Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • بلوچستان سے پنجاب کو چھالیہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

    بلوچستان سے پنجاب کو چھالیہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی)بلوچستان سے پنجاب کو چھالیہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادیاگیا
    تفصیلات کے مطابق بارڈر ملٹری پولیس کے کمانڈنٹ محمد اسد چانڈیہ کا سمگلنگ مافیا کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری تھانہ کھر کی حددو میں کمانڈنٹ محمد اسد چانڈیہ نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے پنجاب آنے والی غیر قانونی چھالیہ کی بڑی مقدار پکڑ کر اپنی تحویل میں لے لی ہے اس موقع پر کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس ڈیرہ غازی خان محمد اسد چانڈیہ کا کہنا تھا کہ چھالیہ کو قانونی پروسیس کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا مزید انہوں نے کہا کہ سمگلر مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا اور کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے۔

  • ڈیرہ غازیخان: ڈسٹرکٹ پرائس فکسیشن کمیٹی کا اجلاس،اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتوں کا تعین

    ڈیرہ غازیخان: ڈسٹرکٹ پرائس فکسیشن کمیٹی کا اجلاس،اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتوں کا تعین

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان)ڈسٹرکٹ پرائس فکسیشن کمیٹی ڈیرہ غازیخان کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صابر حسین کی زیر صدارت کمیٹی روم میں منعقد ہوا،اجلاس میں ڈی او انڈسٹریزاصغرصدیقی،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد صادق،،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگری مارکیٹنگ اطہر جلیل،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام محمد،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر نظام الدین،ڈی ایف سی مہر اختر حسین سمیت تاجروں و صارفین کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر کیلئے ازسر نو اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتوں کا تعین بھی کیا گیا،ضلع بھر میں آٹا تھیلا فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ریٹ کے مطابق،دال چنا موٹی190روپے کلو،دال چنا باریک180 روپے،دال ماش دھلی ہوئی چمن330روپے ،چنا سفید موٹا295روپے ،،چنا سفید باریک260روپے،بیسن190روپے،چینی سفید ایکس مل ریٹ پلس 2روپے ، سوجی130روپے ،میدہ130روپے ،دال مسور موٹی غیر ملکی215،دال مونگ دھلی ہوئی230روپے ،چاول سپر کرنل کچی260،چاول سپر کرنل پکی260روپے ،چاول کرنل چھوٹی170روپے،چاول اری سکس105روپے،گھی بناسپتی و کوکنگ آئل بمطابق کمپنی ریٹ،دودھ فی لیٹر100 روپے، دہی 110 روپے،چھوٹا گوشت900 روپے،بڑا گوشت500 روپے اورکوئلہ70روپے فی کلو جبکہ تندوری و خمیری روٹی100گرام 12روپے،نان سادہ100گرام15روپے کے نرخ مقرر کئے گئے ،اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اگلی میٹنگ تک ضلع بھر میں نئی متعین کردہ قیمتیں ہی لاگو رہیں گی۔اے ڈی سی نے کہا کہ کسی کو بھی ان ریٹس سے زائد پر اشیاء فروخت نہیں کرنے دی جائیں گی،ملاوٹ مافیا کیخلاف بھی کارروائیاں جاری رہیں گی۔نئی قیمتوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد انور بریار نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

  • کمشنر و چیئرمین خالد منظور نے تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا

    کمشنر و چیئرمین خالد منظور نے تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان): کمشنر و چیئرمین خالد منظور نے تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔طلباء و طالبات کی آسانی کیلئے قائم سہولت سنٹر،پیپرز کی ری چیکنگ کے نظام،بورڈ کے مختلف شعبے دیکھے ۔سیکرٹری حبیب الرحمن گاڈی،کنٹرولر مرزا ظہیر اصغر،ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین کے علاوہ ظفر عباس کھوسہ اور دیگر افسران ہمراہ تھے . کمشنرنے کہا کہ امتحانی نظام سے متعلق معلومات اور مسائل کے حل کیلئے سہولت سنٹر اہم اقدام ہے۔غیر ضروری تصدیق ختم کرنے کے ساتھ مسائل کے حل کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ سہولت سنٹر میں ٹریکنگ سے امیدواروں کو پیشرفت سے بھی آگاہ کیا جاسکتا ہے۔کمشنر خالد منظور نے ایپ میں امیدواروں کے فیڈ بیک اور تجاویز کے آپشن کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر نے تعلیمی بورڈ کے باغیچے بھی دیکھے۔
    قبل ازیں کمشنر و چیئرمین خالد منظور کے قریبی عزیز کی وفات پر بورڈ افسران و ملازمین کی طرف سے اظہار تعزیت کیا گیا . فا تحہ خوانی کے بعد ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے دعا کرائی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے .

