Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ننکانہ : ڈی پی او کا سانگلہ ہل کا دورہ ،خدمت مرکز کا سرپرائز وزٹ کیا

    ننکانہ : ڈی پی او کا سانگلہ ہل کا دورہ ،خدمت مرکز کا سرپرائز وزٹ کیا

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ڈی پی او ننکانہ سردار موارہن خان کا سٹی سانگلہ ہل کا دورہ۔ پولیس کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے تھانہ سٹی سانگلہ ہل، تھانہ صدر سانگلہ ہل اور خدمت مرکز سانگلہ کا سرپرائز وزٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سردار موارہن خان نے تھانوں کے محرر دفاتر، حوالاتیں، فرنٹ ڈیسک، رہائشی بیرکس، چیک کی۔ تھانوں کے ریکارڈ، روزنامچہ، مقدمات کی تفصیل، زیر تفتیش سنگین مقدمات کی رپورٹس، پینڈنگ ریفرنسز کا ملاحظہ کیا۔ ریکارڈ کی تکمیل اور پینڈنگ ریفرنسز جلد از جلد یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے۔ زیر حراست ملزمان کو سردی کے باعث ممکنہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور تھانوں کی صفائی کا نظام مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے۔ دوسری جانب ڈی پی او سردار موارہن خان نے خدمت مرکز سانگلہ ہل کا وزٹ کیا اور خدمت مرکز کا ریکارڈ چیک کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ سرپرائز وزٹ کا مقصد ضلعی پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر اور مثالی بنانا ہے۔ تھانہ کلچر کا مثبت نظام پولیس کی کارکردگی کا آئینہ ہے۔ تمام ایس ایچ اوز، محرران اور خدمت مرکز کا عملہ عوام الناس کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کو خوش اسلوبی سے انجام دے۔ پولیس کا عوام الناس سے حسن اخلاق مستحکم معاشرے کی کڑی ثابت ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی جان و مال کا تحفظ اور سماجی خدمت ہمارا اہم فریضہ ہے۔ ضلعی پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لاوں گا

  • ننکانہ : ضلعی پولیس نے 2022 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    ننکانہ : ضلعی پولیس نے 2022 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ضلعی پولیس نے 2022 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی
    تفصیل کے مطابق ڈی پی او سردار موارہن خان کی ہدایت پر ضلعی پولیس ننکانہ صاحب کی سالانہ کارکردگی رپورٹ 2022 جاری کر دی گئی۔ ننکانہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون یقینی بناتے ہوئے درج ذیل کاروائیاں کیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس نے گذشتہ سال میں 76 ڈکیت و مویشی چوری کرنے والے گینگ کے خطرناک 263 سرکردہ ملزمان گرفتار کیے۔ گینگ ملزمان سے 2 کروڑ چالیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اور نقدی برآمد کی۔ مختلف کاروائیوں کے دوران قتل، ڈکیتی و چوری سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 1405 مجرمان اشتہاری، 1655 عدالتی مفروران اور 536 سابقہ ریکارڈ یافتگان گرفتار کیے۔ چوری اور ڈکیتی سمیت مختلف مقدمات میں ملزمان سے 6 کروڑ 74 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور مال مسروقہ کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ پولیس نے سال 2022 میں ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے پر 1129 مقدمات درج کیے اور ملزمان سے 850 پسٹل/ ریوالور، 61 کلاشنکوف، 80 رائفل، 131 بندوقیں 12 کاربین، 2 خنجر، 7252 گولیاں اور کارتوس برآمد کیے۔ منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاون میں 844 مقدمات درج کیے اور ملزمان سے 312 کلو سے زائد چرس، 3 کلو سے زائد افیون، 2 کلو سے زائد ہیروئن، 540 گرام آئس، 8 کلو بھنگ، 23 قسم کی شیشہ فلیور کی ڈبیاں، برآمد کی۔ شراب فروشوں سے 13 ہزار 338 لیٹر شراب، 4 ہزار 338 لیٹر لاہن اور 34 چالو بٹھیاں برآمد کی گئیں۔ ننکانہ پولیس نے گذشتہ سال میں اشتہاری مجرمان و دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو پناہ دینے والے 137 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے۔ پتنگ بازی کے خلاف 45 مقدمات درج کر کے 2515 پتنگیں اور 379 چرخیاں برآمد کیں۔ قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 41 مقدمات درج کر کے 236 جواری گرفتار کیے اور جواریوں کے قبضہ سے 4 لاکھ 32 ہزار روپے سے زائد نقدی برآمد کی۔ ننکانہ پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 69 جبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 186 مقدمات درج کیے۔ پکار 15 پر بوگس اور جھوٹی کال کرنے والوں کے خلاف 31 جبکہ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف 569 مقدمات درج کیے گئے۔ غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف 63 مقدمات درج کیے گئے۔ ننکانہ پولیس نے ضلع بھر سے خدمت مراکز پر آنے والے 13 ہزار 312 شہریوں کو سہولیات فراہم کیں۔ سال 2022 میں ٹریفک پولیس ننکانہ نے انچارج ٹریفک سید اعجاز شاہ کی سربراہی میں 1799 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جبکہ 13636 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے لرنر جاری کیے گئے۔ دریں اثناء ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس ننکانہ نے 50 ہزار 754 گاڑیوں کے چالان کیے اور ڈرائیورز/ مالکان کو 2 کروڑ 20 لاکھ 60 ہزار 250 روپے جرمانہ کیا۔ ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 25 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے۔ ڈی پی او سردار موارہن خان کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس عوامی جان و مال کے تحفظ اور سماجی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔ ضلع بھر سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اور قانون کی بالا دستی اولین ترجیح ہے۔ سماج دشمن عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ننکانہ پولیس مثبت اور موثر حکمت عملی کے تحت جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے دن رات مصروف عمل ہے

