چوٹی زیریں ( محسن نواز سے ) اسلامی و بلوچ روایت کے مطابق کس بھی خاندان کی جانشینی پگ چاہے وہ سیاسی یا سماجی ہو اسی خاندان کے فرد کا حق ہے ،بلوچ روایت کے مطابق سردار محمد جعفر خان لغاری مرحوم کے بعد ان کے بھتیجے سردار محمد یوسف خان لغاری ہی ان کے سیاسی جانشین ہیں
سردار جعفر خان لغاری مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے لغاری ہاؤس چوٹی زیریں میں منعقد دعائیہ اور دستار بندی کی تقریب سے لغاری قبیلے کے چیف نواب سردار جمال خان لغاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا.،چیف آف لغاری ٹرائیب نواب محمد جمال خان لغاری کے اس مدبرانہ حقیقی فیصلہ نے ان اسلامی اور بلوچی اقدار وروایات کو ہمیشہ زندہ رکھنے کی ایک مثال قائم کردی ہے سردار اویس احمد خان لغاری
تفصیلات کے مطابق بزرگ سیاستدان سردار محمد جعفر خان لغاری مرحوم کے درجات بلند اور ان کے ایصال ثواب کیلئے چیف لغاری ہاؤس چوٹی زیریں میں دعائیہ تقریب اور رسم دستار بندی کی تقریب منعقد کیں دعائیہ تقریب میں لغاری قبیلے کے تمام عمائدین معززین علاقہ شرکت کیں دعائیہ تقریب میں مولانا حافظ ابوبکر نے سردار محمد جعفر خان لغاری مرحوم کی مغفرت اور بخشش درجات بلند کیلئے خصوصی دعا کروائی اور ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر لغاری قبیلے کے چیف سردار جمال خان لغاری نے خطاب کیا سردار محمد جمال خان لغاری نے کہا کہ اسلامی و بلوچ روایت کے مطابق کسی بھی خاندان گھرانہ کا جانشین چائے وہ سماجی ہو یا سیاسی اسی خاندان کے فرد کا حق ہے نہ کسی دوسرے کا حق انہوں نے کہا کہ اسلامی و بلوچ روایت کے مطابق سردار محمد جعفر خان لغاری مرحوم کی وفات کے بعد ان کے حقیقی بھیجتے سردار محمد یوسف خان لغاری ہی ان کے سیاسی جانشین اور پگ دستار کے وارث ہیں مزید سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ سردار محمد جعفر خان لغاری مرحوم و مغفور اور سردار عمر خان لغاری (سردار جعفر خان کے مرحوم بھائی) کے بیٹے کی موجودگی میں دستاربندی سردار محمد یوسف خان لغاری کا اعلان اسلامی و بلوچی اقدار و روایات کے عین مطابق ہے ہمیشہ سے بلوچ قبائل کے سردار کی اہم ذمداری رہی ہے کہ اسلامی و بلوچی اقدار و روایات کی پاسداری کرنا ان اصولوں پر قائم رہنا اور عملدرآمد کرانا ہوتا ہے مزید انہوں نے کہا کہ چیف آف لغاری ٹرائیب نواب محمد جمال خان لغاری کے اس مدبرانہ حقیقی فیصلہ نے ان اسلامی اور بلوچی اقدار وروایات کو ہمیشہ زندہ رکھنے کی ایک مثال قائم کردی ہے اس احسن اقدام پر بلوچ قبائل خاص طور پر لغاری اقوام اور لغاری گروپ کے معززین مقدمین عمائدین کے سر فخر سے بلند کردیے ہیں۔ اس فیصلے کو غیور عوام نے دلی طور پر قبول کیا پروگرام کے اختتام پر چیف سردار محمد جمال خان لغاری نے سردار محمد جعفر خان لغاری مرحوم کے بھتیجے سردار محمد یوسف خان لغاری کو سردار جعفر خان لغاری کا سیاسی جانشین نامزد کرنے کا اعلان کیا اور سردار محمد یوسف خان لغاری کو بلوچی رسم کے مطابق پگ دستار بندی کروائی دستار بندی اور دعائیہ تقریب میں بزرگ سیاستدان سابق سینیٹر سردار منصور احمد خان لغاری سابق وفاقی وزیر ایم پی اے سردار اویس احمد خان لغاری سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان سردار احمد خان لغاری سردار نادر اکمل خان لغاری (سندھ ) سابق ایم پی اے سردار محمود قادر خان لغاری سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی سردار پرویز علی گورچانی سابق چیئرمین ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان سردار عبدالقادر خان کھوسہ سردار عمار اویس احمد خان لغاری سردار علی یوسف خان لغاری سردار علی خان لغاری بلوچ کے قبیلے کے عمائدین معززین علاقہ صحافی برادری تاجر برادری سیمت دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے افراد نے شرکت کیں آخر میں چیف نواب سردار جمال خان لغاری نے تمام عمائدین معززین علاقہ صحافی تاجر برادری سیمت دعائیہ تقریب میں شرکت تمام افراد کا شکریہ ادا کیا
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