  • ڈیرہ غازی خان : 9 جنوری سے کارپوریشن کے نادہندگان کے کاروباری مراکز اور غیر قانونی عمارتوں کو سیل کرنے کا فیصلہ

    ڈیرہ غازی خان : 9 جنوری سے کارپوریشن کے نادہندگان کے کاروباری مراکز اور غیر قانونی عمارتوں کو سیل کرنے کا فیصلہ

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (جواداکبرسٹی رپورٹر) ڈیرہ غازی خان شہر میں 9 جنوری سے کارپوریشن کے نادہندگان کے کاروباری مراکز اور غیر قانونی عمارتوں کو سربمہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کار سرکار میں مداخلت پر گرفتاریاں ہوں گی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر خالد منظور نے کارپوریشن آفس میں محکمانہ اجلاس اور ہفتہ وار کھلی کچہری کے موقع پر احکامات جاری کئے۔ملی بھگت پر محکمہ کے افسران و ملازمین کے کیسز انٹی کرپشن کو بھجوانے کی بھی تنبیہ کردی گئی۔چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل اور دیگر موجود تھے۔کمشنرنے کارپوریشن آفس میں ہفتہ وار کھلی کچہری لگائی سائلین کے مسائل سنے،تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کیے۔کمشنر نے کارپوریشن کے پینشنرز اور مرحوم ملازمین کے واجبات کی مرحلہ وار ادائیگی کے بھی احکامات جاری کئے۔کمشنرنے کہا کہ چاروں مرکزی بازاروں کو تجاوزات سے پاک کردیا ہے جسے برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔شہر میں بھانوں کو دوبارہ قائم نہ ہونے دیا جائے جس کیلئے باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے۔ ٹیموں کو پولیس کی بھی معاونت حاصل ہو گی۔میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے ملکر کام کیا جائیگا۔اجلاس میں متعلقہ افسران شریک تھے.

  • ڈی جی خان: پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل،کمشنرنے تربیتی سیشن کاافتتاح کیا

    ڈی جی خان: پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل،کمشنرنے تربیتی سیشن کاافتتاح کیا

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (جواداکبرسٹی رپورٹر) پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل،کمشنرنے تربیتی سیشن کاافتتاح کیا
    تفصیل کے مطابق پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔شمار کنندگان اور سپر وائزرز کے تربیتی سیشن کا آغاز کردیا گیا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن خالد منظور نے تربیتی سیشن کا باقاعدہ افتتاح کیا. سنٹر آف ایکسیلنس بوائز میں ڈویژن کی مرکزی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ پاکستان کی ساتویں خانہ و مردم شماری کی تیاریاں جاری ہیں اور اس مرتبہ پہلی بار کاغذ کی بجائے ٹیبلٹ کے ذریعے ڈیجیٹل آن لائن ریکارڈ مرتب ہوگا۔ڈی جی خان ڈویژن میں شمار کندگان کی تربیت تین فیز میں 21 جنوری تک جاری رہے گی جس کیلئے ڈی جی خان ڈویژن میں 38 تربیتی سنٹرز فعال کرادئیے گئے ہیں۔یکم فروری سے چار مارچ تک خانہ و مردم شماری کی جائے گی۔ٹیمیں گھر گھر جاکر آن لائن ریکارڈ مرتب کریں گی۔ نادرا،شماریات اور دیگر محکمے معاونت کریں گے۔کمشنر خالد منظور نے کہا کہ خانہ و مردم شماری انتہائی اہم قومی ذمہ داری ہے۔پاکستان بیورو آف شماریات کے کوآرڈینیٹر محمد اقبال علوی نے بریفنگ دی۔وائس پرنسپل عباس مہدی،نادرا کے فیصل عزیز اور دیگر موجود تھے۔

  • پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ کی جانب سے دبئی کے  مقامی ہوٹل میں ذوالفقار علی بھٹو  کی 95 ویں سالگرہ منائی گئی

    پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ کی جانب سے دبئی کے مقامی ہوٹل میں ذوالفقار علی بھٹو کی 95 ویں سالگرہ منائی گئی

    پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ کی جانب سے دبی کے مقامی ہوٹل میں ذوالفقار علی بھٹو کی 95 ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
    جس کے مہمان خصوصی سید حسن مرتضی تھے۔تقریب میں شرکت کرنے والوں میں شائستہ کھوسہ ایڈووکیٹ ، کامریڈ شائستہ جبیں ، نثار ممحمود خٹک ، ملک اسلم ، ملک خادم شاہین ، محمد ارشد بٹ ، عاطف گیلانی ، عرفان قمر گوندل، حسیب منیر ہانس ، ملک خرم شہزاد اعوان ، رضوان عبداللہ ، قیصر آفریدی ، رائے سعید منج ، امین سرگانہ، انیس چوہدری ، فضل درانی ، حماد چوہدری ، ظفر سیال ، مشتاق وانی ، محمد تنویر ،
    سردار قیصر ، اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ خواتین میں زاہدہ ملک اعوان ، مومی ملک ، رومہ بٹ ، صالحہ محمود ، بینظیر جبیں ، اور دیگر خواتین نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔اور نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ آلہ اسلم پیش کی گئی۔نظامت کے فراہض ملک اسلم نے سر انجام دئیے۔تقریب میں متحدہ عرب امارات سے جیالوں اور رہنماوں نے شرکت کی۔

