ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ مگار راجہ قریشی)صحافتی تنظیم کی جانب سے سنیئر صحافی واحد شورو جوائنٹ جنرل سیکرٹری ،ڈی بی شمس ناہیو انفارمیشن سیکرٹری ،سید تشکیل شاہ آفس سیکرٹری، شوکت زور فناس سیکرٹری ،سید الطاف شاہ شیرازی اعزازی کوارڈینٹر، صوفی فقیر عبدالصمد جوکھیو، بشیر احمد شورو ممبر ٹھٹھہ جبکہ سجاول کیلئے کاشف جونیجو مقرر مرکزی چیئرمین میاں اشتیاق علی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیئے، میمبر سازی کا عمل جاری بہت جلد بقایا نوٹیفکشن اور کارڈ جاری کئے جائیگے، میاں اشتیاق علی
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے مرکزی چیئرمین میان اشتیاق علی نے سنیٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی مشاورت کے بعد پی جے اے ٹھٹھہ سیکریٹریٹ کلئے سنیِئر صحافی واحد بخش شورو کو جوائنٹ جنرل سیکریٹری سید الطاف شاھ شیرازی اعزازی کوارڈینٹر ڈی بی ناہیو انفارمیشن سیکرٹری سید تشکیل حسین شاھ آفیس سیکریٹری شوکت علی زئور فناس سیکریٹری صوفی فقیر عبدالصمد جوکیو اور بشیر احمد شورو اعزازی میمبر ضلع ٹھٹھہ جبکہ ڈسٹرکٹ سجاول کلئے کاشف جونیجو انفارمیشن سیکریٹری مقرر کر دیا ہے جن کے باقاعدہ نوٹیفکشن مرکزی قیادت نے جاری کردیئے ہیں میان اشتیاق علی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پی جے اے ٹھٹھہ سیکریٹریٹ کا افتتاح پی جے اے مرکزی قیادت نے کیا تھا 2022 کے تمام جاری شدہ کارڈ و نوٹیفکشن منسوخ کردیئے گئے ہیں 2023 کلئے میمبر سازی کا عمل جاری ہے جس کلئے ہمیں بہت سی درخوستیں موصول ہوئیں جن پر غور و مشاورت جاری ہے مخلص اور سرگرم رہنے والوں کو عھدی دیئے جائیگے غیر فعال میمبران کو نہیں ہم مرکز میں بیٹھ واچ کرتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ بقایا میمبران و عھدوں کا جلد اعلان کیا جائیگا پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی بات کئی ہے ٹھٹھہ کے موجودہ حالات سے ہم بخوبی واقف ہیں فیصلے میرٹ پر ہونگے ضرورت پڑنے پر مرکزی قیادت ٹھٹھہ کا دورا بھی کری گئی ان کا کہنا تھا کہ سندھ سمیت پوری پاکستان میں میمبر سازی کا عمل آن لائن جاری ہے
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹھٹھہ : صحافتی تنظیم PJA کے عہدیداروں کاچناؤ کیاگیا
-