  • ٹھٹھہ : پولیس نے 2 چوری شدہ موبائل فونز برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردیے

    ٹھٹھہ : پولیس نے 2 چوری شدہ موبائل فونز برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردیے

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) پولیس نے 2 چوری شدہ موبائل فونز برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردیے ۔
    ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی ہدایات پر انچارج DIC ٹھٹہ انسپکٹر فیصل شفیع میمن نے بمعہ ٹیم جدید ٹیکنالوجی سسٹم کے ذریعے ٹھٹہ شہر سے چوری کی گئیں 2 موبائل فونز ٹریس کرکے برآمد کرلیے۔ ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو نے چوری شدہ موبائل فونز اصل مالکان گل حسن عرف لالا ممبائی اور عبدالحمید عرف پپو کھڈائی کے حوالے کردیے جس پر مالکان نے اپنے چوری کیے گئے قیمتی موبائل فوز حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی صاحب ٹھٹہ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ،ایس ایس پی ٹھٹہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم کی روک تھام کے سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جارہا ہے عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔

  • کندھ کوٹ : تیز رفتار رکشہ الٹنے ایک جاں بحق 4 افراد زخمی

    کندھ کوٹ : تیز رفتار رکشہ الٹنے ایک جاں بحق 4 افراد زخمی

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)کشمور کے علاقے نیو مراد واہ پل کے مقام پر تیز رفتار رکشہ الٹ گیا ایک شخص جانبحق 4 افراد زخمی ہوگئے، علاقہ مکینوں نے زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت نجی ہسپتال منتقل کروادیا
    تفصیل کے مطابق کشمور کے علاقے نیو مراد واہ پل کے مقام پر تیز رفتار رکشہ اچانک الٹ گیا، رکشہ الٹنے کی وجہ سے ایک شخص بخشو کوش جانبحق ہوگیا جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے، مقامی افراد نے زخمی و جانبحق شخص کی لاش کو نجی ہسپتال منتقل کرودیا جہاں سے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کشمور سول ہسپتال منتقل کروادیا گیا ہے دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ رکشے کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے.