سردار محمد جعفر خان لغاری مرحوم کے بعد ان کے بھتیجے سردار محمد یوسف خان لغاری ان کے سیاسی جانشین ہیں
-

ٹھٹھہ : حافظ غلام محمد سوہو کی والدہ محترمہ کے انتقال پرتعزیت کاسلسلہ جاری
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) روحانی پیشوا معروف عالم دین الحاج قبلہ حضرت حافظ غلام محمد سوہو کی والدہ محترمہ کے انتقال پرتعزیت کاسلسلہ جاری
تفصیل کے مطابق سجاول میں جماعت محمودیہ قادریہ کے روحانی پیشوا معروف عالم دین الحاج قبلہ حضرت حافظ غلام محمد سوہو کی والدہ محترمہ کے انتقال پر انٹر نیشنل ہیومن رائٹس کے رہنماؤں و کارکنان کی جانب سے اظہار افسوس کیا۔ حافظ غلام محمد سوہو کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ ستیانی شریف میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے عالم دین گدی نشین سیاسی و سماجی اور مختلف مکتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی جبکہ تعزیت کا سلسلہ جاری ہے اپنے تعزیتی پیغام میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ پاکستان ٹھٹہ کے ضلعی رہنماؤں الطاف حسین تنیو، سید الطاف حسین شاہ شیرازی، ارشاد علی گندرو، سید شیر علی شاہ کاظمی، کاشف جونیجو، واحد بخش شورو، پرویز عباسی، ودیگر کارکنان نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں بابا سائیں چیئرمین اسکول آف ایکسیلنس صاحب زادہ عطااللہ سائیں حافظ محمد ابراہیم المعروف نانا سائیں صاحب زادہ رضا محمودی قادری جماعت کے خلیفہ فقیروں سے برابر کے شریک ہیں پاک پرودگار بابا سائیں کی والدہ ماجدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے آمین۔ -

گھارو میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 95 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)گھارو میں پاکستان پیپلز پارٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 95 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی تعلقہ میرپور ساکرو کیجانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پچانویں (95) ویں سالگرہ کی تقریب ٹاؤن کمیٹی گھارو کے ہال میں منعقد ہوئی تقریب میں تعلقہ کے مختلف علاقوں کے اطراف سے آنے والے سینکڑوں کی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی اس موقعہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹہ کے جنرل سیکریٹری امتیاز قریشی نائب صدر عزیز کلمتی، محمد عثمان کمبھار، تعلقہ صدر مشتاق احمد بگھیاڑ، جان محمد تھہیم، میر بابو پنہور و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو عوام پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کی پاداش میں شہید کیا گیا انکے دورحکومت میں عوام کی حکمرانی تھی انہوں نے عوام کے حقوق کے لیے جنگ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات جاری کرنے پر حکومت عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کوشاں ہے عوام بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کریں گے تقریب کے اختتام پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پچانویں (95) سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اس موقعہ پر غلام حیدر چھٹو، رئیس عامر حسین ہدیو بلوچ، فقیر نبی بخش بلوچ، سکندر پنہور، حسن خان رحیم شورو، ہاشم پنہور، جام ہاؤس گھارو کیجانب سے کمال خان جوکھیو، وحید جوکھیو، سکندر چانڈیو، زماں خاصخیلی، وحید عارفانی، اور پریس کلب گھارو کے صدر ذوالفقار خاصخیلی بھی موجود تھے.

-

ننکانہ : میرج ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر شادی ہالز کی چیکنگ کی جائے،ڈی سی
نکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں میرج ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر شادی ہالز اور ماکیز کی چیکنگ کو یقینی بنایاجائے،شادی ہالزمالکان میرج ایکٹ پر عملدرآمد کو سو فیصد یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں،شادی کی تقریب پروقت کی پابندی اور ون ڈش پر عملدرآمد نہ کرنے والے شادی ہالز اور مارکیز کو سیل کرکے بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمرنائیک نے ان خیالات کا اظہارضلع بھر میں واقع شادی ہالز اور مارکیز میںمیرج ایکٹ پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شہزاد اکرم ،چیف آفیسر ضلع کونسل ساجد مشرف ،سی او میونسپل کمیٹی ننکانہ راﺅ انوارودیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اس موقع پر متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں میرج ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروایاجائے اگر کسی بھی شادی کی تقریب(بارات،ولیمہ،نکاح،مہندی یا مایوں وغیرہ پر ون ڈش کی خلاف ورزی کی گئی اور 10بجے رات تک تقریب ختم نہ کی گئی تو شادی ہال انتطامیہ کے خلاف زیر دفعہ4,6/8دی پنجاب میرج فنکشنز ایکٹ 2016کے تحت کم از کم 50ہزار سے 20لاکھ روپے تک کا جرمانہ اور ایک ماہ کی قیدسنائی جائے گی اور انکے گاہک کے خلاف بھی میرج ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی
-

