Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ :شہر و گردونواح  میں آٹے کا بحران ، آٹے کی بلیک مارکیٹینگ جاری

    ٹھٹھہ :شہر و گردونواح میں آٹے کا بحران ، آٹے کی بلیک مارکیٹینگ جاری

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) شہر و گردونواح میں آٹے کا بحران ، آٹے کی بلیک مارکیٹینگ جاری
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شہر میں آٹے کی بڑھتی قیمت 160 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے ،غریب آدمی ایک وقت کا کھانا کھانے کے لۓ پریشان غریب آدمی کی دیہاڑی 500 روپے ہے ، پياز 260 روپے کلواور آٹا 160 روپے کلو غریب آدمی اب ایک وقت کا کھانا بہی نہیں کھا سکتا جبکہ 65 روپے کلو والا آٹا دیکھنے میں نہیں آتا، دکانداروں کو پرائس لسٹ بھی انتظامیہ نہیں دے سکتی، ٹھٹھہ کے عوام کا وزیر اعلیٰ سندھ اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ ہے آٹے کی قیمت کم کی جاۓ غریب سے ایک وقت کی روٹی نہ چھینی جاۓ.

  • ٹھٹھہ :میرپورساکرو کے قریب میلے میں2  گروپوں میں تصادم، 7 افراد زخمی

    ٹھٹھہ :میرپورساکرو کے قریب میلے میں2 گروپوں میں تصادم، 7 افراد زخمی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)میرپورساکرو کے قریب میلے میں2 گروپوں میں تصادم، 7 افراد زخمی
    تفیل کے مطابق ٹھٹھہ کی تحصیل میرپورساکرو کے قریب شیخ ٹالو درگاہ پر میلے میں دو برادریوں میں تصادم ہوا ،اس ہونے والے تصادم میں 7 افراد عارف۔ یار محمد۔انور غلام نبی ودیگر شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو میرپورساکرو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے 5 افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر کراچی ریفر کر دیا گیا ہے، پولیس نے کارروائی کاآغازکردیاہے

  • ٹھٹھہ :حاجی سلیم ٹکانی کے وفات پر  تعزیت کے لۓ مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر کی ان کے گھر جاکرتعزیت

    ٹھٹھہ :حاجی سلیم ٹکانی کے وفات پر تعزیت کے لۓ مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر کی ان کے گھر جاکرتعزیت

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) حاجی سلیم ٹکانی کے وفات پر تعزیت کے لۓ مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر کی ان کے گھر جاکرتعزیت
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شہر کی معزز شخصیت تاجر مرحوم حاجی وزیر احمد ٹکانی کے فرزند حاجی سلیم ٹکانی کے وفات پر تعزیت کے لۓ مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر رئیس منظور احمد خشک اور سٹی صدر ناتھو کنبھار مرحوم کے گھر پر پہنچ کر ان کے بھائی ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ تاجر کے سرپرست حاجی وسیم اختر ٹکانی ،حاجی نعیم اختر ٹکانی حاجی جمیل اختر ٹکانی, حاجی خلیل اختر ٹکانی اور ان کے بیٹے حسیب، سارب ٹکانی سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لۓ دعا مانگی اس موقعہ پر رئیس منظور خشک نے کہا اللہ پاک مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرماۓ اور ان کے گھر والوں کو صبر جمیل دے.

  • ٹھٹھہ :این آر ایس پی  کے پروجیکٹ کو آر ڈینیٹر کی عوامی پریس کلب آمد، نومنتخب باڈی کو مبارکباد

    ٹھٹھہ :این آر ایس پی کے پروجیکٹ کو آر ڈینیٹر کی عوامی پریس کلب آمد، نومنتخب باڈی کو مبارکباد

    ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی) این آر ایس پی کے پروجیکٹ کو آر ڈینیٹر کی عوامی پریس کلب آمد، نومنتخب باڈی کو مبارکباد
    تفصیل کے مطابق این آر ایس پی ٹھٹھہ کے پروجیکٹ کو آر ڈینیٹر عمران جوکھیو نےعوامی پریس کلب ٹھٹھہ پہنچ کر 2023 کی نئی منتخب باڈی کے صدر بلاول سموں جنرل سیکریٹری اے بی شورو اور دوسرے عہدیداروں الطاف ناریجو ،وقار علی کھمان ،ایاز جلالانی،صالح خشک اور دیگرممبران کو سندھی اجرک کا تحفہ پیش کیا اور مبارک باد دی عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے ممبران اور عہدیداروں نے ان کا شکریہ ادا کیا.