اوکاڑہ کی سیاست ماضی اور حال
تحریر۔ ملک ظفر اقبال
یوں تو اوکاڑہ شہر کئی دہائیوں سے اپنی سیاسی شہرت کا ثانی نہیں رکھتا ۔کئی دہائیوں تک اوکاڑہ کے سیاستدانوں کی گونج اسلام آباد اور لاہور کی سیاست میں اپنا لوہا منواتی رہی۔
اوکاڑہ کا سیاسی قد ماضی میں کسی بھی بڑے شہر کے سیاستدانوں سے کم نہیں رہا جسکی مثال ماضی کے وہ درخشندہ ستارے ہیں جن میں کچھ حیات ہیں اور کچھ اس دارفانی سے کوچ کر گئے۔مگر ان کی یادیں ان کی تعمیری سوچوں کا محور ہے۔
اوکاڑہ کی ترقی میں نمایاں مقام رکھنے والے سیاستدانوں میں ایک خوبصورت نام راؤ سکندر اقبال مرحوم کا ہے جو اپنے دور حکومت میں اوکاڑہ کے لیے وہ کام کرگئے شاید آنے والے سیاستدان ان کی تعمیر وترقی اور مثبت انداز فکر کا مقابلہ نہ کر سکیں۔یہی وجہ ہے آج بھی اہل اوکاڑہ ان کے تعمیری کاموں اور اچھی سیاست کی وجہ سے لوگ قدر دان ہیں ،ان کے دورِ حکومت میں ان کے سیاسی مخالفین بھی ان تعمیر وترقی اور مثبت سوچ کی وجہ سے تعریف کرتے تھے۔
اوکاڑہ کی موجودہ سیاست میں چوہدری ریاض الحق جج ایم این اے کا سیاسی قد سب سے بڑا ہے ان کی سوچ بھی مثبت اور عوامی خدمت کا جذبہ رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس وقت اوکاڑہ میں چوہدری ریاض الحق جج اپنی مثبت سوچ اور اوکاڑہ کی تعمیر وترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی وجہ سے اوکاڑہ کے سیاسی پلیٹ فارم پر اپنا ثانی نہیں رکھتے۔
چوہدری ریاض الحق جج کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ ان کے مخلص اور ایماندار ورکر ہیں جو اپنا اپنا کردار اپنے ہردلعزیز رہنما چوہدری ریاض الحق جج کے لیے دن رات عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں اور یہی وجہ کہ چوہدری ریاض الحق جج نے کئی موقعوں پر اپنی کامیابی کا سہرا اللہ تعالیٰ کی ذاتِ اقدس کے بعد اپنے مخلص کارکنوں کے نام کیاہے ۔اگر مخلص کارکنوں کی بات کی جائے تو یقیناً ایک نام اپنے حلقہ کے لوکوں میں سے ملک خالد یعقوب کا آتا ہے جو اپنے لیڈر کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اور حلقہ کے عوام کے ان کی آواز بن چکے ہیں۔

-

ٹھٹھہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوجوان سید تنویر شاہ شیرازی کی عوامی پریس کلب آمد
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوجوان سید تنویر شاہ شیرازی کی عوامی پریس کلب آمد
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوجوان سید تنویر شاہ شیرازی عوامی پریس کلب ٹھٹھہ پہنچ کر صدر بلاول سموں اور جنرل سیکریٹری اے بی شورو اور صحافی حضرات کو ٹھٹھہ میں پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ٹورنامنٹ کا دعوت نامہ دیا اس پر عوامی پریس کلب کے صدر بلاول سموں نے اسے قبول کیا اور سید تنویر شاہ شیرازی کو سندھی اجرک کا تحفہ بھی دیاگیا. -

اوکاڑہ: ٹول پلازہ کے قریب ٹریلر ، مزدا ٹرک اور بس میں تصادم، 2 جاں بحق، موٹرسئیکل سے گرخاتون جاں بحق ،3 زخمی
اوکاڑہ باغی ٹی وی ۔ ملک ظفر ۔ ٹول پلازہ کے قریب ٹریلر ، مزدا ٹرک اور بس میں تصادم، 2 جاں بحق، 3 زخمی
تفصیل کے مطابق قومی شاہراہ اوکاڑہ ٹول پلازہ کے قریب ٹریلر، منی مزدا ٹرک اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جانبحق، 3 زخمی،ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل ۔ حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 3ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو ٹیموں نے جانبحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ایک اورحادثہ چونگی نمبر 7 جی ٹی روڈ پر ایک موٹرسائیکل سے جمپ لگنے سےگرگئی جوٹرک کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی ،جاں بحق ہونے والی خاتون کے نام کلثوم مائی معلوم ہوجبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا -

