Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ : بلدیاتی الیکشن کمپین ،بھٹوانہ محلہ میں منظور خشک کاشاندار استقبال کیاگیا

    ٹھٹھہ : بلدیاتی الیکشن کمپین ،بھٹوانہ محلہ میں منظور خشک کاشاندار استقبال کیاگیا

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی )بلدیاتی الیکشن کمپین ،بھٹوانہ محلہ میں منظور خشک کاشاندار استقبال کیاگیا
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شہر کے بھٹوانہ محلہ میں الطاف شیخ ،راشد شیخ ، وڈیرہ محمد ہاشم منگنھار اور دیگر معزز شہریوں کے جانب سے مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر رئیس منظور خشک کا بھٹوانہ محلہ میں بلدیاتی الیکشن کمپین کے سلسلہ میں آمد پر شاندار استقبال کیا گیا , جس میں محلے کے شہری برادرین نے پر جوش سے حصہ لیا شیخ برادری ،منگنھار، بھٹ برادری، عرفانی، پارہیڑی ، بلوچ، کنبہار، ھالا ،ملاح ،عباسی اور سیکڑوں لوگوں کی آمد شہنائی اورڈھول کی تھاپ پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں اور سندھی ثقافتی اجرک کے تحفے پیش کۓ گئے ،اس موقع پر رئس منظور احمد خشک کے ساتھ ،سٹی صدر ناتہو کنبہار اور ایڈوکیٹ ناصر عباسی بھی موجود تھے ، رئس منظور خشک نے خطاب کرتے ہوۓ کہا میں ٹھٹھہ کے غریب عوام کے ساتھ ہوں ، غریبوں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے اس لۓ میں دن رات ٹھٹھہ کے عوام کے کام کرتا ہوں مزید انہوں نے کہا میرے گھرکے دروازے غریب عوام کے لۓ ہروقت کھلے ہیں اس موقعہ پر تمام برادریوں کے وڈیروں اور شہریوں نے رئیس منظور خشک کاساتھ دینے کا عہد کیا. ایڈووکیٹ ناصر عباسی اور سٹی صدر ناتھو کنبھار نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ہم ٹھٹھہ کے غریب مظلوم عوام کے ساتھ ہیں عوام کی خدمت ہمارامشن ہے-

  • قصور :فیروزپور روڈ کی مرمت،ٹھیکیدار ناقص مٹیریل استعمال کرنے لگا،ہائی وے افسران کی آنکھیں بند

    قصور :فیروزپور روڈ کی مرمت،ٹھیکیدار ناقص مٹیریل استعمال کرنے لگا،ہائی وے افسران کی آنکھیں بند

    قصور،باغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نوید سندھو)فیروزپور روڈ کی مرمت،ٹھیکیدار ناقص مٹیریل استعمال کرنے لگا،ہائی وے افسران کی آنکھیں بند
    تفصیل کے مطابق فیروزپور روڈ کی مرمت کا کام گزشتہ دو ماہ سے شروع ہو چکا ہے جبکہ استعمال ہونے والے مٹیریل کے حوالے سے عوام نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار اور حکومتی ارکان کی ملی بھگت اور محکمہ ہائی وے کے آفیسران کی مبینہ غفلت سے ناقص مٹیریل استعمال ہو رہا ہے، آج بھی ایسی ہی لاپرواہی کی وجہ سے مصطفی’ آباد کے قریب نئی ببنے والی سوسائٹی بسم اللہ ہاؤسنگ سکیم کے سامنے سڑک پر کام کرتے ہوئے تارکول مشین میں آگ لگ گئی، اس وقت صرف ایک مزدور ہی اس مشین کے پاس تھاجوآگ سے بری طرح جھلس گیامگرخوش قسمتی سے اس کی جان بچ گئی اور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا،عوامی وسماجی حلقوں نے حکام بالا سے اس فیروزپور روڈ کی مرمت میں ناقص مٹیریل کے استعمال پر نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

  • تونسہ :بوائز ڈگری کالج کے قریب حادثہ،2 افراد موقع پر جاں بحق

    تونسہ :بوائز ڈگری کالج کے قریب حادثہ،2 افراد موقع پر جاں بحق

    تونسہ شریف ، باغی ٹی وی( نامہ نگار عمران لنڈ)بوائز ڈگری کالج کے قریب حادثہ،2 افراد موقع پر جاں بحق
    تفصیل کے مطابق تونسہ شریف میں بوائز ڈگری کالج بزدار ہاؤس چوک کے قریب حادثہ ہواہے ،اس حادثہ میں2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ، ریسکیو 1122 نے لاشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں شفٹ کردین ،لاشوں کی حالت اتنی تشویشناک تھی کہ انہیں صندوق میں بند کرناپڑااورتھانہ سٹی پولیس نے ضرروی قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں، عینی شاہدین کاکہناہے یہ حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کو ریورس کرتے ہوئے پیش آیا جہاں ڈرائیور نے بغیر دیکھے پیچھے کھڑے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا،جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ اور نوجوان شامل ہیں-