ننکانہ : مقدس اوراق کی حفاظت ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے – ڈپٹی کمشنر
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)مقدس اوراق کی حفاظت ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے – ڈپٹی کمشنر
ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب احمر نائیک کی زیرصدارت ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں مقدس اوراق کی حفاظت اور قرآن محل کی تعمیرات کے لیے اجلاس کا انعقادکیا گیا ۔اجلاس میںاسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ محمد آصف اقبال ، سی او میونسپل کمیٹی ننکانہ راﺅ انوار، نمائندہ ضلع کونسل ودیگر ضلعی محکمہ جات کے اافسران نے شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل ڈاکٹر مبارک رضا،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ شوکت مسیح سندھو،سی او میونسپل کمیٹی شاہکوٹ ارشد غفوربھی ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک نے ا س موقع پر کہا کہ مقدس اوراق کی حفاظت ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے،مقدس اوراق کی حفاظت کے لیے ننکانہ ، شاہکوٹ ،سانگلہ سمیت ضلع کونسل کی حدود میں قرآن محل بنائے جائیں گے،قرآن محل کی تعمیر اور خوبصورتی کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پیپر ورک کو جلد از جلد مکمل کریں۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے کہا کہ مقدس اوراق کو گلی محلوں سے قرآن محل تک شفٹ کرنے کے لیے مخصوص گاڑیاں اور رکشے خریدے جائیں گے،مقدس اوراق کی حفاظت کے لیے ضلع بھر کے بازاروں ،گلی محلوںاور مساجد کے باہر لیٹر بکس کی طرح نئے ڈبے لگائے جائیں گے

-

کندھ کوٹ : 2023 کی آمد پر ایک کچاری بیٹھک منعقد کی گئی
کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار،مختیاراعوان )سومرہ ویئر ہاؤس میں مقدم معراج احمد بکرانی اور استاد نذیر احمد بکرانی کی سربراہی میں رفیق احمد بکرانی کو پی ایس ٹی کے آڈر اور سال 2023 کی آمد کی خوشی میں مچ کچاری انعقاد کیا گیا اس موقع پر رفیق احمد بکرانی کو تمام دوستوں نے مبارکباد دیتے ہوئے پیسوں کے ہار پہنائے۔ رفیق احمد بکرانی 2006 میں پولیس کانسٹیبل کی ٹیسٹ پاس کیا تھا مسلسل 17 سال اپنے ادارے میں ایمانداری سے کام کیا اور اس کے ساتھ تعلیم میں دیگر محنت کرتے رہے رفیق احمد بکرانی نے پاکستان کے بڑے ادارے آئی بی اے کی ٹیسٹ پاس کر کے پی ایس ٹی کا آڈر لے کر بلوچ قوم کا سر بلند کیا اس کی خوشی میں مچ کچاری کی تقریب منقعد کی گئی مچ کچاری میں انجنئیر محمد الیاس سومرو۔ انسپکٹر شفیع محمد گولو۔ ڈاکٹر نظام الدین گولو۔ محمد زمان گولو۔استاد نذیر احمد بکرانی۔ شفیق احمد مٹھیانی۔ غازی خان سبزوئی۔ لیاقت علی۔ نصراللہ اعوان۔صدام حسین کوسو۔ کرملا پھنوار۔ استاد غلام مصطفیٰ گولو۔ محمد حنیف شیخ۔ وقار احمد اعوان۔ رفیق احمد سومرو۔ خان محمد بھٹو۔ محمد اسماعیل بنگوار اور دیگر معززین نے شرکت کی مچ کچاری میں تمام معززین نے خوب کچاری کی۔
-