    مہمان خصوصی ممبر پنجاب اسمبلی جناب سید حسن مرتضی’ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو پاکستانی سیاست کا چمکتا ہوا ستارہ ھے۔ہم آج بھی جئے بھٹو کا نعرہ فخر سے لگاتے ہیں۔آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ھے عوام کا ھے۔اب عوام اپنے مقدر کا فیصلہ خود کریں گیں۔چاہئے حالات کیسے ہی کیوں نہ ہو انشاء اللہ ہم پاکستان کو بحران سے نکالیں گیں۔ہمارے دور میں کسان خوش حال ہوتا ھے۔بے روزگاروں کا روزگار ملتا ھے۔ہم پاکستان کے دفاع پر اور ہماری ایٹمی صلاحیت پر کھبی سمجھوتہ نہیں کرتے ہم جمہوری ہیں اور جمہوریت پسند قوتوں کے ساتھ بیٹھے ہیں۔پاکستان کہ ترقی کا راز فقط بھٹو ازم میں ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل میاں منیر ہانس نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو آج بھی لاکھوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ھے۔آج بھی لوگ پاکستان کی سیاست میں بھٹو شہید کا نام عزت و احترام سے لیتے ہیں۔روٹی کپڑا مکان کا فلسفہ اگر سمجھا جاتا تو آج پاکستان ان حالات کا شکار نہ ہوتا۔پاکستان کو ایٹمی صلاحیت کے ساتھ ساتھ ساتھ کئی ایسے کارنامے ہیں۔جن سے آج بھی پاکستان کو فائدہ ہو رہا ھے اور پاکستان ترقی کر رہا ھے۔سینیر رہنما شائستہ کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج ساری دنیا جئے بھٹو سے گونج رہی ہے۔پاکستان کا مستقبل روشن ھے۔اور ہم پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    دیگر مقررین میں۔صدر سوشل میڈیا سیل گلف و مڈل ایسٹ ملک خرم شہزاد اعوان نے کہا حامد میر نے لکھا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو ایسا نام ھے کہ جس کہ کھچ کوگوں نے تعریف کر اور کچھ لوگوں نے مخالفت کرکہ عروج حاصل گیا۔نائب صدر نثار محمود خٹک نے کہا کہ ہم بھٹو ازم پر یقین رکھتے ہیں۔اور اجالا صرف جئے بھٹو سے ہی گا۔دیگر مقررین میں آمین سرگانہ عرفان قمر گوندل ۔ملک خادم شاہین اور بہت سے رہنماوں نے بھٹو ازم پر روشنی ڈالی۔تقریب میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔پاکستان کی ترقی اور سر بلندی کے لیے دعائیں کی گئیں۔آخر میں تمام مہمانوں کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

  • میہڑ : راشن، ٹینٹ نہ ملنے اور سیلابی پانی کی نکاسی نہ ہونے پر سیلاب متاثرین کا احتجاج

    میہڑ : راشن، ٹینٹ نہ ملنے اور سیلابی پانی کی نکاسی نہ ہونے پر سیلاب متاثرین کا احتجاج

    میہڑ ،باغی ٹی وی (منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ) راشن، ٹینٹ نہ ملنے اور سیلابی پانی کی نکاسی نہ ہونے پر سیلاب متاثرین کا احتجاج
    تفصیلات کے مطابق سیلاب کو چار ماہ گزرنے کے باوجود بھی حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کو راشن ، ٹینٹ نہ ملنے اور سیلابی پانی کی نکاسی نہ ہونے کے خلاف میہڑ کے نواحی گاؤں کرم خان چانڈیو اور گاؤں کمنب کے مکینوں کا معصوم بچوں سمیت ریاض چانڈیو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرکے نعرے بازی کی، متاثرین نے کہاکہ سیلاب کو چار ماہ گزر چکے ہیں مگر حکومت کی جانب سے متاثرین کی بحالی کے لئے کوئی بھی اقدامات نہیں کئے گئے ، سخت سردی کے باعث کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں.سیلابی پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے گندم کا فصل بھی کاشت نہیں ہوسکی،مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ سیلابی کی نکاسی کرواکر سیلاب متاثرین کو راشن، ٹینٹ اور دیگر سہولیات فراہم کرکے ہماری زندگی بچائی جائے.