ٹھٹھہ : بيسٹ فرینڈ گروپ کا 2023 سال کے آمد پر ڈنر کا اہتمام ،اساتذہ کی شرکت
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)شہر میں بيسٹ فرینڈ گروپ کے جانب سے 2023 سال کے آمد کے خوشی میں تنویر احمد وزنکش کے فارم ہاؤس پر ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹھٹھہ شہر کے معززین اور ہائی اسکول ٹھٹھہ کے اساتذہ نے شرکت کی اور فنانشل افسر بہرین بدیع الزماں قریشی ، سابق ایم پی اے ٹھٹھہ سید سرفراز شاہ شیرازی، رائٹرو دانشور وفا اکرم عباسی ، طارق امر عباسی ،گل ہالو ، منیجر نیشنل بینک گھوڑا باڑی جاوید سونی منڈی رب ڈنو چھٹو ، کامران میمن ، الطاف عباسی سمیت شہر کے دیگر لوگوں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ تنویر احمد وزنکش نے کہا کے ٹھٹھہ شہر ایک قدیمی اور تاریخی شہر ہے جس کی ترقی اور تعمیر کے لۓ جلد کوشش کرینگے خداڈنو گل ہالو نے خطاب کرتے ہوۓ کہا ٹھٹھہ میں آٹے کے بحران پر جلد حکمت عملی طے کی جائیگی اس موقع پر طارق امر عباسی نے کہا سندھ میں جلد تعلیم اور شعور کے لۓ تبلیغ شروع کرینگے رائٹروفا اکرم عباسی نے کہا کے سندھ میں ادبی خدمات سرانجام دی جائینگی، بدیع الزماں قریشی نے کہا درسگاہ ٹھٹھہ ھائی اسکول کے لۓ پلان تیارکیا جاۓ گا .
-

چترال :گدھوں کے ذریعے دیار کی قیمتی لکڑی اسمگلنگ کیس کا فیصلہ سنادیا گیا۔گدھے بھی بحق سرکار ضبط
چترال میں گدھوں کے ذریعے دیار کی قیمتی لکڑی اسمگلنگ کیس کا فیصلہ سنایا گیا۔ غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث گدھے بھی بحق سرکار ضبط
چترال (گل حماد فاروقی) دروش گول: ٹمبر سمگلنگ کیس کا فیصلہ جاری، ملزمان انعام اور عزیر 50, 50 روپیہ جرمانہ، 3 سلیپران لکڑی اور 2 عدد گدھے بحق سرکار ضبط۔ گدھے نیلام کرنے کا حکم
تفصیلات کے مطابق ضلع لوئر چترال کے تحصیل دروش میں دروش گول نامی برساتی نالے میں گدھوں کے زریعہ ٹمبر سمگلنگ کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر دروش نے بوقت سحری دو مختلف کاروائیوں میں 5 عدد گدھے اور ان کے ساتھ چھ عدد سلیپران تحویل میں لیئے تھے جن کو موقع پر محکمہ فارسٹ کے حوالہ کیا گیا تھا۔ مزکورہ کاروائیوں میں ایک ملزم گرفتار جبکہ 4 موقع سے فرار ہوچکے تھے۔ ملزمان کے خلاف دو الگ الگ مقدمات اسسٹنٹ کمشنر- فارسٹ میجسٹریٹ دروش توصیف اللہ کی عدالت میں زیرسماعت تھے جن میں ایک کیس کا فیصلہ آج جاری کردیا گیا ہے۔جب ان گدھوں کو عدالت میں پیش کیا گیا تو اس وقت یہ مقامی میڈیا کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی میڈیا میں بھی یہ خبر شائع ہوئی۔
ملزم انعام کے وکیل اکرام حسین ایڈوکیٹ نے سپرداری کی ایک درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ایک گدھا برنگ خاکی ملزم انعام کی ملکیت ہے اور سرکاری تحویل میں رہنے سے اور مناسب ماحول اور خوراک نہ ملنے کی وجہ سے اس کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہے جو کہ گدھوں کے بنیادی قانونی حقوق کے خلاف ہے نیز یہ گدھا بیجا استعمال میں بھی لائے جانے کا خدشہ ہے۔ مزید یہ کہ گدھے کے ساتھ ملزم کے بچوں کا کافی لگاؤ ہے اور ملزم گدھے کو اپنا فیملی ممبر سمجھتا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ حیاتیاتی تناؤ میں گدھا پاکستان میں ناپید ہونے والے جانوروں میں شمار ہوتا ہے اور سرکار کی تحویل میں اس کو صحت بخش خوراک اور ماحول میسر نہ ہونے کی وجہ سے ضائع ہونے اور جسمانی طور پر کمزور ہونے اور باربرداری کی صلاحیت سے محروم ہونے کا اندیشہ ہے لہذا خاکی رنگ کے گدھے کو ملزم مالک انعام کے حوالہ کیا جائے۔ مزکورہ درخواست نمٹاتے ہوئے عدالت نے محمود آرا مشین کو سپرداری سپرد کردی تھی۔
اہل علاقہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دروش کی مسلسل کارروائیوں کے نتیجے میں دروش گول برساتی نالے کے رہائشیوں نے بیشتر گدھے فروخت کردیئے ہیں کیونکہ ان کا اور کوئی مصرف نہیں تھا، اور وہ الٹا مالکان پر بوجھ بن چکے تھے اور یہی وجہ ہے کہ دروش میں گدھوں کی قیمت خرید میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اہل علاقہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سمگلنگ میں ملوث گدھوں کے ساتھ شدید موسمی حالات میں انتہائی پرتشدد رویہ اختیار کیا جاتا تھا اور 9 کلومیٹر طویل اس درہ سے بھاری سلیپران یعنی دیار کی قیمتی لکڑیوں کی ترسیل ان گدھوں کے لئے وبال جان بن چکا تھا لیکن اب گدھوں نے سکھ کا سانس لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ دوران وقوعہ اسملگنگ میں استعمال ہونے گدھے جسے ”فیملی ممبر” کہا گیا برنگ خاکی کے ساتھ دوسرے گدھوں کے برعکس دو سلیپران باندھے گئے تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر – فارسٹ مجسٹریٹ دروش توصیف اللہ کی عدالت میں آج اس کیس کی سماعت ہوئی. ملزمان انعام اللہ و عزیر نے عدالت کے سامنے اقبال جرم کرتے ہوئے عدالت سے رحم کی اپیل کی اور درخواست کی کہ ملزمان کو قید اور بھاری جرمانے سے بچایا جائے۔ ملزمان نے وعدہ کیا کہ آئندہ جنگل کا کسی قسم کا نقصان نہیں کرینگے۔
اسسٹنٹ کمشنر -فاریسٹ مجسٹریٹ دروش کی جانب سے حتمی بحث سننے کے بعد تفصیلی فیصلہ سنایا گیا۔ فیصلہ کے مطابق گدھوں کے ساتھ ہونے والے ظالمانہ سلوک کے خاتمے، ان کے حقوق کی حفاظت اور جنگلات کے تحفظ کی خاطر مزکورہ دو گدھے بحق سرکار ضبط کرلیئے گئے ہیں اور ان کی نیلامی کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
ملزمان سے برآمد شدہ لکڑی بھی بحق سرکار ضبط کرلی گئی ہیں یہ لکڑی محکمہ جنگلات کو حوالہ کی جاتی ہے جسے وہ ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں نیلام کرتے ہیں۔۔ملزمان کی غربت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان ہی کی خواہش پر دونوں ملزمان پر 50، 50 روپیہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔دیگر 3 ملزمان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر دروش فاریسٹ مجسٹریٹ نے چند دن قبل اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ایک دس ویلر ٹرک کو بھی بحق سرکار ضبط کیا تھا جس کے اندر خصوصی طور پر خفیہ خانے بنائے گئے تھے جو صرف غیر قاونی اسگلنگ میں استعمال ہوتا تھا۔ -