  • کندھ کوٹ : گاؤں آدم جکھرانی میں مرھیٹو برادری میں تصادم  میاں بیوی قتل

    کندھ کوٹ : گاؤں آدم جکھرانی میں مرھیٹو برادری میں تصادم میاں بیوی قتل

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (مختیاراعوان) گاؤں آدم جکھرانی میں مرھیٹو برادری میں تصادم میاں بیوی قتل
    تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ بھٹائی کالونی پولیس تھانہ کی حدود گاؤں آدم جکھرانی میں مرھیٹو برادری میں تصادم ہوا جس کے باعث فائرنگ کےنتیجے میں میاں بیوی 55 سالہ نیاز علی اور 50 سالہ شریفاں جانبحق ہوگئے ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں ہسپتال منتقل کر دیا۔ واقعے کے بعد ملزمان گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں، واقعہ رشتے کے تنازے پر پیش آیا ہے ۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔

  • ٹھٹھہ : کورٹ میرج کرنے والےجوڑے کی عوامی پریس کلب میں پریس کانفرنس

    ٹھٹھہ : کورٹ میرج کرنے والےجوڑے کی عوامی پریس کلب میں پریس کانفرنس

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) کورٹ میرج کرنے والےجوڑے کی عوامی پریس کلب میں پریس کانفرنس
    دھابیجی سے تعلق رکھنے والے جوڑے مسمات ریشماں دختر عبدالمنان انصاری اورعرفان ولداحمد موسیٰ راجپوت نے ٹھٹھہ کی عدالت میں پسند سے شادی کرلی ، شادی کے بعد عوامی پریس کلب ٹھٹھہ پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا ان کی والدین کی مرضی سے پہلے منگنی ہوئی تھی ، لیکن عمیر ولد سمیع اللہ انصاری انکی منگنی سے خوش نہیں تھا، جس کی وجہ سے ان کے والدین نے ان کو الگ کرنا چارہے تھے ،اسی وجہ سے انہوں نے عدالت میں پہنچ کر شادی کر لی ہے ،مسمات ریشماں زوجہ عرفان راجپوت نے کہا کہ میں نے اپنی رضامندی سے عرفان احمد موسیٰ راجپوت سے شادی کرلی ہے اور اس پر میں خوش ہوں. مسمات ریشماں نے مزید بتایا کہ ہمیں میرے کزن عمیر ولد سمیع اللہ سے جان کا خطرہ ہے پریمی جوڑے نے ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈی آئی جی حیدرآباد، آئی جی سندھ سے تحفظ کی اپیل کی ہے.

  • ٹھٹھہ : صوبائی سیکرٹری سندھ ورکس اینڈسروسز کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ گھگھر پھاٹک تک کراچی ٹھٹھہ ڈبل روڈ کا معائنہ

    ٹھٹھہ : صوبائی سیکرٹری سندھ ورکس اینڈسروسز کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ گھگھر پھاٹک تک کراچی ٹھٹھہ ڈبل روڈ کا معائنہ

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)صوبائی سیکرٹری سندھ ورکس اینڈسروسز کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ گھگھر پھاٹک تک کراچی ٹھٹھہ ڈبل روڈ کا معائنہ
    تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ ٹھٹھہ کی درخواست پر صوبائی سیکرٹری سندھ ورکس سروسز شارق احمد نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری، ایف ڈبلیو او اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ مکلی تا گھگھر پھاٹک تک کراچی ٹھٹھہ ڈبل روڈ اور پلوں کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا- اس موقع پر چیف آپریٹنگ افسر ایف ڈبلیو او کرنل رٹائرڈ شہزاد خالد، محمد علی میمن پراجیکٹ مینیجر کے ٹی ڈی سی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری، ریذیڈینشل انجنیئر آئی ای عبدالرشید، اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو ناصر احمد عباسی، ایڈمنسٹریٹر گھارو عبدالغفور جاکھرو و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ صوبائی سیکرٹری ورکس سروس نے ایف ڈبلیو کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مکلی تا گھگھر پھاٹک تک مختلف جگہوں پر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جس سے آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں اور عوام کو آمد و رفت میں بھی شدید مشکلات کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے، انہوں انہیں ہدایت کی کہ فوری طور پر جہاں جہاں سے ڈبل روڈ اور پلیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ان کا مرمتی کام فوری طور شروع کرکے جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو حادثات سے بچانے سمیت قیمتی انسانی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ انہوں نے انہیں مزید ہدایت کی کہ بارش کے پانی کی نکاسی کا بھی مستقل بنیادوں پر حل یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ افسر کرنل رٹائرڈ ایف ڈبلیو او شہزاد خالد نے صوبائی سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث روڈ کو نقصان ہوا ہے تاہم روڈ اور پلوں کا مرمتی کام جلد شروع کرکے جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ عوام کو آمد رفت میں سہولیات فراہم ہوسکے۔ صوبائی سیکرٹری ورکس سروس شارق احمد اور ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا کہ سندھ حکومت اور ایف ڈبلیو او کی جانب سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اس میگا پراجیکٹ کراچی ٹھٹھہ ڈبل روڈ کی تکمیل سے یہاں کے عوام کو آمد و رفت میں بہت بڑا فائدہ حاصل ہوا ہے جوکہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور ضعلی انتظامیہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں تاکہ عوام کو مطلوبہ سہولیات کی فراہمی سمیت تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔

  • رحیم یار خان: 2 بچوں کو نہر میں پھینک کر قتل کے  مقدمہ میں نامزد زیر حراست ملزم کی حوالات میں مبینہ خود کشی