  • اوکاڑہ : حجرہ  شاہ مقیم ، فتیانہ کے قریب ڈاکوؤں کا ناکہ،عوام لٹتی رہی،پولیس منظر سے غائب

    اوکاڑہ : حجرہ شاہ مقیم ، فتیانہ کے قریب ڈاکوؤں کا ناکہ،عوام لٹتی رہی،پولیس منظر سے غائب

    اوکاڑہ باغی ٹی وی( ملک ظفر) حجرہ شاہ مقیم ، فتیانہ کے قریب ڈاکوؤں کا ناکہ،عوام لٹتی رہی،پولیس منظر سے غائب
    تفصیل کے مطابق پولیس اوکاڑہ کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور ناکام ہو چکی ہے۔ضلع اوکاڑہ کے ہر روڑ پر سر شام لوٹ مار کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔عوام عدم تحفظ کا شکار۔پولیس سب اچھا کی رپورٹ دینے میں مصروف۔ حجرہ شاہ مقیم : فتیانہ کے قریب ڈاکو ناکہ ۔
    مسلح ڈاکو نے ناکہ لگا کر راہگیروں سے نقدی رقوم موٹر سائیکل موبائل فونز چھین لیئے۔ڈاکووں نے10راہگیروں کودھند اور سخت سردی کےموسم میں دو گھنٹے باندھے رکھا .دوران واردات غلام مصطفی سے دولاکھ تیس ہزار مالیتی موٹر سائیکل،موبائل فون چھین لیا گیا،جو بھی راہگیر آتا ڈاکو اس کو نقدی رقم موبائل فون چھین کر رسیوں سے باندھ دیتے تھے ۔لوٹ مار کے بعد ڈاکووں کے فرار ہونے پرمتاثرین نےایک دوسرے کی رسیاں کھول کر آزاد کیا
    حجرہ شاہ مقیم: میں ڈاکو راج قائم شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا لوگوں کا کہنا تھاکہ سر شام گھروں سے نکلنا اور باہر سے گھر آنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔ اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

  • ڈیرہ غازیخان : نام نہادسیاسی شرفاء کا محکمہ جنگلات کی زمین پر دوسری بارقبضہ کوشش کی ناکام،مقدمہ درج

    ڈیرہ غازیخان : نام نہادسیاسی شرفاء کا محکمہ جنگلات کی زمین پر دوسری بارقبضہ کوشش کی ناکام،مقدمہ درج