کندھ کوٹ:فلور مل ایسوسی ایشن اور دکانداروں کی ملی بھگت ،گندم کا آٹا 5 ہزار روپے فی من سے تجاوز
کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان )میں فلور مل ایسوسی ایشن اور دکانداروں کی ملی بھگت سے گندم کا آٹا 5 ہزار روپے فی من تجاوز کر گیا ۔ دیہاڑی دار طبقہ دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ۔ آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کے باوجود انتظامیہ قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام نظر آنے لگے
تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ ضلع بھر میں آئے روز گندم کی آٹی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث دیہاڑی دار لوگ سخت متاثر ہو رہے ہیں ۔ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث تندور والوں نے بھی روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ فلور مل ایسوسی ایشن اور دکانداروں کی ملی بھگت سے گندم کی آٹے کی ریٹ کو فی من آٹا 5000 سے بڑھا دیا گیا ہے ۔ جس کے باعث دیہاڑی دار طبقہ انتہائی شدید پریشانی کے عالم میں گزارنے پر مجبور ہے شھریون کا کہنا ہے گندم کے آٹے کے بحران کو ختم کرنے کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے اسٹاک کی گئی گندم کو فلورملوں تک پہنچانے کا عمل تیز کیا جائے تاکہ آٹے کی مہنگائی پر قابو پا کر غریب لوگوں کو متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔ -

کندھ کوٹ:جاگيرانی برادری کے دو گروپوں میں رشتہ کے تنازع پر فائرنگ، 2افراد قتل
کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار)جاگيرانی برادری کے دو گروپوں میں رشتہ کے تنازع پر فائرنگ، 2افراد قتل
تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ تھانہ درانی مہر کچے کے علاقے میں جاگیرانی برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ دونوں گروپوں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جاں بحق ہونے والوں میں شوکت جاگیرانی اور ویلو جاگیرانی شامل ہیں بتایا جا رہا ہے کے واقعہ رشتے کے تنازعے پر پیش آیا ہے فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف او ہراس پھیل گیا لوگ گھروں تک محدود پوليس ضلعی بھر میں امن امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام آئے روز ڈکیتی لوٹ مار قبائلی تکراروں میں قتل ہونے والے واقعات میں اضافہ۔ -

ٹھٹھہ:بلاول بھٹو زرداری فٹ بال چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) بلاول بھٹو زرداری فٹ بال چیمپئین شپ کی افتتاحی تقریب اسپورٹس کمپلیکس ٹھٹھہ میں منقعد کی گئی جس میں سابق ایم پی اے سید امیر حیدر شاہ شیرازی ،سابق ایم پی اے سید منظور حسین شاہ شیرازی، سید تنویر حسین شاہ شیرازی،سٹی صدر ٹھٹھہ عزیز میمن،اسسٹنٹ مختیار کار عزیز میمن،اے ڈی سی ون ریاض حسین لغاری،سید فدا شاہ ،نظام کڈائی سمیت شہرکے معززین نے شرکت کی، افتتاحی تقریب میں دو ٹیموں نے حصہ لیا صدر اسپورٹس اور شاہ لطیف اسپورٹس میں مقابلہ ہوا جس میں صدر اسپورٹس تین گول کرکے کامیاب ہو گئی، کیپٹن سید تنویر حیدر شاہ شیرازی کو ٹیم کے ساتھ مبارک باد پیش کی گئی ،افتتاحی تقریب میں فیمیل کھلاڑیوں نے بھی خصوصی بڑے پیمانے پر شرکت کی جو آئیندہ میچوں میں حصہ لیکر اپنی کار گردگی دکھائیں گی.
-

ٹھٹھہ : یوسی بجھورا کے وائس چیئرمین کے آزاد امیدوار گن پوائنٹ پر لوٹ لیاگیا
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)یوسی بجھورا کے وائس چیئرمین کے آزاد امیدوار گن پوائنٹ پر لوٹ لیاگیا
تفصیل کے مطابق بلدیاتی الیکشن نزدیک آتے یوسی بجھورا کے وائس چیئرمین کے لۓ آزاد امیدوار منظور جاکھرو سے ٹھٹھہ سجاول روڈ پر بکک شادی ہال کے قریب ڈکیتی تین مسلح ڈاکوؤں نے پسٹل کے بٹ مارکر قیمتی موبائل فون اور 55 ہزار کیش لوٹ کر فرار ہو گۓ اور ساتھ ہی موٹر سائیکل بھی چھین لیا ، مزاحمت پر تشدد کیا اور فرار ہوگئے ہیں ،عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر بلاول سموں آزاد امیدوار براۓ چیئرمین یوسی بجھوراہیں نے الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے اور آزاد امیدواروں کو تحفظ فراہم کرنے کامطالبہ کیا ہے،آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد ٹھٹھہ میں روزانہ بڑھتی وارداتیں چوری ڈکیتی اور شہر میں بدامنی کا نوٹس لیں –