  • گوجرہ: سالانہ عرس حضرت سخی سلطان باھو کے موقع پر محفل نعت کا اہتمام کیا گیا

    گوجرہ: سالانہ عرس حضرت سخی سلطان باھو کے موقع پر محفل نعت کا اہتمام کیا گیا

    گوجرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ )سالانہ عرس سے پاک دربار سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو کے موقع پر محفل نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں سجادہ نشین حضرت سلطان باہو سائیں لجپال محمد نجیب سلطان باھو کے حکم پر فخر سادات ال نبی اولاد علی پیر سید احمد رضا شاہ بخاری نے ہر دل عزیز شخصیت بین الاقوامی شہرت یافتہ ثنا خوان مصطفی کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے قاری محمد بوٹا سلطانی کی اپنے دست مبارک سے دستار بندی کی اور خلیفہ مجاز مقرر کیا خلیفہ مجاز مقرر ہونے پر مریدین سمیت سیاسی و سماجی شخصیات مرکزی صدر انجمن تاجران گوجرہ منصوراحمد بھنگو سابق سیکرٹری بار چوہدری فقیر محمد سکندر ایڈوکیٹ چوہدری ریاض احمد بریار صدر بار ایسوسی ایشن گوجرہ حاجی عبدالقدیر اعوان ایم پی اے گوجرہ چوہدری فیض رسول فیصل صدر پنجاب پاکستان میڈیا ایسوسی ایشن کی جانب سے قاری محمد بوٹا سلطانی کو خلیفہ مجاز حضرت سلطان باھو مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی اور قاری محمد بوٹا سلطانی صاحب ایران عراق بغداد شریف سے چند روز قبل پاکستان آئے ہیں

  • چوہدری بلال اصغر وڑائچ ایک بارپھر تحریک انصاف میں شامل

    چوہدری بلال اصغر وڑائچ ایک بارپھر تحریک انصاف میں شامل

    گوجرہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)آزادرکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی118گوجرہ چوہدری بلال اصغر وڑائچ نے ایک بارپھر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کردیا۔زمان پارک میں ملاقات کے دوران سابق ایم این اے چوہدری امجد علی وڑائچ مرحوم کے بڑے صاحبزادے وامیدوار برائے این اے 105چوہدری حسام علی وڑائچ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، فواد چوہدری اسدعمر،چوہدری ا فتخار گھمن،میاں محمد اسلم اقبال سینئر وزیر پنجاب، ممبر پنجاب اسمبلی سونیا علی رضا سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق چوہدری بلال اصغروڑائچ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کواعتمادکاووٹ دیں گے وڑائچ ذرائع کے مطابق آئندہ پی پی 118سے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری بلال اصغر وڑائچ جبکہ این اے 105 سے چوہدری حسام علی وڑائچ پاکستان تحریک انصاف سے امیدوار ہونگے۔چوہدری بلال اصغر وڑائچ نے قبل ازیں جہا نگیر ترین کے سا تھ پا کستا ن مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز کی حما یت کی تھی۔

  • ڈیرہ غازیخان۔اصل امیدواران کی جگہ دیگر تین لڑکے دھوکہ دہی سے پولیس بھرتی ٹیسٹ دیتے ہوئے گرفتار، مقدمہ درج

    ڈیرہ غازیخان۔اصل امیدواران کی جگہ دیگر تین لڑکے دھوکہ دہی سے پولیس بھرتی ٹیسٹ دیتے ہوئے گرفتار، مقدمہ درج

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (جواداکبر سٹی رپورٹر)اصل امیدواران کی جگہ دیگر تین لڑکے دھوکہ دہی سے پولیس بھرتی ٹیسٹ دیتے ہوئے گرفتار، مقدمہ درج۔آج مورخہ 05.01.2023 کو دوران پولیس بھرتی ٹیسٹ اصل امیدواران کی جگہ دیگر تین دیگر لڑکے ٹیسٹ دینے کے لئے شریک ہوئے۔کاشف نامی لڑکا عاصم کی جگہ، محمد انوار الحق محمد زمان کی جگہ اور امیر حمزہ شرجیل کی جگہ ٹیسٹ دینے کے لئے آئے ہوئے تھے۔دوران چیکنگ تینوں لڑکوں کو گرفتار کر لیا گیا جن کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ نمبر 03/23 درج کر دیا گیا۔اسی طرح دو فوجی بھگوڑے پولیس بھرتی ٹیسٹ دینے کے لئے آئے ہوئے تھے جن کو گرفتار کر کے ان کی یونٹ کو مطلع کر دیا گیا۔اس حوالے سے ڈی پی او میاں محمد اکمل کا کہنا تھا کہ پولیس بھرتی کا عمل ہر صورت میرٹ اور شفافیت پر ہو رہا ہے کوئی بھی امیدوار کسی کے جھانسہ میں نہ آئے۔

  • بی ایم پی نے بلوچستان سے پنجاب سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی،2 من چرس برآمد ملزم گرفتار

    بی ایم پی نے بلوچستان سے پنجاب سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی،2 من چرس برآمد ملزم گرفتار

    ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)بی ایم پی نے بلوچستان سے پنجاب سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی،2 من چرس برآمد ملزم گرفتار
    تفصیل کے مطابق بارڈر ملٹری پولیس کے کمانڈنٹ محمد اسد خان چانڈیہ کی ہدایت پر بارڈر ملٹری پولیس چیک پوسٹ بواٹہ کے انچارج اقبال لغاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے پنجاب منشیات کی بھاری مقدار میں سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بین الصوبائی منشیات سمنگلر رشید کو2 من چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیاہے، منشیات سمنگلر چرس کو گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپا کر سمنگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، بارڈر ملٹری پولیس بواٹہ نے مخبرکی اطلاع پرکامیاب کارروائی کی ،اس کامیاب کارروائی پربی ایم پی کمانڈنٹ محمد اسد خان چانڈیہ نے چیک پوسٹ بواٹہ کے پورے سٹاف کوشاباس دی اور انعامات سے بھی نوازا.

  • ٹھٹھہ :طلباء کو تعلیم  کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں حصہ لینا چاہئے

    ٹھٹھہ :طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں حصہ لینا چاہئے

    ٹھٹھہ،نامہ نگار (نامہ نگار راجہ قریشی)طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں حصہ لینا چاہئے
    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز کیمپس اسکول مکلی میں کھیل صحت مند زندگی کا ضامن ہے اس عنوان کے تحت آج طلباء کو معلومات فراہم کی گئی طلباء کو اس دور جدید میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی اہمیت اور متوازن خوراک کے بارے میں آگاہی دی گئی کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے کوئی بھی ایسا کام جو ہماری ذہنی اور جسمانی نشوونماء میں اہم کردار ادا کرے کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کو چاق و چوبند اور صحت مند بنانے کا بھی ذریعہ ہے ،کھیلنے سے دماغ تر وتازہ ہوتا ہے اور ایسی قائدانہ صلاحیتوں کو اُبھارتا ہے جو کوئی اور چیز نہیں اُبھار سکتی جو نوجوان کھیلوں کے اصول سے واقف ہوتا ہے وہ خود کو ہر کھیل کے مطابق ڈھال سکتا ہے اور اس کیوجہ سے انکی انفرادی اور اجتماعی طور پر کام کرنے کی صلاحیتیں بھی ظاہر ہوتی ہیں کھیل کی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں نے بھی اس میدان میں قدم رکھ دیا ہے اسی لیے اب اسکول میں جب بچہ پہلا قدم رکھتا ہے تو اسے تعلیم کے ساتھ ہی کھیل کی طرف بھی متوجہ کرایا جاتا ہے۔

  • ٹھٹھہ : بجری سے لوڈ ٹریلر ڈرائیوروں کی غفلت سے حادثات بڑھ گئے

    ٹھٹھہ : بجری سے لوڈ ٹریلر ڈرائیوروں کی غفلت سے حادثات بڑھ گئے

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)بجری سے لوڈ ٹریلر ڈرائیوروں کی غفلت سے حادثات بڑھ گئے
    تفصیل کے مطابق مکلی بخاری کے قریب پولیس اسٹیشن مکلی کے سامنے مین قومی شاہراه پر بجری سے بھرے ہوۓ ٹریلر ڈرائیوروں نے من مانی کرتے ہوئے جہاں دل چاہے مین روڈ پر ٹریلر کھڑے کردتے ہیں ،ان بجری سے لوڈ کھڑے ہوئے ٹریلرز کی وجہ سے کئی حادثات ہوچکے ہیں ان کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں کئی لوگ جان کی بازی ہارگئے ،اور کئی زندگی بھر کیلئے معذور ہوگئے، ان ٹریلروں کی وجہ سے مین شاہراہ پر حادثات میں اضافہ ہوا ہے انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، شہریوں کی شکایات کے باوجود ٹریفک پولیس اور ایس ایس پی ٹھٹھہ نے ابھی تک کوئی نوٹس نیں لیا، مکلی کے رہائشیوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہےتاکہ امکانی حادثوں سے عوام کو بچایا جاسکے-

  • ننکانہ : ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوزی سے قوم کو پریشان کرنےو الے عناصر قومی مجرم ہیں- ڈپٹی کمشنر

    ننکانہ : ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوزی سے قوم کو پریشان کرنےو الے عناصر قومی مجرم ہیں- ڈپٹی کمشنر

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوزی سے قوم کو پریشان کرنےو الے عناصر قومی مجرم ہیں- ڈپٹی کمشنر
    تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت شہریوں کو مصنوعی مہنگائی کے اثرات سے بچانے کے لیے ہنگامی پروگرام پر عمل پیراہے،ملاوٹ ،ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے ذریعے قوم کو پریشان کرنےو الے عناصر قومی مجرم ہیںاور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک نے ضلع بھر کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے کہا کہ ضلع بھر میں مہنگائی کنٹرول کے حوالے سے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارکردگی کو نتیجہ خیز بنائیں اور مارکیٹوں ،بازاروں ،دودھ دہی کی دوکانوں سمیت نان روٹی کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے اپنا کردار اداکریں