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی) نام نہادسیاسی شرفاء کا محکمہ جنگلات کی زمین پر دوسری بارقبضہ کوشش کی ناکام،مقدمہ درج
    تفصیل کے مطابق تھانہ صدرڈیرہ غازیخان میں محکمہ جنگلات فاریسٹ گارڈ غلام مرتضیٰ انچارج بیٹ نمبر 6 رکھ بیلا وڈورکی درخواست پرمقدمہ نمبر 08/23 بجرم 379/506/447/511/186 ت پ درج کیاگیاہے ،اس ایف آئی آر کے مطابق نمبر1،مٹھہ ولد گلن قوم کھلول سکنہ خجی باندا 2 محمد یوسف ولد امیر بخش ارائیں سکنہ چاہ رامے والا 3. کس نا معلوم افراد ۔ مورخہ 12.12.22 کو با ہمراہ نصر اللہ سعید اور خالد حسین فاریسٹ گارڈ حسب معمول گشت پر تھے تو بذریعہ مخبر اطلاع ملی کہ ملزمان بالا مکان رقبہ پر موجود وزیر اعظم سکیم TBTTP کے تحت بنائے گئے بند رقبہ میں نقصان جنگل کر رہے ہیں۔ جب ہم موقع پر پہنچے تو سر کاری لکڑی ایک عدد ٹرالی لوڈ از قسم کیکر و مسکیٹ وغیرہ ملزمان ہمارے آنے سے قبل چوری کاٹ کے لے گئے تھے اور موقع پر وزیر اعظم پاکستان سکیم TBTTP کے تحت بنائے گئے بندوں میں موجود پودہ جات کا نقصان کر رہے تھے جو کہ تقریبا 1800 ہیں۔ نیز موقع پر موجود دو پرانے کمرے جو کہ بطور ذخیرہ بیج محکمہ جنگلات کے زیر استعمال تھے، میں موجود بیج از قسم بیری بھی موقع سے چوری اٹھا کر لے گئے تھے۔ تفصیل نقصان درج ذیل ہے: 1. پودا جات 1800 تلف کئے جنکی مالیت 900000 روپے 2. ایک عدد ٹرالی لوڈ کیکر ومسکیٹ وغیرہ از قسم بالن، مالیتی 22000 روپے 3. چار من بیج مالیتی 32000 روپے ، کل مالیتی نقصان 954000 روپے جب ملزمان بالا سے پوچھا کہ آپ نے نقصان جنگل کیوں کیا تو ملزمان بالا آمادہ دنگا فساد ہوئے اور بالخصوص ملزم محمد یوسف ولد امیر بخش آرائیں نے پستول نکال کر ہم ملازمین پر تان لیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے چلے جانے کو کہا اس سے قبل بھی مورخہ 10.12.22 کو جب مٹھہ ولد گلن نے اسی رقبہ پر قبضہ کی کوشش کر رہا تھا جس کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے محکمہ جنگلات کے سٹاف نے اپنی مدد آپ کے تحت رقبہ واگزار کرالیا اور موقع پر موجود بلاک سپردار میں دے دیئے تو ملزم محمد یوسف ولد امیر بخش نے فون نمبر 03305291001 سے کال کر کے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں کہ آپ اپنا تبادلہ کر اکر سائیڈ پر ہو جائیں در نہ اب آپ کے ساتھ کام دوسرا ہو گا اور نوکری سے بھی جا ئوگے ۔ ملزما ن عادی مجرم ہیں۔ اس سے پہلے بھی متعدد بار ملزمان سرکاری رقبہ پر قبضہ کی کوششیں کر چکے ہیں جن کو محکمہ جنگلات کے ملازمین نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اپنی بہادری سے ناکام بنا دیا۔ مہربانی فرما کر ملزمان بالا کے خلاف سرکاری لکڑی و بیچ چوری کرنے ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے ، سرکاری ملازمین سے لڑائی جھگڑا کرنے ، جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے ، اسلحہ استعمال کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے پر پرچہ پولیس کا اندراج کیا جائے اور سرکاری نقصان جنگل ریکور کرانے میں ہماری مدد کی جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے تاکہ ملزمان آئندہ ایسا کرنے سے باز رہیں اور سرکاری ملازمین بلا خوف و خطر اپنے فرائض کو سر انجام دے سکیں۔اس دی گئی درخواست پر تھانہ صدر پولیس نے بجرم زیردفعہ 379/506/447/511/186 ت پ مقدمہ نمبر8/23 درج کرکے کارروائی کاآغازکردیا ہے ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ نامزد ملزمان ڈیر ہ غازیخان کے نام نہاد شرفاء اور سیاسی یتیموں کے فرنٹ مین ہیں ، جن کے کہنے پر ان افراد نے محکمہ جنگلات کے رقبہ پر لگائے پودے کاٹ ڈالے اور زمین پر قبضہ کرناچاہا لیکن محکمہ جنگلات کے ملازمین کی بروقت کارروائی سے قبضہ نہ کرسکے ،دوسری طرف ان نام نہاد شرفاء اور سیاسی یتیموں کی مداخلت اوردبائو کی وجہ سے تھانہ صدرپولیس لیت ولعل کرتی رہی یہ ایف آئی آر وقوعہ کے 20روزگذرنے کی بعد درج ہوسکی۔

  • اوکاڑہ : حویلی لکھا میں ڈکیتی کی واردات

    اوکاڑہ : حویلی لکھا میں ڈکیتی کی واردات

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (ملک ظفر)حویلی لکھا میں ڈکیتی کی واردات پر ڈی پی او اوکاڑہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد فرقان بلال ، ایس ڈی پی او امجد جاوید ۔ایس ایچ او حویلی ملک طارق خاں اعوان کی پوری ٹیم کے ہمراہ حویلی لکھا آمد
    تفصیلات کے مطابق معروف کاروباری شخصیت ،سرپرست عوامی پریس کلب حویلی لکھاحاجی جہانگیر احمد کلیا ء کے گھر جمعہ خان روڈ پر رات گئے ڈکیتی کی واردات ہوئی، مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حاجی جہانگیر احمد کلیاء غلہ منڈی والے اور انکی اہلیہ زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیاہے ،پولیس نے ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ڈی پی او فرقان بلال کا کہنا تھاکہ بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے

  • ڈی جی خان:مونس الٰہی کے مبینہ فرنٹ مین کا اربن ٹرانسپورٹ کی آڑمیں سرکاری زمین پر قبضہ ،اسی اڈے سے بین الصوبائی بس سروس شروع کردی

    ڈی جی خان:مونس الٰہی کے مبینہ فرنٹ مین کا اربن ٹرانسپورٹ کی آڑمیں سرکاری زمین پر قبضہ ،اسی اڈے سے بین الصوبائی بس سروس شروع کردی

    ڈی جی خان(باغی ٹی وی )مونس الٰہی کے مبینہ فرنٹ مین کا اربن ٹرانسپورٹ کی آڑمیں سرکاری زمین پر قبضہ ،اسی اڈے سے بین الصوبائی بس سروس شروع کردی
    تفصیل کے مطابق سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور حکومت میں ڈیرہ غازیخان میں اربن ٹرانسپورٹ فیصل موور کی مبینہ طوربہاولپور سے پرانی پھٹیچرقسم کی بسیں منگواکر تونسہ اور ڈیرہ غازیخان میں کچھ عرصہ کیلئے چلائی گئیں ،جب کووڈ آیا تو طارق زمان گجرنے کووڈ کے بہانے اربن ٹرانسپورٹ سروس بندکرکے اسی اڈے سے بین الصوبائی بس سروس شروع کردی اورمبینہ طور پرکوئٹہ اورکراچی سے سمگلنگ اورنان کسٹم پیڈ سامان ،منشیات ،چھالیہ ،گٹکہ اور دیگر غیرقانونی اشیاء کی سپلائی کی محفوظ چین بنالی ۔

    اس غیرقانونی اڈے پرایک پینافلیکس لگا ہواہے جس پر طارق زمان گجر مشیر وزیر اعلی پنجاب لکھا ہواہے،اس غیرقانونی اڈے کی عقب میں پختہ سڑک موجود ہے جسے بندکرکے غیرقانونی اڈہ قائم کیاگیا،اس بندکئے گئے روڈ کوکھلوانے کیلئے شہریوں نے ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشنز دائر کیں ،ہائیکورٹ میںسابق کمشنر طاہر خورشید جو عثمان بزدار کا فرنٹ مین کہلاتا تھا نے جھوٹا تحریری بیان دیا کہ راستہ کھولا جاچکا ہے،جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نے ایک رپورٹ دی جس میں راستہ بند کرکے قبضہ کرنے کی تصدیق کی گئی ہے ۔


    اس رپورٹ میں سپیشل برانچ کا تائیدی تذکرہ بھی موجود ہے، اسسٹنٹ کمشنر کی بابت ایک اور رپور ٹ سیکرٹری آر ٹی اے کی ہے میں انہوں نے لکھا کہ طارق زمان گجر کو زبانی حکم پر اربن ٹرانسپورٹ چلانے کیلئے قبضہ دلایا گیا ،اور اب اس نے اربن ٹرانسپورٹ بند کرکے بین الصوبائی سروس شروع کررکھی ہے،طارق زمان گجرکو بغیرٹینڈرز اربن ٹرانسپورٹ کا ٹھیکہ دیاگیا،

    مونس الٰہی کا مبینہ فرنٹ مین یا اے ٹی ایم مشین جسے سی ایم پنجاب کے مشیر کاٹیگ لگایاہوا ہے۔یاد رہے طارق زمان گجرکے بارے میں ذرائع کاکہنا ہے کہ اس شخص نے مظفرگڑھ سے ایک ٹرانسپورٹر کے ڈرائیورکے طورپر اپنے کیریئر کاآغازکیا،سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک ڈرائیور کھربوں روپے کے اثاثوں کا مالک کیسے بنا ؟ کیا نیب حرکت میں آئے گا؟ ،کیا غیرقانونی بنائے گئے بس اسٹینڈکوختم کرانے کیلئے کوئی ادارہ طارق زمان گجر کے خلاف کارروائی کرسکے گا؟