گوجرہ : اساتذہ کے جائز مطالبات ہنگامی بنیادوں پر حل کئے جائیں- رانا سعید راشد
گوجرہ باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) عوامی جسٹس پارٹی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر رانا محمد سعید راشد منج نے اساتذہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ مسائل فوری حل طلب ہیں جائز مطالبات ہنگامی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ قوم کے مستقبل کے ضامن، معمار، محسنوں کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کے دور حکومت میں پنجاب کے اندر شدید سردی میں اساتذہ لاہور کی سڑکوں پر اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہیں ہیں مگر شنوائی نہیں ہو رہی مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹیچروں کے نمائندہ وفد سے ملکر اساتذہ کے جائز مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے حل کروانے میں کلیدی کردار ادا کریں۔ پنجاب حکومت کا دھرنے کے شرکاء کے ساتھ ناروا سلوک باعث تشویش ہے۔ ریاست فورس، طاقت کی بجائے مذکرات سے معاملات حل کرے۔ عوامی جسٹس پارٹی پاکستان اساتذہ کے مطالبات کی بھر حمایت کرتی ہے ہر فورم پر انکے ساتھ ہے۔ ملکی تعمیر و ترقی ، سلامتی و استحکام کیلئے ہر دور میں اساتذہ نے اپنا بھر کردار ادا کیا ہے ان کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
-

ڈیرہ غازی خان: سرحدی علاقوں سے آٹا کی سمگلنگ اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن
:ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار)ڈیرہ غازی خان کے سرحدی علاقوں سے آٹا کی سمگلنگ اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقہ سے جاری ہے،پولیٹیکل اسسٹنٹ و کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس محمد اسد چانڈیہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بواٹا چیک پوسٹ سے نان کسٹم پیڈ گاڑی کو ضبط کرلیا جوکوئٹہ سے ملتان سمگل کی جارہی تھی۔اسی طرح ڈسٹرک فوڈ کنٹرولر مہر اختر حسین نے تونسہ کے سدا بہار اڈا سے سو کے قریب آٹا کے گرین تھیلے جو کہ ایک وین پر لوڈ کرکے پہاڑی علاقے میں سمگل کئے جارہے تھے کو پکڑ لیا ہے۔ڈی ایف سی کے مطابق گاڑی کو تھانہ میں بند کر ا کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر تونسہ محمد انور بریار کی ہدایت پر سمگلروں کے نیٹ ورک کو ضرور توڑا جائے گا۔

-

غازی یونیورسٹی ڈیر غازیخان کے مستحق طلبہ کیلئے گورمانی فاونڈیشن لاہور نے تعلیمی وظائف کا اعلان کیا
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان) غازی یونیورسٹی ڈیر غازیخان کے مستحق طلبہ کیلئے گورمانی فاونڈیشن لاہور نے تعلیمی وظائف کا اعلان کیا ہے . اس سلسلے میںفاونڈیشن اورغازی یونیورسٹی کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت پہلے فیز میں یونیورسٹی کے متفرق شعبہ جات کے 15 طلباء و طالبات کو تعلیمی وظائف دیئے جائیں گے۔ معاہدہ کے کاغذات پریونیورسٹی کی طرف سے رجسٹرار ڈاکٹر اللہ بخش گلشن اور ڈائریکٹر مالی وظائف ڈاکٹر محمد راشد جبکہ گورمانی فاونڈیشن کی جانب سے کیریئر کونسلنگ آفیسرمنصور احمد نے دستخط کیے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے گورمانی فاونڈیشن کی طرف سے وظائف کے اعلان کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے مستحق طلباء و طالبات اپنی تعلیم کو بآسانی جاری رکھ سکیں گے.
-

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ڈی جی خان ریجن کی سال 2022 کی کارکردگی رپورٹ جاری
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (جواداکبرسٹی رپورٹر) پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ریجن نے گزشتہ سال 2022 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے . ایس پی چوہدری محمد شریف کی زیر نگرانی محفوظ ہائی ویز کے سلوگن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ریجن نے ہائی ویز پر قانون کی خلاف ورزی پر 3514 مقدمات کا اندراج کر کے 3856 قصورواران کو پابند سلاسل کیا گیا. پی آر او ممتاز حسین نے بتایا ہے کہ اس دوران تین رائفلز، چار گن، 20 پسٹلز اور گولیاں، 840 لیٹر شراب، 14480 کلو گرام چرس، ایک مسروقہ گائے مالیتی 5 لاکھ روپے ، تین مسروقہ بوریاں کھاد مالیت 12000روپے تین چوری شدہ بکرے مالیت 2 لاکھ روپے ، لکڑی مالیت 15 ہزار رپے ، واٹر پمپ کے علاوہ 23 لاکھ روپے کیش، ایک چوری شدہ کار اور تین چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کئے، اس کے علاوہ 294 مجرمان اشتہاری اور 32 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا اور 392 مشکوک موٹر سائیکل تھانوں میں بند کرائے گئے . گزشتہ سال پٹرولنگ پولیس نے مشکل میں پھنسے 12511 مسافروں کو مدد فراہم کی اور 138 گمشدہ بچوں کو ان کے لواحقین سے ملوا دیا، حادثات میں زخمی ہونے والے 350 مسافروں کو فرسٹ ایڈ دی گئی اور ہائی ویز پر بنائی جانے والی 2153 تجاوزات کو ہٹایاگیا. ماہ جون میں آنے والے سیلاب میں پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان نے تقریبا 5000 سے زائد گھرانوں کو ریسکیو کیا اور ان میں راشن پانی ادویات خیمہ جات نقدی و دیگر ضروری اشیاء مالیت تقریبا 22 کروڑ روپے تقسیم کیاگیا .