہائی وے، ایجوکیشن ورکس، لوکل گورنمنٹ و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈویژنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ الیکشن کے دوران تمام پولنگ اسٹیشنز پر واش رومز، بجلی، پانی، سیکیورٹی و دیگر تمام مطلوبہ سہولیات سمیت فرسٹ ایڈ دینے کے لیئے ایمبولینسز، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ضروری ادویات کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ پولنگ اسٹاف اور ووٹرز کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور انتخابات کو بھی صاف و شفاف اور پرامن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے محمکہ پولیس و دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ انتخابات کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے آپس میں مربوط رابطہ قائم کیا جائے تاکہ کسی بھی قسم کا ممکنہ ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے روز تمام افسران اپنے متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں موجودگی کو یقینی بنائیں۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ رٹرننگ افسر و ریجنل الیکشن کمشنر نے ڈویژنل کمشنر کو 15- جنوری 2023ء کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں، پولنگ اسٹیشنز کی حیثیت اور موجود سہولیات کے متعلق تفصیلی آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کو صاف و شفاف اور پرامن بنانے کیلئے 170 سی سی ٹی وی کیمروں کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ ضلعی سطح پر ضلع کونسل میں ایک شکایتی کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا جس کا ٹیلیفون نمبر 0298920081 ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں کل 320 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے جن میں 33 انتہائی حساس جبکہ 287 حساس پولنگ اسٹیشن ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بارش اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات، امدادی سرگرمیوں، ریسکیو، ریلیف اور بحالی، نکاسی آب، سیلاب متاثرین کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے سروے کے کام سمیت ضلع میں جاری و مکمل ترقیاتی منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی۔ ڈویژنل کمشنر نے ڈپٹی کمشنر سمیت تمام اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر متعلقہ افسران پر زور دیا کہ پرائس کنٹرول چیکنگ اور آٹا ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنائیں اس ضمن میں کسی بھی دکاندار سے ناجائزی نہیں ہونی چاہیے اور ساتھ ساتھ مہنگا آٹا فروخت کرنے والے چکی مالکان کے خلاف بھی آپریشن شروع کرنے سمیت یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی چیک اینڈ بیلنس رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں جبکہ ضلع بھر میں عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اس مہنگائی کے دور میں غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔ اس موقع پر ڈویژنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن نے ڈپٹی کمشنر سمیت تمام محمکوں کے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کو بہتر بناکر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اپنی ڈیوٹی سچائی، ایمانداری اور نیک نیتی سے انجام دیں، اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ بعد ازیں ڈویژنل کمشنر نے مختلف پولنگ اسٹیشنز اور ٹھٹھہ شہر کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی و دیگر معاملات کا جائزہ بھی لیا۔

  • رحیم یارخان: بخار سے 12 افراد کی ہلاکت کے بعد مزید 9 افراد اسپتال داخل

    رحیم یارخان: بخار سے 12 افراد کی ہلاکت کے بعد مزید 9 افراد اسپتال داخل

    رحیم یارخان(باغی ٹی وی،ویب نیوز) بخار سےایک ہی خاندان کے12 افراد کی موت کے بعد متاثرہ علاقے کے مزید 9 افراد کو شیخ زاید اسپتال منتقل کردیاگیا۔گزشتہ روز رحیم یارخان کے علاقہ رکن پور میں بخار سےایک ہی خاندان کے 12 افراد کی اموات کا معاملہ سامنے آیا تھا۔متاثرہ علاقےکے مزید9 افرادکو شیخ زایداسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ ایم ایس ڈاکٹر آغا توحید کےمطابق مشتبہ مریضوں میں 6 خواتین شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اورشیخ زایداسپتال کی رپورٹ کےمطابق گردن توڑ بخار 12 افراد کی موت کی وجہ بنا تھا۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کی ٹیم بھی علاقے میں پہنچ گئی ہے اور متاثرہ علاقے میں مزید افراد کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ پانی اور کھانے پینے کی اشیا کے نمونے بھی ٹیسٹ کیلئے بھجوائے گئے ہیں