  • اوکاڑہ: ڈی پی او  کی زیر قیادت حوالگی مال و مسروقہ تقریب کا انعقاد کیاگیا

    اوکاڑہ: ڈی پی او کی زیر قیادت حوالگی مال و مسروقہ تقریب کا انعقاد کیاگیا

    اوکاڑہ، باغی ٹی وی( ملک ظفر) ڈی پی او کیپٹن ر محمد فرقان بلال کی زیر قیادت حوالگی مال و مسروقہ تقریب کا انعقاد کیاگیا
    تقریب میں پولیس افسران سیاسی و سماجی شخصیات سول سوسائٹی اور متاثرہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے 77 لاکھ چھپن ہزار 49 روپے نقدی برآمد کی۔ ملزمان سے ایک گیجٹ ایپلیکیشن کی مدد سے متعدد قیمتی موبائل فونز برآمد ہوئے۔
    ملزمان سے 13 عدد موٹر سائیکل اور ایک عدد قیمتی کار بھی برآمد ہوئے۔ جبکہ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور جانور جن میں بھینسیں بھی شامل ہیں ۔ پولیس نے ڈکیتی رہزنی قتل جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب مجرمان کو گرفتار کیا۔ڈی پی او اوکاڑہ نے کہا جہاں عوام کو تحفظ فراہم کرنا ضروری ہیں وہیں ڈاکوؤں کے ہاتھوں لوٹنے والے افراد کی دادرسی کرنا بھی ہمارا فرض ہے۔ ڈی پی او اوکاڑہ کی جانب سے مخلتف تھانوں کے ایس ایچ اوز کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرنے پر شاباش دی۔ پولیس فورس کے اس احسن اقدام پر عوام نے ڈی پی او اوکاڑہ کیپٹن ر محمد فرقان بلال اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا

  • ٹھٹھہ : 2 موٹرسائیکل چور گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

    ٹھٹھہ : 2 موٹرسائیکل چور گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) 2 موٹرسائیکل چور گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد
    تفصیلات کے مطابق مورخہ 29 دسمبر 2022 کو دوپہر کے وقت نامعلوم ملزمان نے سول ہسپتال مکلی کی پارکنگ ایریا سے انیل عباس پیرزادہ کی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ انیل عباس پیرزادہ کی مدعیت میں تھانہ مکلی پر مقدمہ نمبر 213/2022 سیکشن 381-A ت۔پ کے تحت درج کردیا گیا تھا۔ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ مکلی انسپکٹر حاکم علی کھوسو اور اے ایس آئی فرمان علی بھٹو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر مکلی تا جنگشاہی لنک روڈ گرڈ اسٹیشن کے قریب کامیاب کارروائی کرکے بائیک تھیفٹ کے مقدمے میں ملوث 2 مرکزی ملزمان عبدالقیوم ولد اللہ پرایو گابار اور محمد حسن ولد غلام سرور گابارکو گرفتار کرلیا۔
    ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے سے *مدعی انیل عباس پیرزادہ کی چوری کی گئی سپر اسٹار موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہیں۔
    اس کے علاوہ گرفتار ملزمان نے ٹھٹہ اور مکلی میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جس کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔
    مزید ریکوری کے لیے پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔

  • ٹھٹھہ : تعلقہ میہڑ دادو کا پریمی جوڑا کورٹ میرج کے بعد عوامی پریس کلب پہنچ گیا

    ٹھٹھہ : تعلقہ میہڑ دادو کا پریمی جوڑا کورٹ میرج کے بعد عوامی پریس کلب پہنچ گیا

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) تعلقہ میہڑ دادو کا پریمی جوڑا کورٹ میرج کے بعد عوامی پریس کلب پہنچ گیا
    تفصیل کے مطابق عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں گوٹھ میاں جو تعلقعہ میہڑ ضلع دادو کی رہائشی صائمہ دختر بخشل سولنگی نے پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کے میرے والدین نے میری منگنی محمد جاوید ولد عبدالجبار سولنگی سے کرائی اور بعد میں لالچ میں آکر ایک بورھے آدمی سے میری شادی کرانے لگے، اس لۓ میں گھر سے تین کپروں میں نکلی ہوں اپنی رضامندی سے اپنے منگیتر محمد جاوید سولنگی سے سیشن کورٹ ٹھٹھہ میں کورٹ میرج کرلی ہے ، صائمہ دختر بخشل سولنگی نے کہا میرا یہ بیان ریکارڈ پر رکھا جاۓ اگر میرے شوہر کے اوپر کوئی کیس یا تصادم کریں تو اسے جوٹھا سمجھا جاۓ اور ہمیں قانونی تحفظ فراہم کیا جاۓ.