  • گوجرہ : ایک شخص بیدردی سے قتل،نامعلوم ملزم نعش ویرانے میں پھینک کر فرار

    گوجرہ : ایک شخص بیدردی سے قتل،نامعلوم ملزم نعش ویرانے میں پھینک کر فرار

    گوجرہ باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) نا معلوم افراد ایک شخص کو بیدردی سے قتل کر کے نعش ویرانے میں پھینک کر فرارہو گئے۔سر، بازواورٹانگیں کٹی ہوئی پائی گئیں۔پولیس نے نعش تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر کے کارروائی شروع کردی۔معلوم ہواہے کہ تھانہ صدر پولیس گوجرہ کو اطلاع ملی تھی کہ ایک نامعلوم شخص کی نعش چک نمبر278ر ب کے قریب ویرانے میں پڑی ہے جس کاسر،بازواورٹانگیں کٹی ہوئی ہیں جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس کی نعش اپنی تحویل میں لے کر سول ہسپتال گوجرہ منتقل کی۔اور اس کی شناخت کیلئے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے اور پولیس نے نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔

  • ٹھٹھہ :ایس ایس پی کی ضلع بھر کے تمام پولیس افسران کے ساتھ اپنے آفس میں میٹنگ

    ٹھٹھہ :ایس ایس پی کی ضلع بھر کے تمام پولیس افسران کے ساتھ اپنے آفس میں میٹنگ

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) ایس ایس پی کی ضلع بھر کے تمام پولیس افسران کے ساتھ اپنے آفس میں میٹنگ
    تفصیل کے مطابق ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو نے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج CIA اور انچارجز پولیس پوسٹز کے ساتھ اپنے آفس میں اہم میٹنگ منعقدکی
    ایس ایس پی ٹھٹھہ نے تمام افسران کو ہدایت جاری کی کہ آئی جی پی سندھ جناب غلام نبی میمن کےاحکامات پر جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری و روپوش ملزمان کی گرفتاری، A کلاس کیسز کو جلد از جلد ٹریس آؤٹ، منشیات و گٹکہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں بہترین کارکردگی کے لیے موثر حکمت عملی مرتب دی گئی ہیں اور کسی بھی ذرائع سے جرائم کے متعلق ملنے والی اطلاع کی فورا” تصدیق کرنے کے بعد قانونی کارروائی کرکے مقدمہ درج کریں، اور ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے کیس پراپرٹی ریکور کریں۔
    ایس ایس پی ٹھٹہ نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف نتیجہ خیز کارروائیوں کے ساتھہ تفتیشی امور کو مزید مؤثر اور یقینی بنایا جائے.
    ایس ایس پی ٹھٹھہ نے کہا کہ تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور انچارج پولیس پوسٹز اپنی پیشاورانہ مہارت، حاصل کی گئی تربیت اور تجربوں کے بدولت مقدمات کو ناصرف منطقی انجام تک پہچائیں بلکہ متعلقہ عدالتوں سے ملوث ملزمان کو مثالی سزائیں بھی سنوائیں.
    ایس ایس پی ٹھٹھہ نے مزید کہا کہ جدید تیکنیکی سسٹم اور شہر بھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف باقاعدہ نشاندھی کے تحت کاروائیوں کو مزید موثر بنایا جائے. اس کے علاوہ درج کیسسز کی تفتيش ایمانداری، باریک بینی اور میرٹ کے بنیاد پر کی جائے. کسی قسم کی بدعنوانی، بددیانتی اور کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔
    ایس ایس پی ٹھٹھہ نے سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات و گٹکہ کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں اور کسی بھی افسر یا پولیس اہلکار کو ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ایس ایس پی نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران سیکیورٹی کو سخت کیا جائے، تمام افسران کینڈیڈیٹ سے ملاقات کریں اور پولنگ اسٹیشن کا دورہ کریں، ممکنہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اینٹی رائٹ / ریزرو اور QRF پلاٹونز کو بمعہ وقت تیار اور الرٹ رکھا جائے،، بلدیاتی الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال کے لیے پولیس واٹس ایپ گروپ پر باہم روابط کو تقویت دی جائے، الیکشن کے دوران تمام ایس ڈی پی اوز صاحبان پولنگ اسٹیشنز پر تعینات نفری کو ہر وقت چیک کریں، اس کے علاوہ پیٹرولنگ، سنیپ چیکنگ اور پکٹنگ کو مزید تیز کیا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو۔ایس ایس پی ٹھٹھہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہمارا اولین فرض ہے.