    رحیم یار خان: 2 بچوں کو نہر میں پھینک کر قتل کے مقدمہ میں نامزد زیر حراست ملزم کی حوالات میں مبینہ خود کشی

    راجنپور باغی ٹی وی ( نامہ نگار کنور اویس) رحیم یار خان: 2 بچوں کو نہر میں پھینک کر قتل کے مقدمہ میں نامزد زیر حراست ملزم کی حوالات میں مبینہ خود کشی
    تفصیل کے مطابق رحیم یار خان میں 2 بچوں کو نہر میں پھینک کر قتل کرنے کے درج مقدمے میں نامزد زیر حراست ملزم کی حوالات میں مبینہ خود کشی،ملزم نے 3 روز قبل تھانہ صدر کے علاقے امین گڑھ میں 2 معصوم بچوں کو نہر میں پھینک کر قتل کیا تھا،پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم نے رات گئے تھانہ صدر کے حوالات میں شدید ذہنی دباؤ کے باعث پھندا ڈال کر خود کشی کرلی،دوران ڈیوٹی غفلت برتنے پر ڈی پی او نے تھانے کے ایس ایچ او اور محرر کو معطل کردیا اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم، ترجمان،ملزم کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی

  • تونسہ : خاتون اور بچہ قتل کیس ،پولیس نے بھاری رشوت لیکر ،ملزمان بیگناہ کردئے،ورثاء کا احتجاج

    تونسہ : خاتون اور بچہ قتل کیس ،پولیس نے بھاری رشوت لیکر ،ملزمان بیگناہ کردئے،ورثاء کا احتجاج

    تونسہ شریف، باغی ٹی وی( نامہ نگار عمران لنڈ)خاتون اور بچہ قتل کیس ،پولیس نے بھاری رشوت لیکر ،ملزمان بیگناہ کردئے،ورثاء کا احتجاج
    تفصیل کے مطابق بستی مالہا کے رہائشی اللہ بخش قیصرانی، عبدالغفور قیصرانی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ اور تفتیشی افسر نے دوہرے قتل میں ملوث ملزمان سے بھاری رشوت لے کر بے گناہ کر دیا ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں تھانہ ریتڑہ میں انکوائری ہوئی جس میں تقریباً 250افراد موجود تھے مگر ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ نے صرف 25افراد کے نام لکھ دیئے اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ موصوف اسی وقت سے کیس خراب کرنے پر تلے ہوئے تھے رقیہ بی بی مقتولہ کے والد اللہ بخش کا کہنا تھا کہ وقوعہ کے روز جس وقت میرے نواسے معصوم پھول راول اور میری بیٹی پر تشدد کیا گیا اور قتل کیا گیا محمد عارف سمیت چاروں ملزمان موقع پر موجود تھے مگر ناقص تفتیش اور بھاری رشوت لے کر تین ملزمان کو بے گناہ کر دیا گیا انہوں نے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ شفاف انکوائری کرائی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے جب اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ اور تفتیشی امان اللہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا تفتیش میرٹ پر کی گئی ہے رشوت لینے کا الزام بے بنیاد ہے میرٹ پر تفتیش کی جارہی ہے جو بھی جتنا ملوث پایا گیا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

  • خانقاہ ڈوگراں : پیپلزپارٹی کا سٹی صدر مبینہ طور جعلساز نکلا،مقدمہ درج

    خانقاہ ڈوگراں : پیپلزپارٹی کا سٹی صدر مبینہ طور جعلساز نکلا،مقدمہ درج

    خانقاہ ڈوگراں(علی رضا رانجھا) پیپلزپارٹی کا سٹی صدر مبینہ طور جعلساز نکلا،مقدمہ درج
    تفصیلات کے مطابق خانقاہ ڈوگراں کے رہائشی معروف سیاسی شخصیت پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی صدر احسان الہی رحمانی اور اس کے والد مشتاق رحمانی کے خلاف عمران نامی شہری نے پراپرٹی کی مد میں جعلی دستاویزات بنا کر کروڑوں روپیہ ہتھیانے پر تھانہ سٹی حافظ اباد میں مقدمہ درج کروا دیا
    عمران نامی شہری نے سٹی پولیس کو ایک درخواست گزاری کے احسان الہی رحمانی مشتاق رحمانی وغیرہ نے اس کے ساتھ 130 مرلہ زمین کی بابت جعلی فرد تیار کر کے 1200 روپیے کا اقرار نامہ تحریر کیا جس میں مالکان کے طور پر خود کو 130 مرلہ کا مالک ظاہر کیا جس کی بنا پر سائل سے کروڑوں روپیہ ہتھیا لیا گیا بعد ازاں رجسڑی نہ کروانے پر سائل کو شک ہوا تو ان کا کھاتہ پٹوارچیک کیا تو پتہ چلا کہ الزام علیہ کبھی بھی 130 مرلہ کے مالکان نہ تھے اور سائل کے ساتھ باہمی سازش جعلی دستاویزات تیار کر کے اشٹام کر کے سائل سے کروڑوں روپیہ ہتھیا لیا گیا ہے سائل کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل ہے ان جعل ساز فراڈیوں سے میرے پیسے ریکور کروائے جائیں،پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے.